Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ : کریانہ دکان پر دوران ڈکیتی مزاحمت پر40 سالہ شخص قتل

    سیالکوٹ : کریانہ دکان پر دوران ڈکیتی مزاحمت پر40 سالہ شخص قتل

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض کی رپورٹ ) کریانہ دکان پر دوران ڈکیتی مزاحمت پر40 سالہ شخص قتل
    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ میں تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ اکبر آباد میں کریانہ کی دکان پر 2 کس نامعلوم ڈاکوؤں نے دوران واردات مزاحمت پر لدھڑ کے رہائشی 40 سالہ حبیب الرحمان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے.
    واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال خود، ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ، ایس ڈی پی او صدر سرکل، اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،
    ڈی پی او نے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اس سلسلہ میں شہر کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے.
    انشاءاللہ واقع میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق عدالت سے سزا دلوائی جائیگی اور متاثرہ فیملی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی.

  • کوئٹہ: کم وزن روٹی،نانبائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن،25گرفتار

    کوئٹہ: کم وزن روٹی،نانبائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن،25گرفتار

    کوئٹہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیر آکاخیل ) کم وزن روٹی فروخت کرنیوالے نانبائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن۔25گرفتار
    ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کم وزن روٹی فروخت کرنے پر25نانبائی گرفتار کر کے جیل بھجوا دئیے ۔ ڈپٹی کمشنر میر شہک بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطا المنعم اور اسپیشل مجسٹریٹ ماریہ شمعون نے جان محمد روڈ علمدار روڈ میکانگی روڈ اور دیگر علاقو ں میں کم وزن روٹی فروخت کرنیکا نوٹس لیتے ہوئے چھاپے مارے اور کم وزن روٹی فروخت کرنے پر25نانبائی گرفتار کر لئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطا المنعم کا کہنا تھا کہ گرانفروشوں سے رعایت نہیں ہوگی دودھ فروشوں قصابوں نانبائیوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

  • میرپورخاص : عدالت کی طرف سے قتل کے مجرم کوسزائے موت کا حکم

    میرپورخاص : عدالت کی طرف سے قتل کے مجرم کوسزائے موت کا حکم

    میرپورخاص ،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ ) قتل کافیصلہ ،عدالت کی طرف سے مجرم کوسزائے موت کا حکم
    تفصیل کے مطابق میرپورخاص کے نواحی علاقہ جھڈو میں قتل کئے جانے والے فقرا گلو کھیری کا گلا کاٹ کر قتل کرنے پر میرپورخاص کی ماڈل کورٹ نے لیاقت کھیری کو سزائے موت کی سزا حکم سنا دیا ، مدعی مقدمہ کی جانب سے قتل کے اس کیس کی پیروی حاجی قلندر بخش لغاری ایڈوکیٹ نے کی.

  • میرپورخاص :مینگو فیسٹیول، بہتر حکمت عملی، شرپسند عناصر کے دماغ ٹھکانے آگئے- ڈپٹی کمشنر

    میرپورخاص :مینگو فیسٹیول، بہتر حکمت عملی، شرپسند عناصر کے دماغ ٹھکانے آگئے- ڈپٹی کمشنر

    میرپورخاص ، باغی ٹی وی ( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ ) میرپورخاص کے قومی تین روزہ مینگو فیسٹیول کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی عوام دوست حکمت عملی کی وجہ سے شرپسند افراد کے دماغ ٹھکانے لگ گئے ۔۔ فرزند میرپورخاص ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زین العابدین میمن کی شہر کے سماجی حلقوں کے ساتھ سے خصوصی اجلاس . اجلاس میں مفتی شریف سعیدی ، مولانا حفیظ الرحمٰن فیض ، مولانا ہارون معاویہ ، مینگو فیسٹیول کے چئیرمین عمر بگھیو، ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد چودھری تاجر برادری کے رہنماء امین میمن اسسٹنٹ کمشنر فوکل پرسن مینگو فیسٹول سلیم شیخ گوھرام بلوچ، کریم میمن ،مجاھد علی شاہ قادری نے شرکت کی اجلاس میں علماء کرام نے کہا کہ ہمیں مینگو فیسٹیول پر قطعاً کوئی اعتراض نہیں مینگو فیسٹیول ہونا چاہئیے بہت اچھی چیز ہے ہم اسکی حوصلہ افزائی کرتے ہے آبادگاروں کے لئے معلومات نشست ہو انکو آبادگاری میں اضافہ کے حوالے سے معلومات فراہم کی جاۓ اسطرح کے اچھے پروگرام کئے جائیں جس سے انکو فائدہ حاصل ہو تفریحی ماحول لوگوں کو ملنا چاہیے جھولے لگائیں جائیں اسپورٹ ہو بازار لگیں لیکن ریاست اور عوام کے پیسوں سے اسطرح کے ناچ گانے وہ بھی ایسی جگہ پر جہاں خواتین بھی ہونگی بچے بھی ہونگے جھولے بھی ہو بازار بھی ساتھ ہو ایسے مواقعوں پر ہلڑ بازی ہوتی ہے لوگ نشے میں ہوتے ہے یہ بلکل برداشت نہیں کیا جاۓ گا اس پر اجلاس میں موجود تمام لوگوں نے علماء کرام کی تائید کی اور متفقہء طور پر سب نے یہ فیصلہ کیا 55 ویں تین روزہ قومی مینگو فیسٹیول میں میوزیکل نائٹ کا نام تبدیل کرکے، ایک شام سندھ کی ثقافت کے نام ( Sindh cultural Night) کا نام رکھ کر اس پروگرام کو خواتین بچوں کی آمد کی جگہ ( گلستان بلدیہ) سے تبدیل کرکے شہر سے تین کلو میٹر دور شاہ پمپ کے باالمقابل ( جے اینڈ جے بنکیوٹ شادی ہال) میں منتقل کردیا گیا اور اجلاس کے معزز شرکاء کو باور کرایا گیا کہ موسیقی کی سندھ ثقافتی شام پر ضلعی انتظامیہ کوئی پیسہ خرچ نہیں کر رہی اور نہ ہی یہ ضلعی انتظامیہ کا پروگرام ہے یہ نجی تعاون سے کیا گیا پروگرام ہے.ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ شہر کے تمام اسٹیک ہولڈرز اور شہری میرے لیئے انتہائی قابل احترام ہیں ضلعی انتظامیہ سب کو ساتھ لیکر چلنے کی پالیسی پر گامزن ہے اور شہر کی تعمیر و ترقی کی یہی بہترین سمت ہے.

  • سرگودہا : 9 مئی، فوجی تنصیبات پر حملے ، ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے – امن کمیٹی

    سرگودہا : 9 مئی، فوجی تنصیبات پر حملے ، ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے – امن کمیٹی

    سرگودہا، باغی ٹی وی( نامہ نگارملک شاہ نواز جالپ)صوبائی وزیر اوقاف، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ وہاوسنگ بیرسٹر اظفر علی سید کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس کمشنر دفتر کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی، ڈی پی او فیصل کامران اور ایڈمنسٹریٹر اوقاف عبدالشکور سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماءکرام نے شرکت کی ۔ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث تمام افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔ علماءکرام کا کہنا تھا کہ ہمارے بزرگوں نے پاکستان بنایا تھا ہم اسے بچائیں گے ۔ انہوں نے پاک فوج سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار اور شہداءکو شاندار الفاظ مین خراج تحسین پیش کیا ۔ علماءکرام کا مزید کہناتھا کہ منبر ومحراب اتحاد بین المسلمین کے پیغام کو مزید موثر انداز میں اجاگر کیا جارہاہے ۔ تمام مکاتب فکر کے علماءکرام ایک پیج پر ہیں ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اوقاف بیرسٹر سید اظفر علی سید کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے پر تشدد واقعات میں ملوث شرپسندوں کو گرفتار کر لیاگیا او راب ان کی باری ہے جنہوں نے یہ کام کروایا ۔انہوں نے کہاکہ اتحاد ویگانگت سے ملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں گے ۔ ملک کا ہر طبقہ پہلے سے زیادہ متحد اور یکسو ہو کر ملک میں استحکام اور یگانگت کیلئے اپنا کردارپر جوش انداز میں ادا کر رہاہے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی او رڈی پی او فیصل کامران سمیت قاضی نگاہ مصطفی ،مولانا قاری وقار احمد عثمانی، ریاست علی فیروزی، محمد عمر فاروقی،عرفان اللہ ثنائی،مولانا طاہر محمود،مولانا عبداللہ سعید ہاشمی او رقاضی عبدالوحید سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر کاکہنا تھا کہ بین المذاہب وقائمہ ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اولیاءکرام او ربزرگان دین کی تعلیمات پر عمل درآمد اشد ضروری ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث پانچ ہزار سے زائد افراد کوگرفتار کیاگیا ۔ انہوں نے کہاکہ بے گناہ افراد کو کچھ نہیں کہا جائیگاجبکہ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ملزمان کے ملٹری ایکٹ کے تحت مقدمات فوجی عدالتوں میں چلا کر انہیں نشان عبرت بنایا جائیگا ۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندگان کے مختلف سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔

  • ڈی جی سیمنٹ فیکٹری ، سرداروں کی تمام ضروریات کاخیال ، مقامی آبادی بنیادی سہولیات سے محروم

    ڈی جی سیمنٹ فیکٹری ، سرداروں کی تمام ضروریات کاخیال ، مقامی آبادی بنیادی سہولیات سے محروم

    کوٹ مبارک ،باغی ٹی وی (امداداللہ تھہیم )ڈی جی سیمنٹ فیکٹری ، سرداروں کی تمام ضروریات کاخیال ، مقامی آبادی بنیادی سہولیات سے محروم
    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان سے ڈی جی سیمنٹ فیکٹری کروڑوں ، اربوں روپے کما رہی ہے لیکن سیمنٹ فیکٹری کے دھواں سے ارد گرد کے ہزاروں مظلوم عوام متاثر ہو رہی ہے اور مختلف بیماروں کا شکار ہو رہے ہیں،سیمنٹ فیکٹری 25 کلومیٹر تک اردگرد علاقوں کو بنیادی سہولیات دینے کی پابند ہے ، مثلاََ روڈ ،میٹھا پانی بجلی،میڈیکل وغیرہ ،ڈی جی سیمنٹ فیکٹری مقامی آبادی کو بنیادی سہولیات دینے کی بجائے مقامی آبادی میں خطرناک بیماریاں پھیلانے کاباعث بن چکی ہے ،ڈی جی سیمنٹ فیکٹری سے نکلنے والے دھوئیں،گرداور کیمیکل ملے پانی کے اثرات کو غریب ہی جھیل رہے ہیں ۔جہاں لوگ جسمانی کمزوری،کالا یرقان اور کینسر جیسی موذی امراض میں مبتلاہورہے ہیں ۔ دوسری طرف ڈی جی سیمنٹ فیکٹری روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کمانے کے باوجود بھی پس ماندہ علاقہ میں کوئی بڑی گرانٹ دینے سے قاصر ہے،ڈی جی سیمنٹ یہاں پر کھوسہ سرداروں کی تمام ضروریات سے لے کر خواہشات تک پوری کی جاتی ہیں ، مگرمقامی آبادی کیلئے ڈی جی سیمنٹ نے نہ کوئی ہسپتال،سکول کالج اور نہ ہی کوئی دوسری ضروریات پوری کرنے کا منصوبہ دیا گیا ،

    سیمنٹ فیکٹری روڈ کی حالت بد تر ہو چکی ہے جہاں سے عوام کا گذرنا محال ہوچکا ہے ، جگہ جگہ گڑھے پڑچکے ہیں ،مقامی آبادیوں ،سماجی وسیاسی اور مذہبی حلقوں اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور ڈی جی سیمنٹ فیکٹری کو 25 کلومیٹر تک اردگرد علاقوں کو بنیادی سہولیات دینے کی پابند کیاجائے ۔

  • سیالکوٹ :  اشیائے خورد و نوش کی نئی قیمتیں مقرر

    سیالکوٹ : اشیائے خورد و نوش کی نئی قیمتیں مقرر

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی ( شاہد ریاض) اشیائے خورد و نوش کی نئی قیمتیں مقرر
    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع بھر کے لئے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چاول باسمتی سپر نیا کی فی کلو گرام قیمت 310روپے مقرر کی گئی ہے، چاول اری 70روپے کلو، دال چنا موٹی222، دال چنا باریک 210روپے فی کلو گرام، دال مسور موٹی 250روپے فی کلو، دال ماش دھلی ہوئی 453روپے کلو، دال ماش بغیر دھلی ہوئی 410روپے کلو، دال مونگ دھلی ہوئی 250روپے کلو، کالے چنے (موٹے) 220روپے کلو، سفید چنے (موٹے) 330روپے کلو، بیسن 225روپے کلو، دودھ 130روپے لٹر، دہی 140روپے کلو، چھوٹا گوشت1400روپے کلو، بڑا گوشت700روپے کلو، تندوری روٹی 100گرام 15روپے، جبکہ 120گرام وزنی نان کی قیمت 20روپے مقرر کی گئی ہے،آٹا، گھی کی قیمت حکومت پنجاب کے پالیسی کے مطابق ہوگی، سبزیوں، پھلوں، انڈوں، چکن کی قیمت کا تعین روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کمیٹی کریگی۔
    دریں اثناء ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں-

  • سیالکوٹ: طوفانی مہنگائی، چھوٹے سرکاری ملازمین کے گھروں میں فاقے- ایپکاکااحتجاج

    سیالکوٹ: طوفانی مہنگائی، چھوٹے سرکاری ملازمین کے گھروں میں فاقے- ایپکاکااحتجاج

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(شاہد ریاض )طوفانی مہنگائی، چھوٹے سرکاری ملازمین کے گھروں میں فاقے- ایپکاکااحتجاج
    تفصیل کے مطابق طوفانی مہنگائی کی وجہ سے چھوٹے سرکاری ملازمین کے گھروں میں فاقے آنے لگے اب تو بات خود کشیوں تک پہنچ چکی ہے حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 500 فی صد اضافہ کرے ان خیالات کا اظہار آیپکا سیالکوٹ کے ضلعی صدر سید آصف علی شاہ، پنجاب ٹیچرز یونین سیالکوٹ کے ضلعی صدر میاں امجد علی اور ایکسائز اینڈ ٹیکسشن سیالکوٹ کے صدر طاہرمحمود نے ڈپٹی کمشنر آفس سیالکوٹ کے سامنے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا. تفصیلات کے مطابق طوفانی مہنگائی کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کےلیے ملازمین اتحاد جائنٹ ایکشن کمیٹی سیالکوٹ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پنجاب ٹیچرز یونین سیالکوٹ کے ضلعی صدر میاں امجد علی اور آیپکا سیالکوٹ کے ضلعی صدر سید آصف علی شاہ نے کی، ریلی میں اساتذہ، کلریکل سٹاف اور درجہ چہارم کے ملازمین نے شرکت کی، شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کرو جیسے نعرے درج تھے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اگر مہنگائی کے تناسب سے ہماری تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین مرکزی صدر آیپکا پاکستان حاجی محمد ارشاد چوھدری کی قیادت میں اسلام آباد دھرنا دیں گے اس موقع پر درجہ چہارم کے صوبائی صدر میسن شاہ، ریاض قادری، جنرل سیکرٹری آیپکا خرم شہزاد اعوان، چیف میڈیا ایڈوائزر سید عارف حسین شاہ، شہزادہ خرم، یوسف سہوترا، محمد عارف گل ،میاں یوسف ،لیاقت علی گجر ،مبارک علی گھمن، محمود ایاز ،میاں اصغر علی کے علاوہ دیگر عہدیداران نے بھی ریلی سے خطاب کیا.

  • سرگودھا :ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس،محسن شاہنوازرانجھا کمیٹی کاچیئرمین منتخب

    سرگودھا :ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس،محسن شاہنوازرانجھا کمیٹی کاچیئرمین منتخب

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگارملک شاہ نواز جالپ ) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی یا کسی اور غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیجے کے لیے کمیٹی کے اجلاس میں بطور رکن سابق وزیر مملکت و رکن قومی ہےاسمبلی بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا کی شرکت۔کمیٹی اراکین نے متفقہ طور پر فخر سرگودھا بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا کو کمیٹی کاچیئرمین منتخب کر لیا۔

  • سیالکوٹ : ڈی ایس پی قیصر امین بٹ ڈسٹرکٹ آفیسر اسپیشل برانچ  تعینات

    سیالکوٹ : ڈی ایس پی قیصر امین بٹ ڈسٹرکٹ آفیسر اسپیشل برانچ تعینات

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی ( شاہد ریاض)ڈی ایس پی قیصر امین بٹ ڈسٹرکٹ آفیسر اسپیشل برانچ تعینات
    تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکے حکم پر انتہائی فرض شناس ڈی ایس پی قیصر امین بٹ کو ڈسٹرکٹ آفیسر اسپیشل برانچ ضلع سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنھبال کر کام شروع کردیا علاوہ ازیں وہ اس پہلے ڈی ایس پی ٹریفک سیالکوٹ اور ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ بھی تعینات رہے ہیں جہاں انکی خدمات مثالی رہیں، شہری حلقوں نے انکی بطور ڈسٹرکٹ أفیسر سپیشل برانچ تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے.