Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • میرپورخاص :مخصوص نشستوں پر انتخابات،پیپلز پارٹی کاکلین سوئپ

    میرپورخاص :مخصوص نشستوں پر انتخابات،پیپلز پارٹی کاکلین سوئپ

    میرپورخاص:باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) مخصوص نشستوں پر انتخابات،پیپلز پارٹی کاکلین سوئپ
    تفصیل کے مطابق آج گورنمنٹ کمپری ہینسئو ہائی اسکول میں میرپورخاص کی مخصوص نشستوں کے انتخابات کرائے گئے جس میں پاکستان پیپلز پارٹی نے کلین سوئپ کیا تمام تر الیکشن ریٹرننگ آفیسر جمیل الدین قریشی کی زیر نگرانی ہوا ۔۔ الیکشن کا تمام تر عمل انتہائی شفاف طریقے سے کرایا گیا ۔۔ میرپورخاص میں مخصوص نشستوں کے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کلین سوئپ کرنے کی خوشی میں پارٹی کارکنوں نے نعرہء بھٹو ۔۔ جئے بھٹو کے فلک شگاف نعرے لگائے، اس موقع پر ممتاز جھنڈیر عبدالرزاق ہاشوانی پیپلزپارٹی میرپورخاص یوسی 4 سٹیلائٹ ٹاؤن کے چیئرمین فاروق ملک وائس چیئرمین جاوید احمد خان پاپا معروف سوشل ورکر اور جنرل کونسلر لیاقت علی شاہ مخصوص نشستوں پہ جیتنے والے فرخ میئو راجپوت فیصل میئو راجپوت اشوک کمار تسلیم بی بی اور دیگر موجود تھے

  • سیالکوٹ :ون ویلنگ سے منع کرنے پر 20 سالہ نوجوان قتل

    سیالکوٹ :ون ویلنگ سے منع کرنے پر 20 سالہ نوجوان قتل

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ون ویلنگ سے منع کرنے پر 20 سالہ نوجوان قتل کر دیا گیا
    تفصیل کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ فیض آباد کنگرہ روڈ پر تلواڑہ مغلاں کے رہائشی شاہ زیب عرف بلی 2 ساتھیوں کے ہمراہ ون ویلنگ کر رہا تھا کہ اسکی موٹرسائیکل 20 سالہ عظیم کی موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی تو عظیم نے اسکے والد سے شکایت لگانے کا کہا جس پر طیش میں آ کر ملزم شاہ زیب عرف بلی نے فائرنگ کر کے 20 سالہ عظیم کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا صدر سیالکوٹ پولیس نے مقتول عظیم کے والد ملک ندیم کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

  • سیالکوٹ :فردوس عاشق اعوان نے اپنے آبائی گاؤں میں شریفاں بی بی ممیوریل ہسپتال کا افتتاح کر دیا

    سیالکوٹ :فردوس عاشق اعوان نے اپنے آبائی گاؤں میں شریفاں بی بی ممیوریل ہسپتال کا افتتاح کر دیا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض )ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے اپنے آبائی گاؤں میں شریفاں بی بی ممیوریل ہسپتال کا افتتاح کر دیا
    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ کے نواحی گاؤں کوبے چک میں 150 دیہاتوں کی سہولت کے لئے مستحق خواتین کے لئے جدید مشینری سے آراستہ فری زچہ بچہ میموریل ہسپتال کا آغاز کر دیا گیا ہے ، سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے آبائی گاؤں کوبے چک میں شریفاں بی بی ممیوریل ہسپتال کا افتتاح کر دیا جس میں غریب اور مستحق مریضوں کو خصوصی ریلیف فراہم کیا جائے گا ،
    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کوبے چک میں مستحق خواتین کے لئے شریفاں بی بی میموریل زچہ بچہ ہسپتال قائم کیاگیا ہے،ہسپتال سے ڈیڑھ سو دیہات مستفید ہونگے۔ہسپتال جدید مشینری سے آراستہ ہے۰
    مستحق خواتین کی ڈیلیوری سے ادوایات تک فری ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ہسپتال میں غریب اور مستحق مریضوں کا علاج اور ادویات فری فراہم کی جائیں گی ۔

  • پمزہسپتال کی ایمبولینس آٹاسمگلنگ میں ملوث،تحقیقات کاحکم

    پمزہسپتال کی ایمبولینس آٹاسمگلنگ میں ملوث،تحقیقات کاحکم

    باغی ٹی وی (ویب نیوز)پمزہسپتال کی ایمبولینس آٹاسمگلنگ میں ملوث،تحقیقات کاحکم
    تفصیل کے مطابق پمز اسپتال اسلام آباد کی ایمبولینس آٹا اسمگلنگ کے لئے استعمال ہونے لگی۔سرکاری ایمبولینس میں آٹا آزاد کشمیر سے راولپنڈی لایا گیا۔
    سوشل میڈیا پر آٹا لوڈ کرنے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
    دھیر کوٹ آزاد کشمیر چنار اسپتال سے آٹا ایمبولینس میں لوڈ کرنے کی خبر سامنے آنے پر ایگزیکیوٹیو ڈائریکٹر (ای ڈی) پمز نے انکوائری کا حکم دے دیا۔ای ڈی نے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

  • ڈی جی خان : بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت بیچنے والوں کیخلاف کارروائیاں

    ڈی جی خان : بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت بیچنے والوں کیخلاف کارروائیاں

    کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان )بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت بیچنے والوں کیخلاف کارروائیاں
    تفصیل کے مطابق ڈائریکٹرمحکمہ لائیو سٹاک کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں ناقص اور مضر صحت گوشت کی فروخت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی لاغر ، بیمار اور بغیر مہر کےگوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف شکنجہ تیار کر لیا گیا ہے، ڈیرہ غازی خان میں گوشت فروخت کرنے والے قصاب جن میں نذیر عرف علی گھنٹہ گھر، نعیم قادریہ چوک، ارشاد ڈمرا چونگی ،معظم الکمال مٹن شاپ بلاک نمبر 5 اور دیگر قصابوں کے خلاف بیمار لاغر، جانورکا گوشت فروخت کرنے پر مقدمہ کا اندراج اور جرمانے کیے گئے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا، مضر صحت گوشت سے انسانی جسم میں کافی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے یہ کہا ہے کہ انسانیت کے دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ضلع بھر میں معیاری گوشت کی فروخت ہماری اولین توجہ ہے

  • بزداربزدلوں کاامام نکلا – شیخ رشید

    بزداربزدلوں کاامام نکلا – شیخ رشید

    بزداربزدلوں کاامام نکلاقاسم کےابونے ہمیشہ اُس کیلئےبڑاسٹینڈلیالیکن وہ بس سٹینڈ نکلا، شیخ رشید
    باغی ٹی وی (ویب نیوز)شیخ زشید نے بھی چئیرمین پی ٹی آئی کا نام لینا چھوڑدیا اور ساتھ ہی بزدار کے خلاف اپنا بغض ظاہر کرنے سے نہ رہے ۔ نامعلوم مقام پر چھپے ہوئے شیخ رشید سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں اور پی ٹی آئی سے محبت بھی جتاتے رہتے ہیں اپنی آج کی ٹویٹ میں نہ صرف چئیرمین پی ٹی آئی کا نام لینے سے گریزاں نظر آئی بلکہ عثمان بزدار کے خلاف خوب زہر بھی اگلا۔انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاتے ہوئے کہا کہ "توڑپھوڑمیں قاسم کےابوکوچھوڑنےوالےمنحرف ممبران کےنئے سیاسی جوڑتوڑسےکوئی فرق نہیں پڑےگا، پی ڈی ایم نے دھاندلی کےالیکشن بھی کرالےاُنکی ضمانتیں ضبط ہوں گی زیاده ملبہ ن لیگ پےگرےگا , پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)جس داؤپربیٹھی ہےوہ بھی رسواہوگی اگرکراچی کےمیئرکی سیٹ پرریگ مال استعمال ہو گاتو قومی الیکشن میں ریتی استعمال ہوگی.”


    سابق وزیر نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ” بزدار بزدلوں کا امام نکلا قاسم کےابو نے ہمیشہ اُس کے لیے بڑا سٹینڈ لیا لیکن وہ بس سٹینڈ نکلا، ایمانداری سے جیتنے والے کو عزت ملتی ہے جھرلو سے جیتنے والے عوام کے مُرلو کا نشانہ بنیں گے، آئی ٹی سیکٹر پر چند روزه بندش سے اربوں روپے کا نقصان ہوا، دوستوں سے مالیاتی مدد کی چھٹی آئی ایم ایف سے کٹی یہ بجٹ خاک پیش کریں گے۔

  • قصور :11سب انسپکٹرز کی انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی

    قصور :11سب انسپکٹرز کی انسپکٹرز کے عہدوں پر ترقی

    قصور،باغی ٹی وی (نامہ نگار طارق نوید سندھو) سے آئی جی پنجاب نے قصور سے تعلق رکھنے والے 11سب انسپکٹروں کو انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی دے دی۔ انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے 11 افسران کو رینک لگا دئیے گئے۔آر پی او شیخوپورہ رینج بابر سرفراز الپا اور ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے رینک لگائے، ترقی پانے والوں میں ڈاکٹر ذوالفقار ، ثقلین بخاری، افتخار جوئیہ ،ادریس چدھڑ ۔ اسلم بھٹی، طاہر علی، عامر علی ، ذوالفقار بھٹی بھی شامل۔ ترقی پانے والے افتخار جوئیہ کی بیٹی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کا شکریہ بھی ادا کیا جبکہ دیگر ترقی پانے والے افسران کی فیملیز نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

  • جنوبی وزیرستان:دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ایک جوان شہید

    جنوبی وزیرستان:دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ایک جوان شہید

    جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک شہید بہادری سے لڑتے شہید ہوگئےَ۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان لدھا میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 30 سالہ لانس نائک محمد صابر شہید ہوئے۔
    شہدائے شمالی وزیرستان نائیک ظہیرعباس، لانس نائیک معراج الدین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دونوں جری جوان دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے شہید ہوئے۔نائیک ظہیرعباس کی نماز جنازہ خوشاب، لانس نائیک معراج الدین کی نماز جنازہ ڈی آئی خان میں ادا کی گئی ہے۔نماز جنازہ میں اعلی عسکری و سویلین حاضر سروسو ریٹائرڈ افسران، شہدا کے لواحقین اورعلاقے کے عوام نے شرکت کی۔

  • سیالکوٹ : ظفروال کے ایک ہی قبرستان میں قبرکی بےحرمتی کاتیسرا واقعہ،عوام میں غم وغصہ

    سیالکوٹ : ظفروال کے ایک ہی قبرستان میں قبرکی بےحرمتی کاتیسرا واقعہ،عوام میں غم وغصہ

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی ( سٹی رپورٹر شاہد ریاض )ظفروال کے ایک ہی قبرستان میں قبرکی بےحرمتی کاتیسرا واقعہ،عوام میں غم وغصہ
    تفصیل کے مطابق اہل علاقہ کاکہنا ہے کہ ظفروال کے نواحی گاوں چک میردا میں 15 دن قبل وفات پانے والی حفیظ بی بی کی قبر کسی نے کھود دی
    خدشہ ہے کہ 50 سالہ حفیظ بی بی کی لاش قبر سے نکال کر بے حرمتی کی گئی ہے،اہل نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسی قبرستان میں قبر کی بے حرمتی کا یہ تیسرا واقعہ ہے،
    عینی شاہدین کے مطابق قبر میں عورت کی لاش اوندھی پڑی تھی اور کفن بھی ایک سائیڈ پر پڑاتھا،مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ 7 ماہ قبل بھی اسی قبرستان میں 55 سالہ پروین بی بی کی لاش کی بے حرمتی کی گئی تھی، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دئیے ہیں،
    مسلسل تیسری بار قبر کی بے حرمتی کے باعث علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا.

  • قصور: لیسکو چیف کی کھلی کچہری،عوام پھٹ پڑے،شکایات کے انبار

    قصور: لیسکو چیف کی کھلی کچہری،عوام پھٹ پڑے،شکایات کے انبار

    قصور،باغی ٹی وی(نامہ نگار طارق نوید سندھو) لیسکو چیف اور ایس ای لیسکو واپڈا کی حکومتی نمائندوں کے ہمراہ قصور میں کھلی کچہری کا انعقاد۔گزشتہ روز شہباز خاں روڈ پر واقع ایک نجی ہال میں لیسکو چیف واپڈا حافظ نعمان اور ایس ای لیسکو چوہدری اصغر علی سکھیرا کی زیر نگرانی کھلی کچہری میں اوور بلنگ اور مہنگائی کے ستائے عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شکایات کی بارش کردی۔کھلی کچہری صبح 11 بجے سے شروع ہونے شام تک جاری رہی کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کی اکثریت میں ایسے لوگ روداد سناتے رہے جن کے پاس دوائی لینے کے لئیے پیسے نہیں اور گرہ سے باہر بل بھیجے گئے۔سائلین نے موقف اختیار کیا کہ جوتے ٹوٹ جاتے ہیں مگر دفاتر میں بیٹھے اہلکار اور افسران ہمارے ساتھ زیادتی کا ازالہ نہیں کرتے ۔اس موقع پر چیف لیسکو حافظ نعمان نے ابتک 150 سے زائد شکایات کو موقع پر نمٹا دیا
    کھلی کچہری میں ایم این اے سعد وسیم ، شیخ وسیم اختر ، رانا فیصل حیات ، اویس یسین فرخ بھی سائلین کے مسائل سنتے رہیں جبکہ ایس ای لیسکو، ایکسئین سٹی و رورل ، ایس ڈی اوز بھی کھلی کچہری میں موجود رہے سائلین نے قصور میں ماہانہ کھلی کچہری لگانے کا مطالبہ ھے۔