کوئٹہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار زبیرآکاخیل) بارکھان واقعے پر ڈی ایس پی نور محمد بڑیچ کے خلاف غفلت برتنے پر محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے انسپکٹر کےعہدے پر تنزلی دے دی گئی۔
تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق بارکھان متاثرین کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی پولیس لورالائی کی جانب سے نور بڑیچ کو کارروائی کی ہدایت کی گئی، تو نور محمد بڑیچ نے واقعے کو حقائق کے منافی قرار دے کر کوئی کارروائی نہ کی تھی۔
تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا کہ ڈی ایس پی نور محمد بڑیچ نے واقعہ کی ایف آئی آر اور لاشوں کا پوسٹ مارٹم بھی نہیں کروایا۔حکم نامہ کے مطابق نور محمد بڑیچ کی جانب سے غفلت برتنے پر محکمانہ کارروائی کی سفارش کی گئی ہے جس کے بعد نور محمد بڑیچ کو ڈی ایس پی کے عہدے سے تنزلی دے کر انسپکٹر پولیس بحال کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ فروری میں ضلع بارکھان کے علاقے حاجی کوٹ کے ایک کنویں سے دو مردوں اور خاتون کی لاشیں برآمد ہوئیں، جنہیں سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔ تینوں مقتولین کے ہاتھ پاؤں رسیوں سے بندھے ہوئے تھے، آنکھوں پر پٹی باندھی گئی تھی، جبکہ خاتون کا چہرہ مسخ کیا ہوا تھا۔
مقتولین کی شناخت خان محمد مری کے اہلِ خانہ کے طور پر ہوئی جن کا دعویٰ ہے کہ وہ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کے سابق ملازم ہیں۔
خان محمد مری اور لواحقین کا الزام ہے کہ مقتولین 2019 سے سردارعبدالرحمان کھیتران کی نجی جیل میں قید تھے۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

کوئٹہ : بارکھاں 3 افراد قتل کا واقعہ ، ڈی ایس پی کو غفلت برتنے انسپکٹر بنادیا گیا
-

سیالکوٹ :پٹرولنگ پوسٹ قاسم پورہ کی کارروائی،چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد،ملزم گرفتار
سیالکوٹ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض) پٹرولنگ پوسٹ قاسم پورہ کی کارروائی،چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد،ملزم گرفتار
تفصیل کے مطابق شفٹ انچارج ASI شاہد امین327/PHP معہ ہمراہی ملازمان کےمطابق دوران گشت بمقام رجوال موڑ موجود تھا کہ ایک موٹر سائیکل سوار کو مشکوک جن کر روکا گیا جس نے دریافت پر اپنا نام وپتہ اشتیاق احمد ولد لیاقت علی سکنہ چکری تحصیل ظفروال ضلع نارووال بتایا موٹر سائیکل ہنڈا CD70 کےچیسز نمبرکو بزریعہ E Police app چیک کیا گیا جو مقدمہ نمبر 816/23 مورخہ 07.06.2023 بجرم381Aت پ تھانہ نیکاپورہ ضلع سیالکوٹ میں چوری شدہ ظاہر ہوئی موٹر سائیکل کا انجن نمبر 0498330 چیسز نمبر GH171618 اور رجسٹریشن نمبرALA21/6888
ہے ASIشاہد امین نے موٹر سائیکل سوار پرمقدمہ نمبر 821/23 مورخہ 15.6.23بجرم 411ت پ تھانہ ظفروال میں درج رجسٹر کروادیا ہے -

اوکاڑہ : اتائی ڈاکٹر کی ٹیکہ لگاتے فوٹیج بنانے پرکیمرہ چھین کر تشدد،جان سے مارنے کی دھمکیاں،مقدمہ درج
اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر )اتائی ڈاکٹر کی ٹیکہ لگاتے فوٹیج بنانے پرکیمرہ چھین کر تشدد،جان سے مارنے کی دھمکیاں،مقدمہ درج
تفصیل کے مطابق دیپالپور تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی حدود میں صحافی کوانجکشن لگاتے اتائی ڈاکٹر کی فوٹیج بنانا مہنگا پڑ گیا کیمرہ چھین کر تشدد کیا پسٹل دیکھا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں لگائیں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
حجرہ شاہ مقیم میں شیر گڑھ روڈ پر میڈیکل سٹور کامالک ڈاکٹر بن کر عوام الناس کو انجکشن لگا رہا تھاصحافی محمد عباس نے فوٹیج بنالی
صحافی کو میڈیکل سٹور پر ایکسپائیری اور نشہ آوور ادویات فروخت ہونے کی بھی اطلاعات تھیں فوٹیجز بنانے پراتائی ڈاکٹر فاروق نے اعجازاحمد وغیرہ کے ہمراہ صحافی کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اس کاکیمرہ چھین لیا کپڑے پھاڑ دیئے قتل کی دھمکیاں بھی لگائیں لوگوں نے بیچ بچاؤ کروا کر صحافی کی جان بخشی کرائی صحافی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان نے نوٹس لیکر کاروائی کا حکم دیا لولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم نےمتاثرہ صحافی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی یے -

میرپورماتھیلو :خصوصی نشست پر حلف اٹھانے والے صدر رفیق احمد لغاری کو مبارکباد،مٹھائی پیش کی گئی
میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)خصوصی نشست پر حلف اٹھانے والے صدر رفیق احمد لغاری کو مبارکباد،مٹھائی پیش کی گئی
تفصیل کے مطابق آج پیپلز یوتھ آرگنائزیشن تحصیل میرپور ماتھیلو کے نائب صدر اور یوتھ یونین کونسل اتحاد گاؤں خدابخش لغاری، جروار کے جنرل کونسلر رفیق احمد لغاری نے خصوصی نشست پر حلف اٹھانے والے صدر رفیق احمد لغاری کو مبارکباد دی، اس موقع پر انہیں مٹھائی بھی پیش کی گئی۔
اس موقع پر پی پی پی کے رہنما ماما کٹو خان گبول، پی پی پی یوسی گھڑی چاکر کے جنرل سیکرٹری منظور احمد گبول، مجاہد گبول اور دیگر دوست موجود تھے۔ -

اوچ شریف:موضع شیخ روشن میں پلاٹ کا تنازع ایک شخص قتل ،بیوہ کوسنگین نتائج کی دھمکیاں
اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)موضع شیخ روشن میں پلاٹ کا تنازع ایک شخص قتل
ظلم اور بربریت کا یہ عالم ہے کہ میرے خاوند کو قتل کرنے کے بعد مزید دھمکیاں مل رہی ہیں ذکیہ بی بی
ظلم کی ایک نئی تاریخ رقم میرے خاوند کو قتل کر کے اس کا خون چھپایا جارہا ہے حق و انصاف کے داعی ڈی پی او نوٹس لے کر میرے خاوند کے قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کریں ذکیہ بی بی تفصیل کے مطابق بستی عزت خاں موضع شیخ روشن کی ذکیہ بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خاوند اور کالو بلوچ ولد بخت علی کے مابین ایک پلاٹ کا تنازع چل رہا تھا مورخہ 8 جون صبح تقریبا 8 بجے میرا خاوند اپنے بیٹوں شان اور عبداللہ کے ہمراہ متذکرہ پلاٹ میں دیوار تعمیر کررہا تھا کہ کالو بلوچ اس کا بیٹا جاوید رفیق ولد کرم حسین حنیف کمبوہ اور اختر ولد خادم بھٹی نے باہم صلح و مشورہ ہوکر دھاوا بول دیا اور کالو بلوچ نے للکارا اور کہا کہ تو میرے پلاٹ پر کیسے دیوار تعمیر کررہا ہے میرے خاوند نے کہا کہ اگر پلاٹ تیرا ہے تو آپ عدالت جائیں لیکن کالو بلوچ طیش میں آگیا اور اپنے بیٹے کو کہا کہ اسے سبق سکھاؤ جاوید نے میرے خاوند کو گریبان سے پکڑ کر دھکا دیا وہ نیچے گر گیا میرے بیٹوں نے اپنے باپ کو چھڑانے کی کوشش کی لیکن رفیق حنیف اور اختر نے ان کو دبوچ لیا اور جاوید میرے خاوند کے سینہ پر چڑھ کر زور زور سے جمپ لگانے شروع کردیئے اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اور الزام علیہان کالو بلوچ وغیرہ نے فورا گھر جاکر اپنے برتن صحن میں بکھیر دیئے اور ایک نیا ڈرامہ رچایا تاکہ قتل چھپ جائے اور 15 پر پکار کردی کہ مقتول والے ہمارے گھر ڈکیتی کررہے ہیں جس پر 15 موقع پر پہنچی اور ان کو جھوٹا قرار دیا لیکن اس کے باوجود پولیس نے ان کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی اسی اثناء 1122 کو بلایا گیا اور لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا پانچ گھنٹے تک لاش ہسپتال رہی ہمیں پوسٹ مارٹم بھی نہ کرانے دیا گیا اور پولیس والوں نے میرے بیٹے شان سے زبردستی شناختی کارڈ لے کر بغیر پوسٹ مارٹم لاش بھیجوا دی ڈی پی او بہاول پور نوٹس لے کر میرے مقتول خاوند کے نامزد قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کرا کر ان کو قرار واقعی سزا دیں
-

اوچ شریف: شہر سمیت سینکڑوں ایکڑ زرعی سکنی و کمرشل اربوں روپے مالیت کی زمینوں پر بااثر شخصیات کے قبضے
وچشریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچشریف شہر سمیت اس کے دیگر متعدد مواضعات میں سینکڑوں ایکڑ زرعی سکنی و کمرشل اربوں روپے مالیت کی زمینوں پر بااثر شخصیات نے قبضے جمائے ہوئے ہیں اور اس سرکاری رقبے پر خریدو فروخت کا دھندہ شروع کرتے ہوئے سادہ لوح لوگوں کو مالک بن کر لوٹ مار میں مصروف ہیں اوچشریف ، چوک بھٹہ ، اوچ گیلانی ، دھوڑ کوٹ ، اوچ بخاری ، زندے لعل ، حلیم پور ، اوچ موغلہ ، کوٹلہ رحمت شاہ ، ڈاہا خیر پور ، بختیاری ، ککس ، کوٹ خلیفہ ، کوٹلہ موسی خان ، ہیڈ پنجند ، رسول پور ، بکھری ، کوٹلہ شیخاں سمیت دیگر متعدد علاقوں میں ہزاروں ایکڑ سرکاری رقبہ جو کہ سکنی کمرشل و زرعی زمینوں پر مشتمل ہے پر علاقے کی بااثر شخصیات نے اپنا قبضہ جما رکھا ہے ان قبضہ مافیا نے غیر قانونی طور پر ان سرکاری زمینوں کی خریدوفروخت کا دھندہ بھی شروع کررکھا ہے اور کروڑوں روپے کی سرکاری زمینوں کو جعل سازی کرکے اپنے آپ کو مالک ظاہر کررکھا ہے اور با اثر قبضہ مافیا کی سرپرستی میں افسران بالا محکمہ انہار کے ایکسین. ایس ڈی او اور میونسپل کمیٹی اوچ شریف اور سیاست دانوں کی سرپرستی میں یہ کام ہو رہا ہے اوچ شریف غوث الاعظم چوک نہر کے دونوں اطراف با اثر افراد نے کیبن مکانات سروس پیمپ ٹی شاپ جوسر شاپ ورکشاپ لگوا کر ماہانہ ہزاروں روپے بٹور لیتے ہیں کئی مرتبہ شکایت کرنے پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی کیونکہ رشوت خور افسران کو منتھلی ملنے پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہےعوام الناس نے بتایا کہ قبضہ مافیانے ہزاروں ایکڑ سرکاری اور غیر سرکاری زمینوں پر قبضے کر رکھے ہیں ، ان گروپوں نے جہاں ایک جانب مختلف سیاسی جماعتوں کی پشت پناہی حاصل کر رکھی ہے وہیں پر انہیں زمینوں کے ریکارڈ رکھنے والے سرکاری اداروں کے بعض کرپٹ افسران کی معاونت بھی حاصل ہے جن کے ساتھ ملی بھگت کر کے لینڈ مافیا کے گروپوں نے زمینوں پر قبضے کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے،لینڈ مافیا کے گروپ شہر کےمختلف علاقوں میں زیادہ سرگرم ہیں ذرائع کے مطابق شہر میں سرگرم یہ قبضہ مافیا کے گروپ مختلف انداز میں کام کر رہے ہیں کچھ گروپ خالی سرکاری زمینوں پر قبضے کر کے ان پر جھگیاں بنالیتے ہیں اور ان جھگیوں میں بیرون شہر سے لائے گئے خانہ بدوش خاندانوں کو رہائش رکھنے کی ہدایت دیتے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان قبضوں کو مستقل کرنے کے لئے جعلی کاغذات بنوالئے جاتے ہیں اور جھگیوں میں مقیم افراد کو قانونی کارروائی کی صورت میں مزاحمت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ کچھ گروپ سرکاری زمینوں پر راتوں رات چاردیواری تعمیر کر کے اس کے احاطے میں نامکمل اور کچے مکانات تعمیر کر لیتے ہیں اس کام کے لئے یہ ان شہریوں کا شہارا لیتے ہیں جنہیں یہ مذکورہ زمینوں پر پلاٹ حاصل کرنے کا جھانسا دیتے ہیں اور انہیں سے رقوم خرچ کروا کر کچے اور نامکمل کمرے تعمیر کروا دیتے ہیں، اس طرح کچھ گروپ شہر بھر ،میں پھیلی ہوئی ریلوے ٹریک نہر کنارے کے اطراف میں خالی زمینوں پر قبضے کرنے میں مصروف ہیں جہاں پر قبضے کر کے دکانیں تعمیر کر لی جاتی ہیں میڈم پروین عطاء ایڈووکیٹ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں بتایا کہ اس کاروبار میں متعلقہ مواضعات کے پٹواری بھی شامل ہیں جنہوں نے جعل سازیاں کرکے کروڑوں اربوں کی جائیدادیں بنا رکھیں ہیں ان کا احتساب ہونا چاہیے کمشنر ، ڈپٹی کمشنر بہاول پور اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ سمیت دیگر حکومتی اعلی حکام سختی سے نوٹس لیکر ان بااثر افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سرکاری رقبہ واگزار کرائیں
-

اوچ شریف: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صرف روڈ پر گشت،مافیا کو کھلی چھٹی،ہوٹلوں پر عوام حرام کھانے پر مجبور
اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صرف روڈ پر گشت،مافیا کو کھلی چھٹی،ہوٹلوں پر عوام حرام کھانے پر مجبور
اوچ شریف کے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس پر ناقص اور غیر معیاری کھانے دھڑلے سے فروخت ہونے لگے، عوام ہوٹلوں پر بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت کھانے پر مجبور، صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور گندے برتنوں کا استعمال عوام میں بیماریاں بانٹنے لگا، محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں نے لمبی تان لی، ہوٹل مالکان کے من مانے ریٹ اور غیر معیاری کھانوں سے شہری عاجز آ گئے .تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر اور گردو نواح میں واقع ہوٹلز اور ریسٹونٹس من مانے نرخوں پر عوام میں بیماریاں بانٹ رہے ہیں، اکثر ہوٹلوں پر بیمار اور مردہ جانوروں کا سستا خرید کیا ہوا مضر صحت گوشت عوام کو کھلایا جاتا ہے جبکہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس انتظامیہ حفظان صحت کے اصولوں کے برعکس صفائی کا کوئی خیال نہیں رکھتے، ہوٹلوں کے باورچی خانوں میں جتنا گند دیکھنے کو ملتا ہے شائد کھانے والا کوئی کسٹمر دیکھ لے تو کبھی ہوٹل کے کھانے کو منہ نہ لگائے، اکثر ہوٹلوں پر کام کرنے والے ملازمین موذی امراض میں مبتلا ہونے کے باوجود کھانے والی چیزوں کو ہاتھ سے چھونے سے گریز نہیں کرتے، ہوٹلوں پر صفائی ستھرائی کی صورتحال بھی غیر تسلی بخش ہے اور برتن اس قابل ہی نہیں ہوتے کہ اس میں جانور بھی کھانا کھا سکیں لیکن اسکے باوجود ایسے سب برتن انسانوں کیلئے استعمال کئے جا رہے ہیں ,ہوٹلوں پر صفائی ستھرائی ،کھانے کے معیار اور دیگر امور چیک کرنیوالے محکمہ صحت اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے کبھی کسی کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کی جسکی وجہ سے عوام کا کوئی پرسان حا ل نہیں ہے. ہوٹل مالکان غیر معیاری کھانوں کے نرخ اپنی مرضی سے طے کرتے ہیں اور ان پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، شہریوں نے اصلاح و احوال کیلئے ڈی سی او بہاول پور سے متعدد بار کاروائی کا مطالبہ کیا ہے لیکن انہوں نے کبھی اس طرف توجہ نہیں دی جسکی وجہ سے ہوٹل مالکان کھلے عام عوام میں کھانے کے نام پر بیماریاں بانٹ رہے ہیں
-

اوچ شریف: شہرمیں روڈز پر غیر قانونی کٹ،حادثات معمول بن گئے
اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف شہر غیر قانونی کٹ جسکی وجہ سے حادثات معمول بن گئے روزانہ کی بنیاد پر درجنوں افراد زخمی ہونے لگے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ بلدیات انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئے ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائی وے محکمہ میونسپل کمیٹی کے اعلیٰ حکام کی لا پرواہی یہ ملی بھگت ؟ اوچشریف شہر میں بننے والے ون وے روڈ کے درمیان میں کٹ لگا کر لاکھوں روپے سے بننے والی فٹ پاتھ کو کاٹ کر رکھ دیا دوسری جانب محکمہ ہائی وے کے افسران سے میڈیا کے نمائندوں نے اس روڈ کے کٹ کے بارے موقف لینے کے لیے فون کیا روڈ انسکپٹر اور روڈ ایس ڈی او نے اپنے موقف میں کہا کہ میرے اوپر سیاسی ممبران کا دباؤ ہے کیونکہ اوچ شریف میں کوئی کارروائی نہیں کرنے دیتے انہوں نے کہا اگر ہم کوئی کارروائی کرتے ہیں تو ہمیں روکا جاتا ہے اور کہتے ہیں کہ ہمارے ذاتی کاروبار ہیں جنہیں نقصان پہنچتا ہے بلکہ الٹی گنگا ، سابق وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے شجر کاری مہم کے ذریعے ملک بھر میں درخت لگائے گئے ہیں جبکہ محکمہ ہائی وے کے افسران کی ملی بھگت سے اوچ شریف میں گرین بیلٹ کی خوبصورتی کو کٹ لگوا کر برباد کر دیا گیا اوچ شریف میں الشمس چوک سے لیکر للو والی پل تک اور الشمس چوک سے ابو ظہبی کینال تک جگہ جگہ غیرقانونی یوٹربناکر گرین بیلٹ اور پودوں کواکھاڑ دیا لیکن کسی بھی محکمہ نے غیرقانونی طور پر یوٹرن بنانے سے نہیں روکا اہلیان علاقہ نے غیرقانونی یوٹرن بنانے والے کے خلاف کاروائی کامطالبہ کیاہے ان کاکہناتھاکہ جگہ جگہ غیرقانونی کٹ بنانے سے حادثات میں روزبروزاضافہ ہوگا جس سے قیمتی جانیں ضائع ہونے کا خطرہ لاحق ہو گئے ہیں -

اوچ شریف : سیوریج سسٹم ناکارہ،رہائشی ، تجارتی علاقے گندے پانی کے جوہڑوں میں تبدیل
اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان ) اوچ شریف ۔ سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کے باعث رہائشی ، تجارتی علاقے گندے پانی کے جوہڑوں میں تبدیل ، سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ، رہائشی و تجارتی علاقے گندے پانی کے تالابوں کا منظر پیش کرنے لگے ، سیوریج کا پانی زیر زمین پینے کے پانی میں شامل ، علاقہ مکین پیٹ سمیت متعدد وبائی امراض میں مبتلا ہونے لگے ، مچھروں کی بہتات ، ملیریا سمیت دیگر وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ۔ میونسپل کمیٹی دفتر کے چکر لگاکر تھک چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی ، شہری وبائی امراض کا شکار ہونے لگے ، کمشنر بہاول پور نوٹس لیں ، علاقہ مکینوں کی اپیل
تاریخی شہر اوچ شریف کا سیوریج سسٹم مکمل طور پر ناکارہ ہونے کے باعث شہر کے گنجان آباد رہائشی اور کاروباری علاقے گندے پانی کے جوہڑوں کا منظر پیش کررہے ہیں ، گیلانی محلہ ، شمس کالونی ، اکبر ٹاؤن ، امیر آباد ، جگپورہ ، سمیت شہر کے کئی علاقوں میں کاروباری مراکز اور گھروں کے باہر سیوریج کا پانی کھڑا ہے ، سیوریج کا کھڑا پانی وہاں کے رہائشیوں کے لئے شدید پریشانی کا باعث ہے اور وہ تعفن زدہ ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، مارکیٹ میں گندے پانی کے باعث کاروبار ٹھپ ہوچکا ہے اور تاجر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں جبکہ بازار جانے والے مرد و خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، تاجروں اور اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ وہ میونسپل کمیٹی دفتر کے چکر لگا کر تھک چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی ، سیوریج کا پانی زیر زمین پینے کے پانی میں شامل ہوچکا ہے جس کے باعث رہائشی پیٹ کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ، مچھروں کی بہتات کے باعث ملیریا سمیت متعدد وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے اور شہری الرجی سمیت متعدد امراض میں مبتلا ہوچکے ہیں ، اور گھروں ، مکانات کے باہر کھڑے سیوریج کے پانی کے باعث عمارتوں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں ، تاجروں کا کاروبار ٹھپ ہوچکا ہے ، شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں نئی سیوریج لائن بچھائی جائے اور بند لائنوں کو کھول کر سیوریج کا پانی نکالا جائے تاکہ انہیں اس عذاب سے نجات مل سکے
-

ٹھٹھہ: پاک فوج شروع سے ہی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہے – بریگیڈیئر طارق
ٹھٹھہ: (بلاول سموں): بریگیڈیئر طارق نے کہا ہے کہ پاک فوج شروع سے ہی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہے اور نیوی، کوسٹ گارڈز کے جوانوں اور سول انتظامیہ کے تعاون سے کیٹی بندر شہر اور دیگر کریکس سے دس ہزار سے زائد لوگوں کو ریسکیو آپریشنز کے ذریعے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیٹی بندر میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے میڈیکل کیمپ بھی لگائے ہیں تاکہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ٹھٹھہ: پاک فوج شروع سے ہی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہے – بریگیڈیئر طارق
نیوی، کوسٹ گارڈز کے جوانوں اور سول انتظامیہ کے تعاون سے کیٹی بندر شہر اور دیگر کریکس سے دس ہزار سے زائد لوگوں کو ریسکیو آپریشنز کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا @BaaghiTV @MumtaazAwan @GovtofPakistan pic.twitter.com/laLEhavILf— QNN WORLD (@QNN_World) June 16, 2023
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو نے بتایا کہ ساحلی علاقوں اور کریکس سے لوگوں کو منتقل کرکے انہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کیے گئے 10 مختلف ریلیف کیمپوں میں قیام کیا گیا ہے جبکہ بہت سے خاندان اپنے رشتہ داروں اور عزیزوں کے پاس جا چکے ہیں جنہیں ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک سمندری طوفان بائبر جوائے مکمل طور پر کیٹی بندر سے ٹل نہیں جاتا تب تک لوگ ریلیف کیمپوں میں ہی رہیں گے اور انہیں خوراک سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ بعد ازیں بریگیڈیئر طارق اور ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو نے ٹی سی ایف اسکول بابو قناد میں قائم میڈیکل اور ریلیف کیمپوں کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ بھی لیا