Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • بہاولپور اکاؤنٹ آفس کر پشن اورفرعونیت میں تمام محکموں سے آگے

    بہاولپور اکاؤنٹ آفس کر پشن اورفرعونیت میں تمام محکموں سے آگے

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )بہاولپور کا اکاؤنٹ آفس فرعون اور کر پشن کا گڑھ بن گیا۔کسی بھی آ رڈر کو نہیں مانتا-
    محکمہ ہیلتھ ماں بچہ صحت پروگرام کے ملازمین کے ساتھ ظلم پچھلے 24 ماہ سے ذلیل و خوار پروگرام ڈائریکٹر کے آرڈر ماننے سے انکار سی او ہیلتھ کے آ ڈر ماننے سے انکار ڈسٹرکٹ کواڈینٹر کے آرڈر ماننے سے انکار اور تو اور بہاول پور ہائیکورٹ کے فیصلے کو بھی نہیں مانا ۔بہاولپور کا اکاؤنٹ آفیسر مختار بلوچ انسانیت کے نام پر ایک دھبہ ہے ، ماں بچہ صحت کے ملازمین ذہنی اذیت کا شکار، ملازمین کی حالت خود کشیوں تک پہنچ گئی ہے۔اکاؤنٹ آفیسر آے روز نئے نئے بہانے بناتا ہے جبکہ پنجاب کے 35 ضلعے سکیل کے حساب سے تنخواہیں دے رہے ہیں بہاولپور کا اکاؤنٹ آفس ملازمین سے ظلم اور زیادتیاں کر رہا ہے ،ہیلتھ آفیسر اور ملازمین اکاؤنٹ آفس کے چکر لگا لگا کے تھک چکے ہیں اکاؤنٹ آ فیسر مختیار کی اپنی بدمعاشیاں ہیں۔فی میل ایل ایچ وی کے ساتھ بدتمیز یاں یہ ان کامعمول ہے انہوں نے ایک ڈیکٹیڑر جمال کو اکاؤنٹ آفس بٹھایا ہوا ہے جو ہر ٹھیک بات پر کیڑے نکالتا ہےملازمین کو تنخواہیں دینے سے انکار، آے روز نیا اعتراض لگا دیتے ہیں جبکہ ملازمین کی تنخواہوں میں 15000 کی کٹوتیاں کی جا رہی ہیں .اکاؤنٹ آفیسر مختار بلوچ ملازمین کی تنخواہوں کا کروڑوں کا بجٹ کھا رہا ہے۔اکاؤنٹ آفس بہاولپور میں کوئی بھی کام رشوت کے بغیر نہیں ہوتا ان ملازمین کا قصور یہ ہے انہوں نے ان کو رشوت نہیں دی ۔18000 تنخواہ لینے والے ملازمین سے 20 لاکھ رشوت مانگتے ہیں ۔غریب ملازمین کہاں سے لائیں اتنے پیسے ۔پنجاب کے بڑے اکاؤنٹنٹ جنرل نے سب ملازمین کی تنخواہیں سکیل کے حساب سے جاری کی ہیں اس کے ثبوت بھی دکھائے ہیں ان کو بھی ماننے سے مختار بلوچ اکاؤنٹ آفیسر نے انکار کر دیا جبکہ ملازمین کے کنٹریکٹ میں تو سیع پنجاب کی کیبنٹ نے دی ہیں، مختار اکاؤنٹ آفیسر کسی کی بھی آرڈر کو نہیں مانتا اب ملازمین نے ظلم کے خلاف جنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔اگر ہمارہ یہ مسئلہ حل نہ کیا گیا تو سب ملازمین اکاؤنٹ آ فس کے اندر اتجاج کریں گے ہماری وزیر اعلیٰ پنجاب۔وزیر صحت سے اپیل ہیں ۔اس طرح کے آفیسر کا تبادلہ کیا جائے ۔ملازمین کی اس اکاؤنٹ آفیسر سے جان چھڑای جاے

  • ڈیرہ غازی خان: گدائی چونگی کے قریب گھر میں موجود ایرانی ڈیزل کو آگ لگ گئی

    ڈیرہ غازی خان: گدائی چونگی کے قریب گھر میں موجود ایرانی ڈیزل کو آگ لگ گئی

    کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہد خان )گدائی چونگی کے قریب گھر میں موجود ایرانی ڈیزل کو آگ لگ گئی
    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان گدائی چونگی کے قریب گھر میں موجود ایرانی ڈیزل کوآگ لگ گئی جس کی وجہ سے گھر میں موجود سامان جل گیا ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی بھر مار ہے لوگ کاروبار کرنے کے لیے ایرانی ڈیزل اور پیٹرول گھروں میں اسٹور کر رہے ہیں موجودہ حکومت کو اس کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے ،موقع پر موجود لوگوں کے مطابق یہ آگ گھر والوں کی لاپرواہی کی وجہ سے لگی ذرائع کے مطابق گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا موقع پر موجود لوگوں نے ریسکیو 1122 کو کال کی ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے

  • پیپلزپارٹی کے چودھری لطیف اکبر نے سپیکر آزاد کشمیرقانون سازاسمبلی کاحلف اٹھالیا

    پیپلزپارٹی کے چودھری لطیف اکبر نے سپیکر آزاد کشمیرقانون سازاسمبلی کاحلف اٹھالیا

    مظفرآباد،باغی ٹی وی (ویب نیوز)پیپلزپارٹی کے چودھری لطیف اکبر 19 ووٹ لےکر سپیکر آزاد کشمیر منتخب ہو گئے، نومنتخب سپیکر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی چودھری لطیف اکبر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، ڈپٹی سپیکر چودھری ریاض گجر نے ان سے حلف لیا۔
    تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی، ایوان میں حاضر اراکین کی تعداد 41 تھی،19 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا، 11 اراکین اسمبلی غیر حاضر رہے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے ہی اپنا ووٹ کاسٹ کیا ہے، پی ٹی آئی سمیت فارورڈ بلاک کے اراکین نے ووٹ کاسٹ نہیں کئے۔ پیپلزپارٹی کے چودھری لطیف اکبر 19 ووٹ لے کر سپیکر منتخب ہو گئے،ڈپٹی سپیکر چودھری ریاض نے کہاکہ اگر صرف دو ہی امیدوار ہوں تو زیادہ ووٹ لینے والا سپیکر منتخب ہو جاتا ہے، نومنتخب سپیکر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے حلف اٹھا لیا، ڈپٹی سپیکر چودھری ریاض گجر نے ان سے حلف لیا۔ لطیف اکبر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے 14 ویں سپیکر منتخب ہوئے ہیں، چوہدری لطیف اکبر کرسی پر براجمان ہیں۔

  • گوجرخان :بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا

    گوجرخان :بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا

    گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) ہفتہ کے روز تھانہ مندرہ کے علاقہ چٹھ ماہندر میں معمولی تلخ کلامی پر طیش میں آکر بھائی نے بھائی کو پےدر پے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ملزم گلفراز نے نشے کے لیے پیسے نہ دینے پر اپنے حقیقی چھوٹے بھائی یاسر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ،مندرہ پولیس اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اندراج مقدمہ کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی

  • چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وفد کے ہمراہ 5 جون کو روس جائیں گے

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وفد کے ہمراہ 5 جون کو روس جائیں گے

    اسلام آباد(باغی ٹی وی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی روسی حکومت کی خصوصی دعوت پر روس کا دورہ کرینگے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی 5تا8جون روس کاسرکاری دورہ کریں گے ،چیئرمین سینیٹ پارلیمانی وفد کے ہمراہ 5جون کو ماسکو پہنچیں گے ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اعلیٰ روسی حکام سے ملاقاتیں کریں گے ،تاریخ میں پہلی بارکوئی پاکستانی چیئرمین سینیٹ کا روس کے پارلیمنٹ سے خطاب کرینگے۔

  • نیب نے عثمان بزدار کے دور میں ہونے والی تقرریوں، تبادلوں پر تحقیقات کا آغاز کردیا

    نیب نے عثمان بزدار کے دور میں ہونے والی تقرریوں، تبادلوں پر تحقیقات کا آغاز کردیا

    لاہور(باغی ٹی وی )سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے ان کے دور میں ہونے والی تقرریوں اور تبادلوں پر بھی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
    نیب لاہور نے سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے بعد ان کے دور میں کی گئی تقرریوں اور تبادلوں کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے سیکرٹری سروسز پنجاب سے تعیناتیوں کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
    نیب نے اس سے پہلے سیکرٹری مواصلات کو بھی ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی مگر ان کی طرف سے ابھی تک ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔
    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ تقرر و تبادلوں میں فرح گوگی اور سابق پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید بھی شامل ہیں۔عثمان بزدار پر اپنی وزارت اعلیٰ کے دور میں تقرر و تبادلوں میں کروڑوں روپے کی رشوت لینے کا الزام ہے۔

  • ڈی جی خان : پاکستان زندہ، باد پاک فوج اور پنجاب پولیس زندہ باد ریلی

    ڈی جی خان : پاکستان زندہ، باد پاک فوج اور پنجاب پولیس زندہ باد ریلی

    ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (جواد اکبرسٹی رپورٹ)پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ پنجاب پولیس زندہ باد ریلی میں متحدہ امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کی نمائندگی کرتے ہوئے سفیرامن مولانا قاری جمال عبدالناصر نے مسیحی برادری کے چرچ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اداروں اور فورسز کیخلاف سازش کرنے والوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک دشمن عناصر کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے اور عبرتناک سزا دیجائے، کمشنر ڈیرہ غازی خان آرپی او ڈوپژن ڈیرہ غازیخان ڈپٹی کمشنر ڈی پی او ڈیرہ علاقے امن وامان کیلئے خو منصوبہ بندی کریں گے ھم انتظامیہ کے شانہ بشانہ قیام امن کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں اس موقعہ پر جمعیت علماء پاکستان نورانی گروپ کے صدر علامہ پیر عبدالغفور سیفی جمعیت اہلحدیث کے مخدوم زاھد قریشی سلیم الیاس مسیحی مولانا فھد عزیز بلوچ عمرفاروق مکی قمبر علی شمسی ودیگر معززین شہر موجود تھے-

  • اوکاڑہ : تھانہ صدر دیپال پور کی حدود میں ڈکیتی،ایک شخص قتل

    اوکاڑہ : تھانہ صدر دیپال پور کی حدود میں ڈکیتی،ایک شخص قتل

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر ) دیپالپور تھانہ صدر دیپال پور کی حدود چک تھاور میں ڈکیتی کی واردات مالک قتل
    چار مسلح ڈاکو محنت کش کے احاطہ سے چار قیمتی بکرے چوری کر کے فرار ہو رہے تھے کہ مزاحمت پر بزرگ کو تشدد کر کے قتل کردیا
    ڈاکوؤں نے بزرگ کو چارپائی کے ساتھ باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت اللہ یار سردار علی کے نام سے ہوئی
    بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی واردات پر شہریوں میں تشویش کی لہر،متاثرہ خاندان نے ڈی پی او اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لے کر ڈاکوؤں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

  • سیالکوٹ : ممکنہ سیلاب کے پیش نظرتمام متعلقہ محکمے اپنی تیاریاں مکمل رکھیں – ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ : ممکنہ سیلاب کے پیش نظرتمام متعلقہ محکمے اپنی تیاریاں مکمل رکھیں – ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرشاہد ریاض ) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں بہنے والے دریاؤں اور برساتی نالوں میں ممکنہ طغیانی سے بچاؤ کیلئے پر فلڈ پلان 2023ء کے مطابق تمام متعلقہ محکمے اپنی تیاریاں مکمل رکھیں۔ یہ ہدایات انہوں نے پری فلڈ ارینجنمنٹ کے سلسلہ میں ڈی سی آفس کمیٹی میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ فیصل احمد اور اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر محمود منج کے علاوہ تمام محکموں کے متعلقہ مقامی حکام موجود ہیں۔ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ شہر سے گذرنے والے نالہ بھیڈ کی ڈی سلٹنگ کا فوری آغاز کرے اور نالہ بھیڈ پر پلوں کے نیچے سے لازمی صفائی کی جائے، ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کارپوریشن, ضلع کونسل اور میونسپل کمٹیز کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ فلڈ فائٹنگ آلات ، ڈی واٹرنگ سیٹس اور ڈسپوزل اسٹیشن کو اسٹینڈ بائی رکھیں اور اربن فلڈ پلان بنائیں اور شہروں میں ایسی نشیبی علاقے جہاں پر بارشی پانی کو نکالنے کیلئے ڈی واٹرنگ سیٹس لگانے پڑ سکتے ہیں ان جگہوں نشاہدہی کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر محکمہ ایریگیشن کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ وہ ضلع سیالکوٹ سے گذرنے والے دریا ، نہروں اور برساتی نالوں کے حفاظتی بندوں اور پشتوں کی تفصیلی انسپکشنز رپورٹ جمع کروائیں۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے نیو سبزی و فروٹ منڈی ایمن آباد روڈ سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ سبزیوں اور پھلوں کی طلب و رسد کا جائزہ لیا گیا اور ہونے والے نیلامیوں کے عمل چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تالاب شیخ مولا اسٹیڈیم کی بحالی اور دیوار سیالکوٹ کی تزئین و طالبات آرائش کے منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔

  • ننکانہ : پیر سید یعقوب شاہ جعفری کے عرس کی 2 روزہ تقریبات 5 جون سے شروع ہوں گی

    ننکانہ : پیر سید یعقوب شاہ جعفری کے عرس کی 2 روزہ تقریبات 5 جون سے شروع ہوں گی

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)پیر سید یعقوب شاہ جعفری کے عرس کی 2 روزہ تقریبات 5 جون سے شروع ہوں گی
    تفصیل کے مطابق ننکانہ صاحب میں معروف مذہبی و روحانی شخصیت پیر سید یعقوب شاہ ترمذی جعفری اور پیرسید شاہد حسین ترمذی کےسالانہ عرس کی2 روزہ تقریبات 5 جون بروز سوموار سے دربار عالیہ پر زیر سرپرستی پیر سید شبیر حسین شاہ ترمذی پیر سید مجاہد حسین شاہ ترمذی اور زیر نگرانی پیرسید حسن شاہ ترمذی شروع ہوں گے تقریبات میں شرکت کے لیے ملک بھر سے زائرین اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد ننکانہ صاحب پہنچ رہی ہے, سجادہ نشین دربار عالیہ سید زاہد حسین ترمذی نے بتایا ہے 5 جون صبح بعد از نماز فجر قرآن خوانی ہوگی آٹھ بجے دربار شریف کو غسل دیا جائے گا جس کے بعد محفل میلاد مصطفے صلى الله عليه واله وسلم برائے خواتین منعقد ہوگی جس سے مذہبی سکالر سیدہ پروفیسر فائزہ جیلانی خطاب فرمائیں گی اور چھ جون بروز منگل کو سینکٹروں عقیدت مند اور مریدین پیر سید محمد یعقوب شاہ جعفری ترمذی اور پیر سید شاہد حسین ترمذی کے مزار کی چادر پوشی کریں گے اور ساڑھے گیارہ بجے دن عرس مبارک کی مرکزی تقریب میں عقیدت مندوں اور مریدین اور عرس مبارک کے شرکاء سے علامہ عدنان وحید قاسمی آف فاروق آباد خصوصی خطاب فرمائیں گے بعد از دعا لنگر عام ہوگا جبکہ بعد نماز عشاء محفل سماع ہوگی جس میں استاد بدر میاں داد خان کا صاحبزادہ سکندر میاں داد فریدی آف پاکپتن شریف و ہمنوا اور درباری قوال شمس الدین اور ہمنوااپنا کلام پیش کریں گے سالانہ عرس کی تقریبات کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں