Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف :شہریوں کی  پی ٹی آئی  کے خلاف یوم مذمت غدار پاکستان ریلی

    اوچ شریف :شہریوں کی پی ٹی آئی کے خلاف یوم مذمت غدار پاکستان ریلی

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان ) اوچ شریف ۔ شہریوں کی پی ٹی آئی کے خلاف یوم مذمت غدار پاکستان ریلی ، پاک افواج کے حق اور پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف نعرے بازی ، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی قیادت کے خلاف ملٹری کورٹ میں کیس چلایا جائے ، محمد اکمل کھاکھی
    صدر مسلم لیگ ن اوچ شریف محمد اکمل کھاکھی کی قیادت میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور دیگر قیادت کے خلاف شہریوں نے یوم مذمت غدار پاکستان ریلی نکالی ، ریلی کے شرکاء نے پاک افواج کے حق میں اور پی ٹی آئی قیادت کے خلاف نعرے بازی کی ، شرکاء نے پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے جس پر عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت کے خلاف نعرے درج تھے ، اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن محمد اکمل کھاکھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ 9 مئی پر دل خون کے آنسو رورہا ہے ، سرکاری و عسکری املاک اور شہداء کی یادگاروں پر جلاو گھیراو کرکے پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کا کردار ادا کیا ، ہمارا دشمن بھارت جو 75 سالوں میں نہ کرسکا وہ پی ٹی آئی دہشت گردوں نے کردیا اور بھارت میں خوشیاں منائی گئیں ، انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں ، سہولت کاروں سمیت ان واقعات میں ملوث تمام کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر نشان عبرت بنایا جائے تاکہ دوبارہ کوئی بھی اس طرح جرات نہ کرسکے ، انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ ہے ، پاک افواج کے خلاف بیرونی ملک دشمن ایجنڈے کے تحت مہم چلانے والوں کا قوم محاسبہ کرے گی

  • اوچ شریف :پاک فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے- فیض مصطفیٰ بخاری

    اوچ شریف :پاک فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے- فیض مصطفیٰ بخاری

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) پاک فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے:چیف آف سادات مخدوم سید فیض مصطفیٰ بخاری
    تفصیلات کے مطابق چیف آف سادات مخدوم سید فیض مصطفیٰ بخاری نے کہا کہ پاک فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے فوج اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوںنے کہا کہ اللہ کی رحمت کے بعد افواج پاکستان کاہر جوان ہمارے ملک کی سلامتی پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہمیں آزادماحول میں جینے کا حق دلا رہا ہے ۔بحیثیت پاکستانی قوم ہم شہداءکی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے ۔ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے آج پاکستان شہداءکی قربانیوں سے ہی قائم ہے اور جب تک افواج پاکستان ہے ہمار املک ہمیشہ قائم رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے ٹیلی فون کے ذریعے کیا انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ جس قوم نے اپنے شہداءکو بھلادیا ان کا کوئی نام لیوا نہیں رہتاکیونکہ اٹل حقیقت ہے کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ۔ہمیں اپنی فوج پر پورا یقین ہے کہ وہ اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہےان کا مزید کہنا تھا کہ شہدائے پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی بلکہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی ہم تمام شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت جبکہ ان کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سلام پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں کے باعث ہم اپنے ملک میں آزادانہ زندگی بسر کر رہے ہیں اور اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے ہیں اور اپنے گھروں میں چین کی نیند سوتے ہیں جبکہ پاک فوج ہماری ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے دن رات جاگ رہے ہیں

  • اوچ شریف :ترنڈ بشارت رتہر نہڑانوالی کو ہر دور میں نظر انداز کیاگیا۔اہلیان علاقہ

    اوچ شریف :ترنڈ بشارت رتہر نہڑانوالی کو ہر دور میں نظر انداز کیاگیا۔اہلیان علاقہ

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)ترنڈبشارت رتہر نہڑانوالی کو ہر دور میں نظر انداز کرنا یہاں کے وٹرز کی توہین ہے۔ اہلیان علاقہ
    تفصیلات کے مطابق میڈیا سروے کے دوران ترنڈبشارت رتہر نہڑانوالی کے مکینوں نے کہا کہ ترنڈبشارت رتہر نہڑانوالی کے کو ہر دور میں نظر انداز کرنا یہاں کے وٹرز کی توہین ہے، کسی بھی سیاسی جماعت نے ان علاقوں کے بنیادی مسا ئل حل کرنے پر غور نہیں کیا، بہت سے گاؤں ایسے ہیں جہاں آج کے دور میں بھی بجلی سڑک سے محروم ہیں ان علاقوں کی عوام باشعور ہو چکے ہیں، آمدہ الیکشن میں اپنے لیڈر کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہر دور میں ان علاقوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے الیکشن سے قبل عوام سے بڑے بڑے دعوے کرنے والے رہنما عوام کے جذبات مجروح کرتے ہیں
    انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں سیاست دانوں کا دور بھی دیکھا اور بہت امیدیں لگائیں کہ شاید اب ہمیں بجلی سڑکیں اور اچھی تعلیم اور صحت سے متعلقہ سہولیات ملیں گی لیکن ایسا نہیں ہوا کوئی بھی سیاسی جماعت آتی ہے وہ صرف ان علاقوں کے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولیات کا حصول ہمارے لوگوں کا حق ہے اور یہ حق ہم آمدہ الیکشن میں لے کے رہیں گے انہوں نے کہا کہ خواہ پاکستان تحریک انصاف ہو یا مسلم لیگ ن ان کے اپنے امیدوراوں کے علاقے بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بار ان علاقوں کا لیڈر وہی ہوگا جو سیاسی دعوؤں سے ہٹ کا حقیقی معنوں میں عوام کے مسائل حل کرے گا ہمارے وٹرز باشعور ہیں آمدہ الیکشن میں اپنے لیڈر کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں گے

  • اوچ شریف :مچھروں کی بھرمار،شہری ملیریا اور ڈینگی میں مبتلا ہونے لگے

    اوچ شریف :مچھروں کی بھرمار،شہری ملیریا اور ڈینگی میں مبتلا ہونے لگے

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)موسم گرم ہوتے ہی مچھروں کی بہتات، اسپرے نہ ہونے سے بچے، خواتین اور بزرگ شہری ملیریا میں مبتلا ہونے لگےاوچ شریف میونسپل کمیٹی اور محکمہ صحت کی جانب سے بروقت مچھر مار اسپرے نہ کرانے کی وجہ سے ملیریا سمیت بخار اور دیگر بیماریاں پھیلنے کے خدثات پیدا ہو رہے ہیں
    تفصیل کے مطابق اوچ شریف میں مچھروں اور مکھیوں کی افزائش میں اضافے نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا۔ہر مکان و دکان میں مچھروں و مکھیوں کی بہتات، شہری پریشان محکمہ صحت محکمہ بلدیات کا اسپرے مہم کا کہیں نام و نشان نظر نہیں آرہاڈائریا، ملیریا سمیت دیگر وبائی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے، شہری اوچ شریف شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہوگئی، مکھیوں اور مچھروں کی بہتات نے شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے، گلی، محلوں دکانوں اور گھروں میں سکون سے بیٹھنا تک محال ہے، موٹر سائیکل سواروں کا سڑکوں پر موٹر سائیکل چلانا، ہوٹلوں پر بیٹھ کر کھانا پینا تک دشوار ہوگیا ہے۔دوسری جانب اسپتالوں میں آنے والے ملیریا اور ڈائریا کے کیسز میں بھی اضافہ ہورہا ہے، دن میں مکھیوں اور رات میں مچھروں سے پریشان شہریوں کا کہنا تھا کہ مچھروں اور مکھیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پانے کے لئے محکمہ صحت محکمہ بلدیات والوں نے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جا رہا انہوں نے کہا کہ شہر کی دکانوں پر ملنے والی کھانے پینے کی اشیا پر مکھیاں بیٹھتی ہیں اور جراثیم چھوڑ دیتی ہیں اور وہ اشیا جب ہم کھاتے ہیں تو وہ ہمارے معدے پر اثر کرتی ہیں جس سے پیٹ کے امراض جیسے ہیضہ، ڈائیریا ہوجاتا ہے اور ہاضمے کا نظام بھی متاثر ہوتا ہے، جبکہ مچھروں کی تعداد بڑھ جانے سے ڈنگی اور ملیریا ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے

  • اوچ شریف : شہر بھر میں جعلی عاملوں کی بھرمار

    اوچ شریف : شہر بھر میں جعلی عاملوں کی بھرمار

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف شہر بھر میں جعلی عاملوں کی بھرمار، سادہ لوح لوگوں سے لوٹ مار تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے وکلاء تاجران سردار طاہر خان بلوچ ایڈوکیٹ ، ملک مجیب الرحمٰن مڑل ایڈوکیٹ ملک یاسر مڑل ایڈوکیٹ ملک محمد شہزاد کھاکھی سردار عامر غنی لنگاہ عمر خورشید سہمن صدر سول سوسائٹی اوچشریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اوچ شریف شہر اور اسکے گر دونواح میں واقعہ مضافات میں درجنوں سے زائد مقامات پر با اثر چمتکاروں ،کالا علم اور تعویذ گنڈہ کرنے والوں نے ’’بعض سرکاری مہربانوں‘‘ اور با اثر شخصیات کی بدولت اپنی خودمختیار ریاستیں قائم کر کے عرصہ دراز سے سادہ لوح شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیانے میں دن رات مصروف ہیں جبکہ ان شر پسندوں اور شیطانی عوامل جانی رام اوچموغلہ ۔ اصغر والد اکبر موضع محمود ماتم ۔ ہاشم والد اکبر موضع محمود ماتم، پپو رام بستی شیخ روشن ۔ بگو رام والد چائنہ رام موضع محراب والا احمد پور شرقیہ ۔ احمد بخش ٹاوری موضع اتےراہ نے عوام کو بیوقوف بنا کردرجنوں گھرانوں میں سنگین نوعیت کے لڑائی جھگڑے اور میاں بیوی کے درمیان طلاقیں اور کاروبار کی بندش کے تعویز گنڈے کا کاروبار کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔اندرون شہر پوش علاقوں میں عالیشان کوٹھیوں بنگلوں اور دفاتر میں بیٹھے یہ جعلساز نوجوان لڑکوں لڑکیوں کو پسند کی شادی امتحان میں کامیابی ،پرائز بانڈ نکلنے ،کاروبار چمکانے ،دشمن کو زیر کرنے اور دیگر خواہشیں پوری کرنے کا جھانسہ دے کر دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں جبکہ ان کی پشت پناہی میں بعض با اثر اور طاقتور شخصیات کا نام لیا جاتا ہے جنھیں یہ مافیا مبینہ طور پر مالی بھتہ دینے کے علاوہ خواتین کے نذرانے بھی پیش کرتے ہیں ایسے گھناؤنے فعل کے متعلق کیے جانے والے ایک خصوصی سروے کے مطابق بعض عاملوں نے نئے ماڈل کی گاڑیاں اور شہر کے پوش اور مہنگے ترین علاقوں میں بنگلے بنا رکھےہیں اور اپنا کاروبار چمکانے اور شہر ت پھیلانے کیلئے متعدد مر د وخواتین خصوصاً نوجوان لڑکیاں ہائیر کر رکھی ہیں جو کہ مختلف گلی محلوں اور علاقوں میں جا کر ان تعویذ گنڈہ اور جادو کرنے والوں کے ’’خصوصی کارنامے‘‘اور معجزے مرچ مصالحوں کے ساتھ بیان کرتی ہیں اور سادہ لوح افراد خاص کر خواتین کو پھانس کر ان جعلی پیروں کے حضور لاتی ہیں جبکہ مردوں کو کنٹرول کرنے کیلئے پسند کی شادی ،یورپین ممالک کا ویزہ لگنے ،محبوب آپکے قدموں میں ،سوکن کا گھراجاڑنے ،پرائز بانڈ نکلوانے ،ساس بہو کے چکر کے تعویز گنڈے کے سپیشل ریٹس مقرر ہیں اور چھوٹے تعویز کے 4ہزار سے لیکر 10ہزار اور بڑے کے 15ہزار سے لیکر 20ہزار بٹورے جاتے ہیں۔ اوچ شریف بھر میں ان فراڈیوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور مظالم کے خلاف شہر بھر کی متعدد مذہبی ،سماجی ،رفاعی تنظیموں ،وکلاء ،طلبا اور سوشل ورکرز کی کثیر تعداد سمیت ملک یاسر مڑل ایڈووکیٹ ،سردارعامر غنی خان لنگاہ ایڈووکیٹ. شہزاد خان کھاکھی ایڈووکیٹ . عمر سہمن نے اظہارخیال کرتے ہوئے ایسے نام نہاد اور جعلسازوں کی فوری گرفتاری کے بعد ان کے ٹھکانے اور خود ساختہ ڈیرے ختم کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں پولیس افسران کا کہنا ہے کہ ایسے جعلسازوں اور فراڈیوں کے خلاف پولیس ایکشن لیتی رہتی ہے اور یہ لوگ دوران کاروائی روپوش ہوجاتے ہیں ا ور چند ماہ بعد دوبارہ کسی نئی جگہ اڈہ بنا لیتے ہیں تاہم کسی شہری کی جانب سے شکایت ملنے پر فوری کاروائی کی جاتی ہے

  • گوجرہ :نامعلوم افراد نے 50 سالہ شخص کوزبح کرڈالا

    گوجرہ :نامعلوم افراد نے 50 سالہ شخص کوزبح کرڈالا

    گوجرہ، باغی ٹی وی(نامہ نگارعبدالرحمن جٹ )نامعلوم افراد نے 50 سالہ شخص کوزبح کرڈالا
    تفصیل کے مطابق علاقہ تھانہ سٹی گوجرہ میں ساجد عرف پھولا ولد صوفی میلاد احمد قوم انصاری سکنہ گلی نمبر 2 تاج کالونی گوجرہ بعمر 45/50 سال کو اس کے گھر میں کسی نامعلوم نے بذریعہ چھری گردن پر وار کرکے قتل کر دیا ھے معلوم ہوا ہے کہ مقتول نشے کا عادی تھا گھر میں صرف ماں بیٹا رہتے تھے مقتول کی والدہ سرداراں بی بی بعمر 70 سال گھروں میں جا کر مانگتی تھی، صبح گھر سے گئی شام کو جب واپس آئی تو ساجد کی لاش ملی مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے.

  • کوئٹہ : نیشنل گیمز میں مقابلوں کے بعد لڑائیاں،جوڈو فائنل کا اختتام میدان جنگ بن گیا

    کوئٹہ : نیشنل گیمز میں مقابلوں کے بعد لڑائیاں،جوڈو فائنل کا اختتام میدان جنگ بن گیا

    کوئٹہ باغی ٹی وی(زبیرخان آکاخیل) کوئٹہ میں جاری 34 ویں نیشنل گیمز میں رسہ کشی کے مقابلے کے بعد اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈو میں آرمی نے 11 گولڈ میڈلز جیتے جبکہ روئنگ میں 16 سونے کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ تقسیم انعامات میں ہلڑ بازی کے بعد لڑائی شروع ہو گئی جبکہ کھلاڑیوں، آفیشلز اور تماشائی گتھم گتھا ہو گئے، لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، کرسیاں چل گئیں، انتظامیہ نے معاملہ رفع دفع کرانے کے بعد تحقیقات شروع کر دی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گیمز میں لڑائی کے واقعات انتہائی ناخوشگوار، ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزائیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ” ویڈیوز اور تصاویر کی مدد سے ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کر کے ایکشن لیں گے۔ انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ "گیمز کا پرامن اختتام چاہتے ہیں، اس کے بعد ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے۔

  • گوجرخان : بیل دوڑ کے مقابلے میں گولیاں چل گئیں، ایک جاں بحق، 4زخمی

    گوجرخان : بیل دوڑ کے مقابلے میں گولیاں چل گئیں، ایک جاں بحق، 4زخمی

    گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) گوجرخان کے علاقہ چکڑالی میں بیل دوڑ کے دوران فائرنگ واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس،ایس پی صدر کو موقع پر پہنچنے اور ملوث ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم ،فائرنگ سے ابتدائی طور پر ایک شخص کے جاں بحق اور 04 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے،مقتول کی شناخت عاصم صدیق کے نام سے ہوئی ہے،واقعہ کی اطلاع پر ایس ڈی پی او گوجرخان اور مقامی پولیس موقع پر موجود ہے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں،ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک ملزم نے تنازعہ کی وجہ سے فائرنگ کی تاہم تحقیقات کی جا رہی ہیں،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزم/ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا

  • میرپور خاص: ایم کیو ایم کے زیر اہتمام سانحہ پکا قلعہ کے شہداءکے ایصال و ثواب کے لئے قرآن خوانی

    میرپور خاص: ایم کیو ایم کے زیر اہتمام سانحہ پکا قلعہ کے شہداءکے ایصال و ثواب کے لئے قرآن خوانی

    میرپور خاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) ایم کیو ایم کے زیر اہتمام سانحہ پکا قلعہ کے شہداءکے ایصال و ثواب کے لئے قرآن خوانی
    تفصیل کے مطابق ایم کیو ایم میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام 26/27 مئی سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد کے شہداء کے ایصال و ثواب کے لئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا،اس موقع پر رکن STC شفیق احمد۔جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارجز آفاق احمد خان۔سلیم میمن۔اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی۔یوسیز کے ذمہ داران۔شعبہء خواتین۔یوسی چیئرمین۔وائس چیئرمین سمیت کارکنان موجود تھے۔فاتحہ خوانی میں شہداء پکا قلعہ کی مغفرت و بلند درجات۔تحریک کی سربلندی اور ملکی استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں

  • اوکاڑہ :دیپالپور تھانہ حویلی لکھا،مسجد میں بم دھماکہ کی جھوٹی اطلاع دینے والا گرفتار

    اوکاڑہ :دیپالپور تھانہ حویلی لکھا،مسجد میں بم دھماکہ کی جھوٹی اطلاع دینے والا گرفتار

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر )دیپالپور تھانہ حویلی لکھا،مسجد میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والا گرفتار
    تفصیل کے مطابق دیپالپور تھانہ حویلی لکھا کی کرمانوالہ مسجد میں بم دھماکی اطلاع شہری نے 15( پکار) پر کال کر دی. بم دھماکے کی اطلاع پر پولیس اور ایجنسیاں حرکت میں آگئیں اور جائے وقوعہ پہنچنے پر پتہ چلا کہ شہری نے مسجد کرمانوالہ ریلوے روڈ پر بم دھماکے کی جھوٹی اطلاع دی.ایس ایچ او چوہدری محمد سرور کی ہدایت پر پولیس سٹی انچارج محمد فاروق نے ملزم کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت علی شان کے نام سے ہوئی ہے علی شان نے پولیس کو بتایا کہ مسجد میں شرلی گری تھی کالر نے مخالفین کو پھنسانے کیلئے بم دھماکے کی پولیس کو جھوٹی اطلاع کر دی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا ہے؛