Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف: الشمس چوک پر ریڑھی مافیاء کا قبضہ ۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مال بنانے میں مصروف

    اوچ شریف: الشمس چوک پر ریڑھی مافیاء کا قبضہ ۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مال بنانے میں مصروف

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف الشمس چوک پر ریڑھی بانوں کا قبضہ ۔ چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی مال بنانے میں مصروف کاروائی کی بجائے بھتہ وصولی تک محدود۔ڈی سی او بہاولپور فوری آپریشن کروائیں۔عوامی وسماجی حلقوں کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر کے بازاروں اور اہم شاہراؤں،الشمس چوک تا للو والی پل روڈ احمد پور شرقیہ روڈ خیر پور ڈاہا حسینی چوک سمیت شہر بھر میں تجاوزات کا حجم روز بروز بڑھتا جا رہا ہے دکانداروں نے سڑکوں پر قبضے جما لیے، اندرون شہرسڑکوں پر پرائیویٹ ہسپتال، کلینکس، نجی سکولز مالکان اور دکانداروں نے پارکنگ سٹینڈز قائم کر کے سڑکوں کو تنگ کر دیا محکموں میں موجود کالی بھیڑیں نذرانہ لیکر سب اوکے کی رپورٹ کر دیتی ہیں،کبھی کبھار محض کاغذی کارروائی پوری کردی جاتی ہے۔شہر میں تجاوزات کا حجم اس قدر بڑھ چکا ہے کہ شہر کے تمام بازاروں کو اپنی لپیٹ میں لینے کے بعد شہر کے معروف ترین ہاتھی گیٹ بازار موبائل مارکیٹ بھی تجاوزات کی زد میں آچکے ہیں،دوسری طرف کوئی بھی سرکاری ذمہ دار آفیسر شہر کی تمام شاہراہوں بازاروں میں غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کیلئے مؤثرحکمت عملی اختیار کر نے سے قاصر ہیں شہر کی مین شاہراہوں پر غیر قانونی رکشہ سٹینڈز اور سبزی فروٹ سمیت دیگر اشیا کے ریڑھی بانوں نے مکمل طور پر قبضہ کر رکھا ہے دن اور شام کے وقت ریڑھیوں اور رکشوں کی بھرمار کے باعث شاہراہیں سکڑ کر محض چند فٹ تک رہ جاتی ہیں جن پر گاڑی گزرنا تو درکنار بعض اوقات پیدل چلنا بھی محال ہوجاتا ہے، تجاوزات کے باعث عوام باالخصوص معمر افراد اور خواتین کا پیدل چلنا بھی محال ہے۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • راجن پور : ٹریلر نے میاں بیوی اور دو بچوں کو کچل دیا، 4 افراد جاں بحق

    راجن پور : ٹریلر نے میاں بیوی اور دو بچوں کو کچل دیا، 4 افراد جاں بحق

    راجن پور،باغی ٹی وی (ویب نیوز) ٹریلر نے میاں بیوی اور دو بچوں کو کچل دیا،حادثے کے نتیجے میں 4 افراد لقمہ اجل بن گئے
    تفصیل کے مطابق انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹریلر نے موٹرسائیکل سواروں میاں بیوی اور دو بچوں کو کچل دیا۔راجن پور میں انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹریلر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں دوبچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے میاں بیوی اور ان کے دو بچے ہیں۔

  • اوکاڑہ :گورنمنٹ ستلج ہائی سکول کےاساتذہ اور طلباء کی پاک آرمی سے اظہار کیلئے یکجیتی ریلی نکالی گئی

    اوکاڑہ :گورنمنٹ ستلج ہائی سکول کےاساتذہ اور طلباء کی پاک آرمی سے اظہار کیلئے یکجیتی ریلی نکالی گئی

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر )گورنمنٹ ستلج ہائی سکول کےاساتذہ اور طلباء کی پاک آرمی سے اظہار کیلئے یکجیتی ریلی نکالی گئی
    گورنمنٹ ستلج ہائی سکول اوکاڑہ کےاساتذہ اور طلباء نے پاکستان آرمی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک عظیم الشان ریلی نکالی ریلی کی قیادت پرنسپل سکول اللہ دتہ نے کی،ریلی ستلج سکول سے نکلی اور ستلج چوک میں اختتام پذیر ہوئی،ریلی میں اساتذہ اور طلباء نے بھرپور شرکت کی
    ریلی ستلج چوک پہنچنے پر شہریوں نے پھولوں کی پیٹیاں نچھاور کی اور پرنسپل سکول اللہ دتہ اور دیگر اساتذہ نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہے تو پاکستان ہے اسلئے ہمیشہ ہم ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں،ہم مادر وطن پر جانیں قربان کرنے والوں کے قرض دار ہیں ان کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

  • چترال : ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ضیاء اللہ خان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے

    چترال : ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ضیاء اللہ خان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے

    چترال(گل حماد فاروقی ) ڈاکٹر ایسوسی ایشن ضلع اپر اور لوئر چترال ڈاکٹر ضیاء الللہ خان حرکت قلب بند ہونے سے اچانک انتقال کر گئے۔ ڈاکٹر ضیاء جو ڈاکٹر خان کے نام سے مشہور تھے انہیں شوگر بھی تھی اور اچانک دل کا دورہ پڑگیا ۔ انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال لایا گیا مگر وہ جانبرد نہ ہوسکے۔
    ڈاکٹر ضیاء نیشنل پروگرام براے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر تھے۔ڈاکٹر ضیاء اللہ خان ولد حاجی محمداللہ خان مرحوم سابق چیئر مین کے بڑے بیٹے تھے۔ وہ شفیق اللہ خان، رفیع ا اللہ خان کے بھای، بشیر احمد پی آی اے اور ریاض احمد کے چچا زاد بھائی تھے۔ مرحوم نہایت ملنسار طبیعت کے مالک اور ہنس مکھ انسان تھے ان کا نماز جنازہ کڑوپ رشت بازار میں ادا کی جائے گی۔

  • میرپورخاص : پولیس کاپرچی جوئے کے اڈہ پر چھاپہ،ملزم گرفتار

    میرپورخاص : پولیس کاپرچی جوئے کے اڈہ پر چھاپہ،ملزم گرفتار

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگارسید شاہزیب شاہ) پولیس کاپرچی جوئے کے اڈہ پر چھاپہ،ملزم گرفتار
    سیٹلائیٹ ٹاؤن پولیس کی کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری،ایس ایچ او غازی خان راجڑ نے ایککارروائی کرتے ہوئے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر عبدالمجید عرف گنگولی کو گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضہ سے آکڑا پرچیاں،کیش اور دیگر سامان برآمد ملزم کے خلاف سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا،یاد رہے میرپورخاص شہر میں ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن غازی خان راجڑ کی پے در پے کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • میرپورخاص : 55واں مینگو اور فروٹ فیسٹیول 2023 ،کمشنر  کی زیر صدارت اجلاس

    میرپورخاص : 55واں مینگو اور فروٹ فیسٹیول 2023 ،کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

    میرپورخاص ،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) 55واں مینگو اور فروٹ فیسٹیول 2023 ،کمشنر کی زیر صدارت اجلاس
    تفصیل کے مطابق 2،3،4 جون کو ہونے والا 55واں مینگو اور فروٹ فیسٹیول 2023 میرپورخاص کے حوالے سے ڈویژنل کمشنر شفیق احمد مہیسر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار علی مہر، ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر علی نواز بوت ل، ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن، سمیت مینگو فیسٹول کمیٹی، آبادگار، اسسٹنٹ کمشنر لز سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی،کمشنر میرپورخاص کی زیر صدارت ہونے والی میٹنگ میں مینگو اور فروٹ فیسٹیول کو تاریخی فیسٹول کے حوالے سے کمیٹی ممبران کو اہم ذمہ داریاں دیتے ہوئے اپنی ذمہ داری احسن انداز میں ادا کرنے کا پابند بنایا گیا۔

  • اوچ شریف:گرمی میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں-  ڈاکٹر علی معاویہ

    اوچ شریف:گرمی میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں- ڈاکٹر علی معاویہ

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)گرمی میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر علی معاویہ
    تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح اوچ شریف میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر سینئر میڈیکل آفیسر رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف ڈاکٹر علی معاویہ نے گرمی سے خود کو بچانے کی ہدایت کی ہے۔ ڈاکٹر علی معاویہ نے شہریوں کو مشورہ دیاہے کہ کوشش کی جائے کہ دھوپ میں باہر نہ نکلیں اگر دھوپ میں جانا ناگزیرہو تو سب سے زیادہ اپنی گردن کو ڈھانپ کررکھیں سرپر ٹوپی رکھیں ، خود کو مکمل کور رکھیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ انہوں نے میڈیا کو بتایاکہ اس موسم میں بچوں کو ہر طرح سے ڈھانپ کر رکھیں۔ گھر سے باہر نکلیں تو بچوں کو ہرگز ساتھ نہ لے جائیں بچوں کی گردن اور سر کو ڈھانپ کر رکھیں نمک اور لیموں ملاپانی ساتھ رکھیں بہت چھوٹے بچوں کو دھوپ میں نہ نکلا جائے جو خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ لو لگ جانے کی صورت میں ہسپتال جانے تک ٹانگوں اور گردن پر دیر تک برف رکھی جائے۔ دھوپ میں جانے والوں کو خصوصی طور پر سر اور گردن کو ڈھانپنا ہوگا۔ اس موسم میں پانی کی بوتل ہر صورت میں ساتھ رکھیں ، پیدل چلنے والے چھائوں میں چلیں

  • اوکاڑہ :رینالہ خورد کے نواحی علاقہ میں کمرے کی چھت گر گئی، 3 مزدور جانبحق

    اوکاڑہ :رینالہ خورد کے نواحی علاقہ میں کمرے کی چھت گر گئی، 3 مزدور جانبحق

    اوکاڑہ باغی ٹی وی نامہ نگار ملک ظفر ۔رینالہ خورد کے نواحی علاقے میں کمرے کی چھت گر گئی، 3 مزدور جانبحق، ریسکیو ٹیموں نے نعشوں کو ملبے تلے سے نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیا جبکہ ملبہ ہٹانے کا عمل جاری ہے۔
    تفصیلات کے مطابق رینالہ خورد کے نواحی علاقے اسلام پورہ میں واقع گھر کی چھت گر گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کمرہ دورانِ تعمیر گرا۔
    اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 رینالہ خورد کی دو ایمبولینسز اور ریسکیو اوکاڑہ سے ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔
    ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔3 جانبحق مزدوروں کی نعشوں کو نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیا۔
    جبکہ ملبہ ہٹانے کا عمل جاری ہے۔

  • سیالکوٹ :پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا ، تقریب حلف برداری،سینئراینکر پرسن مبشر لقمان مہمان خصوصی

    سیالکوٹ :پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا ، تقریب حلف برداری،سینئراینکر پرسن مبشر لقمان مہمان خصوصی

    سیالکوٹ (شاہد ریاض سٹی رپورٹر باغی ٹی وی سے)سیالکوٹ پروفیشنل پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی،سینئر ترین اینکر پرسن مبشر لقمان تقریب کے مہمان خصوصی تھے، دوران تقریب معزز مہمان مبشر لقمان نے ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے حلف لیا ، اس موقع پر پروگرام کھرا سچ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر راو اویس مہتاب، کاظم نقوی، ممتاز اعوان بھی موجود تھے، تقریب کے اختتام پر سیالکوٹ پروفیشنل پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی جانب سے مہمانان گرامی کو یادگاری شیلڈز دی گئیں ،

    مبشر لقمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے شہر سیالکوٹ آیا ہوں ، آزادی صحافت کوئی چیز نہیں، آزادی صحافت کو چھوڑیں صحافی آزاد کر دیں، کوئی صحافی آزاد نہیں، معاش کی وجہ سے پریشان ہے، صحافی ہر ایک کے لیے بات کر سکتا ہے لیکن اس کے لیے کوئی نہیں کر سکتا، صحافیوں کے مسائل ہیں تنخواہیں نہیں ملتی ۔25 پچیس سال کام کرنے کے بعد ڈاؤن سائزنگ کا کہہ دیا جاتا ہے اور دفتر بند ہو جاتے ہیں، تنخواہیں کم اور احسان کر کے دی جاتی ہیں یہ صحافی کی قدروقیمت ہے ، ہمیں اپنے مقام کی جستجو کرنی ہو گی، سب سے پہلے ہماری عزت ہونی چاہئے صحافی کی عزت ہونی چاہئے ، کچھ صحافیوں کا بھی قصور ہے، پریس کلب بند، دو گروپس کی لڑائی کی وجہ سے بند ہوتے ہیں صحافی ہی لڑ رہے ہیں، پریس کلب میں صحافی کم اور دوسرے لوگ زیادہ ملتے ہیں، ایسی صحافت کا کیا فائدہ ،آپکا دفتر گھر جھگڑے میں بند کروا دیا ، سیالکوٹ وہ شہر ہے اور وہ شہری ہیں جو اپنی سڑکیں بنا لیتے ہیں حکومتی مدد کے بغیر سب کچھ کر لیتے ہیں سڑکیں بنا لیتے ہیں ، ایئر لائن بھی بنا لیتے ہیں لیکن سیالکوٹ کے صحافی اپنا ہی پریس کلب بند کروا کر بیٹھے ہیں ، لوگ کہتے ہیں کہ صحافت آزاد ہونی چاہئے، پاکستان میں صحافت آزاد نہیں ہو سکتی، آزادی صحافت کا مطلب کسی کو برا نہیں کہنا ،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ جس چیز کے ساتھ اشتہار جڑ جاتا ہے وہ ڈے منایا جاتا ہے پاکستان ڈے نہیں منایا جاتا، معاشرے میں جو تفریق پیدا کرنے کی بجائے اسے ختم کرنے کی ضرورت ہے، کونسی صحافت کونسی آزادی، یہ سارے ڈھنکوسلے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ مرے بغیر جنت نہیں ملتی، صحافت کی معراج کو پہنچنا ہے تو اسکے لئے جدوجہد کرنا ہوگی ، اپنے لیے پہلے سوچیں جو اپنا اچھا نہیں کر سکتا وہ کسی اور کا اچھا نہیں کر سکتا ، اپنے ٹولز بدلیں ، سکل اپنی امپروو کریں، سوشل میڈیا پر جو میڈیم ہیں ان سے فائدہ اٹھائیں اور ایک دوسرے کو سپورٹ کریں ، 55 مقدمات میرے اوپر ایک ساتھ تھے جو ابھی تک چل رہے ہیں ، 28 ناقابل ضمانت وارنٹ اس ملک میں میرے نکل چکے ، قابل ضمانت کی بات ہی نہ کریں،

    چیئرمین پروفیشنل الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن سیالکوٹ خرم میر کا کہنا تھا کہ تقریب حلف برداری میں سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کو خوش آمدید کہتا ہوں ،ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مبشر لقمان یہاں آئے، پروفیشنل ایسوسی ایشن آٹھ سال سے کام کر رہی ہے ، مبشر لقمان ہمارے لیے سپر سٹار ہیں انکا تقریب میں آنا ہمارے لیے باعث فخر ہے

    پروفیشنل الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے چیئرمین مجلس عاملہ شاہد ریاض کا کہنا تھا کہ ہماری تنظیم کے لئے مبشر لقمان کا آنا باعث مسرت ہے، ہم آپ سے سیکھنا چاہتے ہیں ، صحافت میں اُن سے رہنمائی لیں گے، حق سچ کو عوام کے سامنے لانا بہت بڑا کام ہے، عوام کی فلاح و بہبود کے ساتھ ملکی مفاد تنظیم کا موٹو ہے عوام کے سامنے حقائق لانا ضروری ہیں۔

  • کوئٹہ : کمشنر سہیل رحمان بلوچ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

    کوئٹہ : کمشنر سہیل رحمان بلوچ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

    کوئٹہ باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیر آکاخیل) کمشنر سہیل رحمان بلوچ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
    تفصیل کے مطابق کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل رحمان بلوچ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی نیشنل گیمز کو بہترین سیکورٹی فراہم کرنے پر وزیراعظم نے کمشنر کوئٹہ سہیل رحمان بلوچ ڈی سی کوئٹہ شہک بلوچ ۔اےڈی سی آر ثناء ماہ جبین اے سی سٹی کوئٹہ عطاء المنیم بلوچ انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا،وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی کھیلوں کے انتظامات تسلی بخش ہیں ، نیشنل گیمز کا انعقاد صوبائی حکومت کی کامیابی ہے ،ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی کے اچھے انتظامات کئے ہیں اورانتظامیہ کی کارکردگی قابل تعریف ہے-