اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)عید الاضحیٰ،صفائی ستھرائی کو برقرار کھنا اداروں کی اولین ترجیح ہونا چاہیے – ڈپٹی کمشنر
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ عید الالضحی کے موقع پر شہروں اورقصبات میں صفائی ستھرائی کی صورت حال کو برقرار کھنا اداروں کی اولین ترجیح ہونا چاہیے اور اس سلسلہ میں تمام اقدامات مکمل کئے جائیں سرکاری اداروں کا باہمی ربط و رابطہ سے اقدامات کرنا نتیجہ خیز ثابت ہو گا شہروں سے آلائیشوں کو اٹھانے اور ان کو محفوظ انداز میں تلف کرنے کے اقدامات کو حتمی شکل دی جائے ضلع کے تمام بلدیاتی ادارے اپنے اپنے علاقوں میں جو لوگ جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں ان کے گھروں میں بیگ فراہم کریں تاکہ جانوروں کی آلائیشیں اس میں ڈالی جا سکیں صفائی پر مامور کارکن تین شفٹوں میں کام کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الا لضحی کے موقع پر انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین، سسٹنٹ کمشنرز صاحبان، بلدیاتی اداروں کے چیف افسران،چیف آفیسر ضلع کونسل،سی ای او ہیلتھ سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ شہروں کو صاف ستھرا رکھنے اور آلائیشیں اٹھانے اور تلف کرنے کے لئے تمام وسائل اور افرادی قوت کو استعمال کیا جائے تمام متعلقہ سرکاری افسر اور ملازمین عید کے دنوں میں چھٹی نہیں کریں گے اور پہلے سے چھٹی پر گئے ہوئے ملازمین کی چھٹی بھی منسوخ ہو گی انہوں نے ہدایت کی کہ عید گاہوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ مویشی منڈیوں اور جانوروں کے سیلز پوائنٹس کی موثر نگرانی کی جائے مویشی منڈیوں میں طے شدہ ایس او پیز پر عملد رآمد کرایا جائے محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ منڈی میں ہمہ وقت مو جود رہے اور جانوروں پر انسداد کا نگو سپرے کے ساتھ ساتھ قربانی کے لئے لائے گئے جانوروں کی صحت سے متعلق چیکنگ جا ری رکھے اجلاس کو ضلع کے تمام بلدیاتی اداروں کے چیف افسران،ریسکیو 1122 کے انچارج چوہدری ظفر اقبال نے اپنے اپنے محکموں کے عید کے موقع پر بنائے گئے ایکشن پلان سے متعلق بریفنگ دی۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

اوکاڑہ :عید الاضحیٰ،صفائی ستھرائی کو برقرار کھنا اداروں کی اولین ترجیح ہونا چاہیے – ڈپٹی کمشنر
-

سرگودھا :پولیس کی کارروائیاں،منشیات فروش اور غیرقانونی اسلحہ،5 گرفتار
سرگودھا،باغی ٹی وی (ملک شاہ نواز جالپ نامہ نگار)سرگودھا:پولیس کی منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،05 ملزمان گرفتار،شراب،آئس اور غیرقانونی اسلحہ برآمد
تفصیل کے مطابق سرگودھا میں منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ لکسیاں پولیس نے غلام شبیر سے شراب 30 لٹر،تھانہ سلانوالی پولیس نے ریاض سے شراب 20 لٹر،تھانہ کینٹ پولیس نے اویس سے آئس 05 گرام، تھانہ جھاوریاں پولیس نے عمران سے پسٹل 30بور اور تھانہ صدر پولیس نے سنی رفاقت سے پسٹل30بور برآمد کرکےگرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
-

سرگودھا :لیگی ایم این اے کے پی اے کی سی ای او آفس سپرنٹنڈ نٹ بد تمیزی پر ایپکا کااحتجاج
سرگودھا،باغی ٹی وی (ملک شاہنواز جالپ نامہ نگار )آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا کے صدر میاں محمد یونس،جنرل سیکرٹری محمدامین میکن نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ن لیگی ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی کے PA احمد نواز کلیرا نے آفس سپرنٹنڈنٹ CEO آفس سرگودھا و دیگر سٹاف کے ساتھ دوران ڈیوٹی بد تمیزی کی اور کہا کہ میرا کام آدھے گھنٹے میں کرکے دو ورنہ تم لوگوں کا انجام بھی پرانے آفس سپرنٹنڈنٹ جیسا ہوگا۔ اور کہا کہ تم لوگوں نے میری ماننی ہے CEO کون ہوتا ہےجواب میں آفس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ CEO صاحب وزٹ پر ہیں ہو آکر مجھے حکم کریں گے تو آپکا کام کر دیں گےCEO کے سامنے آفس سپرنٹنڈنٹ کو کہا کہ تم لوگ اسکے چمچے ہو تم لوگوں کی کیا اوقات ہےیہ عمل سراسر ذیادتی و کار سرکار میں مداخلت ہے۔ سرکاری دفاتر میں آکر گورنمنٹ ملازمین کی ایسے تذلیل کرنا کہ وہ گورنمنٹ ملازمین نہیں بلکہ ان PAs کے ذاتی ملازمین ہیں۔ یہ سراسر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہےایپکا نے فیصلہ کیا کہ ایپکا ہیلتھ سرگودھا یونٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا کے تمام دفاتر میں آج مورخہ 13 جون 2023 سے تین دن کے لئے مکمل قلم چھوڑ ہڑتال رہے گی۔
ایپکا ہیلتھ سرگودھا یونٹ کا یہ مطالبہ ہے کہ سیاسی لیڈران اور انکے کارندے اگر آفس میں کام کے سلسلے میں آتے ہیں تو آفیسرز کو کام کہیں اور بلاوجہ دفتری اہلکاروں کی تذلیل نہ کریں اور ان پر حکم نہ چلائیں۔مذکورہ بالا ہڑتال کا دائرہ کار مطالبات کی عدم منظوری پر مزید وسیع ہوسکتا ہے۔
ایپکا ہیلتھ سرگودھا یونٹ ، جناب وزیر اعلٰی پنجاب، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب لاہور و ضلعی انتظامیہ سے گزارش کرتا ہے کہ اس طرح کے عناصر کے خلاف بہتر لائح عمل بنایا جائے تاکہ ملازمین کی عزت نفس بھی نہ مجروح ہو اور دفاتر کے معاملات بخوبی سرانجام دیئے جاسکیں۔ -

ٹبہ سلطان پور:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام رقوم کی ادائیگی رواں ماہ جون کے وسط میں ہوگی
ٹبہ سلطان پو( نامہ نگار ) ضلع وہاڑی تحصیل میلسی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی جانب سے ڈسٹرکٹ وہاڑی کے 1لاکھ 53 ہزار سے زائد رجسٹرڈ مستحق خاندانوں کو رواں ماہ جون کے وسط میں فی کس 9 ہزار روپے کی ادائیگی فرنچائزری شاپس کی بجائے کورونا وباء کے دوران وضع کردہ نظام کے تحت مختلف سکولز، کالجز میں قائم کاونٹرز سے کی جائیگی بی آئی ایس پی ذرائع کے مطابق مستحق خاندانوں کو رواں سال کی سہہ ماہی کی امدادی رقوم کی ادائیگیوں کے لیئے وہاڑی اور تحصیل میلسی میں 5سنٹرز جبکہ ڈسٹرکٹ میں تقریبا 10 سنٹر بنائے جائیں گے جس کے باعث خواتین گرمی کی شدت سے محفوظ رہنے سمیت سکولز اور کالجز کی چار دیواری میں بائیو میٹرک کے ذریعے اپنی رقوم وصول کرسکیں گی،
ان باتوں کا اظہار چوہدری عتیق الرحمان ANM HBL konnect میلسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور یہ بھی بتایا کی قسط 6 جون کو چلنی تھی جو کہ سلیکٹ شدہ سینٹرز کی جگہ خالی نہ ہونے کی وجہ سے لیٹ ہو گئی ہےاب انشاءاللہ سہ مائی جون کی قسط اسی ہفتہ میں متوقع ہے تحصیل میلسی کے قائم شدہ سینٹرز گورنمنٹ پرائمری سکول ہری چند ،گورنمنٹ ہائی سکول wb 100 گڑھا موڑ ،جمنیزیم میلسی ،ہائیر سکینڈری اسکول جلہ جیم شامل ہیں
-

سیالکوٹ : نوجوانوں میں مثبت سوچ کو پروان چڑھانے میں اَپووا کا کردارمثالی ہے-گورنرپنجاب
سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاھد ریاض سٹی رپورٹر )نوجوانوں میں مثبت سوچ کو پروان چڑھانے میں اَپووا کا کردارمثالی ہے:گورنرپنجاب
تفصیل کے مطابق آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن( اَپووا) کے وفد کی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے ان کے آفس میں ملاقات
قلم کاروں، لکھاریوں،صحافیوں،ادیبوں اور شاعروں کی نمائندہ جماعت آل پاکستان رائٹرزویلفیئر ایسوسی ایشن(اپووا)کےوفد نے اپووا کے سرپرست اعلیٰ زبیر احمد انصاری اور بانی و صدر ایم ایم علی کی قیادت میں گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے ملاقات کی۔وفد میں حافظ محمد زاہد، محمد اسلم سیال،سفیان فاروقی،محمد فاروق خان،ایڈوکیٹ شاہد رانجھا،عمر شاہ،محمد بلال اورمحمد اشفاق شامل تھے ۔زبیراحمد انصاری نے تنظیم کا تفصیلی تعارف پیش کیا جبکہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے اپوا کے لکھاری چراغ راہ کا کام کر رہے ہیں۔

-

سیالکوٹ : نگران حکومت انتخابات کے انعقاد کے لئے ذمہ داریوں سے آگاہ ہے۔ ابراہیم حسن مراد
سیالکوٹ،باغی ٹی وی ( شاہد ریاض سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات ابراہیم حسن مراد کی پریس کانفرنس، نگران حکومت انتخابات کے انعقاد کے لئے ذمہ داریوں سے آگاہ ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ الیکشن کمشن آف پاکستان نے کرنا ہے۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کی تجویز دی ہے۔پانچ ماہ کے دوران صوبے میں گورننس کامعیار بہتر ہوا۔ ضلع سیالکوٹ میں 11ارب روپے لاگت سے فراہمی و نکاسی آب، پارکوں سمیت منصوبوں پر کام جاری۔
صوبائی وزیر بلدیاتابراہیم حسن مراد نے کہا کہ 2045تک ضروریات کو مد نظر رکھ کر منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ پپسپ منصوبوں پر تاخیر کا نوٹس لیا ہے۔ بلدیاتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے خالی پوسٹوں پرتعیناتیاں کی جائیں گی، شادی، اموات، پیدائش سرٹیفکیٹس کا نظام آسان بنا دیا۔
: بلدیاتی سروسز کو جلد آن لائن کر دیا جائے گا۔ -

سیالکوٹ :شہر اورگردونواح میں پھیری والوں ساؤنڈ ایکٹ کی دھجیاں اُڑا دیں
سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)شہر اورگردونواح میں پھیری والوں ساؤنڈ ایکٹ کی دھجیاں اُڑا دیں
تفصیل کے مطابق شہر اورگردونواح میں پھیری والوں ساؤنڈ ایکٹ کی دھجیاں اُڑا دیں،سارا دن ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر عوام نے سوال اٹھا دیئے ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر پولیس کی کارروائی صرف مساجد تک ہی محدود ہے –
علماء کرام کا کہنا ہے کہ پولیس کو چاہئے کہ وہ کاغذی کارروائی کی بجائے ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں سارا دن لوگ اپنی ریڑھیوں ،سائیکلوں ،چاندگاڑیوں میں سپیکر لگا کر ان پر فحش گانے اور مختلف قسم کے ماہئے لگا کر اپنی چیزیں فروخت کرنے میی مصروف نظر آتے ہیں اور ساونڈ ایکٹ کی کھلم کھلا بلکہ قانون کی دھجیاں بکھیرتے نظر آتے ہیں جو پولیس کودکھائی نہیں دیتے سماجی تنظیمیوں نے ڈی پی او سیالکوٹ سے صورت حال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے – -

کوئٹہ: تحریک جوانان بلوچستان کابولان روڈ کی عدم تعمیر پر احتجاجی مظاہرے کا اعلان
کوئٹہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار زبیرآکاخیل)تحریک جوانان بلوچستان کابولان روڈ کی عدم تعمیر پر احتجاجی مظاہرہ کا اعلان
تحریک جوانان بلوچستان کے صوبائی صدر سردار سحرگل خلجی کی قیادم میں احتجاجی مظاہرہ اور کولپور کی طرف لانگ مارچ کابھی اعلان
صوبائی حکومت کی عدم توجہی پر جمہوری سخت اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ سوئی ہوئی حکومت جھاگ سکے،،تحریک جوانان بلوچستان کے صوبائی ایڈوائزر عبدالاحد وطنیار کے مرکزی دفتر میں گزشتہ روز ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں تنظیمی تمام یونٹوں کو احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی اپیل ،تحریک جوانان بلوچستان مارخورونگ کی زیرصدارت بھی اجلاس، تمام یونٹوں کو مظاہرے میں کردارادار کرنے کی ہدایت
کوئٹہ سٹی کے صدرکمانڈر محمد نبی خلجی کی بھی ہدایت تمام یونٹوں کی وہ خود نگرانی کرینگے،احتجاج دوپہر 1بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ہوگا، تحریک جوانان بلوچستان کے صوبائی صدرسردارسحرگل خلجی ودیگر عہدیداران خطاب کرینگے -

کوئٹہ :بجٹ میں وفاق نے ملازمین کیلیے کچھ نہیں رکھا- لشکری رئیسانی
کوئٹہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار زبیر آکاخیل) بلوچستان کے سنیئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہاہے کہ ریکوڈک اور سینڈک کی خطیر رقوم سےبلوچستان کو کوئی فائدہ نہیں، گزشتہ تین سالوں میں بڑی تعداد میں بچوں کو پرائیویٹ سے سرکاری سکولوں میں داخل کرائےگئے ،تعلیمی معیاربہتر نہیں ہوا لوگ مالی حالات سے پریشان ہیں، بلوچستان پرگزشتہ پانچ سالوں کی طرح آنے والے دور میں بھی جعلی پارٹیاں مسلط کرنا چاہتے ہیں جن کو پشتون بلوچ کےروایات علم ہیں نہ ان کے مسائل معلوم ہیں وفاق اور صوبے دونوں اسمبلیوں کا پانی پی چکاہوں مجھےبخوبی علم ہےکہ پہلےبلوچستان میں سنسرشپ تھی اب ملک بھرمیں سنسرشپ ہے، بلوچستان کواگر ماضی کی طرح مستقبل کے الیکشن میں حقیقی نمائندوں سے محروم رکھا تو مسائل بڑھ جائینگےملک میں ٹروتھ کمیشن تشکیل دیا جائے جو آئین کو اپنے اصل حالات میں لاکر دکھائے، بلوچستان کے حکمران خود محروم ہے بجٹ میں وفاق نے ملازمین کی لئے کچھ نہیں رکھاہےاسی لیئےتو بجٹ سیشن میں وزیراعلیٰ نے شرکت نہیں کیا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتےہوئےکیا.
-

گوجرخان:چوآ خالصہ نالہ سیریں میں خاتون اور3بچے ڈوب کر جاں بحق
گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم )چوآ خالصہ نالہ سیریں میں خاتون اور3بچے ڈوب کر جاں بحق
تفصیل کے مطابق پیر کے روز گوجرخان بیول روڈ چوآ خالصہ نالہ سریں میں ڈوب کر پختون فیملی کی خاتون 2بچے 1بچی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے
ذرائع کے مطابق چوآ خالصہ بیول روڈ پر واقع نالہ سریں میں ایک خاتون تین بچوں سمیت پانی میں ڈوب کر جاں بحق خاتون نالہ سریں میں اپنے بچوں کے ہمراہ کپڑے دھونے میں مصروف تھی دو بچے اور ایک بچی نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گئے جبکہ کہ چالیس سالہ خاتون اپنے دو بیٹوں اور بھتیجی کو بچانے کے لیے گئی اور وہ بھی گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی ، ذرائع کے مطابق ان کا تعلق پختون فیملی سے ہے چاروں نعشیں نکال لی گئیں ہیں