کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان) ضلع کشمور میں بھی منتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھالیا
تفصیل کے مطابق پورے سندھ کی طرح ضلع کشمور میں بھی منتخب ہونے والے تمام ڈسٹرکٹ کونسل کے 41 ممبران، میونسپل کمیٹی کے 16 ممبران، یونین کونسلر وارڈ کے 164 ممبران، وائس چیئرمین کے 82 ممبران، چھ 06 ٹاؤن کمیٹیوں کے 40 ممبران نے اپنی اپنی ٹاؤن کمیٹیوں میں حلف اٹھایا۔ حلف برداری کی تقریب کندھ کوٹ ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے اندر منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھيانی نے ڈسٹرکٹ کونسل کے 41 ممبران، میونسپل کمیٹی کے 16 ممبران سے حلف لیا ،جن میں گل محمد جکرانی، میر راشد خان سندرانی، زریاب خان بجارانی، لیاقت خان ملک، آغا شمس ، مختیار سہريانی، شیر محمد سہريانی اور دیگر متعلقہ افراد نے حلف اٹھایا .
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

کندھ کوٹ : ضلع کشمور میں بھی منتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھالیا
-

کندھ کوٹ : جدید اسلحہ سے ڈاکوؤں کاپولیس موبائل پرحملہ، پولیس کے 2 جوان شہید،6 زخمی
کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان ) بخشاپور تھانہ کی حدود سے ڈاکوؤں نے گشت پولیس موبائل پر راکٹ لانچر اور جدید اسلحے کے ساتھ حملہ کر دیا ،حملے میں ہیڈ محرر سمیت دو اہلکار شہید جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوئے گئے شہید اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں مقصود بنگلانی و ادب جکھرانی شامل ہیں اطلاع کے بعد ایس ایس پی کشمور عرفان علی سمون پولیس کی بھاری نفری طلب کر کے ڈاکوؤں کی طرف کچے میں روانہ کر دی سیاسی سماجی شخصیات سمیت ضلع کی عوام نے کہا کہ ضلع کشمور میں بدامنی عروج پر جا پہنچی، آئے روز اغوا برائے تاوان ،لوٹ مار قتل عام کیا جا رہا ہے عوام تو اپنے گھروں میں ہی عدم تحفظ کاشکار ہے ابھی پولیس خود عدم تحفظ کا شکار بنی ہوئی ہے ایک ڈیڑھ ماہ کے اندر پولیس افسران سمیت 13 اہلکار شہید ہو گئے ہیں ایس ایس پی عرفان علی سمون ضلع کشمور میں امن قائم کروانے میں مکمل ناکام ہوچکاہیں، اس کے آنے سے 40 زائد شھری ڈاکوؤں کے پاس مغوی بنے ہوئے ہیں غریب عوام اس وقت ضلع کشمور کندھ کوٹ سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں،ضلع کی عوام نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلی سندھ،آئی جی سندھ سمیت دیگر حکام سے ضلع کشمور میں امن و امان کرانے کا مطالبہ کیا۔
دوسری طرف گزشتہ شب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار ادب حسین جکھرانی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ،نماز جنازہ شہید پولیس اہلکار ادب علی جکھرانی کے آبائی گاؤں نور علی جکھرانی میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں صرف ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر شریک ہوئے، نماز جنازہ میں نہ انتظامیہ، ایس ایس پی اور نہ کوئی عوامی نمائندہ شریک ہوا ہے، شہید ہیڈ محرر مقصودِ کی میت کو ورثاء اپنے آبائی گاؤں ٹھل لے گئے جہاں نماز جنازہ ادا کی جائے گی، حسبِ دستور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،ابھی تک شہید پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ بھی درج نہیں ہو سکا ہے -

کاش! عمران اسماعیل اپنی گاڑیاں، اسد عمر اپنا گھر جلا دیتے، گورنرسندھ
کراچی،باغی ٹی وی (ویب نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان کی گرفتاری پر اتنا ہی افسوس تھا تو عمران اسماعیل اپنی گاڑیاں جلاتے اور اسد عمر اپنے گھر میں آگ لگا دیتے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ عمران خان کے پیچھے جو ہاتھ تھا وہ ہٹ گیا ہے، آپ دیکھیں گے پی ٹی آئی کے رہنما ان کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن بہکاوے میں آ گئے، بیرونی سازش کا حصہ بن گئے اور انہوں نے جناح ہاؤس کو جلا دیا۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ بحیثیت گورنر سندھ جو ہو سکا کروں گا، 9 مئی کے جو واقعات ہوئے اگر آپ سوچیں تو خوف آتا ہے، 9 مئی کو ہزاروں موٹر سائیکلیں جلائی گئیں۔ -

وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کے مختصر دورے پر روانہ ہوں گے
اسلام آباد(باغی ٹی وی)وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا مختصر دورہ کریں گے، اس موقع پر وفاقی وزراء بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔
کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کریں گے۔
وزیراعظم ایئرپورٹ سے گورنر ہاؤس جائیں گے، وہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں 34 ویں نیشنل گیمز کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ -

کراچی: سندھ بھرکے منتخب بلدیاتی نمائندے آج حلف اٹھائیں گے
کراچی،باغی ٹی وی (ویب نیوز) سندھ بھرکے منتخب بلدیاتی نمائندے آج حلف اٹھائیں گے
تفصیل کے مطابق کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں منتخب چیئرمین ،وائس چیئرمین جنرل ممبران آج حلف اٹھائیں گے۔ضلع وسطی کے منتخب بلدیاتی نمائندے کمپری ہینسو اسکول بلاک 8، انجمن اسلامیہ ہائی اسکول لیاقت آباد اور کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ناظم آباد میں حلف اٹھائیں گے۔
لیاری اور صدر سے منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندے شہید عبدالستار عیسانی ہال میں حلف اٹھائیں گے جبکہ کورنگی سے منتخب بلدیاتی نمائندے گورنمنٹ ویمن کالج ڈھائی نمبر کورنگی میں حلف اٹھائیں گے۔
اس کے علاوہ ضلع کیماڑی سے منتخب ارکان کی حلف برداری پیرا ڈائز بینکوئٹ حب ریور روڈ گلشن مزدور میں ہوگی۔
پیپلزپارٹی رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے 43 یوسی چیئرمین کی اکثریت پیپلزپارٹی کا میئرلانے کے حق میں ہیں، جماعت اسلامی کو خود اپنے بھی پورے ووٹ نہيں ملیں گے۔
پی ٹی آئی کراچی نے تحریک انصاف کے بلدیاتی نمائندوں کے فارورڈ بلاک کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج پارٹی کے تمام منتخب نمائندے حلف اٹھائیں گے۔ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی ایوان میں اکثریت ہے،میئر ہمارے اتحاد کا ہونا چاہیے۔ -

اوچ شریف : ایس ایم او کا مریضوں سے ہتک آمیز رویہ،انکوائری میں ملبہ ہسپتال کے دوسرے ملازمین پر ڈال دیا
اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) ایس ایم او کا مریضوں سے ہتک آمیز رویہ،انکوائری میں ملبہ ہسپتال کے دوسرے ملازمین پر ڈال دیا
تفصیل کے مطابق 18 سکیل کی سیٹ پر سیاسی اثر رسوخ سے براجمان ایس ایم او کا مریضوں سے غیر پیشہ ورانہ رویہ، شہری کی شکایت پر اپنی نااہلی کا ملبہ ہسپتال کے دوسرے ملازمین پر ڈال دیا، سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب کے نوٹس پر رورل ہیلتھ سینٹر اوچ شریف میں ڈپٹی ڈی ایچ او احمد پور شرقیہ کے ہمراہ طویل میٹنگ، مدعی کو منانے اور سارا الزام دوسرے ڈاکٹروں پر لگانے کیلئے دباؤ ڈالتے رہے، مدعی عبدالوہاب نے سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب سے ڈاکٹر عجمی منیر کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست دے دی، اوچ شریف کے محلہ شمیم آباد کے رہائشی مظلوم محمد رفیق کا کئی گھنٹوں تک پوسٹ مارٹم نہ کرنے، ورثاء کے ساتھ بدتمیزی کرنے اور ڈاکٹری اصولوں کے برعکس غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرنے کے خلاف سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو درخواستیں ارسال کیں جس کے نتیجے میں ڈپٹی ڈی ایچ او احمد پور شرقیہ عبدالغنی شیخ اور ڈاکٹر عجمی منیر نے رورل ہیلتھ سینٹر اوچ شریف میں طویل میٹنگ کے بعد مدعی عبدالوہاب کو بلوا کر مختلف طریقوں سے درخواست واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالتے رہے جس میں ناکامی پر ہسپتال میں ہونے والی ساری کوتاہی اور غفلت کا ملبہ دوسرے ڈاکٹروں پر ڈال کر خود صاف بچ نکلنے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے زرائع نے بتایا ہے ڈاکٹر عجمی منیر کا بنیادی سکیل 17 ہونے کے باوجود اسے سیاسی اثر رسوخ استعمال کر کے 18 ویں سکیل کی سیٹ پر زبردستی تعینات کرایا گیا ہے جو ہسپتال کے ماحول کو خراب کرنے میں مصروف ہے، جبکہ ڈیوٹی آفس میں بیٹھ کر اندر سگریٹ نوشی کرنے میں مصروف رہتا ہے اور آنے والے مریضوں کے ساتھ غلط رویہ اختیار کرتا ہے، متاثرہ شہری نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب، ،سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب اور کمشنر بہاول پور سے فوری طور پر ڈاکٹر عجمی منیر کو تبدیل کرنے اور محکمانہ کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے -

کوئٹہ :کمشنر سہیل رحمان بلوچ نے ‘ایوب اسٹیڈیم ‘کا دورہ کرکے نیشنل گیمز کی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا
کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرآکاخیل )کمشنر کوئٹہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی کا دورہ ایوب اسٹیڈیم ،کمشنر سہیل رحمان بلوچ اور اےسی سٹی عطاءالمنم بلوچ نے نیشنل گیمز کی باقاعدہ تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا ،ڈی جی سپورٹس کی انتظامات کے حوالے سے کمشنرکوئٹہ کو بریفنگ،کمشنر کوئٹہ سہیل رحمان بلوچ کا میڈیا سے بھی بات چیت کی ،قومی کھیلوں کے انتظامات تسلی بخش ہیں ،صوبائی حکومت فوج اور پولیس نے اچھے انتظامات کئے ہیں ،سات ہزار کھلاڑی نیشنل گیمز میں حصہ لے رہے ہیں، کل فارمل افتتاح ہے نیشنل گیمز باقاعدہ شروع ہو جائیں گی، نیشنل گیمز کا انعقاد چیلنج سے کم نہیں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں،پولیس کے افسران اور اہلکار بڑی تعداد میں تعینات ہیں،یہ شروعات ہیں بلوچستان میں کھیلوں کے اور بھی ایونٹس ہوں گے،

-

ڈیرہ غازیخان: بی ایم پی کے دئے گئے متبادل راستے سے جانے والا ایرانی ڈیزل سے لوڈ ڈالہ پولیس نے پکڑلیا۔
ڈیرہ غازیخان ( )بی ایم پی کے دئے گئے متبادل راستے سے جانے والا ایرانی ڈیزل سے لوڈ ڈالہ پولیس نے پکڑلیا۔
تفصیل کے مطابق بی ایم پی تمن لغاری کے ایس ایچ اوز نے سمگلروں کو محفوظ ،متبادل راستے جاری کئے تھے ذرائع کے مطابق ان میں پہلا روٹ راکھی پل،جلال ترائی براستہ چوٹی بالا،چوٹی زیریں،کوٹ چھٹہ سے براستہ کوٹ چھٹہ غازیگھاٹ۔دوسراراستہ یاروٹ مٹھاون ،سخی سرور،ٹریکٹرفیکٹری،وڈور روڈ،غازی پارک،چوک چورہٹہ براستہ انڈس ہائی وے ،تیسراروٹ سخی سرورروجھانی روڈ،تالپور روڈ براستہ جامپور انڈس ہائی وے راجن پوروغیرہ ۔ان متبادل راستوں سے سمگلنگ کا سلسلہ بلاروک ٹوک جاری ہے،میڈیا پر خبریں شائع ہونے کے بعدپنجاب پولیس کچھ ایکٹو ہوگئی ہے ،بی ایم پی کے جاری کردہ متبادل روٹ پر ایس ایچ او تھانہ چوٹی محمد فاروق نے کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں لیٹر ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور ڈیزل سے بھرے ہوئے ایک ڈالے کو قبضہ پولیس میں لیکر کسٹم حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
ڈی جی خان:بی ایم پی کے ایس ایچ اوزکا انوکھا کھڑاک ،سمگلروں کو محفوظ ،متبادل راستے دے دئےایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے حکم پر ڈیزل سمگلنگ میں ملوث ملکی معشیت کو نقصان پہنچانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے داخلی و خارجی راستوں پر سختی سے چیکنگ کی جارہی ہے تاکہ ایرانی ڈیزل و تیل کی سمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ملکی معشیت کو نقصان سے بچایا جائے۔
-

میرپورماتھیلو: پولیس تھانہ جروار کے خلاف لغاری برادری کامین چوک پر احتجاجی مظاہرہ
میرپور ماتھیلو ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)جروار پولیس کے خلاف لغاری برادری کا مین چوک پر احتجاجی مظاہرہ
تفصیل کے مطابق میرپورماتھیلو کے تھانہ جروارکی حدود میں لغاری قوم سے تعلق رکھنے والے افراد نے بوذداربرادری کے ظلم اورپولیس کے ناروا سلوک اور ملزمان کی پشت پناہی کرنے پر جروارپولیس کے خلاف احتجاج کیا،اس موقع پر حاجی احمد لغاری، غازی فقیر لغاری، حاجی شہزادو لغاری اور دیگر نے کہا کہ بوزدار برادری کے بااثر افراد امام بخش بوزدار، عرس بوزدار، منور بوزدار ہمیں گلی سے گزرنے نہیں دیتے۔ گذشتہ رو امیر بخش لغاری کے گھر پر بزدار برادری کے لوگوں نے پستول سے فائرنگ کی جبکہ اس موقع پر امام بخش بوزدار کے ہاتھ میں بھی پستول تھاجبکہ ان کے ساتھ دیگرکئی نامعلوم افراد بھی موجود تھے جن کی شناخت نہیں ہوسکی ،اس سنگین واقعہ پر پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی بلکہ ایک گرفتار ملز م امام بخش بوزدار کو حوالات میں بندکرنے کی بجائے اسے علیحدہ کمرہ دیکر وی وی آئی پی کا درجہ دے دیا جسے موبائل فون سمیت تمام سہولیات دی گئیں اسے پولیس کے مہمان کے علاوہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس تیار نہیں ہے،ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ رات 11:00بجے ایس ایچ او تھانہ جروار نے بھاری رشوت لیکر گرفتارملزم امام بخش بزدار کو رہاکردیا، ایس ا یچ او کے رشوت لیکر ملزمان کوتحفظ دینے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی نہ کرنے پرلغاری برادری کے سرکردہ اشخاص نے ایس ایس پی گھوٹکی سے پرزور اپیل کی ہے کہ کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور مرکزی ملزم امام بخش بوزدار کو گرفتار کیا جائے باقی ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور ایس ایچ او کے خلاف تحقیقات کرکے محکمانہ کارروائی کی جائے،دوسری طرف احتجاج کی کوریج کرنے کے بعد ایس ایچ او سے مئوقف لینے کیلئے جانے والے نامہ نگار باغ ٹی وی سے پولیس اہلکار نے ایس ایچ او کی موجودگی میں موبائل فون چھین لیا گیا جو کئی گھنٹوں کے بعدواپس کیا گیا اور گرفتار ملزم امام بخش کی فوٹیج اور ویڈیو ڈیلیٹ کردی گئی،تھانہ جروارپولیس کے اس نارواسلوک پر آئی جی سندھ پولیس ،ڈی آئی جی اور ایس ایس پی گھوٹکی سے نوٹس لینے کامطالبہ۔گھوٹکی: میرپورماتھیلو کے تھانہ جروارکی حدود میں لغاری قوم سے تعلق رکھنے والے افراد نے بوذداربرادری کے ظلم اورپولیس کے ناروا سلوک اور ملزمان کی پشت پناہی کرنے پر جروارپولیس کے خلاف احتجاج –@BaaghiTV @MumtaazAwan @DMCSindhPolice pic.twitter.com/67DCnhO4uS
— QNN WORLD (@QNN_World) May 21, 2023
-

اوچ شریف : افواج پاکستان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں-سہیل اکبر ملک ایڈووکیٹ
اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)محمد سہیل اکبر ملک سینئر قانون دان بہاولپور، لیگل ایڈوائزر پاکستان ریلویز اور واپڈہ میپکو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افواج پاکستان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔پاکستان بننے سے لے کر آج تک شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم آذاد مملکت میں امن و سکون سے رہ رہے ہیں۔پاک فوج کے ہم شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاک فوج پر تنقید کرنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، اقتدار کی کی حوس میں ریاست کو نقصان پہنچانے والے ملک دشمن ایجنڈے کو پروان چڑھا رہے، عوام اپنی افواج اور ملک کے سلامتی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اندرونی و بیرونی دشمنوں کا ناطقہ بند کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی منظم کوشش کی جارہی ہے، اور قومی سلامتی کے اداروں کو دانستہ ٹارگٹ کیا جا رہا ہے لیکن عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دینے کو تیار ہیں۔سہیل اکبر ملک ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، لیکن آرمڈ فورسز اور حساس اداروں میں ٓلوٹ مار کرنا سر کاری املاک کو نقصان پہنچانا قابل مذمت ہے اور ناقابل معافی جرم ہے۔ ایسا برتاؤ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، مادر وطن پاکستان اسوقت شدید بحران کا شکار ہے اندرونی اور بیرونی آلہ کار اس کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں، جبکہ اس وطن کے باوفا بیٹے مادر وطن کیخلاف ایسی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کے سیکورٹی اداروں میں نقص امن پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے ملک کے غدار ہیں ان کو انجام تک پہنچایا جائے۔