Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ :یکم جون سے 31 اگست تک بذریعہ جال مچھلی پکڑنے پر پابندی عائد

    سیالکوٹ :یکم جون سے 31 اگست تک بذریعہ جال مچھلی پکڑنے پر پابندی عائد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)یکم جون سے 31 اگست تک بذریعہ جال مچھلی پکڑنے پر پابندی عائد
    تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز سیالکوٹ نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے تین ماہ یکم جون تا 31 اگست 2023 تک بذریعہ جال مچھلی پکڑنے اور چھلکے والی مچھلی کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔پرائیویٹ فش فارمرز کو بھی اپنے ذاتی فارم کی مچھلی پکڑنے اور بیچنے کے لیے محکمہ سے اجازت لینا ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ ان تین ماہ میں قدرتی پانیوں میں مچھلیاں اپنی افزائش نسل کرتی ہیں اس لیے قدرتی پانیوں میں مچھلی کی بقاء کے لیے یہ پابندی انتہائی ضروری ہے یاد رہے کہ محکمہ ماہی پروری پنجاب ہر سال یہ پابندی لگاتا ہے۔

  • افتخار ٹھاکر کا نواز شریف کے بارے بڑا انکشاف

    افتخار ٹھاکر کا نواز شریف کے بارے بڑا انکشاف

    باغی ٹی وی (نیوزڈیسک)ایک انٹرویو میں کامیڈین افتخار ٹھاکر نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کو رات دو بجے بھی کال کرو تو ملاقات کے لئے فوری بلا لیتے تھے۔ معروف کامیڈین افتخار ٹھاکر نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک انکشاف کیا ۔ افتخار ٹھاکر سے شو کے میزبان کی جانب سے پوچھا گیا کہ آپ نے نواز شریف اور عمران خان دونوں کے وقت میں کام کیا ہے، دونوں میں سے ایسا کون تھا جو آسانی سے مل لیتا تھا ؟ جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف بہت آسانی سے مل لیتے تھے ، ان کو کبھی فون کرو توآگے سے کہتے تھے کہ فوری آجاؤ ، انہوں نے مزید بتایا کہ اگر انہیں رات 2 بجے بھی کال کر کے بولو کہ 10 منٹ بات ہو سکتی ؟ تو ان کا جواب ہوتا تھا کہ 10 منٹ کیو؟ آدھا گھنٹہ بات ہو سکتی فوری آجائیں ۔

  • تنگوانی: سڑک پرحادثہ ایک نوجوان جاں بحق، 3 زخمی

    تنگوانی: سڑک پرحادثہ ایک نوجوان جاں بحق، 3 زخمی

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصور بلوچ)تنگوانی کے قریب روڈ حادثہ ایک نوجوان ہلاک تین افراد زخمی۔ تینوں کی حالت تشویشناک۔
    تفصیلات کے مطابق تنگواني پوليس تھانے کی حدود سے غوثپور لنکس روڈ پر زين شادی حال کے قریب کار اور بائیک میں حادثہ ہوا ہے، حادثات کے نتیجہ میں نوجوان برکت علی بھيو موقع پر فوت ہو گیا جبکہ ماجد علی بھيو،عابد علي بھيو اور مسرور نوناری شدید زخمی ہوئے ہیں،جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،حادثہ کی خبر ملتے ہی جاں بحق نوجوان کی ہلاکت پر گاؤں میں ماتم بچھ گئی ،جبکہ آخری اطلاعات آنے تک اس حادثہ کی تھانہ میں ابھی تک رپورٹ درج نہیں ہوئی ہے-

  • میرپورماتھیلو:چورمزارکی چھت کی چادر،مسجد سے سریااورایمپلی فائرچراکرلے گئے

    میرپورماتھیلو:چورمزارکی چھت کی چادر،مسجد سے سریااورایمپلی فائرچراکرلے گئے

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق علی لغاری)چورمزارکی چھت کی چادر،مسجد سے سریااورایمپلی فائرچراکرلے گئے
    تفصیل کے مطابق جروارکے نواحی گاؤں خدابخش لغاری کے قریب گل محمد شاہ کے مزار سے چور چھت کی پنکہا اتار کر لے گئے اور مزار کے قریب واقع مسجد سے سریا اورایمپلی فائربھی چراکرالیا، تین دن گزرنے کے باوجود بھی پولیس نہ تو چوروں کا پتالگاسکی اور نہ چوری ہونے والاسامان کہیں سے واپس نہ کرا سکی،شہریوں کاکہناہے کہ اب تو چوروں سے مساجداور درگاہیں بھی محفوظ نہیں رہی ،جروار شہر میں بدامنی عروج پر ہے اور اس پر قابو نہیں پایا جا سکا،شہریوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے

  • کوئٹہ:سبزل روڈ کی تعمیرسست روی کا شکار،عوام کو اذیت کاسامنا

    کوئٹہ:سبزل روڈ کی تعمیرسست روی کا شکار،عوام کو اذیت کاسامنا

    کوئٹہ باغی ٹی وی (نامہ نگارزبیرآکاخیل)سبزل روڈ کی تعمیر کا کام سست روی کا شکار،عوام کو اذیت کاسامنا
    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے سبزل روڈکی تعمیرکاکام پچھلے تین سالوں سے جاری ہے مگراب تک یہ مکمل نہیں ہوسکاجس کی وجہ سے بروری روڈ، اربا ب کرم خان روڈ، سریاب روڈاورملحقہ علاقوں میں ٹریفک جام معمول بن گیا ہے ،دوران سفرشہری گاڑیوں کوکچے راستے سے لے جاتے ہیں دن رات دھول اورمٹی اڑتی رہتی ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ پریشان ہیں ،عوام کو آمدورفت میں مصائب کا سامنا ہے تو دوسری جانب دکانداروں خصوصاََ اہل علاقہ کی زندگی دن بھر مٹی اڑنے سے عذاب بن چکی ہے جس سے سانس گلے آنکھوں سمیت مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں ، سبزل روڈ پودگلی چوک پر پانی کا چھڑکاو نہ ہونے کا باعث آۓ روز ٹریفک حادثات ہورہے کیونکہ دھول کے باعث حد نگاہ صفر ہے اور لوگ دن میں بھی گاڑیوں رکشوں اور موٹر سائیکلوں کی لائٹس جلانے پر مجبور ہیں مگر افسوس متعلقہ ادارے اور حکومت اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ،
    سماجی سوشل ورکر زبیر خان آکاخیل،ناصر خان،امجدخان ،عبدالجبار،مام احسن،راجہ صابر اور دیگرشہریوں نے صوبائی حکومت اورضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سبزل روڈکی تعمیرکاکام جلدازجلدمکمل کیاجائے تاکہ شہری سکھ کاسانس لے سکیں۔

  • سیالکوٹ :عدالت نے معروف نعت خواں سہیل قادری کے قتل کافیصلہ سنادیا

    سیالکوٹ :عدالت نے معروف نعت خواں سہیل قادری کے قتل کافیصلہ سنادیا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض )عدالت نے معروف نعت خواں سہیل قادری کے قتل کافیصلہ سنادیا
    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ شہاب پورہ روڈ پر 18جنوری 2022کو معروف نعت خواں سہیل قادری کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان کو عمر قید اور دس دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی ۔
    قتل کے مقدمہ کی تفتیش سابق ڈی ایس پی رانا ندیم طارق ۔سابق انچارج ہومی سائیڈ عرفان اشرف ۔سابق ایس ایچ او حاجی پورہ نعمان بٹر اور سابق ایس ایچ او نیکا پورہ فہد بن فدا نے کی تھی اور 2دن میں ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا ۔قتل کے اس مقدمہ کاعدالت نے آج فیصلہ سنایا جس میں ملزمان قید اور جرمانے کی سزاسنائی گئی-

  • سیالکوٹ :مختلف ہوٹلز کے سوئمنگ پولز ڈینگی ایس او پی کے تحت بند کردئے گئے

    سیالکوٹ :مختلف ہوٹلز کے سوئمنگ پولز ڈینگی ایس او پی کے تحت بند کردئے گئے

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)مختلف ہوٹلز کے سوئمنگ پولز ڈینگی ایس او پی کے تحت بند کردئے گئے
    تفصیل کےمطابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ہمراہ ڈی ڈی ایج او سیالکوٹ کے مختلف ہوٹلز میں سوئمنگ پولز کو چیک کیا اور ہوٹلز منیجرز کو ہدایت کی گئی کہ ڈینگی ایس او پی کے تحت پولز کو بند کیا جاۓ۔ اور تا حکم ثانی سوئمنگ پولز کو فکنشنل نہ کیا جاۓ۔ مزید عملہ محکمہ صحت کو موقع پر رہ کر پو لز کو بند کروانے کی ہدایت کر نے کے ساتھ ساتھ نوٹس سرو کر نے کی ہدایت کی گئی۔

  • رحیم یار خان: پریمی کزن نے ٹرین  کے نیچے آکر خودکشی کرلی

    رحیم یار خان: پریمی کزن نے ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی

    رحیم یار خان: پریمی کزن نے ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی
    باغی ٹی وی (ویب نیوز) رحیم یار خان کے تھانہ صدرکے علاقہ پیر شہیداں کے قریب افسوس ناک واقعہ رونماہوا ہے ،جس میں لڑکے اور لڑکی نے ٹرین کے نیچے آکر خود کشی کرلی ہے،پولیس ترجمان کے مطابق لڑکا اور لڑکی اقلیتی برادری سے تعلق رکھتے تھے،لڑکے اور لڑکی عمربالترتیب 18سے 20 سال کے درمیان تھی اور دونوں کزن اور ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے،پولیس کی ابتدائی تفتیش میں سامنے آنے والی معلومات کے مطابق دونوں شادی کرنا چاہتے تھے،ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان کی شادی میں رکاوٹ کون تھا؟ یا ایسی کیاوجہ تھی لڑکی اور لڑکے نے اپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا ؟پولیس نے اس واقعہ پر مبینہ خود کشی سمیت پر ہرپہلو سے تحقیقات کاآغازکر دیا ہے

    ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس

    70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

  • شادی کی پہلی رات دلہا اور دلہن جاں بحق

    شادی کی پہلی رات دلہا اور دلہن جاں بحق

    باغی ٹی وی (ویب ڈیسک )لکھنومیں شادی کی پہلی رات دلہا اور دلہن ہارٹ اٹیک سے چل بسے۔
    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں 22 سالہ پرتاب یادیو اور 20 سالہ پشپا کی شادی کی رسومات روایتی دھوم دھام سے ہوئیں تاہم اگلی صبح نیا شادی شدہ جوڑا اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا۔
    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ عجیب انکشاف ہوا کہ دونوں کی موت بیک وقت دل کے دورے سے ہوئی۔واقعہ کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
    ایک روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کی آخری رسومات بھی ایک ہی جگہ اور ایک ساتھ ادا کی گئیں۔ شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سمیت علاقے کے سیکڑوں افراد نے آخری رسومات میں شرکت کی۔

  • ڈی جی خان : تیزرفتار ویگو ڈالے  نے موٹر سائیکل پر سوار 3 لڑکوں کو کچل دیا

    ڈی جی خان : تیزرفتار ویگو ڈالے نے موٹر سائیکل پر سوار 3 لڑکوں کو کچل دیا

    کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان )ڈیرہ غازی خان جام پور روڈ عالی والا نزد عطاء اللہ فلور ملز کے سامنے ایک تیز رفتار ویگو ڈالے نے موٹر سائیکل پر سوار 3 لڑکوں کو کچل دیا، مقامی لوگوں کے مطابق حادثہ ویگو ڈالے کے ڈرائیور کی اوور سپیڈنگ اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا 3 نوجوان جو کیسی کام کے سلسلے میں جا رہے تھے ویگو ڈالے کی زد میں آ کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ،جاں بحق افراد میں 18 سالہ سعد چنگوانی، 14 سالہ اسد ولد محمد اقبال اور 18 سالہ شیر علی ولد علی محمد شامل ۔ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ پر جاں بحق افراد کی لاشوں کو تحویل میں لے کر ان کے مقامی گھروں میں شفٹ کر دیا