کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان )ڈی جی خان میں آٹے کی قیمت میں مسلسل کمی کے باوجود روٹی سستی نہ ہوسکی
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود مختلف نواحی علاقوں اور ڈیرہ غازی خان شہر میں روٹی بدستور 15سے20 روپے پر فروخت جاری ہے،ذرائع کے مطابق گھنٹہ گھر چوک جو کےتندوریوں کا مین گڑھ ہے وہاں پر ہر تندوری کا روٹی کا اپنا ریٹ ہے 100گرام روٹی کی قیمت 20 روپے ہے اور اس سے کم وزن والی روٹی کی قیمت 15 روپے ہے غریب لوگ روٹی کھانے سے بھی محروم ہو گئے ہیں حکومتی سطح پر گندم پرائس کم ہونے کے باوجود بھی یہ نان بائی ٹس سے مس نہیں ہوئے مقامی لوگوں کے مطابق جو روٹی یہ لوگ 20 روپے کی فروخت کر رہے ہیں اس کا بھی وزن بہت کم ہوتا ہے لوگوں کے مطابق حکومتی اداروں کو اس پر ایکشن لینا چاہے مقامی لوگوں نے یہ بھی کہا ہے کے یہ خبریں صرف سوشل میڈیا تک محدود رہے گئی ہیں اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا باغی ٹی وی کے توسط سے مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ تندور مافیاءکے خلاف ایکشن لیں تا کہ سستی روٹی لوگوں کوآسانی سے مل سکے-
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ڈی جی خان : آٹے کی قیمت میں مسلسل کمی کے باوجود روٹی سستی نہ ہوسکی
-

سیالکوٹ :سمبڑیال،ایک شخص کی گلے میں پھندہ ڈال کرخودکشی
سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر)سمبڑیال میں ایک شخص کی گلے میں پھندہ لگاکردرخت سے جھول کرخودکشی
تفصیل کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں سمبڑیال نہر پل پٹری کے قریب ایک شخص نے خودکشی کرلی ، لاش درخت کےساتھ لٹک رہی تھی ، ریسکیو 1122 جائے حادثہ پر پہنچ کاروائی شروع کردی ،واقعہ کی اطلاع ملنے پرپولیس بھی موقع پر پہنچ گئی . -

سیالکوٹ :ریکارڈ یافتہ ملزمان کی رنگپورہ پولیس پرفائرنگ، زد میں آ کر ایک ملزم اور راہگیر خاتون زخمی
سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہد ریاض)تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ ڈھکی شوالہ میں متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزمان نے رنگپورہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کی ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک ملزم اور راہگیر خاتون زخمی
تفصیل کے مطابق تھانہ رنگپورہ پولیس کی ٹیم نے اقدام قتل میں ملوث ملزم حیدر علی جو ڈھکی شوالہ میں شیخ عنصر کے گھر چھپا ہوا تھا پر چھاپہ مارا پولیس کو دیکھتے ہی ملزم حیدر علی اور شیخ عنصر نے چھت سے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی پولیس اہلکاروں نے گلی کی اوٹ میں چھپ کر جان بچائی،پولیس کی جانب سے فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او رنگپورہ قیصر بشیر گھمن موقع پر پہنچے اور ملزمان سے خود کو پیش کرنے کا کہا تاہم ملزمان پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے رہے جو ایک گولی راہگیر خاتون کشور سلطانہ کو لگی جبکہ حیدر علی کی فائرنگ کی زد میں آ کر ملزم عنصر بھی زخمی ہو کر گر پڑا جبکہ ملزم حیدر علی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ملزم عنصر کے بارے بتایا جا رہا ہے کہ وہ تھانہ نیکاپورہ میں منشیات۔ڈکیتی اور اقدام قتل کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمی خاتون و زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دیں
پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ رنگپورہ قیصر بشیر گھمن کی مدعیت میں تھانہ نیکاپورہ میں درج کر لیا گیا ہے۔ -

ڈیرہ غازیخان:عیدالاضحیٰ قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرنیوالوں سے درخواستیں طلب
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی( جواد اکبر سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازیخان میں عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرنیوالوں سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرنیوالوں سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں،ڈپٹی کمشنر کے اعلامیے کے مطابق کھالیں اکٹھی کرنے والے24جون تک ڈی سی آفس میں درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔مقررہ تاریخ کے بعد آنے والی درخواستوں پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جائیگی۔دوسری طرف عیدالاضحی پرضلع میں قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کیلئے 5سیل پوائنٹس قائم ہونگے،سیل پوائنٹس چوک چورہٹہ،گل زمین کالونی،جنرل بس سٹینڈ،کوٹ چھٹہ اور چوٹی زیریں میں قائم کئے جائینگے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا ہے کہ متعلقہ محکمے مذکورہ سیل پوائنٹس پر تمام ضروریات فراہمی کے پابند ہونگے۔سیل پوائنٹس کے علاہ کسی بھی جگہ پر جانور فروخت نہیں کرنے دیئے جائینگے،جانوروں کی خریدوفروخت میں کسی قسم کے چارجز/فیس وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ -

چترال: عشریت میں سڑ ک کا المناک حادثہ۔ 8 جاں بحق اور 9 افراد کی زحمی
چترال ،باغی ٹی وی ( گل حماد فاروقی کی رپورٹ)چترال کے علاقے عشریت میں سڑ ک کا المناک حادثہ۔ آٹھ افراد کی جاں بحق اور نو افراد کی زحمی ہونے کی اطلاع۔
تفصیل کے مطابق چترال میں سڑک کے ایک المنا ک حادثے می 8 افراد کی جاں بحق اور 9 افراد کا زحمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زحمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش پہنچایاگیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ دیر سے دمیل نسار جانے والی ایک ڈبل کیبن ڈاٹسن عشریت کے قریب کوچھانگول کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق 8 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ نو افراد زحمی ہوئے ہیں۔ تاہم ریسکیو 1122 کے ایمرجنسی آفیسر ظفر الدین کے مطابق ابھی تک پانچ افراد کی جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے اور ان کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ کر زحمیوں اور مرنے والوں کو وہاں سے اٹھانے میں مصروف ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ اس حادثے میں زحمی ہوئے ہیں ان کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش لے کر جارہے ہیں جو قریب ترین ہسپتال ہے۔اطلاعات کے مطابق اس ڈاٹسن میں اکثر بیس لوگ سوار ہوتے ہیں اور دیر سے دمیل نسار کی طرف کوچھانگول کے راستے سفر کرتے ہیں۔
یہ حادثہ دن کے 1.40 بجے کے قریب پیش آیا جہاں غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق حادثے میں 8 افراد جان بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہو ئے ہیں۔
زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی 02 گاڑیوں میں THQ دروش لیکر آرہے ہیں۔ تھانہ عشریت پولیس اس سلسلے میں تفتیش کررہے ہیں مزید معلومات کا حصول جاری ہے۔ واضح رہے کہ چترال بھر میں سڑکوں کی حالت نہایت حراب ہیں اور لواری ٹنل سے لیکر عشریت ، میر کھنی تک سڑک کا ٹھیکہ ایک پاکستانی تعمیراتی کمپنی عثمانیہ کے پاس تھا جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے کام مکمل نہیں کیا اور ان کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی آشیر باد حاصل تھی جبکہ ان کے مقابلے میں لواری ٹنل سے دیر کی جانب سڑک کا ٹھیکہ کوریا کے سامبو کمپنی کے پاس تھا جنہوں نے نہایت معیاری کام کرتے ہوئے اپنا کام بروقت مکمل کیا ہے۔چترال کی حراب سڑکوں کی وجہ سے آئے روز اس قسم کے حادثات پیش آتے ہیں جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔ -

سیالکوٹ :ٹرین کے خوفناک حادثہ میں پنڈی بھاگو کا شخص جان کی بازی ہار گیا
سیالکوٹ،باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر)ٹرین کے خوفناک حادثہ میں پنڈی بھاگو کے رہائشی ساجد ولد حمید نامی شخص جان کی بازی ہار گیا ،متوفی محنت مزدوری کرتا تھا کہ حادثے کا شکار ہو کر لقمہ اجل بن گیا
تفصیلات کے مطابق پسرور کے موضع پنڈی بھاگو نزد تھانہ سبز پیر کا رہائشی ساجد حسین ولد حمید اللہ قلعہ احمد آباد میں محنت مزدوری کرتا تھا آج گائوں واپس جانے کے لیے ٹرین پر سوار ہونے لگا تو اچانک پائوں پھسلنے سے ٹرین کے نیچے آکر دو حصوں میں کٹ گیا ،محنت کش ساجد حسین اس افسوس ناک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا ،جو کہ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ،ریلوے پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کی اور واقعہ کو اچانک حادثہ قرار دیتے ہوئے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی ۔ -

کندھ کوٹ :ڈیوٹی سے غیر حاضر 37 لیڈی ڈاکٹرز کے اس طرز عمل کے خلاف پیرامیڈکس کااحتجاج
کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار مختیار احمد اعوان کی رپورٹ )ضلع کشمور میں ڈیوٹی سے غیر حاضر 37 لیڈی ڈاکٹرز کے اس طرز عمل کے خلاف جوائنٹ پیرا میڈیکل اسٹاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی جے اے سی نے کندھ کوٹ ڈی ایچ او آفس کے سامنے دھرنا دے دیا
دھرنے میں پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف آر پی 2076 سندھ ضلع کشمور کے صدر علی حسن قمبرانی۔ ضلعی جنرل سیکرٹری قاضی احمد۔ صدر جے اے سی ضلع کشمور سید سردار علی شاہ۔ یار علی خان ڈومکی۔ محمد نواز سمیجو اور دیگر نے کہا کہ ہمارے ضلع کشمور میں 37 لیڈی ڈاکٹرز ہیں جو ڈیوٹی کے بجائے گھر بیٹھ کر تنخواہیں لے رہی ہیں، ضلع کشمور ڈاکوؤں کا گڑھ ہے بڑے بڑے کیسز آتے ہیں لیکن لیڈی ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کی وجہ سے انھیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مظاہرین نے مزید کہا کہ غیر حاضر لیڈی ڈاکٹرز کے خلاف نوٹس لے کر انہیں ڈیوٹی پر آنے کیلئے پابند کیا جا اگر وہ ڈیوٹی نہیں کرنا چاہتی تو انہیں ڈیوٹی سے فارغ کر کے دیگر لیڈی ڈاکٹرز مقرر کی جائیں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ 37 غیر حاضر لیڈی ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی دیں بصورت دیگر پیرا میڈیکل سٹاف جوائنٹ ایکشن JAC ضلع کشمور روزانہ کے بنیاد پر احتجاج جاری گا۔ -

میہڑ:9 مئی کے واقعہ کے خلاف اور پاک آرمی کے حق میں ریلی نکالی گئی
میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)میہڑ کے نواحی علاقے سیتاں میں پیپلز پارٹی سیتاں کے نامزد چئرمین قمبر لغاری کی قیادت میں 9 مئی کے واقعہ کے خلاف اور پاک آرمی کہ حق میں ریلی نکالی گئی.
ریلی میں سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی، قومی پرچم اٹھاکر پاکستان رندہ آباد پاک آرمی زندہ آباد کے سخت گرمی میں نعرے لگاتے رہے ،ریلی پورے شہر کا چکر لگا کر سيتاں پریس کلب پر پہنچی جہاں پر ریلی کے شرکاء قمبر لغاری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دن ہو یارات آندھی ہویاطوفان ہم ہروقت پاک آرمی کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے ، ہمارا مرنا جینا پاک آرمی کے ساتھ ہے ، پاکستانی عوام گھروں میں جو سکون کی نیند میں سورہے ہیں یے پاک آرمی کی بدولت ہیں انہوں نے مزید کہاکہ ایک شخص جس نے جو پاک ملک کی تباہی کی ہے ایسے تباہی کسی دور میں نہیں ہوئی ہے، انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی سیاسی پارٹی نہیں بلکہ ایک دہشتگرد پارٹی ہے جنہوں نے پاک فوج کے جوانوں کی رہائش گاہوں پر حملے کئی ہیں.
انہوں نے مطالبہ کیاکہ اس شخص کی سیاست ختم کرکے اس پر دہشتگردی کے مقدمے درج کرکہ سخت سزادی جائے. -

ملک میں گدھوں کی تعداد مزید بڑھ گئی،اعدادوشمار جاری
اسلام آباد،باغی ٹی وی (ویب نیوز) اقتصادی سروے رپورٹ 23-2022 میں ملک گدھوں کی تعداد کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔
اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ بڑھ گئی ہے، گدھوں کی تعداد 57 لاکھ سے بڑھ کر 58 لاکھ ہو گئی ہے۔
سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ37 لاکھ سے 4 کروڑ 50 لاکھ ہو گئی ہے۔
اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد میں 4 لاکھ کا اضافہ ہوا، اضافے کے بعد ملک میں بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 23 لاکھ ہو گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں بکریوں کی تعداد میں بھی 22 لاکھ کا اضافہ ہوا، ملک میں بکریوں کی تعداد 8 کروڑ 25 لاکھ سے 8 کروڑ 47 لاکھ ہو گئی ہے۔اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں گھوڑوں، اونٹوں اور خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ اور خچروں کی تعداد 2 لاکھ برقرار رہی جبکہ ملک میں اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ پر برقرار رہی۔ -

بلوچستان عوامی پارٹی کا بجٹ سیشن کے بائیکاٹ کا اعلان
کوئٹہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارزبیرآکاخیل)وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صدر بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سردار عبدالقدوس بزنجو نے وفاقی بجٹ سیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔وفاقی بجٹ کل پارلیمنٹ ہاؤس میں پیش کیا جائے گا جس کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس کل سہہ پہر 4 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صدر بی اے پی عبدالقدوس بزنجو نے وفاقی بجٹ سیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی وفاقی بجٹ سیشن کاحصہ نہیں بنے گی۔
۔بلوچستان عوامی پارٹی وفاقی بجٹ سیشن کا حصہ نہیں بنے گی ،بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز وفاقی بجٹ سیشن میں شرکت نہیں کرینگے ۔بی اے پی کے اراکین قومی اسمبلی و سینٹ کو اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی واضع ہدایات جاری کردی گئی ہیں ، وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے رکن قومی اسمبلی و سینٹ کے خلاف انضباطی کارروائی کر کے ڈی سیٹ کر دیا جائے گا،این ای سی کے اجلاس کا بائیکاٹ بھی مرکزی حکومت کے رویہ کی وجہ سے کیا،انہوں نے بجٹ سیشن کے بائیکاٹ کی وجہ بھی وفاقی حکومت کی بلوچستان کے لیئے سرد مہری ہے،ہمار ی وفاقی حکومت سے کوئی پر خاش نہیں اختلاف کی وجہ اصولی ہے،بلوچستان شدید مالی مسائل کا شکار ہے ،ان مسائل کی بنیادی وجہ وفاقی حکومت کا عدم تعاون ہے ،بار ہا رابطوں اور یاد دہانیوں کے باوجود ہمیں ہمارا آئینی حق نہیں دیا جارہا ،وفاقی حکومت وعدے اور یقین دہانیاں تو کراتی ہے لیکن ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا،ہمارے مطالبے آئینی بنیاد پر ہیں کوئی ناجائز مطالبہ نہیں کر رہے،ان کاکہنا تھاکہ پی پی ایل کئی سالوں سے ہمارے واجبات ادا نہیں کررہی جو 45 ارب روپے سے زائد تک پہنچ چکے ہیں ،ستم ظریفی یہ ہے کہ بلوچستان سے کسی معاہدے کے بغیر سوئی گیس فیلڈ میں پی پی ایل کا آپریشن جاری ہے ،پی پی ایل کمپنی کا انتظامی اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے،وفاقی حکومت پی پی ایل کے واجبات کے ادائیگی میں نہ تو کوئی دلچسپی لے رہی ہے اور نہ ہی اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔،وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل بلوچستان کے منصوبے فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے عدم تکمیل کا شکار ہیں ،ان منصوبوں کے لیئے مختص فنڈز کا نصف بھی جاری نہیں کیا جاتا،بلوچستان کے وفاقی منصوبوں کے ٹینڈر تو ہوتے ہیں لیکن فنڈز کہیں اور منتقل کر دیئے جاتے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ سال سیلاب میں بلوچستان کی قومی شاہراہوں کو شدید نقصان پہنچا این ایچ اے نے ان شاہراہوں کی بحالی کے لیئے کوئی کام نہیں کیا،ان شاہراہوں پر سفر کر کے محسوس ہوتا ہے کہ ہم پھر سے پتھر کے زمانے میں پہنچ گئے ہیں کراچی کو کوئٹہ اور سنٹرل ایشیا سے منسلک کرنے والی شاہراہ کے آٹھ پل سیلاب میں بہہ گئے تھے ایک سال بعد بھی متبادل کچے راستوں سے گاڑیاں گزرتی ہیں ،وزیراعظم نے ایک سال قبل وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں چمن کراچی شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھا تھا ،وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ 18 ماہ میں یہ منصوبہ مکمل ہوگا ،بدقسمتی سے ابھی تک اس منصوبہ کا 20 فیصد کام بھی نہیں ہوا ، ،جس رفتا ر سے کام جاری ہے اور فنڈز دیئے جا رہے ہیں یہ منصوبہ 18 ماہ تو کیا 18 سال میں بھی مکمل نہیں ہو گا۔۔این ایف سی کا ہمارا شئیر بروقت نہیں ملتا اور اس نیں کٹوتی بھی کی جاتی ہے ۔وزیراعظم کی جانب سے سیلاب کے دوران اعلان کردہ دس ارب نہیں دیئے گیئے ۔ ۔1998 کی مردم شماری کی بنیاد پر ساتواں این ایف سی ایوارڈ اپنی مدت پوری کر چکا،ساتویں این ایف سی ایوارڈ میں وسائل کی تقسیم کی بنیادآبادی تھی ،حالات کی خرابی کے باعث بلوچستان میں 1998 کی مردم شماری نامکمل رہی جسکا نقصان ہمیں وسائل کی تقسیم میں ہوا ،ہمارا مطالبہ ہے کہ نیا این ایف سی ایوارڈ فوری طور پر کیا جائے جو آئینی تقاضہ بھی ہے،نئی مردم شماری کے مطابق نیا این ایف سی ایوارڈ نہ ہونے سے بلوچستان کو سالانہ دس ارب سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے،وفاقی حکومت ہمارے مطالبات اور موقف کو سنجیدگی سے لے،اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو وفاق اور صوبے میں پیدا خلیج مزید بڑھے گی جو وفاق کے لیئے نقصان دہ ہو سکتا ہے ،بلوچستان کا استحصال کسی صورت قبول نہیں اپنے جائز آئینی موقف پر ڈٹ کر کھڑے ہیں ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کیا کہ بلوچستان کے عوام ہماری جانب دیکھ رہے ہیں ہم انکے حقوق کے حصول سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے،بلوچستان کی ترقی اور پسماندگی دور کرنے کے لیئے اسلام آباد میں بیٹھ کر صرف باتیں کی جاتی ہیں۔بلوچستان کے زمینی حقائق بالکل مختلف ہیں یہاں عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔وزیراعلیٰ نےآصف علی زردای مولانا فضل الرحمن سردار اختر جان مینگل اور صوبے کے دیگر قومی لیڈروں سے درخواست ہے کہ وہ ہمارے موقف کو تقویت دیں ۔