گو جرہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار )شہر میں موبا ئل سم کی فروخت کے ذریعے انعا مات کا جھانسہ دے کر شہریو ں کو لوٹنے کا انکشاف۔ تفصیلا ت کے مطا بق شہر کے مختلف علا قوں میں موبا ئل سم فروخت کر نے کیلئے کو نٹر لگا ئے گئے ہیں جو سا دہ لو ح شہریو ں کو انعامات کا جھا نسہ دے کر دکا نو ں میں لے جا کر ان سے ہزارو ں روپے لوٹے جا رہے ہیں شہریو ں کو ورغلا کر ہزارو ں روپے کے عوض چند سو روپے کی استری تھما دی جاتی ہے اور احتجا ج کر نے والے سا دہ لوح لوگو ں کو ڈرا دھمکا کر گھر بھیج دیا جاتا ہے عوا می حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عدنا ن ارشاد اور ڈسٹر کٹ پولیس آ فیسر ٹو بہ ٹک سنگھ سید کرار حسین سے مطا لبہ کیا ہے کہ انعا ما ت کا لا لچ دے کر شہریو ں کو لوٹنے والے افراد کے خلاف کا رروائی عمل میں لا ئیں تا کہ مزید شہری لٹنے سے بچ سکیں۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

گو جرہ : موبا ئل سم کی فروخت۔ انعا مات کا جھانسہ دے کر شہریو ں کو لوٹنے کا انکشاف
-

گو جرہ :بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے خانہ بدوش 13 سالہ بچہ بری طرح جھلس گیا
گو جرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالرحمن جٹ)بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے خانہ بدوش 13 سالہ بچہ بری طرح جھلس گیا
گوجرہ بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے سے خانہ بدوش 13 سالہ بچہ بری طرح جھلس گیا،مخدوش حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔معلوم ہواہے کہ محلہ علی پارک گوجرہ میں ررہائش پذیرخانہ بدوش اخترکا13سالہ عثمان محلہ میں بجلی کے پول پر چڑھ کر پرندوں کا گھونسلا اتارنے کی کوشش کر رہاتھاکہ اچانک بجلی تاروں سے چھو گیا جس کے نتیجہ میں وہ بری طرح سے جھلس گیاجسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ منتقل کیاگیا جہاں سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد اسے مخدو ش حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیاگیاہے۔
-

سیالکوٹ :پرانا ڈسکہ میں چھریوں کے وار سے نوجوان جاں بحق،ملزم گرفتار
سیالکوٹ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض )پرانا ڈسکہ میں چھریوں کے وار سے جاں بحق،ملزم گرفتار
تفصیل کے مطابق ڈسکہ تھانہ سٹی کے علاقہ پرانا ڈسکہ میں نوجوان صلاح الدین کو نامعلوم ملزمان نے چھریوں کے وار سے جان سے مار دیا تھا ایس ایچ او ڈسکہ عامر رضا سندھو اور انکی ٹیم(عمار سب انسپکٹر، حامد فاروق بهٹی،بابر گجر) نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا… ایس ایچ او اور اسکی ٹیم ڈسکہ میں تین ماہ سے جرائم پر قابو پانے میں کامیاب رہی ہے. اہلیان ڈسکہ نے بھی پنجاب پولیس کی کاوشوں کو سراہا.
-

راولپنڈی : کالا یرقان اور ڈینگی دونوں ہی جان لیوا امراض ہیں۔قندیل فاطمہ
راولپنڈی،باغی ٹی وی(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی محترمہ قندیل فاطمہ نے کہا ہے کہ کالا یرقان اور ڈینگی دونوں ہی جان لیوا امراض ہیں۔ان موذی مرض سے دکھی،غریب،محروم اور پسماندہ طبقات و انسانیت کو بچانا عبادتوں میں ایک عبادت ہے۔پاکستان صحت عامہ کی سہولتوں سے آراستہ نہیں ہے،لہذا حفظان صحت کو اعلی و شاندار بنانے اور اسے قائم رکھنے میں شعور وآگاہی اور بنیادی تعلیمات سے روشناسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ہر10 واں پاکستانی فرد کالے یرقان کے موذی مرض کا شکا ر ہے۔ان خیالات کا اظہار آج انہوں نے عالمی یوم تدارک چائلڈ لیبر کے سلسلے میں گلستان کالونی راولپنڈی کینٹ میں اسلام آباد کریسنٹ لائینز کلب،آغا خان یونیورسٹی ہسپتال اور ددیگر سرکاری اداروں کے تعاون اشتراک سے فری ہیپا ٹائٹس سکریننگ میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر عمائدین،سول سوسائٹی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پرڈپٹی ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر راولپنڈی کینٹ محمد قاسم نوید مہمان اعزاز تھے۔جبکہ سابق صدر اڈیالہ پریس کلب راولپنڈی براجہ محمد بشیر میزبان تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی محترمہ قندیل فاطمہ نے مزید کہا کہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی ٰخواہش ہے کہ سول سوسائٹی کے ادارے سماجی تنظیمیں اور رضا کار میدان عمل میں آگے آئیں تاکہ مل جل کر غریبوں کو وآسودہ بنانے کیلئے ان کے بنیادی مسائل کا ازالہ ممکن ہوسکے۔تنہا حکومت اور محکمے خدمات کو یقینی نہیں بنا سکتے،تاہم رفاہی ادارے اور لائینز کلبز انٹرنیشنل،آغا خان ہیلتھ یونیورسٹی جیسے اداروں کے تعاون اور خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ہمیں پرعزم اور سچی لگن،امید اور حقیقی جذبوں سے سرشار ہوکر ہی خدمات کے میدان عمل میں چٹان کی طرح ثابت قدم رہنا ہوگا۔کیمپ میں ایک سو سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ اور فری سکریننگ ٹیسٹ کئے گئے۔
-

ڈیرہ غازیخان :مزارات کی کیش بک پر نظر رکھنے کیلئے کیمروں کی تنصیب
ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (نامہ نگار شہزادخان) صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امورپبلک ہیلتھ ہائوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے مزارات کی کیش بک پر نظر رکھنے کیلئے کیمروں کی تنصیب پارکس کی پارکنگ و کینٹین کے معاملات کی نگرانی اور ڈی جی خان شہر میں عوام کو معیاری تفریح کیلئے جوائے لینڈ کے قیام کیلئے احکامات جاری کردئیے ہیں ڈی جی خان میں شروع کی گئی آسان رسائی کھلی کچہری کو صوبہ کے دیگر اضلاع میں شروع کرانے کیلئے بات کی جائے گی صوبائی وزیر بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے کمشنر آفس کا دورہ کیاکمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کے آسان رسائی انی شیٹیو کا جائزہ لینے کے ساتھ مختلف محکموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بریفنگ لی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک اور دیگر موجود تھے
-

میہڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی
میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منظورعلی جوئیہ)میہڑمیں فائرنگ سے ایک شخص زخمی میہڑ کے اے سیکشن تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے باعث ایک شخص شدید زخمی نامعلوم افراد کی فائرنگ کہ نتیجے میں بخشل قمبرانی نام کا شخص شدید زخمی ہوگیاہے زخمی شخص کو علاج کہ لئے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیاہے
-

گوجرخان :30سالہ نوجوان ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق
گوجرخان،باغی ٹی وی (شیخ ساجد قیوم نامہ نگار)گوجرخان میں30سالہ نوجوان ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق تھانہ گوجرخان کے علاقہ بھائی خان کے قریب کریم خان نامی 30سالہ نوجوان ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا یہ افسوسناک واقعہ منگل کی شام رونما ہوا ذرائع کے مطابق متوفی ٹرین کی ٹکر لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا
-

سیالکوٹ :بین الصوبائی منشیات فروش گینک کے 4 ملزمان گرفتار،33 کلو گرام چرس برآمد
سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض سٹی رپورٹ) ایس پی انویسٹٹیگیشن ضیاء اللہ نے تھانہ رنگپورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کے پولیس کی معاشرے کے ناسور منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔بین الصوبائی منشیات فروش گینک کے 4 ملزمان گرفتار 50 لاکھ روپے مالیتی کی 33 کلو گرام چرس برآمد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے ملزمان صوبہ کے پی کے کے شہر چار سدہ سے منشیات لاکر پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کرتے تھے
-

اوکاڑہ : 1952ء میں تعمیر ہونے والی جامعہ عثمانیہ گول چوک مسجد خطرناک قرار،محکمہ اوقاف کی آنکھیں بند
اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ کی پہلی اور تاریخی جامعہ عثمانیہ گول چوک مسجد محکمہ اوقاف کی لاپروائی اور غفلت کے نتیجے میں خستہ حالی کا شکار ہے تین تین سوفٹ بلند و بالا میناروں والی اوکاڑہ کی پہلی اور تاریخی جامعہ عثمانیہ گول چوک مسجد محکمہ اوقاف کی لاپروائی اور غفلت کے نتیجے میں خستہ حالی کا شکار ہے مسجد کے مینار تیز ہوائوں یا کسی زلزلے کے باعث گرنے سے کسی بڑے سانحہ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں اوکاڑہ کی تاریخی مسجد جامعہ عثمانیہ گول چوک کا سنگ بنیاد 20 فروری 1952 کو قاری محمد محی الاسلام نے قاضی عبدالرحمان دیو بندی کی کاوشوں سے علامہ شبیر احمد عثمانی کی یاد میں رکھا مخیر افراد کے تعاون سے دس سال کے عرصے میں مسجد تکمیل کو پہنچی مسجد میں 120دوکانات کے علاوہ 42 دفاتراور رہائشی مکان بھی شامل ہیں مسجد میں تین تین سوفٹ اونچے2 مینار جن کے گنبد پر سونے کا نکل چڑھایاگیا
1969 میں اس مسجد کو محکمہ اوقاف نے تحویل میں لیکر دوکانوں اور دفاتر کی آمدنی کا ذمہ لیا۔ اس وقت جامع عثمانیہ کی بلڈنگ کا کرایہ محکمہ اوقاف وصول کر رہا ہے جو سالا نہ دو لاکھ روپیہ بتایا جاتا ہے جبکہ اس کے اخراجات اڑھائی لاکھ روپیہ کے قریب ہیں محکمہ اوقاف کی لاپروائی اور عدم توجہ کی وجہ سے اوکاڑہ کی عظیم الشان مسجد اپنی تباہی کی داستان سنا رہی ہے نیسپاک،پرووینشنل بلڈنگز ساہیوال بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اوکاڑہ اور ٹی ایم اے اوکاڑہ اپنی اپنی رپورٹ کے مطابق مذکورہ مسجد کی بلڈنگ کو انتہائی مخدوش اور خطرناک قرار دے چکے ہیں جن کے مطابق اگر خدانخواستہ کسی آندھی طوفان یا شدید زلزلہ کی صورت میں بلڈنگ گر گئی تو نتیجے میں مالی نقصانات کے علاوہ جانی نقصان بھی ہو گااس بلڈنگ کی تعمیر نوکے لئے سابق وفاقی وزیر رناا سکند اقبال مرحوم نے دس کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کروائی جبکہ محکمہ اوقاف کی جانب سے بھی دس کروڑ روپے اس مسجد کی بلڈنگ کی تعمیر نو کے لئے مختص کئے گئے مگر محکمہ اوقاف کی نا اہلی اور غیر ذمہ دار ی کی وجہ سے گرانٹ واپس ہوگئی اس وقت مسجد کا بالائی حصہ کھنڈر بن چکا ہے مسجد کی چھتوں کی خستہ حالی کی بنا پر کئی مرتبہ لینٹر کے ٹکڑے بھی گرناشروع ہوچکے ہیں جس سے اکثر اوقات نمازیوں دکانداروں کے علاوہ عام شہری بھی زخمی ہو چکے ہیں اہل اوکاڑہ نے حکومت پاکستان سے مسجد پر فوری طور پر توجہ دیتے ہوئے اس کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بڑے جانی اور مالی نقصان سے بچا جا سکے -

ڈی آئی خان :سٹیشن کمانڈر بریگیڈیراورڈی پی او تھانہ درابن و چودھوان کا دورہ
ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (احمدنواز مغل)سٹیشن کمانڈر بریگیڈیر محمدراشد و ڈی پی او ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی کا تھانہ درابن و چودھوان کا دورہ،شہید ایف سی اہلکار کی فاتحہ خوانی بھی کی
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی نے سٹیشن کمانڈر بریگیڈیر محمد راشد و دیگر پاک فوج اعلی افسران کے ہمراہ تھانہ درابن اور تھانہ درابن کی حدود میں نئی زیر تعمیر چیک پوسٹ کا معائنہ کیا اس موقع پر ایس ایچ او درابن عبدالغفار بھی ہمراہ نے جنہوں نے تھانہ و چیک پوسٹ بارے افسران بالا کو بریف کیا جس کے بعد ڈی پی او ڈیرہ نے پاک فوج کے افسران کے ہمراہ چودھوان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے ایف سی اہلکار کے گھر گئے اور شہید کے ورثاء سے اظہار ہمدردی اور فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر ایس ایچ او چودھوان مختار احمد بھی ہمراہ تھے۔

