Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ : عثمان ڈار کے بھائی عامر ڈار نے سیاست میں نہ ہونے کے باوجود سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا

    سیالکوٹ : عثمان ڈار کے بھائی عامر ڈار نے سیاست میں نہ ہونے کے باوجود سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر )عثمان ڈار کے بھائی عامر ڈار نے سیاست میں نہ ہونے کے باوجود سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا
    تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عثمان ڈار کے برادر حقیقی عامر ڈار نے سیاست میں نہ ہونے کے باوجود سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا جبکہ عامر ڈار نہ تو پاکستان تحریک انصاف کا کسی قسم کا کوئی عہدیدار تھا نہ ہی آج تک کسی قسم کے انتخابات میں کوئی حصہ لیا جبکہ مقامی سیاست میں بھی عامر ڈار صرف عثمان ڈار کا برادر حقیقی ہونے پر ترقیاتی کاموں کی نگرانی کرتا تھا جس کے باعث عامر ڈار پر کرپشن کے الزامات تھے اور محکمہ اینٹی کرپشن کے زیر حراست تھا

  • چترال :گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں معیاری تحقیق پر ایک روزہ سیمینار

    چترال :گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں معیاری تحقیق پر ایک روزہ سیمینار

    چترال(گل حماد فاروقی)ڈسٹرکٹ یوتھ آفس (محکمہ امور نوجوانان چترال) نے ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج برائے خواتین دنین چترال میں معیاری تحقیق یعنی کوالٹی ریسرچ پر ایک روزہ سیمینار کا اہمتام کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جبار غنی مہمان خصوصی تھے جبکہ کالج کی پرنسپل اور اسسٹنٹ کمشنر چترال ڈاکٹر محمد عاطف جالب اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عدنان حیدر ملوکی نے اس موضوع پر لیکچر دئے۔ کوالٹی ریسرچ سیشن میں شریک کالج کے طالبات کو معیاری تحقیق پر دوررس معلومات فراہم کی گئیں۔ اس سیشن کا بنیادی مقصد تحقیق اور تحقیق میں شامل اقدامات کے بارے میں طالبات کو آگاہی دینا تھا تاکہ وہ بہتر تحقیق کیلئے کونسے اقدامات اٹھائیں۔

    کوالٹی ریسرچ کے سیشن سے اظہار خیال کرتے ہوئے اے سی چترال ڈاکٹر محمد عاطف جالب نے کہا کہ آج کا دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے اور اس میں مفروضوں یا دقیانوس طریقوں پر تجزیہ نہیں کیاجاسکتا بلکہ آج کا دور مقابلے کا دور بھی ہے اور اس میں جو بندہ زیادہ معیاری تحقیق کرکے کوئی بھی تجزیہ پیش کرے وہ قابل قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات ہمارا روشن مستقبل ہیں اور ہمیں ان سے بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی موضوع پر تحقیق اور پھر معیاری تحقیق کرنے کیلئے بہت پھاپڑ بیلنا پڑتے ہیں مگر محنت کا صلہ ضرور ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو طالب علم خوب محنت کرکے اچھی تحقیق کرے اور اس کے بعد کسی نتیجے پر پہنچے تو اسے کامیابی ضرور ملے گی۔

    ڈاکٹر عدنان حیدر ملوکی نے کہا کہ اب وہ زمانہ گیا کہ لوگ سنی سنائی باتوں پر یقین کرتے تھے آج کا دور تحقیق کا دور ہے اور جو بھی اپنی تحقیق میں متعلقہ مواد اکھٹا کرے گا یا اس تحقیق سے متعلقہ موضوعات، دستاویزات، مقالہ جات یا متعلقہ مواد پر کام کرے گا وہ ایک کامیاب اور معیاری تحقیق ثابت ہوگی۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے طالبات سے کہا کہ ایک عام ریسرچ اور کوالٹی ریسرچ میں فرق یہ ہوتا ہے کہ کوالٹی ریسرچ پر یر ادارہ یا ہر فورم یقین کرے گا اور وہ ہر فورم پر قابل قبول ہوتا ہے مگر عام ریسرچ میں جو زیادہ باریک بینی نہیں کی گئی ہو وہ زیادہ قابل قبول نہیں ہوسکتا۔انہوں نے غیر ملکی محقیقن کا مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ ایک معیاری تحقیق پر بعض اوقات کئی کئی مہینے بھی لگاتے ہیں اور تمام مراحل سے گزر کر پھر کسی نتیجے پر پہنچ پاتے ہیں اسی لئے ان کی ریسرچ اتھنٹک یعنی صحیح ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں کوانٹیٹی یعنی مقدار کے لحاظ سے تعلیم کا شرح تو زیادہ ہے مگر کوالٹی ایجوکیشن یعنی معیاری تعلیم کا شرح بہت کم ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم تحقیق نہیں کرتے۔انہوں نے امتحان کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بعض طلباء امتحان میں تو اچھے نمبر لیتے ہیں مگر وہ آگے جاکر ٹیسٹ میں فیل ہوجاتے ہیں اسلئے کہ وہ تحقیق کی بجائے رٹہ لگانے یا خانہ پری کرتے ہیں۔اس سیمینار سے محققین نے کوالٹی ریسرچ، اس کے طریقہ کار، مواد کے حصول اور اس میں کامیابی پر مختلف زاویوں سے بات کرکے طالبات کو نہایت مفید معلومات اور گائڈ لائن فراہم کیں۔

    آخر میں گرلز ڈگری کالج کی پرنسپل نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر، ضلعی انتظامیہ اور سہولت کاروں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اتنے اہم موضوع پر اس کالج میں اس سیشن کا اہتمام کیا جس سے بجا ء طور پر اس کالج کی طالبات کو تحقیق کے راہ میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ کوالٹی ریسرچ کے اس سیشن میں ڈگری کالج کی 120 طالبات نے حصہ لیا۔

     

  • پرویز الہی اہلخانہ کی آڑ میں گلگت بلتستان فرار ہو رہے تھے، اندرونی کہانی

    پرویز الہی اہلخانہ کی آڑ میں گلگت بلتستان فرار ہو رہے تھے، اندرونی کہانی

    لاہور (باغی ٹی وی )پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
    نجی ٹی وی کاکہنا ہے کہ ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی فیملی اور بچوں کا سہارا لے کر فرار ہونے والے تھے، شک ہونے پر پولیس نے بلٹ پروف گاڑی سے پرویز الہٰی کو گرفتار کرلیا۔
    ڈرائیور نے پولیس کو بیان دیا کہ پرویزالہیٰ گلگت بلتستان فرار ہورہے تھے، وہ گھر سے 4 گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ نکل رہے تھے۔
    پولیس کے مطابق 2 گاڑیوں میں بچے اور خواتین بیٹھے تھے جن کو چیک بھی کیا گیا۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ جس گاڑی میں پرویزالہٰی سوار تھے وہ گاڑی بلٹ پروف تھی، چیکنگ کے لیے پولیس نے روکا تو گاڑی میں موجود ڈرائیور نے دروازہ نہ کھولا، دروازہ نہ کھولنے پر پولیس کو شک ہوا اور شیشہ توڑنے کی کوشش کی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب اسی دوران باہر نکلے اور اپنی گاڑی پر جانے کا اسرار کیا۔
    یہ بھی پڑھیں
    پرویز الٰہی بھی گرفتار
    پولیس نے چوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے کے بعد سرکاری گاڑی میں اینٹی کرپشن کے دفتر منتقل کیا۔
    یاد رہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو لاہور میں واقع ان کی رہائش گاہ ظہور پیلس سے گرفتار کرلیا۔

  • حب کے مسائل کے حل کے لئے ہمیں تمام پارٹیوں کے ساتھ مل کر ایم پی اے کامضبوط امیدوار لانا ہوگا ،جام کمال

    حب کے مسائل کے حل کے لئے ہمیں تمام پارٹیوں کے ساتھ مل کر ایم پی اے کامضبوط امیدوار لانا ہوگا ،جام کمال

    حب،باغی ٹی وی(نامہ نگارحکیم بلوچ)سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کا حب کا دورہ ۔ حب کے مسائل کے حل کے لئے ہمیں تمام پارٹیوں کے ساتھ مل کر ایم پی اے کامضبوط امیدوار لانا ہوگا ،جام کمال
    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی جام کمال خان عالیانی نے سابق وفاقی وزیر مملکت غلام اکبر لاسی کے چھوٹے بھائی عبدالستار لاسی کے ہمشیرا کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ الخالد سوسائٹی پونچھ آکر ان سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی اور اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حب میں انفرادی فوائد حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ،حب کے باسیوں کے اجتماعی مفادات کے حصول اور حب کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہمیں تمام پارٹیوں بشمول نیشنل پارٹی، پی پی پی ،جمعیت اور خصوصا بی این پی مینگل کے ساتھ مل کر ایم پی اے کی سیٹ پر مضبوط امیدوار لانا ہوگا جو کہ سردار محمد صالح بھوتانی کو انتخابی میدان میں شکست دے اورحب کے مسائل حل کرنے میں مخلص ہو ۔


    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ باپ پارٹی اب بکھر چکی ہے، باپ پارٹی کا سینٹرل دفتر بند ہوچکا ہے، باپ پارٹی کا مرکزی صدر وزیراعلی بلوچستان ہے اور صوبائی صدر وزیر بلدیات ہے حب میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب پولیس تھانے ٹھیکے پر دیے جائیں تو امن و امان میں بہتری نہیں آسکتی ،میرٹ پر پولیس افسران لانے ہوں گے ،ہمارے دور میں ایسا نہیں ہوا کرتا تھا انہوں نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل پر دریجی کی ترقی کی جو تصاویر کشی کی گئی ہے لیکن دریجی میں 80 فیصد بلڈنگز سرکاری ہیں لیکن دور جیسے ملحقہ دیہات والے تمام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں دریجی کے علاوہ حب گڈانی اور حب ساکرآن علاقے بھی موجودہ ایم پی اے اور ایم این اے کے انتخابی حلقے میں شامل ہیں لیکن ان علاقوں پر کوئی بھی توجہ نہیں دی گئی ہم نے اپنے حلقے میں یونیورسٹی کالجز ہائی اسکولز گرلز کالجز روڈ تعمیر کرائے اور سولر سسٹم جیسی سہولیات فراہم کی گئیں مگر ہمیں بھی کام سے روکا گیا کے آپ کیوں کام کراتے ہو بعدازاں انہوں نے حب کی کاروباری شخصیت سراج دین کے ماموں عبدالکریم ساجد کے وفات پر ساجد ہاؤس میں تعزیت و فاتحہ خوانی کی اس کے علاوہ ساکران میں غلام نبی جاموٹ کے والد کی وفات پر بھی تعزیت و فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے صاحبزادے نوابزادہ جام محمد اور پارٹی کے دیگر رہنما او کارکنان بھی موجود تھے ۔

  • دیپالپور: اوورسیز پاکستانی کے گھرپر قبضہ کیلئے مافیاء کادھاوا،اہل خانہ پر وحشیانہ تشدد،خاتون کے کپڑے پھاڑڈالے ،نیم برہنہ گھسیٹتے رہے

    دیپالپور: اوورسیز پاکستانی کے گھرپر قبضہ کیلئے مافیاء کادھاوا،اہل خانہ پر وحشیانہ تشدد،خاتون کے کپڑے پھاڑڈالے ،نیم برہنہ گھسیٹتے رہے

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)دیپالپوراوورسیز پاکستانی کے گھرپر غنڈا صفت عناصر کا دھاوہ مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش، اہل خانہ پر وحشیانہ تشدد خاتون کے کپڑے پھاڑ ڈالے نیم برہنہ کرکے بالوں سے پکڑ کرگھسیٹتے رہے،بچوں کو اغواء کرکے قتل کرنے کی سنگین دھمکیاں ،متاثرہ خاندان گھر کی چاردیواری میں محصور ہوگیا انصاف نہ ملا تو بچوں سمیت خود سوزی کر لوں گی متاثرہ خاتون کی دُہائی وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق دیپالپور میں انصاف ناپید ہوگیا ظلم و بربریت کی نئی داستان رقم ہوگئی زمین کے ٹکڑے کی خاطر رشتہ دار ہی اوورسیز پاکستانی اکرام کے اہل خانہ کی جان کے دشمن بن گئے قائداعظم چوک کی معراج کالونی میں اپنے بچوں کے ساتھ رہائش پذیر خاتون شگفتہ شاہین نے دہائیاں دیتے ہوئے نیشنل پریس کلب دیپالپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے ہمسائے قریبی رشتہ دار بااثر غنڈا صفت افراد امان اللہ،سیف اللہ،سمیع اللہ ،نور اللہ اور طالب حسین وغیرہ اس کے گھر پر قبضہ کرنے کی نیت سے اس کے خون کے پیاسے بن چکے ہیں بااثر ملزمان اپنے پیسے اور طاقت کے نشے میں اس کے گھر پر ناجائز قبضہ کرنا چاہتے ہیں ہیں جو اس کی ذاتی ملکیت ہے ایک مرلہ زمین کا کیس مقامی عدالت میں چل رہا ہے جس حوالہ سے عدالت نے حکم امتناعی بھی جاری کر رکھا ہے طاقت کے نشے میں دھت ملزمان نے عدالتی حکم کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ملزمان گھر پر قبضہ کرنے کی نیت سے زبردستی متاثرہ خاتون شگفتہ شاہین کے گھر میں مسلح ہوکر داخل ہوئے بالوں سےپکڑ کر گھسیٹتے رہے کپڑے پھاڑ ڈالے نیم برہنہ کرکے ظلم و بربریت کا۔نشانہ بنایا بچوں کو اغواء کرکے سنگین نتائج کی دھکمیاں دیں مقامی پولیس بااثر غنڈا صفت عناصر کے سامنے بےبس نظر آ رہی ہے اور کاروائی سے گریزاں ہے خاتون نے دھکمی دی ہے کہ اگر اسے فوری انصاف نہ ملا تو وہ بچوں سمیت خود سوزی کر لے گی متاثرہ خاتون نے نگران وزیر اعلی پنجاب سید مجسن نقوی اور انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور سے فوری نوٹس لینے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے..

  • تنگوانی: ٹریفک حادثہ ،3 افراد شدید زخمی،ایک عورت کی حالت نازک،سکھرہسپتال منتقل

    تنگوانی: ٹریفک حادثہ ،3 افراد شدید زخمی،ایک عورت کی حالت نازک،سکھرہسپتال منتقل

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصور بلوچ کی رپورٹ) ٹریفک حادثہ ،3 افراد شدید زخمی،ایک عورت کی حالت نازک،سکھرہسپتال منتقل
    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب روڈ حادثہ میں تین افراد شدید زخمی ،زخمیوں میں ایک عورت کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے سکھر ہسپتال متقل کردیاگیا،یہ حادثہ تنگوانی کے قریب انڈس ہائی وے سوکڑ اسٹاپ پر موٹر سائیکل کی اونٹ سے ٹکر کے نتیجے میں رونماہواجس میں 3 افراد نوجوان صدام بمبل ،عورت نظیراں خاتون اور بچی آ منہ زخمی ہوئیں ، زخمیوں کو فوری طور پر تنگوانی ہسپتال لایا گیا جبکہ عورت کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے مزید علاج کے لئے لیے سکھر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس واقعے کی اب تک تھانے میں رپورٹ در ج نہیں ہوئی ہے

  • کوئٹہ :پارٹی سے نکالے گئے افراد کو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا نام استعمال کرنے سے عدالت نے روک دیا

    کوئٹہ :پارٹی سے نکالے گئے افراد کو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا نام استعمال کرنے سے عدالت نے روک دیا

    کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرخان آکاخیل) :پارٹی سے نکالے گئے افراد کو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا نام استعمال کرنے سے عدالت نے روک دیا
    تفصیل کے مطابق سول جج 1 کوئٹہ کی عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے مختار خان یوسفزئی ،خوشحال خان کاکڑ ،رضا محمد رضا ۔نصراللہ زیرے اور ان تمام دیگر افراد جو پشتونخوا ملی پارٹی سے خارج کیے گئے تھے۔
    ان کو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا نام ،جھنڈا اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر بیانات اور پارٹی فلیٹ فارم اور انتخابی نشان استعمال کرنے سے روک دیا۔
    اور مزید پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ذیلی تنظیموں پشتونخوا لاہرز فورم اور پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے نام سے بھی روک دیا ۔
    کیس کی پیروی پشتونخوا لائرز فورم کے سینئر وکلا ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نعمت اللہ اچکزئی ۔ایڈوکیٹ سپریم کورٹ حبیب اللہ خان ناصر ،ایڈوکیٹ اسد خان اچکزئی ،ایڈوکیٹ بشیر کاکڑ ۔ایڈوکیٹ رحمت اللہ میاں خیل ۔ایڈوکیٹ جہانگیر مندوخیل ۔ایڈوکیٹ شیر یار اچکزئی اور ایڈوکیٹ سھیل خان ترین نے کی

  • شیخوپورہ :قصبہ فاروق آباد میں گندگی  کے ڈھیر، سیوریج نالے اورگٹرابل پڑے

    شیخوپورہ :قصبہ فاروق آباد میں گندگی کے ڈھیر، سیوریج نالے اورگٹرابل پڑے

    شیخوپورہ،باغی ٹی وی(محمد طلال سے) قصبہ فاروق آباد میں جگہ جگہ گندگی کوڑا کرکٹ کے ڈھیر ابلتے نالے تعفن سے بیماریوں نے جنم لے لیا کوڑا اٹھانے والی کروڑوں روپوں کی مشینری شہر میں افتتاح کے بعد نظر نہ آئی میونسپل کمیٹی سے بھی غائب حکومتی فنڈ مبینہ طور پر خوردبرد شہریوں کا وزیراعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کےمطابق میونسپل کمیٹی کی حدود شہر سمیت گردونواح گلی محلوں جگہ جگہ جی ٹی روڈ ، محلہ رسول پورہ ،حمید نظامی روڈ،چونگی ورن روڈ،مریدکے روڈ محلہ ہاشمیاں نزد لاثانی سکول سمیت شہر بھر میں گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے ابلتے نالے ،گٹر ناکارہ سیوریج سسٹم تعفن گٹروں کے ڈھکن ٹوٹے ہوئے گندگی سے بیماریوں نے جنم لے لیا بچے بوڑھے بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے شہر کی صفائی ستھرائی کوڑا اٹھانے کیلئے آئی کروڑوں روپوں مالیت کی مشینری گاڑیاں شہر میں نظر نہ آئی اور بلدیہ سے بھی غائب جبکہ کوڑا اٹھانے والی گاڑیوں کے افتتاح بھی کروایا گیا حکومت کی جانب سے فاروق آباد بلدیہ کو دیئے گئے فنڈز کرپشن کی نظر ہونے کا مبینہ انکشاف ٹھیکیداروں افسران کی ملی بھگت سے پبلک ہیلتھ بلدیہ فنڈز خوردبرد اور کاغذات کی حد تک فنڈ پورا کرنے کا مبینہ انکشاف شہریوں نے پانچ سالہ فنڈ آڈٹ کروانے اور نوٹس لینے کا وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب، چیئرمین نیب وفاقی و صوبائی محتسب اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے۔

  • میرپور خاص: 25 سالہ ماسٹر  میگا نالہ پروجیکٹ کے سلسلے میں اسکیم کا افتتاح

    میرپور خاص: 25 سالہ ماسٹر میگا نالہ پروجیکٹ کے سلسلے میں اسکیم کا افتتاح

    میرپور خاص ، باغی ٹی وی نامہ نگار( سید شاہزیب شاہ) 25 سالہ ماسٹر میگا نالہ پروجیکٹ کے سلسلے میں اسکیم کا افتتاح
    تفصیل کے مطابق ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میر شیر محمد تالپر،ایم پی اے میرپورخاص ہری رام کشوری لال نے یونین کمیٹی جامن شاہ کے وارڈ سیال کالونی میں 25 سالہ ماسٹر میگا نالہ پروجیکٹ کے سلسلے میں اسکیم کا افتتاح کیا ایم پی اے ہری رام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کو سرسبز و شاداب کرنے کا بھرپور عزم کئے ہوئے ہے، میرپورخاص میں ترقیاتی کام کرانا اس پالیسی کا ہی حصہ ہے ، انھوں نے مزید کہا کہ ہم اسی پر اکتفا نہیں کریں گے بلکہ ہم میرپور خاص میں مزید ترقیاتی کام کرانے کا بھرپور ارادہ رکھتے ہیں، اس موقع پر سابقہ وارڈ کونسلر مرحوم حاجی محمد قاسم سیال کے صاحبزادے محمد آصف سیال ،محمد امجد سیال ،علی سیال کونسلر رتن کمار مالہی نے ایم پی اے ہری رام کا استقبال کیا اور سندھ کی ثقافت اجرک بھی تحفے کے طور پہ پیش کی اور اسکیم دینے پر انکا شکریہ ادا کیا۔

  • میرپور خاص: شہری ایکشن فورم کی جانب سے بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ پر احتجاجی مظاہرہ

    میرپور خاص: شہری ایکشن فورم کی جانب سے بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ پر احتجاجی مظاہرہ

    میرپورخاص ، باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) شہری ایکشن فورم کی جانب سے بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ پر احتجاجی مظاہرہ
    تفصیل کے مطابق میرپورخاص میں شہری ایکشن فورم کی جانب سے بدترین 12 گھنٹوں پر محیط بجلی کی لوڈشیڈنگ ،گیس کی لوڈ شیڈنگ، پینے کے پانی کی عدم فراہمی اور دیگر عوامی مسائل پر مارکیٹ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مارکیٹ چوک پر احتجاج سے خطاب کرتے ہویے مولانا محمد صادق سعیدی ۔بشیر الہی کامران میمن شاکر حسین شاکر وکیل عدنان خرم میو ، حافظ محمود قادری، عمران فہیم قریشی واجد اور دیگر کا کہنا تھا کہ شہر میں بدترین بجلی کی لوڈشیڈنگ پر منتخب نمائندوں کی پراسرار خاموشی سوالیہ نشان ہے، شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ سے جہاں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہیں وہاں گھریلو زندگی بھی متاثر ہورہی ہے شہر کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے شہر کے لئے اور شہریوں کے آواز کو بلند کرتے ہویے شہری ایکشن فورم آج میدان میں اتری ہے مقررین کا کہنا تھا کہ واپڈا حکام نے اگر اپنا قبلہ درست نہیں کیا اور شہر میں سابقہ 8 گھنٹوں کے شیڈول پر عمل نہیں کیا تو 15 روز بعد غیر معینہ مدت کے لیے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا احتجاج میں ایم کیو ایم پاکستان سنی تحریک تنظیمات اہلسنت آل سٹی تاجر اتحاد امن فاؤنڈیشن وکلاء سول سوسائٹی ٹیچر حضرات اور صحافی برادری شمس الدین پنھور ملک برادری کے حنیف چوہان مزمل چوہان اویس ناگوری اسحاق چوہان اور شہریوں نے احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں شرکت کی