Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف :پانچ دریاؤں کے سنگم پر واقع ہیڈ پنجند پر محکمہ اری گیشن نے اپنی سٹیٹ قائم کرلی

    اوچ شریف :پانچ دریاؤں کے سنگم پر واقع ہیڈ پنجند پر محکمہ اری گیشن نے اپنی سٹیٹ قائم کرلی

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)پانچ دریاؤں کے سنگم پر واقع ہیڈ پنجند پر محکمہ ایری گیشن کے افسران کی بادشاہت شاہی پروٹوکول عالیشان رہائش مہمان نوازی کے لیے ریسٹ ہاؤس سرکاری بجلی اور مچھلیوں کا بے دریغ شکار
    تفصیلات کے مطابق پانچ دریاؤں کے سنگم پر واقع ہیڈ پنجند پر محکمہ ایریگیشن کا راج بدریغ مچھلیوں کا شکار سرکاری ڈرائیور سرکاری گاڑیاں سرکاری ڈیزل پٹرول سرکاری زرعی اراضی پر کاشت ہونے والی فصلوں کا سالانہ حصہ سرکاری پانی کو ملی بھگت سے چوری کرانے کا سالانہ حصہ سرکاری کھالا جات کی بھل صفائی ستھرائی کے نام پر ٹھیکداروں سے سالانہ حصہ دریاؤں کے پشتے مٹی اور پتھر سے مضبوط کرنے کی مد میں ٹھیکداروں سے سالانہ حصہ نہروں کو چلانے بند کرنے اور پانی کے گیج کو بڑھانے کے لیے کاشتکاروں سے سالانہ حصہ ہر سال سرکار کی جانب سے بھرتی ہونے والے ڈیلی ویجز ملازمین سے سالانہ حصہ مچھلی گھر کا پسندیدہ ٹھیکداروں سے سالانہ حصہ ہیڈ پنجند پل کی تعمیرات کے دوران ڈیرہ نواب اسٹیشن سے لے کر ہیڈ پنجند تک تقریباً 30 کلومیٹر بنائی گئی ریلوے لائن جو اب ختم ہو چکی ھے جسکا اب نام نشان تک نہیں ھے کی اراضی پر قائم ہونے والی کمرشل دوکانیں اور مکانات کا سالانہ حصہ حتی کہ ہیڈ پنجند پر قائم مچھلی کے سٹال اور کشتی کے ملاحوں سے بھی سالانہ حصہ اور آخر میں ہیڈ پنجند کی سرکاری اراضی پر قائم انڈس ہوٹل اور ریسٹورنٹ جو محکمہ ایریگیشن کے افسران کو عمدہ اور لزیز بادشاہی کھانے کی سروس 24 گھنٹے مہیا کرنے میں کامیاب رہتا ھے اور محکمہ ایریگیشن کے افسران کی زینت بنا ہؤا ہے اور بہت بڑا المیہ تو یہ ھے آج تک محکمہ ایریگیشن پر قائم سالانہ اربوں روپے کی کرپشن کرنے والی ان کالی بھیڑوں پر حکومت پنجاب کے محکمہ انٹی کرپشن یا پھر پنجاب کے صوبائی وزیر کی جانب سے کوئی بھی کاروائی ہوتی ہوئی کبھی دکھائی نہیں دی بلکہ اگر کوئی شخص اس محکمہ کے کسی بھی افسر کو قبضہ مافیا پانی چور لکڑی چور کی نشان دہی یا شکایت کرے تو محکمہ ایریگیشن کے افسران اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کو شکایات کرنے یا پھر ایکسین انہار احمد پور شرقیہ کو شکایات کرنے کا کہہ کر ٹال دیتے ہیں اور پھر ا لٹا چور کو ہوشیار کرنے کے ساتھ ساتھ شکایت کرنے والوں کو بھی ڈرا دھمکا کر چپ کرا دیا جاتا ھے۔ سوال یہ ھے کہ اربوں روپے کی میگا کرپشن محکمہ ایریگیشن کا ایکسین تن تنہا کیسے کر سکتا ھے کیا موصوف کے ساتھ سیاسی آشیر باد بھی حاصل ھے یا پھر محکمہ کے اعلیٰ افسران بھی اس گھناونے دھندے میں ملوث ہیں اور اگر ملوث ہیں تو پھر کون انھیں بے نقاب کرے گا اگر حالات اس کے برعکس ہیں تو پھر ان کرپٹ عناصر کو اور ان کے بادشاہی نظام اور کرپشن کو کس طرح نیست ونابود کیا جائے محکمہ ایریگیشن کے افسران کی بادشاہت پاکستان بننے سے لے کر آج تک جاری اور ساری ہے اور عوام بھی کسی مسیحا کی منتظر ہے کب محکمہ ایریگیشن کی ان کرپٹ کالی بھیڑوں خلاف سختی سے نوٹس لے گا اور حلقہ کی عوام سکھ کا سانس بھی لےگی اگر محکمہ انہار محکمہ ایریگیشن کو نہروں سے مچھلیوں کا شکار نہ روکا گیا تو مچھلیوں کی بقا کو خطرات لاحق ہو جائیں گے اور آئندہ سال مچھلیوں کی آمدنی بھی کم ہو جائے گی جو کہ ملکی خزانہ کو خسارہ اٹھانا پڑے گا

  • اوچ شریف :مہنگائی  نے شہریوں کیلئے قربانی بھی مشکل بنا دی

    اوچ شریف :مہنگائی نے شہریوں کیلئے قربانی بھی مشکل بنا دی

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)مہنگائی کی لہر نے شہریوں کیلئے قربانی بھی مشکل بنا دی
    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخی مہنگائی کی لہر نے عید الاضحی کے موقع پر شہریوں کو سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے بھی محروم کر دیا کم آمدن اور زیادہ اخراجات کے باعث انتہائی مہنگے داموں فروخت ہونیوالے مویشی اب بیشتر شہریوں کی استطاعت میں نہیں ہیں جس کے باعث شہری یا تو قربانی کرنے سے گریز کر رہے ہیں یا پھر حصہ ڈالنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔پاکستان میں اس وقت ملکی تاریخ کی سب سے بلند ترین شرح 42 فیصد سے زائد مہنگائی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث عام شہری پس کر رہ گیا ہے شہری سال بھر سنت ابراہیمی کیلئے رقم جمع کرتے ہیں تاہم گزشتہ عید قربان سے اب تک ایک سال کے دوران مہنگائی کی شرح میں حیران کن اضافہ ہوا ہے جس نے عام شہری کی عید الاضحی پر قربانی کرنے کی خواہش کا گلا گھونٹ دیا ہےشہریوں کی بڑی تعداد اب دو وقت روٹی کے حصول کیلئے سرگرداں ہے ایسے میں قربانی کا جانور خریدنا ان کے بس کی بات نہیں ہے دوسری جانب رواں برس قربانی کے جانوروں کی قیمتیں گزشتہ برس سے 25 سے 30 فیصد زیادہ ہیں جس کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد اکیلے قربانی کرنے کی استطاعت بھی نہیں رکھتی بیوپاریوں نے بھی امسال قربانی کے جانوروں کی فروخت میں کمی کا اندیشہ ظاہر کیا ہے جس کی بڑی وجہ مہنگائی ہے جبکہ کئی شہری اب حصہ ڈالنے کو ترجیح دے رہے ہیں حصہ ڈال کر اجتماعی قربانی کرنے سے بھی قربانی گھٹنے کا امکان ہے

  • اوچ شریف :مہنگائی کی آڑ میں بھٹہ خشت مالکان نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے اینٹوں کے مرضی کے نرخ

    اوچ شریف :مہنگائی کی آڑ میں بھٹہ خشت مالکان نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے اینٹوں کے مرضی کے نرخ

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) مہنگائی کی آڑ میں بھٹہ خشت مالکان کی بھی چاندی، بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے اینٹوں کے مرضی کے نرخ وصول کرنا شروع کر دیئے، مقررکردہ نرخوں کی بجائے اضافی نرخوں کی وصولی جاری ، متعلقہ محکمہ نے چپ سادھ لی، انتظامیہ گھی ،کھاد کے چکر سے نکل کر اینٹوں کی زائد نرخوں پر فروخت روک کر کنٹرول نرخ پرفروخت کو یقینی بنائے، شہری سراپا احتجاج ۔
    تفصیلات کے مطابق جہاں پر مہنگائی کے عفریت نے غریب سفید پوش طبقہ کا کچومر نکال کر رکھ دیا ہے وہیں شہر بھرمیں بھٹہ خشت مالکان بھی پیچھے نہیں رہے ، بعض بھٹہ خشت مالکان نے مہنگائی کی آڑ میں حالیہ جاری مصنوعی منافع خوری کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے خود ساختہ اینٹوں کے نرخوں میں غیر معمولی اضافہ کرکے تعمیراتی شعبے کو تباہ کرنے کی ٹھان لی ہے جبکہ محکمہ انڈسٹری کے ضلعی افسران نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
    شہریوں کا کہنا ہے کہ بھٹہ خشت مالکان نے مہنگائی کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے اینٹوں کے نرخوں میں بھی من مانا اضافہ کرکے تعمیراتی شعبے کو تباہ و برباد کرنے کی حکمت عملی مرتب کر لی ہے جس کی وجہ سے دیہاڑی دار مزدور طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہے ، محنت کشوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑرہے ہیں۔
    شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ کھاد اور گھی کے بعد اینٹوں کے نرخوں پر بھی توجہ دی جائے اور سرکار ی محکموں کے ذمہ داران کو اشیاء ضروریہ کی کڑی نگرانی کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ خود ساختہ مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہو سکے

  • ڈی جی خان ڈویژن میں کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے عملی اقدامات شروع

    ڈی جی خان ڈویژن میں کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے عملی اقدامات شروع

    ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر)ڈی جی خان ڈویژن میں کپاس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے عملی اقدامات شروع کردئیے گئے کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے زرعی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئیں۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت زرعی ماہرین کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اہداف سے آگاہ کیا ویڈیو لنک اجلاس میں چاروں ڈپٹی کمشنرز مہر شاہد زمان محمد سلمان لودھی ڈاکٹر منصور اور خالد پر ویز موجود تھے ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین نے بریفنگ دی زراعت کے مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے افراد نے شرکت کی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ کپاس کی کاشت کا ہدف حاصل کرلیا ہے اب فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے ملکر کام کرنا ہے کپاس ملک کی معیشت اور استحکام کیلئے ضروری ہے

  • میرپور ساکرو: وزیراعلیٰ سندھ کا کیٹی بندر شہر اور مختلف دیہاتوں کا دورہ کیا

    میرپور ساکرو: وزیراعلیٰ سندھ کا کیٹی بندر شہر اور مختلف دیہاتوں کا دورہ کیا

    میرپورساکرو،باغی ٹی وی (قادرنواز کلوئی)وزیراعلیٰ سندھ کا کیٹی بندر شہر اور مختلف دیہاتوں کا دورہ کیا
    تفصیل کے مطابق میرپور ساکرو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی گھوڑاباری علی حسن زرداری اور سید ناصر حسین شاہ کے ہمراہ کیٹی بندر پہنچ گئے کیٹی بندر شہر اور مختلف گائون کا دورہ کیا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کیٹی بندر کے علائقہ مکینوں کے ساتھ ہیں ہر ممکن مدد کی جائے گی ضلعی انتظامیہ الرٹ ہے اورکیٹی بندر میں موجود ہے

  • سیالکوٹ: نادرا آفس ڈسکہ میں پاسپورٹ کاونٹر کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا

    سیالکوٹ: نادرا آفس ڈسکہ میں پاسپورٹ کاونٹر کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا

    سیاکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)نادرا آفس ڈسکہ میں پاسپورٹ کاونٹر کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا
    تفصیل کے مطابق ڈسکہ میں نادرا آفس میں پاسپورٹ کائونٹر کا باقاعدہ افتتاح پنجاب پاسپورٹ انچارج کے ہمراہ ایم این اے سیدہ نوشین افتخارالحسن نے مسلم لیگی کارکنان کی موجودگی میں کیا اس موقع پرایم این اے سیدہ نوشین نے کہا کہ عوام کو اب پاسپورٹ کے حصول کے لئے سیالکوٹ جانے کی ضرورت نہیںڈسکہ کی عوام کے بنیادی مسائل اب ان کی دہلیز پر حل ہوں گے پاسپورٹ کے اجراء کی سہولت سے 11 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہونگے۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے خصوصی احکامات سے عوام کو یہ سہولت میسر ہوئی-

  • کندھ کوٹ : ٹرک الٹنے سے 6 افراد جاں بحق 4زخمی

    کندھ کوٹ : ٹرک الٹنے سے 6 افراد جاں بحق 4زخمی

    کندھ کوٹ، باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان )غلہ منڈی روڈ پر بھوسے سے بھرا ہوا ٹرک الٹنے سے رکشہ اور موٹر سائیکل نیچے آگیا 10 افراد دب گئے جن میں 6 افراد جانبحق اور 4 زخمی حالت میں نکالے گئے
    تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ بی سیکشن تھانہ کی حدود غلہ منڈی روڈ پر بھوسے سے بھرا ہوا ٹرک الٹنے سے رکشہ اور موٹر سائیکل نیچے آگیا جس میں 10 افراد دب گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ کر ریسکیو کا عمل جاری کر دیا گیا ریسکیو ٹیم نے 6 افراد کی کو مردہ حالت میں نکالا اور 4 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کردیا جانبحق ہونے والوں میں جانبحق ہونے والوں میں خاتون بشیراں نندوانی ۔ 50 سالہ عبداللہ 10 سالہ کمسن عبداللہ نندوانی ۔ 4 سالہ رشیدان نندوانی شامل ہیں جانبحق ہونے والوں کا تعلقات کندھ کوٹ کے تحصیل تنگوانی سے ہے ریسکیو کا عمل ابھی تک جاری ہے ٹرک کے نیچے دبے ہوئے مزید افراد کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان :ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں سہولیات کا فقدان

    ڈیرہ اسماعیل خان :ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں سہولیات کا فقدان

    ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹرہ اسپتال میں سہولیات کا فقدان آئے روز مریضوں کو ذلیل کرنا ہسپتال انتظامیہ نے وطیرہ بنا لیا ہسپتال کے ڈاکٹروں کے ناشتے مریضوں کاکوئی پرسان حال نہیں ہے مریضوں کا ڈاکٹروں کے رویہ کے خلاف احتجاج نااہل ایچ او ڈی کی وجہ سے مریض اور لواحقین کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑرہاہے

  • میہڑ: نجی ٹی وی کے نمائندے کے آفس کا چور صفایا کرگئے

    میہڑ: نجی ٹی وی کے نمائندے کے آفس کا چور صفایا کرگئے

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منظورعلی جوئیہ)نجی ٹی وی کے نمائندے کے آفس کا چور صفایا کرگئے
    تفصیل کے مطابق میہڑ پولیس سکون کی نیند سونے لگی شہر چوروں کے حوالے کردیا تھانہ بی سیکشن کی حدود میں مصروف ترین چوک پر نامعلوم چوروں نے ایک مقامی نیوز ٹی وی کے آفس میں داخل ہوکر ایل سی ڈی کمپیوٹر بیٹری اور ٹیلیوژن چوری کرکے فرار ہوگئے واقعہ کے خلاف صحافیوںکاشدید ردعمل دینے کا فیصلہ

  • سیالکوٹ :تھانہ ہیڈمرالہ پولیس کی کارروائی، خطرناک گینگ کو گرفتار کر لیا

    سیالکوٹ :تھانہ ہیڈمرالہ پولیس کی کارروائی، خطرناک گینگ کو گرفتار کر لیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)تھانہ ہیڈمرالہ پولیس نے ڈکیتی و راہزنی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث خطرناک گینگ کو گرفتار کر لیا ، 2 لاکھ روپے نقدی ،11 موٹر سائیکلیں ، قیمتی موبائل فونز ، اسلحہ ناجائز برآمد ،
    تفصیلات کے مطابق تھانہ ہیڈ مرالہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ہیڈ مرالہ سب انسپکٹر عرفان ڈھلو کی بڑی کاروائی ،چوری ، ڈکیتی کی 30 سے زائد وارداتوں میں ملوث 3 رکنی خطرناک کاکا ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ہے ۔
    دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے 11 عدد موٹر سائیکلیں ، 2 لاکھ روپےنقدی ، 5 عدد موبائل فونز ، جنریٹر ، پانی والی موٹریں ، بیٹریاں اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا جدید اسلحہ پسٹل 30 بور 3 عدد معہ متعدد گولیاں برآمد کر لیے ہے ،گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے مزید برآمدگی متوقع ہے ،
    ڈی پی او سیالکوٹ نے ملازمین کو ڈکیت گینگ گرفتار کرنے پر تعریفی سرٹفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے