سیالکوٹ،باغی ٹی وی ( سٹی رپوٹر )تحصیل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال ڈسکہ کے سیکورٹی گارڈز سے مریض خواتین پریشان آئے روذ خواتین سے چھیڑ خوانی اور بداخلاقی کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں میترانوالی کی خاتون شبانہ بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ گذشتہ روز ڈسکہ سول ہسپتال سے علاج معالجے کیلئے گٙئی تو ایمرجنسی کے سامنے کھڑے گارڈ نے چیک کروانے کے بہانے فون نمبر مانگنا شروع کر دیا شبانہ کے انکار کرنے پر اس نے بداخلاقی شروع کر دی بھروکے کلاں کی سمیرا بی بی نے بتایا کہ اسکی طبعت خراب ہونے پر ڈسکہ ہسپتال کی ایمرجنسی گئی تو ایمرجنسی کے اندر سیکورٹی گارڈ مدد کرنے کے بہانے جسم کے مختلف حصوں پر ہاتھ لگاتا رہا ڈسکہ سول ہسپتال میں ناقص سیکورٹی انتظامات اور مینجمنٹ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے اس حوالے سے وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم سے موقف پوچھا تو انھوں نے کہا ڈسکہ سول ہسپتال بہت جلد اچانک دورہ کیا جائے گا اور ذمہ داران کے خلاف فوری سخت کارروائی کی جائے گی
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

تنگوانی و گرد ونواح میں بدامنی کے خلاف قومی عوامی تحریک اور شہریوں کا مظاہرہ
تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی اور اردگرد میں بدامنی کے خلاف قومی عوامی تحریک اور شہریوں کا مظاہرہ تفصیلات کے مطابق تنگوانی میں بڑھتی ہوئی بدامني کے خلاف قومی عوامی تحریک اور شہریوں نے سید مددشاہ رب ڈنوملک اور غلام سرور گاجانے کے سربراہی میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور بس سٹاپ پے دھرنا دیا گیاہے دھرنا سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس مکمل ناکام ہو گئی ہے شہری روز روز بڑھتی ہوئی بدامني سے تنگ آ گئے ہیں فی الفور امن کروایا جائے
-

ڈی جی خان : گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی کڑوے ناقص پانی سے بنی برف کی بھرمار
کوٹ ہیبت باغی ٹی وی ( شاہد خان ) ڈیرہ غازی خان گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی برف کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے
ذرائع کے مطابق دوسری جانب کارخانہ مالکان نے مضرصحت ناقص پانی سے برف کی تیاری شروع کر رکھی ہے شہریوں کے مطابق اس ناقص پانی کی برف کی وجہ سے بہت سے شہری پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اس کے علاوہ ناقص پانی کی برف پانی کی وجہ سے بچوں میں بھی مختلف اقسام کی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں- عوامی اور سماجی حلقوں نے کمشنر ڈی جی خان سے مضر صحت پانی سے تیار کردہ برف کارخانوں کے مالکان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ڈیرہ غازی خان کی عوام مزید بیماریوں میں مبتلا نہ ہو -

میرپورخاص:نیشنل پریس کلب کے وفد کی نامزد سٹی میئر عبدالرؤف غوری سے ملاقات
میرپور خاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) نیشنل پریس کلب کے وفد کی نامزد سٹی میئر عبدالرؤف غوری سے ملاقات
تفصیل کے مطابق نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا تین رکنی وفد جس میں حیات قریشی،شاہزیب خاصخیلی اور باغی ٹی وی کے نامہ نگار سید شاہزیب شاہ شامل تھے، صدر نیشنل پریس کلب میرپورخاص قمرالدین شیخ کی اجازت سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ سٹی میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری کی رہاشگاہ پہنچا ،وفد نے نامزد سٹی میئر عبدالرؤف غوری کو میئر کے لئے نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیشنل پریس کلب کےصدر قمرالدین شیخ اور دیگر ممبران کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا،سوال جواب کا سلسلہ شروع ہونے سے پہلے نامزد کردہ میئر عبدالرؤف غوری نے نیشنل پریس کلب کے وفد کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور جواب میں نیشنل پریس کلب کے صدر قمرالدین شیخ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا حیات قریشی نے سوالات کا آغاز کرتے ہوئے پہلا سوال کیا کہ آپ نے پیپلز پارٹی کب جوائن کی، پیپلز پارٹی سے کس طرح وابستگی ہوئی تو جواب میں میئر عبدالرؤف غوری نے کہا کہ پہلے بھی کونسل کا حصہ رہا ہوں اور چیئرمین بھی رہا ہوں اور اللہ کا احسان ماں باپ کی دعا اور پارٹی کے بڑوں کی مہربانیاں ہیں جو میری سٹی میئر کے لئے نامزدگی ہوئی اور میں انشاءاللہ ان ذمہ داریوں پورا اتروں گا،میرپورخاص کے دونوں سول ہسپتالوں کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ابھی یہاں پر صرف ایمرجنسی وارڈ اسٹارٹ کیا ہے، انشاءاللہ سندھ گورنمنٹ سے اپیل کرونگا کے میرپورخاص سول ہسپتال کے لئے ڈاکٹرز مہیا کریں ، اسی طرح بڑے سول ہسپتال کے لئے انہوں نے کہا کہ اب ہم آئے ہیں ہم حکمرانی کرنے نہیں آئے عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر آئے ہیں اور عوام کی خدمت ہی کرینگے ، میرپورخاص شہر میں پبلک پارک نہ ہونے کے برابر ہیں اور جو ہیں ان پر موالیوں نے قبضہ کیا ہوا ہے ، اس سوال کا جواب دیتے ہوئے نامزد میئر عبدالرؤف غوری نے کہا کہ ہم پرانے پارکوں کو درست بھی کروائیں گے اور پارکوں اور نوجوانوں کے لئےکھیلنے کے گراؤنڈ کے لئے عملے کی تعیناتی بھی کرینگے اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ سندھ گورنمنٹ کے تعاون سے ایک بڑا چڑیا گھر بھی بنائیں گے جس میں فیملیاں انجوائے کر سکیں گی ،میرپورخاص میں جرائم کی بڑھتی ہوئی تعداد کا سبب جس میں سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹ کا نہ ہونا بھی ہے، اس بارے میں میئر عبدالرؤف غوری کا کہنا تھا جو الیکٹرک پول پہلے سے نصب ہیں اور سولر لائٹیں بیٹریاں خراب ہونے کی وجہ سے ناکارہ ہوگئی ہیں، ان میں نئی بیٹریاں لگا کر انھیں کارآمد بنائیں گے اور جن سڑکوں اور گلیوں میں الیکٹرک پول نہیں ہیں وہاں پر نئے الیکٹرک پول اور لائٹیں لگائیں گے ، جب ان سے مہنگائی کے بارے میں سوال کیا تو میئر عبدالرؤف غوری نے جواب دیا کہ میں خود انجمن تاجران کی کمیٹی کا حصہ ہوں،عوام کے تعاون سے مسائل پر قابو پالیں گے ، ایک سوال جو بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ اور میرپورخاص کے خراب ٹرانسفارمروں کے بارے میں کیا گیا تو جواب میں میئر عبدالرؤف غوری نے کہا کہ سندھ حکومت سے خصوصی گذارش کرینگے کہ میرپورخاص میں ٹرانسفارمر کا مسئلہ حل کرکے دیں، واپڈ کے اعلی افسران سے میرپورخاص میں کم سے کم لوڈشیڈنگ کا کہا جائے گا،سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی بابت سوال کے جواب میں میئر میرپورخاص کا کہنا تھا کہ سندھ %60 گیس دیتا ہے، گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرائیں گے ،انکروچمنٹ اور گلی گلی جانوروں کو ذبح کئے جانے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ باقاعدہ گوشت مارکیٹیں ہیں سلاٹر ہاؤس موجود ہے سب کو وہیں منتقل کرینگے نیز انکروچمنٹ کے لئے میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری کا کہنا تھا کہ عوام کے تعاون سے ہی انکروچمنٹ جیسے گھمبیر مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے خدمت کا جذبہ لیکر آئے ہیں ۔۔ اور عوام کی بھرپور خدمت کرینگے اور آپ دیکھیں گے کہ تھوڑے ہی عرصے میں میرپورخاص کو جرائم اور ہر طرح کی گندگی سے پاک روشنیوں کا شہر بنا دینگے-

میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری سے سوالات کرنے میں سینئرصحافی حیات قریشی کا سینئر رپورٹر شاہزیب خاصخیلی بھرپور ساتھ دے رہے تھے جبکہ باغی ٹی وی کے نامہ نگار سید شاہزیب شاہ انتہائی احسن طریقے سے کیمرہ مین کے فرائض انجام دے رہے تھے ، آخر میں میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری نے نیشنل پریس کلب کے وفد کی آمد کا شکریہ ادا کیا،جواب میں نیشنل پریس کلب کے وفد نے میئر عبدالرؤف غوری کو نیشنل پریس کلب آنے کی دعوت دی، جسے میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری نے بخوشی قبول کرلیا ، اس طرح ایک خوشگوار انٹرویو اور رسمی دعا سلام کے بعد نیشنل پریس کلب میرپورخاص کا وفد میئر عبدالرؤف غوری کی رہائشگاہ سے واپس روانہ ہوا- -

جامعہ چترال میں کتب میلہ منعقد کیا گیا
جامعہ چترال میں کتب میلہ کا انعقاد۔ محکمہ امور نوجوانان کے زیر اہتمام مقامی لٹریچر پر مبنی کتب کو میلے میں رکھا گیا
چترال،باغی ٹی وی(نامہ نگارگل حماد فاروقی) ڈسٹرکٹ یوتھ آفس (ڈسٹرکٹ آفیسر امور نوجوانان) ضلع لوئیر چترال اور مقامی انتظامیہ کی اشتراک سے جامعہ چترال میں کتب میلے کا اہتمام ہوا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مہمان حصوصی تھے جبکہ یونیورسٹی آف چترال کے وایس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظاہر شاہ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز لوئیر چترال ڈاکٹر محمد عاطف جالب نے اس کتب میلے کو منعقد کرنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے جامعہ چترال کے طلباء و طالبات کو ایک بہترین موقع فراہم کیا کہ وہ مقامی لٹریچر پر مبنی کتب بینی میں حصہ لے۔اس قسم کے کتب میلے منعقد کرانے سے مقامی ادباء، شعراء۔ پبلشرز اور لکھاریوں کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔اس کتب میلے میں محتلف موضوعات پر متعدد کتابیں موجود تھے جو زیادہ تر مقامی لٹریچر اور ثقافت سے متعلق مواد پر مبنی تھے۔ اس کتب میلے کی انعقاد سے طلباء و طالبات اور نوجوان نسل کو اپنے مقامی ادیبوں، شعراء، محقیقن، لکھاریوں اور پبلشرز کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس میں طلباء نے اپنی پسند کی کتب خریدے اور ان کو ایسے لکھاریوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل ہوئی جن سے پہلے وہ واقف نہیں تھے۔

ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جبار غنی نے کہا کہ امور نوجوانان کے ڈائریکٹریٹ خیبر پحتون خواہ کے ہدایات پر محکمہ امور نوجوانان اس قسم کے مفید تقریبات منعقد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کتب میلے کا بنیادی مقصد مقامی لٹریچر کو متعارف کرانا اور اسے ترویج دینا تھا جبکہ دوسری طرف نوجوان نسل کو کتب بینی کی طرف راغب کرانا تھا۔چترال یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفسیر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے اس کتب میلے کو منعقد کرنے پر انتظامیہ کا شکریہ اداکیا اور ان کی کوششوں کو نہایت سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کتاب ہمارا بہترین دوست ہے اور ہم کتابوں کے ساتھ دوستی رکھتے ہوئے ان سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے ماضی کے معروف ادیبوں، محققین اور نامور شحصیت میں سے ایک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پوری زندگی میں صرف دو راتیں کتاب نہیں پڑھی ایک اس کی شادی والی رات اور دوسرا اس کی موت والی۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارا نوجوان نسل کتابوں سے دور ہوکر اکثر سوشل میڈیا میں بغیر کسی مقصد کے فضول وقت ضائع کرتے ہیں اور ان میں سے اکثر بے راہ روی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم کتابوں کے ساتھ دوستی رکھے ان کی باقاعدگی سے پڑھے تو ہمارا مطالعے کا عادت بھی بن جاے گی اور ان کتابوں سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے اس کتب میلے کو اسلئے سراہا کہ اس سے مقامی ادیبوں کا بھی حوصلہ افزائی ہوگی اور ہمارے نوجوان نسل کو مقامی لٹریچر کے بارے میں سیر حاصل معلومات فراہم ہوگی۔ اس موقع پر انہو ں نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس لوئیر چترال اور محکمہ امور نوجوانان کی خدمات کو بھی سراہا جو چترال کے عوام اور حاص کر نوجوان نسل کو اس قسم کے مواقع فراہم کرتے ہیں جن سے وہ ایک طرف اگر فائدہ حاصل کرتے ہیں تو دوسری طرف وہ اس کی وجہ سے منفی سرگرمیوں سے بھی بچ سکتے ہیں۔

ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جبار غنی کا کہنا ہے کہ خیبر پحتون خواہ کے محکمہ امور نوجوانان صوبے بھر کے نوجوانوں کو اس قسم کے مفید مواقع فراہم کرتے ہیں اور ان کا بنیادی مقصد بھی یہ ہے کہ نوجوان نسل کو کتب بینی کا شوق پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو منفی سرگرمیوں سے محفوظ رکھے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں اپنی کارکردگی دکھانے کا موقع میسر ہو۔ انہوں نے کہا کہ لوئیر چترال میں بھی ان کا محکمہ اس قسم کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں چاہے نوجوانوں اور طلبا ؤ طالبات کو مقابلے کی امتحانان کی تیاری کرنا ہو یا معیاری تحقیق کا طریقہ کار پر سیشن ہو اور کتب بینی کے ذریعے مقامی لٹریچر کو طلباء میں متعارف کروانا اور ان کا حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ چترال کی اپنی ثقافت کو بھی زندہ رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنی ثقافت کو بھول جاتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں۔ اس کتب میلے میں کثیر تعداد میں طلباء نے حصہ لیتے ہوئے دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور مقامی لٹریچر سے بھی مستفید ہوئے۔

-

کوئٹہ: بلوچستان کے چاروں میڈیکل کالج ہڑتال کے باعث بند ،طلبا وطالبات کا مستقبل تاریک
کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارزبیرآکاخیل) بلوچستان کے چاروں میڈیکل کالج ہڑتال کے باعث بند ،طلبا وطالبات کا مستقبل تاریک ،سال ضائع ہونے کا خدشہ ،والدین پریشانی میں مبتلا ،حکومت بلوچستان اور منتخب عوامی نمائندے پوائنٹ سکورنگ میں مصروف ،انہیں طلبا کی کوئی پرواہ نہیں ہے
تفصیل کے مطابق بلوچستان میں بولان میڈیکل کالج سمیت کل چار میڈیکل کالج ہیں ،ان میڈیکل کالجز میں طلباء وطالبات کو تعلیم دینے اساتذہ اور دیگر ملازمین اپنے مطالبات منوانے کیلئے گذشتہ کئی ماہ سے ہڑتال پر ہیں،جس کے باعث میڈیکل کالج بند ہیں،ان چاروں کالجز میں نئے داخل ہونے والے طلباء وطالبات کو ایک دن بھی کلا س میں نہیں بٹھایا گیا،جس سے مستقبل کے ڈاکٹروں کیلئے تعلیم کاحصول ناممکن بنادیا گیاہے،طلباء وطالبات سمیت ان کے والدین پریشانی میں مبتلا ہیں اور انہیں فکر لاحق ہوچکی ہے کہ اس ہڑتال کی وجہ سے تعلیمی سال ضائع نہ ہوجائے،والدین کاکہنا ہے کہ بولان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن اپنے جائز مطالبات کے حق میں احتجاج پر ہیں مگر حکومت بلوچستان کی جانب سے غیر سنجیدہ رویہ باعث تشویش ہے، جسکی وجہ سے طلباء و طالبات کے کلاسز اور امتحانات براہ راست متاثر ہو رہے ہیں۔ طلباء و طالبات اور والدین نے حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔
-

ننکانہ :مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب یوتھ افیئر اینڈ سپورٹس وہاب ریاض کا دورہ
ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز)مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب یوتھ افیئر اینڈ سپورٹس وہاب ریاض کا دورہ
تفصیل کے مطابق مشیر وزیر اعلی پنجاب یوتھ افیٸر اینڈ سپورٹس وہاب ریاض کا ننکانہ صاحب کا دورہ ڈی سی کمپلیکس آمد پر ڈپٹی کمشنر میاں احسن رفیق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاد عزیر نے استقبال کیا اور کمیٹی روم میں ڈی سی اور ڈی پی او نے ضلع کے انتظامی امور ,سپورٹس ,عید قرباں پر لگاٸی جانے والی مویشی منڈیوں اور سیکورٹی کے حوالے سے مشیر وزیر اعلی پنجاب کوبریفنگ دی وزیر اعلی پنجاب وہاب ریاض نے جمنازیم ہال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا جمنازیم ہال میں ڈی او سپورٹس نے انڈور اور اوٹ ڈور کھیلوں کے حوالے سے بریفنگ دی اس موقع پر سپورٹس سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں مزید کرکٹ گراٶنڈ کا مطالبہ کیا جس پر وہاب ریاض نے نوجوانوں کو یقین دہانی کرواٸی مشیر وزیر اعلی پنجاب اور ڈی سی ننکانہ آرچری کے کھیل سے بہت متاثر ہوئے ,ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے دورہ کے موقع پر مشیر وزیر اعلی پنجاب نے ادویات کے مین سٹور سمیت ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی میڈیکل کے حوالے سےسہولیات کا جاٸزہ لیا سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر امین ,سنیٸر ڈاکٹر راحیل احمد اور ایم ایس ڈی ایچ کیو نے بریفنگ دی مشیر وزیر اعلی پنجاب نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی سہولیات کے حوالے سے معلومات لیں-
-

ڈسکہ : سول ہسپتال کے نائٹ ڈیوٹی ڈاکٹر غائب ایمرجنسی میں آنے والے مریض پریشان
سیالکوٹ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ سول ہسپتال کے نائٹ ڈیوٹی ڈاکٹر غائب ایمرجنسی میں آئے والے مریض ذلیل و خوار ہونے لگے اسسٹنٹ عملہ بغیر چیک اپ کیے مریضوں کو دوسرے بڑے شہروں میں منتقل کرنا شروع کر دیا نائٹ ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹرز سرکاری ڈیوٹی ٹائم ہسپتال کے اردگرد پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی ڈیوٹی دیکر ڈبل شفٹ لگا کر ڈبل کمائی کر رہے ہیں ڈسکہ کا واحد ڈی ایچ کیو ہسپتال جہاں دور دراز دیہاتوں سے آنے والے ڈلیوری اور دیگر امراض کے مریض پریشان میں مبتلا ہیں شہریوں نے وزیراعلی پنجاب اور ڈی سی سیالکوٹ سےفوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
-

سیالکوٹ : ماڈل پولیس اسٹیشن سمبڑیال کی حدود بھوپال والا میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ
سیالکوٹ، باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ماڈل پولیس اسٹیشن سمبڑیال کی حدود بھوپال والا میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ
تفصیل کے مطابق ماڈل پولیس اسٹیشن سمبڑیال کی حدود بھوپال والا میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ۔ذرائع کے مطابق بھوپالوالہ ساھووالہ روڈ پر دکان کے باہر بیٹھے شہری پر 2 مسلح افراد کی فائرنگ ۔فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی زخمیوں میں نادرا آفس سمبڑیال کے ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم عباس بھی شامل ہیں،ایس ایچ او سمبڑیال شبیر گل ہمراہ بھاری نفری موقع پر موجود ،زخمیوں کو سول ھسپیتال سیالکوٹ منتقل کردیا مقامی پولیس وقوعہ سے شواہد حاصل کررہی ہے
-

اوچ شریف:چنی گوٹھ کی نواحی بستی غلام قادر رڈ کا ٹرانسفارمر جلنے سے عوام بجلی سے محروم
اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) چنی گوٹھ کے نواحی علاقے بستی غلام قادر رڈ کا ٹرانسفارمر جلنے سے عوام بجلی سے محروم
تفصیلات کے مطابق چنی گوٹھ کے علاقے بستی غلام قادر رڈ میں ٹرانسفارمر جلنے کے سبب دس روز سے بجلی کی سپلائی معطل ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین بالخصوص خواتین، بزرگ اور بچے اس گرم موسم میں شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ عوامی ذرائع کے مطابق گذ شتہ چار ہفتوں سے بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہوگیا اس ٹرپنگ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پانی کی حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور انکی بار بار ٹرپنگ کی وجہ سے ٹرانسفارمر جل گیا اہل علاقہ نے کہا کہ محکمہ واپڈا چنی گوٹھ کے ایس ڈی او کو آگاہ کیا دس روز گزر جانے پر بھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی واپڈا ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس مرمت کے کوئی ذرائع نہیں ہے اور نہ ہی ورکشاپ ہے بلکہ شہری اپنی مدد آپ کے تحت پرائیویٹ دکانداروں سے ٹرانسفارمر مرمت کروائیں اہلیان بستی غلام قادر رڈ والوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جب بھی کسی خاص علاقے کا ٹرانسفارمر جل جائے تو بڑی سفارش یا رشوت ملنے کے بعد مسئلہ جلدی حل ہوجاتا ہے مگر افسوس کہ چنی گوٹھ واپڈا اہلکاروں کے سامنے عام عوام کی کوئی اہمیت نہیں۔ جس علاقے کا ٹرانسفارمر جل گیا ہے وہاں لوڈ زیادہ ہے لیکن ٹرانسفارمر 50 کے وی کا ہے جس کی وجہ سے اکثر ٹرانسفارمر جلنے کے واقعات ہوتے ہیں۔ اہلیان بستی غلام قادر رڈ نے تمام سیاسی رہنماں سمیت وفاقی و صوبائی حکومت مسئلے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
