Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹبہ سلطان پور: انجمن تاجران کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت چوہدری طارق رشید کمبوہ منعقد ہوا

    ٹبہ سلطان پور: انجمن تاجران کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت چوہدری طارق رشید کمبوہ منعقد ہوا

    ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی (نامہ نگار ) انجمن تاجران ٹبہ سلطان پور کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت صدر انجمن تاجران چوہدری طارق رشید کمبوہ منعقد ہوا اجلاس آئین ، ایجنڈے سمیت دیگر اہم ایشوز کو زیر بحث لایا گیا ، اجلاس میں انجمن تاجران کے سینئر عہدیداران جنرل سیکرٹری شکیل خان منہیس،چیئرمین مجلس آئمہ شاہد خان،وائس چیئرمین مجلس آئمہ صحافی علی رضا خان پٹھان سمیت بڑی تعداد میں تاجروں نے شرکت کی ۔
    تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران ٹبہ سلطان پور چوہدری طارق رشید کمبوہ کی زیر صدارت انجمن تاجران کا ماہانہ اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں تنظیم کی طرف سے بنائے گئے آئین کی منظوری کیلئے سپریم کونسل کے آگے پیش کیا گیا جبکہ سپریم کونسل نے آئین کی منظوری دیتے ہوئے اس کو متفقہ طور پر پاس کرتے ہوئے آئین کو فی الفور نافذ کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر چوہدری طارق رشید کمبوہ نے تاجروں کے ایجنڈے پر حوالہ سے تنظیم کے عہدیداران اور تنظیمی ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کا مقصد حلال رزق کھانا جس میں برکت ہے ہر تاجر بھائی کو چاہیے کہ وہ اپنے کاروبار میں جائز منافع رکھے اگر منافع خوری کی گئی تو یہ روز محشر ہمارے لیے یہ سخت ندامت اور شرمندگی کا باعث بنے گی اس لیے یہ بے حد ضروری ہے نبی کریم ؐ کے بتائے ہوئے تجارت کے اصولوں پرعمل پیرا ہو کر عوام کی ضروریات کا خیال رکھیں اور جب تک کوئی بھی تاجر اپنے صارفین کی مدد نہیں کرئیگا اس وقت تک اس کے کاروبار میں برکت نہیں ہو گی

  • کندھ کوٹ: ملک پاکستان کی سالمیت نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے بدولت ممکن ہے -مقررین

    کندھ کوٹ: ملک پاکستان کی سالمیت نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے بدولت ممکن ہے -مقررین

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان)ملک پاکستان کی سالمیت نوجوانوں کی بہتر مستقبل کے بدولت ممکن ہے -مقررین
    تفصیل کے مطابق الینس انٹر نیشنل ينگ سوشل رفارمرز (YSR) کی جانب سے اسپورٹس&یوتھ افئیر ڈپارٹمنٹ گورمنٹ سندھ کے تعاون سے
    الحافظ شادی حال کندھکوٹ میں بہتر مستقبل نوجوان، بہتر پاکستان کے عنوان سے پروگرام رکھا گیا ،پروگرام کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا
    چيف آرگنائزر اعجاز علی گولو نے معززین شرکاء کو پروگرام میں آنے پر خوش آمديد کہا ،پروگرام میں ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی اور اے ڈی سی امر شاکر نے خصوصی شرکت کی،
    پروگرام میں کالچ ،سکولوں سے تعلق رکھنے والے پرفیسرز، ٹیچرز اور HQ Karachi سے شیخ سعود ہارون، زبیر انصاری ،محمد نعیم ، سعید فیضان، حسین فرحان حیدر نے نوجوان شرکاء سے خطاب میں کہا ملک پاکستان کی سالمیت نوجوانوں کی بہتر مستقبل کے بدولت ممکن ہے نوجوان نسل کو تعلیمی اداروں کی طرف زیادہ متوجہ ہونا چاہئے
    پرگرام میں ضلع کشمور کے مختلف علاقہ جات سے 300سے زیادہ نوجوانوں نے شرکت کی، آخر میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کئے گۓ اور کھانے پینے کے بہتر انتظامات کئے گئے تھے-

  • اوکاڑہ یونیورسٹی میں” ورثے کے سماجی و سیاسی پہلوؤں” پر سیمینار

    اوکاڑہ یونیورسٹی میں” ورثے کے سماجی و سیاسی پہلوؤں” پر سیمینار

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ یونیورسٹی میں ‘ورثے کے سماجی و سیاسی پہلووں’ پہ سیمینار کا انعقادکیاگیا،سیمینار شعبہ بین الاقوامی تعلقات اور شعبہ سیاسیات کے اشتراک سے منعقد ہوا،پروفیسر واجد، معظم درانی، عثمان شمیم ، فاخرہ شاہد اور دیگر کا خطاب
    تفصیل کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات اور شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی جانب سے ‘پاکستان کے تقافتی ورثےکے سماجی و سیاسی پہلووں’ کے موضوع پہ ایک سیمینا کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد نے کی جب کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے معظم خان درانی نے بطور مہمان اسپیکر شرکت کی۔
    معظم درانی ، جو کہ بہاولپور کے نور محل میوزیم کے کوریٹر بھی ہیں، نے اس تاریخی ورثے کے مختلف سماجی، سیاسی اور ثقافتی پہلووں کو اجاگر کیا۔ اوکاڑہ کے ثقافتی ورثے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی اس علاقے میں مختلف میوزیم کے قیام اور تاریخی عمارات کے تحفظ کے ذریعے سیاحت کو فروخت دینے میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہے۔
    اس موقع پر اپنے خطاب میں پروفیسر واجد نے ورثے کے تحفظ اور ترویج کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ عظیم اقوام ہمیشہ اپنی تاریخ اور ثقافت کو نہ صرف یاد رکھتی ہیں بلکہ اس میں فخر محسوس کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں کے ذریعے اپنی عظیم ثقافت کی ترویج کےلیے کام کرنا چاہیے۔
    وائس چانسلر نے اس حوالے سے اوکاڑہ کے ایک ممبر قومی اسمبلی چوہدی ریاض الحق جج کا بھی ذکر کیا جنہوں نے پارلیمنٹ میں اپنی ایک حالیہ تقریر کے دوران اوکاڑہ کی ثقافتی شناخت پہ بات کی۔ چوہدری ریاض الحق جج نے بتایا کہ اوکاڑہ میں دنیا کے بہترین ڈیری جانور جیسا کہ گائے اور بھینس پائے جاتے ہیں، اس کے علاوہ یہ علاقہ آلو اور مکئی کی وسیع پیدوار کے حوالے سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ پروفیسر واجد کا کہنا تھا کہ اس شناخت کی ترویج سے ہم اوکاڑہ میں ایگری ٹوارزم کے کئی مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔
    شعبہ سیاسیات کے سربراہ عثمان شمیم نے سیمینار کے شرکاء سےبات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی ثفافت کے متعلق مکمل آگہی حاصل کرنی چاہئے تاکہ ہم اقوام عالم کے سامنے اپنی مثبت شناخت بنا سکیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اوکاڑہ کی ثقافت برصغیر پاک و ہند میں جنم لینے والی بہت سی مزاحمتی تحریکوں کی یادوں اور یادگاروں کی امین ہے۔
    اس موقع پر شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی سربراہ ڈاکٹر فاخرہ شاہد اور شعبہ سیاسیات کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر غلام غوث نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

  • میرپورخاص : میونسپل کاپوریشن  کے میئر اور ڈپٹی میئر کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

    میرپورخاص : میونسپل کاپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

    میرپور خاص، باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ ) میونسپل کاپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کے ناموں کا اعلان کردیا گیا، میرپورخاص کے میئر کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر کارکن عبدالرؤف غوری کا نام تجویز کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی میئر کے لئے پیپلز پارٹی میرپورخاص کے سرگرم کارکن جنید بلند کا نام تجویز کیا گیا ہے، میئر اور ڈپٹی میئر کے ناموں کا اعلان اب سے چند لمحے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کیا ہے ، واضح رہے کہ میرپورخاص میں کچھ دنوں سے میئر اور ڈپٹی میئر کے ناموں کے لئے کئی نام سامنے آ رہے تھے ،یاد رہے کہ میرپورخاص میں میئر اور ڈپٹی میئر کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے میئر کے لئے عبدالرؤف غوری اور ڈپٹی میئر کے لئےجنید بلند کا نام تجویز کیا گیا ہے

  • سیالکوٹ : نجمی و ملک ذوالفقار گروپ کا اجلاس، فاروڈ سپورٹس خواجہ حسن کی طرف سے پُرتکلف عشائیہ

    سیالکوٹ : نجمی و ملک ذوالفقار گروپ کا اجلاس، فاروڈ سپورٹس خواجہ حسن کی طرف سے پُرتکلف عشائیہ

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)نجمی و ملک ذوالفقار گروپ کا اجلاس، فاروڈ سپورٹس خواجہ حسن کی طرف سے پُرتکلف عشائیہ
    تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ الیکشن کے حوالے سے نجمی و ملک ذوالفقار گروپ کا اجلاس فاروڈ سپورٹس خواجہ حسن کی طرف سے پُر تکلف عشائیہ دیا گیا، جس میں گروپ لیڈر ملک ذوالفقار، رفیع سونی،سہیل بٹ، شاہد میر ، ملک فیصل منظور، عرفان رفیق ٹونی، چوہدری فیصل اکرم، ماسٹر اسلم ،عبدالقیوم، تحسین اعجاز غوری، طیب عامر،لالہ اشتیاق ،جاوید شاہ ،زین شاہ ، خالد باو،شاہد جٹ ،رانا عبدالرحمان آفتاب ملک، عثمان ملک، عمر اور دیگر دوستوں نے شرکت کی اسٹیج سیکرٹری ضرار بٹ نے سرانجام دیئے سب دوستوں نے صدر کے امیدوار فیصل ملک جنرل سیکرٹری سید عدنان عباس خازن کے امیدوار اظہر حمید کی بھرپور حمایت اور ووٹ دینے کا اعلان کیا سب دوستوں نے خواجہ حسن فارورڈ سپورٹس کا شکریہ ادا کیا-

  • سیمنارز سے بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہونگے،سردار یار محمد رند

    سیمنارز سے بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہونگے،سردار یار محمد رند

    کوئٹہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرآکاخیل )سینئر سیاستدان رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند کی اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس

    تفصیل کے مطابق سینئر سیاستدان رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رندنے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج سے دو ماہ پہلے میرے بیٹے پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ کرکے قاتلانہ حملہ کیا گیا، واقعے میں ہمارا ایک گارڈ شہید اور کافی لوگ زخمی ہوئے تھے، میں نے انتظامیہ سے فرانزک رپورٹ کیلئے درخواست کی تھی، میرے بیٹے پر قاتلانہ حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کی تھی، واقعہ ملوث افراد کا معلوم تھا نامزد بھی کیا لیکن کارروائی نہیں کی گئی، نشاندہی کے باوجود آج تک اس واقعہ کا ایک ملزم بھی گرفتار نہیں کیا جاسکا، ان افراد کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ اپنے مسلح گارڈ کے ذریعے دندناتے پھر رہے ہیں، یہ واقعات مشرقی بلوچستان میں آگ لگانے کی سازش ہے، کچھ قوتوں کی خواہش ہے کہ بلوچستان میں کبھی امن قائم نہ ہو، ہمیں انفارمیشن تھی کہ فرید اور عاصم 15 کروڑ لیکر گھوم رہے ہیں، ہمیں قتل کروانا چاہتے ہیں، موجودہ بلوچستان اپوزیشن جام دور میں غیر منتخب لوگوں کو فنڈز دیئے جانے پر احتجاج کرتے تھے، آج غیر منتخب اور غیر سیاسی لوگوں کو فنڈز دیئے جارہے ہیں، میرے اوپر قاتلانہ حملے کرنے والے سیاسی مخالفین کو اربوں روپے دیئے گئے ہیں،

    میرے مخالفین جو پارلیمنٹ کا حصہ نہیں ان کو آئندہ بجٹ میں بھی اربوں روپے کے فنڈز دیئے جارہے ہیں, فنڈز دینے کا مقصد ان افراد کو آئندہ انتخابات میں مضبوط کرنا ہے، میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے درخواست کرتاہوں کہ یہ معاملات دیکھیں، اگر کوئی معاملہ ہوا تو روکنے والا کوئی نہیں ہوگا،ملکی صورتحال سنگین تو ہے ہی اگر الیکشن میں ایسے معاملات ہوئے تو صوبے کے حالات خراب ہونگے، ریٹائر جرنیلوں کا بلوچستان میں ایک کمیشن بنایا جائے جو بلوچستان کے حوالے سے رپوٹ پیش کریں، سیمنارز سے بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہونگے روز بہ روز حالات خراب ہورہے ہیں،
    نومئی کا دن اور ملک سے محبت کرنے والے لوگوں کیلئے مشکل ترین دن تھا۔سول اور فوجی املاک کا جلایا جانا قابل مذمت ہے سیاست میں تشدد نہیں ہوتا یہ باقاعدہ سازش سے کیا گیا ہے پورا ملک اس واقعہ کی مذمت کرتا ہے ۔وزیر اعلی کیساتھ میرے ذاتی تعلقات ہیں لیکن جو کام ہو رہے ہیں وہ بہ امر مجبوری ہے بلوچستان میں بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ کوئی اور قوت حکومت چلا رہی ہیں۔ان قوتوں سے مخاطب ہوں کہ وہ یہاں کے حالات میں معاملات کو بہتر چلائیں۔مسلم لیگ ن کے رویئے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی وفاق کے پاس ہماری کوئی اہمیت نہیں ہے۔

  • بھکر : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،ٹرانسپورٹرز،عوام  کو خصوصی ریلیف دیں ،ڈپٹی کمشنر

    بھکر : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،ٹرانسپورٹرز،عوام کو خصوصی ریلیف دیں ،ڈپٹی کمشنر

    بھکر ،باغی ٹی وی (نامہ نگار اتباع رسول ملنگی سے) پیٹرولیم مصنوعات میں کمی،ٹرانسپورٹرز،عوام کو خصوصی ریلیف دیں ،ڈپٹی کمشنر
    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کا جنرل بس سٹینڈ کا دورہ،تمام ٹرانسپورٹر حضرات پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے ثمرات سے عوام الناس کو خصوصی طور پر ریلیف فراہم کریں ۔انہوں نے سیکریٹری آر ٹی اے ملک شیر بہادر کو احکامات جاری کئے کہ فی الفور حکومتی نافذ العمل کرایہ جات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے علاؤہ ازیں مسافر گاڑیوں کی مانیٹرنگ کی جائے مسافرین سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائیں غیر معاون ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں کو بندکر کے حسب ضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس زاید کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف اپنی شکایات 0453921082 پر درج کرائیں انکی شکایات کا ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔

  • بھکر :ڈی پی او کا فوری اور فری انصاف کی فراہمی ، روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری

    بھکر :ڈی پی او کا فوری اور فری انصاف کی فراہمی ، روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری

    بھکر،باغی ٹی وی( نامہ نگار اتباع رسول ملنگی)ڈی پی او کا فوری اور فری انصاف کی فراہمی ، روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری
    تفصیل کے مطابق فوری اور فری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ڈی پی او بھکر محمد نوید کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے ،ڈی پی او محمد نوید نے آۓ ہوۓ سائلین کے براہ راست مسائل سنے۔جہاں پر مختلف سائلین اپنی شکایات کے سلسلہ میں پیش ہوۓ۔
    جس میں سائلین نے ڈی پی او کو اپنی اپنی شکایات اور مسائل سے آگاہ کیا۔
    ڈی پی او بھکر محمد نوید نے کھلی کچہری میں آنے والے تمام سائلین کی شکایت کو بغور سن کر موقع پر ہی متعلقہ آفیسران کو میرٹ پر شکایت دور کرنے کے احکامات جاری کۓ۔

  • بھکر :ڈپٹی کمشنر کاجنرل بس سٹینڈ پرکھڑے بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے ایکشن

    بھکر :ڈپٹی کمشنر کاجنرل بس سٹینڈ پرکھڑے بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے ایکشن

    بھکر.(باغی ٹی وی نامہ نگار آتباع رسول ملنگی ).ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کا جنرل بس سٹینڈ پر کھڑے پانی کی نکاسی کیلئے فوری ایکشن موقع پر میونسپل کمیٹی کے افسران کو طلب کر کے فی الفور نکاسی آب کیلئے احکامات جاری کئے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے اپنی موجودگی میں سکر مشینوں اور ڈی واٹرنگ سیٹس کے ذریعے پانی کی نکاسی کا مسلہ حل کروایا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ پر بارشی پانی کی وجہ سے مسافروں کو آمدو رفت میں دشواری پیش آرہی تھی ۔انہوں نے ایم سی سٹاف کو احکامات جاری کئے کہ بارشوں کیوجہ سے مین شاہراہوں اور گذرگاہوں پر پانی کی نکاسی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں اپنے فرائض کامل ذمہ داری کیساتھ ادا کرکے عوام الناس کیلئے آسانیاں پیدا کریں علاوہ ازیں جنرل بس سٹینڈ پر صفائی ستھرائی کے نظام کو روزانہ بنیاد پر بہتر بنانے کیلئے مستقل بنیادوں پر ایم سی سٹاف کی تعیناتی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے-

  • میرپورماتھیلو:2 سال قبل اغواء ہونے والی پریا کماری کی بازیابی کے لیے احتجاج

    میرپورماتھیلو:2 سال قبل اغواء ہونے والی پریا کماری کی بازیابی کے لیے احتجاج

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)2 سال قبل اغوا ہونے والی پریا کماری کی بازیابی کے لیے احتجاج
    تفصیل کے مطابق ضلع گھوٹکی تحصیل میرپورماتھیلو کے جروار میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے،2 سال قبل سنگرار شہر سے اغواء ہونے والی پریا کماری کی بازیابی کے لیے مین چوک جروار میں سیاسی و سماجی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں تحريک انقلاب نوجوان پاکستان ضلع گھوٹکی کے ضلعی صدر منٹھار علی بزدار نے اور سینئر نائب صدر عمران علی بزدار نے بھی احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی اور قانون نافذکرنے والے اداروں اور اعلیٰ حکام سے 2 سال قبل اغوا ہونے والی پریا کماری کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے