Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • میرپورخاص :سمندری طوفان کےخطرے کے پیش نظر،انتظامیہ سر جوڑ کر بیٹھ گئی،اعلیٰ سطحی اجلاس

    میرپورخاص :سمندری طوفان کےخطرے کے پیش نظر،انتظامیہ سر جوڑ کر بیٹھ گئی،اعلیٰ سطحی اجلاس

    میرپورخاص، باغی ٹی وی(نامہ نگارسید شاہزیب شاہ ) میرپورخاص میں سمندری طوفان کےخطرے کے پیش نظر میرپورخاص کی ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ سر جوڑ کر بیٹھ گئی، اعل سطحی اجلاس
    تفصیل کے مطابق میرپورخاص سمندری طوفان بائپر جوائے کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈویژنل کمشنر میرپورخاص ڈویژن شفیق احمد مہیسر ، پاک آرمی کے بریگیڈ 56 چھور کینٹ کے کمانڈر یاسر کی سربراہی میں کمشنر آفس میرپورخاص میں اعلیٰ سطحی اجلاس کمشنر آفس میں منعقد ہوا .اجلاس میں ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ذوالفقار علی مہر ، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ڈاکٹر ایم بی راجا دھاریجو ، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زین العابدین میمن ، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر لال ڈنو منگی ، ایڈیشنل کمشنر ون سونا خان چانڈیو ، ایڈیشنل کمشنر ٹو ڈاکٹر نواز بھوت ، ڈائریکٹر صحت میرپورخاص ، ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن میرپورخاص ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ،ضلع بھر کے سول ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، حیسکو ،بلدیہ ، ڈائریکٹر نارا کینال میرپورخاص اور متعلقہء محکموں کے افسران نے شرکت کی . اس موقع پر ڈویژنل کمشنر میرپورخاص ڈویژن شفیق احمد مہیسر نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنر اپنے اپنے ضلع میں سمندری طوفان سے نمٹنے کے لئے کانٹیجنسی پلان بنائیں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پیشگی اجلاس منعقد کریں اور دورے بھی کریں تمام مطلوبہ ضروریات کی موجودگی کو یقینی بنائیں . انہوں نے متعلقہء اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ایک کور کمیٹی تشکیل دیں جس میں پاک آرمی ، پولیس، روینیو، پبلک ہیلتھ ، صحت ، بلدیہ اور متعلقہ ادارے شامل ہوں . اور کہا کہ . میونسپل کمیٹی کے افسران نالوں کی صفائی ستھرائی اور لوگوں کے پینے کے پانی کو یقینی بنائیں انہوں نے
    ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں تعلقہ ہسپتالوں کے دورے کریں اور ہسپتال میں ایمبولینس ، ادویات، ڈاکٹر ، پیرا میڈیکل اسٹاف ، اور انسانی صحت کی بچاؤ کی تمام مطلوبہ طبی سہولیات کو یقینی بنایا جائے شفیق احمد مہیسر نے کہا کہ قائم کئے گئے کنٹرول روم میں تمام مطلوبہ ضروریات کی فہرست کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے اور کہا کہ . دور افتادہ علاقوں سے رابطوں کے لئے پولیس سے مدد لی جائے تاکہ ہنگامی صورتحال میں بروقت مدد کے لئے پہنہچا جا سکے

    قبل ازیں اجلاس میں تمام ضلع کے ڈپٹی کمشنروں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سمندری طوفان کے پیش نظر کانٹیجنسی پلان بنایا گیا ہے اور تمام متعلقہء اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زین العابدین میمن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سمندری طوفان کے پیش نظر عوام میں احتیاطی تدابیر اپنانے کے لئے آگاہی دی گئی ہے

    اور بتایا کہ شہر کے میگا پروجیکٹ کے نالے کے ساتھ ساتھ ضلع بھر کے 17نالوں کی صفائی ستھرائی کا کام چل رہا ہے جبکہ 74 ڈی واٹرنگ پمپنگ مشینیں موجود ہیں اس موقع پر ایکس۔ای۔این جمڑاؤ نعیم میمن نے بتایا کہ آبپاشی ڈویژن سے ڈرینج نظام الگ ہو گیا ہے اور کہا کہ تین ذریعے سے میرپورخاص کا پانی نکاسی ہوتا ہے ڈھورو پران ، مین نالہ میرپورخاص اور ایل بی او ڈی نالے کے ذریعے . انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس وقت 16000کیوسک پانی کی طلب ہے جبکہ اس وقت روھڑی کینال سے 10500کیوسک پانی مل رہا ہے جبکہ جمڑاؤ کینال میں 8ہزار کیوسک پانی پہنچ رہا ہے اس لیے روٹیش کرکے پانی فراہم کیا جا رہا ہے .میرپورخاص . ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ذوالفقار علی مہر نے بتایا کہ ڈی آئی جی آفس میرپورخاص میں بھی کنٹرول قائم کیا گیا ہے اور کہا کہ دور افتادہ علاقوں میں لوگوں کی فوری مدد کے لئے پولیس کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی ۔۔ بریگیڈ کمانڈ 56 چھور کینٹ کے کمانڈر یاسر نے کہا کہ پاک آرمی الرٹ رہیگی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاک آرمی ہر ممکن مدد فراہم کریگی ۔

  • اوکاڑہ: پہلی تاریخی جامعہ عثمانیہ گول چوک مسجد خستہ حالی کا شکار

    اوکاڑہ: پہلی تاریخی جامعہ عثمانیہ گول چوک مسجد خستہ حالی کا شکار

    اوکاڑہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) اوکاڑہ کی پہلی اور تاریخی جامعہ عثمانیہ گول چوک مسجد محکمہ اوقاف کی لاپروائی اور غفلت کے نتیجے میں خستہ حالی کا شکار ہے ،تین تین سوفٹ بلند و بالا مناروں والی اوکاڑہ کی پہلی اور تاریخی جامعہ عثمانیہ گول چوک مسجد محکمہ اوقاف کی لاپروائی اور غفلت کے نتیجے میں خستہ حالی کا شکار ہے مسجد کے مینار تیز ہواؤں یا کسی زلزلے کے باعث گرنے سے بڑے حادثے کا پیش خیمہ بن سکتے ہیں
    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کی تاریخی مسجد جامعہ عثمانیہ گول چوک کا سنگ بنیاد 20 فروری 1952 کو قاری محمد محئی الاسلام نے قاضی عبدالرحمان دیو بندی کی کاوشوں سے علامہ شبیر احمد عثمانی کی یادمیں رکھا گیا مغیر ر افراد کے تعاون سے دس سال کے عرصے میں مسجد تکمیل کو پہنچی مسجد میں 120دوکانات کے علاوہ42دفاتراور رہائیش شامل ہیں مسجد میں تین تین سوفٹ اونچے2 مینار جن کے گنبد پر سونے کا نکل چڑھائے گئے 1969 میں اس مسجد کو محکمہ اوقاف نے تحویل میں لےکر دوکانوں اور دفاتر کی آمدنی کا ذمہ لیا۔ اس وقت جامع عثمانیہ کی بلڈنگ کا کرایہ محکمہ اوقاف وصول کر رہا ہے جو سالا نہ دو لاکھ روپیہ بتایا جاتا ہے جبکہ اس کے اخراجات اڑھائی لاکھ روپیہ کے قریب ہیں محکمہ اوقاف کی لاپروائی اور عدم توجہ کی وجہ سے اوکاڑہ کی عظیم الشان مسجد اپنی تباہی کی داستان سنا رہی ہے نیسپاک،پراوینشل بلڈنگز ساہیوال، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اوکاڑہ اور ٹی ایم اے اوکاڑہ اپنی اپنی رپورٹ کے مطابق مذکورہ مسجد کی بلڈنگ کو انتہائی مخدوش اور خطرناک قرار دے چکے ہیں جن کے مطابق اگر خدانخواستہ کسی آندھی طوفان یا شدید زلزلہ کی صورت میں بلڈنگ گر گئی تو نتیجے میں مالی نقصانات کے علاوہ جانی نقصان ہو گیااس بلڈنگ کی تعمیر نوکے لئے سابق وفاقی وزیر راﺅ سکند اقبال مرحوم نے دس کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کروائی جبکہ محکمہ اوقاف کی جانب سے بھی دس کروڑ روپے اس مسجد کی بلڈنگ کی تعمیر نو کے لئے مختص کئے گئے مگر محکمہ اوقاف کی نا اہلی اور غیر ذمہ دار ی کی وجہ سے گرانٹ واپس ہوگئی۔اس وقت مسجد کا بالائی حصہ کھنڈرات بن چکا ہے مسجد کی چھتوں کی خستہ حالی کی بنا پر کئی مرتبہ لینٹر کے ٹکڑے بھی گرناشروع ہوچکے ہیں جس سے اکثر اوقات نمازیں دکانداروں کے علاوہ عام شہری بھی زخمی ہو چکے ہیں اہل اوکاڑہ نے حکومت پاکستان سے مسجدپرفوری طور پر توجہ دیتے ہوئے اس کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بڑے جانی اور مالی نقصان سے بچا جا سکے

  • قصور: حضرت بابا کمال چشتی کے دربار سے منسلکہ قدیمی ٹبے کارقبہ کوڑیوں کے بھاؤ قبضہ مافیا کودے دیا

    قصور: حضرت بابا کمال چشتی کے دربار سے منسلکہ قدیمی ٹبے کارقبہ کوڑیوں کے بھاؤ قبضہ مافیا کودے دیا

    قصور،باغی ٹی وی (نامہ نگار طارق نوید سندھو ) حضرت حضرت بابا کمال چشتی کے دربار سے منسلکہ قدیمی ٹبے کارقبہ کوڑیوں کے بھاؤ قبضہ مافیا کودے دیا
    تفصیل کے مطابق قصور کے قدیمی اور تاریخی مزار حضرت حضرت بابا کمال چشتی کے دربار سے منسلکہ قدیمی ٹبہ جو کہ شہر قصور کا ورثہ اور ثقافتی حسن ہیں ان کو صرف چند ہزار روپے کی خاطر انتظامیہ اور محکمہ اوقاف نے قبضہ گروپ کے ساتھ ملی بھگت سے مسمار کر کے پٹرول پمپ بنوا دیا ہے اور تمام اہل قصور اعلیٰ حکام سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ محکمہ اوقاف اور قبضہ گروپ کو لگام ڈالی جائے اس سے پہلے محکمہ اوقاف نے حضرت بابا بلھے شاہ دربار کے قبرستان کی بے حرمتی میں کامیابی کے بعد محکمہ اوقاف اور انتظامیہ کی ایک اور دربار کی بے حرمتی ناقابل قبول ہے ۔ دربار حضرت بابا کمال چشتی کے احاطے سے تین کنال رقبہ لیز پر دیا ہے۔

  • ڈی جی خان : پرانی دشمنی،فائرنگ سے ایک ہلاک،2 زخمی

    ڈی جی خان : پرانی دشمنی،فائرنگ سے ایک ہلاک،2 زخمی

    کوٹ ہیبت ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہد خان )پرانی دشمنی پر3 افراد قتل
    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان تھانہ صدر کے علاقہ وڈور روڈ بستی باڑا میں دن دیہاڑے تین افراد کو پرانی دشمنی کی بنیاد پر گولیاں مار دی گئی ذرائع کے مطابق ان میں سے ایک شخص جس کا نام عبدالّلطیف بتایا جا رہا ہے اس کی موقع پر ڈیتھ ہو گئی باقی 2 افراد کو اپنی مدد اپ کے تحت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں کے ٹراما سینٹر وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق اس واقعہ میں ملوث افراد کا تعلق علیانی برادری سے ہے یہ سانحہ پرانی دشمنی کی وجوہات پر پیش آیا،صدر تھانہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کے خلاف شواہد لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے-

  • سیالکوٹ :محترمہ بےنظیربھٹوشہید کی سالگرہ کامرکزی پروگرام چوک علامہ اقبال منعقد ہوگا

    سیالکوٹ :محترمہ بےنظیربھٹوشہید کی سالگرہ کامرکزی پروگرام چوک علامہ اقبال منعقد ہوگا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹرشاہد ریاض) محترمہ بےنظیربھٹوشہید کی سالگرہ کامرکزی پروگرام چوک علامہ اقبال منعقد ہوگا
    تفصیل کے مطابق پیپلزپارٹی سٹی سیالکوٹ کا اہم اجلاس زیرصدارت اظہرعلی دیال ایڈووکیٹ سٹی صدر و امیدوار پی پی 37 سیالکوٹ انکی رہائشگاہ بن پھاٹک پر ہوا،اجلاس میں مختلف تنظیمی امور زیربحث زیربحث آۓ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محترمہ بےنظیربھٹوشہیدکی سالگرہ کامرکزی پروگرام چوک علامہ اقبال میں شام 5 بجے مورخہ 21جون کو منعقد کیاجاۓ گا جس میں پارٹی کے قائدین کو شرکت کی خصوصی دعوت ہے،اجلاس میں امیدوار پی پی 38 احسن زاہد چوھدری،سابق ٹکٹ ھولڈر فیصل گجر،سٹی تنظیم کے عہدیداروں اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی جن میں بابرشاہین، مقصودبٹ،جاویدہیپی بٹ ،محمودچوہان،ارسلان ملک،اعظم پرنس،خالد بھٹی،اخترجنجوعہ،راناپرویز،نویدمغل،شیرازسلیم مغل،صدر پی ایل ایف مرزاحامدبیگ ایڈووکیٹ،ڈاکٹرز فورم کے ڈاکٹر اقبال حیات،ڈاکٹر طارق پرویز،مینارٹی ونگ کے سلامت بھٹی،روبن،یوتھ کے حیدرعلی،مانی بٹ،عمرجٹ،پی ایس ایف کے وسیم بٹ،معصب ملک،مانی بٹ،مہرولید وغیرہ،ملک حامد زئی،محمد سعید،راناعرفان،میاں ثاقب انعام،شیخ الیاس،شہزادہ جمیل خالد، ندیم بٹ،عدنان اسلم،امیر مختار،افتخار چوھدری کے علاوہ کثیرتعداد میں کارکنوں نے شرکت کی.پارٹی کو گراس روٹ تک لے جانے کے لئے تنظیمی ایکٹویٹی تیز کرنے کا عہد کیا گیا۔

  • سیالکوٹ : تنظیم الااخوان کا ماہانہ اجتماع و تقریب حلف برداری

    سیالکوٹ : تنظیم الااخوان کا ماہانہ اجتماع و تقریب حلف برداری

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی ( سٹی رپورٹر شاہد ریاض )سلسلہ نقشبندیہ اوییسہ تنظیم الااخوان ضلع سیالکوٹ کا ماہانہ اجتماع و تقریب حلف برداری دارالعرفان ڈسکہ میں منعقد ہوئی۔ سالکین کی بھر پور شرکت، امیر مکرم حضرت محمد عبد القدیر اعوان مد ظلہ العالی نے سالکین سے ویڈیو لنک خطاب کیا۔
    زکر قلبی، مختصر خطاب اور نئے ذمہ داران تنظیم الااخوان اور سلسلہ عالیہ سے حلف برداری کے فرائض ڈویژنل صدر مجاز عبدالحمید چھینہ ایڈووکیٹ نےسر انجام دئے ۔ دعائے خیر بزرگ ساتھی صوفی اشرف نے کرائی آخر میں سالکین کی لنگر سے تواضع کی گئی۔

  • سیالکوٹ :پولیس تحفظ مرکز کا شاندار اقدام  نشے کے عادی زندگی سے بیزار 22 افراد کی زندگی بدل دی

    سیالکوٹ :پولیس تحفظ مرکز کا شاندار اقدام نشے کے عادی زندگی سے بیزار 22 افراد کی زندگی بدل دی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)پولیس تحفظ مرکز سیالکوٹ کا شاندار اقدام نشے کے عادی زندگی سے بیزار 22 افراد کی زندگی بدل دی۔
    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق سیالکوٹ میں معاشرے کے کمزور، محکوم اور نظر انداز شدہ طبقات کے تحفظ کے لیے قائم کیے جانے والے پولیس تحفظ مرکز کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں ۔
    سیالکوٹ پولیس تحفظ مرکز ٹیم نے محتلف شاہراہوں پر بھٹکتے ہوئے معاشرے کے دھتکارے ہوئے عادی نشئی 22 افراد کو تحویل میں لے کر ان کی اصلاح کا بیڑہ اٹھایا اور ان افراد کو ڈسکہ میں نشے کے عادی افراد کے علاج کیلیے قائم ادارے میں داخل کرا دیا۔بحالی سنٹر پر 39 دن کے علاج کے بعد ان افراد کو نشے کی لت سے پاک کر کے ان کے گھروں میں بھجوایا گیا ہے۔
    بحالی مرکز سے واپسی پر مریضوں کے گھر والوں نے پھولوں کے ہار اور پتیوں سے اپنے پیار وں کا استقبال کیا اور انہیں دوبارہ زندگی کی طرف لوٹانے پر پولیس تحفظ مرکز کی ٹیم کو بھرپور دعائیں دیں۔
    اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا کہ نشہ ایک لعنت ہے جس کی وجہ سے کئی نوجوان اپنی زندگیاں برباد کر چکے ہیں سیالکوٹ پولیس نے معاشرے کے ناسور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھاہوا ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ ذلت و رسوائی میں گرے ہوئے نشے کے عادی افراد کو دوبارہ زندگی کی طرف لوٹا کر معاشرے کا کار آمد فرد بنانا ہے

  • تنگوانی :جماعت اسلامی کا کراچی کے مینڈیٹ اور غیر جمہوری اور غیر آئینی  عمل کے خلاف احتجاج

    تنگوانی :جماعت اسلامی کا کراچی کے مینڈیٹ اور غیر جمہوری اور غیر آئینی عمل کے خلاف احتجاج

    تنگوانی،باغی ٹی وی(نامہ نگارمنصور بلوچ )جماعت اسلامی کا کراچی کے مینڈیٹ اور غیر جمہوری اور غیر آئینی عمل کے خلاف احتجاج
    تفصیل کے مطابق تنگوانی میں جماعت اسلامی کی طرف سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے حکم پر آج تنگوانی میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ، کراچی کے مینڈیٹ اور غیر جمہوری اور غیر آئینی عمل کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکال کر مظاہرہ کیا گیاہے اور سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کے نعرے لگائے گئے اور کہا کہ ہم اپنا مینڈیٹ کسی صورت دھونس دھالی سے غصب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے-

  • کوئٹہ:پی ٹی آئی میں جان بوجھ کر منفی ہتھکنڈوں سے اختلافات پھیلانے والے پارٹی کے دشمن ہیں ۔ مقررین

    کوئٹہ:پی ٹی آئی میں جان بوجھ کر منفی ہتھکنڈوں سے اختلافات پھیلانے والے پارٹی کے دشمن ہیں ۔ مقررین

    کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرآکاخیل)پی ٹی آئی میں جان بوجھ کر منفی ہتھکنڈوں سے اختلافات پھیلانے والے پارٹی کے دشمن ہیں ۔ مقررین
    تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بلوچستان میں جان بوجھ منفی ہتھکنڈوں سے اختلافات پھیلانا والے پارٹی کے دشمن ہیں پارٹی کے اندر آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا محاسبہ کرینگے، پارٹی کی ترقی، نظم و ضبط اور نظریاتی ورکروں کے حقوق کے حصول کی جدوجہد جاری رکھیں گے
    جوائینٹ ایکشن کمیٹی پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کا مشترکہ اجلاس جس میں مرکزی، صوبائی، ڈسٹرکٹ کوئٹہ اور دیگر ونگز کے مشترکہ منعقدہ اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا، اجلاس کی صدارت سینئیر نائب صدر حنان خان بازئی ، صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری زین العابدین خلجی، صوبائی نائب صدر سید میر علی آغا، صوبائی نائب صدر سردار زادہ ادریس تاج ، صوبائی نائب صدرحاجی گل خان اچکزئی، آئی ایل ایف کے سینیئر ایڈوکیٹ گل اکبر دومڑ، زبیر خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات اسرار کاکڑ، ڈسٹرکٹ کوئٹہ بلال اچکزئی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری نور خان اچکزئی، انور خان ، علی رضا ، اختر جعفری، خدائے نور بڑیچ، ڈسٹرکٹ کوئٹہ نائب صدر نجیب اللہ بڑیچ، احسان اللہ ترین، ڈسٹرکٹ کوئٹہ ممبر اسد خان اچکزئی، نقیب بڑیچ ، جمال ناصر، ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے نائب صدر زمان ،نصرالدین اچکزئی، یوتھ ونگ یوسف آغا، برات خان اور دیگر نے شرکت کی اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے منشور اورپی ٹی آئی چیئرمین کی 27 سال کی جدوجہد کا اہم نقطہ اور مقصد آئین و قانون کی پاسداری اور حکمرانی ہے

  • تنگوانی: پولیس اور ڈاکوؤں میں مبینہ مقابلہ 2 ڈاکو گرفتار

    تنگوانی: پولیس اور ڈاکوؤں میں مبینہ مقابلہ 2 ڈاکو گرفتار

    تنگوانی،باغی ٹی وی( نامہ نگارمنصور بلوچ) پولیس اور ڈاکوؤں میں مبینہ مقابلہ 2 ڈاکو گرفتار
    تفصیلات کے مطابق تنگوانی کے قریب نیو روڈ لنک پر پولیس اور ڈاکوؤں میں مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 نامعلوم افراد زخمی حالت میں گرفتار کر کے نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا دئے گئے ہیں،جن کے بارے میں پولیس نے کچھ بھی بتایا گرفتار ہونے والے کون ہیں ؟