سیالکوٹ، باغی ٹی وی(شاہد ریاض )پولیس تحفظ مرکز کے ثمرات 10 روز سے لاپتہ 8 سالہ گونگے بہرے علی حسن کے والدین کو چنیوٹ سے تلاش کر کے ملوادیا . تھانہ مرادپور پولیس کو کپوروالی کے علاقہ سے 8 سالہ لاوارث گونگا بہرا بچہ بھٹکتا ہوا ملا، پولیس نے فوری طور پر بچے کو پولیس تحفظ مرکز میں منتقل کیا، جہاں تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بچے کے والدین کی تلاش شروع کردی.
پولیس تخفظ مرکز میں اشاروں کی زبان سمجھنے والے ماہرین سے مدد لی گئی جنہوں نے اشاروں کی زبان سے گونگے بہرے لڑکے سے بات کی تو پتہ چلا کہ وہ چنیوٹ شہر کا رہائشی ہے جو غلط بس پر سوار ہو کر کھو گیا تھا اور 10 روز سے ادھر ادھر بھٹک رہا ہے.
پولیس نے چنیوٹ سے 8 سالہ علی حسن کے والد سیف اللہ کو ٹریس کرکے بچے کو اس کے حوالے کردیا.
سیف اللہ نے 10 روز کے بعد اپنے جگر کا ٹکرا واپس ملنے پر نمناک آنکھوں کے ساتھ پولیس کو ڈھیروں دعائیں دیں.
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

سیالکوٹ :پولیس تحفظ مرکز کے ثمرات 10 روز سے لاپتہ 8 سالہ گونگا بچہ والدین کے حوالے
-

اوکاڑہ :زمین کا تنازع ،پنچایت سے واپسی پر میاں بیوی قتل
اوکاڑہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )زمین کا تنازع ،پنچایت سے واپسی پر میاں بیوی قتل
تفصیل کے مطابق زمین کا تنازع دو قیمتی جانیں نگل گیا پنچایت سے واپس آتے ہوئے مخالفین نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کر دیا ،دیپال پور کے نواحی گاؤں کوپر والا کھوہ میں جائیداد کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کر دیا ،ممتاز اور کنیز فاطمہ پنچائیت کے بعد اپنے گھر جا رہے تھے کہ مخالفین عدنان وغیرہ نے گھات لگا کر دونوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقعہ سے فرار ہو گئے
اطلاع پر پولیس اور کرائم سین کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا
ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان کا دوہرے قتل کی واردات کا نوٹس مقامی پولیس کو ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا -

اوکاڑہ : تھانہ بی ڈویژن پولیس کی جواریوں کیخلاف کارروائی
اوکاڑہ ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار ملک ظفر)تھانہ بی ڈویژن پولیس کی جواریوں کیخلاف کارروائی
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمنصور امان اور DSP سٹی مہر محمد یوسف کی زیر نگرانی میں SHO تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ فخر حیات SI/SHO اوران کی ٹیم نے بدنام زمانہ 1۔ صادق علی ولد نظام دین قوم رحمانی سکنہ صمد پورہ گلی نمبر 2 اوکاڑہ 2۔ مرزا عثمان خالد ولد مرزا عبدالغنی بیگ قوم مغل سکنہ رحمان پورہ اوکاڑہ جو کہ تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ کی حدود اور تھانہ صدر اوکاڑہ کی حدود میں جواء پرچی کرواتے ہیں کو حسب ضابطہ گرفتار کیا اورداؤپر لگی وٹک رقم بر آمد کی اور ملزمان پر مقدمہ درج رجسٹر کیا علاقہ تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ کے لوگوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکا شکریہ ادا کیا اور SHOتھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ اور ان کی ٹیم کو سراہا۔
یاد رہے اوکاڑہ میں بے شمار ایسے جوا پوائنٹس ہیں جو نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں اور سال ہا سال سے چل رہے ہیں یہ بھی ان میں سے ایک ہے -

سیالکوٹ :درندگی کی انتہا،10 روز قبل گھر سے لاپتہ ہونے والے 11 سالہ بچے کی لاش کے ٹکڑے برآمد
سیالکوٹ، باغی ٹی وی(شاہد ریاض) پسرور میں درندگی کی انتہا،10 روز قبل گھر سے لاپتہ ہونے والے 11 سالہ بچے کی لاش کے ٹکڑے برآمد
تفصیل کے مطابق انتہائی دلخراش واقعہ پسرور کے نواحی گاؤں لنگے کے محنت کش محمد شفیع اللہ کے اغواء ہونے والے کمسن بچے کی لاش نواحی گاؤں سلیمکے کےکھیتوں سے برآمد ہوئی۔ 11 سالہ بچہ زاہد 10 روز قبل گھر سے لاپتہ ہوا تھا۔ تھانہ بڈیانہ پولیس نے بچے کے والد کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کیا تھا.. زاہد کی لاش 10 روز بعد سلیمکے گاؤں کے کھیتوں سے برآمد ہوئی ہے۔درندہ صفت ملزمان نے بچے کو قتل کرکے نعش کے ٹکرے ٹکرے کرکے کھیتوں میں پھینک گئے تھے ۔ ناقابل شناخت بچے کی نعش کی شناخت والدین نے اسکے کپڑوں سے کی. تھانہ بڈیانہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ -

میرپور خاص : پڑھے گا تو آگے بڑھے گا سندھ ،صرف سلوگن ہی رہ گیا – محمد علی
میرپور خاص ، باغی ٹی وی (نامہ نگارسید شاہزہب شاہ) پڑھے گا تو آگے بڑھے گا سندھ ،صرف سلوگن ہی رہ گیا – محمد علی
تفصیل کے مطابق پہلے تعلیمی افسران اسکولوں کا دورہ کرتے تھے پر اب نہیں،ان خیالات کا اظہار معروف سوشل ورکر اور یوسی چیئرمین محمد علی نے گورنمنٹ پرائمری اسکول گلشن لطیف میں سالانہ امتحان 2023 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
گورنمنٹ پرائمری اسکول گلشن لطیف میں سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان اور پروقار رنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمان خاص چیئرمین حاجی محمد علی تھے جبکہ صاحبزادہ حسنین راجپوت بھی ان کے ہمراہ تھے ، مہمانان گرامی کی آمد پر بچوں نے پھول کی پتیاں نچھاور کیں اور گلدستے پیش کیے اس والہانہ استقبال کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا کمپیئرنگ کے فرائض محمد اعظم مغل نے انجام دئیے اسکول کے ہیڈ ماسٹر رضوان قریشی نے مہمانان گرامی کیلئے استقبالیہ کلمات کہےاور اسکول کے طلباء وطالبات نےویلکم اور دیگر ٹیبلو پیش کیے اسی دوران مہمانان گرامی کو سندھ کا روایتی تحفہ ٹوپی اور اجرک پیش کی گئی، چیئرمین حاجی محمد علی کی جانب سے ویلکم ٹیبلو کرنے پر پانچ ہزار روپے کیش انعام دیا –

-

شیخوپورہ: پاکستان کے معروف و جید عالم دین، مفسر قرآن وحدیث حافظ عبدالسلام بن محمد وفات پاگئے
شیخوپورہ،باغی ٹی وی(محمد طلال سے)مریدکے پاکستان کے معروف و جید عالم دین، مفسر قرآن اور شیخ الحدیث حافظ عبدالسلام بن محمد رضائے الہی سے وفات پاگئے ہیں۔ (انا للہ وانا الیہ راجعون) ان کی نماز جنازہ آج 30 مئی بروز منگل صبح 9 بجے مرکز طیبہ مریدکے میں ادا کی گئی۔ وہ گزشتہ تقریبا چار سال سے قید میں تھے۔ سوموار کی سہ پہر دوران اسیری اچانک انہیں دل کی شدید تکلیف ہوئی جس پر وہ 78 برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ حافظ عبدالسلام بن محمد قیام پاکستان سے ایک سال قبل 27 اگست 1946ء میں گوہڑ چک، پتوکی ضلع قصور میں پیدا ہوئے۔ آپ کا گاؤں بھٹہ محبت ہے، جو تحصیل دیپالپور میں واقع ہے۔ اسی نسبت سے آپ بھٹوی کہلاتے تھے۔ آپ کے والد حافظ محمد ابو القاسم بھٹوی بھی جید عالم دین تھے۔ حافظ عبدالسلام بن محمد 50 سال سے زیادہ عرصہ تدریس سے وابستہ رہے۔ وہ جامعہ الدعوۃ الاسلامیہ کے بانی مدیر تھے۔ حافظ عبدالسلام بن محمد نے میٹرک اور حفظ القرآن کے بعد دینی تعلیم جامعہ محمدیہ اوکاڑہ اور جامعہ سلفیہ فیصل آباد سے مکمل کی۔ آپ فاضل عربی، فاضل فارسی اور فاضلِ طب جدید نظریہ مفرد اعضاءکی سند رکھتے تھے۔ حافظ عبدالسلام بن محمد نے تدریس کی ابتدا جامعہ محمد یہ گوجرانوالہ سے کی۔ آپ 1966ء سے 1992ء تک ستائیس سال جامعہ محمدیہ سے وابستہ رہے۔ اس دوران ایک سال جامعہ تدریس القرآن والحدیث (موجودہ جامعہ سلفیہ اسلام آباد) میں بھی درس و تدریس کی۔ 1992ء میں مستقل طور پر مرکز طیبہ مرید کے، شیخو پورہ منتقل ہوگئے اور جامعہ الدعوة الاسلامیہ کی بنیاد رکھی۔آپ اس جامعہ کے بانی مدیر ہیں اور یہاں سے فارغ التحصیل ہزاروں طلبہ کے استاد تھے، جن میں متعدد معروف علمائے کرام بھی شامل ہیں۔ آپ قرآن مجید کا آسان فہم اردو ترجمہ کرنے کے علاوہ تفسیر القرآن الکریم کے نام سے چار جلدوں پر مشتمل قرآن مجید کی تفسیر بھی لکھ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ فتح السلام کے نام سے صحیح بخاری کی تین جلدیں منظر عام پر آچکی ہیں جبکہ مزید پر کام جاری تھا۔ معروف تالیفات اور تراجم میں شرح کتاب الجامع من بلوغ المرام، شرح کتاب الطہارہ من بلوغ المرام، مقالات طیبہ، احکام زکوة و عشر، ترجمہ اسلامی عقیدہ، ترجمہ حصن المسلم، مسلمانوں کو کافر قرار دینے کا فتنہ، مسلمانوں میں ہندوانہ رسوم و رواج، حلال و حرام کاروبار شریعت کی روشنی میں اور ایک دین چار مذاہب جیسی تالیفات شامل ہیں۔ سوگواران میں 4 بیٹے 1 بیٹی اور 2 بیویاں شامل ہیں۔ شیخ الحدیث حافظ عبدالسلام بن محمد کی وفات پر پروفیسر حافظ محمد سعید، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، سیف اللہ خالد، محمد یعقوب شیخ، مفتی عبدالرحمن عابد، مفتی محمد یوسف طیبی، مولانا یوسف کشمیری، ابوالہاشم ربانی اور حافظ خالد ولید سمیت تمام مکاتب فکر کے مختلف دینی رہنماؤں، علمائے کرام اور شیوخ الحدیث نے گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
-

اوکاڑہ :سدھو موسے والا کا سالانہ ختم کروانے کا دعویٰ دار ملزم گرفتار
اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)سدھو موسے والا کا سالانہ ختم کروانے کا دعویٰ دار ملزم گرفتار
سدھو موسے والا( انڈین سنگر)کے سالانہ ختم اوکاڑہ میں کروانے کا دعویٰ دار ملزم گرفتار ملزم نے ختم کے بعد ہوائی فائرنگ کا اعلان کیا تھا
تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم شرجیل کو گرفتار کر لیا شرجیل سدھو موسے والا کا فین ہے اس نے سوشل میڈیا پر سدھو موسے والا کے سالانہ ختم میں بدمعاشوں اور جٹ برادری کو شرکت کی دعوت دی تھی،ملزم نے ختم کے بعد ہوائی فائرنگ کا خاص پروگرام ترتیب بھی دے رکھا تھا۔واقعہ پر ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو ملزم گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا جس پر کم عمر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ مصروف کاروائی ہے۔ -

سیالکوٹ : فل پریشر گیس شیڈول کی دھجیاں اُڑ گئیں،گیس غائب ،صارفین سراپا احتجاج
سیالکوٹ،باغی ٹی وی(شاہد ریاض) محکمہ سوئی نادرن گیس سیالکوٹ نے علاقہ اگوکی میں نئے جاری کردہ فل پریشر گیس کے شیڈول کی دھجیاں بکھیر دیں۔ نیو شیڈول کے برخلاف عوام دشمن اقدامات شروع کر دئے۔ گیس کے کم پریشرکے ساتھ مسلسل گھریلو گیس کی بندش جاری ۔ فل پریشر اور بر وقت گیس مہیا نہ کرنے سے گھریلو صارفین سخت نالاں اور سراپا احتجاج۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی نادرن گیس نے اگوکی ٹاون اور گردونواح میں گیس کی بروقت سپلائی کا فل پریشر کے ساتھ نیا شیڈول جاری کر رکھا ہے جس کے مطابق صارفین کو گھریلو گیس کی سپلائی کا ٹائم صبح 5:30 بجے سے 8:30 بجے تک، دوپہر 12 بجے سے 4:00 بجے تک اور شام 5:30 بجے سے رات 10:00 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ ستم ظریفی یہ کہ محکمہ سوئی نادرن گیس سیالکوٹ نے اپنے ہی نیو گیس فل پریشر شیڈول کے بر خلاف عوام دشمن اقدامات شروع کر رکھے ہیں. اگوکی ٹاؤن اور گردونواح میں فل پریشر تو کیا گھریلو صارفین کم پریشر سے بھی ہاتھ دھو بیھٹے ہیں جبکہ خواتیں کیچن میں کھانا پکانے کے لیے سارا دن گیس أنے کے انتظار میں رہتی۔ علاقہ بھر میں بروقت گیس مہیا نہ کرنے اور کم پریشر کی وجہ سے گھریلو صازفیں بازار سے مہنگے داموں گیس کے سلنڈر جبکہ مجبور عوام کلو کے حساب سے گیس خریدنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے سے ہمیں صبح سکول کے بچوں کا لنچ اور بڑوں کا ناشتہ بنانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کثیر تعداد میں گھریلو صارفین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں ایک طرف گیس نہ ہونے کے باوجود ہمیں بھاری بھر رقم کے بل ادا کرنے پڑتے ہیں۔ ہر ماہ گیس کے زائد بل ہماری حثیت سے زیادہ بیھجے جاتے ہیں۔ اگر ناجائز بل کی درستگی کے لئے متعلقہ دفتر جائیں تو بدعنوان سٹاف اپنے نذرانہ کے لیے ٹال مٹول سے کام لیتا ہے۔ صارفیں متعلقہ احکام کے خلاف سخت نالاں اور سراپا احتجاج ہیں۔ اگوکی سیالکوٹ کے سیاسی و سماجی حلقوں اور سول سوسائٹی نے وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم. وفافی، محکمہ سوئی نادرن گیس کے احکام بالا اور ایم ڈی لاہور سے اپیل کی ہے کہ سیالکوٹ میں محکمہ سوئی نادرن گیس کے اندر بدعنوانی اور مجرمانہ غفلت قابو پر پایا تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور متعلقہ سٹاف سے گیس کی بنڈش اور جان بوجھ کر گرمیوں کے موسم میں اگوکی اور مختلف ایریا میں گیس کا پریشر کم کرنے اور بلاوچہ بل زیادہ بھیجنے بارے باز پرس کر کے اس مسئلے کو حل کیا جائے -

بلوچستان ہائی کورٹ نے چیف سیکریٹریز کی بعد از ریٹائرمنٹ مراعات کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا
کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرآکاخیل) بلوچستان ہائی کورٹ نے چیف سیکریٹریز کی بعد از ریٹائرمنٹ مراعات کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا ہے، نوٹی فکیشن کو دو رکنی بینچ نے کالعدم قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق چیف سیکریٹریز کو بلوچستان، کراچی اور اسلام آباد میں سرکاری ریسٹ ہاوسز میں مفت رہائش کی سہولت دی گئی تھی۔
سابق چیف سیکریٹریز کو پروٹوکول کے ساتھ پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی حاصل تھی۔سابق چیف سیکریٹریز تاحیات گن مین، ڈرائیور اور ماہانہ 250 لیٹر پیٹرول کی مراعات بھی حاصل کرنے کے مجاز تھے۔ -

قاضی احمد : پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے پر ہم میاں نواز شریف کے شکر گزار ہیں محمد سلیم شیخ
نواب شاہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عنایت اللہ)قاضی احمد یوم تکبیر پر پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے پر ہم میاں نواز شریف کے شکر گزار ہیں محمد سلیم شیخ
تفصیلات کے مطابق سید ہاؤس پر 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع نواب شاہ کے عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی 28 مئی کے روز یوم تکبیر چاغی کے پہاڑوں پر بزدل بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے بدلے میں 6 ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان اور امت مسلماں کے دشمن کے دل میں دھاک بٹھانے والے میاں محمد نواز شریف کی بہادری جراءت کو سلام پیش کیا گیا
اسی سلسلے میں سید ھائوس پر ایک پروقار تقریب کا انتظام کیا گیا جس کی قیادت جنرل سیکرٹری ضلع نواب شاہ محمد سلیم شیخ صاحب نے کی
جبکہ دیگر شرکاء میں تحصیل قاضی احمد کے صدر علی خان جتوئی،ضلع نواب شاہ یوتھ ونگ کے صدر صدام سولنگی، ایم ایس ایف ضلع نواب شاہ کے صدر بشارت علی جٹ،ضلع نوابشاہ کے ترجمان ارشد علی آرائیں،عاطف رشید، سینئر نائب صدر تحصیل قاضی احمد اشفاق احمد راجپوت سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد اس موقعہ پر موجود تھی اس موقعہ پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی یوم تکبیر پاکستان کی مضبوطی اور خوشحالی کا دن ہے اس روز ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے دنیا بھر کی مخالفت مول لے کر کروڑوں ڈالر کی پیشکش ٹھکرا کر انڈیا سمیت دشمنان اسلام اور وطن کے مذموم مقاصد کو 6 ایٹمی دھماکوں سے نیست نابود کردیا ہمیں اپنی قیادت پر فخر ہے
