Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • چنیوٹ :ایڈز بےقابو ہونے لگا، 2 ماہ میں 40 نئے کیسزرپورٹ

    چنیوٹ :ایڈز بےقابو ہونے لگا، 2 ماہ میں 40 نئے کیسزرپورٹ

    چنیوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار طاہر سیال کی رپورٹ)ایڈز بےقابو ہونے لگا، 2 ماہ میں 40 نئے کیسزرپورٹ
    تفصیل کے مطابق چنیوٹ میں ایڈز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، 2 ماہ میں 40 نئےکیسز سامنے آگئے، تین سال میں رپورٹ کیسز 715 ہوگئے ۔موجودہ حکومت اور محکمہ صحت ہنگامی بنیادوں پر تدارک کے لیئے لائحہ عمل طے کریں،
    چنیوٹ میں ایچ آئی وی کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام چنیوٹ کے ڈیٹا کے مطابق مئی میں 62 افراد کی سکریننگ کی گئی۔ جن میں سے 22 افراد میں ایڈز پازیٹیو پایا گیا۔ جبکہ اپریل میں بھی 18 افراد میں ایڈز کی تشخیص ہوئی کوآرڈینیٹر ایڈز کنٹرول پروگرام چنیوٹ اظہر عباس کا کہنا ہے کہ ایڈز پھیلنے کی وجوہات اتائیت ، غیر محفوظ جنسی عمل،اور غیر محفوظ انتقال خون ہے، مسلسل بخار، وزن کا کم ہونا، پیٹ خراب رہنا ایڈز کی علامات ہیں ، انکا مزید کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیومیں موجود ایڈز کنٹرول کلینک میں تمام سکریننگ اور علاج کے ساتھ ساتھ مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں .
    دوسری طرف چنیوٹ کی سیاسی ،سماجی اور مذہبی حلقوں نے ایڈز کے بڑھتے ہوئے کیسز پر کہاکہ یہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ چنیوٹ میں صرف 2 ماہ کے دوران ایڈز کے 40 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ،ممکنہ طور یہ تعداد زیادہ بھی ہوسکتی ہے ،محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے.

  • ڈی آئی خان: تھانہ کینٹ کی حدود میں ڈکیتی، مزاحمت پر ایک شخص قتل

    ڈی آئی خان: تھانہ کینٹ کی حدود میں ڈکیتی، مزاحمت پر ایک شخص قتل

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)تھانہ کینٹ کی حدود میں ڈکیتی کی واردات‘ مزاحمت پر ایک شخص قتل‘ ڈاکو 30ہزار نقد لوٹ کر لے گئے
    تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع مشن موڑ کے قریب اور تبلیغی مرکز سے ملحقہ الحافظ بیکری پر رات گئے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر لکی مروت کے گاﺅں شاہ حسن خیل کے ناظم عبدالمالک کے کزن دل جان مروت کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ،ایس ڈی پی او سٹی سرکل حافظ محمد عدنان کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج سے عن قریب ڈاکوﺅں کو گرفتار کر لیا جائے گا اسی طرح تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں بھی ڈکیتی کی واردات جاتے ہوئے ڈاکو رکشہ چھین کر فرار ہو گئے۔ واضح رہے کہ مقتول دل جان مروت کا چار ماہ پہلے سمیع اللہ نامی جوان بیٹا روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہو گیا تھا۔

  • رحیمیارخان :موٹر وے ایم 5 ، کار اور ٹریلرمیں ٹکر،3 افراد جاں بحق

    رحیمیارخان :موٹر وے ایم 5 ، کار اور ٹریلرمیں ٹکر،3 افراد جاں بحق

    رحیم یار خان موٹر وے ایم 5 پر ترنڈہ محمد پناہ انٹر چینج کے قریب تیز رفتار کار ٹریلر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 خواتین اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
    موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا، تیز رفتار کار ٹریلر سے جا ٹکرائی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو کی مدد سے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حادثے میں زخمی ہونے والے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
    رپورٹس کے مطابق فیملی سکھر سے موٹر وے ایم 5 کے راستے ملتان جا رہی تھی جو ترنڈہ محمد پناہ انٹر چینج کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔

  • چترال :خوبصورت وادی آیون میں ایک شخص نےریکارڈ قائم کرتے ہوئے بنجر پہاڑکو جنگل میں تبدیل کردیا

    چترال :خوبصورت وادی آیون میں ایک شخص نےریکارڈ قائم کرتے ہوئے بنجر پہاڑکو جنگل میں تبدیل کردیا

    چترال کی خوبصورت وادی آیون میں ایک مقامی شحص نے ہمت اور محنت کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ چار سال مسلسل محنت کرتے ہوئے ایک بنجر پہاڑ کو جنگل میں بدل دیا، مگر یہاں رہنے والے 400 لوگ مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کیلئے اور اس سیاحتی مقام پر آنے والے سیاحوں کیلئے راستے کا بندوبست کیا جائے تاکہ یہ علاقہ بھی سیاحت کی مد میں ترقی کرسکے۔ تفصیل گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں

  • اوچ شریف :مبینہ تشدد زدہ نعش کے پوسٹ مارٹم میں کوتاہی برتنے پر4 ڈاکٹرز کی آج طلبی

    اوچ شریف :مبینہ تشدد زدہ نعش کے پوسٹ مارٹم میں کوتاہی برتنے پر4 ڈاکٹرز کی آج طلبی

    اوچشریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) مبینہ تشدد زدہ نعش کے پوسٹ مارٹم میں کوتاہی برتنے اور لواحقین کوذلیل وخوار کرنے بارے محکمہ صحت کا بڑا ایکشن، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالغنی شیخ سمیت 4 ڈاکٹرز کی طلبی، آج ڈائریکٹر ہیلتھ بہاولپور ڈویژن کے رو برو پیش ہونے کے احکامات جاری،
    تفصیلات کے مطابق اکبر ٹاؤن اوچشریف کے رہائشی عبدالجبار نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو درخوست گزاری، جس میں مبینہ طور پر الزام عائد کیا گیا کہ رورل ہیلتھ سنٹر اوچشریف کے ڈاکٹر عجمی منیر سمیت دیگر ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز نے ان کے عزیز کی نعش کے پوسٹ مارٹم کے لیے گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکاۓ رکھا اور انہیں شدید ذلیل وخوار کیا گیا، جب لواحقین نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالغنی شیخ کو شکایات درج کرائی تو موصوف نے بھی جلتی پر تیل کا کام کرتے ہوئے لواحقین کی داد رسی کے لیے فوری طور پر موقع پر اپنی آمد کا کہہ کر ٹرخا دیا، اور ساری رات کے کٹھن انتظار کے باوجود موصوف نہ تشریف لائے ، جبکہ دوسری طرف مذکورہ لاش کے لواحقین غمگین حالت میں ڈبل خواری کا سامنا کرتے رہے، جس پر مزکورہ درخواست گزار کی جانب سے اعلیٰ حکام کو بذریعہ درخواست شکایت کرنے پر محکمہ صحت کی جانب سے ایکشن لے لیا گیاہے، جاری ہونے والے نوٹس کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالغنی شیخ، ڈاکٹر عجمی منیر ،ڈاکٹر عثمان ظفر اور ڈاکٹر عامر بخاری کو انکوائری کے لیے بتاریخ آج 3 جون کو ڈائریکٹر ہیلتھ بہاولپور کے رو برو پیش ہونے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں، تاکہ معاملہ کی شفاف تحقیقات کرکے اس دلخراش واقعہ کے مرتکب ذمہ داران اور مذکورہ ڈاکٹرز کے شعبہء مسیحائی کے فرائض عین بارے مبینہ مجرمانہ غفلت برتنے والوں کے محاسبہ کو یقینی بنایا جا سکے

  • اوچ شریف :نائب صدرسول سوسائٹی شفیق شہزاد خان کی ایم این اے مخدوم سید سمیع حسن گیلانی سے ملاقات

    اوچ شریف :نائب صدرسول سوسائٹی شفیق شہزاد خان کی ایم این اے مخدوم سید سمیع حسن گیلانی سے ملاقات

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچشریف کی سیاسی وسماجی شخصیت نائب صدر اوچ سول سوسائٹی شفیق شہزاد خان کی ایم این اے مخدوم سید سمیع حسن گیلانی این اے174 سے خوشگوار ماحول میں ملاقات علاقائی اور سیاسی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے مخدوم سید سمیع حسن گیلانی این اے174 نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا رخ حلقے کی طرف موڑ دیا حلقہ بھر میں اربوں روپے مالیت کے ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کر حلقے کی محرومیوں کو دور کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں حلقہ بھر کی تمام یونین کونسلز میں 100 کروڑسے زیادہ سولنگ کے منصوبے دیے کروڑوں روپے کی لاگت سے 600 کے قریب بستیوں کو نیو بجلی کے منصوبے دیکر انکی زندگی سے اندھیرے ختم کیے اور مزید بستیوں کے سروے جاری ہیں حلقہ بھر میں عوامی ڈیمانڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے 300 کے قریب 50 کےوی 100 کےوی اور200 کےوی کے نیو بجلی ٹرانسفارمر تبدیل کروادیے 150 کروڑ سے زائد لاگت سے اوچشریف تا احمد پور شرقیہ دو رویہ روڈ مکمل کراہی 56 کروڑ کی لاگت سے ہسپتال اوچشریف کو ٹی ایچ او لیول پہ اپ گریڈ کرایا جس پہ کام تیزی سے جاری ھے جس سے اوچشریف اور گردنواح کے لاکھوں لوگ سستے اور میعاری علاج سے مستفید ھونگے 2 کروڑ سے زائد مالیت سے مختلف علاقوں میں نہری پل بناے گئے ہیں کروڑوں روپے کی لاگت سے حلقہ بھر کے ۔مختلف علاقوں میں 100 کلو میٹر میٹل روڈ کے منصوبے مکمل کراکر حلقے بھر سڑکوں کا جال بچھا دیا اوچشریف میں 8 بیڈ پر مشتمل ڈیلاسزز یونٹ کا منصوبہ مکمل کرایا اوچشریف چنی گوٹھ دھوڑکوٹ احمد پور شرقیہ سمیت سیوریج اور ٹف ٹائیل فراہم کیے مزید 250 کروڑ کے منصوبوں کے جلد ٹینڈر لگ جائیں گے جس سے حلقہ بھر کی عوام مستفید ھونگے میرے دروازے ھر خاص عام کے لیے کھلے رہتے ہیں عوامی مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں میرے سیاسی مخالفین نے حلقے بھر کو محرومیوں کی طرف دھکیل دیا تھا دن رات حلقے کی عوام کے تعمیروترقی کےلیے کوشاں مخالفین کی بے جا تنقید کا جواب ترقیاتی کاموں سے دے رھے ہیں آہندہ الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر لڑیں گے مخالفین صبر کریں عوام سے کیے تمام وعدے پورے کریں گے شفیق شہزاد خان نے حلقے بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروانے پہ اہم این اے مخدوم سید سمیع حسن گیلانی این اے174 کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کا یہ سفر جاری ساری رھے گا اور ایم این اے مخدوم سید سمیع حسن گیلانی این اے174 آہندہ الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر جیت کر عوام کی خدمت جاری رکھیں گے

  • اوچ شریف : چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، شہریوں کی راتوں کی نیند اُڑ گئی

    اوچ شریف : چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، شہریوں کی راتوں کی نیند اُڑ گئی

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) تھانہ اوچ شریف کی حدود میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، شہریوں میں تشویش
    تھانہ اوچ شریف پولیس کیلئے نامعلوم چور چیلنج بن گئے،چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، شہری خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے،سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر،بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے کیمطابق اوچ شریف کے نواحی علاقوں میں نامعلوم چوروں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں اوچ شریف پولیس کیلئے چیلنچ بنتی جارہی ہے اوچ شریف شہر میں آئے روز موٹر سائیکل،سمیت گھروں اور دکانوں میں نقب زنی لوٹ مار، دیگر وارداتیں عام ہوگئی ہے گذشتہ روز تھانہ اوچ شریف کے نواحی علاقے موضع گمانی میں نماز جمعہ کے وقت نمازیوں کے دو نیو موٹر سائیکل چور لے اڑے اس سے قبل گزشتہ رات سکنہ صادق آباد کے رہائشی محمد سجاد ولد ریاض حسین گھر جا رہا تھا تین نا معلوم ڈیکیت گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے واضع رہے کہ کچھ عرصہ سے تھانہ اوچ شریف و گردونواح میں چوری و ڈکیتیوں قتل وغارت کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے جس سے شہری سخت پریشان ہیں شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ اوچ شریف کی حدود میں چوریوں، ڈکیتوں میں اضافہ مقامی پولیس تھانے میں محدود ہو کر رہ گئی، اہل علاقہ کی ڈاکوﺅں، چوروں کے خوف سے رات کی نیند اڑ گئی، انہوں نے کہا کہ علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کی انتہا کر دی، تھانہ اوچ شریف کی پولیس کسی بھی ڈاکو، چور کو موقع واردات سے پکڑنے میں برُی طر ح نا کام رہی، چور، ڈاکو سارا دن علاقوں میں سرعام دن درندتے پھر رہے ہیں اور دیکھتے رہتے ہیں کہ کس گھر یا دوکان کا دروازہ باہر سے لوک ہے، رات کے وقت موقع پا کر کنڈے توڑ کر گھر کا صفایا کر جاتے ہیں
    اوچ شریف شہر میں چوری،لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں دوسری جانب سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے اور انہوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر اوچ شریف کے شہریوں کو تحفظ فراہمی سمیت چوروں کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے

  • گو جرہ :چلو چلو اسلام آباد چلو،سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ کے لئے احتجاج

    گو جرہ :چلو چلو اسلام آباد چلو،سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ کے لئے احتجاج

    گو جرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)چلو چلو اسلام آباد چلو،سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ کے لئے احتجاج
    تفصیل کے مطابق اگیگا فیصل آباد ڈویژن ، آج پنجاب ٹیچر یونین ڈسٹرکٹ فیصل آباد کی ضلعی باڈی کا اجلاس زیر صدارت چوہدری بشارت علی چٹھہ ڈویژنل صدرپنجاب ٹیچرز یونین وصدر اگیگا فیصل آباد ڈویژن منعقد ہوا جس میں بہت سے یونین نمائندگان اور ٹیچر برادری نے شرکت کی اجلاس میں یونین نمائندگان اور ٹیچر برادری کو موجودہ مسائل سے آگاہ کیا گیا کہ مہنگائی کا تناسب اتنا بڑھ چکا ہے کہ گورنمنٹ ملازمین کا زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے اس سال کے اندر مہنگائی تقریباً دو سو پرسنٹ بڑھ چکی ہے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہ وہی سابقہ ہےاس لئے ہم پنجاب گورنمنٹ سے اور وفاقی گورنمنٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100 پرسنٹ اضافہ کیا جائے ۔ ہاؤس رینٹ اور میڈیکل الاؤنس میں بھی100% اضافہ کیا جائے اس سلسلے میں انشاءاللہ پنجاب ٹیچر یونین اگیگا کے پلیٹ فارم سے اسلام آباد میں 8جون کو احتجاج کر رہی ہے ہم انشاء اللہ فیصل آباد کی نمائندگی کرتے ہوئے اگیگا کے پلیٹ فارم سے بھرپور شرکت کریں گے اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوے سرکاری ملازمین کے مسائل کے سلسلے میں میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کریں گے تمام اساتذہ اور یونین نمائندگان نے اس بات کی تصدیق کی کہ انشاءاللہ فیصل آباد کی بھرپور نمائندگی ہوگی اور اپنے حق کے لیے انشاءاللہ احتجاج میں شامل ہوں گے

  • کامونکے : تحصیل بار ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر اوران کے چچا نمازجنازہ ادا کردی گئی

    کامونکے : تحصیل بار ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر اوران کے چچا نمازجنازہ ادا کردی گئی

    کامونکے،باغی ٹی وی (نامہ نگار ڈاکٹر محمد اویس مغل کی رپورٹ ) تحصیل بار ایسوسی ایشن کامونکے کے سابق نائب صدر رانا نعیم رضا خاں اور ان کے چچا رانا آصف علی خاں کو گزشتہ روز بھلوال میں دیرینہ رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔مرحومین کی نماز جنازہ سادھوکے میں ادا کی گئی جس میں صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن کامونکے رانا عثمان مجید خاں،جنرل سیکرٹری ذوالقرنین حیدر ورک،سابق وائس چیئرمین یونین کونسل حافظ غلام رسول،سابق جنرل سیکرٹری بار کاشف شہزاد سندھو،چودھری نصر اللہ چیمہ،رانا تنصیر ارشد،سابق صدر افضال حسین رانا، عارف محمود گورائیہ،سردار نصیب ڈوگر،امیدوار برائے صدر ملک آفتاب اسلم،امیدوار برائے جنرل سیکریٹری محمد مبشر مغل،توصیف ڈار،محمد سفیان مغل ،عبدالقادر گل،یاسر عرفات رامے سمیت وکلاء برادری،سماجی سیاسی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی،بعدازاں مرحومین کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان سادھوکے میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اثناء قتل کی اس واردات کیخلاف ڈویثرن گوجرانوالہ کی طرح کامونکے بار میں مکمل ہڑتال کی گئی اور وکلاء برادری کی جانب سے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

  • نواب شاہ : زمین کے  تنازعہ پرایک شخص قتل، ورثاءکا لاش قومی شاہراہ پر رکھ کر دھرنا

    نواب شاہ : زمین کے تنازعہ پرایک شخص قتل، ورثاءکا لاش قومی شاہراہ پر رکھ کر دھرنا

    نواب شاہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعنایت بلادی) زمین کے تنازعہ پر جگھڑا، ایک شخص قتل ، ورثاءکا لاش قومی شاہراہ پر رکھ کر دھرنا
    تفصیل کے مطابق نواب شاہ کی تحصیل قاضی احمد میں تھانہ کی حدود میں زمین کے تنازعہ پر گذشتہ روز قتل ہونے والے نوجوان کے ورثا ء نے لاش قومی شاہراہ پر رکھ کر روڈ بلاک کر دیا ،مظاہرین کی جانب سے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، روڈ بلاک ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، دھرنے کے باعث کراچی سے لاہور اور لاہور سے کراچی جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی ، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس موقع پر ورثا ء کا کہنا تھا کہ پولیس انتظامیہ قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرنے کے بجائے تحفظ فراہم کررہی ہے اورہمیں دھمکا رہی ہے


    مظاہرین نے ایس ایس پی سمیت اعلی حکام سے فوری نوٹس لے ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ،دوسری جانب ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ، جو ملزمان کی تلاش کررہی ہیں ، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے ورثاء کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔