ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی سے)گرفتاری کے خوف سے پی ٹی آئی کے سابق ممبران اسمبلی غائب ،ڈیرہ غازیخان سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم این اے بننے اوروزارت کے مزے لوٹنے والی زرتاج گل جب نیب نے پی ٹی آئی چیئرمین کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتارکیاتھا توتب اس نے پل غازیگھاٹ پر پی ٹی آئی کارکنان کوکال دیکربلایااور زبردستی پل کو بند کردیا ،جس سے کئی گھنٹے ٹریفک بلاک رہی،جب حکومت نے کارروائیوں کاآغازکیا تو زرتاج گل کارکنان کوپولیس کے رحم وکرم پر چھوڑ کر گرفتاری کے ڈرسے ڈیرہ غازیخان سے ہی بھاگ گئی ، ذرائع کاکہنا ہے کہ زرتاج گل اپنے خاوند اخوند ہمایوں رضاکو لیکراپنے میکے وزیرستان چلی گئی ہے،ڈیرہ غازیخان سے پی ٹی آئی کے سابق اراکین صوبائی اسمبلی سرداراحمد علی دریشک،سردارسیف الدین کھوسہ،سردار محی الدین کھوسہ، حنیف پتافی اورسابق وزریراعلی پنجاب عثمان بزدار بھی 9 مئی کے واقعہ کے بعد غائب ہوگئے ،سردارسیف الدین کھوسہ،سردار محی الدین کھوسہ کے بارے میں پیپلزپارٹی میں شامل سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے دعویٰ کیا تھاکہ میرابھائی سردار سیف الدین خان کھوسہ اور بھتیجا سردارمحی الدین خان کھوسہ پیپلزپارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں، سردار دوست محمد کھوسہ کے دعویٰ کے بعد سردارسیف الدین خان کھوسہ نے سوشل میڈیا پر اپنے اورمحی الدین کھوسہ کے پیپلزپارٹی میں شمولیت بارے تردیدی ویڈیو جاری کی،سابق ایم پی اے سرداراحمد علی دریشک کا کہیں اتاپتا نہیں ہے کہ وہاں کہاں گئے ہیں کہ زمین کھاگئی ہے یاآسمان نگل گیا ، جبکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جسے پی ٹی آئی چیئرمین نے وسیم اکرم پلس قراردیا تھاجواپنی سیاسی زندگی میں پہلی بار ایم پی اے منتخب ہواتھااسے پی ٹی آئی چیئرمین نے پنجاب کا سیاہ وسفید کامالک بنادیا،جب مشکل وقت آیا تو پہاڑوں میں چھپ گیا،پہلے بارتھی میں لوگوں سے ملاقاتیں بند کیں پھر ڈیرہ غازیخان اور بارتھی سے منسلک بلوچستان کے سرحدی ضلع موسیٰ خیل کے علاقہ دُرُگ میں اپنے رشتہ داروں کے گھر جا چھپا ،اس کے بعد اچانک کوئٹہ پریس کلب میں نمودارہوا اور پریس کانفرنس کر کے پی ٹی آئی سے اپنی وابستگی ختم کرنے کااعلان کردیا، ڈیرہ غازیخان شہر سے آزاد حیثیت سے ایم پی اے منتخب ہونے والا حنیف پتافی جوجہانگیرخان ترین کے جہاز میں بیٹھ کر پی ٹی آئی میں شامل ہواتھااور بزدار دورحکومت مشیرصحت بن کر اقتدارکے مزے لوٹے ،یہ بھی اچانک منظرسے غائب ہوگیا ،
ذرائع کاکہنا ہے کہ حنیف پتافی اس وقت گلگت بلتستان میں جی بی گورنمنٹ کامہمان بناہوا ہےلیکن اب تازہ ترین معلومات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ حنیف پتافی مونس الٰہی کے ساتھ سوئٹزرلینڈ میں موجود ہے ،دوسری طرف ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ جس طرح پہلے حنیف پتافی جہانگیرترین کے جہازمیں بیٹھ کر پی ٹی آئی میں شامل ہواتھا اب اسی طرح بہت جلد پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جداکرکے جہانگیرترین کی نومولود پارٹی” استحکام پاکستان پارٹی”میں شمولیت کااعلان کرنے والا ہے-
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ڈی جی خان: گرفتاری کا خوف پی ٹی آئی سابق ممبران اسمبلی غائب،کارکن راہ دیکھنے لگے
-

میرپور ساکرو: ٹاؤن کمیٹی ملازمین نے گھوسٹ ملازمین کا خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج
میرپور ساکرو،باغی ٹی وی (نامہ نگارقادرنواز کلوئی ) ٹائون کمیٹی ملازمین نے گھوسٹ ملازمین کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔
احتجاجی مظاہرے میں انور کلمتی، عباس چنا، منظور لاشاری، ہری رام اور دیگر ملازمین کا کہنا ہے کہ کل 127 ملازمین میں سے 57 ملازمین نے گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں۔
شورواویلا کرنے والے ملازمین سے ہمارا کوئی تعلق نہیں جبکہ ٹاؤن ملازمین میں سینٹری ورکرز کی بھی کمی ہے جسے فوری طور پر پورا کیا جائے۔
جو 57 ملازمین نے گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرتے ہیں اوریہ ملازمین کام بھی نہیں کرتے، جب ان کی تنخواہیں روکی جاتی ہیں تو وہ احتجاج کرتے ہیں۔ہم ڈی سی ٹھٹھہ سے درخواست کرتے ہیں کہ ان گھوسٹ ملازمین کو پابند کریں کہ وہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے کریں،اگروہ ڈیوٹی نہیں کرناچاہتے تو ان کیخلاف محکمانہ کارروائی کرکے انہیں برطرف کیاجائے اور ان کی جگہ نئے ملازمین بھرتی کئے جائیں۔
-

ننکانہ:سانحہ 9 مئی کی شدید مذمت کرتے ہیں،پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے ۔ قاری عتیق اظہر
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگاراحسان اللہ ایاز)سانحہ 9 مئی کی شدید مذمت کرتے ہیں،پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے ۔ قاری عتیق اظہر
تفصیل کے مطابق جمعیت اہلحدیث ضلع ننکانہ صاحب کا اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قاری عتیق الرحمن اظہر امیر جمعیت اہل حدیث نے کہا کہ 09 مئی کے واقعات سوچی سمجھی سازش کے تحت کروائے گئے ،ہم اس مائنڈ سیٹ کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔جو پاک فوج کو تقسیم اور کمزور کرنے میں مصروف عمل ہے۔اجلاس سے پروفیسر نعیم اختر ،صدیق راشد ،زکریا ساجد گجر٫ سعید قاسم٫ شیخ مشتاق اور دیگر قائدین نے خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ جمیعت اہلحدیث علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید کی نمائندہ جماعت ہے ۔ہم اسے یونین کونسل ،دیہات ،قصبات اور محلوں کی سطح پر منظم کریں گے ۔ہمارا واحد مقصد نظام اسلام تحفظ عقیدہ ختم نبوت اور اسلامی اقدار کا فروغ ہے ۔اس مقصد کے لیے ہم مرکزی قیادت کے قدم سے قدم ملا کر چلیں گے ۔شرکاء اجلاس نے حافظ شریف اللہ چنگوانی ،علامہ طارق محمود یزدانی ،ہشام الہی ظہیر اور ذاکر الرحمٰن صدیقی سمیت جملہ قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا.
-

اوچ شریف : ترنڈ بشارت رتہر نہڑانوالی ہر دور میں نظر اندازکرنا ووٹرز کی توہین ہے۔ اہلیان علاقہ
اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)ترنڈبشارت رتہر نہڑانوالی کو ہر دور میں نظر انداز کرنا یہاں کے وٹرز کی توہین ہے۔ اہلیان علاقہ
تفصیلات کے مطابق میڈیا سروے کے دوران ترنڈبشارت رتہر نہڑانوالی کے مکینوں نے کہا کہ ترنڈبشارت رتہر نہڑانوالی کے کو ہر دور میں نظر انداز کرنا یہاں کے وٹرز کی توہین ہے، کسی بھی سیاسی جماعت نے ان علاقوں کے بنیادی مسا ئل حل کرنے پر غور نہیں کیا، بہت سے گاؤں ایسے ہیں جہاں آج کے دور میں بھی بجلی سڑک سے محروم ہیں ان علاقوں کی عوام باشعور ہو چکے ہیں، آمدہ الیکشن میں اپنے لیڈر کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہر دور میں ان علاقوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے الیکشن سے قبل عوام سے بڑے بڑے دعوے کرنے والے رہنما عوام کے جذبات مجروح کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں سیاست دانوں کا دور بھی دیکھا اور بہت امیدیں لگائیں کہ شاید اب ہمیں بجلی سڑکیں اور اچھی تعلیم اور صحت سے متعلقہ سہولیات ملیں گی لیکن ایسا نہیں ہوا کوئی بھی سیاسی جماعت آتی ہے وہ صرف ان علاقوں کے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولیات کا حصول ہمارے لوگوں کا حق ہے اور یہ حق ہم آمدہ الیکشن میں لے کے رہیں گے انہوں نے کہا کہ خواہ پاکستان تحریک انصاف ہو یا مسلم لیگ ن ان کے اپنے امیدوراوں کے علاقے بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بار ان علاقوں کا لیڈر وہی ہوگا جو سیاسی دعوؤں سے ہٹ کا حقیقی معنوں میں عوام کے مسائل حل کرے گا ہمارے وٹرز باشعور ہیں آمدہ الیکشن میں اپنے لیڈر کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں گے
-

اوچ شریف : بجٹ میں غریب مزدور، کسان ،تنخواہ دار طبقہ اور مڈل کلاس کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا -سید حسن زمرد
اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)اس سال کے بجٹ میں بھی غریب مزدور کسان تنخواہ دار طبقہ اور مڈل کلاس کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری ولی عہد چیف آف سادات سجادہ نشین دربار حضرت شیر شاہ سید جلال الدین سرخ پوش۔ کامران لاڑ سردار کاشف خان بلوچ قاضی فاروق اعظم ملک مہر غلام ربانی کاٹھیہ
تفصیل کے ساتھ مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ رواں سال کے مالیاتی بجٹ2023_24پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری ولی عہد چیف آف سادات سجادہ نشین دربار حضرت شیر شاہ سید جلال الدین سرخ پوش۔ کامران لاڑ سردار کاشف خان بلوچ قاضی فاروق اعظم ملک مہر غلام ربانی کاٹھیہ نے کہاکہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میںپیش کیا جانے والا بجٹ کسان دشمن ہے ،ماضی کی طرح اس بار بھی بجٹ فقط 20فیصد مراعات یافتہ طبقے کو نوازے کی کوشش ثابت ہوا، غریب مزدور کسان تنخواہ دار طبقہ اور مڈل کلاس کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ہم اس مزدور اور غریب کش بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔حکومتی ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث غربت میں مزیداضافہ ھوگا جو کہ کئ معاشرتی مسائل کو جنم دے گا انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے سابقہ حکمرانوں کی ریت کو برقرار رکھتے ہوئے کسان دشمن بجٹ پیش کیا ہے کسی بھی ملک کی ترقی شعبہ زراعت سے منسلک ہے لیکن ہر دور میں کسان کی کمر پر چُھرا گھونپا گیا انہوں نے کہا کہ زراعت کی انپٹس میں پہلے ہی ہوشرباء اضافہ ہو چکا ہے بجٹ میں مزید ٹیکسز سے غریب کسان کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے اگر شعبہ زراعت کا یہی حال رہا تو وہ دن دور نہیں جب ملک میں قحط سالی کا راج ہو گا
انہیں کا کہنا تھا کہ کسانوں کا مین مسلہ کھاد بیج سپرے تیل ہے جس میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا انہوں نے کہا کہ حکومت اس بجٹ پر نظر ثانی کرے ورنہ اگر کسان لاہور کی مین شاہراہوں پر نکل آئے تو حکومت کو بچانے والا کوئی نہیں ہو گا۔مزید انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں مزید اضافہ کیا جائے تاکہ سرکاری ملازمین جسم اور روح کے تعلق کو برقرار رکھ سکیں
-

اوکاڑہ: تھانہ اے ڈویژن میں ڈی پی او کی زیر صدارت کرائم میٹنگ
اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) تھانہ اے ڈویژن میں ڈی پی او کی زیر صدارت کرائم میٹنگ
تفصیل کے مطابق تھانہ اے ڈویژن میں ڈی پی او کی زیر صدارت کرائم میٹنگ ہوئی جس میں ڈی ایس پی سٹی سرکل، ڈی ایس پی لیگل ، دفتری عملہ اور تھانہ کے تمام تفتیشی افسران نےشرکت کی،ڈی پی او منصور امان نے تھانہ کے اوور آل کرائم اور تمام زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا۔
اشتہاریوں کی گرفتاری اور موٹر سائیکل چوروں کے خلاف موثر کارروائی کاحکم۔
ڈی پی او نے حکم دیاکہ جائیداد سے متعلق مقدمات میں زیادہ سے زیادہ ریکوری کی جائے اور شہریوں کی جان اور املاک کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ -

ڈی آئی خان :آئی جی کے پی کے نے نئے تعمیر شدہ جدید ریجنل ہیڈ کوارٹر سی ٹی ڈی کی عمارت کا افتتاح کردیا
ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (احمدنواز مغل کی رپورٹ)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور نے نئے تعمیر شدہ جدید ریجنل ہیڈ کوارٹر سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان کی عمارت کا افتتاح کردیا
تفصیل کے مطابق آج ڈیرہ اسماعیل خان میں ریجنل ہیڈکوارٹر سی ٹی ڈی ڈیرہ رینج کا افتتاح انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور نے کیا۔افتتاحی تقریب کے دوران ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس،ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالغفور آفریدی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالروف بابر قیصرانی،ایس پی سی ٹی ڈی ریجن ون فضل واحد،ایس پی سی ٹی ڈی ٹو اظہارشاہ سمیت سی ٹی ڈی افسران سمیت ضلعی پولیس حکام بھی موجود تھے۔ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالغفور آفریدی نے انسپکٹر جنرل آف پولیس کو سی ٹی ڈی بلڈنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس دوران آئی جی پی خیبرپختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور نے تھانہ سی ٹی ڈی کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کا جائزہ لیااور تھانے کی عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ کرتے ہوئے وہاں موجود سی سی ٹی وی کے الیکٹرانک مانیٹرنگ نظام کا بھی معائنہ کیا۔ آئی جی پی نے ریجنل ہیڈ کوارٹر سی ٹی ڈی کے دفاتر، حوالات، انوسٹی گیشن سیل اور مختلف کاونٹرز پر جاکر ہر ایک شعبے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نےکہا کہ سی ٹی ڈی پولیس کو جدید سازو سامان،اسلحہ و ایمونیشن اور گاڑیاں مہیا کر دی گئیں ہیں۔سی ٹی ڈی کے قیام کا مقصد اس صوبے سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کے قریبی اور دوستانہ تعلقات سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے لہذا موجودہ حالات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

آئی جی پی اختر حیات خان نے پولیس حکام کے ساتھ پولیس کلب ڈیرہ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی.جس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس، ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالغفور آفریدی، ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ عبدالروف بابرقیصرانی،ڈی پی او ٹانک وقار احمد،ڈی پی او جنوبی وزیرستان اپر نیازمحمد،ڈی پی او لوئر شبیرحسین، ایڈنشنل ایس پی ڈیرہ افتخار علی شاہ، ایس پی انوسٹی گیشن ڈیرہ افتخار خان،ایس پی انوسٹیگیشن ٹانک ناصرعلی،ایس پی سپیشل برانچ توحیدخان،ایس پی سی ٹی ڈی ریجن ون فضل واحد،ایس پی ریجن ٹو اظہارشاہ،ایس پی ایف آر پی اقبال خان نے شرکت کی۔اجلاس میں آئی جی خیبرپختونخوا کو آر پی او نے ڈیرہ ریجن میں امن و امان، جرائم کی شرح اور پولیس کی استعداد کار اور انسداد جرائم کے حوالے سے کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں آئی جی خیبرپختونخوا کو قبائلی اضلاع سمیت ڈیرہ ریجن کے مختلف اضلاع میں پولیس کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات،پیشہ ورانہ کارکردگی اور اہم کارروائیوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ جس پر آئی جی خیبرپختونخوا نے اطمینان ظاہر کیا۔

-

بنوں،لکی مروت:طوفانی بارش، آندھی،چھتیں اور دیواریں گرنے سے 23 جاں بحق،150 زخمی
لکی مروت،بنوں،باغی ٹی وی (نمائندگان )طوفانی بارش،چھتیں اور دیواریں گرنے سے 23 جاں بحق،150 زخمی
تفصیل کے مطابق بنوں ڈی ایچ کیوہسپتال ،خلیفہ گلنواز ہسپتال میں 18افراد جاں بحق ہوئے ہیں،جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،جبکہ خلیفہ گلنواز اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 96 افراد زخمی حالت میں لائے گئے ہیں ۔جن میں سے 11 معمولی زخمیوں کوفرسٹ ایڈ دیکر فارغ کر دیا گیا ۔جبکہ 84 افراد کا علاج کیا جا رہا ہے ۔دور دراز دیہاتوں سے زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔
بنوں کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے ۔انتظامات کی نگرانی ڈپٹی کمشنر منظور احمد آفریدی خود کر رہا ہے،جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھی ہسپتال میں موجود ہیں ،
لکی مروت میں طوفانی بارش اور آندھی کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے،ہسپتال ذرائع کاکہناہے کہ مرنے والوں میں 4 بچے اور ایک خاتون شامل جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 55سے ذائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ،اموات چھتیں اور دیواریں گرنے سے ہوئیں ہیں ،طوفان کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ،درخت اور کھمبے گرنے سے کئی سڑکیں بند ،ریسکیو 1122 کا عملہ تاحال زخموں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنے میں مصروف ہے
ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالہادی بھی طوفانی بارش کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئے ہیں ، ڈپٹی کمشنر جا سرائے نورنگ ہسپتال میں خراب ایکسرے مشین پر برہمی کا اظہار،لواحقین کاکہنا ہے کہ طوفان کی وجہ سے زخمی ہونے والوں کو ایکسرے میں شدید مشکلات کا سامنا۔

-

سیالکوٹ:کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کو بڑے پیمانے پہ فروغ دینا وقت ضرورت ہے- چوھدری طارق سبحانی
سیالکوٹ،باغی ٹی وی( شاھد ریاض سٹی رپورٹر )کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کو بڑے پیمانے پہ فروغ دینا وقت ضرورت ہے- چوھدری طارق سبحانی
تفصیل کے مطابق وریو خاندان کے چشم و چراغ، عوامی لیڈر، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 39، ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن چوھدری طارق سبحانی سابق ایم پی اے کی یونین کونسل چرنڈ کے گاؤں "کوٹلہ امباں والا” میں عرس مبارک بابا جی سرکار ٹلاں والے کے موقع پر ہونے والے "کبڈی میچ” میں بطور "مہمان خصوصی” شرکت کی،
چوھدری طارق سبحانی نے کبڈی میچ میں پہلے نمبر پر آنیوالی ٹیم کو ٹرافی کے علاوہ 2 لاکھ روپے اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو ٹرافی کے علاوہ ڈیڑھ لاکھ روپے نقد اپنی جیب سے بطور انعام دئے،
چوھدری طارق سبحانی نے دونوں ٹیموں کے کھیل کو بے حد سراہا اور کہا کہ اس قسم کی صحت مندانہ سرگرمیوں کو بڑے پیمانے پر فروغ دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،اس موقع پر گدی نشین خادم محمد ذوالقرنین بھی چوھدری طارق سبحانی کے ہمراہ تھے اور چوھدری محمد عرفان نارو سابق چیئرمین، باؤ اصغر پہلوان، حاجی محمد یعقوب نارو، چوھدری امتیاز احمد جٹ اور چوھدری جاوید منڈ بھی خصوصی طور پر موجود تھے- -

ڈیرہ غازیخان :دوران ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک قتل،3 زخمی۔ملزمان فرار
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (جواداکبرسٹی رپورٹر)دوران ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک قتل،3 زخمی۔ملزمان فرار
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان کے علاقہ تھانہ دراہمہ پیر فتح شاہ کے نزدیک دوران چوری مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے غلام شبیر لسکانی قتل، فیاض حسین لسکانی ،محمد عثمان لسکانی ،عبدالطیف لسکانی زخمی۔ڈی پی او حسن افضل نے وقوعہ کا نوٹس لے لیا۔ایس ایچ او تھانہ دراہمہ نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ایس ایچ او نے بتایا کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق ملزمان چوری کے نیت سے آئے تھے۔دوران چوری مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں چار اشخاص زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ شیر محمد لسکانی کا کہنا تھا ڈکیت گینگ ایک موٹر سائیکل موقع پر چھوڑ گئے ملزمان کا تعلق سرورالی بری شاہ حجبانی قوم سے بتایا جارہاہے۔
