Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ : مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے کرکٹ ہائی پرفارمنس سینٹر کا افتتاح کردیا

    سیالکوٹ : مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے کرکٹ ہائی پرفارمنس سینٹر کا افتتاح کردیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹ شاہد ریاض)زیراعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے سیالکوٹ کرکٹ ہائی پرفارمنس سینٹر کا افتتاح کردیا , کرکٹ ہائی پرفارمنس سینٹر کو ایک ارب روپے کی زائد کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے.سیالکوٹ جدید سہولیات سے آراستہ کرکٹ ہائی پرفارمنس سینٹر کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وھاب ریاض نے کردیا، اس موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب آصف طفیل، ڈی سی سیالکوٹ عدنان محمود، صدر سیالکوٹ چیمبر ملک غفور سمیت دیگر اھم شخصیات موجود تھیں سیالکوٹ کرکٹ ہائی پرفارمنس سینٹر کو ایک ارب روپے کی زائد کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ہائی پرفارمنس سینٹر میں انڈور بیٹنگ باؤلنگ کمپلیکس، جم، پریکٹس پچز، ہاسٹل اور ایڈمن بلاک موجود ہیں۔ مشیر برائے کھیل وھاب ریاض کا کہنا تھا کہ کرکٹ ہائی پرفارمنس سینٹر پاکستان کرکٹ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ کرکٹ بورڈ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کی ترویج کے لئے سیالکوٹ اور فیصل آباد میں ھائیپرفارمنس سنٹر تعمیر کئے گئے ھیں۔

  • گو جرہ :پرانی رنجش ،فائرنگ سے نوجوان قتل

    گو جرہ :پرانی رنجش ،فائرنگ سے نوجوان قتل

    گو جرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) پرانی دشمنی ،فائرنگ سے نوجوان قتل
    تفصیل کے مطابق چک نمبر280ج ب میں سابقہ رنجش پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیاگیا، شمشاد نے گاؤں کے عدیل کو اپنے ڈیرہ پربلاکر اس کے سر پرفائرمار دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ھوگیاملزم موقع سے فرارہوگیاوجہ عناد سابقہ لڑائی بیان کی جاتی ھے جس میں معززین نے صلح کروادی تھی اطلاع ملنے پرتھانہ نواں لاھورپولیس نے مقتول کی نعش تحویل میں لے کر رورل ہیلتھ سنٹرنواں لاھور منتقل کردی ھے اورپولیس مصروف کارروائی ھے۔

  • اوچ شریف:جگ پورہ ،سیوریج سسٹم نہ ہونے سے گٹروں کا گندہ پانی گلیوں میں ٹھاٹھیں مارنے لگا

    اوچ شریف:جگ پورہ ،سیوریج سسٹم نہ ہونے سے گٹروں کا گندہ پانی گلیوں میں ٹھاٹھیں مارنے لگا

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچشریف کے علاقے جگ پورہ میں نکاسی آب نہ ہونے سے گٹروں کا غلیظ تعفن زدہ پانی گلیوں میں جمع ، گھروں کی بنیادوں سمیت زیر زمین پینے کے پانی میں شامل ، مکانات زمین بوس ہونے کا خدشہ ، مکین گٹروں کا بدبودار تعفن زدہ غلیظ پانی پینے پر مجبور ، گردوں اور یرقان سمیت متعدد موذی امراض میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ، اہل علاقہ شدید تشویش و پریشانی اور ذہنی کوفت کا شکار ، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر بہاول پور اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ سمیت دیگر ارباب اختیار سے فوری نوٹس لے کر اصلاح احوال اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ ۔
    تفصیل کے مطابق اوچشریف کے گنجان آباد علاقے جگ پورہ میں ناکارہ سیوریج سسٹم کے باعث نکاسی آب نہ ہونے سے گٹروں کا غلیظ تعفن زدہ پانی گلیوں میں جمع ہے جو نہ صرف مکانات کی بنیادوں میں داخل ہو کر انہیں بوسیدہ کرتے ہوئے ان میں دراڑیں ڈال رہا ہے جس سے مکانات زمین بوس ہونے کے خدشات ہیں بلکہ زیر زمین پینے کے پانی میں بھی شامل ہو گیا ہے مکین گٹروں کا گندہ تعفن زدہ غلیظ مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں جس سے ان کے گردوں اور یرقان سمیت دیگر متعدد موذی امراض کا شکار ہونے کا اندیشہ ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور وہ شدید پریشانی اور ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں انہوں نے کمشنر ، ڈپٹی کمشنر بہاول پور اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ سمیت دیگر حکومتی اعلی حکام سے فوری نوٹس لے کر اصلاح احوال اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے

  • اوچ شریف:  مٹی و ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالیوں کا گردوغبار ،سانس لینا محال

    اوچ شریف: مٹی و ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالیوں کا گردوغبار ،سانس لینا محال

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف شہر میں مٹی و ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالیوں کی گردوغبار نے شہر کا حسن برباد کر دیاشہری دمے اور آشوب چشم میںمبتلا ہونے لگے ۔ آنکھوں میں دھول مٹی ،گردوغبار کی وجہ سے حادثا ت رونما ہو نے لگے۔ ٹریفک پولیس کی مسلسل خاموشی سے شہری مایوسی کا شکار، اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ۔
    تفصیلات کے مطابق اوچ شہر اور گردونواح میں ٹریکٹرٹرالیوں پر لائی جانے والی مٹی ، ریت کے اوپر ترپال اور پیچھے تختہ نہ ہونے سے جگہ جگہ گرنے اور اڑنے والی مٹی، ریت کے ڈھیروں سے اُٹھنے والی دھول پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل سواروں اور رکشے پر سفر کرنے والے مسافروں کے لیے موت کا سبب بن رہی ہے ، دھول ،مٹی کی شدت سے متعدد مرتبہ حادثات رونما ہوچکے ہیں اور شہری آشوب چشم اور دمے کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔شہریوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ایسے لگتا ہے جیسے اوچ شریف شہر کی ٹریفک پولیس نے بااثر افراد کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں جسکی وجہ سے ٹریفک پولیس عمارتی سامان لانے والے ٹریکٹر ٹرالیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔ٹریکٹر ٹرالیوں کے اکثر مالکان قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے کم عمر لڑکوں سے ہیوی ٹریکٹر ٹرالیوں کی ڈرائیوری کروانا اپنا مشغلہ سمجھتے ہیں ،اکثر اوقات نو عمر ڈرائیور کراسنگ کے دوران ٹریکٹر ٹرالیاں آہستہ کرنے کیلئے بڑی مشکل کے ساتھ ٹریکٹر کے اوپر کھڑے ہو کر بریک کا سہارا لیتے ہیں جس کی وجہ اکثر اوقات بریک نہ لگنے کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں ، ٹریکٹر ٹرالیوں کے مالکان کی بے حسی اور لاپروائی سے روڈ ایکسیڈنٹ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
    شہریوں نے آئی جی پنجاب ، آر پی او بہاولپور، ایس پی ٹریفک بہاولپور، ڈی پی او بہاولپور ، ڈ ی ایس پی ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ صبح اور دن کے اوقات میں عمارتی سامان شہر میں منتقل کرنے والے ٹریکٹر ٹرالیوں کے مالکان وڈرائیورز پر سخت پابندی عائد کی جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب ڈرائیوروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائیں جائیں تاکہ شہریوں کو حادثات اور بیماریوں سے محفوظ بنایا جا سکے

  • اوچ شریف :یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پرشہر میں مختلف عوامی ،سماجی ،سیاسی و مذہبی جماعتوں کی ریلیاں

    اوچ شریف :یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پرشہر میں مختلف عوامی ،سماجی ،سیاسی و مذہبی جماعتوں کی ریلیاں

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر اوچشریف شہر میں مختلف عوامی سماجی سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت انجمن تاجران ، کسان اتحاد اور صحافیوں کی جانب سے پاک فوج اور پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت اور ان کے لواحقین کو خراج تحسین و سلام پیش کرنے کے لیے ریلی نکالی گئی جس میں ممبر قومی اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی ، سابق چیئرمین مخدوم سید سبطین حیدر بخاری ، حافظ جمیل لنگاہ ، میاں ہارون شیخ ، میاں عبدالرءوف ، مسلم لیگ ن کے رہنما محمد اکمل کھاکھی ، احساس نوجوان اتحاد گروپ کے سید خواجہ سہیل عباس ، میاں عامر صدیقی ، محمد اکمل خان ، راءو فاروق ، عبدالقدیر بڈانی ، ظفر رامے ، و دیگران کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے افراد سمیت شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی جنہوں نے پاک فوج اور پولیس کے حق میں لکھے نعروں کے پلے کارڈ ، بینر اور پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے اور فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے جبکہ اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ شہدائے پاکستان جو پاک فوج سے ہوں یا پولیس سے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جنہوں نے ہمارے کل کو محفوظ بنانے کے لیے اپنے آج کو ہم پر قربان کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے جو ہمارے ہیرو ہیں جو ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ان کا کہنا تھا کہ ہم تمام شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت جبکہ ان کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سلام پیش کرتے ہیں

  • اوچ شریف : ورلڈ بینک کا دیاگیا منصوبہ ،کرپشن کی نظر، ٹف ٹائل لگانے کے چند ہفتوں میں ہی کئی جگہ پربیٹھ گئی

    اوچ شریف : ورلڈ بینک کا دیاگیا منصوبہ ،کرپشن کی نظر، ٹف ٹائل لگانے کے چند ہفتوں میں ہی کئی جگہ پربیٹھ گئی

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) ورلڈ بینک منصوبہ میں ٹھیکیدار کی نااہلی، ٹف ٹائل بچھانے کے چند ہفتوں میں ہی جگہ جگہ سے بیٹھ گئی، کروڑوں روپے کے فنڈز سے جاری پراجیکٹ کیلئے مٹی کچرے اور پرانی سڑک کے ملبے سے بنایا جانے والے ناقص بیڈ معمولی بارش برداشت نہ کر سکا، جگہ جگہ گڑھے بن گئے، ٹف ٹائل بھی ناقص معیار کی ہونے کی وجہ سے ٹوٹنے لگی، شہریوں کا احتجاج، کمشنر، ڈپٹی کمشنر بہاول پور سمیت دیگر ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق ایک سال سے زیر تعمیر ورلڈ بینک میں ردو بدل کے بعد محلہ بخاری، ٹینکی چوک سے حسینی چوک تک ٹف ٹائل بچھانے کا کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے مقامی مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چند ہفتے قبل بچھائی گئی ٹف ٹائل ٹھیکیدار کی نااہلی اور بددیانتی کی وجہ سے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ گئی ہے غیر معیاری اور ناقص ٹف ٹائل چند ہفتوں میں ہی کئی جگہوں سے ناکارہ ہو گئی ہے جبکہ پرانی میٹل روڈ کے ملبے، پرانی اینٹوں، مٹی اور کچرے سے بنایا گیا بیڈ معمولی بارش کے باعث کئی جگہوں سے بیٹھ گیا ہے جس سے سڑک پر گڑھے بن گئے ہیں جبکہ کئی جگہوں پر ٹف ٹائل کے اطراف لگائی جانے والی سپورٹ بھی عارضی طور پر لگا کر گزارا کیا جا رہا ہے اور جو سڑک کی اونچائی کا لیول لگانے کیلئے نشانات لگائے گئے تھے موجودہ ٹف ٹائل سڑک اس سے ایک فٹ کم اونچائی پر لگائی جا رہی ہے جبکہ منصوبے کی مانیٹرنگ کرنے والے انجینئرز نے بھی چپ سادھ رکھی ہے شہریوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر بہاول پور سمیت منصوبے کیلئے فنڈز جاری کرنے والے ورلڈ بینک حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کروڑوں روپے کے فنڈز سے جاری منصوبے میں بدعنوانی کے مرتکب ٹھیکیدار کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اسے طے شدہ ورک آرڈر کے مطابق معیاری کام کرنے کا پابند بنایا جائے، غیر معیاری ٹف ٹائل اکھاڑ کر معیاری بنیاد بنانے اور منظور شدہ معیار کے مطابق ٹف ٹائل لگانے کا پابند کیا جائے

  • کوئٹہ :یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا

    کوئٹہ :یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا

    کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیر آکاخیل )یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا
    تفصیل کے مطابق ترجمان وزیراعلی بلوچستان بابر یوسفزئی کوارڈینیٹر ٹو وزیر اعلی موسی جان اچکزئی کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل رحمان بلوچ اور ڈپٹی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی قیادت میں عسکری پارک سے یوم تکریم شہداء کے موقع پر ریلی نکالی گئی ریلی میںڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر عبدالجبار بلوچ اےڈی سی آر ثناء ماہ جبین اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطاء النمیم بلوچ اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ سمیت ضلعی آفیسران نے شرکت کی، ریلی میں سول سوسائٹی کے نمائندوں قبائلی عمائدین اور ملازمین نے بھی شرکت کی یوم تکریم شہدا ریلی عسکری پارک بی اے مال سے اسمبلی چوک تک نکالی گئی
    ضلعی انتظامیہ سمیت شہر کے مختلف مقامات پر یوم تکریم شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے

  • چترال : سکاؤٹس ہیڈ کوارٹرز میں’ یوم تکریم شہداء ‘کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی

    چترال : سکاؤٹس ہیڈ کوارٹرز میں’ یوم تکریم شہداء ‘کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی

    چترال(گل حماد فاروقی) ملک کے دیگر حصوں کی طرح چترال میں بھی یوم تکریم شہداء منائی گئی۔ اس حوالے سے چترال سکاؤٹس ہیڈ کوارٹرز میں ایک ایک مختصر تقریب بھی منعقد ہوئی۔ تقریب میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل سمیع مہمان خصوصی تھے۔ ان کے ہمرا ہ ڈپٹی کمشنر محمد علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اکرام اللہ خان بھی موجود تھے۔شہداء کے یادگار پر کرنل سمیع، ڈی سی چترال اور ڈی پی او نے پھول بھی چڑھائے اور ان کیلئے دعائے مغفرت بھی مانگی گئی۔کرنل سمیع اور دیگر مہمانو ں نے شہداء کی یادگار پر کمانڈر 11 کور پشاور اور چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے بھی پھول چڑھائے۔چترال سکاؤٹس کے افسران اور جوانوں نے بھی شہداء کی مزار کو سلامی پیش کی جبکہ سکول کے طلباء بھی اس تقریب میں شریک تھے۔
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرنل سمیع نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد ان شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے دھرتی ماں کے خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ چنددن پہلے پاکستان میں جو ناخوشگوار واقعات پیش آئے اس سے کئی شہداء کے اہل خانہ کی دل آزار ی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ نو مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منانا چاہئے۔ان واقعات سے نہ صرف مالی نقصان ہوا بلکہ جو شہداء کے اہل خانہ ہیں ان کی بھی دل آزاری ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک دشمن عناصر کا کردار ادا کرتے ہوئے قومی املاک کو نقصان پہنچایا ان کو چن چن کر ایک ایک پکڑ کر ان کو سزا ضرور ملے گی۔انہوں نے کہا کہ قومی املاک کو نقصان پہنچانا یا شہداء کی تصاویر کی بے حرمتی کرنے سے ملک دشمن عناصر کو فائدہ ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فیفتھ جنریشن وار فئیر یعنی سوشل میڈیا یا غلط خبروں کے اوپر اپنے اندر تجزیہ پیدا کرنے کی صلاحیت پیدا کرے اور غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہنے کی اپنے اندر جرات پیدا کریں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو اور اللہ تعالیٰ پاکستان کا حفاظت فرمائے

    اس موقع پر پاکستان زندہ باد کےفلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔اس کے بعد کرنل سمیع نے غیر رسمی بات چیت میں افسران، جوانوں اور طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے ملک کی حفاظت کیلئے ہر وقت تیار رہیں۔ انہوں نے کہا ہم سب مسلمان ہیں اور ہمیں چاہئے کہ اللہ تعالی کو راضی کریں اور اس کو راضی کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ اس کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں۔ ہمیں چاہئے کہ اپنا کام نہایت ایمانداری سے کریں اور طلباء کو چاہئے کہ دل لگاکر پڑھیں اور بڑے ہوکر ملک و قوم کی خدمت کریں۔تقریب دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

  • سیالکوٹ :پولیس کے زیر اہتمام” یوم تکریم شہدائے پاکستان “کے حوالے سے پروقار تقریب

    سیالکوٹ :پولیس کے زیر اہتمام” یوم تکریم شہدائے پاکستان “کے حوالے سے پروقار تقریب

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرشاہد ریاض)پولیس کے زیر اہتمام” یوم تکریم شہدائے پاکستان “کے حوالے سے پروقار تقریب
    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ پولیس کے زیر اہتمام” یوم تکریم شہدائے پاکستان “کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد ۔ڈی پی او نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں، قوم کے روشن کل کیلئے اپنا آج قربان کرنے والے عظیم سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
    حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر آج 25 مئی یوم تکریم شہدائے پاکستان کے حوالے سے شہدائے پولیس و پاک افواج کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پُر وقار تقریبات منعقد کی گئیں.

    علی الصبح پولیس کے چاق و چوبند دستے نے یاد گار شہداء پر سلامی پیش کی، پولیس اور فوج کے اعلٰی افسران نے شہداء کے گھروں میں جاکر فیملیز اور بچوں سے ملاقاتیں کیں اور شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی. بعد ازاں شہداء فیملیز کے اعزازمیں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے تقریب کے مہمان حصوصی بریگیڈیئر حمید اللہ سٹیشن کمانڈر کینٹ سیالکوٹ، ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالجبار، ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ ، صدر بار کونسل سیالکوٹ مقصود احمد بھٹی اور پولیس افسران کے ہمراہ شہداء فیملیز کا استقبال کیا، شہداء فیملیز پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں.

    تقریب میں تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبول اور قومی ترانہ کے بعد سکول کے بچوں نے شاندار ٹیبلو پیش کیا شرکاء تقریب نے اپنی تقریروں کے دوران خوبصورت انداز میں شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداءکا لہو رائیگاں نہیں جائے گا ،وطن عزیر کی حفاظت کی خاطر شہداءنے اپنی لازوال قربانیاں پیش کیں ،شہید زندہ ہیں ،ہمارے دلوں میں ہماری رگوں میں ،شہداءہمار ا فخر ہیں ،پاکستان کی بقا اور سالمیت میں لاکھوں شہداء اور غازیوں کا قیمتی لہو شامل ہے،آج ارض پاک کے تحفظ کی خاطر جانیں قربان کرنے والے بہادر جوانوں کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے،جس مقصد کی خاطر شہداءنے اپنی جانیں قربان کیں ،اس مقصد کی تکمیل کےلئے آئندہ بھی جان دینے سے گریز نہیں کیا جائے گا.

  • میرپورخاص : قدیم سرکاری درسگاہ لیاقت پرائمری سکول کے 85 سال مکمل ہونے پر پروقار تقریب

    میرپورخاص : قدیم سرکاری درسگاہ لیاقت پرائمری سکول کے 85 سال مکمل ہونے پر پروقار تقریب

    میرپور خاص باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ )قدیم سرکاری درسگاہ لیاقت پرائمری سکول کے 85 سال مکمل ہونے پر پروقار تقریب
    تفصیل کے مطابق قدیم سرکاری درسگاہ لیاقت پرائمری اسکول کے 85 سال مکمل ہونے پر پروقار تقریب منعقد کی گئی ،میرپورخاص میں پاکستان کی قدیم ترین عظیم سرکاری درسگاہ گورنمنٹ لیاقت پرائمری اسکول کے 85 سال مکمل ہونے پر درسگاہ میں یادگار رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    ہزاروں طلباء کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے والی قدیم مادر علمی سرکاری درسگاہ گورنمنٹ لیاقت پرائمری اسکول کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں بطور مہمان خصوصی ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری عزیز شورو منتخب چیئرمین حاجی محمد علی۔ حسنین راجپوت سمیت دیگر معزز شخصیات اور والدین نے شرکت کی۔

    منعقدہ تقریب میں طلبہ نے علم کے فروغ میں مزکورہ درسگاہ کی اہمیت اور اساتذہ کی کاوشوں کو ٹیبلوز کے زریعے اجاگر کیا۔شرکاء کا کہنا تھا کہ قدیم درسگاہوں کا ملکی ترقی اور قوم کو شعور سے آشنا کرنے میں اول کردار ہے۔ان درسگاہوں سے تعلیم حاصل کرنے والے آج ملک کی ترقی میں کہیں نہ کہیں اپنا کردار ادا کررہے ہیں تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے اساتذہ کو تعریفی شیلڈ و اسناد دیں جبکہ سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو تعریفی اسناد و انعامات دیئے گئے۔