میرپور خاص باغی ٹی وی( نامہ نگا ر سید شاہزیب شاہ )آئی ایم ایف کے غلام حکمران ایٹمی پروگرام کو رول بیک کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں – حافظ سعد رضوی
تفصیل کے مطابق امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے میر پور خاص میں پاکستان بچاؤ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
آئی ایم ایف کے غلام حکمران ایٹمی پروگرام کو رول بیک کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں،ایٹمی پروگرام کے خلاف کسی قسم کی سازش کی گئی تو سخت مزاحمت کریں گے۔حافظ سعد رضوی جتنے ماہ ہم جیل میں رہے ، اتنے تو دن بھی پی ٹی آئی والے گزار نہ سکے۔
حافظ سعد رضوی نے کہا کہ ملک کے ساتھ کھلواڑ کرنے میں سب کا مکمل حصہ ہے ،انہوں نے کہا کہ امیرالمجاہدین کی تربیت کا اثر ہے ، کہ باطل آج تک ہمیں جھکا نہیں سکا۔کوئی ہمارا سوفٹ ویئر کیا اپڈیٹ کرے گا ہم انکی ہارڈ ڈسک ہی اڑا کر رکھ دیں گے،
یہ کہتے ہیں ہمیں سیاست نہیں آتی ، ابھی ہم نے لانگ مارچ کا آغاز ہی کیا ہے تو انکی نیندیں اڑ چکی ہیں۔دہائیوں سے ملک پر قابض پیپلز پارٹی ، ن لیگ اور انکے حامیوں کی کارکردگی صفر ہے،ملکی معیشیت کی بقاء صرف سود کے مکمل خاتمے میں مضمر ہے،حافظ سعد رضوی نے کہا کہ کیا 50 روپے کے اسٹامپ پیپر پر ملک سے فرار ہونے والے اس ملک کی معیشیت ٹھیک کریں گے –

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

میرپورخاص : آئی ایم ایف کے غلام حکمران ایٹمی پروگرام کو رول بیک کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں – حافظ سعد رضوی
-

کندھ کوٹ : صوبائی وزیر شبیر بجارانی کے گاؤں کرمپور گرڈ اسٹیشن پر ڈاکوؤں کا حملہ, 2 ملازم اغواء
کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان ) صوبائی وزیر شبیر بجارانی کے گاؤں کرمپورگرڈ اسٹیشن پر ڈاکوؤں کا حملہ 2 ملازمین کو اغواء کرلیاگیا
تفصیل کے مطابق ڈاکوؤں نے گرڈ اسٹیشن کے دروازے توڑ کر اسلحہ کے زور پر سیپکو کے دو ملازمین کو اغوا کرلیا اغوا ہونے والوں میں جمیل احمد اور محمد آصف شامل ہیں ڈاکوں نے دونوں مغویوں کو کچے کے طرف لے کر فرار ہوگئے واپڈا ہائیڈرو یونین کے رہنما اصغر بجارانی نے بتایا کے گرڈاسٹیشن ملازمین کے اغوا ء کے خلاف بھرپور تحریک شروع کریں گے،دوسرے جانب پولیس نے پہنچ کر تفتیش شروع کردی ،ضلع بھر سے گزشتہ چار گھنٹوں میں ڈاکوؤں نے واپڈا ملازمین سمیت تین افراد کو اغوا کرلیا۔ -

قوم شہیدوں کو کبھی نہیں بھولے گی: یوم تکریم شہدا پرسیمناراورریلیاں
ڈی جی خان ،بھکر،اوکاڑہ،سیالکوٹ،میہڑ (باغی ٹی وی نمائندگان ) ڈی جی خان ڈویژن میں یوم تکریم شہدائے پاکستان کا آغاز نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی و خوشحالی کی خصوصی دعاؤں سے کیا گیاپاک فوج،پولیس اور دیگر شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی گئی۔شہداء کی یاد گاروں پر پھول رکھے گئے . اس حوالے سے پولیس لائنز ڈی جی خان میں سلامی دی گئی، یاد گار شہداء پر پھول رکھے گئے کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر اور آر پی او
کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک،ڈی پی او محمد راشد ہدایت اور دیگر نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیاملک اور قوم کی سلامتی اور قیام امن کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔پولیس لائنز سے آرٹس کونسل تک فلیگ مارچ کیا گیا.فلیگ مارچ میں کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر ،آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک،ڈی پی او محمد راشد ہدایت،پاک فوج،پولیس،رینجرز،سول سوسائٹی اور افسران نے شرکت کی۔راستوں اور چوک پر شہریوں کی طرف سے فلیگ مارچ کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیںکمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر، آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان،ڈپٹی۔کمشنر مہر شاہد زمان لک اور ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔کمشنرنے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کی عزت و تکریم ہم سب پر لازم ہے۔شہداء اور ان کے خاندانوں سے عزت و تکریم کا رشتہ تا ابد قائم رہے گا۔،آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے کہا کہ قوم شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کی میراث کے تحفظ کا عہد کرتی ہے۔شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی ،آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان، ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ آج ہم شہدائے وطن کی عظیم قربانیو ں کو سلیوٹ کرتے ہیں. ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے کہا کہ پنجاب پولیس عوام کی جان و تحفظ کیلئے ہمیشہ تیار ہے
ڈی جی خان ڈویژن میں یوم تکریم شہدائے پاکستان عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ڈویژن کی مرکزی تقریب ڈی جی خان آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی جس میں شہداء کی فیملیز کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔ کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر،پاک فوج کے بریگیڈیئر عمر نواز جنجوعہ،آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک،ڈی پی او محمد راشد ہدایت اور دیگر نے شرکت کی .وطن عزیز کیلئے قربانیاں دینے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ڈیرہ غازیخان کے باسی یک جان نظر آئے، ڈیرہ غازیخان آرٹس کونسل میں شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سیمینار منعقد کیا گیا۔پاک فوج اور پنجاب پولیس کے شہداء کی فیملیز کو گلدستے اور تحائف دیئے گئے افسران سول سوسائٹی اور شہریوں نے شہداء کی فیملیز کو سیلوٹ کیا-
بھکرسے باغی ٹی وی کے نامہ نگار اتباع رسول ملنگی کی رپورٹ کے مطابق وردی میں ملبوس ہر جوان وطن عزیز کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے مادر وطن کیلئے جان قربان کرنیوالےتمام شہداء ہمارے سروں کے تاج ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے ضلع کونسل ہال میں منعقدہ یوم تکریم شہداء پاکستان کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر شہداء کے ورثاءسمیت اے ڈی سی ریونیو مرزا ولید بیگ، محکمہ پولیس ودیگر سرکاری افسران،میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج 25 مئی یوم تجدید عہد ہے کہ ہم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے اور وقت آنے پر ماں دھرتی کیلئے اپنی جانیں بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ۔تقریب میں دیگر مقررین کی جانب سے شہدا پاکستان بالخصوص پاک فوج ،پولیس اور دیگر شہداء کی لازوال قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی جبکہ سکولوں کے ننھے طلباء وطالبات نے خوبصورت انداز میں شہداء پاکستان کیلئے ملی نغمے پیش کئے جنہیں شرکاء کی جانب سے خوب پزیرائی حاصل ہوئی ۔تقریب کے اختتام پر شہداء کی تکریم کے حوالہ سے ایک خصوصی واک کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔تقریب سے قبل پولیس کے جوانوں نے یادگار شہداء پر سلامی پیش کی۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے پولیس افسران کے ہمراہ کوٹلہ جام قبرستان میں شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور انکی قبور پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی-
اوکاڑہ سے باغی ٹی وی کے نامہ نگار ملک ظفر کی رپورٹ کے مطابق قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو نہیں بھولتیں ، یوم تکریم شہید کے حوالے سے ڈی پی او منصور امان نے آصف شہید کی قبر پر بھی حاضری دی۔
اور فاتحہ خوانی کی اسکے بعد آصف شہید کے گھر چلے گئے جہاں پر ڈی پی او نے آصف شہید کے بچوں اور ماں باپ سے ملاقات کی اور انکے ساتھ وقت گزارا پولیس کی جانب سے پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی پولیس کی جانب سے شہداء کو سلامی بھی پیش کی گئی اس حوالے سے ڈی پی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں شہداء کی لازوال قربانیوں اور غازیاں وطن کی بہادری اور جرات کی بدولت ہماری سرحدیں ناقابل تسخیرہیں ہمارے شہداء کی وجہ سے ہمارا آج اور کل محفوظ ہے زندہ قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو نہیں بھولتیں پوری قوم پاک فوج اور پولیس سیمت تمام فورسز کے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے-
اوکاڑہ یونیورسٹی میں یوم تکریم شہدائے پاکستان کی تقریب کا انعقاد*
وائس چانسلر پروفیسر واجد، اے سی رینالہ ضیا اللہ اور دیگر مقررین کا خطاب
طلباء نے تقاریر اور نغموں کے ذریعے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا
اوکاڑہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افئیرز کی جانب سے یوم تکریم شہدائے پاکستان کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد نے کی جب کہ رینالہ خورد کے اسسٹنٹ کمشنر ضیااللہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب کے دیگر مقررین میں شعبہ اردو کی سربراہ ڈاکٹر سمیرا اعجاز، شعبہ سیاسیات کے سربراہ عثمان شمیم اور رینالہ کے ایس ایچ او اختر خان شامل تھے۔ سیکورٹی آفیسر نوبہار خان اور ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افئیرز ڈاکٹر امجد نے منتظمین کے فرائض سر انجام دیے۔ سیمینار میں طلباء نے تقاریر اور ملی نغموں کے ذریعے شہدا کی قربانیوں کی یاد تازہ کی اور ان کی خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے شہدا کے مرتبے اور تکریم کے حوالے سے اسلامی نقطہ نظر کی وضاحت کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں آرمی اور سیکورٹی اداروں کے خلاف ہونے والی پراپیگنڈہ کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے کیونکہ آرمی اور ملک لازم و ملزوم ہیں۔ پروفیسر واجد نے شہدا کی تکریم کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا بھی اعلان کیا۔
مہمان خصوصی ضیااللہ نے اپنے خطاب میں بتایا کہ ہماری زندگیاں ان سیکورٹی اہلکاروں کی مرہون منت ہیں جو اپنا آرام اور جانیں داو پہ لگا کر ملک کی خفاظت کرتے ہیں۔ ہمار ی فوج پے پناہ قربانیوں کے باعث خاص تکریم کی حقدار ہے۔
ڈاکٹر سمیرا نے کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنی یادگاروں کی حفاظت اور تکریم کرتی ہیں۔ ہمیں شہدا کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ عثمان شمیم نے باقاعدگی سے ایسی تقریبات کے انعقاد کی اہمیت پہ زور دیا۔ اختر خان کا کہنا تھا کہ شہدا کے خاندان بہت تکالیف برادشت کرتے ہیں لہذا ہمیں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہیے۔ تقریب کے اختتام پہ مہمان اسپیکرز میں یونیورسٹی کی یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
سیالکوٹ سے باغی ٹی وی کے سٹی رپورٹر شاہد ریاض کی رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں یوم تکریم شہداء عقیدت و احترام سے منایا گیا ، ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور بلندی درجات کے لیے دعا کی .
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے 1971 میں مشرقی پاکستان میں شہید ہونے والے میجر صابر کمال کے گھر جاکر انکے لواحقین سے ملاقات کی وطن عزیز کی سلامتی اور تحفظ کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہید کی قربانی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے 1971 کی جنگ میں لاہور کے محاذ پر جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی غلام علی کے گھر جاکر انکے بیٹے سے ملاقات کی ، شہید کی قبر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور بلندی درجات کے لیے دعا کی ۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ شہداء کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، قوم کے مستقبل کے لیے قربانی دینے والے شہداء اس قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں، انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے لیے انکے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، انتظامیہ انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ شہید میجر صابر کمال اور شہید سپاہی غلام علی کے لواحقین نے یوم تکریم شہداء منانے پر حکومت، پاک فوج کی قیادت کو زبردست سراہا۔
میہڑ سے باغی ٹی وی کے نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ کی رپورٹ کے مطابق 25مئی یوم تکریم شھدائے پاکستان کے حوالے سے میہڑ صرافہ بازار میں محمد علی جویو منظورعلی جویو امیرعلی جویو پریمی شوکت علی جویو، رائے بہادر اشوک کمار اور دیگر کی جانب سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا، پروگرام میں صرافہ بازار میہڑ کے صراف اور سنیاروں نے بڑے تعداد میں شرکت کی اور پاکستان اور پاک آرمی آئی ایس آئی کے حق میں زوردار نعرے لگائے گئے ،مقررین نے کہا کہ پاکستان اور پاک آرمی کہ خلاف گندی زبان استعمال کرنے والے ملک اور قوم کے دشمن ہیں اور ہروقت تیار ہیں ، ہمارے بچے جان ومال پاک وطن پر قربان ہیں اور پاکستان کے شہداء کو ہم کبھی بھی بھول نہیں سکتے ہیں انہیں شہداء کی وجہ سے ھماراملک عزیز پاکستان شادوآباد ہے آخرمیں پیارے وطن پاکستان کی سلامتی اور شہدائے پاکستان کے حق میں دعائیں کی گئیں-

-

کوئٹہ : 34 ویں نیشنل گیمز،بلوچستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا
کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارزبیرخان آکاخیل)کوئٹہ میں جاری 34 ویں نیشنل گیمز میں بلوچستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔
بلوچستان نے کراٹے کے مقابلوں میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا، مینز بیلو 75 کلوگرام کیٹیگری میں بلوچستان کے تاج ریحان نے گولڈ میڈل جیتا۔
مینز اوور 84 میں واپڈا کے وحید احمد، انڈر 84 میں محمد اویس نے گولڈ جیتا، انفرادی کاتا میں آرمی کے سیف اللہ نے جبکہ ٹیم کاتا میں بھی آرمی نے ہی طلائی میڈل جیتا۔
اس کے علاوہ خواتین کی انڈر 68 کیٹیگری میں آرمی کی آرزو نے سونے کا تمغہ جیتا جبکہ انفرادی کاتا میں واپڈا کی شاہدہ کا گولڈ میڈل ہوا، ٹیم کاتا آرمی نے جیتی۔خواتین کی اوور 61 کلوگرام کراٹے میں آرمی کی ثنا کوثر نے گولڈ میڈل جیتا۔کراٹے میں اب تک آرمی نے 5 ، واپڈا نے 3 اور بلوچستان نے ایک گولڈ میڈل اپنے نام کیا ہے۔ -

گو جرہ : تھانہ سٹی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک
گو جرہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ )تھانہ سٹی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک
تفصیل کے مطابق گوجرہ تھانہ سٹی گوجرہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو تنویر عرف پوری ولد عمر حیات قوم جٹ سکنہ بہار کالونی گوجرہ اپنے ہی ساتھیوں کی فاٸرنگ سے زخمی ہو گیا ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کہ سول ہسپتال گوجرہ پہنچ گیا جبکہ ملزمان کے ساتھی حںسنین گجر اور مانا والد ایوب جاوید کالونی گوجرہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے مقامی پولیس تھانہ سٹی گوجرہ کے ایس ایچ او امداد اسلم نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور ایس ایچ او امداد اسلم کا کہنا کہ چور اور ڈاکوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنا ہمارا فرض ہے عوام کے تحفظ کے زمے داری میری اولین ترجیح ہے -

سیالکوٹ :پولیس مقابلہ ، پولیس کانسٹیبل زخمی 2 ڈاکو ہلاک
سیالکوٹ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض )تھانہ رنگپورہ کے علاقہ سے گاڑی چھین کر فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کی مظفر پور پھاٹک پر پولیس سے مڈبھیڑ پولیس کانسٹیبل زخمی 2 ڈاکو ہلاک.
ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3 کس مسلح ڈاکو رنگپورہ کے علاقہ سے آتشیں اسلحہ کے زور پر شہری علی حسن سے ویگن آر کار چھین کر فرار ہو ئے.
واردات کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے شہر بھر میں سخت ناکہ بندی کرکے ڈاکوؤں کو گرفتار کر نے کے احکامات جاری کیے .
تھانہ اگوکی کے علاقہ مظفر پورہ پھاٹک کے قریب تھانہ اگوکی یو سی اسکواڈ نے چھنی ہوئی کار کو روکنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر پولیس کانسٹیبل عامر سہیل شدید مضروب ہو گیا.
پولیس ٹیم نے دفاعی حکمت عملی کے تحت جوابی فائرنگ کی، فائرنگ رکنے پر چیک کیا تو 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہو چکے تھے جبکہ تیسرا ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا ہے. ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے زخمی پولیس کانسٹیبل عامر سہیل کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال، نے ہسپتال میں زخمی کانسٹیبل کی عیادت کی اور اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے جوانمردی سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے پر شاباش دی.ڈی پی او نے فرار ہونیوالے ڈاکو کو فوری تلاش کرکے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں. -

سرگودھا :فیسکو ایمپلائز پیغام یونین کے عہدیداران کی ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے ملاقاتیں
سرگودھا،باغی ٹی وی(نامہ نگار ،ملک شاہ نواز جالپ )فیسکو ایمپلائز پیغام یونین کے عہدیداران کی ممبر بی او ڈی میاں افتخار انصاری، چیف ایگزیکٹو فیسکو بشیر احمد گجر، دولت علی ہرل، ڈائریکٹر لیگل اطہر ایوب مجتبیٰ، فرخ سے ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے ملاقاتیں کیں اور نان رجسٹرڈ، نان سی بی اے ہائیڈرو یونین اتھارٹی کی غیر قانونی ڈیلنگ بارے انہیں آگاہ کیا، فیسکو ایمپلائز پیغام یونین کے عہدیداروں کے وفد میں مرکزی چیئر مین رانا محمد بوٹا، مرکزی جنرل سیکرٹری مہر محمد یوسف، ریجنل چیئر مین چوہدری منشاءگل، مرکزی وائس چیئر مین رانا ابوذر، مرکزی سیکرٹری جنرل مرزا مبارک علی، مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت محمد عثمان گجر، ریجنل سیکرٹری انجینئر محمد عاصم باجوہ اور چیئر مین ریجنل زون سلیم اقبال و دیگر عہدیداران شامل تھے، اس موقع پر افسران سے ملاقاتوں کے دوران یونین عہدیداروں نے ایجنڈا پیش کیا کہ منظور شدہ بونس کیٹ تھری کے تحت بھرتی ملازمین کو ریگولر کیا جائے، حافظ قرآن فیسکو ملازمین کے سپیشل الاﺅنس کو منظور کر نے کے احکامات جاری کیے جائیں، 2015 اور 2016 میں بھرتی ہونے والے ایل ایس 1 اور دوسری کیٹگریز کے ملازمین کو بھی ریگولر کیا جائے، بڑھتے ہوئے فیٹل ایکسیڈنٹس کے پیش نظر سب ڈویژنوں کو کٹ گاڑیاں دی جائیں، فرسٹ سرکل کے بی ڈی ایس کو پروموٹ کیا جائے جبکہ باقی تمام سرکلز میں بی ڈی ایس پروموٹ ہو چکے ہیں۔ جس پر افسران نے وفد کو ان کے مسائل حل کرنے کیلئے یقین دہانی کروائی۔
-

سرگودھا :علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، ڈائریکٹر جنرل ریجن سروسز کا دورہ
سرگودھا، باغی ٹی وی(ملک شاہنواز جالپ۔نامہ نگار ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سرگودھا ریجن کے آفس کا ڈائریکٹر جنرل ریجن سروسز ڈاکٹر توقیر احمد خان نے دورہ کیا اور ٹیوٹرز سے ملاقات کی اور ادارہ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ٹیوٹرز میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے، اس موقع پر ڈاکٹر توقیر احمد خان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی معاشرہ کے ہر فرد کے لئے بہترین تعلیمی سہولتیں مہیا کر رہی ہے، آن لائن داخلوں اور ورکشاپس میں طلباءکو ہر لحاظ سے تعلیمی عمل کے قریب کر دیا گیا ہے، اس دوران ڈائریکٹر جنرل ریجن سروسز نے ٹیوٹرز کے مسائل سنے، ٹیوٹرز نے ڈی جی کو آن لائن ورکشاپس، ٹیوٹرز اور طلباءکے مسائل سے آگاہ کیا، اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر زبیر احمد شاہ نے ڈاکٹر توقیر احمد کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے، ٹیوٹرز کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی طرف سے آن لائن بکس کے ساتھ کتابیں بھی مہیا کی جائیں جس سے طلباءکو پڑھنے میں آسانی ہو گی، ڈائریکٹر جنرل نے مسائل کو غور سے سنا اور ان کے جلد حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ ان مسائل کو ہر ممکن حد تک حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ٹیوٹرز نے سیشن میں اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ تعلیم کے فروغ کیلئے طالبعلموں کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ طلباءکو آمادہ کریں گے۔
-

اوچ شریف:گرمی کی شدت میں اضافہ، لالے پیلے شربت بیچنے والوں ٹھیلے لگ گئے،فوڈ اٹھارٹی منظرسے غائب
اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)گرمی کی شدت بڑھتے ہی اوچ شریف شہر میں سکرین ملا شربت بیچنے والوں نے جگہ جگہ ٹھیلے لگا لئے‘ انتظامیہ نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی، سکرین سے تیار کردہ مشروبات غیر معیاری زنگ آلود سانچے، آلودہ پانی شہریوں کیلئے زہر قاتل بن گئے ،حفظان صحت کے اصولوں پر عملدر آمد کرانے والے ذمہ داروں پنجاب فوڈ اتھارٹی کو کارروائی کی فرصت نہ مل سکی
تفصیلات کے مطابق حسب معمول گرمی کی شدت اور سورج کی حدت میں اضافہ ہوتے ہی پیاس بجھانے کیلئے شہریوں نے شہر میں جگہ جگہ لگے مشروبات کے ٹھیلوں کا رخ کر لیا لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ ان ٹھیلوں پر سستے اور میٹھے مشروبات کی آڑ میں لوگوں کو بیماریاں بانٹی جا رہی ہیں اور چند روپے کی خاطر یہ مشروب فروش اپنے ہی جیسے بھائی بندوں کو بیماریوں کے منہ میں دھکیل رہے ہیں ۔خالص چینی کے نام پر لوگوں کو سکرین سے تیار کردہ مشروبات غیر معیاری زنگ آلود سانچے، آلودہ پانی پلایا جارہے اور کوئی ان کا ہاتھ روکنے والا نہیں ۔راہ گیر ، مسافر اور طلبہ ان مضر صحت مشروبات فروخت کرنے والوں کا سب سے بڑا شکار ہیں۔ بس اڈوں ، تعلیمی اداروں اور فٹ پاتھو پر لگے ان غیر معیاری ، سکرین سے بنے اور مضر صحت مشروبات کی ریڑھیوں پر زیادہ رش انہی شہریوں کا ہوتا ہے جو غریب ہیں اور زیادہ پیسے خرچ نہیں کر سکتے ۔ ان مشروب فروش ریڑھیوں پر نہ تو انتظامیہ کی طرف سے صفائی ستھرائی کا معیار چیک کیا جاتا ہے اور نہ ہی ان کو حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کا پابند بنایا جاتا ہے ۔ یوں معلوم ہوتا ہے کہ انتظامیہ نے ان مشروب فروشوں کو شہر میں بیماریاں بانٹنے کا لائسنس دے رکھا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس ہو تو غیر معیاری اشیاء کی فروخت کا سلسلہ ختم ہوسکتا ہے متعلقہ اداروں کی عدم دلچسپی کے باعث چھوٹے بچے اورشہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں ۔شہریوں محمد علی محمد یوسف محمد عابد شبیر احمد خواجہ مدثر ودیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ مشروب فروشوں کو حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد کا پابند بنائے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں -

اوچ شریف :تاریخی مقامات ، مزارات آہستہ آہستہ معدوم ہونے لگے
اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف میں تاریخی مقامات ، مزارات آہستہ آہستہ معدوم ہونے لگے
اوچ شریف تاریخی مقامات اورمزارات عدم توجہی کا شکار ہو کرخستہ حال ہونے لگے ,سیاحوں, عقیدت مندوں میں تشویش کی لہر, محکمہ آثار قدیمہ, محکمہ اوقاف کو سالانہ آمدنی کے باوجود خرچ نہیں کیا جاتا, تاریخی مسجد اوچ موغلہ, ہاتھی گیٹ کے نشانات بھی مٹنے لگے, بزرگان دین کے مزارات بھی خستہ حالی کا شکار ہونے لگے ہیں, زائرین کا نوٹس لینے کا مطالبہ, تفصیل کے مطابق اوچ شریف شہرایک تارہخی قدیمی شہر ہے اس کی تاریخ صدیوں پرانی ہیں, شہر میں موجود تاریخی مقامات اورمزارات عدم توجہی کا شکار ہوتے جا رہے ہیں اورکئی مقامات کے نشانات بھی مٹنے لگے ہیں, مقبرہ بی بی جیوندی‘ مقبرہ نوریا‘ مقبرہ بہاول حلیم بھی عدم توجہ کا شکار ہو چکے ہیں, تاریخی مسجد اوچ موغلہ جس کی بہت پرانی تاریخ ہے دین اسلام کی دعوت کے لیے بزرگان دین نے قیام کیا محمد بن قاسم بھی ملتان فتح کرنے کے دوران قیام کیا تھا جو عدم توجہ کا شکار ہو کر نشان مٹنے لگے, ہاتھی گیٹ جو ایک خوبصورت گیٹ تھا اسکے نشانات بھی مٹنے لگے ہیں برصغیر پاک وہند کے نامور صوفی بزرگ حضرت شیر شاہ جلال الدین سرخپوش بخاری کی دربار سے ملحقہ تاریخی مسجد کی تعمیر مرمتی بھی عدم توجہی کا شکار ہو چکی ہے زائرین نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے