Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • کوئٹہ:محکمہ صحت اور نادرا کے درمیان صحت کارڈ سہولت پروگرام پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    کوئٹہ:محکمہ صحت اور نادرا کے درمیان صحت کارڈ سہولت پروگرام پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    کوئٹہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرآکاخیل)بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام محکمہ صحت اور نادرا کے درمیان صحت کارڈ سہولت پروگرام پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
    تفصیل کے مطابق بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام نے نادرا کے ساتھ صحت کارڈ سہولت پروگرام کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔معاہدے پرسی ای او بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام اسد اللہ کاکڑ اور نادرا کے چیف پروجیکٹس گوہر خان کے درمیان ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان اور سی ای او فیڈرل ہیلتھ انشورنس کی موجودگی میں دستخط ہوئے۔ معاہدے کا مقصد کمانڈ سینٹر اور سینٹرل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا قیام ہے۔
    اس موقع پر چیف پروجیکٹس گوہر خان نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت نادرا کی جانب سے پروگرام کو ڈیٹا کی تصدیق کی خدمات اور الائیڈ سروسز فراہم کی جائیں گی۔
    انہوں نے کہا کہ نادرا ایک جامع مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (MIS) فراہم کرنے میں مدد کرے گا جس میں پینل میں شامل تمام ہسپتالوں کو نادرا کے ڈیٹا بیس سے منسلک کیا جائے گا۔

  • راجنپور: ٹریفک حادثہ، میاں بیوی جاں بحق

    راجنپور: ٹریفک حادثہ، میاں بیوی جاں بحق

    راجنپور باغی ٹی وی ( نامہ نگار کنور اویس )ٹریفک حادثہ، میاں بیوی جاں بحق
    تفصیل کے مطابق ٹریفک حادثہ 2 افراد ہلاک کوٹلہ دیوان کے قریب تیز رفتار یورو ویگن کے درمیان تصادم ۔ حادثے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جانبحق ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جانبحق ہونے والے دونوں افراد میاں بیوی تھے، جانبحق دونوں افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جام پور منتقل کردیاگیا-

  • اوکاڑہ: باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن،انتظامیہ حرکت میں آگئی، 10 فیصد کرائے کم کردئے گئے

    اوکاڑہ: باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن،انتظامیہ حرکت میں آگئی، 10 فیصد کرائے کم کردئے گئے

    اوکاڑہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن گزشتہ روز خبر شائع ہوئی تھی کی پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں مل سکا ۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا فوری طور ردعمل سامنے آگیا۔
    سیکریٹر ی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اقصی غفور نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ مسافروں کو ملنا چاہیے ٹرانسپورٹرز حکومت پاکستان کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ضلع اوکاڑہ کی سطح پر 10 فیصد کرایوں میں کمی کے باہمی فیصلہ پر عملد رآمد کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹرانسپورٹر زاور ڈی کلاس بس اسٹینڈز کے مالکان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اقصی غفور نے واضح کیا کہ تمام ویگن ، بس اسٹینڈ کرایہ نامہ واضع طور پر آویزاں کریں اور گاڑیوں پر بھی کرایہ نامہ آویزاں کیا جائے انہوں نے کہا کہ دوران چیکنگ زائد کرایہ وصول کرنے والوں اور حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔
    یہ بھی پڑھیں
    اوکاڑہ :ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرائے کم نہ ہوسکے

  • سیالکوٹ: ڈی پی او کی زیرصدارت پولیس لائن میں اہم اجلاس، تمام آفیسران کی شرکت

    سیالکوٹ: ڈی پی او کی زیرصدارت پولیس لائن میں اہم اجلاس، تمام آفیسران کی شرکت

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض )ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کا ڈسٹرکٹ پولیس لائنزسیالکوٹ میں پولیس اجلاس پولیس کے تمام یونٹس سے افسران و جوانوں کی کثیر تعداد میں شرکت
    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس لائنزسیالکوٹ میں ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی کی زیر صدارت پولیس اجلاس کا انعقاد کیا گیا ، اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن، اے ایس پی، اضلاع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت پنجاب پولیس ،ٹریفک پولیس اور ایلیٹ فورس کے افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اجلاس کا مقصد شب و روز کارسرکار کی انجام دہی میں مصروف افسران و جوانوں کے مسائل کو سن کر حل کرنا، فورس کے افسران و جوانوں سے براہ راست رابطہ کرنا اور آئندہ کی پالیسی سے آگا ہ کرنا ہے۔
    ڈی پی او انسپکٹر جنرل پولیس کی طرف سے افسران و جوانوں کی پروموشن اور دیگر ویلفئیر اقدامات سے متعلق بریف کیا ۔
    پولیس اجلاس میں ضلع بھر سے آنے والے افسران واہلکاروں نے اپنے سرکاری و ذاتی مسائل پیش کئے۔ ڈی پی او نے موقع پر افسران و ملازمان کے مسائل سماعت کر کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

    ڈی پی او نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و جوانوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ اس موقعہ پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا محکمہ آپ کی ویلفیئر کیلیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے اب آپ کو بھی مظلوم کی داد رسی اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پوررے عزم کے ساتھ کام کرنا ہوگا.
    اجلاس کے اختتام پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ فورس کا کوئی بھی افسر یا جوان بغیر کسی رکاوٹ اور جھجک میرے پاس آسکتا ہے یا مجھے کال کر سکتا ہے میں بطور سربراہ سیالکوٹ پولیس آپ لوگوں کے مسائل کے حل کیلیے 24 گھنٹے میسر ہوں.

  • اوچ شریف :سکریپ تاجر اتحاد ، ساحل ویلفیئر مزدور یونین میں شامل

    اوچ شریف :سکریپ تاجر اتحاد ، ساحل ویلفیئر مزدور یونین میں شامل

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)سکریپ تاجر اتحاد نے ساحل ویلفیئر مزدور یونین میں شامل نذیر ساحل مرکزی چیئرمین ساحل ویلفئیر مزدور یونین نے خوش آمدید کہا
    تفصیلات کے مطابق سکریپ(کباڑیا) تاجر اتحاد نے ساحل ویلفیئر مزدور یونین میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیا سکریپ تاجر اتحادکے مرکزی رہنمامحمد شہزاد ،شاہد خان،محمد اعظم، فرحاب خان اور دیگرنے نذیر ساحل مرکزی چیئرمین ساحل ویلفئیر مزدور یونین سے ملاقات میں اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس کے بعد انہوں نے ساحل ویلفئیر مزدوری یونین کے پلیٹ فارم سے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔ ساحل ویلفئیر مزدور یونین نے (سکریپ) کباڑیا اتحاد کو تاجر ونگ کا حصہ بناتے ہوئے کہا کہ ساحل ویلفئیر مزدور یونین ہر مزدور کی جماعت ہے ہر مزدور کی آواز بنے گی

  • مظفرگڑھ:ڈی ایچ کیو ہسپتال، ڈاکٹر کی مبینہ غفلت، 3 ماہ کی بچی جاں بحق،لواحقین کااحتجاج

    مظفرگڑھ:ڈی ایچ کیو ہسپتال، ڈاکٹر کی مبینہ غفلت، 3 ماہ کی بچی جاں بحق،لواحقین کااحتجاج

    مظفرگڑھ(باغی ٹی وی )ڈی ایچ کیو ہسپتال، ڈاکٹر کی مبینہ غفلت، 3 ماہ کی بچی جاں بحق،لواحقین کااحتجاج
    تفصیل کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹر اور طبی عملے کی مبینہ غفلت سے 3 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی،لواحقین نے انتظامیہ کیخلاف احتجاجاً ہسپتال کا مین گیٹ بند کردیا اور ڈاکٹر اور طبی عملے کیخلاف شدید نعرہ بازی کی.تفصیلات کیمطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ ظمیں ڈاکٹر اور طبی عملے کی مبینہ غفلت سے 3 ماہ کی بچی علیشاہ جاں بحق ہوگئی،ڈاکٹروں اور طبی عملے کی مبینہ غفلت کے باعث بچی کی وفات پر بچی کے لواحقین نے احتجاجاً ہسپتال کا مین گیٹ بند کرکے انتظامیہ کیخلاف احتجاج شروع کردیا،،اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کیخلاف شدید نعرہ بازی بھی کی گئی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ علیشاہ کو سانس لینے میں دشواری کے باعث 3 روز قبل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،لواحقین نے الزام عائد کیا کہ رات گئے بچی کی طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال کے پیڈز وارڈ میں ڈاکٹر اور طبی عملہ دستیاب نہیں تھا،اور وہ عملے کی منت سماجت کرتے رہے مگر کسی نے بچی کو بروقت طبی امداد فراہم نہ کی،جسکی وجہ سے 3 ماہ کی علیشاہ جاں بحق ہوگئی،مظاہرین نے متعلقہ ڈاکٹر اور طبی عملے کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا،واقعہ کے بعد تھانہ سول لائن پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور مذاکرات کے بعد ہسپتال کے مین گیٹ سے احتجاج ختم کروادیا،دوسری جانب معاملے کی انکوائری کے لیے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ڈاکٹر ضیاء الحسن نے کنسلٹنٹ پیڈیٹریشن ڈاکٹر اللہ ڈتہ کی قیادت میں ڈی ایم ایس ڈاکٹر مرزا سردار بیگ اور ایڈمن آفیسر محمد فیصل پر مبنی 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی،کمیٹی 48 گھنٹے میں اپنی رپورٹ جمع کروائے گی.

  • گوجرہ : بارات میں فائرنگ کرنے پرجھگڑا،باراتی کی فائرنگ ایک شخص ہلاک

    گوجرہ : بارات میں فائرنگ کرنے پرجھگڑا،باراتی کی فائرنگ ایک شخص ہلاک

    گو جرہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) بارات میں فائرنگ کرنے پرجھگڑا،باراتی کی فائرنگ ایک شخص ہلاک
    بارات میں فائرنگ کر نامہنگا پڑ گیاباراتی نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر336ج ب میں محمدریاض کی بیٹی کی شادی تھی اور چک نمبر81ج ب پنڈوری سے بارات آئی جہاں باراتی محمد ثاقب سکنہ چک نمبر81ج ب فائرنگ کرنے لگا جس کو وراثت علی نے فائرنگ کر نے سے منع کیا جس پر ملزم نے وراثت علی پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیااورملزم موقع سے فرارہو گیا شدیدزخمی کو رورل ہیلتھ سنٹر نواں لاہور منتقل کیاگیاجہاں سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعدمخدوش حالت کے پیش نظر اسے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کیاگیا جو راستہ میں ہی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑگیا۔تھانہ نواں لاہور پولیس نے نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • اوچ شریف:9 مئی کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے – خالد محمود وارن

    اوچ شریف:9 مئی کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے – خالد محمود وارن

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)نو مئی کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،ایسے واقعات سے ملک کی بدنامی اور دنیا میں جگ ہنسائی ہوتی ہے، سابق ایم پی اے سردار ملک خالد محمود وارن
    تفصیلات کے مطابق حلقہ 251 پی پی مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے سردار ملک خالد محمود وارن نے گزشتہ روز اوچ شریف بخاری خاندان کے چشم وچراغ مخدوم سید خضر بخاری سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ جناح ہائوس لاہور اور پشاور ریڈیو سٹیشن سمیت ملک میں قومی سلامتی کے اہم اداروں پر شر پسندوں کےحملے قابل مذمت ہیں، پوری قوم 9 مئی کے واقعہ پر افسردہ ہے
    انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں ہونے والے 9 مئی کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،ایسے واقعات سے ملک کی بدنامی اور دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ آپس میں سیاسی اختلافات رکھیں لیکن ملک کو نقصان نہ پہنچائیں، قومی سلامتی اور املاک کو نقصان پہنچانا کسی صورت ملک سے دوستی نہیں،ہر محب وطن اس شر پسند واقعہ کی پر زور مذمت کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ کوئی محب وطن اپنے ملک اور اداروں کیخلاف اس حد تک جا سکتا ہے، پوری پاکستانی قوم کو بڑا دھچکا لگا ہے، جو لوگ پاکستان میں رہتے ہیں اورجو پاکستانی بیرون ملک قیام پذیر ہیں سب لوگ اس واقعہ پر بہت دکھی ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ جو لوگ ان واقعات میں ملوث ہیں انہیں اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہئے اور ان کو سوچنا چاہئے کہ ان سے کتنا قبیح فعل سر زد ہوا ہے،ان کو اللہ سے ،اپنے آ پ سے، پاکستان سے بلکہ پوری قوم سے معافی مانگنا چاہئے اور آ ئندہ کیلئے توبہ کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ9 مئی کا سیاہ دن ہمیں ہمیشہ اس سانحہ کی یاد دلاتا رہے گا،ہم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بڑے ضبط کے ساتھ صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا ،ورنہ ملک میں ایسے حالات پیدا ہو جاتے کہ جن کو کنٹرول کرنا بہت مشکل ہوتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہی ہمارا سب کچھ ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں،اپنے قومی اور سلامتی کے اداروں کیخلاف اس طرح کے واقعات کوئی دشمن ہی کر سکتا ہے، آج اگر کہیں اس واقعہ پر شادیانے بجائے جا رہے ہیں یا خوشیاں منائی جا رہی ہیں تو وہ ہمارا ازلی دشمن ملک بھارت ہے یا پاکستان کے جو بد خواہ ہیں وہ خوشیاں منا رہے ہوں گے، ورنہ ہر پاکستانی کا دل اس واقعہ پر خون کے آنسو رو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ا ن حاد ثات سے بچائے،پاکستان سے محبت اور اس کے ساتھ عشق ہی ہماری اصل منزل ہے، اسی میں ہماری بقا ہے اور اسی میں ہماری عزت و وقار ہے دوسری جانب ملک خالد محمود بابر وارن نے حلقے کی سیاست کا صحافیوں نے سوال کیا تو ان کا کہنا تھا ان کا کہنا تھا کہ میرے مخالفین کی مثال کچھ اس طرح ہے ہر نئے آنے والے چاند کی تاریخ کو پارٹی بدل لیتے ہیں اور ہر طلوع ہونے والے سورج کو سلام کرتے ہیں میں مشکل ترین دور میں بھی اپنی پارٹی کیساتھ رہا اور اب بھی میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف ،مریم نواز ،حمزہ شہباز میرے سیاسی قائدین ہیں میں اپنے قائد میاں نواز شریف میاں شہباز شریف کے ساتھ کھڑا ہوں انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے اپنے قائدین کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ چند دنوں میں اپنے حلقے میں مسلح افواج اور قائدین سے اظہار یکجہتی ریلی نکالیں گے انہوں نے کہا کہ جب بھی انتخابات ہوئے انشاءاللہ ہماری جماعت بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی انہوں نے کہا کہ دوغلی اور مفاد پرستی کی سیاست کو عوام کی طاقت سے جڑ سے اکھاڑ کر ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے

  • اوکاڑہ: تیز رفتار رکشہ ٹائرپھٹنے سے  گدھا گاڑی جاٹکرایا،7 افراد زخمی

    اوکاڑہ: تیز رفتار رکشہ ٹائرپھٹنے سے گدھا گاڑی جاٹکرایا،7 افراد زخمی

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)تیز رفتاررکشہ ٹائرپھٹنے سے گدھا گاڑی جاٹکرایا،7 افراد زخمی
    تفصیل کے مطابق اوکاڑہ ساہیوال روڈ پر تیز رفتار رکشہ کا ٹائر پھٹ گیا،جس سے رکشہ بے قابو ہو کر گدھا گاڑی پر جا لگا،حادثے کے نتیجے میں سات افراد زخمی دو کی حالت تشویشناک ہے، ریسکیو کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا

  • اوچ شریف :عدالتی حکم کے باوجود پٹوار خانوں سے منشیوں کا قبضہ ختم نہ ہو سکا

    اوچ شریف :عدالتی حکم کے باوجود پٹوار خانوں سے منشیوں کا قبضہ ختم نہ ہو سکا

    اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) عدالتی حکم کے باوجود پٹوار خانوں سے منشیوں کا قبضہ ختم نہ ہو سکا
    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف وگردونوح میں محکمہ مال کے پٹواریوں نے لاہور ہائیکورٹ کا حکم ہوا میں اڑاتے ہوئے منشیوں سے کام لے رہے ہیں، پٹواریوں کے منشی سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کرتے ہوئے سائلین کیلئے عذاب بن گئے ریکارڈ کی درستگی کیلئے ریٹ مقرر، اوچ شریف و گردونواح کے سائلین محمداعظم، اللہ ڈتہ، فقیرمحمد، محمدحفیظ، محمدقاسم، عبدالرشید، فیاض احمد، محمدفہد، قیصرعلی ودیگر نے میڈیا کو مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ مال کے اوچ شریف کے پٹواریوں خواجہ خیرات حسین، رفیق لنگاہ، اقبال بربرا نے مبینہ طور پر پرائیویٹ منشی خواجہ مطہر حسین، شاکر جاوید، علی، محمد صابر، ربنواز، محمد اکرم، ارشاد احمد، محمد اقبال، محمد نوید وغیرہ رکھے ہوئے ہیں اور ایک ایک پٹواری کے پاس تیس تیس مواضعات ملے ہوئے ہیں جن کی فرد بدر رجسٹری انتقال کرانے کے لیے اپنے ٹاؤٹ حضرات کے ذریعے رجسٹری کروانے کے لیے آنے والے سائلین سے مبینہ طور پر رشوت وصول کرتے ہیں
    یاد رہے کہ منشیوں کی لوٹ مار کے خلاف لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ پٹواریوں کے منشی سرکاری ریکارڈ کو ہاتھ نہ لگائیں اور نہ ہی سرکاری دستاویزات میں کسی قسم کی ردوبدل کریں گے انہوں نے کہا کہ محکمہ مال کے ہڈحرام پٹواریوں نے لاہورہائیکورٹ کے حکم کو ہوا میں اڑاتے ہوئے پرائیویٹ رہائشگاہوں پر پٹوارخانے بنا کر سرکاری ریکارڈ منشیوں کے حوالے کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب تحصیل اوچ شریف بھر کے پٹواریوں نے منشیوں کو اپنے اختیارات دیرکھے ہیں انہوں نے کہا کہ زرعی یا سکنی، گرداوری، قرضہ کے حصول کیلئے زرعی پاس بک وغیرہ کے ریکارڈ کیلئے پہلے پٹواری کے منشیوں کے پاس جانا پڑتا ہے پٹواریوں کے منشیوں نے خسرہ درستگی، نام درستگی، دیگر ریکارڈ کے حصول کیلئے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں ۔ سائلین نے چیف سیکڑیری پنجاب، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب، کمشنر بھالپور، ڈپٹی کمشنر بھاولپور،اسسٹنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹواریوں اور انکے منشیوں کے خلاف کارروائی کرکے فاضل عدالت کے حکم پر عملدرآمد کرایا جائے