Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • میرپور خاص: 3 ڈاکوگن پوائنٹ پرشہری سے 10 لاکھ روپے چھین کرفرار

    میرپور خاص: 3 ڈاکوگن پوائنٹ پرشہری سے 10 لاکھ روپے چھین کرفرار

    میرپور خاص، باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ )3 ڈاکوگن پوائنٹ پرشہری سے 10 لاکھ روپے چھین کرفرار
    تفصیل کے مطابق نیو ٹاؤن گلی نمبر 2 حد پی ایس ٹاؤن سے حاجی مومن ولد حاجی ابراہیم سے تین نا معلوم موٹر سائیکل سوارڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر دس لاکھ روپے کیش چھین کر فرار ہوگئے، مذکورہ شخص حبیب بینک میرپورخاص سے پیسے لے کر کار میں نیو ٹاؤن بیج کی خریداری کے لیے آیاہوا تھا.

  • میرپور خاص:پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی طرف سے پاک فوج کے حق میں ریلی

    میرپور خاص:پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی طرف سے پاک فوج کے حق میں ریلی

    میرپور خاص، باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ )پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی طرف سے پاک فوج کے حق میں ریلی
    تفصیل کے مطابق میرپورخاص میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے ضلعی صدر مبارک علی مہر کی سربراہی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے اسٹیشن چوک سے مارکیٹ چوک نیشنل پریس کلب میرپورخاص تک ایک شاندار ریلی نکالی گئی، ریلی میں شامل آرگنائزرز کا کہنا تھا کہ پاک افواج ہمارا غرور ہیں،انکا مزید کہنا تھا کہ جب کسی ملک کو کمزور کرنا ہوتا ہے تو سب سے پہلے اس ملک کی افواج کو کمزور کیا جاتا ہے ،پاکستانی عوام اس بیرونی سازش کو سمجھ گئے ہیں ، انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں، ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں ہاتھوں میں بینر اٹھا کر پاک فوج میں حق نعرے بازی کی گئی-

  • سیالکوٹ : پنجاب پولیس ،381 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

    سیالکوٹ : پنجاب پولیس ،381 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہد ریاض) پنجاب پولیس ،381 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی
    تفصیل کے مطابق آئی پنجاب ڈاکٹر عثمان کی طرف سے 381 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ، نوٹیفکیشن کے مطابق گوجرانولہ رینج سے تعلق رکھنے والے سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں اکرم شہباز گجر ، شاہد محمود ، محمد یوسف , ندیم اشرف ، محمد احتشام ، شیراز عزیز چیمہ، اطہر غفور ، تنویر کوثر، محمد اصغر ، نعیم اشرف ، محمد اعظم، افتخار احمد، عثمان باجوہ، ارشاد احمد ، عنصر شہزاد، محمد اکرم ، حافظ کاشف رضا ، خالد محمود ، محمد محسن ، طاہر محمود خان، گلزار احمد پاشا ، کلیم احمد اعوان، الطاف حسین ، مسعود عالم مغل ، محمد عمران جاوید چوہدری ، محمد امتیاز ، محمد سیماب اصغر، خرم شہزاد ، محمد سہیل ، حسن محمود ، بشیر احمد ، غلام صابر جمال، وقاص اسلم، شہباز رضا، افضال ثاقب، احسان الٰہی ، محمد توقیر شامل

  • سیالکوٹ :چلڈرن ہسپتال لاہور میں ڈاکٹر پرتشدد،پی ایم اے ڈسکہ کی اظہارِ یکجہتی ریلی

    سیالکوٹ :چلڈرن ہسپتال لاہور میں ڈاکٹر پرتشدد،پی ایم اے ڈسکہ کی اظہارِ یکجہتی ریلی

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض)چلڈرن ہسپتال لاہور میں ڈاکٹر پرتشدد،پی ایم اے ڈسکہ کی اظہارِ یکجہتی ریلی
    تفصیل کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈسکہ کے زیرِ اہتمام ڈاکٹر سعد (چلڈرن ہسپتال لاہور) پر ہونے والے تشدد کے خلاف اور ڈاکٹر سعد کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی،ریلی میں سول ہسپتال کے ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
    ڈاکٹرز کو اپنی مکمل صلاحیتوں کے مطابق کام کرنے کے لیے پر امن ماحول کی فراہمی گورنمنٹ کی ذمہ داری ہے صدر پی ایم اے ڈاکٹر آصف نے کہا کہ
    ڈاکٹر سعد کو فی الفور انصاف فراہم کریں اور سیکیوریٹی بل کو نافذالعمل کیا جائے-

  • اوکاڑہ : واپڈا کی مجرمانہ غفلت، ایک شخص بھینس سمیت کرنٹ لگنے سے جاں بحق

    اوکاڑہ : واپڈا کی مجرمانہ غفلت، ایک شخص بھینس سمیت کرنٹ لگنے سے جاں بحق

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)واپڈا کی مجرمانہ غفلت، ایک شخص بھینس سمیت کرنٹ لگنے سے جاں بحق
    تفصیل کے مطابق واپڈا کی غفلت کے باعث ایک شخص بھینس سمیت کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا ،جاں بحق ہونے والا شخص اپنی بھینس کو گلی میں لے کر جا رہا تھا واپڈا کی تار گری ہوئی تھی، واپڈا کی مین تار سے کرنٹ لگنے سے بھینس اور اس کامالک دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے
    جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ذوالفقار کے نام سے ہوئی ہے۔
    اہل علاقہ نے بتایا کہ ہم نے متعدد بار واپڈا حکام کو کالز کیں کہ مین تار ٹوٹی ہوئی ہے واپڈا حکام موقع پر اگر وقت سے پہنچ جاتے تو شاید یہ حادثہ نہ ہوتا ۔اہل علاقہ کامزید کہنا تھاکہ اگر واپڈا والےبروقت آ جاتے تو اتنا بڑا سانحہ پیش نہ آتا،قیمتی انسانی جان کے ساتھ بھینس بھی جاں بحق نہ ہوتی ،اہل علاقہ نے واپڈا کی مبینہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے-

  • کوئٹہ :  شہر میں غیر معیاری مصالحہ بنانے والی فیکٹری سیل کردی گئی

    کوئٹہ : شہر میں غیر معیاری مصالحہ بنانے والی فیکٹری سیل کردی گئی

    کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرآکاخیل) شہر میں غیر معیاری مصالحہ بنانے والی فیکٹری سیل کردی گئی
    تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطاء المنعم کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ کے عملے نے کوئٹہ شہر میں کارروائی کرتے ہوئے مصالحہ بنانے والی فیکٹری کو سیل کردیاہے اور فیکٹری مالک کوبھی گرفتارکرلیاگیا ہے، اے سی سٹی کا کہنا تھا کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا-

  • کوئٹہ : جعلی مجسٹریٹ بن کر دکانداروں کو لوٹنے والا گرفتار،مقدمہ درج

    کوئٹہ : جعلی مجسٹریٹ بن کر دکانداروں کو لوٹنے والا گرفتار،مقدمہ درج

    کوئٹہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرآکاخیل)جعلی مجسٹریٹ بن کر دکانداروں کو لوٹنے والا گرفتار،مقدمہ درج
    تفصیل کے مطابق کوئٹہ میں خود کو انتظامی افسر ظاہر کرکے دکانداروں کو بلیک میل اور ان سے پیسے بٹورنے والا فراڈیا گرفتار، مقدمہ درج کر لیا گیا
    اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو کے مطابق کافی دنوں سے شکایات موصول ہورہی تھی کہ ایک شخص خود کو کبھی اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور کبھی مجسٹریٹ ظاہر کرکے دکانداروں کو بلیک میل اور جرمانے کے عوض ان سے رقوم ہتھیا رہا ہے. شکایات پر انتظامیہ نے ایک دکاندار کی مدد سے مذکورہ شخص کو دھرلیا جسکی شناخت عبدالشکور کے نام سے ہوئی ہے.گرفتار شخص کو مقامی پولیس کے حوالے کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایسے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا تاجر ایسے بلیک میلرز کیخلاف فوراً شکایت کریں انتظامیہ کسی بھی تاجر کو بلاوجہ تنگ نہیں کرتی-

  • دُعا فاؤنڈیشن کے صحرائے تھر کے باسیوں کیلئے پانی کے منفرد منصوبے

    دُعا فاؤنڈیشن کے صحرائے تھر کے باسیوں کیلئے پانی کے منفرد منصوبے

    تھرپارکر،باغی ٹی وی(ویب نیوز)دُعا فاؤنڈیشن کے صحرائے تھر کے باسیوں کیلئے پانی کے منفرد منصوبے
    تفصیل کے مطابق تھرپارکر کی تحصیل کلوئی میں دعا فاؤنڈیشن کے تحت سولر انرجی سے چلنے والے پانی کے منفرد منصوبے کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس منصوبے کی خاص بات یہ ہے کہ زیر زمین پانی کو نہ صرف پینے بلکہ کچن گارڈننگ کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔ منصوبے سے گاؤں مہرانی کے سیکڑوں گھرانوں کو پینے کا صاف پانی میسر ہوگا۔ اس پروجیکٹ کے تحت ڈھائی سو فٹ گہرے کنویں سے دن کے اوقات میں سولر پلیٹ کی طاقت سے پانی نکال کر ذخیرہ کرنے کا انتظام بھی ہے،

    جس کے لیے اوور ہیڈ ٹینک بنایا گیا ہے۔ ٹینک سے 6 سے زیادہ مقامات پر پانی کی پائپ لائنیں علاقے میں بچھائی گئی ہیں۔ ان لائنوں کی تنصیب سے ایک وقت میں سیکڑوں افراد پانی حاصل کر سکتے ہیں۔ منصوبے کی افتتاحی تقریب میں دعا فاونڈیشن کے چیئرمین عامر خان، وائس چیئرمین ممتازعالم، ذبیح اللہ، عدنان رشید اور دوسرے افراد بھی موجود تھے۔ علاقے کے عوام نے منصوبے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاؤں مہرانی میں برسوں سے پانی کی شدید قلت تھی اور خواتین اور بچے بہت دور سے چند گھڑے پانی بھر کے لا سکتے تھے جو ہماری ضروریات کے لئے ناکافی تھا۔

    دعا فاؤنڈیشن کے منصوبے سے نہ صرف پانی کی قلت کا خاتمہ ہوا ہے تو دوسری جانب ہمیں یہ موقع ملا ہے کہ ہم گلہ بانی اور بھیڑ بکریاں بھی پال سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے علاقے میں روزگار کے ذرائع بھی پیدا ہوں گے۔ عامر خان اور ممتاز عالم کا کہنا تھا کہ کہ دعا فاؤنڈیشن صحرائے تھر میں پانی کے سیکڑوں منصوبے مکمل کر چکی ہے اور ڈیپلو کی سرحد کے نزدیک یہ علاقہ سڑک سے ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پر ہے، جس کے لیے صحرا میں جیپ کے ذریعے ہی سفر کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی سبزیوں کی کاشت اور کچن گارڈننگ کے لیے علاقے کے باشندوں کو بیج اور تربیت فراہم کریں گے۔

  • چک جھمرہ کے قریب میانوالی ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی،متعدد زخمی

    چک جھمرہ کے قریب میانوالی ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی،متعدد زخمی

    فیصل آباد ،باغی ٹی وی (ویب نیوز)چک جھمرہ کے قریب میانوالی ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی،متعدد زخمی،
    میانوالی ایکسپریس کے حادثے میں عورتوں اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔
    ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں لاہور سے آنے والی ٹرین کو حادثہ پیش آیا۔ بارش کے باعث ٹرین کی بوگی زمین نرم ہونے کی وجہ سے الٹ گئی۔
    ٹرین حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کا تعلق اوکاڑہ، میانوالی، عیسیٰ خیل، چنیوٹ، دنیا پور، لاہور اور سرگودھا سے ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریب ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

  • سیالکوٹ :  تھانہ ہیڈ مرالہ اور تھانہ ماڈل کینٹ میں نئے ایس ایچ او تعینات

    سیالکوٹ : تھانہ ہیڈ مرالہ اور تھانہ ماڈل کینٹ میں نئے ایس ایچ او تعینات

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹ شاہد ریاض )تھانہ ہیڈ مرالہ اور تھانہ ماڈل کینٹ میں نئے ایس ایچ او تعینات
    تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد احسن اقبال نے سب انسپکٹر محمد عرفان کو ایس ایچ او تھانہ ہیڈ مرالہ اور سب انسپکٹر چوہدری قیصر بشیر گھمن کو ایس ایچ او تھانہ ماڈل کینٹ تعینات کر دیا