Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • بھکر :جھنگ موڑ پر کسان بازار سج گیا

    بھکر :جھنگ موڑ پر کسان بازار سج گیا

    بھکر باغی ٹی وی (نامہ نگاراتباع رسول ملنگی )حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان کی سرپرستی میں کاشتکاروں کے معاشی استحکام کیلئے جھنگ موڑ بھکر میں کسان بازار کا انعقاد کیا گیا، جس میں کاشتکاروں کو معیاری کھادیں، معیاری بیج اور زرعی ادویات کنٹرول ریٹ پر مہیا کی جائیں گی اور زرعی ماہرین کی طرف سے کسانوں کی فصلوں کی پیداوار بہتر بنانے کیلئے مشورے دیئے جائیں گے ۔کسان بازار میں ویٹرنری ڈاکٹر بھی موجود ہیں جو فارمر کو جانوروں کی ویکسین اور میڈیسن کے حوالہ سے بریف کریں گے ۔کسانوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے کسان بازار میں کھاد وافر مقدار میں موجود ہے ، کسان بازار کی سرپرستی ڈاکٹر ندیم عابد ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کر رہے ہیں۔

  • بھکر: چاندنی چوک کے قریب تیز رفتار ڈالہ بے قابو ہو کر الٹ گیا،7 افراد زخمی، 3 کی حالت تشویشناک

    بھکر: چاندنی چوک کے قریب تیز رفتار ڈالہ بے قابو ہو کر الٹ گیا،7 افراد زخمی، 3 کی حالت تشویشناک

    بھکر ،باغی ٹی وی(نامہ نگاراتباع رسول ملنگی)چاندنی چوک کے قریب تیز رفتار ڈالہ بے قابو ہو کر الٹ گیا،7 افراد زخمی، 3 کی حالت تشویشناک
    تفصیل کے مطابق بھکر کے نواحی علاقہ کلورکوٹ ایم ایم روڈ چاندنی چوک کے قریب تیز رفتار ڈالہ بے قابو ہو کر الٹ گیا، حادثہ میں 7 افراد زخمی، 3 کی حالت تشویشناک زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر جنڈانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے، ڈالہ میں سوار مزدور مزدوری کے سلسلے میں کوٹ ادو سے راولپنڈی جا رہے تھے،

  • سیالکوٹ : قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت،مویشی منڈیوں کی فول پروف سیکورٹی کے احکامات

    سیالکوٹ : قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت،مویشی منڈیوں کی فول پروف سیکورٹی کے احکامات

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر ) قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت،مویشی منڈیوں کی فول پروف سیکورٹی کے احکامات
    تفصیل کے مطابق ڈی پی او نے عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے قائم قانونی مویشی منڈیوں کی فول پروف سیکورٹی کے احکامات جاری کر دئیے،قربانی کے جانوروں کے بیوپاریوں اور خریدراوں سے کسی قسم کی قانون شکنی کی واردات ناقابل برداشت قرار، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او حسن اقبال نے عید الاضحیٰ کی آمد سے قبل ہی اس کے لئے سیکورٹی کے پیش بندی اقدامات اٹھانا شروع کر دئیے ہیں،ڈی پی او نے ضلع میں لگنے والی قربانی کے جانوروں کی قانونی منڈیوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ضلع کے پولیس افسران کو حکم دیا کہ ان منڈیوں میں خرید و فروخت کے لئے آنے والےبیوپاریوں کا ان کے جانوروں اور دیگر سامان کے ساتھ مکمل۔تحفظ کیا جائے،ڈی پی اوحسن اقبال نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر قانون شکن جانوروں کی خرید وفروخت کی منڈیوں کو قانون شکنی کی وارداتوں کے حوالے سے آسان ہدف سمجھتے ہیں ،قانون نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کی زمہ داری پولیس کو دی ہے جسے ہر حال میں پورا کیا جانا ہے،ڈی پی او حسن اقبال نے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کی قانونی منڈیوں کے اردگرد 24/7پولیس پٹرولنگ کروائی جائے،جیسے جیسے عید الاضحٰی قریب آئے قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کا کام۔عروج پر پہنچ جاتا ہے لہذا کاروباری تیزی کے پیش نظر سیکورٹی معاملات کو مزید سخت کی جائے،ڈی پی ا ونے کہا کہ سیکورٹی کے معاملات کو مانیٹر کرنے کے لئے ڈی پی او آفس میں 24/7 کام کرنے والا کنٹرول روم بنایا گیا ہے سیکورٹی کے معاملات میں ہلکی سی سستی ،غفلت برداشت نہیں کی جائے گی

  • سیالکوٹ :اگوکی،ریلوے لائن کراس کرتے کار ٹرین کی زد میں آ گئی،4 زخمی

    سیالکوٹ :اگوکی،ریلوے لائن کراس کرتے کار ٹرین کی زد میں آ گئی،4 زخمی

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہد ریاض )سیالکوٹ کے نواحی علاقہ اگوکی میں جلیانوالہ ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے کار ٹرین کی زد میں آ گئی ، حادثہ میں 24سالہ تحسین سیمت 3خواتین زخمی ،حادثہ رات کے وقت کار ڈرائیور کی غفلت سے ریلوے لائن کراس کر تے ہوئے کراچی سے آنے والی ٹرین علامہ اقبال ایکسپریس کی زد میں آنے سے پیش آیا ، ٹرین حادثہ کے نتیجہ میں 40 سالہ فاخرہ 17 سالہ مدیحہ 30 سالہ کائنات اور 24 سالہ تحسین زخمی ہوئے ہیں ، گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔حادثہ گنجان آبادی میں ریلوے پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ۔پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں، جس سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔

  • تنگوانی: شادی کیلئے ڈاٹسن پرکوئٹہ جانے والے مردوخواتین ڈاکوئوں سے لٹ گئے

    تنگوانی: شادی کیلئے ڈاٹسن پرکوئٹہ جانے والے مردوخواتین ڈاکوئوں سے لٹ گئے

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصوربلوچ) تنگوانی سے شادی میں شرکت کیلئے ڈاٹسن پرکوئٹہ جانے والے مردوخواتین کو ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پے لوٹ لیا،ڈکیت خواتین ،بچوں اور مردوں سے زیورات ، نقدی،موبائل فون و دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے، اس واقعہ کے بعد متاثر ین نے تنگوانی شہر میں ریلوے پھاٹک پر گاڑی کھڑی کرکے احتجاجاََ روڈ بلاک کردیا کیا ، احتجاج میں شہری ،سماجی و مذہبی رہنماؤں نے بھی شرکت کی ہے، اس موقع پرسماجی رہنماؤں نے کہا کہ انتظامیہ ناکام اور پولیس بے بس ہوگئی ہے، ڈاکوئوں کی پشت پناہی وڈیرے کر رہے ہیں بدامنی عروج پر پہنچ گئی ہے،سماجی رہنماؤں نے مطالبہ کیا اور کہا کہ خدارا ہم پر ترس کھا ئیں کشموراور کندھ کوٹ فوج کے حوالے کریں۔

  • احمد پور شرقیہ میں میزلز ویکسین سے 3 بچوں کی ہلاکت کا معاملہ،سیکرٹری ہیلتھ کادورہ

    احمد پور شرقیہ میں میزلز ویکسین سے 3 بچوں کی ہلاکت کا معاملہ،سیکرٹری ہیلتھ کادورہ

    اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)یونین کونسل ٹبی عزت تحصیل احمد پور شرقیہ ضلع بہاولپور میں میزلز ویکسین سے 3 بچوں کی ہلاکت اور ویکسین کے اثرات کا واقعہ رونما ہونے پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ علی جان خان کا وکٹوریا ہسپتال بہاولپور کا ہنگامی دورہ۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے ویکسین سے متاثرہ بچوں کی عیادت کی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا متاثرہ بچوں کے علاج معالجے پر تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ معاملے کی اعلی سطح پر جانچ پڑتال کی جارہی ہے اور حقائق کو جلد سامنے لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ بچوں کی ہلاکتوں پر دلی افسوس ہوا ہے بعد ازاں علی جان خان سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ و اسپیشلائز اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب لاہور نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمدپورشرقیہ کا تفصیلی دورہ کیا ۔سیکرٹری علی جان خان کو ڈاکٹر محمد عارف غوری میڈیکل سپریٹنڈنٹ نے ہسپتال کے تمام انڈور وارڈ آپریشن تھیٹرز فارمیسی ڈیپارٹمنٹ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ ڈینٹل یونٹ لیب ایکس رے ڈیپارٹمنٹ اور او پی ڈی کا معائنہ کروایا ۔سیکرٹری علی جان خان نے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد عارف غوری کی کارکردگی اور انتظامات کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا ۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بہاولپور ڈاکٹر تنویر شاہ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولپور ڈاکٹر فائزہ کنول بھی وزٹ کے دوران ہمراہ تھیں

  • اوچ شریف :شہرکا قدیمی شاہ عالم قبرستان,نالیوں اور گھروں کا سیوریج کا پانی قبرستان میں داخل

    اوچ شریف :شہرکا قدیمی شاہ عالم قبرستان,نالیوں اور گھروں کا سیوریج کا پانی قبرستان میں داخل

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف شہرکا قدیمی شاہ عالم قبرستان بنیادی سہولیات سے محروم، نالیوں اور گھروں کا سیوریج کا پانی قبرستان میں داخل، کئی فٹ جمع پانی سے درجنوں قبریں زمین بوس ہوگئیں، متعدد کے نشانات مٹ جانے سے پہچان کرنا مشکل ہوگیا۔ اہل سادات کے آباؤ اجداد کی قبریں بھی شدید متاثر، چار دیواری سے قبرستان محروم گندے پانی اور کچرے کے باعث تعفن اور بدبو پھیلنے لگی، اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتح کے لیے آنے والے عزیز واقارب پریشان شہریوں کی جانب سے کمشنر و ڈپٹی کمشنر بہاولپور سیاسی لیڈروں اور انتظامیہ کو نوٹس لینے کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کا قدیم قبرستان شاہ عالم گزشتہ کئی سال سے ناصرف بنیادی سہولیات سے محروم ہے، بلکہ قبرستان کے گرد غیرقانونی تجاوزات کی بھرمار اور ان گھروں کا کچرہ اور گھروں اور نالیوں کا سیوریج کا گندابدبودارپانی بھی انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث قبرستان میں داخل ہورہاہے جسکی وجہ سے قبرستان کی بڑی اراضی سیوریج کے گندے پانی میں ڈوب چکی ہے اور جمع شدہ کئی فٹ پانی کے مسلسل جمع رہنے کے باعث درجنوں قبریں زمین بوس ہوچکی ہیں اور بیشتر کوشدیدنقصان پہنچنے کے باعث ان کے نشانات ختم ہونے سے ان کی پہچان کرنا بھی مشکل ہوچکا ہے جبکہ قبرستان کی چار دیواری نہ ہونے پر اوارہ جانور قبروں کی بحرمتی کرتے رہتے ہیں اور قبرستان میں روشنی و پانی کا کوئی انتظام موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے قبرستان آوارہ جانوروں کی بھی آماجگاہ بن چکا ہے اور قبروں کے گرد جنگلی جھاڑیاں اُگ آئی ہیں۔ دوسری جانب قبرستان میں مسلسل پانی جمع رہنے سے نئی قبر بنانے کے لیے کی جانے والی کھدائی کے دوران زمین سے پانی نکل آنا معمول بن چکا ہے۔ قبرستان میں بدبودار پانی اور گندگی کے باعث قبرستان میں تعفن اور بدبو کے باعث اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے آنے والے عزیز و اقارب کے لیے فاتحہ خوانی کرنا بھی پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔ قبرستان کی تباہ حالی کیخلاف شہریوں نے سردار ملک اجمل للو ۔ملک نبی بخش ملک حاجی عطاء حسین اللہ نواز خان لاشاری مناں پہلوان ارشاد راجا زاہد مولابخش الہی بخش گوگا پہلوان جاوید دلشاد غلام شبیر پومی گلشن اکمل سمیت دیگر نے ضلعی انتظامیہ سیاسی لیڈروں کو قبرستان میں قبضوں، سیوریج کے جمع پانی ودیگر سہولیات کے فقدان کا نوٹس لے کر غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کی جائے

  • اوچ شریف : پوسٹ آفس کی عمارت بھوت بنگلہ بن گئی

    اوچ شریف : پوسٹ آفس کی عمارت بھوت بنگلہ بن گئی

    اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) پوسٹ آفس اوچ شریف کی عمارت بھوت بنگلہ بن گئی، عملہ شکستہ حال عمارت میں کام کرنے لگا،قریبی دکانداروں اور مکینوں نے پوسٹ آفس کو فلتھ ڈپو بنا دیا، عمارت کے اطراف گندگی کے انبار لگا دیئے، شکستہ عمارت رات کے اوقات میں منشیات کے عادی افراد کا مسکن بن گئی، شہریوں نے پوسٹ آفس اوچ شریف کی ازسر نو تعمیر کا مطالبہ کر دیا تفصیل کے مطابق اوچ شریف شہر کے وسط میں واقع پوسٹ آفس کی عمارت محکمہ کی عدم توجہی اور غفلت کے باعث شکستہ حال ہو کر منہدم ہونے کے قریب پہنچ گئی ہے اور عملہ کے افراد اسی شکستہ اور خطرناک عمارت میں ڈیوٹی انجام دینے پر مجبور ہیں، عمارت کی دیواریں چھت اور فرش ٹوٹ پھوٹ گیا ہے مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے قریبی دکانداروں اور مکینوں نے پوسٹ آفس کو کچرا کنڈی سمجھ کر کوڑا کرکٹ ڈالنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور عمارت کے اطراف گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں جہاں رات کے اوقات میں نشے کے عادی افراد نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں پوسٹ آفس میں دفتری استعمال کیلئے موجود کمرے میں موجود فرنیچر بھی پرانا ہو کر ناکارہ ہو گیا ہے جبکہ آنے والے صارفین کے بیٹھنے کیلئے بھی مناسب بندوبست نہیں ہے عمارت کی حالت کو دیکھ کر لگتا ہے کہ تعمیر کے بعد دوبارہ دیکھ بھال یا ہی نہیں کی گئی شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ اسلام آباد سے اصلاح احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوسٹ آفس کی ازسر نو تعمیر کیلئے اقدامات کئے جائیں

  • میرپورساکرو:تنخواہیں اورالاؤنس نہ ملنے پرٹاؤن کمیٹی کے ملازمین کابازؤں پرسیاہ پٹیاں باندھ کراحتجاج

    میرپورساکرو:تنخواہیں اورالاؤنس نہ ملنے پرٹاؤن کمیٹی کے ملازمین کابازؤں پرسیاہ پٹیاں باندھ کراحتجاج

    میرپورساکرو،باغی ٹی وی (نامہ نگارقادرنواز کلوئی)ضلع ٹھٹھہ کی تحصیل میرپورساکرومیں ٹاؤن کمیٹی کے ملازمین نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کرشاہ لطیف لیبر یونین کے رہنما کامریڈ ابراہیم شورو، طالب چانڈیو ،میر علی بلوچ جئے سندھ محاذ کے مرتضی لاشاری ،شاہجہان منگی، عبدالرحیم خاصخیلی ،نجیب بلوچ اور دیگرکی زیرقیادت میں ایڈمنسٹریٹرٹاؤن کمیٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین کاکہنا تھا کہ ٹاؤن کمیٹی ایڈمنسٹریٹر الطاف بھٹی کام کرنے کے باوجود ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کرکے اپنی جیبیں بھر رہا ہے ،نہ ہی کوئی الاؤنس دیا جارہاہے بلکہ دس ہزار روپے ہرملازم کی تنخواہ میں سے کٹوتی کررہاہے۔ ملازمین کاکہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹرکی کرپشن اور دھونس دھاندلی پرہم کئی باراحتجاج کرچکے ہیں،لیکن اس پراحتجاج کاکوئی اثرنہیں ہوا،ملازمین کاکہنا تھاکہ ٹاؤن کمیٹی میں صفائی ستھرائی کاکام بھی ہم کرتے ہیں ،ظلم اورناانصافی بھی ہمارے ساتھ کی جارہی ہے، ملازمین نے ایڈمنسٹریٹرالطاف بھٹی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اورکہاکہ الطاف بھٹی کوہٹاؤ ،ساکروبچاؤ ،ملازمین کے احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثرہوئی اورمسافروں کے ساتھ گڈزٹرانسپورٹ کو بھی مشکلات کا سامنا کرناپڑااور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں،احتجاجی ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

  • سیالکوٹ :تھانہ بیگو والا پولیس کی کارروائی،منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

    سیالکوٹ :تھانہ بیگو والا پولیس کی کارروائی،منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاھد ریاض سے)تھانہ بیگو والا پولیس کی کارروائی،منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار
    تفصیل کے مطابق تھانہ بیگو والا پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر مراد پورہ چوک میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی ،پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ راحیل احمد ولد محمد ریاض قوم گھمن سکنہ مراد پورہ جو کہ ٹانگوں سے معزور ہے اور اسی معزوری کا فائدہ اٹھاکر عرصہ دراز سے علاقہ میں سر عام منشیات فروشی کرکے نوجوان نسل کو برباد کر رہا ہے جس پر SHO سب انسپکٹر رانا صلاح الدین نے پولیس پارٹی تشکیل دی جس میں سب انسپکٹر سکندر حیات ، کانسٹیبل مستنصر حسین ، محمد یونس اور ڈرائیور محمد امین کے ذریعے کامیاب ریڈ کرکے راحیل احمد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزم سے 1580 گرام چرس موقع پر برآمد کرکے مقدمہ درج کرکے ملزم کو حوالہ زنداں کر دیا ہے ،

    اہل علاقہ نے منشیات فروش کی گرفتاری پر سکھ کا سانس لیا ہے اور ایس ایچ او رانا صلاح الدین ، پولیس پارٹی اور ڈی ایس پی سمبڑیال کا شکریہ ادا کیا ہے –