Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف: بےلگام مہنگائی،عام آدمی کےلئےدووقت کی روٹی مشکل ہوگئی

    اوچ شریف: بےلگام مہنگائی،عام آدمی کےلئےدووقت کی روٹی مشکل ہوگئی

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)مہنگائی بےلگام،عام آدمی کےلئےدووقت کی روٹی مشکل ہوگئی مہنگائی میں تیزی سے اضافہ نے عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کھانا مشکل کر دیا ہے ۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں اور غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں ۔ اس بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے میں انتظامیہ ناکام نظر آرہی ہے ۔ شہری اس بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث غریب عوام پریشان۔ سبزی فروٹ کی کئی دکانوں پر ریٹ لسٹ آویزاں ہی نہیں ہے اور جن دکانوں پر ریٹ لسٹ موجود ہے ان کے دکاندار اپنی مرضی سے من مانی قیمتوں پر پھل اور سبزیاں فروخت کر رہے ہیں ۔ دکانداروں نے بتایا کہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروٹ اور سبزی فروخت کرنے میں میں نقصان ہوتا ہے کیوں کہ سرکاری ریٹ لسٹ اور سبزی منڈی کے ریٹ میں کافی حد تک فر ق ہوتا ہے ۔ اس صورت حال میں غریب آدمی کے لیئے پھل کھانا ایک خواب کے مترادف ہے ۔ شہر کے پوش اور مہنگے ترین علاقہ جات میں تو اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔ ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے سفید پوش طبقہ کے لیئے اپنی عزت بچانا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔ شہریوں نے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اشیاء خوردونوش کی بڑگتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیئے اقدامات کرے ۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ غریب اور سفید پوش طبقہ کے لوگ بھی آسانی سے خریداری کر سکیں

  • اوچ شریف :ڈاکٹرذیشان  ڈسٹرکٹ ہیلتھ  آفیسر بہاولپور تعینات

    اوچ شریف :ڈاکٹرذیشان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بہاولپور تعینات

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)ڈاکٹر زیشان کو DHO (HRM) ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بہاولپور تقرری
    محکمہ صحت پنجاب نے ڈاکٹر ذیشان کو DHO (HRM) بہاولپور تعینات کردیا ہے جس کا باضابطہ طورپر نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے –
    ڈاکٹر ذیشان نے فوری طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہوئے کام کا آغاز کردیا ہے ، ان کی شہرت ایک ایماندار اور محنتی آفیسر کے طور پر ہے اور ان کی تعیناتی پر عملہ نے سراہتے ہوئے اِسے محکمہ صحت کیطرف سے ایک اچھا فیصلہ قرار دیا ہےڈاکٹر ذیشان کی بہاولپور میں تعیناتی سے ضلع بھر میں موجود میڈیکل کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے قابل ، محنتی ، ایماندار و فرض شناس ڈی ایچ او کی ضلع میں تعیناتی کو علاقے کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے DHO (HRM) ڈاکٹر ذیشان کی تعیناتی پر ضلع بہاولپور کے ملک سلمان خالد فنانس سیکرٹری اپیکا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بہاولپور نے ہمراہ سینئر ممبرز اپیکا کے عملے نے خوش آمدید کیا اور پھول نچھاور کیے

  • ڈیرہ غازی خان :ڈویژن بھر میں تحصیل سطح پر ای رجسٹریشن شروع کر دی گئی

    ڈیرہ غازی خان :ڈویژن بھر میں تحصیل سطح پر ای رجسٹریشن شروع کر دی گئی

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (جواداکبر سٹی رپورٹر) ڈویژن میں ضلعی ہیڈ کوارٹر کے بعد تحصیل سطح پر ای رجسٹریشن شروع کر دی گئی کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں چاروں ڈپٹی کمشنرزموجود تھے۔کمشنرنے کہا کہ بائیو میٹرک حاضری کی بنیاد پر مسلسل غیر حاضر رپورٹ ہونے والے میونسپل کمیٹیوں کے آٹھ سے زائدملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بائیو میٹرک حاضری کی بنیاد پر آئندہ بھی سزا و جزا کا فیصلہ کریں گے بلدیاتی اداروں کی ہر گاڑی پر ٹریکنگ سسٹم فعال ہونا چاہئیے۔گاڑیوں کے ایندھن میں غبن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے کمشنر نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ روزانہ مارکیٹوں میں نکلیں

  • سیالکوٹ گردونواح سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    سیالکوٹ گردونواح سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (شاید ریاض سٹی رپورٹر)سیالکوٹ گردونواح سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی زلزلے کا مرکز مشرقی کشمیر تھا زلزلہ 1 بجکر 4 منٹ پر آیا یورپی زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کامرکزبھارت میں پٹھان کوٹ سے 99 کلومیٹر دور تھاسیالکوٹ سمیت اسلام آبادلاہورگوجرانولہ ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے خوفزدہ ہوکر گھروں اور دفا تر سے باہر نکل آئے

  • تونسہ :درزی سوٹ استری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جان بحق

    تونسہ :درزی سوٹ استری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جان بحق

    تونسہ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عمران لنڈ)شہر مکی مارکیٹ میں ایک نوجوان درزی سوٹ استری کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جان بحق ہو گیامحلہ کچی آبادی تونسہ کا رہائشی 14 سالہ محمد مزمل ولد موسیٰ اپنی دکان پر سوٹ استری کررہا تھا کہ استری شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے کرنٹ لگا جس سے نوجوان محمد مزمل بے ہوش ہو گیاقریبی دکانداروں نے ریسکیو 1122 کو بلایا جنہوں نے طور فوری THQ تونسہ ہسپتال منتقل کیامگرنوجوان پہلے ہی فوت ہو چکا تھا۔ ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کے بعد میت ورثا کے حوالے کردی

  • میرپورخاص : واپڈا کو پرائیویٹ کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا،عوام کے مظاہرے

    میرپورخاص : واپڈا کو پرائیویٹ کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا،عوام کے مظاہرے

    میرپورخاص ،باغی ٹی وی (نامہ نگار شاہزیب شاہ)میرپورخاص میں واپڈا کو پرائیویٹ کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا عوام باہر نکل آئے خبر کے مطابق بھاسنگھ آباد کے علاقے کے مکینوں نے بجلی کی بندش اور سنوائی نہ ہونے پر حیسکو حکام کے خلاف روڈ بند کرکے احتجاج کیا واپڈا کے راشی اہلکاروں کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے سڑک بلاک کرکے ٹائر نذر آتش کئے گئے واضح رہے کہ میرپورخاص میں واپڈا کی ناقص ترین کارکردگی شہر میں آئے دن مظاہرے ہو رہے ہیں میرپورخاص میں عوام کا یہ مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے کہ واپڈا کی نجکاری کرکے کسی پرائیویٹ شخصیت کو دے دیا جائے

  • گوجرخان : شہر و گردونواح میں چوری، ڈکیتی، راہزنی کی وارداتیں معمول بن گئیں

    گوجرخان : شہر و گردونواح میں چوری، ڈکیتی، راہزنی کی وارداتیں معمول بن گئیں

    گوجرخان ،باغی ٹی وی (شیخ ساجد قیوم نامہ نگار)شہر اور قرب وجوار میں آئے روز چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں شہریوں میں شدید عدم تحفظ کا احساس پولیس ڈاکو راج کے سامنے ناکام گوجرخان سرکل کی پولیس نہ جانے کون سی ڈیوٹی اداکررہی ہے گزشتہ ایک ماہ کے دوران تھانہ گوجرخان تھانہ جاتلی تھانہ مندرہ کے علاقوں میں چوری ڈکیتی راہزنی کی بیسیوں وارداتیںہو چکی ہیں مگر پولیس ڈاکوئوں کو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام رہی گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران درجن سے زائد پے درپے وارداتیں پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں گوجرخان میں کراچی طرز کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں موٹرسائیکل سوار ڈاکو جہاں جی چاہتا ہے گن پوائنٹ پر واردات کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتے ہیں
    سول سوسائٹی اور تاجر برادری نے صوبائی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ مطالبہ کیا ہے

  • کندھ کوٹ ٹرک حادثہ جاں بحق ہونے  والے 6 افراد میں سے 4 کا تعلق تنگوانی سے تھا

    کندھ کوٹ ٹرک حادثہ جاں بحق ہونے والے 6 افراد میں سے 4 کا تعلق تنگوانی سے تھا

    تنگوانی ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)کندھ کوٹ میں ٹرک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 6افراد میں سے 4 کا تعلق تنگوانی سے تھا،جب4افراد کے جنازے ایک سے ساتھ گائوں پہنچے تو ہر طرف کہرام مچ گیا ہرآنکھ اشک بار اور ورثا غم سے نڈھال ہوگئے فوت شدگان کی نمازجنازہ میںشہر کی سیاسی و مذہبی شخصیات کے علاوہ شہریوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی ڈی سی کشمور منورعلی مٹھیانی تنگوانی کے قریب گائوں بھانون خان نندوانی میںپہنچے ورثا سے تعزیت کی اورڈی سی کشمور منورعلی مٹھیانی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں

  • طوفان بائپر جوئے میں شدت ،ٹھٹھہ کے ساحلی جزیروں وکیٹی بندر سے  نقل مکانی شروع

    طوفان بائپر جوئے میں شدت ،ٹھٹھہ کے ساحلی جزیروں وکیٹی بندر سے نقل مکانی شروع

    میرپور ساکرو،باغی ٹی وی (نامہ نگار قادرنوازکلوئی)طوفان بائپر جوئے کی شدت میں اضافے کے بعد ٹھٹھہ کے ساحلی جزیروں کیٹی بندر سے مکینوں کی نقل مکانی شروع ہوگئی
    وزیر اعلی کے دورے اور ہدایات کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سمندری جزیروں پر رہنے والے ساحلی دیہات کے مکینوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مختلف خاندانوں کو ان کے سامان سمیت کشتیوں کے ذریعے باہر لایا جا رہا ہے پاک بحریہ کی ریسکیو ٹیموں کو بھی سمندری جزیروں پر رہنے والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے جزائر روانہ کیا گیاہے پہلے مرحلے میں جزائر کے مکینوں کو باغان اور کیٹی بندر کے مختلف ریلیف کیمپوں میں ٹھہرایا جا رہا ہے، دوسرے مرحلے میں صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیٹی بندر شہر کو خالی کرانے کے لیے بھی حکمت عملی بنائی جائے گی

  • سیالکوٹ :حوالات میں بند ملزمان کو انسانی حقوق کے تحت سہولیات دینے کاڈی پی او کا حکم

    سیالکوٹ :حوالات میں بند ملزمان کو انسانی حقوق کے تحت سہولیات دینے کاڈی پی او کا حکم

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (شاہد ریاض سٹی رپورٹر )حوالات میں بند ملزمان کو انسانی حقوق کے تحت سہولیات دینے کاڈی پی او کاحکم
    ڈی پی او نے ضلع کے تمام تھانوں کی حوالاتوں میں بند ملزمان کو انسانی حقوق کے تحت سہولیات دینے کے احکامات جاری کر دئیے،سخت موسم میں ملزمان کے لئے کھانا پانی اور پنکھوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او حسن اقبال نے ضلع کے تمام پولیس افسران کو پروفیشنل ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ نفرت جرم سے ہے انسان سے نہیں،جرم۔کرنے والے شخص کے اگر تمام انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے اور اس عمل میں تھانہ سے جیل تک تسلسل رہے تو اس بات کے قوی اور روشن امکانات ہوتے ہیں کہ قانون شکن اپنے کئے کی سزا پانے کے بعد قانون پسند بن جائے،اس تناظر میں تھانوں کی حوالاتوں میں بند ملزمان کے ان تمام انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے جس کا حق انہیں قانون دیتا ہے،ڈی پی او حسن اقبال نے کہا کہ گرمی کے سخت موسم کے پیش نظر تمام ایس ایچ اوز اور تھانوں کے محرر اس بات کو یقینی بنائیں کہ حوالاتوں میں صفائی ستھرائی کے علاقہ پنکھے موجود ہوں اور فنگشنل ہوں جبکہ ٹھنڈے پانی سمیت ملزمان کے کھانے کا بھی خیال رکھا جائے،ڈی پی او نے کہا کہ ڈی ایس پیز تھانوں میں سرپرائز وزٹ کر کے حوالاتوں کے حوالے سے قانون کے تمام تقاضوں کی تکمیل کو یقینی بنائںں،انہوں نے کہا کہ میں خود بھی سرپرائز وزٹ کروں گا اگر کسی تھانہ کی حوالات میں قانون کے تحت دی گئی سہولیات پوری نہ ہوئیں تو ایس ایچ او،محرر سمیت ذمہ دار پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ احتسابی کارروائی ہو گی