Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈیرہ غازیخان:ڈویژن بھر میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف  بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے

    ڈیرہ غازیخان:ڈویژن بھر میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نامہ نگارشہزادخان)کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے 19 روز کے دوران 294 ناجائز منافع خور گرفتار اور 49 کاروباری مراکز سربمہر کردئیے گئے۔اس حوالے سے کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیرکی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران شریک تھے۔کمشنر کو بتایا گیا کہ یکم سے 19 مئی تک ڈی جی خان ڈویژن میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 64 مقدمات درج اور 39 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے تمام مجسٹریٹس کی کارروائی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخ پر دستیابی یقینی بنانا ہوگی،سرکاری نرخ نامے دکانوں کی نمایاں جگہوں پر آویزاں ہونے چاہئیں،تمام مجسٹریٹس روزانہ مارکیٹ میں نکلیں،زائد قمیت کی وصولی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ مجسٹریٹس کی طرف سے کسی دکاندار کو ناجائز تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ناقص کارکردگی پر مجسٹریٹ کے اختیارات واپس لیے جاسکتے ہیں۔

  • ڈیرہ غازیخان:زندہ قومیں اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھولتیں، ونگ کمانڈر لیفٹنٹ کرنل اظہر منظور

    ڈیرہ غازیخان:زندہ قومیں اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھولتیں، ونگ کمانڈر لیفٹنٹ کرنل اظہر منظور

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نامہ نگار شہزادخان)زندہ قومیں اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھولتیں،شہدا کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں،پاک آرمی کے شہدا کی فیملی اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں ہم ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں ،شہد اکی قربانیوں کیو جہ سے پاکستان معرض وجود میں آیا،یہ بات پاکستان آرمی کے ونگ کمانڈر لیفٹنٹ کرنل اظہر منظور نے ٹاہلی والے قبرستان میں شہید خرم علی کی قبر پر فاتح خوانی کرتے ہوئے کہی حوالدارخرم علی چار سال قبل کنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر پر دشمن کی گولا باری سے شہید ہوگئے تھے ، شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور سلامی دی شہید کی فیملی کو گفٹ پیش کئے گئے ، نجی سکول کے بچوں نے پاک آرمی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے ،قبرستان میں تدفین کیپٹن عاطف اور پنجاب پولیس کے شہدا کی قبر پر فاتح خوانی کی اور پھول چڑھائے،لیفٹنٹ کرنل اظہر منظور نے کہا شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے اور سرحدوں پر بہنے والے ہر لہو کا حساب لیں گے۔ملک وقوم کی خدمت کرتے ہوئے جان کی قرنیاں دینے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

  • ڈی جی خان : سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم ،سابقہ دشمنی پر ایوان عدل گیٹ کے سامنے  فائرنگ سے قتل

    ڈی جی خان : سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم ،سابقہ دشمنی پر ایوان عدل گیٹ کے سامنے فائرنگ سے قتل

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر جواد اکبر ) سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم ،سابقہ دشمنی پر ایوان عدل گیٹ کے سامنے مخالفین کی فائرنگ سے قتل
    تفصیل کے مطابق سابقہ دشمنی پر کچہری روڈ علاقہ تھانہ سول لائن ملزم کی فائرنگ سے اسحاق عرف شاکا کھکھ نامی شخص قتل کردیا گیا،اسحاق شاکا
    قتل کے وقوعہ کا ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا نوٹس۔پولیس تھانہ سول لائن نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ہے۔مقتول اسحاق عرف شاکا کھکھ کی سجاد عرف سجی برگا اور عرفان مریڑی سے سابقہ دشمنی بھی چل رہی تھیاسحاق عرف شاکا کھکھ کے قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

  • بھکر :جس کے پاس PSV گاڑی کے لئے ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہوگا،اس پر FIR کا اندراج ہوگا-امجد شاہ

    بھکر :جس کے پاس PSV گاڑی کے لئے ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہوگا،اس پر FIR کا اندراج ہوگا-امجد شاہ

    بھکر،باغی ٹی وی( نامہ نگار اتباع رسول ملنگی )جس کے پاس PSV گاڑی کے لئے ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہوگا،اس پر FIR کا اندراج ہوگا-امجد شاہ
    تفصیل کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ ،ڈی پی او بھکر محمد نوید کے خصوصی احکامات پر ڈی ٹی او بھکر شہزاد فیض کی ہدایات پر انچارج ٹریفک امجد حسین شاہ معہ ایجوکیشن ٹیم نے حالیہ برھتےہوئےٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیےلاری اڈہ بھکر میں آگاہی مہم کا انعقاد کیا جس میں ڈرائیوروں و منیجروں کو سختی سے ہدایات کی گئی جس کے پاس PSV گاڑی کے لیے ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہوگا۔اس پر FIR کا اندراج ہوگاوہ جن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہےوہ اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں،ون وےکی خلاف ورزی ہرگز نہ کریں۔CNG سلنڈر کے استعمال سے گریز کریں۔دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے آپ کی قیمتی جان جا سکتی ہے اس کے استعمال سے گریز کریں۔روڈ پر وہ مقامات جہاں روڈ تنگ ہے حد رفتار آہستہ کر لیں۔اوورسپیڈنگ سے اجتناب کریں تیزرفتار ی غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ ہر گز نہ کریں۔آپ کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے لہذا ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔

  • اوچ شریف سے بھی پی ٹی آئی کی وکٹ اُڑگئی،مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کی پریس کانفرنس

    اوچ شریف سے بھی پی ٹی آئی کی وکٹ اُڑگئی،مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کی پریس کانفرنس

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرگئی اوچشریف کے صوبائی حلقہ پی پی 250 سے سجادہ نشین درگاہ عالیہ قادریہ غوثیہ و سابق ایم پی اے پی ٹی آئی مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر ضلعی نائب صدر ملک آصف اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کر دیا پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر ملک آصف اعوان نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا مخدوم سید افتخار حسن گیلانی پہلے رکن صوبائی اسمبلی ہیں جو مسلسل پانچ مرتبہ ممبر صوبائی اسمبلی رھ چکے ھیں مخدوم سید افتخار حسن گیلانی پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے پی پی250 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جن کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک افواج ہماری محافظ ہے افواج کے خلاف ہرزہ سرائی ہرگز قابل قبول نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں پی ٹی آئی کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتا جو شہداء کے مجسموں اور فوجی تنصیبات کے ساتھ کیا گیا وہ قابل قبول نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ آئندہ کا لائحہ عمل دوستوں کی مشاورت سے کروں گا

  • میہڑ: 3 بچوں کی ماں خاوند کے ہاتھوں قتل

    میہڑ: 3 بچوں کی ماں خاوند کے ہاتھوں قتل

    میہڑ،باغی ٹی وی (منظورعلی جوئیہ) 3 بچوں کی ماں خاوند کے ہاتھوں قتل
    تفصیل کے مطابق میہڑکے نواحی علاقہ شاہ پنجوتھانے کی حدود میں گاؤں حسن کلھوڑو میں گھریلو تنازعہ پر شوہر شفیع محمد عرف رانو کلھوڑو نے تین بچوں کی ماں مسمات ممتاز کلھوڑو کو قتل کر کے جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا، اطلاع ملتے ہے شاہ پنجو تھانے کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر تحصیل ہسپتال پوسٹ مارٹم کہ لئے منتقل کردیا اور قانونی کارروائی شروع کردی ہے.

  • گجرات: شیریں مزاری کو پانچویں مرتبہ گرفتارکر لیاگیا

    گجرات: شیریں مزاری کو پانچویں مرتبہ گرفتارکر لیاگیا

    گجرات،باغی ٹی وی (ویب نیوز): تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو رہائی کے بعد پانچویں مرتبہ حراست میں لے لیاگیا۔
    نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو جوڈیشل مجسٹریٹ کھاریاں کی عدالت میں پیش کیاگیا، شیریں مزاری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد گجرات پولیس نے حراست میں لیاتھا،پی ٹی آئی رہنما کی11 مئی کو درج ہونے والے مقدمے میں گرفتاری ڈالی گئی تھی۔
    ایف آئی آر کے متن میں ہے کہ شیریں مزاری نے10 مئی کو پاکستان مخالف ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی اور ہجوم کو اشتعال دلایاتھا۔
    وکیل شیریں مزاری نے کہاکہ پولیس کی جانب سے عائد الزامات بے بنیاد ہیں، شیریں مزاری نے کسی مظاہرے میں شرکت نہیں کی، پولیس کے مظاہرے میں شرکت کے کوئی شواہد بھی موجود نہیں۔
    جوڈیشل مجسٹریٹ نے دلائل سننے کے بعد شیریں مزاری کو مقدمے سے خارج کردیا،رہائی کے بعد شیریں مزاری کو پھرحراست میں لے لیاگیا۔

  • سوات: بحرین بازار دوبارہ سیلاب آگیا، سیاح پھنس گئے

    سوات: بحرین بازار دوبارہ سیلاب آگیا، سیاح پھنس گئے

    سوات،باغی ٹی وی(ویب نیوز) وادی بحرین میں برف پگھلتے ہی دریائے سوات کے بہاؤمیں اضافہ ہوگیا،دریا کا پانی بازار میں داخل ہونے کے بعد کالام روڈ چھوٹی گاڑیوں کے لئے بند ہوگیا۔
    سوات میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی دریائے سوات کا بہاؤبڑھ گیا۔ سیلاب کے 9 ماہ گزرنے کے بعد بھی بحرین بازارکو محفوظ نہ بنانے پر پانی بازارمیں داخل ہوگیا۔
    کالام روڈ کی بندش کے باعث دونوں طرف لوگ پھنس گئے، سیاح بھی پھنس گئے جنہیں منی ٹرک کے ذریعے گاڑیاں نکالنے لگے۔ مقامی افراد کو آمدورفت میں شدید مشکلات کاسامنا ہے۔
    خیال رہے کہ گزشتہ سال اگست میں آنے والے سیلاب کے نو ماہ ہونے کے باوجود بحرین بازار سے لامبٹ تک کی سڑک کو بحال نہیں کیا جاسکا ہے جس کے باعث دریائے سوات کا پانی ایک بار پھر بحرین بازار میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے تمام دکانیں بند ہوگئی ہیں۔

  • کوئٹہ :ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ حادثہ سے بال بال بچ گیا

    کوئٹہ :ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ حادثہ سے بال بال بچ گیا

    کوئٹہ،باغی ٹی وی(نامہ نگارزبیرخان آکاخیل)کوئٹہ ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، ٹیک آف کے دوران اچانک رن وے پر ٹرک آگیا تھا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارہ کوئٹہ سے اسلام آباد جا رہا تھا، پائلٹ نے ایمرجنسی سسٹم کے تحت طیارے کو روکا۔ طیارے میں 200 کے قریب مسافر سوار تھے، جو محفوظ رہے۔ ِذرائع کے مطابق اسٹیپس یعنی ٹیک آف کے دوران اچانک رن وے پر طیارے کے سامنےٹرک آگیا تھا،تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ ایئر ٹریفک کنٹرول کی غفلت کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔

  • ڈیرہ غازی خان: آل پارٹیز امن کانفرنس ،آرمی وقومی تنصیبات پر حملے سراسرملکی سلامتی پر حملہ ہیں -مقررین

    ڈیرہ غازی خان: آل پارٹیز امن کانفرنس ،آرمی وقومی تنصیبات پر حملے سراسرملکی سلامتی پر حملہ ہیں -مقررین

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی )آل پارٹیز امن کانفرنس پاک فوج کی خدمات اور استحکام پاکستان کیلئے ہم سب متحد ہیں آرمی وقومی تنصیبات پر حملے سراسرملکی سلامتی پر حملہ ہیں سیاسی دہشت گردی وملک دشمن کاروائیوں کے پیچھے انڈیا اسرائیل امریکہ کاہاتھ ہے 9 مئی پاکستان کیلئے یوم سیاہ کادن ہے پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ملک دشمنوں کو دندان شکن جواب دینے کیلئے عوام افواج پاکستان کیساتھ قدم سے قدم ملا کے کھڑی ہے آل پارٹیز کانفرنس میں ڈیرہ غازیخان کی تمام مذہبی وسیاسی سماجی تنظیموں صحافی وکلاء تاجران نے شرکت کرکے فوج کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیاہے ،امن کانفرنس کی صدارت مولانا محمد خان لغاری نے کی علامہ مولانا عبدالغفور سیفی، جمعیت علمائے پاکستان مرکزی رہنما سفیرامن معروف مذہبی سکالر مولانا قاری جمال عبدالناصر ،مولانا مفتی خالد محمود وفاق المدارس، طارق علی خان کاکڑ ،سلطان محمود ڈاھا، شیخ لیاقت علی رفیق مسلم لیگ نواز، مولانا عبدالرحمن غفاری صدر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، میاں زاہدفاروق مرکزی مسلم لیگ مخدوم محمد زاہد قریشی جمعیت اہلحدیث ،ملک فیض محمد ایڈووکیٹ سابق صدر وکلاء بار، مفتی عمرفاروق سخی سرور، انجمن تاجران کے رہنما محمداکرم خان لودھی، الحاج احمد حسن خان کھلول، مولانا عابد الرحمان کھوسہ، پیر طریقت عبدالوھاب نقشبندی کے علاوہ مذہبی سیاسی جماعتوں کے قائدین نے خطاب کیا اور کشمیر پر انڈیا کے ظالمانہ تسلط کی خلاف متفقہ طور پر مذمت کی۔
    اس کانفرنس سے قبل پریس کلب ڈی جی خان میں جمعیت علمائے پاکستان مرکزی رہنما سفیرامن معروف مذہبی سکالر مولانا قاری جمال عبدالناصر نے دوران گفتگو ایک سوال کے جواب میں کہاکہ سویلین معاملات کیس سول کورٹ میں چلتے ہیں جب فوج اور ملکی دفاعی تنصیبات کا معاملہ آجائے تو اس کیلئے آئینی طور ان کے مقدمات فوجی عدالتوں ،خصوصی عدالتوں یا پھر دہشت گردی کی عدالتوں میں چلائے جاسکتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا حملوں میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزائیں ملنی چاہیں ،ان کامزیدکہناتھا کہ جو سیاسی جماعتیں یا افراد کہتے ہیں کہ ہم ان حملوں میں ملوث نہیں ہیں انہیں اپنی حب الوطنی اور ریاست پاکستان سے اپنی وابستگی ثابت کرنا ہوگی،انہوں نے مزید بتایا کہ جمعیت علمائے پاکستان کے امیرمحترم حضرت مولانا فضل الرحمن کئی بار جیل جاچکے ہیں اور جیل کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن کلمہ حق اور اپنی پاکستان سے وابستگی پر آنچ نہیں آنے دی –