اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) متحدہ پریس کلب اوچ شریف کا اجلاس، انچارج پٹرولنگ پوسٹ جبار شہید جمیل چٹھہ کے غیر پیشہ ورانہ رویہ کی سخت مذمت، اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے شریف شہریوں کو تضحیک کا نشانہ بنانے والے اے ایس آئی کے خلاف باقاعدہ محکمانہ کاروائی کیلئے ڈی پی او بہاول پور اور ایس پی پٹرولنگ پولیس بہاولپور سے پانچ رکنی وفد ملاقات کرے گا، وردی کی آڑ میں چوراہوں پر لوٹ مار کرنے اور افسران کو فرضی کارکردگی دکھا کر خوش کرنے والے اہلکاروں کے خلاف ناقابل تردید ثبوت بھی پیش کئے جائیں گے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متحدہ پریس کلب اوچ شریف سمیت دیگر تمام صحافتی تنظیموں کے ہمراہ پٹرولنگ پولیس کی تمام میڈیا کوریج کا مکمل بائیکاٹ بھی کیا جائے گا جس کیلئے تحصیل سطح پر ایک مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے گا اجلاس میں قرار داد منظور کی گئی جس میں جمیل چٹھہ اے ایس آئی کے ناروا روپے پر سخت مزمت کا اظہار کرتے ہوئے ایس پی پٹرولنگ پولیس بہاولپور سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر انچارج چوکی جبار شہید کو تبدیل کر کوئی فرض شناس آفیسر تعینات کیا جائے
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

گوجرہ : سابقہ دشمنی، مسلح افراد کی فائر نگ سے ایک شخص قتل دوسرا زخمی
گوجرہ،باغی ٹی وی(نامہ نگارعبدالرحمن جٹ)سابقہ دشمنی پر مسلح افراد نے فائر نگ کر کے ایک شخص کو قتل جبکہ دوسرے کو شدید زخمی کر دیا۔معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر347ج ب کے ذیشان اشرف،عمران اشرف،رمضان اشرف اڈا نواں لاہور پر موجود تھے کہ اسی دوران مرید حسین وغیرہ مسلح ہو کر آگئے اوران پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ذیشان اور رمضان شدید زخمی ہو گئے جبکہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے ذیشان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا شدید زخمی رمضان کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹرنواں لاہور منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔جبکہ ملزمان موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے۔اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہورپولیس نے مقتول کی نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی وجہ عناد دونوں پارٹیوں کی آپس میں سابقہ دشمنی بتائی جاتی ہے اورپولیس مصروف کارروائی ہے۔
-

سیالکوٹ :سرکل آفیسراینٹی کرپشن سیالکوٹ انسپکٹر رانا محمد نوازڈی ایس پی پروموٹ
سیالکوٹ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سرکل آفیسراینٹی کرپشن سیالکوٹ انسپکٹر رانا محمد نواز کوبہترین ریکارڈ اور اچھی شہرت کی بنا پر ڈی ایس پی کے عہدے پر پروموٹ کر دیا.
رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب بھر میں سے بہترین ریکارڈ اور اچھی شہرت کے حامل 62 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی دینے کے احکامات جاری کیے جن میں سے ایک فرض شناس پولیس آفیسر رانا محمد نواز کو میرٹ پر سیالکوٹ میں ڈی ایس پی کے عہدے پر پرموٹ کیا گیا ہے۔ انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے والے رانا محمد نواز پنجاب پولیس اور محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں. گجرانوالہ سے سیالکوٹ میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن تعینات ہونےکے بعد رانا محمد نواز نے کرپشن کے خاص و عام کیسز کونمٹانے اور ان کو منطقی انجام تک پہنچانے میں یکسوئی، لگن اور ایمانداری کے ساتھ محکمانہ خدمات سر انجام دیتے ہوئے مثالی کردار ادا کیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن انسپکٹر رانا محمد نواز کی ماہرانہ صلاحتیوں، بہتریں ریکارڈ اور اچھی شہرت رکھنے پر ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایس پی کا عہدہ ملنے پر رانا محمد نواز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ محکمانہ ترقی درحقیقت پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ تمام پروموٹ ہونے والے انسپکٹرز فیلڈ تجربے کی روشنی میں اپنا کمانڈنگ کردار موثر طور پر ادا کریں -

اوچ شریف : پیٹرولنگ پوسٹ گبر آرائیں کی مئی 2023 کی کارکردگی رپورٹ جاری
اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) پیٹرولنگ پوسٹ گبر آرائیں کی ماہ مئی 2023 کی کارکردگی رپورٹ جاری، ڈرائیوران کو لیکچرز، آگاہی پمفلٹ تقسیم۔ تفصیل کے مطابق DSP/PHP مظفر گڑھ کی زیرنگرانی پٹرولنگ پوسٹ گبر آرائیں نے ماہ ہذا میں3 مقدمات درج کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کیا
1 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کیا گیا 45 موٹر سائیکل بند کیے گئے اور. ضرورت مندوں کو ہیلپس دی گئی، عارضی ناجائز تجاوزات کو ہٹوا کر روڈ کو کلیئر کروایا گیا ۔سلو موونگ گاڑیوں کو ریفلیکٹر لگائے گئے۔اور مال مویشی کی گاڑیوں کو چیک کیا گیا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انچارج PHP پوسٹ گبر آرائیں محمد سلیم Si نے کہاکہ بحکم ایڈیشنل آئی جی PHP پنجاب لاہور، SP/PHP ڈیرہ غازی خان اور DSP/PHP مظفر گڑھ کی ہدایت کے مطابق پیٹرولنگ پولیس فرسٹ ریسپانڈر کے طور پر کام کر رہی ہے اورمؤثرگشت کی جا رہی ہے اور بچھڑ وں کو اپنوں سے ملا نے میں خاص کردار ادا کر رہی ہے اور ایکسیڈنٹ سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر سے عوام الناس کو لیکچرز دیے جا رہے ہیں اور ٹرانسپورٹروں میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے ہیں ای پولیس ایپ کے ذریعے مشکوک افراد آور گاڑیوں کو چیک کیا گیا اس موقع پر ایڈمن آفیسر عبد الرشید Asi ۔ اور محرر پوسٹ عبد القدوس بڈانی بھی موجود تھے

-

ننکانہ :ریسکیو1122ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا
ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ریسکیو1122ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا
تفصیل کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122 ننکانہ صاحب میں ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر محمد اکرم پنوار نے کی۔اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید، ریسکیو سیفٹی آفیسرعلی عمران،اسٹیشن کوارڈینیٹر کامران علی،میڈیا کوارڈینیٹر علی اکبر اور تمام ریسکیو آفیسرزو انچارجزنے شرکت کی۔ اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاپنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122ننکانہ صاحب کومئی میں 11187 موصول ہونے والی کالز میں 2372ایمرجنسی کالز تھیں۔2372 ایمرجنسیز کالز پر2376متاثرین کو ریسکیو سروس مہیا کی گئی جن میں 525روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ،1468میڈیکل 48,فائر کیس،75لڑائی جھگڑے اور تشدد اور256متفرق ایمرجنسیز تھیں مزید براں ریسکیو 1122ننکانہ صاحب نے اوسطاََ7منٹس ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے502زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی جبکہ1826متاثرین کو طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا اور ان حادثات کے دوران48متاثرین جانبر نہ ہو سکے۔اس کے علاوہ ضلعی سطح پر علاج کی سہولیات میسر نہ ہونے کیوجہ سے ڈاکٹرز نے 485مریضوں کو ریفر کر دیاجنہیں ریسکیو1122ننکانہ صاحب کی پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں بلا معاوضہ اور بحفاظت منتقل کیاگیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کہاموسمِ گرما میں پانی میں ڈوبنے کی وجوہات میں تیراکی کا نہ آنا،پانی کے بہاؤ،گہرائی، درجہ حرارت کے بارے میں درست قیاس آرائی نہ کر سکنا، غیر سنجیدہ رویئے اپنانا اور پانی کے اندر موجود دکھائی نہ دینے والی خطرناک چیزوں کے بارے بے خبری کی صورت میں ڈوبنے کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں اور انسانی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔کئی دنوں کے مشکل ریسکیو آپریشن کے ساتھ ساتھ لواحقین اور فیملی ممبرز کو دہری اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا نہروں اور دریاؤں میں نہانے سے اجتناب کیا جائے تا کہ جانی نقصان سے بچا جا سکے -

ڈی آئی خان۔ہسپتال انتظامیہ نے مریض کو ہسپتال سے نکال دیا،فوج نے سی ایم ایچ میں داخل کرادیا
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)اسپتال انتظامیہ نے مریض کو اسپتال سے نکال دیا۔پاک فوج کے اسٹیشن کمانڈر علم میں آتے ہی فورا غریب مریض کو CMHڈیراسماعیل خان میں داخل کردیا اور تمام علاج علاج معالجہ اور تمام ادویات مفت فراہم کی جائے گی۔مریض کے لواحقین اور مظاہرین نے اس موقع پرپاک فوج زندہ باد کہ نعرے فضاء گونج اٹھی۔
تفصیل کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان ٹی ایم اے اہلکار یاسر ولد عبدالطیف سکنہ سٹی ڈیرہ اسماعیل خان گذشتہ کئی دنوں پہلے چھت سے گرکر زخمی ہوا تھا جو ڈاکٹروں اور ہسپتال ایڈمنسٹریشن کی بے حسی اور لاپرواہی سے کوما میں چلاگیا ہے، اس موقع پر اس کے والد کا کہنا ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دودن داخل کیا مگر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹروں نے زبردستی میرے لخت جگر جس کی عمر تقریبا 25/26 سال ہے، اسے ہسپتال انتظامیہ نے اس وجہ سے ڈسچارج کیا اور ہسپتال میں بیٹھنا ہونے کا بہانہ بنا کر میرے لخت جگر کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جو ان کے ظلم اور بے حسی اور لاپرواہی کی انتہا ہے اور ہم وہاں سے جیسےتیسے کرکے مفتی محمود اسپتال گئے تو وہاں پر بھی دو تین دن داخل رکھنے کے بعد کوما میں پڑے مریض کو ڈسچارج کر دیا، ڈیرہ اسماعیل خان کے سرکاری ہسپتالوں میں ظلم اور بربریت کی انتہا ہے اور ایک مخصوص مافیا ان ہسپتالوں پر قابض ہے جن کا تبادلہ کسی جوئے شیر لانے سے کم نہیں ہے لہذا آئی جی ایف سی اور اسٹیشن کمانڈر سمیت سرکاری ہسپتالوں پر قابض اس مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے ڈاکٹروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور مفتی محمود ہسپتال میں فوری طور پر تعینات کیا جائے تاکہ عوام کو صحت کی سہولیات میسر آئیں۔جبکہ یہ ہسپتال کرپشن بدعنوانیوں کا گڑھ بن چکے ہیں۔جب اس حوالے سےگذشتہ رات اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ اسماعیل خان کو واقعہ نوٹس میں آیا تو انہوں نے فوری طور پر اس غریب کی فریاد سنتے ہوئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یاسر کو CMHڈیراسماعیل خان میں داخل کردیا ٹی ایم اے اہلکاروں و یونین عہدیداروں نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا نعرے بازی کی اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈاکٹر مسیحا یا قاتل کے نعرے درج تھے اور ان کا کہنا تھا کہ اگر ہسپتال انتظامیہ کے خلاف ایکشن نہ لیا گیا تو ضلع بھر کے تمام صفائی ستھرائی کا عمل روک دیا جائے گا اور ڈائریکٹر ہوسپٹل کو فوری طور پر تبدیل نہ کیا گیا تو تو پھر یہ احتجاج کا دائرہ کار صوبے بھر میں بڑھا دیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ صحت اور نگران صوبائی حکومت پر ہوگی
اس موقع پر سیاسی سماجی حلقوں نے بھرپور ان کے احتجاج کی حمایت کی ہے اور اگلے چند روز میں آل پارٹی کانفرنس بلائی جائے گی،جس پر تمام تاجر تنظیمیں،صحافتی تنظیمیں،مقامی سیاستدان اور ،ڈاکٹر ایسوسی ایشن،پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن اس لائحہ عمل میں اپنے شہریوں کے شانہ بشانہ ٹھہرے گی اور اگلے چند روز میں متفقہ طور پر ایک لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ہسپتال کے مسائل کس طریقے سے حل کئے جائیں گے۔ اس موقع پر شرکا نے پاک فوج زندہ باد نعرے کے لگائے اور ایف سی ساؤتھ اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ اسماعیل خان اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایک غریب اور لاچار مریض کی فوری مدد کی اور صحت کی سہولیات کی مکمل یقین دہانی کروائی۔ -

اوچ شریف : پر کشش انعامات کا لالچ دے کر غیرمعیار پیسٹی سائڈز کی فروخت جاری
اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)پر کشش انعامات کا لالچ دے کر دو نمبر زرعی ادویہ کی فروخت جاری
ملک کی معشیت میں زراعت کو ریڑھ کی ہڈی کی حثیت حاصل ہے جعلی زرعی ادویات جعلی کھاد اور جعلی سیڈ بنانے اور بیچنے والوں نے زراعت کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے زرعی ادویات اور سیڈ کے کاروبار سے وابستہ افراد دن بدن خوشحال جبکہ کسان مسلسل بدحالی کی طرف جا رہے ہیں ملک میں جہاں زرعی ادویات اور بیج بنانے والی اچھی کمپنیاں موجود ہیں وہاں جعلی زرعی ادویات اور بیج بنانے والی کمپنیاں بھی سرگرم ہیں جو اپنے ملازمین کو مہنگی گاڑیاں بونس سیروسیاحت کے ٹور پیکچ دیئے کر کسانوں کو جعلی زرعی ادویات اور جعلی بیج دے کر مال اکٹھا کرنے میں مصروف عمل ہیں اور کسان بے چارہ سخت محنت کرنے کے باوجود فاقہ کشی کی حالت میں ہے
تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر وگردونوح میں دو نمبر اور جعلی زرعی ادویات کو فروخت کرنے کے لئے ڈیلرز کی جانب سے زمینداروں کو پر کشش انعامات کا لالچ دے کر لوٹا جا رہا ہے،ڈیلرز کی جانب سے کسانوں کو آفرز کی جاتی ہیں کہ ان کی کمپنیوں کی ادویات خریدنے پر گاڑی ،سونا،بھاری رقم اور پاکستان کے مختلف سیاحتی مقامات کی سیر کرائے جائے گی ،کسانوں کو لالچ دے کر دو نمبر زرعی ادویات کا کاروبار کرنے والے کسان کو ان دو نمبر اور جعلی ادویات کی بڑی مقدار فروخت کر دیتے ہیں،کچھ دنوں تک قرعہ اندازی کا کہہ کر ٹالا جاتا ہے اس کے بعد نہ تو کسانوں کا کوئی انعام نکلتا ہے اور نہ ہی وہ دو نمبر جعلی زرعی ادویات ڈیلرز واپس لیتے ہیں۔جبکہ محکمہ زراعت کے افسران کی خاموشی کے باعث دو نمبر اور جعلی زرعی ادویات کا دھندے کرنے والے کھلے عام کسانوں کو لوٹ رہے ہیں،کمشنر بہاول پور کی واضح ہدایات کے باوجود بھی محکمہ زراعت کے افسران کی جانب سے دو نمبر اورجعلی زرعی ادویات کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف آپریشن نہیں کیا جاتا -

اوچ شریف : قیمتی انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں- محمد ناظم خان
اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) قیمتی انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ڈرگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق بلا تفریق میرٹ پہ کاروائیاں جاری رہیں گی ان خیالات کا اظہار چیئرمین ڈرگ کورٹ بہاول پور محمد ناظم خان نے پریس بریفنگ کے دوران میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ مئی کے پندرہ دنوں میں بغیر ڈرگ سیل لائیسنس اور غیر معیاری ادویات رکھنے والے افراد کے 45 کیسوں میں مبلغ 28 لاکھ 44 ہزار روپے کے جرمانے اور قید کی سزا سنائی ہے ان کا کہنا تھا کہ بہاول پور ڈویثرن کے تمام ڈرگ کنٹرولرز ، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرز سمیت ڈرگ انسپکٹرز کو سختی سے ہدایات جاری کی ہوئی ہیں کہ اپنے اپنے علاقوں میں غیر قانونی طور پر جعلی ادویات کی خرید وفروخت میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے بھرپور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے رپورٹ پیش کریں تاکہ مکروہ دھندہ کرنے والوں کا سدباب کیا جا سکے
-

کندھ کوٹ : جعلی پولیس مقابلہ میں جاں بحق صدام لاشاری کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے،احتجاجی ریلی
کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان )ٹھل میں جعلی پولیس مقابلے میں قتل کئے گئے صدام لاشاری کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے کشمور میں بھی لاشاری برداری و سول سوسائیٹی کی احتجاجی ریلی و مظاہرہ، مظاہرین کی ٹھل پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی، اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر فوری انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ۔
تفصیل کے مطابق ٹھل میں جعلی پولیس مقابلے میں قتل کئے گئے صدام لاشاری کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے کشمور میں بھی لاشاری برادری و سول سوسائیٹی کی جانب سے لاشاری ھاؤس سے پریس کلب تک جاوید لاشاری، سلطان لاشاری ودیگر کی سربراہی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے بینر وپلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر قاتلوں کی فوری گرفتاری کے لئے نعرے درج تھے،مظاہرین کی ٹھل پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی، اس موقع پر مقررین کا کہناتھا کہ ٹھل پولیس نے جعلی پولیس مقابلہ دکھاکر بے گناہ صدام لاشاری کو قتل کیا ہے، مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ اب جعلی مقابلوں کو بند کرکے صدام لاشاری کو انصاف دیا جائے اور اس کے قتل میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے -

کوئٹہ:سردار نعمت اللہ خلجی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
کوئٹہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرآکاخیل)سردار نعمت اللہ خلجی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان
تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس،سردار نعمت اللہ خلجی نے کہاکہ 9 مئی کا واقعہ قابل مذمت ہے، ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں،9 مئی کا واقعہ ملک میں نہیں ہونا چاہیے تھا،ہم نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا ہے،9 مئی کے بعد پی ٹی آئی میں رہنے کا جواز نہیں ہے،ہم اپنی مرضی سے پارٹی چھوڑ رہے ہیں،ہم پر کسی کا کوئی دباؤ نہیں،کوئٹہ پریس کلب میں سردار نعمت اللہ خلجی کا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے
