Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • میرپورماتھیلو :مہری گاؤں ماڑی کا رہائشی 50 سالہ شخص 3 دن سے غائب ،پولیس پر اغواءکا الزام

    میرپورماتھیلو :مہری گاؤں ماڑی کا رہائشی 50 سالہ شخص 3 دن سے غائب ،پولیس پر اغواءکا الزام

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)مہری گاؤں ماڑی کا رہائشی 50 سالہ شخص 3 دن سے غائب ،پولیس پر غائب کرنے کاالزام
    تفصیل کے مطابق جروار کے قریب پرانے مہری گاؤں ماڑی کے رہائشی 50 سالہ گلاب مشوری تین دن سے غائب ہے ،لواحقین کاکہنا ہے کہ پولیس نے اسے گھر سے گرفتار کر کے بااثروں وڈیروں کے کہنے پے یرغمال بنایاہوا ہے، 50 سالہ شخص کے ورثاء کا کہنا ہے کہ ربومہر ، پیرو مہر جاوید مہر اورچوکی انچارج نثار مہر نے ہمارے آدمی کو لاپتہ کردیا ہے، ہم نے اس کے خلاف گھوٹکی کیعدالت میں رٹ پٹیشن دائر کردی ہے ان مزید کہنا تھاکہ ہم آئی جی سندھ،ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی گھوٹکی تنویر تنیو سے اپیل کرتے ہیں کہ گلاب مشوری کو بازیاب کر کے ہمیں انصاف دلایا جائے

  • سیالکوٹ : ڈی پی او نے محرر کی سیٹوں پر تعیناتیاں مکمل کر دیں

    سیالکوٹ : ڈی پی او نے محرر کی سیٹوں پر تعیناتیاں مکمل کر دیں

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (شاہد ریاض سٹی رپورٹر) سعد خاں لودھی ڈسٹرکٹ محرر ایم ٹی تعنیات،اہم شخصیات کی طرف سے مبارکباد
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اقبال نے ضلع سیالکوٹ میں محرر کی سیٹوں پر تعنیاتی مکمل کر دیں ۔ان اہم تعنیاتیوں پہ ڈی پی او سیالکوٹ نے بذات خود انٹرویو لئے اور میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پاس ہونے والوں کی مختلف تھانوں میں تعینات کردیا۔
    سعد خاں لودھی ایک فرض شناس ایماندارانہ شخصیت کے مالک ہیں ان کو ڈی پی او سیالکوٹ نے ڈسٹرکٹ محرر ایم ٹی تعنیات کیا اور انہوں نے اپنی ڈیوٹی شروع کر دی ہے شہر بھر کی معروف شخصیات جن میی شاھد ریاض باغی ٹی وی ، چیئرمین خرم میر، صدر رانا نوید، نسیم صدیقی ،اسد بیگ سلمان بٹ ودیگر ممبران پروفیشنل الکٹرانک و پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن سیالکوٹ نے انہیں مبارکباد پیش کی اور ڈی پی او سیالکوٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔

  • میرپورخاص:شہرمیں صفائی کی ابترصورتحال،3سنیٹری انسپکٹرمعطل

    میرپورخاص:شہرمیں صفائی کی ابترصورتحال،3سنیٹری انسپکٹرمعطل

    میرپورخاص ،باغی ٹی وی(نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) میرپورخاص میں شہرمیں صفائی کی ابترصورتحال،شہریوں کی شکایات اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے اورمیئر عبدالرؤف غوری ڈپٹی میئر جنید بلند کے واضح احکامات کے باوجود شہر کی صفائی ستھرائی اور سیوریج سسٹم کی خرابی ،ذمہ داری سے کام نہ کرنے پر 3سنیٹری انسپکٹرز لکھنیر،عمران بیگ اور شہروز خان معطل کردیئے گئے.

  • لوئر چترال : گھڑسوار نوجوان دریائے چترال میں گر گیا

    لوئر چترال : گھڑسوار نوجوان دریائے چترال میں گر گیا

    لوئر چترال،باغی ٹی وی (گل حماد فاروقی کی رپورٹ) چترال ٹاؤن چیو پل دنین میں گھڑسوار نوجوان دریائے چترال میں گر گیا، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیم جائے حادثہ پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کیا تاہم ابتک لاش کا کوئی سراغ نہ مل سکا، ریسکیو1122 کے تیراک ٹیم مختلف مقامات پر سرچ کر رہی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق گھڑسوار جارہا تھا کہ اچانک گھوڑے کے بے قابو ہونے کی وجہ سے گھوڑے کے اوپر سے دریا چترال میں گر گیا، ریسکیو1122 کی ٹیمیں دریائے چترال کے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری رکھاہوا ہے-

  • اوکاڑہ :ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں پولیس کنٹرول سے باہر،شہری عدم تحفظ کا شکار

    اوکاڑہ :ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں پولیس کنٹرول سے باہر،شہری عدم تحفظ کا شکار

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں پولیس کنٹرول سے باہر،شہری عدم تحفظ کا شکار
    تفصیل کے مطابق اوکاڑہ میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل جبکہ دوسری واردات دیپالپور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سامنے میڈیکل سٹور میں ہوئی
    تھانہ گوگیرہ کی حدود جبوکہ روڈ پر ڈکیتی کی واردت ہوئی جس میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر شہری سجاد کو لوٹ لیا۔ دوران ڈکیتی فائرنگ سے شہری جاں بحق ۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گی۔
    دوسری ڈکیتی کی واردات دیپالپور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سامنے ہوئی دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوؤں نے میڈیکل سٹور لوٹ لیا۔
    ڈاکو واردات کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس روائتی انداز میں کارروائی میں مصروف ہے

  • سیالکوٹ:نجی ٹیچنگ ہسپتال ، پتے  کے اپریشن کی بجائے دل کی انجیوگرافی، مریضہ جاں بحق،لواحقین کااحتجاج

    سیالکوٹ:نجی ٹیچنگ ہسپتال ، پتے کے اپریشن کی بجائے دل کی انجیوگرافی، مریضہ جاں بحق،لواحقین کااحتجاج

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض سٹی رپورٹ):نجی ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریضہ جاں بحق،لواحقین کا ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج
    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ ڈسکہ روڑ پر واقع نجی ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریضہ جاں بحق ہوگئی واقعہ کے بعد مریضہ کے لواحقین کا ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اطلاع ملنے پرپولیس نےموقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کر لیا
    ڈسکہ روڈ پر کوٹلی امیر علی سے شگفتہ بی بی نامی مریضہ ڈسکہ روڈ پر نجی ہسپتال میں پتے کے آپریشن کے لیے گئی تو وہاں کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت لاپرواہی کی وجہ سے مریضہ جاںبحق ہوگئی لواحقین نے الزام لگایا ہے ہم اپنی مریضہ کے پتے کا آپریشن کروانے کے لیے آئے تھے مگر ڈاکٹروں نے انکا پتے کی جگہ پردل کی انجوگرافی کر دی جس سے مریضہ کی حالت غیر ہوگئی اور ڈاکٹر حالت غیر ہوتی دیکھ کر عملہ سمیت منظر عام سے غائب ہوگیے واقعہ کے بعد لواحقین نے ہسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کے بعد انصاف کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشرہوگئےجبکہ اس سلسلہ میں ہسپتال کے مالک نےمریضیہ کے لواحقین کی طرف سےانجوگرافی کے الزام کو بے بنیادقرار دیا ہے پولیس ترجمان کاکہناہے کہ معاملات کو دیکھ رہے ہیں قانون کےمطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی

  • تونسہ : ہسپتال کے اہڈہاک ملازمین کاتنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج

    تونسہ : ہسپتال کے اہڈہاک ملازمین کاتنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج

    تونسہ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار عمران لنڈ )ہسپتال کے اہڈہاک ملازمین کاتنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج
    تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تونسہ کے ایڈ ہاک ملازمین کا تنخواہوں کی عدم عدائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ کے ساتھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم درجنوں ملازمین نے احتجاج کیا۔
    ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ سات ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں عید پر بھی انہیں تنخواہ کے ادائیگی نہیں کی جا رہی۔ وہ عرصہ سات سال سے ہسپتال کے مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔ لیکن نہ تو نے مستقل کیا گیا نا تنخواہیں دی جا رہی ہیں،جس کی وجہ سے ان کے بچے اس بار عید بھی نہیں منا سکیں گے اور گھر میں فاقے ہیں،اس موقع پر دلشاد حسین، حسنین مغل ، شاہد منظور اور انسانی حقوق کے ذولفقار بلوچ نے وزیر اعی پنجاب،سیکرٹری ہیلتھ سے فوری طور پر تنخواہیں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے،محسن عباس ، محمد جمیل ، فخر زمان ، محمد عارف،محمد کاشف ، محمد عمران سمیع اللہ ، لیاقت طاہر عباس و دیگر موجود تھے

  • ڈی جی خان:بی ایم پی مبینہ طورپر سمگلنگ میں ملوث ، ہزاروں لیٹرایرانی ڈیزل پنجاب پولیس نے پکڑ لیا

    ڈی جی خان:بی ایم پی مبینہ طورپر سمگلنگ میں ملوث ، ہزاروں لیٹرایرانی ڈیزل پنجاب پولیس نے پکڑ لیا

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (ڈاکٹرغلام مصطفیٰ بڈانی سے) ایم پی کی 4چیک پوسٹیں آسانی سے کراس، ایرانی ڈیزل سمگلنگ میں ملوث 3 ڈالے ،2 اے پی وی سخی سرور پولیس نے پکڑ لئے
    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں بارڈرملٹری پولیس کی 4چیک پوسٹیں آسانی سے کراس کرنے والے ایرانی ڈیزل سمگلنگ میں ملوث 3 ڈالے اور 2 APV کو تھانہ سخی سرور پولیس نے پکڑ لیا ایس ایچ او پنجاب پولیس تھانہ سخی سرور اختر حسین نے بتایا کہ پولیس تھانہ سخی سرور نے کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور ڈیزل سے بھرے 03 ڈالے اور 02 APV کو قبضہ پولیس میں لیکر کسٹم حکام کے حوا لے کردیاہے داخلی و خارجی راستوں پر سختی سے چیکنگ کی جارہی ہے تاکہ ایرانی ڈیزل و تیل کی سمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے ملکی معشیت کو نقصان سے بچایا جائے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بارڈرملٹری پولیس بااثرایس ایچ اوزنے ڈیل کے نتیجہ میں سمگلروں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس کی وجہ سے سمگلنگ کانہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے،بی ایم پی مبینہ طورپر سمگلنگ میں ملوث ہے ،ذرائع کاکہنا کمزور کمانڈٹ کی وجہ بی ایم پی کے سوار بھی شیر بن گئے ہیں کمشنر ڈی جی خان سے نوٹس لینے کامطالبہ

  • اوکاڑہ : یتیم لڑکی پر ماموں زاد نے تیزاب پھینک دیا،بری طرح جھلس گئی

    اوکاڑہ : یتیم لڑکی پر ماموں زاد نے تیزاب پھینک دیا،بری طرح جھلس گئی

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)یتیم لڑکی پر ماموں زاد نے تیزاب پھینک دیا،بری طرح جھلس گئی
    تفصیل کے مطابق اوکاڑہ میں تیزاب گردی کا واقع پیش آیاہمارے رپورٹر کے مطابق تھانہ صدر کی حدود جواد ایوینیو نیو سوسائٹی میں حقیقی رشتہ داروں نے ماموں کی بیٹی پر تیزاب پھینک دیا یتیم بچی عائشہ بی بی کو حقیقی ماموں کے بیٹے مشتاق اور اس کی بہنوں نے تیزاب پھینک دیا تیزاب سے جسم بری طرح جھلس گی تیزاب سے لڑکی کا40 فیصد جسم جل گیا تیزاب سے جھلسنے والی عائشہ کے بھائی کی شادی مشتاق کی بہن سے ہوئی تھی گھریلو ناچاقی کی بنا پر تیزاب گردی کی گئی

  • کوئٹہ :بی ایم ٹی اے کے مذاکرات،تمام مطالبات تسلیم،ہڑتال جلد ختم ہونے کاامکان

    کوئٹہ :بی ایم ٹی اے کے مذاکرات،تمام مطالبات تسلیم،ہڑتال جلد ختم ہونے کاامکان

    کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارزبیرآکاخیل)بی ایم ٹی اے کے مذاکرات،تمام مطالبات تسلیم،ہڑتال جلد ختم ہونے کاامکان
    تفصیل کے مطابق بلوچستان میڈیکل ٹیچر ایسوسی ایشن کی جانب سے پریس سیکرٹری ڈاکٹر مقبول لانگو نےایک پریس ریلیز جاری کی، جس میں بی ایم ٹی اے کی کابینہ نے زیر سربراہی صدر ڈاکٹر سید ظہور شاہ کے پرنسپل سیکرٹری عمران گچکی سے مزاکرات کئے اور تمام مسائل کو ترجیحاتی بنیادوں پر زیر بحث لایا گیا اور انہوں نے بی ایم ٹی اے کے تمام مطالبات کو تسلیم کیا ۔ اس ملاقات میں سیاسی رہنما اور صوبائی وزیر میر اسد بلوچ نے بھی کلیدی کردار ادا کیا جس کابی ایم ٹی اے ان کا شکر گزار ہے۔ اس میٹنگ میں سی ایم کی جانب سے چیف سیکرٹری کو ایک ڈاریکٹیو جاری کیا گیا کہ تمام متعلقہ ادارے جس میں ہیلتھ اور خزانہ کے سیکرٹریز کو مل کر ایک ہفتے کے دوران ان مسائل کو حل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی یہ میٹینگ خوشگوار ماحول میں ہوئی، صدر ڈاکٹر سید ظہور شاہ نے نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی ہدایت پر ان کے وفد نے احتجاجی کیمپ میں آکر مکمل حمایت کا یقین دلایا اور پیرا میڈیکس کے صدر جمال شاہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے احتجاجی کیمپ میں آکر ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی-دوسری طرف طلباء اور والدین نے ان ہونے والے مذاکرات کوخوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی بولان میڈیکل کالج میں جاری ہڑتال جلد ختم ہوجائے گی-