میرپورخاص ،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ )ضلع کے تمام منتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھالیا
تفصیل کے مطابق میرپورخاص ضلع کے منتخب 53 اراکین ضلع کونسل، 149 چیئرمین اور وائس چیئرمین 368 یونین کونسلوں، یونین کمیٹی، ٹاؤن کمیٹیوں، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میر شیر محمد خان تالپر اور سید خادم علی شاہ کی حلف برداری کی تقریب 22 مئی 2023 کو مقامی ہال حورین بینکوئیٹ میں انعقاد پذیر ہوئی. ڈپٹی کمشنر میرپورخاص و ضلعی ریٹرنگ افسر زین العابدین میمن نے مذکورہ تمام منتخب اراکین سے حلف لیا ۔تقریب میں ممبر قومی اسمبلی میر منور علی خان تالپور میر انور علی خان تالپور پیپلز پارٹی کے سینئر ڈویژنل و ضلعی رہنماؤں سمیت متعلقہء افسران ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر میرپورخاص خالد حسین لنڈ اور دیگر نے شرکت کی۔ تعلقہ میرپورخاص ، حسین بخش مری ، شجاع آباد اور سندھڑی کی تقریب بھی مقامی ہال میں منعقد ہوئی جب کہ تعلقہ ڈگری کی ٹاؤن کمیٹی ڈگری ٹاؤن کمیٹی ٹنڈو جان محمد میں، تعلقہ جھڈو کی ٹاؤن کمیٹی جھڈو ٹاؤن کمیٹی نوکوٹ، تعلقہ کوٹ غلام محمد ٹاؤن کمیٹی کوٹ غلام محمد میں ہوئی . ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نے ضلع کونسل کے ممبران سے حلف لیا، اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میرشیرمحمدخان ٹالپور کی یونین کمیٹی نمبر1 تا11سے حلف لیا ، پرنسپل گورنمنٹ کمپری ہینسیو ہائرسیکنڈری اسکول میونسپل کاپوریشن سید خادم علی شاہ کی یونین کمیٹی نمبر 1 تا 11 سے حلف لیا،

اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری تعلقہ حسین بخش مری کی یونین کونسل نمبر 13 تا 17 سے حلف لیا اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی کی یونین کونسل نمبر 18 تا 24 سے حلف لیا اسسٹنٹ کمشنر سندھڑی نے ٹاؤن کمیٹی ہنگورنو کی یونین کونسل نمبر 1 تا 12 سے حلف لیا اسسٹنٹ کمشنر ڈگری نے امینہ ہال ٹنڈوجان محمد روڈ ڈگری میں ٹاؤن کمیٹی ڈگری اور ٹنڈوجان محمد سے یونین کونسل 39 سے 46 تک حلف لیا ، اسسٹنٹ کمشنر جھڈو نے جھڈو میں ٹاؤن کمیٹی جھڈو اور نوکوٹ کی یونین کونسل نمبر 47 تا 54 سے حلف لیا .

جبکہ کوٹ غلام محمد میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ غلام محمد ٹاؤن کمیٹی کوٹ غلام محمد کی یونین کونسل نمبر 25 تا 38 سے حلف لیا حلف برداری سے پہلے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خالد لنڈ نے تمام منتخب اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے مقامی حکومت اور انتخابات کے بعد کے اغراض و مقاصد بیان کرکے تمام منتخب اراکین کو آگاہی دی. ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے بھی اس موقع پر کہا کہ 2013 کے قانون کے مطابق یہ مرحلہ ہوا ہے اب منتخب نمائندے اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کی خدمت کو نصب العین بنا کر انکی دہلیز پر انکے مسائل و مشکلات کا ازالہ کرینگے اور مقامی سطح پر انکے روزمرہ معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرینگے انہوں نے کہا کہ عوام کا بھی فرض بنتا ہے کہ اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے اپنے اپنے مسائل کو حل کراکے ترقی میں اپنا اپنا کردار ادا کرکے حصہ ڈالیں۔ممبر قومی اسمبلی میر منور علی خان تالپور نے بھی تمام منتخب اراکین کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کی ترقی کو یقینی بناکر مقامی حکومت کا بنیادی مقصد حاصل کرینگے اور نچلی سطح کے معاملات کو حل کرینگے جس سے زیادہ سے زیادہ عوام کو فوری ریلیف فراہم ہوسکے گا۔

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

میرپورخاص : ضلع کے تمام منتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھالیا
-

ڈی جی خان کینال سے قتل شدہ ملنے والی بزرگ کی لاش کی تصدیق، بزرگ اونٹوں کا بیوپاری نکلا
کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان )ڈی جی خان کینال سے قتل شدہ ملنے والی بزرگ کی لاش تصدیق قتل ہونے والا بزرگ اونٹوں کا بیوپاری نکلا
تفصیل کے مطابق قتل ہونے والا بزرگ برکت علی اونٹوں کے بیوپار کرتا تھا جو سلیم آباد محمد پور دیوان پیسوں کے لین دین میں گیا ہوا تھا ذرائع کے مطابق وہاں پر برکت علی نے محمد ظفر وڈانی سے رقم لینی تھی محمد پور دیوان پہنچنے کے کچھ گھنٹوں کے بعد برکت علی کا موبائل بند ہو گیا جب گھر والے اس کے تلاش کے لیے نکلے تو انہیں ڈی جی خان کنال میں نامعلوم افراد کی لاش کا پتہ چلا جب وہاں پہنچے تو وہ لاش اسے بزرگ برکت علی کی تھی ذرائع کے مطابق برکت علی بیوپاری تھا اور وہ اکثر کاروبار کرنے کے لیے رقم ساتھ لے کے جاتا تھا گھروالوں کے مطابق برکت علی کو پیسوں کے لین دین کی بنا پر نا حق قتل کیا گیا ہے گھر والوں کے بیان کے مطابق چوٹی پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی ہے -

ڈیرہ غازی خان : 2 دہشت گرد خود کش جیکٹ سمیت گرفتار،سی ٹی ڈی
ڈیرہ غازی خان سے دو دہشت گرد خود کش جیکٹ سمیت گرفتار،گرفتار دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، سی ٹی ڈی
سی ٹی ڈی نے ڈیرہ غازی خان میں دو دہشت گردوں کو خودکش جیکٹ اور اسلحہ و بارود سمیت گرفتار کرلیا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ غازی خان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں کی شناخت میر احمد اور اور معزین زین کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، ہینڈ گرینیڈ اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، تاہم بروقت کارروائی میں گرفتار ہوگئے، دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ -

عدم ادائیگی پر ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کا بجلی کنکشن منقطع کر دیا گیا ایکسین عطاالمجیب
اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) عدم ادائیگی پر ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کا بجلی کنکشن منقطع کر دیا گیا ایکسین عطاالمجیب
تفصیل کے مطابق ایکسین عطاالمجیب نے بتایا ہے کہ عدم ادائیگی پر ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کا بجلی کنکشن منقطع کر دیا گیا ،کنکشن اٹھاسی لاکھ عدم ادائیگی پر منطقع کیا گیا ہے،ایس ڈی او خوشنود علی نے ایس ای احمد شہزاد کے حکم پر کنکشن منقطع کیا ،ڈسٹرکٹ جیل بجلی کنکشن منقطع ہونے سے قیدیوں کا برا حال ہو گیا ،کنکشن منقطع ہونے سے جیل میں پانی سپلائی بھی رک گئی ہے ۔ ایکسین عطاالمجیب نے بتیا کہ تین ماہ قبل بھی جیل کنکشن منقطع کیا گیا تھا،ادائیگی کے وعدے کے باوجود رقم ادا نہ کرنے پر دوبارہ کنکشن منقطع کیا گیا ہے،ایس ای واپڈا احمد شہزاد نے کہا کہ بل ادائیگی نہ ہونے تک کنکشن بحال نہیں کیا جائے گا – -

پی ٹی آئی کی وکٹیں اُڑنے لگیں ، وجاہت نے پرویزالہیٰ کو چھوڑ دیا
چوہدری وجاہت حسین نے پرویزالہیٰ کا ساتھ چھوڑ دیا جب کہ سابق وزیراوقاف پیرسعیدالحسن شاہ اور فیض اللہ کموکا نے پی ٹی آئی سےعلیحدگی کا اعلان کردیا۔
9 مئی کے واقعات کے بعد سے اب تک تحریک انصاف کے ایک درجنوں کارکنان اور رہنما جماعت کی پالیسی سے نالاں ہوکر اپنی جماعت کو خیر باد کہہ چکے ہیں، رہنماؤں کا پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا سلسلہ کراچی سے سابق ایم این اے محمود مولوی کے اعلان کے بعد شروع ہوا جو تاحال جاری ہے۔
آج تحریک انصاف کی مزید بڑی وکٹیں گر گئی ہیں، سابق وزیر اوقات پیر سعید الحسن شاہ اور پی ٹی آئی مغربی پنجاب کے صدر فیض اللہ کموکا نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلی ہیں۔چوہدری وجاہت حسین نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ کے بھائی اور دست راست چوہدری وجاہت نے 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پرویزالہیٰ کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔دیگر ہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری وجاہت حسین کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان 9 مئی کے واقعات کی مذمت کر رہا ہے، ہم بھی فوجی تنصبات پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، اور پرویز الہیٰ کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔چوہدری وجاہت حسین کا کہنا تھا کہ دعا کریں کہ آنے والے دنوں میں پورا خاندان اکٹھا ہو، ہو سکتا ہے جنہوں نے دراڑیں ڈالیں وہیں اکٹھا کریں، پی ٹی آئی سےمیرا کوئی تعلق نہیں رہا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف ویسٹ پنجاب کے صدر فیض اللہ کموکا نے بھی پی ٹی آئی سےعلیحدگی کا اعلان کردیا اور 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی۔فیض اللہ کموکا کا کہنا تھا کہ میں کسی توڑ پھوڑ میں شامل نہیں ہوں، بغیر کسی دباؤ کے اور پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ میرا ذاتی ہے، پی ٹی آئی مغربی پنجاب کی صدارت سے مستعفی ہو رہا ہوں، ابھی فیصلہ کرنا ہے سیاست کرنی ہے یا نہیں۔2018 میں پی پی 46 ظفروال سے آزاد حیثیت سے کامیاب ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے پیر سعید الحسن شاہ نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
پیر سعید الحسن کا کہنا تھا کہ جو بات کرنا چاہتا ہوں اس کا تعلق ملکی سلامتی اور بقاء سے ہے، میں نے پی ٹی آئی کا ہر محاذ پر بھرپور ساتھ دیا، لیکن 9 مئی کو جو ہوا اس سے میری اور حلقہ کےعوام کی دل آزاری ہوئی۔سابق وزیر اوقات نے کہا کہ ظفر وال شہداء اور غازیوں کی زمین ہے، ہم نے ہمیشہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں کوعزت واحترام دی، 9 مئی کو شہداء کی یادگاروں اورعسکری اداروں پر حملے کئے گئے، ان پر تشدد اور شدت پسندی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، میں اورحلقہ کےعوام پی ٹی آئی کی سیاست سےلاتعلقی کااعلان کرتےہیں، تمام سیاسی جماعتیں اپنی اناسے باہر نکلیں۔
رات بھر زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں نرس کو سڑک پر ملزمان پھینک گئے
دو کمسن لڑکیوں کو برہنہ کر کے گھمانے والے کیس میں اہم پیشرفت
ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار
پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار
زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار
-

اوکاڑہ :ایسے افراد خراج تحسین کے مستحق ہیں , جنہوں نے اپنی سروس میں خیر تقسیم کی- سیف اللہ وڑائچ
اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )ایسے افراد خراج تحسین کے مستحق ہیں , جنہوں نے اپنی سروس میں خیر تقسیم کی- سیف اللہ وڑائچ
تفصیل کے مطابق ایسے افراد خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ جنہوں نے اپنی سروس میں خیر تقسیم کرتے ہوئے دکھی انسانیت کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں ۔ ایسے افسران محکمہ کے لئے ماتھے کا جھومر تصور ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار سیف اللہ وڑائچ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اوکاڑہ نے شمیم اختر نرسنگ سپرنٹینڈنٹ کے اعزاز میں انکی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال شبیر احمد چشتی ، کوآرڈینیٹر چوہدری عبد الشکور ، ھیڈ نرس میڈم سلمی ، سٹاف نرسز ، ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل اسٹاف کی کیثر تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ھسپتال اوکاڑہ نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ میڈم شمیم اختر نے 1985 میں سٹاف نرس کی حیثیت سے ساہیوال سے ملازمت کا آغاز کیا ۔ بعد ازاں 1991 میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ھسپتال اوکاڑہ ٹرانسفر ہو اھیں ۔ 2012 میں ہیڈ نرس جبکہ 2020 میں نرسنگ سپرنٹینڈنٹ کی ذمہ داری سنبھالی ۔ مزید بتایا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے انکو یہ اعزاز بخشا کہ انکی چار بیٹیاں ہیں۔ جن میں تین ڈاکٹرز ہیں ۔ جبکہ ایک بیٹی نے ایم بی اے کیا ہے۔ اس موقع پر شرکاء نے انکو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے تالیوں کی گونج میں انہیں رخصت کیا -

چترال :یہ سوہنی دھرتی ہے اس کے پیچھے وردی ہے،پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی
چترال،باغی ٹی وی(گل حماد فاروقی) ملک کے دیگر حصوں کی طرح چترال میں بھی پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ یہ ریلی اتالیق بازار سے نکل کر بائی پاس روڈ پر سے ہوتے ہوئے چھاؤنی پل پہنچ کر وہاں سے دوبارہ چترال بازار کی طرف روانہ ہوئی۔ریلی میں مختلف سیاسی پارٹیوں، تاجریونین، سماجی کارکن، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور دکانداروں نے بھی شرکت کی۔ ریلی کی قیادت فرمان اللہ کررہے تھے۔اس موقع پر علاقے کے سماجی کارکنان نے بینر ہاتھ میں پکڑے ہوئے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے۔ ان بینرز اور پلے کارڈ پر یہ سوہنی دھرتی ہے اس کے پیچھے وردی ہے، پاک فوج زندہ باد اور پاک فوج ہم تمہارے ساتھ ہیں وغیرہ کے نعرے درج تھے۔ریلی کے شرکاء نے اپنے گاڑیوں پر بھی پاکستان کا سبز ہلالی جھنڈے لگائے تھے اور بعض شرکاء نے موٹر سائکل پر قومی پرچم لہراتے ہوئے ریلی میں پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی کرتے رہے۔

اس موقع پر میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے ریلی میں بعض شرکاء نے کہا کہ ہم سب تمام تر سیاست سے بالاتر ہوکر پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر اس ریلی میں شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہے تو ہم سکون کے نیند سوتے ہیں ورنہ شام، عراق، افغانستان، فلسطین کی حالت سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک پر امن ریلی نکالی جس میں پاکستان زندہ باد، پاج فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اگر ہے تو ہم ہیں اگر پاک فوج نہیں ہے تو ہم بھی نہیں ہوں گے۔

شرکاء نے کہا کہ جو لوگ ہمارے قومی اداروں کے خلاف نفرت پھیلاتے ہیں یا قومی املاک پر حملہ کرکے ان کو نقصان پہنچا تے ہیں ہم ان کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ان کی اس منفی ایجندے کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ ریلی چھاؤنی پل سے واپس آکر بائی پاس روڈ پر پر امن طور پر منتشر ہوئی۔ اس ریلی میں پیدل، گاڑی اور موٹر سائکل سوار بھی شریک تھے اور انہوں نے اپنی فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پر امن ریلی نکالی۔

-

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ایک روزہ دورہ کوئٹہ
اسلام آباد ،کوئٹہ (نیوزرپورٹ +نامہ نگار زبیرخان آکاخیل)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ایک روزہ دورہ کوئٹہ
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے بلوچستان سے پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کی ملاقات،ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے امور پر گفتگو،قائد محترم میاں محمد نواز شریف کی طرف سے آپ سب پارٹی رہنماؤں کو سلام. وزیرِ اعظم
محترمہ مریم نواز صاحبہ، حمزہ شہباز اور پارٹی کی سینیئر قیادت کی طرف سے بلوچستان کے مسلم لیگی ارکان کیلئے نیک تمنائیں:وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے. اسی ایک ہفتے کے دوران یہ میرا بلوچستان کا دوسرا دورہ ہے.سیلاب کے دوران بلوچستان کے عوام کو ترجیحی بنیادوں پر مدد اور ان کی بحالی یقینی بنائی.با صالاحیت افرادی قوت کو یکساں ترقی کے مواقع اور روزگار کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھونگا.
وزیرِ اعظم نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے شبانہ روز محنت کر رہا ہوں.سیلاب کے دوران مسلم لیگ ن کے بلوچستان کے ارکان نے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا. سیلاب متاثرین کے دکھوں پر مرہم رکھنے پر مجھ سمیت پوری مرکزی قیادت آپ سب کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے.
اس سے قبل جب وزیراعظم پاکستان میاں محمدشہبازشریف کوئٹہ پہنچے تو گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ اور وزیرِ اعلی بلوچستان عبدالقدوس بازنجو نے ان کا استقبال کیا. -

بھکر: دریائی چیک پوسٹ بھرمی نواب کی کارروائی۔خطرناک ڈکیٹ گرفتار
بھکر،باغی ٹی وی( نامہ نگار اتباع رسول ملنگی)دریائی چیک پوسٹ بھرمی نواب کی کارروائی۔خطرناک ڈکیٹ گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل اور اسلحہ سمیت بھی برآمد
تفصیلات کے مطابق انچارج دریائی چیک پوسٹ بھرمی نواب سب انسپکٹر شوکت محمود نے اپنی ٹیم رئیس خان ، جمشید خان ، راحیل ستار اور جمشید چھینہ کے ہمراہ دوران گشت ایک خطرناک ڈکیٹ زاہد حمید ولد ولی محمد سکنہ رحیم یار خان کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل ہنڈا 125 جو کہ مقدمہ نمبر 237/23 تھانہ بہل میں مطلوب تھا برآمد کرلیا۔ مذکورہ ڈکیٹ کے قبضہ سے ایک پسٹل 30 بور معہ کارتوس بھی برآمد ہوا۔ مذکورہ ڈکیٹ اپنے مفرور ساتھیوں کے ہمراہ کافی عرصہ سے علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کر رہا تھا۔ مذکورہ ڈکیٹ اور چوری شدہ موٹر سائیکل کو تھانہ بہل کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے دیگر مفرور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس سرگودھا ملک اختر جوئیہ اور ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ضلع بھکر خالد محمود رانجھا نے انچارج دریائی چیک پوسٹ شوکت محمود Si اور پوری ٹیم کو اس زبردست کارروائی کرنے پر شاباش دی ہے۔ -

اہلیانِ تلہ گنگ و لاوہ مسلم لیگ ن اور ق کے امیدواران کو کیونکر ووٹ دیں گے.؟
اہلیانِ تلہ گنگ و لاوہ مسلم لیگ ن اور ق کے امیدواران کو کیونکر ووٹ دیں گے.؟
تحریر: شوکت ملک
وہ تلہ گنگ جس کو عوامی مطالبات اور خواہشات کے عین مطابق حافظ عمار یاسر کی دن رات کاوشوں سے ضلع کا درجہ دلوایا گیا، ن لیگ کی منظورِ نظر نگران پنجاب حکومت نے آتے ہی نہ صرف افسران کی ٹرانسفرز کردی، بلکہ تلہ گنگ کو بطور ضلع ڈی نوٹیفائی بھی کردیا گیا اس کا قصور وار کون ہے۔؟
لاہور ہائیکورٹ اور راولپنڈی بینچ کے تلہ گنگ ضلع بحالی کے فیصلے کے باوجود آج تک تلہ گنگ میں ضلعی افسران کی تعیناتیاں کیوں نہ ہوسکیں اس کے لیے چوہدری سالک سمیت ن لیگی مقامی قیادت نے اقتدار کے ایوانوں میں کتنی بار آواز اٹھائی۔؟
تلہ گنگ ضلع کی بحالی اور افسران کی تعیناتیوں کےلیے ن لیگی مقامی قیادت، ق کے منتخب ایم این اے اور حلقے میں ان کی نمائندگی کرنے والے پردھان منتری جوکہ اپنے خاص الخاص لوگوں کی شادی بیاہ کی تقریبات اور علامتی ریلیوں میں شرکت کےلیے تو پہنچ جاتے ہیں انہوں نے کتنی احتجاجی تحریکیں چلائیں۔؟
نگران پنجاب حکومت جوکہ وفاقی حکومت کے احکامات پر ہر جائز و ناجائز کام جوکہ اس کے اختیارات میں ہی نہیں آتے کر گزرتی ہے، چوہدری سالک جوکہ وفاقی وزیر اور بطور اتحادی موجودہ حکومت کا حصہ بھی ہیں، ابھی تک ضلع تلہ گنگ کی بحالی اور افسران کی تعیناتیاں کیونکر نہیں کروا سکے۔؟
سردار منصور حیات ٹمن جوکہ ن لیگی اعلیٰ قیادت کے انتہائی قریبی سمجھے اور جانے جاتے ہیں، اور مبینہ طور پر وہ ن لیگی معاشی ٹیم کا اہم ترین حصہ بھی ہیں، ابھی تک علاقے کی تعمیر و ترقی کےلیے کتنے میگا پراجیکٹس لا چکے ہیں۔؟
سابقہ حکومت میں تلہ گنگ میں انڈسٹریل زون کے قیام کےلیے جہاں پنجاب حکومت کی جانب سے جگہ کی ایلوکیشن کےلیے تمام ورک مکمل تھا، تاہم جلد وفاقی حکومت کے اشتراک سے تلہ گنگ میں انڈسٹریل زون کا قیام عمل میں لایا جانا تھا اس کےلیے ن لیگی مقامی قیادت کی جانب سے اب تک کتنی کوشش کی گئی۔؟
سابقہ حکومت میں تلہ گنگ و لاوہ کےلیے جو اربوں روپے کے پراجیکٹس لائے جارہے تھے، جن میں بجلی، گیس، روڈز کی فراہمی، سکولز، کالجز، ہسپتالوں کے قیام اور اپگریڈیشن سمیت کئی ایک میگا پراجیکٹس شامل تھے، جوکہ چوہدری سالک کے ہی مرہون منت سمجھے جاتے رہے، اس کا سلسلہ اب کیونکر رک گیا ہے۔؟
شہریار اعوان جس کے نانا ملک سلیم اقبال شہباز شریف کے قریبی ترین رفقاء میں شمار کیے جاتے ہیں، سردار عباس گروپ جوکہ سیاسی میدان میں ایک منفرد اہمیت کا حامل گروپ ہے، سردار اسد محمود کوٹگلہ جوکہ مسلم لیگ ق کے نامزد امیدوار بھی ہیں ان تمام احباب کی حالیہ دور میں علاقے کی تعمیر و ترقی کےلیے کیا کردار ادا کیا۔؟
مندرجہ بالا تمام حقائق کی روشنی میں تلہ گنگ و لاوہ کے باشعور و غیور عوام کیونکر مسلم لیگ ن اور ق لیگ کے امیدواران کو ووٹ دے کر اپنے بنیادی حقوق اپنے بچوں کے مستقبل اور آنے والی نسلوں کے دشمن بنیں گے؟ اپنے ضمیر کی آواز پر اب ووٹ کا فیصلہ آپ نے کرنا ہے۔
