Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سمر کیمپ کا آغاز کردیا گیا ہے

    ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سمر کیمپ کا آغاز کردیا گیا ہے

    ڈی جی خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگار شہزاد خان )ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سمر کیمپ کا آغاز کردیا گیا ہے۔جیمنزیم ہال میں 12 اگست تک جاری رہنے والے سمر کیمپ میں آٹھ سال اور 14 سال سے کم عمر کے طلبا و طالبات کے مابین بیڈ منٹن ٹیبل ٹینس جمناسٹک تیکوانڈو ہاکی کرکٹ اور کراٹے سمیت کھیلوں کے فروغ کیلئے بچوں کو مفت تربیت اور کھیلوں کا سامان دیا جائیگا ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن نے بتایا کہ سمر کیمپ میں آٹھ سال تک کے ایسے بچے بھی شرکت کرسکتے ہیں جو اس سے قبل کسی بھی کھیل کا حصہ نہیں رہے انہوں نے بتایا کہ صبح آٹھ سے گیارہ بجے دن اور شام پانچ بجے سے آٹھ بجے تک تربیتی سیشن ہوں گے جس کیلئے 11 سپیشل کوچز کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں

  • ننکانہ :ڈینگی سے بچا ؤکا عالمی دن کے حوالے سےریسکیو 1122کا سیمینار اور آگاہی واک

    ننکانہ :ڈینگی سے بچا ؤکا عالمی دن کے حوالے سےریسکیو 1122کا سیمینار اور آگاہی واک

    ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ریسکیو 1122 میں ڈینگی سے بچا ئوکے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی سمینار میں ریسکیو افسران و ریسکیورزکی کثیر تعداد نے شرکت کی سیمینارسے خطاب کرتے ہوے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے بتایا کہ ڈینگی سے بچائو اور تدارک کے لیے تمام ضروری اقدامات جس میں ارد گرد کی صفائی کو یقینی بنائیں ڈینگی بخار کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری علاج اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داری نبھائیں

  • کوئٹہ :تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مشترکہ کارروائی

    کوئٹہ :تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مشترکہ کارروائی

    کوئٹہ،باغی ٹی وی (زبیرآکاخیل) لیاقت بازار میں تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مشترکہ کارروائی صوبائی دارالحکومت کے وسطی ایریا لیاقت بازار میں تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کا مشترکہ کریک ڈائون تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت پر اے سی سٹی عطا المنعم اسپیشل مجسٹریٹ جواد زہری انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل اور دیگر عملے نے کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کیا اور تجاوزات قائم کرنے والوں کا سامان قبضے میں لے لیا گیا

  • سیالکوٹ: تھانہ نیکاپورہ علاقہ میں ڈکیتوں کا راج برقرار،گن پوائنٹ پر سپر سٹور میں ڈکیتی

    سیالکوٹ: تھانہ نیکاپورہ علاقہ میں ڈکیتوں کا راج برقرار،گن پوائنٹ پر سپر سٹور میں ڈکیتی

    سیالکوٹ تھانہ نیکا پورہ علاقہ میں ڈکیتوں کا راج برقراردن دیہاڑے 4 بجے ڈکیتوں کی سپر سٹور پر ڈکیتی کی واردات ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو باغی ٹی وی نے حاصل کر لی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو بلا خوف لوٹ مار کررہے ہیں علاقہ تھانہ نیکا پورہ کی حدود میں مسلسل وارداتوں میں اضافہ شہری عدم استحکام کا شکارہیں تودوسری طرف تاجربرادری پریشان ہے ایک ماہ سے دن دیہاڑے ڈکیتیاں اپنے پورے عروج پر ہیںشہریوں کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او نیکا پورہ علاقہ میں امن وامان قام کرنے میں بالکل ناکام دکھائی دیتے ہیں کمزور ایس ایچ او کی وجہ سے لوگوں کی جان و مال خطرے میں ہے ڈکیت سارا دن علاقہ میں لوگوں کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر لوٹ مار میں مصرو ف ہیں جس سے دوکاندار حضرات سارا دن خوف کی حالت میں کاروبار کرنے پر مجبوہوچکے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی وارداتوں کا سلسلہ اگر نہ رکا توہمیں مجبورہوکرسڑکوں پر نکلنا پڑے گا تاجروں کا ڈی پی او سیالکوٹ احسن اقبال سے صورت حال کا نوٹس لیکر جرایم پیشہ افراد کا قلع قمع کیا جائے

  • ٹھٹھہ : کیٹی بندر میں موسلادھار بارش،تیز ہواؤں سے بجلی کے  کھمبے گرگئے

    ٹھٹھہ : کیٹی بندر میں موسلادھار بارش،تیز ہواؤں سے بجلی کے کھمبے گرگئے

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (بلاول سموں کی رپورٹ)بائپرجوائے طوفان آج پاکستان میں داخل ہوگا، کیٹی بندر میں موسلادھار بارش، تیز ہوائوں سے بجلی کے کھمبے گرگئے کیٹی بندرمیں موسلادھابارش کا سلسلہ جاری ہے، تیز ہوائوں سے دکانوں کی چادریں اُڑگئیں محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے دوران کیٹی بندر اور اس کے اطراف لہریں 8 سے12 فٹ بلند ہوسکتی ہیں بائپر جوائے طوفان کا کیٹی بندر ساحل پر تازہ اثرات کی ویڈیو محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی طوفان ایک سو نوے کلو میٹر دور ہے اور اب اس کی رفتار کم ہو کر ایک سو تیرہ کلومیٹرہوگئی ہے شام تک ساحل کراچی کیٹی بندر شاہ بندر بدین سے ٹکرانے کی پیشین گوئی کی جارہی ہے

  • گرفتار افغانیوں سے جعلی شناختی دستاویزات برآمد

    گرفتار افغانیوں سے جعلی شناختی دستاویزات برآمد

    باغی ٹی وی (ویب نیوز)قانون نافذ کرنے والے اداروں کا افغانیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ، گرفتار افغانیوں سے جعلی شناختی دستاویزات برآمد ۔
    تفصیلات کے مطابق حکومت نے غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغانیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایف آئی اے نے نادرا سے تمام افغان نیشنلز اور شناختی کارڈ کا ڈیٹا بھی مانگ لیا ،بلاک کارڈز اور بغیر اجازت پاکستان رہنے والے افغانیوں کو ملک بدر کیا جائے گا، رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ نان رجسٹرڈ افغانیوں کی بڑی تعداد پاکستان میں جرائم میں بھی ملوث ہیں، نو مئی کے واقعات میں بھی افغانیوں کی شمولیت کے شواہد ملے ہیں ، ایف آئی اے نے افغانیوں کی شناخت کے لیے دیگر ایجنسیوں سے بھی مدد مانگی ہے۔
    قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ ہزاروں افغانی بلاک اور ایکسپائر شناختی کارڈز پر رہائش پذیر ہیں ، افغانیوں کو جعلی شناختی کارڈ ، پاسپورٹ جاری کرنے پر ایف آئی اے نے تحقیات شروع کر دی ، ایف آئی اے ، انٹیلی جنس بیورو اور نادرا سمیت دیگر اداروں نے سر جوڑ لیے ۔

  • طوفان ”بائپر جوئے“ سے پاکستان کے 11 اضلاع شدید متاثر ہوسکتے ہیں- ڈبلیو ایچ او

    طوفان ”بائپر جوئے“ سے پاکستان کے 11 اضلاع شدید متاثر ہوسکتے ہیں- ڈبلیو ایچ او

    ڈبلیو ایچ او کاکہنا ہے کہ سمندری طوفان ”بائپر جوئے“ سے پاکستان کے 11 اضلاع شدید متاثر ہوسکتے ہیں
    ڈبلیو ایچ او نے سمندری طوفان ”بائپرجوئے“ کے حوالے سے رپورٹ حکومتِ پاکستان کو بھجوادی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ سمندری طوفان کی شدت میں کمی آئی ہے، اور اس کی شدت کیٹگری تھری میں داخل ہو چکی ہے۔ڈبلیو ایچ اونے اپنی رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ طوفان ”بپرجوئے“ سے پاکستان کے 11 اضلاع شدید متاثر ہونے کا امکان ہے، اور ایک لاکھ کے قریب افراد کا انخلاء ہو گا، اور اب تک ساحلی پٹی سے 70 ہزار سے زائد افراد کا انخلا کرایا جاچکا ہے۔
    ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق طوفان کیٹی بندر، بھارتی گجرات سے ٹکرائے گا، ٹھٹھہ، سجاول اور بدین میں محکمہ صحت کا اضافی عملہ تعینات ہے، 9 ہائی رسک اضلاع میں 300 ریسیکو 1122 کے اہلکار بھی تعینات ہیں، اور ان اضلاع میں اضافی 80 ایمبولینسز بھجوائی گئی ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق بدین، ٹھٹھہ، سجاول اور کراچی کے اضلاع ملیر، کورنگی اور کیماڑی میں 75 ریلیف کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں، جب کہ ڈبلیو ایچ او نے سمندری طوفان کیلئے اسٹریٹجک ہیلتھ آپریشنل سنٹر قائم کر دیا ہے، جو صبح 8 سے رات 8 بجے تک کام کرے گا، جب کہ آپریشنل سینٹر اداروں کے مابین کوآرڈینیشن کرے گا۔

  • سیالکوٹ :ڈسکہ میں بھی ڈینگی  آگاہی واک  اور سمینار

    سیالکوٹ :ڈسکہ میں بھی ڈینگی آگاہی واک اور سمینار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر)ملک کے دیگر شہروں کی طرح ڈسکہ میی بھی ڈینگی آگاہی واک کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپیتال ڈسکہ میں واک اور سمینار کا انعقاد کیا گیا
    تفصیل کے مطابق سول ہسپتال ڈسکہ میں انسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلے میں ایک سیمنار اور واک کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ فیصل احمد ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر سادات ، ڈرگ انسپیکٹر ڈاکٹر شایان احمد اور تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی،جس میں اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد نے نے شرکت کرنے والے افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی پوری جانفشانی سے انجام دیں
    تاکہ لوگوں کو اس جان لیوا مرض ڈینگی ، سے چھٹکارا مل سکے ڈی ڈی ایچ او نے اپنے خطاب میی شہریوں کو ڈینگی سے بچاو اور حفاظتی تدبیر سمیت علاج کے بارے میی تفصیل سے روشنی ڈالی واک میی ملازمین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا

  • سیالکوٹ : تیز رفتار کار نے سواریوں  سے بھرے رکشے کو کچل دیا،رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق

    سیالکوٹ : تیز رفتار کار نے سواریوں سے بھرے رکشے کو کچل دیا،رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض ) تیز رفتار کار نے سواریوں سے بھرے رکشے کو کچل دیا،رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق
    رپورٹ کے مطابق تیز رفتار ریس لگاتی کار نے سواریوں سے بھرے رکشے کو کچل دیا،رکشہ ڈرائیور محمد عظیم ساکن بٹر موقع پر جاں بحق ہو گیا
    رکشے میں سوار کاشف اور سنی شدید زخمی ہو گئے،واقعہ تھانہ موترہ کے علاقہ ڈسکہ سیالکوٹ روڈ گھوئنیکی کے قریب پیش آیا،
    ریسکیو 1122 ٹیم نے جاں بحق اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا،کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا-

  • گوجرہ : شہر میں ڈاکو راج،3 وارداتیں،لاکھو ں روپے نقدی وموبائل فون چھین لئے گئے

    گوجرہ : شہر میں ڈاکو راج،3 وارداتیں،لاکھو ں روپے نقدی وموبائل فون چھین لئے گئے

    گو جرہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار)شہر میں ڈاکو راج،3 وارداتیں،لاکھو ں روپے نقدی وموبائل فون چھین لئے گئے
    تفصیل کے مطابق موٹر سا ئیکل سا ئیکل سوار مسلح ڈا کوؤ ں نے تھا نہ صدر کی حدود میں اودھم مچا دیا تین وارداتو ں میں لاکھو ں روپے نقدی و موبا ئل فون چھین لئے۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 519 گ ب کے محمد افضل طاہر چک نمبر 518 گ ب پٹرول پمپ سے اپنے دو سا تھیو ں کے ہمراہ اپنے گاؤ ں جارہے تھے کہ راستے میں تین موٹر سا ئیکل سوار مسلح ڈا کوؤ ں نے انہیں گن پوا ئنٹ پر روک لیا اور انہیں اوزار بند سے باندھ کر انکے قبضہ سے چار لا کھ روپے نقدی و موبا ئل فونز چھین لئے اور فرار ہو گئے دوسری واردات میں چک نمبر 245 گ ب کا محمد ذوہیب چک نمبر 249 گ ب سے اپنے گاؤ ں جا رہا تھا کہ چک نمبر 180 گ ب کے قریب تین موٹر سا ئیکل سوار ڈاکوؤ ں نے اس کو روک لیا اور جا ن سے مار دینے کی دھمکی دے کر ہزارو ں روپے نقدی و موبا ئل فون چھین لئے اور فرار ہو گئے تیسری واردات میں حکیم آ فتا ب نا می شخص اپنے سا تھی کے ہمراہ چک نمبر 313 ج ب میں اپنی کباڑ کی دکا ن میں مو جو دتھا کہ دو موٹر سا ئیکل سوار مسلح ڈا کو آ گئے اور گن پوا ئنٹ پر انکے قبضہ سے ہزارو ں روپے نقدی و موبا ئل فون چھین لئے اور فرار ہو گئے وا داتو ں کی اطلا ع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ڈاکوؤ ں کی تلا ش شروع کردی ہے۔