Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • قصور:حضرت بابا بلھے شاہ کے دربار کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری

    قصور:حضرت بابا بلھے شاہ کے دربار کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری

    قصور،باغی ٹی وی (نامہ نگارشبیراحمد بھٹی )برصغیرپاک و ہند کے عظیم صوفی شاعر و بزرگ حضرت بابا بلھے شاہ کے دربار کی تزئین و آرائش کے منصوبہ پرکام تیزی سے جاری ہے ۔ صوبائی سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری اور ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے منصوبے کا افتتاح کیا
    تفصیل کے مطابق تصوف و پنجابی زبان سے دنیا میں محبتوں کے چراغ روشن کرنے والے عظیم صوفی بزرگ و شاعر حضرت بابا بلھے شاہ رح کے احاطہ مزار کے ترقیاتی منصوبوں میں سے 19 کمرشل دکانوں کا افتتاح کر دیا گیا ہے افتتاحی تقریب میں سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ، ڈی پی او طارق عزیز سندھو اور مینجر اوقاف اظہر فرید سمیت دیگر نے شرکت کی –

    سیکرٹری اوقاف نے لائبریری ہال، وضو خانہ ، لنگر خانہ اور سکھ کمیونٹی کے لئے خانقاہ تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا،سیکرٹری اوقاف اور ڈی پی او قصور نےدربار حضرت بابا بلھے شاہ رح کے مزار پر چادر چڑھائی اور پھول بھی نچھاور کئے جبکہ آئندہ کے منصوبہ جات کا بھی جائزہ لیا گیا-

  • قصور : کوٹ علی گڑھ میں گھر کو آگ لگ گئی

    قصور : کوٹ علی گڑھ میں گھر کو آگ لگ گئی

    قصور،باغی ٹی وی (نامہ نگار شبیراحمد بھٹی کی رپورٹ)کوٹ علی گڑھ میں گھر کو آگ لگ گئی
    تفصیل کے مطابق قصور کے نواحی علاقہ کوٹ علی گڑھ میں گھر کو آگ لگ گئی ، کپڑے استری کرنے کہ دوران کپڑے کو آگ لگی ، استری کرتے کپڑے کو لگی آگ سارے گھر میں پھیل گئی اور آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا گھر کا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، ریسکیو1122 کی گاڑی اور ریسکیور نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیاہے.

  • ڈی جی خان :کسان بازار،ریونیو، پرائس چیکنگ،فلٹریشن پلانٹس،ای رجسٹریشن، عید انتظامات بارے جائزہ اجلاس

    ڈی جی خان :کسان بازار،ریونیو، پرائس چیکنگ،فلٹریشن پلانٹس،ای رجسٹریشن، عید انتظامات بارے جائزہ اجلاس

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان)کسان بازار،ریونیو، پرائس چیکنگ،فلٹریشن پلانٹس،ای رجسٹریشن، عید انتظامات بارے جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان بازاروں میں کاشتکاروں کی آسان رسائی کو یقینی بنایا جائے،کسان بازاروں میں حکومتی نوٹیفائیڈ ریٹس پر کھاد،پیسٹی سائیڈز فراہم کی جائینگی،ریونیو افسران پرائس چیکنگ کا ٹارگٹ یقینی بنائیں،کیسز کی پیروی کیلئے جانے والے ریونیو افسران کا میکانزم بنایا جائے،پرائس ورکنگ نہ کرنے والوں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری باردانہ واپس نہ کرنے والوں کیخلاف ایکشن کی رپورٹ دی جائے،عیدالاضحی پر سیل پوائنٹس اور صفائی و ستھرائی پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا،اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ تحصیلوں میں سمر پلانٹیشن کیلئے سائٹس کا وزٹ کریں،شہر میں پودوں کی کیاریوں،کانٹ چھانٹ ،پانی کی فراہمی کو مینج کیا جائے،سرکار سے تنخواہیں وصول کرنیوالوں کو شہروں کی خوب صورتی پر تعینات کیا جائے گا،مہر شاہد زمان لک نے کہا زیرالتوا رجسٹریوں،انتقالات پر روزانہ کی پیشرفت کی رپورٹ دی جائے،فری ٹیوٹا پروگراموں میں طلباء کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے،اسسٹنٹ کمشنرز واٹر سپلائی سکیموں،فلٹریشن پلانٹس کا موقع پر وزٹ کریں،وائیلوایشن ٹیبل کے تحت حکومتی واجبات کی وصولی ممکن بنائی جائے،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین کی ورکنگ کو چیک کیا جائے گا،فلڈ بندوں کے ایشوز کو موقع پر حل کیا جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رضوان نذیر، محمداسدچانڈیہ،اسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی،زاہد اقبال،غلام مرتضیٰ،محمود مشتاق ، ڈی جی پی ایچ اے طاہر جاوید انصاری ،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی جوادالحسن گوندل،آصف قریشی،ایس این اے زبیر خان،غلام محمد،محمد سلمان،اطہر جلیل،محمد صادق،اختر حسین ودیگر بھی موجود تھے۔

  • ڈی جی خان :ایک ماہ میں 2 بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،ٹرانسپورٹرنے کرائے کم نہ کئے

    ڈی جی خان :ایک ماہ میں 2 بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،ٹرانسپورٹرنے کرائے کم نہ کئے

    کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان ) ایک ماہ میں 2 بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،ٹرانسپورٹرنے کرائے کم نہ کئے
    تفصیل کے مطابق حکومت وقت نے حالات کو مدنظر رکھتے ہوۓ ایک ماہ میں دو بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جبکہ پاکستان کے شہریوں کے لیے ضلعی انتظامیہ نے بھی کرایوں کی مد میں کمی کرانے میں دن رات محنت کی تاکہ غریب لوگ جو اپنے اپنے روزگار کے سلسلے میں روزانہ سفر کرتے ہیں انہیں کراۓ کی مد میں سہولت ملے جب کہ مقامی لوگوں کے مطابق ضلع ڈیرہ غازی خان میں کرایوں کے معاملے میں ایک فیصد بھی کام نہیں کیا گیا ،ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹرز کی طرف سے مسافروں کے ساتھ زائدکرائے وصولی پڑ لڑائی جھگڑے ہاتھا پائی معمول بن گئے ہیں سیکرٹری آر ٹی اے اور ڈی جی خان کی ضلعی انتظامیہ اس معاملے میں کسی قسم کا عوام کو ریلیف دلانے میں ناکام ہوگئے ہیں ،ٹرانسپورٹرز 80 کلومیٹر کا کرایہ 350سے 400تک وصول کررہے ہیں عوامی حلقوں نے یہ مطالبہ کیا ہے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوکرائے کے معاملہ پر فوری ایکشن لینا چاہے تاکہ غریب عوام کو کرایوں کے مد میں جو ریلیف ملنا چاہیے وہ مکمل طور پر مل سکے

  • اوکاڑہ : جدید طریقہ کاشت کاری زرعی معیشت میں انقلاب کی بنیا د ہے – ذیشان حنیف

    اوکاڑہ : جدید طریقہ کاشت کاری زرعی معیشت میں انقلاب کی بنیا د ہے – ذیشان حنیف

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )جدید طریقہ کاشت کاری زرعی معیشت میں انقلاب کی بنیا د ہے مشینی کاشت سے جہاں پیداواری لاگت کم ہوگی وہیں پر پیداوار میں اضافہ سے ملکی غذائی خود کفالت کی منزل حاصل کرے گا ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ذیشان حنیف کا محکمہ واٹر میجمنٹ کے تحت کسانوں کو لینڈ لیولرز فراہم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ۔
    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں محکمہ واٹر مینجمنٹ کی جانب سے کسانوں۔کو لینڈ لیولر فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ذیشان حنیف نے کہا کہ ہمارے کاشت کار جدید زرعی ریسرچ سے فائدہ اٹھائیں اور کاشتکاری کو ایک منافع بخش سیکٹر بنانے کے لئے پنجاب حکومت کی کاشتکاروں کے لئے فراہم کی جانے والی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن فارم واٹر مینجمنٹ اوکاڑہ کی جانب سے سبسڈی پر کاشت کاروں کو 100 عدد لینڈ لیولر قرعہ اندازی کے ذریعے دئیے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کاشت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کاشتکاروں فلاح و بہبود کے لئے جو منصوبے شروع کر رہی ہے ان پر سو فیصل عملد ر آمد کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے بعد ازاں انہوں نے لینڈ لیولر کاشتکاروں کو دئیے جانے کی قرعہ اندازی کی اور خوش نصیب کاشتکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب حکومت کی سکیم سے فائدہ اٹھائیں اورر زرعی معیشت کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر آن فارم واٹر مینجمنٹ سعید اللہ علوی نے بتایا کہ ضلع اوکاڑہ میں شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے 100 کاشتکاروں کو لینڈ لیولر فراہم کئے جا رہے ہیں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کاشتکاروں سے قرعہ اندازی کروائی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین ،واٹر مینجمنٹ آفیسر حامدنواز شاہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔

  • سیالکوٹ :پورا شہرڈاکوؤں کے حوالے ،عوام لٹنے لگی ،پولیس تماشائی بن گئی

    سیالکوٹ :پورا شہرڈاکوؤں کے حوالے ،عوام لٹنے لگی ،پولیس تماشائی بن گئی

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض )پورا شہرڈاکوؤں کے حوالے ،عوام لٹنے لگی ،پولیس تماشائی بن گئی
    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ کے شہریوں کو افسوس ناک صورت حال کا سامنا ،ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہوچکا ہے ،پوراشہر ڈاکوؤں کے نرغے میں آچکا ہے ،شہریوں کاکہنا ہے کہ ایسالگتا ہے پولیس بےبس صرف تماشائی بن چکی ہے اور صرف اپنی دیہاڑی لگانے کے چکر میں مصروف نظرآتی ہے اورپوراسیالکوٹ شہر ڈاکوسٹیٹ بن چکا ہے
    تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات شہری میزان بینک سے آٹھ لاکھ روپے نکلوا کر موٹر سائیکل پر واپس جا رہے تھے کہ بجلی محلہ گلہ اشرف بک ڈپو میں پہلے سے تعاقب کرتے ہوئے نامعلوم ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر آٹھ لاکھ روپے لوٹ لیے اور آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب بھی ہو گئے ،
    شہری کہتے ہیں کہ حاجی پورہ روڈ کی حدود میں ہر دفعہ میزان بینک سے پیسے لے کر نکلنے والے ہی کیوں لٹتے ہیں ، شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر پولیس کے اعلیٰ افسران سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ،
    یہ بھی پڑھیں
    سیالکوٹ: چور، ڈکیت منہ زور ، تھانہ کینٹ کی حدود میں رواں سال کی سب سے بڑی چوری
    جبکہ پولیس تھانہ حاجی پورہ کا کہنا ہے کہ ہم نے ہر بنک میں لکھ کر لگایا ہوا ہے کہ بڑی رقم نکلوانے والے شہری پولیس کو اطلاع دیں تاکہ ان کی رقم پولیس سیکورٹی میں بحفاظت ان کے مطلوبہ مقام تک پہنچائی جائے ،اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری فوراََ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ،سب انسپکٹر عادل باجوہ اور ASI خالد گھمن مصروف تفتیش ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ،ڈی ایس پی طارق محمود ڈھڈی کا نوٹس شہر بھر کی ناکہ بندی کردی گئی لیکن ایسا لگتا ہے ڈاکوؤں کوزمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا-

  • اوچ شریف : دودھ کی قیمت میں من مانا اضافہ،انتظامیہ کی آنکھیں بند ،شہری پریشان

    اوچ شریف : دودھ کی قیمت میں من مانا اضافہ،انتظامیہ کی آنکھیں بند ،شہری پریشان

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف شہر میں دودھ کی قیمت میں من مانا اضافہ،انتظامیہ کی آنکھیں بند ،شہری پریشان
    تفصیلات کے مطابق، اوچ شریف شہر میں دودھ مزید 15سے20روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا، اور انتظامیہ اس بار بھی آنکھیں بند کر کے بیٹھی ہے۔اوچ شریف میں دودھ فروشوں کی من مانیاں جاری ہیں جبکہ دوسری جانب کوئی بھی اس ناجائز قیمتوں کے اضافہ پر ایکشن لینے والا نہیں ہے، ایسا لگتا ہے جیسے عوام کو بھوکے شیروں کے سامنے چھوڑ دیا گیا ہو۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے باوجود دودھ فروشوں نے قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے۔اس سے قبل فروری میں بھی دودھ کی قیمت 20 روپے فی لیٹر بڑھائی گئی تھی تاہم اوچ شریف کی گلیوں اور چوراہوں میں ملنے والے
    دودھ، کی قیمتوں پر کوئی کارروائی نہیں کی جارہی، ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے کارروائی کرنے سے گریز کررہی ہے جس کا براہ راست اثر عوام پر پڑرہا ہے۔ شہریوں محمد عابد حسین بخاری محمد علی محمد راشد ودیگر نے کہا کہ اوچ شریف و گردونواح شہروں میں اشیاء خوردونوش سمیت دودھ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ کی ہے جبکہ سرکاری نرخ نامہ بھی ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ہی جاری کیا جاتا ہے پھر بھی ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے

  • اوچ شریف : جہانگیر ترین سے سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار گیلانی کی ملاقات

    اوچ شریف : جہانگیر ترین سے سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار گیلانی کی ملاقات

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)جہانگیر ترین سے سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کی ملاقات
    تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان جہانگیر ترین سے اوچ شریف سے سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں مختلف سیاسی امور اور مستقبل کے لائحہ عمل پرتبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات میں مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ چلنے کی یقین دہانی کرائی۔یاد رہے کہ افتخار حسین گیلانی نے 9 مئی کے واقعہ کے بعد پی پی 250 سے تحریک انصاف کا ٹکٹ واپس کرنے کااعلان کیا تھا، مخدوم سید افتخار حسن گیلانی مسلسل5 بار رکن صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں

  • اوچ شریف : حکومتی احکامات نظرانداز، نجی تعلیمی ادارے تاحال کھلے ہیں ،سٹوڈنٹس گرمی سے نڈھال

    اوچ شریف : حکومتی احکامات نظرانداز، نجی تعلیمی ادارے تاحال کھلے ہیں ،سٹوڈنٹس گرمی سے نڈھال

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)حکومتی احکامات کے باوجود نجی تعلیمی ادارے تاحال کھلے ہیں، پرائیویٹ سکولز مالکان کی من مانیاں عروج پر، ضلعی انتظامیہ کے احکامات ردی کی ٹوکری میں، اسٹوڈنٹس کو گرمیوں کی چھٹیاں ندارد، بچے گرمی سے بے حال، ضلعی انتظامیہ فوری نوٹس لے ، شہری
    تفصیلات کے مطابق موسم گرما کی شدت کے باعث حکومت پنجاب کی جانب سکولوں میں تعطیلات کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے نجی سکولز مالکان نے تاحال سکول بند نہیں کئے، جس کے باعث بچوں اور والدین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، پنجاب کے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 6جون سے شروع ہوچکی ہیں اور پرائیوٹ سیکٹر کو بند رکھنے بارے احکامات بھی جاری ہوۓ ہیں تاہم پرائیویٹ سکولز مالکان نے وزیر تعلیم کا حکم ہوا میں اڑا دیا ہے، حکومت پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے گرمیوں کی چھٹیوں کے احکامات کو گورنمنٹ سکول، پیف مالکان اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے مالکان نے سکول بندش احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، دوہرا عذاب یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اگر کوئی طالب علم چھٹی کرے گا تو اسے سزا کے ساتھ ساتھ جرمانہ دینا ہوگا اگر کوئی بھی طالبعلم جرمانہ نہیں دیگا اور چھٹی بھی کرے گا تو اس کو سکول سے نکال دیا جاۓ گا، طلبہ والدین اللہ وسایا ،محمد دین خان ،محمد اجمل، حفیظ احمد ،فضل حسین ،واحد بخش و دیگرنے کہاکہ محکمہ تعلیم افسران کی مبینہ ملی بھگت سے سکولز مالکان اور اساتذہ نے تعلیم کو تجارت بنا کے رکھ دیا ہے دریں اثنا انہوں نے محکمہ تعلیم ضلعی افسران سے گرمیوں کی چھٹیاں نہ دینے پر اور جرمانہ عائد کر کے لوٹ مار کرنے پر سکولز مالکان اور اساتذہ کے خلاف فی الفور کاروائی کر کے اور طلبا و طالبات کو چھٹیاں دینے کے احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • اوچ شریف : سونے کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    اوچ شریف : سونے کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار) سونے کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف اور گردونواح میں برائیلر مرغی کے نرخ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ اوچ شریف شہر اور گردونواح میں مرغی کا گوشت 600روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے جس میں مزید اضافے کے امکان ظاہر کیا جارہا ہے نرخوں میں اضافے کے سبب گوشت غریب کی پہنچ سے بہت دور جا چکا ہے ،اس کی فروخت میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے جس کی وجہ سے شہروگردونواح میں مرغی کے گوشت کی کئی دوکانیں بند ہوتی جارہی ہیں، عوامی حلقوں کے مطابق شہر میں مہنگائی ہی مہنگائی نظر آرہی ہے لیکن انتظامیہ کہیں دکھائی نہیں دے رہی ہے متعلقہ انتظامیہ نے عوام کو موقع پرست منافع خوروں کے سپرد کردیا ہے دکاندار مہنگائی کو جواز بنا کر اشیاء کے من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں