Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوکاڑہ:موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،1خاتون جاں بحق

    اوکاڑہ:موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،1خاتون جاں بحق

    اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،1خاتون جاں بحق
    تفصیل کے مطابق رینالہ خورد شیر گڑھ روڈ پر موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثہ میں موٹر سوار 21 سالہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گئی جبکہ موٹر سائیکل چلانے والا محفوظ رہا۔
    اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ ضروری کارروائی کرنے کے بعد نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال رینالہ خورد منتقل کر دیا۔
    حادثہ میں جانبحق ہونے والی خاتون کی شناخت حرا زوجہ عمر فاروق (21 سال تقریباً) سکنہ 6/1L کے نام سے ہوئی۔

  • گلگت: برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 25 زخمی

    گلگت: برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 25 زخمی

    باغی ٹی وی (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان کے علاقے شونٹر ٹاپ میں برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔ ڈی آئی جی پولیس طفیل احمد کے مطابق آزاد کشمیر کے راستے خانہ بدوش افراد استور کی طرف آرہے تھے کہ شونٹر ٹاپ پر برفانی تودے تلے دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور 1122 کی امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ روانہ کیا گیا، برفانی تودہ گرنے کے واقعے میں 9 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے ہیں۔


    دوسری جانب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے گلگت شونٹر ٹاپ پر برفانی تودہ گرنے کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت کو تودے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا۔ خالد خورشید نے سیکرٹری داخلہ، ڈی جی جی بی ڈی ایم اے، و دیگر اعلی حکام کو فوری طور استور پہنچنے اور کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری طرف پاک فوج کا ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے۔ پاک فوج کی امدادی اور ریسکیو ٹیموں نے سول انتظامیہ کے تعاون سے اب تک 8 جاں بحق افراد کو زیرِ برف تودہ سے نکال لیا گیا۔

    امدادی کاوشوں کے نتیجہ میں 13 زخمی افراد کو بحفاظت ڈی ایچ کیو ہسپتال استور پہنچا دیا گیا۔

    پاک فوج کا میڈیکل کنٹرول روم بھی اسی ضمن میں تیار کر لیا گیا تاکہ زخمیوں کے میڈیکل اور امدادی سرگرمیوں کو تیزی سے اور بر وقت جاری رکھا جا سکے۔

  • جنوبی وزیرستان: تحصیل برمل ، قصبہ اعظم ورسک میں قبائلی عوام کااحتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری

    جنوبی وزیرستان: تحصیل برمل ، قصبہ اعظم ورسک میں قبائلی عوام کااحتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری

    جنوبی وزیرستان،باغی ٹی وی (احمدنوازمغل کی رپورٹ)تحصیل برمل ، قصبہ اعظم ورسک میں قبائلی عوام کااحتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری
    تفصیل کے مطابق جنوبی وزیرستان تحصیل برمل قصبہ اعظم ورسک میں قبائلی عوام کادھرنا دوسرے روز میں داخل، لوئر وزیرستان تحصیل برمل کے قبائلی عمائدین نے دھرنے میں شرکت کی۔ قبائلی عمائدین نے کہا کہ تحصیل برمل کے عوام نے پچھلی کئی دہائیوں سے روس اور امریکہ کی جنگوں میں کافی مصیبتیں اٹھائی ہیں اور ملک کی سلامتی اور پاکستان کے دفاع کے لئے کئی بار ہمیں اپنے علاقوں سے نقل مکانی بھی کرنا پڑی ۔اس کے علاوہ بیرونی تخریب کاروں کو یہاں سے بے دخل کرنے میں تحصیل برمل کی عوام نے کلیدی کردار ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ حکومت نے یہاں کے عوام کو بالکل نظر انداز کیا ہے۔ نہ بجلی کی سہولت ہے اور نہ صحت وتعلیم کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ انھوں نے کہا جب تک حکومت ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتی ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔

  • جنوبی وزیرستان: ہارون شہید چوک پر پولیس اہلکاروں کابھتہ خوری کیلئے ناکہ،عوام پریشان

    جنوبی وزیرستان: ہارون شہید چوک پر پولیس اہلکاروں کابھتہ خوری کیلئے ناکہ،عوام پریشان

    جنوبی وزیرستان،باغی ٹی وی (احمدنوازمغل کی رپورٹ) ہارون شہید چوک پر پولیس اہلکاروں کابھتہ خوری کیلئے ناکہ،عوام پریشان
    تفصیل کے مطابق جنوبی وزیرستان میں ہارون شہید چوک واقع رہائشی آبادی کے ساتھ مین شاہراہ پر تھانہ مکین کے پولیس اہلکار گاڑی کھڑی کرکے روڈ پر سےگزرنے والی گاڑیوں کو روک کر ان سے بھتہ وصولی معمول بنالیا ہے۔ اور یہ سلسلہ الصبح سے شروع ہو کر رات گئے تک جاری رہتا ہے جس سے قریبی رہائشی آبادی کے باپردہ خواتین کو پیدل آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،مقامی آبادی اورعوامی سماجی حلقوں نے ریجنل پولیس آفیسر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

  • پھلتا پھولتا ضلع تلہ گنگ آخر کہاں کھو گیا۔؟

    پھلتا پھولتا ضلع تلہ گنگ آخر کہاں کھو گیا۔؟

    دوسری قسط
    تحریر: شوکت علی ملک
    ضلع تلہ گنگ کیساتھ جو کھلواڑ اور شہیدوں اور غازیوں کی اس دھرتی کو جو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا گیا اس کے مجرم حکومتِ وقت کے مقامی نمائندگان ہیں، تلہ گنگ و لاوہ میں اس وقت حکمران جماعت کے کم و بیش سات نامی گرامی نمائندے موجود ہیں، جوکہ ضلع تلہ گنگ کے وجود پر مارے جانے والے شب خون کو روک سکتے تھے، مگر انہوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کرکے اس دھرتی ماں اور تلہ گنگ و لاوہ کی عوام کیساتھ بہت بڑی زیادتی کی ہے، جس کا ازالہ بھی اب شاید ممکن نہ ہو، تلہ گنگ ضلع کے قیام کے بعد ذاتی عناد پہ ن لیگ کے سینئر رہنما سردار منصور حیات ٹمن نے تلہ گنگ ضلع کے ڈی نوٹی فائی کی پیشن گوئی کی تھی، جوکہ کسی کی خواہش بھی ہوسکتی ہے، بَہَرحَال دلوں کے بھید تو اللّٰہ جانتا ہے، انہوں نے یہ بات آخر کیوں اور کس پراسپیکٹو میں کی تھی کچھ نہیں کہا جاسکتا، اور سوال تو یہ بھی ہے کہ اگر کسی کو تلہ گنگ کے ضلع بننے سے کوئی مسئلہ نہیں تھا تو اقتدار کے منصب پہ بیٹھے حکمرانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے کیا ان کا فرض نہیں بنتا تھا کہ اس معاملے کو اعلیٰ سطح پہ اٹھایا جاتا؟ مگر شاید انہوں نے اس پہ مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے کو ہی غنیمت سمجھا، کورٹ آرڈر کے باوجود تلہ گنگ کو اپنی کھوئی ہوئی شناخت نہ مل سکی، انتظامی افسران تعینات نہ ہوسکے، ضلع تلہ گنگ میں 18 محکموں کے دفاتر ان کے آفیسرز اور سٹاف تعینات کیا گیا تھا مگر بدقسمتی سے ایک ایک کرکے نہ صرف افسران اور سٹاف کی ٹرانسفرز کردئےگئے بلکہ ضلعی دفاتر کےلیے پنجاب حکومت کی جانب سے مختص کی گئی زمین کا اتا پتا بھی نہیں اور ظلم و بربریت کی انتہاء اب تو ضلعی دفاتر کے باہر لگے سائن بورڈز تک اکھیڑ دئیے گئے، مگر بھرے شہر سے کسی ایک شخص کا ضمیر بھی نہیں جاگا اور پوچھنا تک گوارہ نہیں کیا کہ آخر اس دھرتی سے کس چیز کا انتقام لیا جارہا ہے۔؟
    جاری ہے

  • سیالکوٹ :خوراک میں جعل سازی کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ  اتھارٹی کا آپریشن

    سیالکوٹ :خوراک میں جعل سازی کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آپریشن

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(شاہد ریاض)خوراک میں جعل سازی کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آپریشن
    تفصیل کے مطابق خوراک میں جعل سازی کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آپریشن سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ
    2000لیٹر جعلی دودھ،740لیٹر جعلی مشروب اور200کلو آڑو تلف سبزی منڈی میں اسامہ ڈیپارٹمنٹل سٹور سے740 لیٹر معروف برینڈز کے جعلی مشروب برآمد کر کے تلف کر دیے گئے۔ماڈل ٹاؤن سیالکوٹ سے 2000 لیٹرجعلی دودھ سے بھرا ٹینکر پکڑا گیا۔موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پرجعلی دودھ تلف کر دیا گیا۔
    سبزی منڈی میں آڑوکو مضر صحت رنگ اورممنوعہ کیمیکل لگانے پر 200 کلو آڑو تلف کر دیے گئے۔ناقص اشیاء خورونوش کا استعمال معدہ اور جگر کی بیماریوں کا سبب بنتی ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی کہ جعل سازی اور ملاوٹ کرنے والوں کے خاتمے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں۔شہری اپنے اردگرد موجود جعل ساز مافیہ کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223پردیں۔ڈی جی فوڈا تھارٹی اشیاء خورونوش کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

  • پنجاب میں 30 مئی تک آندھی ،جھکڑ چلنے اورگرج چمک کےساتھ بارش اور ژالہ باری،الرٹ جاری

    پنجاب میں 30 مئی تک آندھی ،جھکڑ چلنے اورگرج چمک کےساتھ بارش اور ژالہ باری،الرٹ جاری

    لاہور(باغی ٹی وی )محکمہ موسمیات کے مطابق 28 مئی کو مغربی ہو ئیں ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں داخل ہو ںگی، جو 31 مئی تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر موجود رہیں گی۔ جس کے باعث 28 مئی کی شام سے 30 مئی کے دوران پنجاب کے اضلاع لیہ ، بھکر ، ڈی جی خان، راجن پور رحیم یار خان، بہاولنگر ، ملتان، ساہیوال، خانیوال،اوکاڑ باور پاک پتن میں آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ان اضلاع کے علاوہ 28مئی کی شام سے 31 مئی کے دوران اسلام آباد ، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، گوجر انوالہ، سرگودھا، شیخو پورہ،خوشاب ، میانوالی، نارووال، سیالکوٹ، قصور، جہلم، بھکرر ، فیصل آباد، جھنگ، ٹو بہ ٹیک سنگھ، ننکانہ ، لاہور اور منڈی بہائوالدین میںبھی آندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔
    محکمہ موسمیات کامزید کہناتھا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، قلات،خضدار اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، تاہم کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

  • باپ سے مخالفت ،انعام شاہ کھتران گرفتار

    باپ سے مخالفت ،انعام شاہ کھتران گرفتار

    بارکھان،باغی ٹی وی (ویب نیوز) صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کے صاحبزادے انعام شاہ کھیتران کو گرفتار کر لیا گیا۔
    ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کے صاحبزادے کو کرائم برانچ کے عملے نے بارکھان کے قریب سے حراست میں لیا۔
    پولیس اور ایک لیویز فورس کی گاڑی انعام شاہ کو گرفتار کر کے کوئٹہ کی طرف روانہ ہوگئی، سردار انعام شاہ کی ضمانت مسترد ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔
    یاد رہے کہ سردار انعام شاہ کھتران کے اپنے والد صوبائی وزیربلوچستان سردار عبدالرحمن خان کھتران شدید اختلافات چل رہے ہیں ،انعام شاہ کھتران اپنے باپ کی وجہ سے برکھاں سے شفٹ ہوکر ڈیرہ غازیخان میں رہائش اختیار رکھی تھی اور گران نازمری کامعاملہ ہو،بارکھان میں بلدیاتی انتخابات میں سردار عبدالرحمن کھتران کی دھونس دھاندلی اور مظالم کے خلاف کھل بات کرتا رہتا،گرفتاری سے قبل سرزادہ انعام شاہ کھتران نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ ظلم کا نظام دیکھیں جس نے گراں ناز کیس ساری دنیا میں اجاگر کیا ۔ اسی کیس میں مجھے بد نیتی سے شامل تفتیش کر کے میری عبوری ضمانت خارج کر دی ۔جبکہ اصل قاتل اور اسکے معاو نین آزاد ہیں

  • باپ نے بیٹی کو غیرت کے نام پر زندہ جلاکر قتل کردیا

    باپ نے بیٹی کو غیرت کے نام پر زندہ جلاکر قتل کردیا

    جھنگ ،باغی ٹی وی (ویب نیوز) باپ نے اپنی بیٹی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر زندہ جلا کر قتل کردیا۔
    پولیس کے مطابق جھنگ کی بستی ڈب میں معصومہ بی بی کو باپ نے اپنے بیٹے بیٹیوں کے ساتھ مل کر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔
    پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں لڑکی نے نزاعی بیان دیا کہ اسے اس کے والد اور بہن بھائیوں نے زندہ جلا دیا۔
    نزاعی بیان کے بعد لڑکی دم توڑ گئی،پولیس نے باپ سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

  • کندھ کوٹ :بدامنی کیخلاف اور معصوم بچے سمرت کمار کی بازیابی کیلئے بچے بھی سڑکوں پر نکل آئے

    کندھ کوٹ :بدامنی کیخلاف اور معصوم بچے سمرت کمار کی بازیابی کیلئے بچے بھی سڑکوں پر نکل آئے

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار مختیاراعوان کی رپورٹ )ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی کیخلاف اور معصوم بچے سمرت کمار کی بازیابی کیلئے بچے بھی سڑکوں پر نکل آئے
    تفصیل کے مطابق مطابق کندھ کوٹ میں جماعت اسلامی کی جانب سے گھنٹہ گھر چوک پر امن ریلی نکالی گئی، ریلی میں بچوں سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت، ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نصر اللہ چنہ،غلام مصطفی میرانی اور دیگر نے کی ،ریلی کے شرکا ء کے "تحفظ دو ،تحفظ دو ، شہریوں کو تحفظ دو "کے زوردار نعرے، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں پولیس کی نااہلی کے باعث امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہو گئی ہے، ڈاکو راج قائم ہونے سے معصوم سمرت کمار سمیت 35 سے زائد افراد اغوا ء ہوچکے ہیں ، مظاہرین نے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کچے اور پکے کے علاقوں میں فوجی آپریشن شروع کر کے معصوم سمرت کمار سمیت تمام مغویوں کو جلد بازیاب کروایا جائے ۔