کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہد خان) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ،رٹیلرز خواتین کی رقوم سے کٹوتیاں کرنے کیلئے ایک بارپھرتیار
تفصیل کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جو ن کی قسط 9000 کچھ دنوں میں ملنا شروع ہو جائے گی ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ نے بیوہ خواتین کو سکول کیمپ میں پیسے لینے کا انتظام کیا ہوا ہے ایک سینٹر دری پیر عادل جبکہ اس کا دوسرا سینٹر گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول شادن لنڈ میں لگایا جائے گا مقامی لوگوں کے مطابق ریٹیلر حضرات بیواہ خواتین سے 1000 سے 1500 روپے تک کٹوتی کرتے ہیں جو کہ بیوہ خواتین کے پیسوں پر ناجائز ڈاکہ اور بہت بڑی زیادتی ہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کٹوتی عروج پر ہوتی ہے کوئی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام افسر ان سے پوچھنے والا نہیں ریٹیلر حضرات اپنی مرضی سے من مانی کٹوتی کرتے ہیں ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان سے لے کر تونسہ شریف تک ریٹیلر حضرات نے غریب خواتین سے کٹوتی کرنے کا نیا طریقہ شروع کردیا ہے خاص کر شادن لنڈ شاہصدردین دردی ڈھولےوالی قصبہ کالا کریم والا تک ریٹیلر حضرات کی طرف سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بیوہ عورتوں سے ناجائز کٹوتی کا دھندا عروج پر ہونے والا ہے مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان ریٹیلر کے خلاف انتظامیہ فوری سخت سے سخت ایکشن لے تاکہ بیوہ اور غریب عورتوں کو حکومت کی طرف سے جو فنڈ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی صورت میں مل رہا ہے اس کی پوری رقم حقداروں تک پہنچ سکے
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

کوٹ ہیبت :بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ،رٹیلرز خواتین کی رقوم سے کٹوتیاں کرنے کیلئے ایک بارپھرتیار
-

گوجرہ :ایک شخص نے بیوی اورسالے کو انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا
گوجرہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)گوجرہ کے نواحی گاؤں میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ملزم جو کہ حاضر سروس فوجی بتایا جاتا ہے نے اپنی بیوی اور اس کے بھائی کو انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا یہ واقعہ چکنمبر 367 ج ب علاقہ تھانہ صدر گوجرہ میں پش آیا قاتل حاضر سروس فوجی بتایا جاتا ہے
معلوم ہوا ہے کہ مسمی بلال ولد محمد ارشد قوم جٹ بعمر 15 سال سکنہ چکنمبر 366 ج ب گوجرہ(مقتول) جو کہ اپنی بہن سونیا بی بی دختر محمد ارشد قوم جٹ بعمر 21 سال ساکن چکنمبر 367 ج ب گوجرہ(مقتولہ) کو ملنے اسکے سسرال چک نمبر 367 ج۔ ب گوجرہ گیا ہوا تھا ، سونیا کی شادی 2/3 سال قبل مدثر حسین ولد سخاوت قوم جٹ سکنہ چکنمبر 367 ج ب گوجرہ(الزام علیہ)سے ہوئی تھی بلال اور سونیا دونوں بہن بھائی کمرے میں سو رہے تھے کہ مدثر حسین نے دونوں پر چھری کے ساتھ وار کر کے گلے اور پیٹ کاٹ دئیے جوکہ دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے ،تاہم ابھی تک جو وجہ عناد سامنے آئی ہےکہ مدثر حسین جوآرمی میں ملازمت کرتا ہے اور آج کل اس کی سیالکوٹ میں پوسٹنگ ہوئی تھی جو بیوی کو اپنے ساتھ لے جانا چاہتا تھا مگر بیوی ساتھ جانے کے لیے رضا مند نہ تھی ،مقامی پولیس اور ڈی ایس پی گو جرہ آفتاب احمد صدیقی اطلاع پا کر موقع پر پہنچ گئے اور لاشیں قبضہ میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ برائے پوسٹمارٹم پہنچا دی گئی ہیں اور پولیس مصروف کارروائی ہے جب کہ ملزم جو حاضر سروس فوجی بتایا جاتا ہے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے ۔ -

ڈی جی خان :سول ڈیفنس،کسٹم اور ضلعی انتظامیہ کی طوطاچشمی،شہرتباہی کے دہانے پرپہنچ گیا
ڈی جی خان(باغی ٹی وی )سول ڈیفنس،کسٹم اور ضلعی انتظامیہ کی طوطاچشمی،شہرتباہی کے دہانے پرپہنچ گیا
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی بھرمار،غیرقانونی کاروبارکرنے والے افراد نے ایرانی ڈیزل اور پیٹرول گھروں میں سٹاک کرناشروع کردیا جس سے پورے شہرکی آبادی پٹرول بم کے نشانے پر آگئی ،کسی بھی وقت کوئی بڑاسانحہ رونما ہوسکتا ہے ،جس کی مثال گذشتہ روز ڈیرہ غازی خان گدائی چونگی کے قریب حسن نامی ڈیزل و پیٹرول سمگلر کے گھر میں رکھے ڈیزل اور پیٹرولکو آگ لگ گئی،موقع پر موجود لوگوں نے ریسکیو 1122 کو کال کی جس پرریسکیو 1122 بروقت موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پالیا جس سے باقی مقامی آبادی کسی بڑے سانحہ کا شکارہونے سے بچ گئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے ڈیہ غازیخان میں تعینات ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسرخالد کریم قریشی جس کی ریٹائرمنٹ قریب ہے ،اس نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں ،ذرائع کامزید بتانا ہے کہ خالد کریم قریشی کاکہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد میں میری کون سی وقعت رہ جائے گی ،یہی وقت ہے اپنے بڑھاپے کیلئے کچھ بندوبست کرنے کا،دوسری طرف جب میڈیاپرغیرقانونی پٹرول ڈپوئوں یا غیرقانونی منی پٹرول پمپس کی نشاندہی ہوتی ہے سول ڈیفنس آفیسرخالد کریم قریشی اور اسسٹنٹ کمشنروہاں پہنچ جاتے ہیں اور اپنا ریٹ بڑھاکر وصولی کرتے ہیں،کسٹم حکام ،محکمہ سول ڈیفنس اورضلعی انتظامیہ مبینہ نوٹوں کی چمک کی وجہ سے آنکھیں بند کررکھی ہیں، انہی کی اجازت سے ڈیزل اور پیٹرول کے سمگلروں نے جناح کالونی،صدیق آباد کالونی،شاہ سکندرروڈ،بھٹہ کالونی، بلوچ کالونی، گدائی، خدابخش چوک، ٹمبر مارکیٹ،کنگن روڈ،تونسہ روڈ،ملتان روڈبائی پاس سمینہ روڈ،بائی پاس ٹول پلازہ،دانش سکول ٹول پلازہ ،پاکستان چوک،ملتان روڈ،حدو تھانہ گدائی، تھانہ صدر اور تھانہ سول لائن اور تھانہ دراہمہ کے علاقوں میں ڈیزل، پیٹرول بم بنے ہوئے ہیں جہاں سمگلروں نے مکان اور گودام کرائے پر لے کر سٹاک کیے ہوئے ہیں ،عوامی ،سماجی ومذہبی حلقوں نے اعلیٰ حکام وزیراعلیٰ پنجاب اور کمشنر ڈیرہ غازیخان سے ڈیرہ غازیخان میں موجود سول ڈیفنس ،کسٹم حکام اور ضلعی انتظامیہ کے کرپٹ آفیسران کے خلاف فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے تاکہ کسی بڑے سانحہ کے رونما ہونیاور انسانی جانوں کے ناتلافی نقصان سے بچا جاسکے ۔ -

اوچ شریف : شہر وگردونواح میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری
اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف شہر وگردونواح میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری، شہر بھر میں ہوٹلوں، ورکشاپس، کباڑ خانوں، بھٹہ خشت سمیت دیگر مقامات پر بچوں سے کھلے عام جبری مشقت کا سلسلہ نہ رک سکا، محکمہ لیبر کے ذمہ داران کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر سمیت گردونواح علاقوں میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری ہیں جبکہ محکمہ لیبر سے ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہیں وصول کرنے والے افسران و اہلکار خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں معصوم بچوں سے جبری مشقت لینے کا سلسلہ جاری ہے، 8 سے12 سال تک کی عمر کے بچے ہوٹلوں، ورکشاپس، بھٹہ خشت، کباڑخانوں سمیت دیگر مقامات پر مزدوری کرتے نظر آتے ہیں جو کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں ، محکمہ لیبراور چائلڈ لیبر کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کم سن بچے مختلف مقامات پر ہوٹلوں،چھوٹی فیکٹریوں،مختلف دوکانوں،ورکشاپز،ہوٹلوں،اور اینٹوں کے بھٹوں پر دن رات کام کررہے ہیں۔چائلڈ لیبر ایکٹ کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں۔ضلع بہاولپور کا لیبر ڈپیارٹمنٹ اور دیگر ادارے خاموش ہیںاور کاروائی نہ کررہے ہیں۔مقامی شہریوں مہر خادم حسین مہر رجب سیال،محمد اقبال ،زاہد صابر،سید عادل حسین شاہ ۔مختیار احمد تبسم،محمد ندیم،غلام مصطفی،نے بتایا ہے کہ چائلڈ لیبر سے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔۔حکومت پنجاب چائلڈ لیبر پر پابندی پر خلاف ورزی کا نوٹس لے اور ان غریب کم سن بچوں کی کفالت کیلئے وظائف دے کر ان کی تعلیم کا بندوبست کرے۔ تاکہ معصوم بچے محنت مزدوری کرنے کی بجائے تعلیم حاصل کرکے معاشرے کا مفید شہری بن سکیں -

اوچ شریف باغی ٹی وی:سبزی منڈی میں کیچڑ ،گندگی کے ڈھیر ،خریدار پریشان
اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)سبزی منڈی میں کیچڑ ،گندگی کے ڈھیر ،خریدار پریشان گزشتہ رات ہونے والی بارش نے اوچ شریف کی سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی کے انتظامات کی قلعی کھول دی۔بارش کے باعث سبزی منڈی میں تباہی مچ گئی اور جا بجا کیچڑ و گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ہونے والی بارش نے سبزی منڈی میں ترقیاتی کاموں اور بارش سے نمٹنے کے بہترین انتظامات کے دعووں کی قلعی کھول دی اور مارکیٹ کمیٹی کے بلند و بالا دعووں کے تمام پول کھل گئے۔ بارش کے بعد سبزی منڈی میں آنے جانے والے راستوں اور اندرونی گلیوں میں کیچڑ جمع ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں سبزی منڈی آنے والے خریداروں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سبزی منڈی کے داخلی راستوں پر بھی کیچڑ اور گندگی جمع ہے، جو گاڑیوں کی آمد و رفت میں مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔ سبزی منڈی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ اس وقت آم ناسپتی،کھمانی ۔اڑواور سیب کا بھرپور سیزن ہے۔
اور ان دنوں میں سبزی منڈی میں خریداروں کا بے پناہ رش ہے، تاہم سبزی منڈی کی موجودہ ناقص صورتحال اور گندگی کے باعث خریداروں کا یہاں آنا کسی امتحان سے کم نہیں ہوگا اور اگر مزید بارش ہوئی تو سبزی منڈی کی صورتحال مزید ابتر ہوجائیگی اور تاجروں و دکانداروں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا -

اوچ شریف : ملک بھرمیں 30 نادرا رجسٹریشن سنٹرز میں پاسپورٹ کاونٹر قائم،ضلع بہاولپور کی تحصیلیں نظر انداز
اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر کے 30 نادرا رجسٹریشن سنٹرز میں شہریوں کی سہولیات کے لئے پاسپورٹ کاونٹر قائم کرنے کی سہولت فراہم کر دی گئی ضلع بہاولپور اور انکی تحصیلوں کو نظر انداز کرنا تشویشناک ہے سینئر قانون دان محمد سہیل اکبر ملک نے ایک بیان میں کہا کہ گورنمٹ کا یہ اقدام قابل تعریف ہے کہ 30 چھوٹے شہروں میں نادرا آفس میں پاسپورٹ بھی بنانے کی سہولت دے دی گئی ہے اس کے برعکس بہاولپور کا کوئی شہر اس سکیم میں شامل نہیں ہے، ان کا کہنا ہے کہ ملتان ریجن کے 6 نادرا رجسٹریشن سنٹرز میں قائم ہونے والے پاسپورٹ کاؤنٹر فنکشنل ہو جائیں گے بہاولپور سمیت پنجاب کی بڑی تحصیل احمد پور شرقیہ کے نادرا رجسٹریشن سنٹر میں پاسپورٹ کاونٹر کا نام نہ ہونے سے مایوسی ہوئی ہے مزید ان کا کہنا تھا کہ بہاول پور ایک بہت بڑا ضلع ہے جس کے شہروں اوچشریف ، چنی گوٹھ ، احمد پور شرقیہ ، خیر پور ڈاہا ، دھوڑکوٹ ، ہتھیجی ، نوشہرہ و دیگر کے شہری پاسپورٹ بنوانے کے لئے بہاول پور جاتے ہیں اور سارا دن لائنوں میں لگے رہتے ہیں جہاں شدید رش کے باعث بعض اوقات کئی چکر لگا نے کے بعد پراسیس مکمل ہوتا ہے اور پھر پاسپورٹ وصول کرنے کے لئے پھر لمبا سفر طئے کرنا پڑتا ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر خان پور ، جام پور اور میلسی کے شناختی کارڈ آفسز میں پاسپورٹ کاونٹر بن سکتا یے تو پنجاب کی بڑی تحصیل احمد پور شرقیہ میں کیوں نہیں بن سکتا ، اگر ٹاون کمیٹی خان گڑھ کے شناختی کارڈ آفس میں پاسپورٹ کاونٹر بن سکتا ہے تو اوچ شریف کے شناختی کارڈ افس میں کیوں نہیں بن سکتا انہوں نے بہاولپور ڈویژن کے کسی بھی شہر اور تحصیل میں نادرا دفتر میں پاسپورٹ بنانے کی سہولت نہ دینا سراسر زیادتی ہے، بہاولپور ایئرپورٹ میں بھی ریگولر فلائٹ سروس بحال کی جائے اور بہاولپور کو خانیوال موٹروے سے ملایا جاے
-

ڈی جی خان :حدودتھانہ دراہمہ ،بڑھتی ہوئی چوری وڈکیتی کی وارداتیں ،عوام پریشان
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان یوسفزئی)حدودتھانہ دراہمہ ،بڑھتی ہوئی چوری وڈکیتی کی وارداتیں ،عوام پریشان ہیں ،تھانہ دراہمہ کے علاقہ پل غازیگھاٹ جو کہ ایک پکنک پوائنٹ ہے ،جہاں ہروقت گہماگہمی اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود رہتی ہے،اس وقت سنیٹرحافظ عبدالکریم کے پٹرول پمپ و زیتون ہوٹل چوروں کا خاص نشانہ اورآسان ٹارگٹ ہے ،ذرائع کے مطابق اب تک پٹرول پمپ اور زیتون ہوٹل کے ایریا سے 4 موٹرسائیکل چوری ہوچکے ہیں ،جنہیں پولیس تھانہ دراہمہ ریکورکرنے یاملزمان کوگرفتارکرنے میں ناکام ہے ،دوسری طرف زیتون ہوٹل اورپٹرول پمپ کے ایریامیں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے پٹرول پمپ اورزیتون ہوٹل کی ناقص سیکیورٹی کی صورتحال بھی عیاں ہوگئی ہے ،دوہفتے قبل محمد بلال ولد شیر محمد قوم پٹھان کاموٹرسائیکل بھی زیتون ہوٹل کے باہر سے چوری ہوگیا جس کامقدمہ نمبر378/23تھانہ دراہمہ میں درج ہے ،ایف آئی آرکے مطابق محمد بلال ولد شیر محمد قوم پٹھان سکنہ موضع بھی کھاڑک نے درخواست گزاری کہ میں محنت مزدوری کرتا ہوں۔ مورخہ 26.05.2023 پل غازی گھاٹ نزد ز تیون ہوٹل پر گیا، موٹر سائیکل 70 / CD نمبری AP2/5704 انجن نمبر E640755 چیسزنمبر HA375732 ماڈل 2023 کو ہوٹل کے باہر کھڑا کر دیا خود ہوٹل کے اندر چلا گیا، تھوڑی دیر کے بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل متنذ کرہ بالا نا موجود مسروق پایا واویلہ پر مسمیان 1- حاجی غلام عباس ولد غلام حسین قوم کھاڑک سکنہ موضع ٹبی کھاڑک 2۔ محمد جہانگیر ولد غلام شبیر قوم جتوئی سکنہ موضع دراہمہ آگے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا برائے کارروائی درخواست پیش کرتا ہوں میری کاروائی کی جاوے،اس درخواست پر تھانہ دراہمہ میں موٹرسائیکل چوری کی ایف آئی آرتو درج ہوگئی لیکن ابھی تک پولیس تھانہ دراہمہ نہ توچوروں کو پکڑسکی اور نہ ہی موٹرسائیکل برآمد کرسکی حالانکہ زیتون ہوٹل اور پٹرول پمپ پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہیں ۔
-

فرزندِ سیالکوٹ مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوۓ گزشتہ روز وزیرستان میں شہید،پورے فوجی اعزازکیساتھ سپرد خاک
سیالکوٹ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض )فرزندِ سیالکوٹ مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوۓ گزشتہ روز وزیرستان میں شہید،پورے فوجی اعزازکیساتھ سپرد خاک
تفصیل کے مطابق چوہدری انور پسوال وزیرستان میں مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوۓ گزشتہ روز شہید، ہوگۓ تھے ،آبائی گاؤں بجوات میں شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی.وزیرستان میں پاکستان کی دھرتی کی حفاظت کرتے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے والے وطن کے بیٹے چوہدری انور پسوال شہید کا تعلق سیالکوٹ کے علاقہ بجوات پل بجواں سے ہے. شہید کو انکے آبائی گاؤں میں پورے فوجی اعزاز کیساتھ ہزاروں کی تعداد میں فرزندان اسلام کی موجودگی میں بعد نماز جنازہ سپرد خاک کردیا گیا.
اس دوران شہید کے اہل خانہ کو پرچم اور شہید کی وردی و دیگر سامان پیش کیا گیا. شہید چوہدری انور پسوال کے جسد خاکی کو جب لایا گیا تو سیالکوٹ کے علاقہ بجوات کی فضائیں درود شریف اور نعرہ تکبیر کے نعروں سے جھوم اٹھیں. شہید کی ایمبولینس پر شہریوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ساتھ موجود آفیسران و فوجیوں کو بھی انتہائی عقیدتوں کے پھول نچھاور کئے. اس موقع پر شہید کیلئے اسکے لواحقین عزیز دوستوں کیجانب سے انتہائی رقت انگیز مناظر بھی دکھائی دئیے. لواحقین کا کہنا تھا کہ وطن کے بیٹے نے مادر وطن پر جان قربان کرکے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ۔اللہ پاک شہید کے درجات کو بلند سے بلند تر فرمائے۔

-

جاپان، طوفانی بارشیں،معمولات زندگی معطل، 3 افراد ہلاک
ٹوکیو،باغی ٹی وی(نیٹ نیوز) جاپان میں طوفانی بارشوں سے معمولات زندگی کو معطل ہوگئی ، 3 افراد ہلاک ۔ تفصیلات کے مطابق جاپان بھر میں غیر معمولی بارشوں کا سلسلہ دو دن سے جاری ہے، جس نے معمولات زندگی کو معطل کر کے رکھ دیا، انٹرنیٹ اور بجلی تاحال بحال نہیں ہوسکی۔ بارشوں کے نتیجے میں اب تک تین ہلاکتیں اور زحمی افراد کی تعداد 20 سے زائد رپورٹ کی گئی ہے، بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کی وجہ سے جاپان بھر کی فلائیٹس کنسل ہوگئی ہیں۔
اس صورتحال میں بُلٹ ٹرین کوعارضی طور پر بند کردیا گیا تھا جسے بعد میں بحال کر دیا گیا ہے، ہزاروں مسافر اب بھی اسٹیشنوں اور ائیرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔ کئی شہروں میں انٹرنیٹ اور بجلی تاحال بحال نہیں ہوا، نشیبی علاقوں سے پانی کو نکالا جا رہا ہے جبکہ علاقوں میں لینڈ سلائیڈ کی بھی اطلاعات ہیں۔ پانی کا دباؤ بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے حکومت کی طرف سے اعلانات کئے جارہے ہیں کہ لوگ دریا کے پاس جانے سے اجتناب کریں۔ -

شیخوپورہ: منت سماجت کے باوجود جیل انتظامیہ قیدی کوہسپتال نہ لے گئی ،قیدی جان بحق
شیخوپورہ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمحمد طلال سے) ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی سے قیدی جان کی بازی ہار گیا عباس نامی قیدی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے جیل انتظامیہ سے کئی روز تک ہسپتال لے جانے کے لیے منت سماجت کرتا رہا، قیدی دل کے مسئلے اور سینے میں درد کی کئی روز تک تک جیل انتظامیہ سے شکایت کرتا رہا، مگر کسی نے نہ سنی طبیعیت انتہائی ناساز ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر حالت مزید بگڑنے پر لاہور ریفر کر دیا گیا ،عباس میو ہسپتال لاہور میں دم توڑ گیا عباس علی ننکانہ صاحب کا رہائشی تھا اور 302 کے کیس میں جیل میں قید تھا لواحقین نے جیل انتظامیہ کی غفلت اور لا پرواہی پر اعلی حکام فوری طور پر نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے