میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منظور علی جوئیہ).نواحی علاقہ سیتاں میں معمولی بات پر جھگڑا،ایک شخص قتل
تفصیل کے مطابق میہڑ کے نواحی علاقے سیتاں میں معمولی سی بات پر جھگڑاہونے پرڈنڈے اور اینٹیں لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے ،جاں بحق ہونے والے کاشخص کا نام مزدور محمد چنہ بتایا گیاہے،اطلاع کے مطابققتل ہونے والے شخص کی دیہاتیوں سے معمولی سی بات پر تلخ کلامی ہوگئی تھی جس پردیہاتیوں نے ڈنڈے اور اینٹیں مار کر محمد چنہ کوقتل کردیا،قتل کرنے والے دیہاتی جائے وقوع سے فرار ہوگئے،اطلاع ملتے ہی سیتاں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ،جاں بحق شخص کی لاش کوتحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے –
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

میہڑ.نواحی علاقہ سیتاں میں معمولی بات پر جھگڑا،ایک شخص قتل
-

تنگوانی : نوجوان نے بندوق سے فائر کرکے خودکشی کر لی
تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)نوجوان نے بندوق سے فائر کرکے خودکشی کر لی
تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب جمال تھانے کے حدود گاؤں ہادی بخش نندوا نی میں ایک20 سالہ نوجوان سبز علی ولد مپو نندوا نی نے خود کشی کرلی ہے بتایا گیاہے کہ نوجوان نے خود پر بندوق سے فائر کرکے کے اپنے زندگی کاخاتمہ کرلیا ہے،پولیس نے قانونی کارروائی کاآغازکردیا ہے -

خضدار : گذشتہ ماہ ایک شخص کا گلا کاٹ کرقتل کرنے والے ملزمان گرفتار.
خضدار ،باغی ٹی وی (حبیب غلامانی کی رپورٹ )لیویز فورس خضدار کی اہم کارروائی،گذشتہ مہینے زیدی میں ایک شخص کا گلا کاٹ کر قتل کرنے والے ملزمان گرفتار.لیویز فورس کی جانب سے مزید تفتیش جاری
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ر جمیل بلوچ و اسسٹنٹ کمشنر علی درانی کے خصوصی احکامات پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او زیدی رسالدار علی اکبر قمبرانی ، لیویز انچارج شبیراحمد دفعدار سیف اللہ نے برخلاف اشتہاری و مفرور ملزمان مخبر خاص کے اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے قتل کیس مقدمہ نمبر 12/2023 بجرم زیر دفعہ 34، 302 ت پ میں مطلوب مفرور ملزمان محمد اکبر ولد مٹھل ،میرحسن ولد محمد حسن ،محمد یاسین ولد ساول خان کو گرفتار کرلیا،ملزمان نے ایک ماہ قبل زیدی میں ایک شخص کا گلا کاٹ کر لاش پھینک کر فرار ہوگۓ تھے جس پر لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا،جبکہ مزید تفتیش جاری ہے. -

ڈی جی خان : بلوچ لیوی اور بی ایم پی ملازمین سرکاری مراعات سے محروم کر دیئے گئے
ڈی جی خان(باغی ٹی وی )بلوچ لیوی اور بی ایم پی ملازمین سرکاری مراعات سے محروم کر دیئے گئے
اکائونٹنٹ بادشاہ نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں۔فنانس ڈیپارٹمنٹ اور لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے احکامات کرپشن کی نظر ہو گئے ، ملازمین فریادی
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں بلوچ لیوی فورس اور بارڈر ملٹری پولیس پنجاب پولیس کا حصہ ہیں ،ہوم ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن No.NP-1/6-9/90بتاریخ 18/03/1992 جو کہ لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کی جسٹس فخرالنساء نے رٹ پٹیشن نمبر 11761 کے فیصلہ کی روشنی میں بلوچ لیوی اور بی ایم پی کے پے سکیل اپ گریڈ کرنے اور پولیس رولز اور مراعات کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق سروس سٹرکچر ،رولز،ڈیوٹی بھی پنجاب پولیس کے مطابق ہے۔
بلکہ بلوچ لیوی فورس تو ایک ایسی فورس ہے جہاں بارڈر ملٹری پولیس اور پنجاب پولیس کو لا اینڈ آرڈر کی صورت حال پر قابو پانے میں مشکلات سامنا ہو تو وہاں پر بلوچ لیوی فورس کے جوانوں کو تعینات کیا جاتاہے ،جس کی مثال راجن پور کچے کا آپریشن ہو یا پھر ڈی جی خان میں لادی گینگ کے خلاف پولیس آپریشن ہو، وہاں بلوچ لیوی فورس نے ہمیشہ ہراول دستے کے طور پر اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں ۔اس سب کے باوجود پنجاب پولیس کو تو تمام مراعات حاصل ہیں مگر بلوچ لیوی اور بی ایم پی کے ملازمین یکسر محروم ہیں ، نہ تو بلوچ لیوی اور بی ایم پی ملازمین کو لا ء اینڈ آرڈر الائونس دیا جاتا ہے اور نہ ہی FDA کی سہولت میسر ہے ۔ اگر پنجاب پولیس ،بلوچ لیوی اور بی ایم پی کے سکیلز کا جائزہ لیں تو پنجاب پولیس میں ڈی ایس پی کا گریڈ 17ہے تو اس کے برابر بلوچ لیوی میں صوبیدار میجر کا عہدہ ہے اور بی ایم پی میں اسی گریڈ میں رسالدار ہے ،پولیس انسپکٹر گریڈ 16کے برابر بلوچ لیوی میں صوبیدار اور بی ایم پی میں جمعدار ہے ،پولیس سب انسپکٹر کے برابر بلوچ لیوی میں نائب صوبیدار جبکہ بی ایم پی میں دفعدار ہوتا ہے ، پولیس ASI کے مقابلے میں بلوچ لیوی میں حوالدار جبکہ بی ایم پی میں نائب دفعدار ،پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل 9 گریڈ میں ہے تو بلوچ لیوی میں نائک اور بی ایم پی میں محرر ہے ،اسی طرح پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کے برابر میں بلوچ لیوی کا سپاہی اور بی ایم پی میں سوار ہوتا ہے ،اس طرح باقی تمام ملازمین کے سکیلز بھی پنجاب پولیس کے سکیلز کے مطابق ہیں لیکن پولیس کو تو لاء اینڈ آرڈر ،کانسٹیبلری الائونس اور رسک الائونس کے علاوہ FDA بھی مل رہا حالانکہ پنجاب پولیس ڈی جی خان کے سیٹلڈ ایریا جو کہ ڈی جی خان 48 فیصد ہے جس کے 18 تھانہ جات ہیں جبکہ اس کے مقابلے بی ایم پی ڈیرہ غازی خان کے رقبہ کے 52 فیصد حصہ جو کہ ٹرائیبل ایریا پر مشتمل ہے جہاں ان کے 26 تھانہ جات ہیں کا کنٹرول سنبھالتی ہے جبکہ بلوچ لیوی لیوی سے ٹرائبل ایریا کے ساتھ ساتھ سٹی اور سیٹلڈ ایریا میں بھی ڈیوٹیاں لی جاتی ہیں کے تمام ملازمین پولیس رولز کے تحت ملنے والی تمام مراعات سے محروم ہیں۔حکومت پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ طارق محمد مرزا کی طرف سے جاری کیا گیا لیٹر نمبری HP-11/9-1/2009 مورخہ08/12/2009 جس میں احکامات جاری کیے گئے کہ بی ایم پی ڈی جی خان،راجن پور اور بلوچ لیوی ڈیرہ غازی خان کو ان کے پے سکیل کے مطابق رسک الائونس 20 دن کے ڈیلی فکس الائونس دیئے جائیں،یاد رہے کہ حکومت پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری فنانس نے یہ لیٹرلاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں عدالت عالیہ کے حکم کے بعد جاری کیا تھا۔لیکن آج تک اس لیٹرپرعملدرآمد نہیں کیاجاسکا،بلوچ لیوی اور بی ایم پی کے ملازمین حکومت پنجاب کی طرف دی جانے والی مراعات سے محروم ہیں۔
دوسری طرف ذرائع کاکہنا ہے کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ ڈیرہ غازیخان اور ڈپٹی کمشنر آفس سے بلوچ لیوی اور بی ایم پی پر مسلط کیا گیااکائونٹنٹ آغارضاحسین BPS 16نے اپنی کمائی کاذریعہ بنانے کیلئے بلوچ لیوی اور بی ایم پی ملازمین کو ایف ڈی اے کی مد میں ملنے والی سہولت سے محروم کردیا،ذرائع کایہ بھی بتانا ہے کہ اکائونٹنٹ آغارضاحسین ایک نائب قاصد کے ذریعے فنانس ڈیپارٹمنٹ ڈیرہ غازیخان میں اپنے تمام معاملات طے کرتا ہے،ایف ڈی اے کی کٹوٹی پر بلوچ لیوی کے ملازمین سابق ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کے پاس گئے اور ہونے والی زیادتیوں سے متعلق آگاہ کیاجس پر ڈپٹی کمشنر نے اکائونٹنٹ آغارضاحسین کوطلب کرکے اس کی سرزنش کی اور ملازمین کے مسائل حل کرنے اور ایف ڈی اے سمیت پولیس رولز کے مطابق مراعات دینے کا حکم دیا اس دوران ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کا ڈیرہ غازیخان سے تبادلہ ہوگیا،اس کے بعد بلوچ لیوی اور بی ایم پی ملازمین کی مراعات معاملہ بھی کھٹائی میں پڑگیا،جنہیں آج تک گورنمنٹ آف پنجاب سے پولیس رولز کے تحت ملنے والی سہولیات سے محروم رکھاجارہاہے ،جس سے ملازمین بے چینی اور بے یقینی کاشکار ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ FDA کی سمری کی فائل اس وقت بھی ڈپٹی کمشنرکی ٹیبل پر موجود ہے لیکن موجودہ ڈپٹی کمشنرنے اس پر کوئی نوٹس نہیں لیا۔ -

کراچی: دستاویزات کے بغیرکراچی آنے والے 26 افغان شہری گرفتار
کراچی،باغی ٹی وی (ویب نیوز) دستاویزات کے بغیرکراچی آنے والے 26 افغان شہری گرفتار،غیر ملکی باشندوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
تفصیل کے مطابق پولیس نے بلوچستان سے ملک کے تجارتی مرکز کراچی میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے کم از کم 26 افغان شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔منگل کو پولیس حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ افغان شہری صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر حب سے کراچی میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔حکام نے بتایا کہ گرفتار افغان باشندے حب ریور روڈ پر واقع رئیس گوٹھ میں موجود تھے اور شناختی دستاویزات پیش کرنے میں ناکام ہونے پر انہیں حراست میں لیا گیا۔ایک تصویر میں تقریباً دو درجن مردوں کو دکھایا گیا ہے، جن میں سے زیادہ تر کی عمر بیس سال تک ہے، اور وہ پولیس کی حراست میں ہیں۔
حکام نے بتایا کہ یہ افراد حال ہی میں افغانستان سے پاکستان پہنچے تھے۔پولیس نے افغان شہریوں کے خلاف فارنرز ایکٹ اور دیگر قوانین کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔سندھ میں پولیس حکام نے اگست 2021 میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد متعدد افغان شہریوں کو گرفتار کیا ہے، اس قبضے نے افغانستان سے بڑے پیمانے پر شہریوں کئ انخلاء کو جنم دیا تھا۔رواں سال کے شروع میں سینکڑوں افغان شہریوں کو پاکستان میں سزائیں کاٹنے کے بعد واپس افغانستان بھیج دیا گیا تھا۔
دسمبر 2022 میں سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا تھا کہ سندھ کی جیلوں میں سینکڑوں افغان بچے بند ہیں۔ جبکہ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔ -

میرپورخاص : نیشنل پریس کلب کے ایک وفدکی ڈپٹی کمشنرسے ملاقات
میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار شاہزیب شاہ)نیشنل پریس کلب کے ایک وفد صدر کی قیادت میں ڈپٹی کمشنرسے ملاقات
تفصیل کے مطابق نیشنل پریس کلب میرپورخاص کے ایک وفد نےصدر قمرالدین شیخ کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن سے انکے آفس میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر گفتگو ہوئی،ساتھ ہی ساتھ صحافی شاہزیب خاصخیلی کے ساتھ پچھلے دنوں پیش آئے واقعات پر بھی تفصیل سے تبادلہءخیال ہوا ، صحافی حیات قریشی کے سوال کے جواب میں ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے کہا کہ متوقع برساتوں سے قبل پانی کے بہاؤ کے راستوں سے انکروچمنٹ ختم کرانا ہماری اولین ترجیح ہے آپ صرف جگہ کی نشاندہی کریں انشاءاللہ ہم فوری کارروائی کریں گے،ملاقات میں صدر نیشنل پریس کلب میرپورخاص قمرالدین شیخ ،حیات قریشی ،سینئر رپورٹر محمد خالد،متاثرہ صحافی شاہزیب خاصخیلی، امید علی لغاری اور باغی ٹی وی کے سید شاہزیب علی شاہ اور نذیر احمد چانڈیو بھی شامل تھے، آخر میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نے وفد کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا-

-

میرپورخاص : منشیات کا اڈہ چلانے والی 2 خواتین گرفتار
میرپورخاص، باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) سندھ پوئنٹ اور نیشنل پریس کلب میرپورخاص اور سول سوسائٹی کے رہنماء واجد لغاری کے مسلسل احتجاج اور نشاندہی کے بعد میرپورخاص پولیس، انچارج سی آئی اے عنایت زرداری کی سربراہی میں ایس ایچ او وومین پولیس اسٹیشن انسپکٹر مومل لغاری ایس ایچ او سٹیلائٹ ٹاؤن کا مشہور منشیات فروش کالی لانگھانی کے منشیات کے اڈے واقع رحیم نگر میں مسمات دینی عرف کالی کے گھر میں قائم منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارا اور 2 خواتین نازیہ اور ببلی کو گرفتار کرلیا،جن کہ قبضہ سے ہیروئن چرس کوکین افیون، شیشہ تریاق برآمد کیا ہے اور دونوں گرفتار خواتین کو وومین پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے ۔۔ چھاپے کے وقت ایک رشتے دار پولیس اہلکار بھی موجود تھا –
-

اوکاڑہ :سدھو موسے والا کا نوعمر پاکستانی مداح گرفتاری کے بعد رہا
اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )سدھو موسے والا کا نوعمر پاکستانی مداح گرفتاری کے بعد رہا
اوکاڑہ میں بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کیج برسی کے موقع پر سالانہ ختم کے پروگرام کے بعد فائرنگ کی دعوت دینے پر گرفتار ہونے والے ملزم کو پولیس نے رہا کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق اوکاڑہ تھانہ بی ڈویژن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی گلوکار کے سالانہ ختم کی دعوت دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سدھو موسے والا کے مداح نے سوشل میڈیا پر ختم میں بدمعاشوں اور جٹ برادری کو شرکت کی دعوت دی تھی ۔ معروف گلوکار کے سالانہ ختم کی دعوت دینے والے ملزم کو پولیس کے مطابق گرفتار کر لیا گیا تھا، تاہم ملزم کے کم عمر ہونے کے باعث اسے پولیس نے تنبیہ کرتے ہوئے چھوڑ دیا۔

واقعہ پر ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو ملزم گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، ملزم کی شناخت شرجیل کے نام سے ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس 29 مئی کو سدھو موسے والا کو مشرقی پنجاب کے ضلع مانسا میں قتل کردیا گیا تھا۔ ان کے قتل کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ کے اہم رکن گولڈی برار نے قبول کی تھی جو کہ کینیڈا میں مقیم ہیں۔ -

اوچ شریف:پٹرولنگ پولیس کے ناجائز ناکے اور لوٹ مار،شہریوں کی تذلیل
اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) پٹرولنگ پولیس جبار شہید کی غوث الاعظم چوک پر ناکا لگا کر لوٹ مار، شریف شہریوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ، اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مال بنانے کے خلاف شہریوں میں اضطراب، ایس پی پٹرولنگ پولیس بہاول پور ،ڈی آئی جی پٹرولنگ پولیس پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،
تفصیل کے مطابق عرصہ دراز سے پٹرولنگ پولیس جبار شہید چیک پوسٹ پر تعینات اہلکار جمیل چٹھہ نے اوچ شریف کی حدود میں ناکے لگا کر شہریوں کو ناجائز پریشان کرنا شروع کر رکھا ہے اور شناختی کارڈ، اور کاغذات چیکنگ کے نام پر مقدمات درج کرنے کی دھونس پر لوٹ مار کرتے ہیں گزشتہ روز شہر کے داخلی غوث الاعظم چوک پر ناکا لگا کر درجنوں موٹرسائیکل سواروں کو گھنٹوں روک کر کاغذات اور شناختی کارڈ چیکنگ کے بہانے پریشان کرتے رہے، جمیل چٹھہ اس دوران شہریوں سے ہتک آمیز رویہ اختیار کرتے ہوئے موٹرسائیکل بند کرنے کی دھمکیاں دے کر ڈراتا رہا، جس کے خلاف اوچ شریف کے سماجی ،صحافتی اور کاروباری حلقوں نے سخت اضطراب اور بے چینی کا اظہار کرتے ہوئے ایس پی پٹرولنگ پولیس بہاولپور اور ڈی آئی جی پٹرولنگ پولیس پنجاب لاہور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے والے اہلکار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے -

ڈالرکی اونچی اُڑان، 312 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
ڈالرکی اونچی اُڑان، 312 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کے درمیان ڈالر کی قیمت کا فرق 26 روپے 65 پیسے تک جاپہنچا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہوکر 312 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
ایکسچینج کمپینز کے مطابق طلب اور سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک روپے مزید مہنگا ہوکر نئی بلند ترین سطح 312 روپے پر پہنچ گیا۔
اسٹیٹ بینک رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے معمولی کمی کے بعد 285 روپے 35 پیسے پر بند ہوا۔
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کے درمیان ڈالر کی قیمت کا فرق 26 روپے 65 پیسے تک جا پہنچا ہے۔