Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف : بجلی کے تار ٹوٹنے سے خشک گھاس سے لدے ٹریلر کو آگ لگ گئی

    اوچ شریف : بجلی کے تار ٹوٹنے سے خشک گھاس سے لدے ٹریلر کو آگ لگ گئی

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) بجلی کے تار ٹوٹنے سے خشک گھاس سے لدے ٹریلر کو آگ لگ گئی، اہل علاقہ کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا،
    تفصیل کے مطابق خشک گھاس سے لدا ہوا ٹریلر سے دھوڑکوٹ میں سڑک کے اوپر سے گزرتی بجلی کی تاریں الجھ کر ٹوٹ گئیں اور سپارک کی وجہ سے ٹریلر پر لدی گھاس کو آگ لگ گئی جسے اہل علاقہ نے ٹریلر ڈرائیور کی مدد سے آبادی سے باہر نکال کر اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا، اور مزید نقصان سے بچا لیا ڈرائیور کے مطابق ٹریلر خشک گھاس لے کر دبئی جا رہا تھا –

  • موٹروے ایم 2  پنڈی بھٹیاں کے قریب کار میں آگ لگنے سے5 افرادجاں بحق

    موٹروے ایم 2 پنڈی بھٹیاں کے قریب کار میں آگ لگنے سے5 افرادجاں بحق

    باغی ٹی وی (ویب نیوز)موٹروے ایم 2 پنڈی بھٹیاں کے قریب کار میں آگ لگنے سے5 افرادجاں بحق
    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سے اسلام آباد جانے والی تیزرفتار کار اوور ٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی،جس سے اس کا پیٹرول ٹینک پھٹ گیا اور کار نے آگ پکڑ لی۔
    حکام کے مطابق آگ سے گاڑی میں سوار پانچوں افراد جھلس کر دم توڑ گئے،پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں ۔

  • سیالکوٹ: 3جون کو  نہر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے 14سالہ لڑکے لاش برآمد

    سیالکوٹ: 3جون کو نہر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے 14سالہ لڑکے لاش برآمد

    سیالکوٹ باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)3جون کو نہر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے 14سالہ لڑکے لاش برآمد
    تفصیل کے مطابق پسرور کے نواحی قصبہ بن باجوہ کے مقام پر بی آر بی مرالہ نہر سے نامعلوم بارہ تیرہ سالہ بچے کی نعش برآمد
    مورخہ 3جون کو اچھیاں کھرولیاں کے مقام پر نہر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے 14سالہ ساحل کی لاش تحصیل پسرور کے علاقہ بن باجوہ کے قریب نہر سے مل گئی۔ریسکیو نے لاش کو نکالنے کہ بعد لواحقین کے سپرد کر دیا۔پسرور تھانہ صدر پولیس اور ڈی ایس پی سرکل بھی موقع پر پہنچ گئے
    تھانہ صدر پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا،ساحل سکنہ گھوئینکی تھانہ موترہ تحصیل ڈسکہ کا رہائشی تھا

  • میرپورخاص: ٹاؤن کمیٹی ممبر کی حیثیت سے خواجہ سراء ناصر خان نے بھی مخصوص نشست پر حلف اٹھالیا

    میرپورخاص: ٹاؤن کمیٹی ممبر کی حیثیت سے خواجہ سراء ناصر خان نے بھی مخصوص نشست پر حلف اٹھالیا

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) ٹاؤن کمیٹی ممبر کی حیثیت سے خواجہ سراء ناصر خان نے بھی مخصوص نشست پر حلف اٹھالیا
    تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ٹاؤن کمیٹی خادم علی شاہ کے ممبر کی حیثیت سے خواجہ سراء ناصر خان نے بھی مخصوص نشست پر حلف اٹھالیا ، اس موقع پر خواجہ سراؤں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں اور ایم پی اے سيد ذوالفقار علی شاه کے حق میں نعرے لگائے ، واضح رہے کہ میرپورخاص میں یونین کونسلوں کی سطح پر مخصوص نشستوں پر الیکشن اور حلف برداری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اگلا مرحلہ چیئرمین اور وائس چیئرمین کا ہوگا جنکے ناموں کا اعلان گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس کے دوران کیا تھا

  • میرپورخاص:بھان سنگھ آباد کے مکینوں کا واپڈا آفس کا گھیراؤ کیا اور شدید نعرے بازی

    میرپورخاص:بھان سنگھ آباد کے مکینوں کا واپڈا آفس کا گھیراؤ کیا اور شدید نعرے بازی

    میرپورخاص ،باغی ٹی وی(نامہ نگارسیدشاہزیب شاہ)آج گورنمنٹ عادل اسکول بھان سنگھ آباد کے مکینوں نے واپڈا میرپورخاص کے آفس کا گھیراؤ کیا اور واپڈا کے خلاف سخت نعرہ بازی بھی کی ، احتجاج میں شامل شاہنواز نامی نوجوان نے بتایا کہ ہمارے علاقے کی اس شدید گرمی میں 6 دن سے بجلی نہیں ہے پہلے ہمیں کہا گیا کہ 60000 روپے لیکر آجاؤ تو ٹرانسفارمر لگ جائے گا اسکے بعد کہا گیا کہ اسکا بش خراب ہے ، آپ بش لے آؤ ہم لگا دینگے مگر اب کوئی کہہ رہا ہے کہ 8000 دے دو اور کوئی 10000 ہزار دیدو، واضح رہے کہ شدید گرمی میں واپڈا میرپورخاص کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے %97 ٹرانسفارمر خراب ہیں ، مگر واپڈا کے راشی اہلکاروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، واپڈا افسران اور اہلکاروں نے ملکر واپڈا کی خود ساختہ غیرقانونی ورکشاپ قائم کر رکھی ہے جہاں پر دو نمبر کام کیا جاتا ہے ، لوگوں کو ٹرانسفارمر کے اندرونی معاملے میں غلط انفارمیشن اور غلط گائیڈ لائن دی جاتی ہے ، اور فی ٹرانسفارمر کے حساب سے ہزاروں روپے اینٹھ لئے جاتے ہیں ، شہری تو عام طور پر ٹرانسفارمر کے اندرونی مسائل کو نہیں سمجھتے اس لئے واپڈا افسران اور اہلکاروں کی خود ساختہ غیرقانونی ورکشاپ کا عملہ جس طرح کہتا ہے اس طرح ماننا شہریوں کی مجبوری ہوتی ہے،واپڈا میرپورخاص کے راشی اور کرپٹ افسران و اہلکار اب تک میرپورخاص کے معصوم شہریوں سے ٹرانسفارمر کے نام پر کروڑوں روپے اینٹھ چکے ہیں، واضح رہے کہ میرپورخاص میں شہریوں کا یہ مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے کہ واپڈا کے محکمے کو پرائیویٹائز کردیا جائے اور اسکی شروعات میرپورخاص سے کی جائے

  • چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے اوکاڑہ کا دورہ کیا

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے اوکاڑہ کا دورہ کیا

    اوکاڑہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کا اوکاڑہ کا دورہ۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کاڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد کلیم خاں نے ہمراہ دیگر ججز کے جوڈیشل کمپلیکس پہنچنے پر استقبال کیا ضلع کچہری میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس فیصل زمان خاںکا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے وکلاءسے خطاب کے لیے پہنچنے پر صدر میاں طلعت محمود ، جنرل سیکرٹری جنید اقبال کھچی ایڈووکیٹ نے استقبال کیا صدر بار میاں طلعت محمود ایڈووکیٹ نے جو مطالبات کیے ہیں ان میں سے جو اختیار میں ہوئے وہ پوری ہوجائیں گے ، جہاں صوبائی اور وفاقی حکومت کا معاملہ ہوگا انکو لکھیں گے پنجاب کی بارز میری ذمہ داری ہے کسی بھی بار کا مسئلہ ہوتا ہے تو ترجیح پر حل کراتے ہیں۔ بارز کی ذمہ داری ہائیکورٹ پر ہے جو پوری کرنے کی کوشش جارہی ہے۔یبار اور بینچ ملکر جوڈیشل سسٹم مضبوط کرسکتے ہیں۔جسٹس سسٹم کی بے توقیری سے معاشرے تباہ ہوتے ہیں، جسٹس سسٹم قائم رہے گا تو ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ذیشان حنیف سمیت ضلعی افسران بھی اس موقع پر موجود ہیں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس امیر علی بھٹی کا خطاب چیف جسٹس کی جانب سے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونیوالے وکیل کیلئے دعائے مغفرت کروائی۔ واقعہ پر حکومت کو فری اینڈ فئیر انکوائری کرواکر ملوث کرداروں کو سامنے لانا چاہئیے میرے سیشن جج نے وکلاءکیلئے جو مسائل تھے انکو میرے تک پہنچایا اور ہم نے اسکو حل کیا۔زمین ایک روپے کی ہو یا اربوں روپے کی ہو ہم نے وکلاءزمین کو ایکوائر کروایا۔ مزید سیشن جج آپ کے مسائل سے متعلق مجھے لکھ کر بھیجیں گے میں انکو حل کرنے میں کردار ادا کرونگ ڈسٹرکٹ جوڈیشری کا بھی کردار قابل ستائش ہے۔سیشن جج کیجانب سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے کردار کو بھی سراہا گیا ہے۔ ہم سب کو اس ملک میں رہ کر اسکے آئین کی حفاظت کرنی ہے۔ اس ملک کے آئین کی حفاظت جوڈیشری اس سے منسلک ادارے اور وکلاءہی کر سکتے ہیں۔

  • سیالکوٹ: چور، ڈکیت منہ زور ، تھانہ کینٹ کی حدود میں رواں سال کی سب سے بڑی چوری

    سیالکوٹ: چور، ڈکیت منہ زور ، تھانہ کینٹ کی حدود میں رواں سال کی سب سے بڑی چوری

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض سٹی رپورٹر) چور اور ڈکیت منہ زور ،سیالکوٹ میں واداتوں کا نہ رکنے والا سلسلہ پوری آب و تاب سے جاری ہے ، تھانہ کینٹ کی حدود میں رواں سال کی سب سے بڑی چوری کی واردات کروڑوں روپے کی غیر ملکی کرنسی سمیت طلائی زیورات اور دیگر مال و اسباب چورچوری کرکے رفو چکر
    تفصیل کے مطابق نامعلوم چور 30 ہزار امریکی ڈالرز سمیت اڑھائی کروڑ کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہوگئے ،پولیس شہر بھر میں واردتوں کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ، ماڈل تھانہ کینٹ کا پوش علاقے خالد روڈ پر ڈکیتی کی بڑی وارادت سامنے آئی ہے جہاں رواں سال کی سب بڑی چوری کی واردات ہوئی ہے ،شہری عثمان ظفر کے گھر پر نامعلوم چوروں نے گھر والوں کی غیر موجودگی میں تالے توڑ کر واردات کی ہے اور 30 ہزار ڈالر سمیت ڈھائی کروڑ کا مال لوٹ کر فرار ہوگئے ،واردات میں میں تین عدد طلائی سیٹ ۔دو عدد چین ۔ڈائمنڈ رنگ سمیت دیگر زیورات شامل ہیں ،
    24 گھنٹے گزرنے کے باوجود تا حال ملزمان گرفتار نا ہو سکے اور نہ ہی کوئی سن کس سراغ ملا ۔شہری تشویش میں مبتلا اعلی حکام سے شہر کی صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ،

  • چترال:پھولوں کی سرزمین وادی آیون،خوبصورت پھول اعظم ہاؤس سیاحوں کی نگاہ کا مرکزبن گیا

    چترال:پھولوں کی سرزمین وادی آیون،خوبصورت پھول اعظم ہاؤس سیاحوں کی نگاہ کا مرکزبن گیا

    چترال،باغی ٹی وی(گل حماد فاروقی)انسان فطری طور پر روز اول سے خوبصورتی کا دلدادہ رہا ہے اور پھول خوبصورتی کا بہت بڑا عنصر یا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔مگر بعض پھول اتنے دلکش ہوتے ہیں کہ انسان کو اپنے طرف کھینچ لیتے ہیں۔وادی آیون کو بجا طور پر پھولو کی سرزمین کہاجاتاہے جہاں ہر گھر اور ہر جگہ پھولوں کے چھوٹے بڑے باغیچے موجود ہیں مگر آیون کے اعظم ہاؤس میں موجود پھولوں کی بات ہی کچھ اور ہے۔ یہاں ایک خوبصورت باغیچے میں نہ صرف پاکستان کے ہر علاقے سے بلکہ دنیا بھر سے پھولوں کے مختلف اقسام منگواکر لگائے گئے ہیں۔ اس باغیچے کی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں گلاب کے پھولوں کے بے شمار رنگ اور اقسام موجود ہیں جن کے نام گننا بھی مشکل ہے۔ان خوبصورت پھولوں کی رکھوالی کیلئے حاجی محبوب اعظم نے باقاعدہ طور پر پشاور سے ایک پیشہ ور اور تربیت یافتہ مالی بلایا ہے جو ان پھولوں کی دیکھ بھال کرتا ہے۔

    اعظم ہاؤس میں اتنے خوبصورت پھول موجود ہیں کہ انہیں دیکھنے کیلئے دور دراز سے سیاح یہاں آتے ہیں۔ ان پھولوں کو اکھٹا کرنا، انہیں مختلف شہروں اور بیرون ممالک سے منگوانے پر خطیر رقم بھی خرچ ہوئی ہے مگر حاجی محبوب اعظم کا کہنا ہے کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہے۔ انسان بعض اوقات غیر ضروری چیزوں پر بہت زیادہ روپیہ خرچ کرتا ہے اگر ان کی بجائے ان پھولوں پر خرچ کرے تو کم از کم یہ پھول انسان کو خوش تو رکھتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب میں تھکا ہارا کام سے گھر آتا ہوں تو چند لمحوں کیلئے ان خوبصورت پھولوں کے درمیان بیٹھ کر ان سے کھیل کر ساری تھکاوٹ دور ہوجاتی ہے اور انسان ذہنی طور پر تازہ دم ہوجاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کل دوسرا انسان ڈپریشن اور ٹینشن کا شکار ہے اگر وہ لوگ ادویات کھانے یا نشہ کرنے کی بجائے ان پھولوں کے ساتھ دوستی کرلیں تو ان کی ساری پریشانیاں دور ہوجائیں گی۔

    عام لوگ تو ان خوبصورت پھولوں کو دیکھ کر مزے لیتے ہیں مگر آنکھوں سے معزور لوگ بھی اس کی خوشبو سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ حافظ شیر ولی خان ایک دینی مدرسے کے مہتمم ہے جو دس سال کی عمر میں بینائی سے محروم ہوا تھا ان کا کہنا ہے جب کہ میں انہیں دیکھ نہیں سکتا مگر ان کا کہنا ہے کہ جب میں اس باغ میں آتا ہوں تو ان پھولوں کی مہکی مہکی خوشبو سے بہت زیادہ لطف اٹھا تا ہوں اور خوشی خوشی یہاں سے لوٹ کر جاتا ہوں۔

    ان پھولوں کو دیکھنے کیلئے گورنمنٹ کامرس کالج چترال کے طالب علم احتشام الحق بھی آیون آیاہوا تھا ان کا کہنا ہے جب میں ان پھولوں کو دیکھتا ہوں تو پھر سے تازہ دم ہوجاتا ہوں اور طلباء اگر ایسے پھولوں کے درمیان بیٹھ کر پڑھائی کریں تو ان کو پتہ بھی نہیں چلتا کہ انہوں نے کتنے گھنٹے پڑھائی کی ہے۔یہاں آنے والے دیگر سیاحوں نے بھی ان پھولوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان خوبصورت پھولوں کو دیکھنے کے بعد وہ پھر سے تازہ دم ہوجاتے ہیں اور انہیں ہسپتال جانے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔

    چترال یونیورسٹی کے شعبہ باٹنی کے پروفیسر حفیظ اللہ اور طب کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر انسان ان پھولوں سے پیار کرے اور اپنے گھروں میں پھولوں کے پودے لگاکر ان کی دیکھ بال کرے تو ان کی قوت مدافعت بھی مضبوط ہوجاتی ہے اور ایسے لوگوں پر بیماریاں بھی آسانی سے اثر نہیں کرتی۔جو لوگ پھولوں سے محبت کرتے ہیں ان کا دل ہمیشہ جوان رہتا ہے۔

    اگر حکومتی سطح پر ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جائے جو اس قسم خوبصورت پھولوں کے باغ لگاکر سیاحت کوفروغ دیتے ہیں اور لوگوں کی خوشی کا باعث بھی بنتے ہیں تو اس سے دوسرے لوگوں کا بھی حوصلہ بڑھے گا اور وہ بھی اپنی بساط کے مطابق ہر جگہ پھول لگا کر لوگوں میں خوشیاں بانٹنے کا سبب بنیں گے۔

  • کندھ کوٹ : بلدیاتی انتخابات اور مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی تقریب حلف برداری

    کندھ کوٹ : بلدیاتی انتخابات اور مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی تقریب حلف برداری

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی(مختیار احمد اعوان)بلدیاتی انتخابات اور مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی تقریب حلف برداری
    تفصیل کے مطابق پورے سندھ کی طرح ضلع کشمور میں بلدیاتی انتخابات اور مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی حلف برداری کی تقریب کندھ کوٹ ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھيانی نے تمام ممبران سے حلف لیا۔تقريب میں ڈسٹرکٹ کونسل کی 14 خواتین ممبران، دو نوجوان، دو اقلیتی، دو مزدور اور ایک خواجہ سرا مخصوص ممبران کندھ کوٹ میونسپل کمیٹی کی پانچ خواتین ممبران، ایک نوجوان، ایک اقلیتی، ایک مزدور اور ایک خواجہ سرا مخصوص ممبران,کرم پور ٹاؤن کمیٹی کی ایک خاتون رکن، ایک نوجوان، ایک اقلیتی اور ایک مزدور کی نشست پے ۔تنگوانی ٹاؤن کمیٹی کی ایک خاتون رکن، ایک نوجوان، ایک اقلیت، ایک مزدور کی نشست پے, بخشا پور ٹاؤن کمیٹی کی ایک خاتون ممبر، ایک نوجوان، ایک اقلیتی، ایک مزدور کی نشست پے,کشمور ٹاؤن کمیٹی کی چار خواتین ممبران، ایک نوجوان، ایک اقلیتی، ایک مزدور کی نشست پے,ٹاؤن کمیٹی کی ایک خاتون رکن، ایک نوجوان، ایک اقلیتی اور ایک مزدور کی نشست کیلئےحلف اٹھایا.تقریب میں گل محمد جکرانی، الطاف خان کوسو اور دیگر متعلقہ اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔واضح رہے کہ ضلع کشمور کے ضلع کونسل ، کندھ کوٹ میونسپل کمیٹی اور 6 ٹاؤن کمیٹیوں کی مخصوص نشستوں کے لیے نامزد امیدواروں نے حلف اٹھایا۔

  • تنگوانی: سماجی ،مذہبی اورسوشل ورکروں کا ایک بڑا پیدل احتجاجی مارچ ٹھل شہر پہنچ گیا

    تنگوانی: سماجی ،مذہبی اورسوشل ورکروں کا ایک بڑا پیدل احتجاجی مارچ ٹھل شہر پہنچ گیا

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ )سماجی ،مذہبی اورسوشل ورکروں کا ایک بڑا پیدل احتجاجی مارچ ٹھل شہر پہنچ گیا
    تفصیل کے مطابق تنگوانی سے سماجی ، مذہبی اور سوشل ورکروں کا ایک بڑا پیدل احتجاجی مارچ ٹھل شہر جانے کے لئے نکالا گیاتھا، سوشل ورکر صدام حسین لاشاری کی ناحق قتل کی خلاف احتجاجاََ پیدل جلوس نکالا گیا اور پیدل مارچ کامقصد صدام حسین لاشاری قاتلوں کوقانون کے کٹہرے میں لانے اور انصاف دلانے اور مقتول کے ورثاء سے ہمدردی کیلئے نکالا گیا اب یہ پیدل مارچ ٹھل شہر پہنچ گیا ہے –