Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • میرپورخاص : تعلیم وہ خزانہ ہےجسے کوئی چرا نہیں سکتا – محمد علی

    میرپورخاص : تعلیم وہ خزانہ ہےجسے کوئی چرا نہیں سکتا – محمد علی

    میرپورخاص ،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ)تعلیم وہ خزانہ ہےجسے کوئی چرا نہیں سکتا ۔۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی میرپورخاص یونین کونسل 8 کے چیئرمین محمد علی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سےشہید محترمہ بے نظیر بھٹو گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میرپور خاص میں ایک سادہ پروقار تقریب میں کیا
    تفصیلات کے مطابق شہید محترمہ بے نظیر بھٹو گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میرپور خاص میں مڈل کلاسز کا سال 2023 کے رزلٹ کا اعلان کیا گیا جس کے مہمان خاص چیئرمین حاجی محمد علی تھے پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا
    اسکول کی پرنسپل میڈم نسرین نے مہمان خاص چیئرمین حاجی محمد علی اور محمد نواز خان کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا ۔ پوزیشن ہولڈرز طالبات کو چیئرمین حاجی محمد علی نے اسکول میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کو 5000 دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کو 3000 تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کو 2000 کیش انعام دیا
    اسکول کی پرنسپل میڈم نسرین نے مہمان خاص چیئرمین حاجی محمد علی اور محمد نواز کے ساتھ طالبات میں ٹرافیاں اور رزلٹ کارڈ دئیے مہمان خصوصی چیئرمین حاجی محمد علی نے اسکول کی پرنسپل میڈم نسرین کی ایڈمنسٹریشن کو سراہا اور تعریفی کلمات کہے پرنسپل میڈم نسرین نے آنے والے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا

  • میرپورخاص نے زہریلی منشیات کی خرید وفروخت پہلی پوزیشن حاصل کرلی – پولیس رپورٹ

    میرپورخاص نے زہریلی منشیات کی خرید وفروخت پہلی پوزیشن حاصل کرلی – پولیس رپورٹ

    میرپورخاص باغی ٹی وی( نامہ نگارسید شاہزیب شاہ کی )میرپورخاص سندھ پولیس کی رپورٹ کے مطابق میرپورخاص زہریلی منشیات کی خرید وفروخت کے معاملے میں اول پوزیشن پہ ہے-
    تفصیلات کے مطابق ميرپورخاص ميں زہريلی منشيات کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے متعلق ميرپورخاص سول سوسائٹی کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار ايسوسی ايشن کو ایک تفصيلی بريفنگ سيشن منعقد کيا گيا ، وکلاء کو بريفنگ ديتے ہوئے واجد لغاری، منظور ميمن، تاج رند اور جیرام ابوجھو نے کہا کہ پوليس رپورٹ کے مطابق ميرپورخاص ڈويژن ميں زہريلی منشيات کی 102 فيکٹرياں اور اڈے قائم ہيں ، انھوں نے کہا کہ ميرپورخاص پوليس کی نااہلی کی وجہ سے ميرپورخاص منشیات کی خرید و فروخت میں ٹاپ پر ہے۔ ميرپورخاص ميں سب سے زيادہ تحصيل سندھڑی ميں منشيات فروخت ہو رہی ہے، دوسرے نمبر پر ميرپورخاص تحصيل اور تيسرے نمبر پر جھڈو اور کوٹ غلام محمد شامل ہيں۔ انھوں نے مزيد بتايا کہ 7 اکتوبر 2019 میں سکھر ہائی کورٹ سرکٹ بينچ نے اپنے فيصلے ميں آئی جی پوليس سندھ کو پابند کيا تھا کہ سندھ ميں زہريلی منشیات کا مکمل خاتمہ کيا جائے جس کے نتیجے ميں منشيات کے خاتمے کے لئے ٹاسک فورس بھی بنائی گئی تھی ليکن پولیس کی کالی بھیڑوں اور کرپٹ عناصر کی وجہ سے زہریلی منشیات کی خرید وفروخت کم ہونے کی بجائے بڑھ گئی جوکہ ایک لمحہ فکریہ ہے-

  • میرپورماتھیلو:ڈیجیٹل مردم شماری سندھیوں کو اقلیت بنانے کی سازش ہے،جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔ ڈاکٹر نیاز کالانی

    میرپورماتھیلو:ڈیجیٹل مردم شماری سندھیوں کو اقلیت بنانے کی سازش ہے،جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔ ڈاکٹر نیاز کالانی

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی( مشتاق علی لغاری) ڈیجیٹل مردم شماری سندھیوں کو اقلیت بنانے کی سازش ہے،جسے ہم یکسر مسترد کرتے ہیں۔ ڈاکٹر نیاز کالانی
    تفصیل کے مطابق جسقم کے سابق قائم مقام چیئرمین ڈاکٹر نیاز کالانی ایک روزہ دورے پر گھوٹکی پہنچے جہاں کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا،اوباڑو،ڈھڑکی، میرپورماتھیلو بارڈر گھوٹکی میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نیاز کالانی نے کہا کہ سندھ میں رہنے والے افغان پٹھان، برمی، بنگالیوں اور دیگر کو ڈیجیٹل مردم شماری میں سندھ کے شہری کے طور پر شامل کیا گیا ہے جو کہ بہت بڑی ناانصافی اور سازش ہے،ہم ڈیجیٹل مردم شماری کے خلاف 28 مئی کوہڑتال کااعلان کرتے ہیں اور اس ڈیجیٹل مردم شماری کو مسترد کرتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بوگس مردم شماری ایک لسانی تنظیم کی ایما پر کی گئی ہے، سندھ کے ساتھ جان بوجھ کر امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے جو کہ سندھ کے ساتھ ناانصافی ہے تاہم ہم سندھ کے ساتھ ظلم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور ایسی جعلی مردم شماری کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے جسقم نے بوگس انسانی آبادی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ااس موقع پر تحریک رواداری سندھ کے صدر پنہل ساریو، صدر نصراللہ کلادی، باڈی کے رہنما میرحسن لاشاری، ایس یو پی رہنما کمال مہر، نذیر احمد شیخ، اکرم میتلو، راشد سندھی اور دیگر قومی کارکنان بھی موجود تھے۔

  • کوئٹہ :مضر صحت پاؤڈر سے دودھ بنانے والے دوجگہوں پرچھاپہ،2 افراد ،وافر مقدار میں دودھ برآمد

    کوئٹہ :مضر صحت پاؤڈر سے دودھ بنانے والے دوجگہوں پرچھاپہ،2 افراد ،وافر مقدار میں دودھ برآمد

    کوئٹہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرآکاخیل)مضر صحت پاؤڈر سے دودھ بنانے والے دوجگہوں پرچھاپہ،2 افراد ،وافر مقدار میں دودھ برآمد
    تفصیل کے مطابق خفیہ اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو کامضر صحت پاؤڈر سے دودھ بنانے والے دو ٹھکانوں پرچھاپے،دو افراد گرفتار،وافر مقدار میں دودھ برآمد،کارروائی سیاہ ماری پل کشمیر آباد قمبرانی روڈ پر کی گئی جبکہ مزید ٹھکانوں کے بارے میں بھی اطلاعات ہیں جنکی نگرانی جاری ہے جلد اس حوالے سے اقدامات کئے جائینگے، لیڈیز پولیس اہلکاروں کے ہمراہ مذکورہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے اس دوران پاؤڈر سے دودھ بناتے ہوئے دو افراد کو رنگے ہاتھوں دھر لیاگیا ،برآمد شدہ دودھ لیبارٹری ٹیسٹ کےبعد تلف کردیاجائےگا ،ایسے عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ،گرفتار افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کردی ہے،عوام ایسے عناصر کی سرکوبی کریں کسی کو انسانی زندگی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے،

  • میہڑ:123 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورز کے پٹیاں اورتار چوری کے 3 ملزمان گرفتار

    میہڑ:123 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورز کے پٹیاں اورتار چوری کے 3 ملزمان گرفتار

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) 123 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورز کے پٹیاں اورتار چوری کے 3 ملزمان گرفتار
    تفصیل کے مطابق میہڑ فرید آباد 123 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورز کے پٹیان چوری کرنے کے بعد پانچ ٹاورز گرگئے جس پر میہڑ ای سیکشن پولیس کے ایس ایچ او اشفاق احمد منگی , ایس ایچ او نور مصطفٰی پٹھان ، جمعدار سوڈہل سولنگی , غلام حسین سہاگ نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر چوری میں ملوث تین ملزمان نذیر سہاگ , جنسار سہاگ , وزیر علی چانڈیو کو گرفتار کرکے ان سے مسروقہ بیلٹ اور تاریں قبضے میں لے لی ہیں دوسری جانب ایس ایچ او اشفاق احمد منگی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے زیادتی کی ہے بجلی کی ٹرانسمیشن لائینوں کے ٹاورز سے بجلی کی ترسیل چوری کی ہے دوسری جانب انجینئر جی ایس او دادو عرفان علی شیخ ایس ڈی او گرڈ سٹیشن میہڑ نذیر احمد پنھور نے بتایا کہ سیپکو کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس نے مدد کرتے ہوئے چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان مجرم ہیں انہیں معاف نہیں کیا جائے گا-

  • ہمیں شہداءپر فخر ہے جنہوں نے وطن کی حفاظت کیلئےجانوں کے نظرانے پیش کیے۔ ملک عبدالرؤف اعوان

    ہمیں شہداءپر فخر ہے جنہوں نے وطن کی حفاظت کیلئےجانوں کے نظرانے پیش کیے۔ ملک عبدالرؤف اعوان

    تلہ گنگ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار شوکت ملک )نائب صدر کسان ونگ راولپنڈی ڈویژن ملک عبدالرؤف اعوان نے یومِ تکریمِ شہداء کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہمیں اپنے شہداء کرام پر فخر ہے جنہوں نے اس ملک پاکستان کی حفاظت کرتے ہوئے جانوں کے نظرانے پیش کیے،پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے والے کبھی ملک و قوم کے محسن نہیں ہوسکتے، ایسے عناصر کا قلعہ قمع ضروری ہے،
    پاک فوج، پولیس اور رینجرز سمیت تمام لاء اینڈ فورسز ایجنسیز ملک کے داخلی اور نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں جن کیخلاف کسی قسم کا غلیظ اور بےبنیاد پروپیگنڈا ہرگز برداشت نہیں کریں گے، اور اپنے شہداء کرام کی تذلیل کسی صورت بھی برداشت نہیں کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے والے کبھی ملک و قوم کے محسن نہیں ہوسکتے، ایسے عناصر کا قلعہ قمع انتہائی ضروری ہے۔

  • پھلتا پھولتا ضلع تلہ گنگ آخر کہاں کھو گیا۔؟

    پھلتا پھولتا ضلع تلہ گنگ آخر کہاں کھو گیا۔؟

    پھلتا پھولتا ضلع تلہ گنگ آخر کہاں کھو گیا۔۔۔؟؟؟
    پہلی قسط
    تحریر:شوکت علی ملک
    تلہ گنگ ضلع بناؤ تحریک جوکہ برسوں سے چلتی آرہی تھی، جس کو عوامی مطالبات و خواہشات کے عین مطابق سابق صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر نے شبانہ روز محنتوں اور کاوشوں سے عملی جامہ پہناتے ہوئے تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دلوا کر غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین کو ایک منفرد شناخت سے نوازا، مگر بدقسمتی سے تلہ گنگ و لاوہ کے عوام اپنے اس قیمتی اثاثے ضلع تلہ گنگ کا بھی دفاع نہ کرسکے، سابقہ دور حکومت ختم ہوتے ہی موجودہ ن لیگ کی منظورِ نظر پنجاب حکومت نے نامعلوم کرداروں کی ایماء پر آتے ہی ضلع تلہ گنگ کی بکھیاں ادھیڑنا شروع کردی، جس کی پہلی باضابطہ کاروائی تلہ گنگ میں نوتعینات ضلعی افسران کی ٹرانسفرز کرکے کی گئی، جس کے بعد الیکشن کمیشن کے احکامات کی آڑ لیتے ہوئے تلہ گنگ ضلع کو ڈی نوٹی فائی کرکے تلہ گنگ و لاوہ کی عوام پر ظلم و بربریت کی انتہاء کردی گئی، مگر کسی کا کیا قصور جب کسی قوم یا قبیلے کے لوگ بےحس ہو جائیں وہ اپنے حقوق کے حصول کی بجائے خاموشی اختیار کیے رکھیں اور مفاد پرستی کو ترجیح دیں تو وہ ایسے ہی برتاؤ کے مستحق ٹھہرتے ہیں، ہم سب اس سیاہ دور کی اوچھی کارروائی پر خاموش تماشائی بنے رہے، جس کا خمیازہ شاید ہمارے آنے والی نسلیں بھی بھگتیں گی، اس دوران ضلع تلہ گنگ کی بنیاد رکھنے والے اور اس کو عملی جامہ پہنانے والے کچھ غیور، باشعور اور دھرتی کے وفادار بیٹوں نے کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا جس پر معزز عدالت نے تلہ گنگ ضلع بحالی کے احکامات صادر فرمائے، مگر موجودہ قانون و آئین سے بالاتر نگران حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی اور یوں تلہ گنگ اب بھی اپنی کھوئی ہوئی شناخت پانے کےلیے کسی مسیحا اور دھرتی کے وفادار بیٹے کا بڑی شدت سے انتظار کررہا ہے۔
    جاری ہے۔۔

  • چترال : ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا،آغوش میں زیر کفالت یتیم بچوں کیلئے  ڈونر کانفرنس

    چترال : ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا،آغوش میں زیر کفالت یتیم بچوں کیلئے ڈونر کانفرنس

    چترال (گل حماد فاروقی) چترال میں یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کرنے والا ادارہ آغوش میں زیر کفالت یتیم بچوں کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے ایک ڈونر کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس کانفرنس میں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ڈونر کانفرنس کا بنیادی مقصد ان یتیم بچوں کی کفالت کیلئے مخیر حضرات کی توجہ مرکوز کرانا تھا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاوئنڈیشن کے ضلعی صدر عبد الحق نے کہا کہ ہمارے رضاکار مصیبت کے ہر گھڑی میں حکومتی اداروں کے شانہ بشانہ متاثرہ لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن سات مختلف سیکٹرز میں کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت کے آغوش مرکز میں 47 یتیم بچے زیر کفالت ہیں جن کی تعلیم و تربیت سے لیکر کھانے پینے،لباس، جوتے،علاج معالجے اور رہائش کا بندوبست بھی بالکل مفت کی جاتا ہے۔ اسی طرح فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت53 بچوں اور بچیوں کا گھروں میں کفالت اور تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا جارہا ہے۔


    تقریب سے الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل پاکستان سید وقاص انجم جعفری،صدر الخدمت خیبر پختون خواہ خالد وقاص، مرکزی ایجوکیشن ڈائریکٹر جبران بلوچ اور مغفرت شاہ وغیرہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ڈونر بلکہ اونر چاہئے تاکہ اس یتیم خانے کو اپنے گھر کی طرح اور یہاں زیر کفالت یتیم بچوں اور بچیوں کو اپنے بچوں کی طرح کفالت کرے۔
    صدر الخدمت فاؤنڈیشن عبد الحق نے تمام مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایک سے لیکر چار یتیم بچوں کی کفالت کی ذمہ داری قبول کی۔اس تنظیم کے رضاکار ولی الرحمان نے بھی صاحب حیثیت لوگوں سے امداد کی اپیل کی۔ ڈونر کانفرنس مولانا جمشید کے دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

  • ڈی جی خان : پینے کے پانی کی قلت ،شہری پانی کی تلاش میں سرگرداں

    ڈی جی خان : پینے کے پانی کی قلت ،شہری پانی کی تلاش میں سرگرداں

    کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہد خان ) پینے کے پانی کی قلت ،شہری پانی کی تلاش میں سرگرداں
    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں گذشتہ کئی مہینوں سے پانی کی شدید قلت ہے مرد اور خواتین بالٹی اٹھائے پانی کے لئے سرگرداں ذرائع کے مطابق موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی ڈیرہ شہر میں پانی کی شدید قلت پید ہوگئ ہے اور شہر کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں، مرد اور خواتین سڑکوں پر پانی کی تلاش میں روزانہ کی بنیاد پر سرگرداں ہیں متعدد بار میونسپل کارپوریشن حکام کو آگاہ کیا گیا، مگر کوئی شنوائی نہ ہو سکی شہریوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ناصر محمود سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس اہم مسئلے کو حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیاد پر ٹھوس اور موثر اقدامات عمل میں لائیں تاکہ شدید گرمی میں عوام کو پینے کے لئے پانی کی فراہمی وافر مقدار میں میسر ہو سکے-

  • میہڑ : عدالت میں فائرنگ 3 جاں بحق ،ایک پولیس اہلکار زخمی

    میہڑ : عدالت میں فائرنگ 3 جاں بحق ،ایک پولیس اہلکار زخمی

    میہڑ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)عدالت میں فائرنگ 3 جاں بحق ،ایک پولیس اہلکار زخمی
    تفصیل کے مطابق ملزمان نے پیشی پر آئے ہوئے 3افراد کو کورٹ کے اندر اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ گولیاں لگنے سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ھوگیا. کھوہارا برادری کےتین افراد جن میں زاہد ،عبدالستار اور محبوب کھوہاروشامل ان تینوں افراد کو زرعی زمین کے پرانے تنازعے پرقتل کردیا جبکہ گولیاں لگنے سے ایک پولیس اہلکار مظہرزؤر بھی گولیان لگنے سے شدید زخمی ہوگیاہے، زخمی پولیس اہلکار کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور پولیس کیبھاری نفری کورٹ پہنچ گئی ہے اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کو پولیس نے موقع پر گرفتار کرلیاہے، فائرنگ کے باعث پورے علاقے میں خوف پھیل گیا.