Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ :عقیدہ ختم نبوت کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہے۔عبدالحمید چھینہ ایڈووکیٹ

    سیالکوٹ :عقیدہ ختم نبوت کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہے۔عبدالحمید چھینہ ایڈووکیٹ

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض)عقیدہ ختم نبوت کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہے۔عبدالحمید چھینہ ایڈووکیٹ
    تفصیل کے مطابق ختم نبوت مشیت الہی نے نبوت کا دروازہ ہمیشہ کے لیئے بند کردیا ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ ذکر قلبی ظلمتوں میں امید سحر بن کر انسانی معاملات کو صراط مستقیم پر گامزن رکھتا ہے۔ ڈویژنل صدر تنظیم الااخوان گوجرانوالہ عبدالحمید چھینہ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ضلع سیالکوٹ عارف رفیق ۔ سلسلہ نقشبندیہ اوییسہ تنظیم الااخوان ضلع سیالکوٹ کے عہدے داران نے پرنٹ والیکٹرانک میڈیا نمائندگان سے تعارفی نشست و پر تکلف عشائیہ کا مقامی ہوٹل میں اہتمام کیا۔ جس میں صحافیوں نے بھرپور شرکت کی ۔ ڈویژنل صدر عبد الحمید چھینہ ایڈووکیٹ، اور جنرل سیکرٹری عارف رفیق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سلسلہ نقشبندیہ اوییسہ تنظیم الااخوان ذاکرین وسالکین کی بین الاقوامی جماعت ہے جو اپنے مشائخ وعظائم حضرت امیر اکرم اعوان رح اور موجودہ شیخ امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ عالی کے احکامات کی روشنی میں نہ صرف اللہ کی دولت ظلمت کے اس دور میں بانٹ رہی ہے ۔ بلکہ الفلاح فاونڈیشن کی صورت ویلفیئر کا کام بھی کر رہی ہے۔ختم نبوت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا عقیدہ ختم نبوت کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہے۔

  • سرگودھا : تیز رفتار کوچ نے سیال موڑ کے قریب ایک بچے کو کچل دیا

    سرگودھا : تیز رفتار کوچ نے سیال موڑ کے قریب ایک بچے کو کچل دیا

    سرگودھا،باغی ٹی وی ( نامہ نگارملک شاہنواز جالپ )تیز رفتار کوچ نے سیال موڑ کے قریب ایک بچے کو کچل دیا
    تفصیل کے مطابق تیز رفتار کوچ نے سیال موڑ کے قریب ایک بچے کو کچل دیا،اے سی ٹائم کے ڈرائیور کی غفلت ، تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ کے باعث دلاور نامی بچہ کچلا گیا۔ظالم ڈرائیور بچہ کچلنے کے بعد موٹر وے ٹول پلازہ سے گاڑی موٹر وے پر لے کر فرار ہو گیا۔اہل علاقہ نے لاہور روڈ سیال موڑ چوک بلاک کر دیا، سرگودھا سیال موڑ روڈ بلاک ھونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

  • کندھ کوٹ : المہران ایریگیشن ایمپلائز یونین گڈو ریجن کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

    کندھ کوٹ : المہران ایریگیشن ایمپلائز یونین گڈو ریجن کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

    کندھ کوٹ(مختیار احمد اعوان)کندھ کوٹ 5 روز قبل اغوا ہونے والے دو واپڈا ملازم بازیاب نہیں ہو سکے
    تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ کرمپور گرڈ اسٹیشن سے اغوا ہونے والے دو ملازم آصف اور جمیل احمد کی بازیابی کے لیے واپڈا ملازمین سراپا احتجاج بن گئے سب ڈویژن آفس کے سامنے واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا واپڈا ملازمین نے احتجاجن ضلع بھر کی بجلی بند کر دی ہائیڈرو یونین کے رہنماوں نے احتجاجن طویل عرصے کے لیے شہر کے تمام فیڈرز بند کردیئے اس موقع پر ریجنل چیئرمین نثار احمد شیخ اور ڈویژنل چیئرمین اصغر علی بجارانی اور دیگر رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغوی ملازمین کو جلد از جلد بازیاب کروایا جائے بصورت دیگر بجلی بحال نہیں کی جائی گی۔

  • کندھ کوٹ : آئی جی سندھ کا 2 ماہ کے دوران تیسرا دورہ،دو ماہ میں 35 شہری اغوا،شہری سراپا احتجاج

    کندھ کوٹ : آئی جی سندھ کا 2 ماہ کے دوران تیسرا دورہ،دو ماہ میں 35 شہری اغوا،شہری سراپا احتجاج

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی کندھ کوٹ آمد ، دو ماہ کے دوران آئی جی سندھ کاتیسرادورہ، دو ماہ میں 35 افراد اغوا ہوئے
    تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ غوثپور اور بخشاپور آئی جی سندھ غلام نبی میمن شہید اہلکار غلام نبی سومرو اور اہلکار ادب جکھرانی کے سوگواران سے تعزیت کی ، اس موقع پر صحافیوں نے آئی جی سندھ کو آڑے ہاتھوں لے لیا ، بڑھتی ہوئی بدامنی پر صرف دورے کئے جارہے جب کہ امن قائم کرنے کے لیے پولیس مکمل ناکام ہوچکی ہے ، ایسے سوالات کے جوابات میں آئی جی نے دو ٹوک کہا کہ عوام اور میڈیا کا پولیس کو تعاون چاہئے ، آئی جی سندھ کے دورے کے دوراں بڈانی اور سی سیکشن تھانے کے حدود میں فائرنگ کے واقعات میں ایک خاتوں سمیت دو افراد قتل ہوئے ، دو ماہ کے دوران 35 افراد اغوا ، 11 پولیس اہلکار شہید ، ڈکیتی کے لامحدود واقعات پیش آئے ، امن و امان کی بگڑتی صورت حال پر صرف پولیس کے آفسراں فوٹو سیشن کرانے میں مصروف رہے ، ادھر واپڈا کے دو ملازمین مغویوں کی بازیابی کے لیے آئی جی کے دورے کے دوران احتجاجاََ بجلی بند کردی ، ہائیڈرو یونین کے رہنماؤں نے واپڈا ملازمین کی بازیابی تک غیر اعلانیہ بجلی بند کردی جس سے کاروکاباری سرگرمیاں متاثر ہوگئیں ،بڑھتی ہوئی بدامنی پر آج بھی شہری سراپا احتجاج ہیں-

  • ڈی جی خان : 28 مئی یوم تکبیر،آل پارٹیزکاسنگم چوک پر پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تاریخی اجتماع

    ڈی جی خان : 28 مئی یوم تکبیر،آل پارٹیزکاسنگم چوک پر پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تاریخی اجتماع

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرجواد اکبر)تمام مذہبی سیاسی جماعتوں کا پاکستان کو چاروں صوبوں سے ملانے والے سنگم چوک ڈیرہ غازیخان پر28 مئی یوم تکبیر ایٹمی طاقت بننے کے یوم تاسیس کے موقع پر استحکام پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تاریخی اجتماع منعقد ہوا اجتماع سے خطاب کرتے ھوئے قائد کاروان امن معروف مذہبی سکالر جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا قاری جمال عبدالناصر، علامہ پیر عبدالغفور سیفی، مخدوم محمد زاہد قریشی ،مسیحی رہنما سلیم الیاس مسیح، سابق وکلاء بار کے صدر ملک فیض محمد ایڈووکیٹ،مولانا فہد عزیز بلوچ، حافظ خالد اظہر اور میزبان جلسہ رمضان خان لنگانی کے علاوہ سول سوسائٹی وکونسلرزنے بھی خطاب کیا، پاکستان ہمارا وطن ہے اسکی حفاظت ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے

    پاک فوج کی تنصیبات پر حملہ، قومی پرچم کی توہین جناح ہاوس لاھور پر حملہ عمران نیازی کاناقابل معافی جرم ہے، ملوث ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور تحریک انصاف کو کالعدم قرار دیکر عمران نیازی پر غداری کا مقدمہ قائم کرکے فی الفور گرفتار کیا جائے،

    ڈیرہ غازی خان کی تمام مذہبی سیاسی جماعتوں نےملک کی وحدت اور طاقت کیلئے سیکورٹی اداروں اور پاک فوج کے جوانوں اور پنجاب پولیس کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کااعلان کیا اور تمام جماعتوں کے قائدین نے زور دیکر کہا کہ یہ ہمارا اسلامی فریضہ بھی ہے اور حب الوطنی کاتقاضا بھی- میاں نواز شریف، ڈاکٹر عبدالقدیر خان قومی محسن ہیں ،ملک کی فوج کاسپہ سالار کمانڈر انچیف چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر حافظ قرآن ہیں اور پاکستان کا سیاسی سپہ سالار مولانا فضل الرحمان ایک عالم دین ہے انکی قیادت میں ملک لازوال طاقت بن کرابھرے گا ان شاءاللہ قوم نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں واشگاف پرجوش نعرے لگائے سنگم چوک پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، آخرمیں تمام شرکاء قومی پرچم ہاتھ میں اٹھائے پرامن طور پر منتشر ہوگئے-

     

  • میرپور خاص : پولیس نے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالے کردیا

    میرپور خاص : پولیس نے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالے کردیا

    میرپور خاص ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ) پولیس نے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالے کردیا
    تفصیل کے مطابق ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری کے احکامات کی روشنی میں انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری ہمراہ انچارج ڈی آئی بی دانش احمد بھٹی کی کامیاب کارروائی ،چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر کے مالکان کے حوالے کر دیا،انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری کی سربراہی میں ہمراہ انچارج ڈی آئی بی دانش احمد بھٹی کی کامیاب کارروائی، بنام بھاگچند میگھوار، وقار حسین ولد عبدالجبار قریشی کی چوری ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کر کے مالکان کے حوالے کر دی گئی-

  • ننکانہ :نہر میں ڈوبتی ہوئی لڑکی کو ریسکیو کرنے والے،ریسکیور کے اعزازمیں پروقار تقریب

    ننکانہ :نہر میں ڈوبتی ہوئی لڑکی کو ریسکیو کرنے والے،ریسکیور کے اعزازمیں پروقار تقریب

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )نہر میں ڈوبتی ہوئی لڑکی کو ریسکیو کرنے والے،ریسکیور کے اعزازمیں پروقار تقریب
    تفصیل کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ننکانہ صاحب میں اپنے حقیقی ہیرو اور مثالی پیشہ ورانہ انداز میں نہر میں ڈوبتی ہوئی لڑکی کو ریسکیو کرنے والے ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن آصف علی چوپڑا کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی چوپڑا نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے رات کے وقت نہر میں ڈوبتی ہوئی لڑکی کو CPRکرتے ہوئے کنارے پر لے آیا اور اضافی پانی کو نکالتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کیا اورجان بچائی۔” جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی”کے مفہوم کو عملی شکل میں اپنایا۔انہوں نے کہااس طرح کے کٹھن واٹر ریسکیو آپریشن ریسکیورز کی پیشہ ورانہ جرا ت، بہادری،مہارت اور جذبہ انسانیت کا عکاس ہے اور بلا شبہ ایسے ریسکیورز ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور ہمارے ادارے کا فخر ہیں۔اس موقع پر چاق و چوبند ریسکیو دستے نے آصف علی چوپڑا کو گارڈ آف آنر پیش کیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے آصف علی چوپڑا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نقد انعام،تعریفی سنداور شیلڈ سے نوازا اور مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

  • کوئٹہ :سبزل روڈ پرسیوریج کے پانی سے کاشت سبزی تلف کردی گئی

    کوئٹہ :سبزل روڈ پرسیوریج کے پانی سے کاشت سبزی تلف کردی گئی

    کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارزبیرخان آکاخیل) :سبزل روڈ پرسیوریج کے پانی سے کاشت سبزی تلف کردی گئی
    تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطاء المنعم کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ کے عملے نے سبزل روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے نالے کے پانی سے کاشت کی جانے والی سبزی گوبھی تلف کردی – اے سی سٹی کا کہنا تھا کہ کاشتکار نے زیر زمین پائپ نالے سے منسلک کئے ہوئے تھے اور اس پانی سے فصلیں کاشت کی جارہی تھیں انکا مزید کہنا تھا کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے ہم نے پائپ لائن بھی مسمار کردی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کا سلسلہ آۂندہ بھی جاری رہے گا

  • اوچ شریف :اوچ موغلہ میں بزرگان دین کی مزارات عدم توجہ سے خستہ حالی کا شکار

    اوچ شریف :اوچ موغلہ میں بزرگان دین کی مزارات عدم توجہ سے خستہ حالی کا شکار

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) قدیمی تاریخی شہر اوچشریف کے نواحی علاقے اوچ موغلہ میں بزرگان دین کی مزارات عدم توجہ سے خستہ حالی کا شکار ، چھتیں ٹپکنے لگیں ، دیواریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، کھڑکیاں دروازے بوسیدہ ، فرش اکھڑ گئے ، مزارات کے گرد گندگی اور کچرے کے انبار ، تعفن سے سانس لینا محال ، زائرین شدید مشکلات کا شکار ، اہل علاقہ میں شدید تشویش ، آثار قدیمہ اور محکمہ اوقاف نے آج تک توجہ ہی نہیں دی ، تاریخی ورثہ مسخ ہونے کا خدشہ ، محفوظ بنانے کے اقدامات کیے جائیں ، سجادہ نشین چیف آف سادات مخدوم الملک پاک و ہند مخدوم غلام مصطفیٰ جمالی ۔تفصیل کے مطابق قدیمی تاریخی سوا لاکھ بزرگان دین کے شہر اوچشریف کے نواحی علاقے اوچ موغلہ میں موجود حضرت شیخ المشائخ رضی الدین المعروف حضرت گنج علم دریا شیخ المشائخ حضرت جمال الدین خندہ روح رحمتہ اللہ علیہ العروف حضرت جمال درویش حضرت دربار ہاشم قتال کے تاریخی مزارات آثار قدیمہ اور محکمہ اوقاف کی عدم توجہ سے نہایت خستہ حالی کا شکار ہو چکے ہیں بارش سے چھتیں ٹپکنے لگی ہیں دیواروں کا پلستر اور اینٹیں ٹوٹ پھوٹ کر گر رہی ہیں فرش اکھڑ چکا ہے کھڑکیاں دروازے بوسیدہ ہو چکے ہیں جبکہ مزارات کے آس پاس گندگی اور کچرے کا انبار لگا ہوا ہے جس کے تعفن سے سانس لینا بھی مشکل ہے جس سے ملک بھر سے آنے والے زائرین کو شدید مشکلات اور دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے جبکہ سجادہ نشین چیف آف سادات مخدوم سید غلام مصطفے جمالی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آثار قدیمہ اور محکمہ اوقاف نے آج تک توجہ ہی نہیں دی جس کی وجہ سے یہ تاریخی ورثہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور مسخ ہونے کا خدشہ ہے انہوں نے حکومت وقت سے اس تاریخی قدیمی ورثے کو محفوظ بنانے کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب میڈیا کے نمائندوں نے سوال کیا کہ کیا آپ برصغیر و پاک ہند کے چیف ہیں انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ کسی بھی قوم کا چیف لکھوانے سے بندہ چیف نہیں بن جاتا قوم کو متحد کرنے والا چیف کہلانے کا حقدار ہوتا ہے

  • ڈی جی خان :ایس ایچ او بی ایم پی تھانہ سخی سرورنے بے سہاراخاتون پر ظلم کے پہاڑڈھادئے ،جھوٹا مقدمہ درج

    ڈی جی خان :ایس ایچ او بی ایم پی تھانہ سخی سرورنے بے سہاراخاتون پر ظلم کے پہاڑڈھادئے ،جھوٹا مقدمہ درج

    ڈی جی خان (باغی ٹی وی ) ایس ایچ او بی ایم پی تھانہ سخی سرورنے بے سہاراخاتون پر ظلم کے پہاڑڈھادئے ،جھوٹا مقدمہ درج
    تفصیل کے مطابق سخی سرور کی رہائشی بے سہارا خاتون زبیدہ مائی نےباغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک متعلقہ عورت ہے اس کے خاوند نے اسے 12سال قبل طلاق دے دی تھی اور گھر سے نکال دیا تھا میں بچوں سمیت اپنے والد اور بھائیوں کے گھر آگئی تو میرے والد نے مجھے اپنے پلاٹ میں سے مکان بنانے کیلئے رقبہ دیا، جہاں میں نے سرچھپانے کیلئے مکان بنوایااور اپنے بچوں کے ساتھ وہاں رہائش پذیر ہوگئی،میرے گھر کے ساتھ ایک چمبا بناہوا ہے جو اکرم ،عابد،آصف اور اشرف وغیرہ نے کرایہ پر لیا ہوا ہے ،جنہوں نے مجھے تنگ کرنامعمول بنالیااور زورزبرستی میرے گھرمیں گھس آتے ہیں،میرے بچوں کے ساتھ زیادتی کرتے ہیں اور تشدد کرتے ہیں ان کی سا تھ مجید خلیفہ کی بھی سازباز ہے،زبیدہ مائی نے بتایاکہ 30مارچ2023ء کو یہ لوگ شراب میں دھت ہوکرزبردستی میرے گھر گھس آئے،مجھ پر اورمیرے بچوں پرتشدد کیااورمیری بیٹی فرحت بی بی کے چہرے کو جلتی ہوئی سگریٹ سے کئی جگہوں پر داغ دیا،ہمارے شورواویلہ پرہمسائیوں کے آجانے پر سنگین نتائج اور قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے، زبیدہ مائی نے بتایا کہ قانونی کارروائی کیلئے کئی بار تھانےگئی اور درخواستیں دیں لیکن پولیس نے میری ایک ہی نہ سنی،جس پر میں نے انصاف کی فراہمی اور ملزمان کیخلاف کارروائی کیلئے ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کودرخواست گذاری ،جس پر کوئی کارروائی نہ کی گئی کئی بار چکرلگانے کے بعد مجھے بتایا گیا کہ آپ کاکیس پنجاب پولیس تھانہ سخی سرور کی حدود میں نہیں آتا ،آپ بی ایم پی تھانہ سخی سرور جائیں ،اس دوران بااثرملزمان نے ایس ایچ او بی ایم پی تھانہ سخی سرور لیاقت عباس لغاری اور تھانہ محررغلام حسن سمعلانی سے سازبازہوکر میرے خلاف جھوٹ مبنی مقدمہ نمبر10/2023 زیردفعہ 379/337Hii, 427/504Bاور148/149ت پ میرے خلاف اکرم کی مدعیت میں درج کردیا۔


    اس مقدمہ کے بعد ایس ایچ او تھانہ سخی سرور ،محررتھانہ غلام حسن عرف حسو نے مجھے باثرملزمان کے ایماپر ہراساں کررہے ہیں ،میرے معصوم نابالغ بیٹے کو سرکاری گاڑی پر اٹھاکرتھانے لے گئے اور اس پرشدید تشدد کیا۔
    زبیدہ مائی نے بتایا کہ جب میں اپنے نابالغ بیٹے کیلئے بی ایم پی تھانہ سخی سرور گئی توایس ایچ اولیاقت عباس نے مجھ سے بدتمیزی کی اور مجھے دھکے دیکر تھانے سے نکال دیا ،اور مجھے دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ جلد یہ مکان خالی کردے ،ورنہ تیرے بیٹے کو منشیات کے مقدمہ میں جیل بھجوادوں گا۔ زبیدہ مائی نے روتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کرانصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔