Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • کوئٹہ : بلوچستان میں نیشنل گیمز کا ہونا بہت خوش آئند بات ہے – سیدہ شہلا رضا

    کوئٹہ : بلوچستان میں نیشنل گیمز کا ہونا بہت خوش آئند بات ہے – سیدہ شہلا رضا

    کوئٹہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیر آکاخیل کی رپورٹ ) 34 نیشنل گیمز کوئٹہ 2023 مردوں کا ہاکی کا فائنل واپڈا نے آرمی کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا کر فائنل اور گولڈ میڈل اپنے نام کردیا،ہاکی کے فائنل کی چیف گیسٹ منسٹرویمن ڈیپارٹمنٹ سندھ کی سیدہ شہلا رضا تھی ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہاکہ بلوچستان میں نیشنل گیمز کا ہونا بہت خوش آئند ہے اور بلوچستان کو ایسے سپورٹس ایونٹ کی ضرورت تھی خاص کر اس گیمز میں خواتین میں نیا ٹیلنٹ نظر آیا،شہلا رضا نے کامیاب انعقاد پر اسپورٹس انتظامیہ کی تعریف کی اور کہا کہ اسپورٹس انتظامیہ کی کوششوں کی وجہ سے آج کوئٹہ کے تمام ہوٹلز لوگوں سے بھرے ہوئے ہیں انہوں نے کہا

  • اوچ شریف :پاک فوج ہماری نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے – میاں رافت رحمانی

    اوچ شریف :پاک فوج ہماری نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے – میاں رافت رحمانی

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار۔حبیب خان)پاک فوج ہماری نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے ۔پاک فوج یا کسی بھی پاکستانی ادارے کو تقسیم کرنے کی سہولت میں یہودی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی ۔پاک فوج کی وجہ سے ہی ہم محفوظ ہیں ان خیالات کا اظہار میاں رافت الرحمن رحمانی سیال امیدوار صوبائی اسمبلی نے جناح حال احمد پور شرقیہ میں سماجی ادارہ گریٹ پاکستان لورز ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ ۔کے زیر اہتمام بہاولپور ٹیچر یونین محکمہ تعلیم اور میڈیا کلب کے اشتراک سے منعقدہ ایک روزہ سیمینار بعنوان پیغام پاکستان سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن عبدالرؤف سپرا نے کہا کہ طلبہ کی کردار سازی میں پاک فوج کا کردار ایک مسلمہ حقیقت ہے ۔نظامت کے فرائض جنرل سیکریٹری جان محمد چوہان نے ادا کیے بہاولپور ٹیچر یونین کے رہنما جاوید محمود بھٹی اور محمد شعیب بھٹی نے بھی خطاب کیا منتظم اعلی تنظیم کے صدر شیخ عزیز الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے اور اس پر ہماری جان بھی قربان ہے ۔بار ایسوسی ایشن احمدپورشرقیہ کے سینئر نائب صدر ملک نسیم اعجاز مسن مرکزی انجمن تاجران کے سیکریٹری جنرل آفتاب احمد خان ڈاہر جمیعت اہلحدیث کے ضلعی ناظم اعلی محمد اشفاق سلفی سابق کونسلر محمد آصف گوندل معروف عالم دین مولانا فیضان علی حیدر ۔اہل تشیع رہنما سید منور عباس نقوی سینئر صحافی اظہرعلی دانش جمیعت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی نائب ناظم اعلی قاری محمد اکمل ندیم ۔معروف شاعر اور ادبی تنظیم کے سربراہ جاوید احمد مغل جنرل سیکریٹری میڈیا کلب سید آصف حسین بخاری جنرل سیکرٹری پریس کلب مکی حیدر جلوآنہ اور سماجی رہنما علی رضا کاظمی مہر طارق سیال ۔نے بھی خطاب کیا اس سیمینار میں مختلف سکولوں کے بچوں نے نظریہ پاکستان پر خصوصی لیکچر دیا اور بعد میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے طلبہ نے عہد کیا کہ وہ کسی بھی سیاسی تنظیم کے الہ کار نہیں بنیں گے اور صرف اور صرف نظریہ پاکستان اور مستحکم پاکستان کے لیے اپنا مستقبل میں کام کریں گے ۔شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے

  • اوکاڑہ :دیپالپور بلدیہ اور سول سوسائٹی کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ریلی

    اوکاڑہ :دیپالپور بلدیہ اور سول سوسائٹی کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ریلی

    اوکاڑہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) دیپالپور بلدیہ اور سول سوسائٹی جانب سے افواج پاک کی حمایت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں بلدیہ ملازمین اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ھوئی ریلی کے شرکإ نے ہاتھوں میں پینافیلکس و قومی پرچم اٹھائے ہوئے تھے
    ریلی کے شرکاء پاکستان زندہ ،آباد پاک فوج زندہ آباد نعرے بازی کرتے رہے، ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی بدولت ہمارے ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں اور ہم سکون کی نیند سوتے ہیں سیلاب ہویا زلزلہ پاک فوج عوام کی حفاظت اور مدد کیلئے ہر وقت موجود رہتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم افواجِ پاک کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ پاک فوج اور پاکستان کے عوام ایک صف میں ہیں یہ ہماری فوج ہے اور ہر پاکستانی کا دل اپنے وطن کے دفاعی اداروں کے لے دھڑکتا ہے-

  • چترال :فلورملزکی بجائے پن چکیوں کو گندم کاکوٹہ دیا جائے،عوام وسول سوسائٹی کا احتجاجی جلسہ

    چترال :فلورملزکی بجائے پن چکیوں کو گندم کاکوٹہ دیا جائے،عوام وسول سوسائٹی کا احتجاجی جلسہ

    چترال(باغی ٹی وی) تمام سیاسی اور مذہبی پارٹیوں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کے نمائندوں کے کال پر ایک مشترکہ جلسہ منعقد ہوا جس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ حال ہی میں گندم کی قیمت میں جو سو فی صد اضافہ کیا گیا ہے اسے واپس لے اور یہاں کے غریب عوام کو فاقہ کشی پر مجبور نہ کرے۔ تفصیل گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں

  • اوکاڑہ :شارٹ سرکٹ سے درزی کی دکان کوآگ لگ گئی،لاکھوں روپے  کاسامان جل گیا

    اوکاڑہ :شارٹ سرکٹ سے درزی کی دکان کوآگ لگ گئی،لاکھوں روپے کاسامان جل گیا

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارملک ظفر )شارٹ سرکٹ سے درزی کی دکان کوآگ لگ گئی،لاکھوں روپے کاسامان جل گیا
    تفصیلات کے مطابق تحصیل روڈ محبوب عالم چوک میں واقع ٹیلر کی دکان میں آگ لگ گئی۔ دکان محبوب عالم چوک میں واقع عمارت کی پہلی منزل پر واقع ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 2 فائر وہیکلز، ریسکیو وہیکل، ایمبولینس اور ریسکیو موٹر بائیک سروس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔
    ریسکیو ٹیموں سیڑھی کی مدد سے عمارت میں داخل ہو کر آگ پر قابو پانے کےلئے فائر فائٹنگ شروع کر دی۔ ریسکیو ٹیموں نے پانی کی مدد سے تقریباً آدھے گھنٹے میں آگ پر مکمل قابو پا لیا۔ ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی کی وجہ سے تقریباً 2 کڑور مالیت کی مشینری اور کپڑے محفوظ ہوئے۔
    آگ لگنے کی وجہ سے تقریباً 10لاکھ کا نقصان ہوا۔

  • لاہور:زمان پارک میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن مکمل

    لاہور:زمان پارک میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن مکمل

    لاہور (باغی ٹی وی ) تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر قائم کی گئیں تجاوزات کے خاتمے کیلئے کئے جانے والا آپریشن مکمل کر لیا گیا۔
    زمان پارک کے باہر تجاوزات ہٹانے کیلئے آپریشن گزشتہ روز شروع کیا گیا تھا جبکہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ٹاؤن آفس کی گاڑیوں اور عملے نے آپریشن میں حصہ لیا۔
    آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جاب سے بھاری مشینری کی مدد سے کینٹینر اور دیگر رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔
    واضح رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت کی تھی اور آپریشن زمان پارک انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا۔دوسری جانب آپریشن تجاوزات مکمل ہونے کے بعد دھرمپورہ پل سے مال روڈ اور جیل روڈ تک ٹریفک کھول دی گئی ہے۔

  • بھارت: پاکستانی ہندوؤں کے 50 گھر مسمار

    بھارت: پاکستانی ہندوؤں کے 50 گھر مسمار

    جیسلمیر،باغی ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک): بھارت میں مقیم پاکستانی ہندوؤں کے 50 سے زائد گھر مسمار کردئیے گئے۔
    بھارتی میڈیا ریاست راجھستان کے علاقے جیسلمیر میں پاکستان سے بھارت جانے والے ہندوؤں کے 50 سے زائد گھر تجاوزات قرار دے کر مسمار کردئیے۔
    پولیس نے گھروں کو گرانے سے روکنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی ہندوؤں پر لاٹھی چارج کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس تشدد سے متعدد خواتین بھی زخمی ہوئیں۔ گھر مسمار ہونے سے 150 خاندان خواتین اور بچوں سمیت کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار رہنے پر مجبور ہیں۔
    اس سے قبل اپریل 2023 میں بھی پاکستان سے نقل مکانی کرکے بھارت جانے والے ہندوؤں کے 100 سے زائد گھر منہدم کیے جا چکے ہیں۔ یہ گھر راجھستان کے ضلع جودھ پور میں مسمار کیے گئے تھے۔

  • اوکاڑہ :ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرائے کم نہ ہوسکے

    اوکاڑہ :ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرائے کم نہ ہوسکے

    اوکاڑہ باغی ٹی وی نامہ نگار ملک ظفر۔ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرائے کم نہ ہوسکے ،ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں مل رہا ۔ٹرانسپورٹ حضرات اپنی من مانی کرتے ہیں جو بحث و تکرار کرے گا اس کو چند روپوں کی کمی 10/20 روپے کی کردی جاتی ہے جو بحث نہیں کرتے ان کو پہلے والا کرایہ ادا کرنا پڑتا جب موٹر وے پولیس کی ہلپ لائن سے بات ہوتی تو ان کا کہنا تھاآپ پہلے کرایہ طے کرلیتے ۔عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ موٹر وے پولیس کو اس سلسلہ میں آگاہی مہم شروع کرنا چاہیے تاکہ لوگوں کو ریلیف مل سکے ۔سروے سے پتہ چلا ہے کہ ہر سٹاپ پر مافیا بیٹھا ہوا ہے جو زبردستی گاڑیوں سے اتارنے اور سواری بٹھانے پر پیسے لیتے ہیں ہم نے وہ پیسے پورے کرنا ہیں ۔
    عوامی حلقوں کی جانب سے اس بات پر روز دیا گیا کہ عوام کو ریلیف دینے میں سرکاری مشینری اپنا کردار ادا کرے ورنہ یہ مافیا اس طرح عوام کو لوٹتا رہے گا

  • چترال : سول سوسائٹی اور آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد، گندم کی قیمت دگنا کرنے پراحتجاج، شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال

    چترال : سول سوسائٹی اور آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد، گندم کی قیمت دگنا کرنے پراحتجاج، شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال

    چترال،باغی ٹی وی(گل حماد فاروقی)سول سوسائٹی اور آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد، گندم کی قیمت دگنا کرنے پراحتجاج، شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال
    تفصیلات کے مطابق چترال میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ آل پارٹیز کی کال پر اتالیق چوک میں ایک احتجاجی جلسہ بھی منعقد ہوا، جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی مولوی جمشیدنے کی۔اس موقع پر مظاہرین نے اتالیق بازار میں واک کرکے مظاہرہ کیا بعد میں اس نے ایک بہت بڑے جلسے کی شکل اختیار کی۔ جلسہ میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندگان،تاجر یونین، ڈرائیور یونین، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور کثیر تعداد میں لوگو ں نے بھی شرکت کی۔

    اس موقع پر چترال بازار میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی رہی جبکہ مین پشاور چترا ل شاہراہ کو بھی بلاک کیا گیا۔احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ چترال کے لوگ بھی پاکستانی ہیں اور پر امن شہری ہیں مگر ان کے ساتھ حکومت سوتیلی ماں جیسا سلوک کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ صوبائی حکومت نے ایک نوٹیفیکشن جاری کرتے ہوئے ضلع بھر میں تمام پن چکیوں کو بند کرکے غیر مقامی لوگوں کو فلور مل کھولنے کی اجازت دی۔ انہوں نے کہا کہ ان ملوں میں نہایت ناقص آٹا عوام کو فراہم کیا جاتا ہے جو انسانوں کے کھانے کی قابل نہیں ہوتا جبکہ لوگوں کو رعایتی نرح پر گندم کی فراہمی بند کرائی گئی۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے یہ بھی برداشت کیا مگر ابھی حال ہی میں عبوری حکومت کے دور میں گندم کی قیمت یک دم سو فی صد بڑھائی گئی اور سو کلوگرام گندم کی بوری چھ ہزار کی بجائے اب بارہ ہزار روپے پر ملتی ہے جبکہ یہی گندم گلگت بلتستان میں صرف چار ہزار روپے میں ملتی ہے۔

    انہوں نے اس موقع پر فلور ملز مافیا مردہ باد وغیرہ کے بینرز بھی لگائے تھے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ چترال میں تمام فلور ملوں کو بند کرکے پرانے نظام کے تحت لوگوں کو گندم سیل پوائنٹ سے فراہم کی جائے تاکہ یہ لوگ اپنے مرضی سے اسے پن چکیوں میں پیس کر استعمال کریں کیونکہ مل میں جو گندم پیسا جاتا ہے اس میں سے خالص میدہ الگ، سفید آٹا الگ، چوکر الگ اور نہایت ناقص معیار کا آٹا الگ کیا جاتا ہے جسے عوام کو فروخت کیا جاتا ہے۔ حکومتی پالیسی کے مطابق چترال میں چلنے والے مل ستر فی صد آٹا سستے نرح پر عوام کو فروخت کرے گا جبکہ تیس فی صد آٹا وہ اپنی مرضی سے فروخت کرنے کا مجاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو رعایتی آٹا عوام کو فروخت کیا جاتا ہے وہ کھانے کی قابل بھی نہیں ہے اور اکثر مل مالکان یہاں سے آٹا دوسرے اضلاع کو بھی اسمگل کرتے ہیں۔ جلسہ میں ایک متفقہ قرارداد بھی منظور ہوئی۔ قراراداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ گندم کی نرخ میں فی بوری اچانک چھ ہزار روپے اضافہ کرنا ایک ظالمانہ فیصلہ ہے اس کے نتیجے میں شدید غم و غصہ اور تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ دو وقت کی سوکھی روٹی کیلئے بھی ترس رہے ہیں۔ آل پارٹیز اور سول سوسائٹی یہ مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت اس فیصلے کو فوراً واپس لے۔

    قرارداد کے ذریعے یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ چترال کے عوام کو بھی گلگت بلتستان کے نرح پر گندم فراہم کی جائے کیونکہ چترال اور گلگت کے عوام کو ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے۔چترال میں لوگ آٹا ملز کے مالکان کی من مانیوں سے تنگ آچکے ہیں جو چترال کے کوٹے کا گندم خرید کر اور اس سے بننے والا آٹا دگنی نرح پر عوام کو فروخت کررہے ہیں جو معیاری بھی نہیں ہوتا اور چترال سے آٹا ضلع سے باہر بھی بھیج رہے ہیں۔ قرارداد کے ذریعے محکمہ حوراک سے مطالبہ کیاگیا کہ چترال میں آٹا ملوں پرپابندی لگا کر عوام کو گودام سے گندم فراہم کی جائے نیز گوداموں میں لوگوں کو بے جا تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے اور عوام کی ضرورت کے مطابق گندم کی فراہمی کا انتظام کیا جائے۔انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوئے تو عوام شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گے اور حالات کی کشیدگی کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوں گی۔
    انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ جس دن غلہ گوداموں میں گندم کی فراہمی بند کرتے ہوئے مل مالکان کو آٹا دینے کی نوٹیفیکیشن آیا اس وقت ان گوداموں میں ایک مہینے کا سٹاک موجود تھا مگر وہ اچانک غائب ہوا اس سلسلے میں بھی تحقیقات ہونا چاہئے۔

    ہمارے نمائندے نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر رحمت ولی خان کے دفتر جاکر ان سے بھی موقف لیا ان کا کہنا ہے کہ گندم کی نرح بڑھانے میں ان کا کوئی عمل دحل نہیں ہے وہ حکومت کا فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مطالبے پر نو دن آٹا ملوں کو گندم کی فراہمی بند ہوئی تھی بعد میں صوبائی حکومت کی مداحلت پر یہ سلسلہ دوبارہ جاری ہوا۔ تاہم چترال کے سرکاری گودام سے روزانہ دو سو من گندم عوام کو دی جاتی ہے اسی طرح دروش کے گودام سے 180 من گندم روزانہ عوام کو فراہم کی جاتی ہے یہ گندم آٹاملوں کو فراہم کرنے کے علاوہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹا ملوں کیلئے کوٹے کا سرکاری نرح مقرر ہے اور اسی نرح پر عوام کو آٹا فراہم کیا جاتا ہے۔ ہمارے نمائندے نے مل مالکان سے بھی رابطہ کرکے ان کی موقف لینے کی کوشش کی مگر انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔ جلسہ میں چترال سے منتحب صوبائی اور قومی اسمبلی کے اراکین پر بھی کڑی تنقید کی گئی جو ووٹ کے وقت عوام کا ہاتھ چھومنے سے دریغ نہیں کرتے مگر مصیبت کے اس گھڑی میں اب وہ غائب ہیں۔
    اس احتجاجی جلسہ میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں، تاجر یونین، ڈرائیور یونین، سول سوسایٹی کے نمائندگان نے بھی اظہارخیال کیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ بعد میں مولوی جمشید کی دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

  • اوچ شریف :فوڈ انسپکٹرکی مجرمانہ غفلت، کھلے آسمان تلے پڑی گندم خراب ہونے کاخدشہ

    اوچ شریف :فوڈ انسپکٹرکی مجرمانہ غفلت، کھلے آسمان تلے پڑی گندم خراب ہونے کاخدشہ

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) عرصہ دراز سے تعینات فوڈ انسپکٹر کی مجرمانہ غفلت، فوڈ سنٹر ہتھیجی: کھلے آسمان تلے پڑی اربوں روپے مالیت کی گندم خراب ہونے کا اندیشہ، ہزاروں من گندم کو بارشوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اونچے تھڑے بنانے کی بجائے سڑک کی ڈھلان میں کم اونچائی کی تھڑیاں بنا دیں، فوڈ سنٹر کا ریکارڈ اپنے درجن بھر رکھے ہوئے پرائیویٹ منشیوں کے سپرد کر دیا، فرضی ووچروں کے زریعے گندم کی خریداری کا ریکارڈ مکمل ظاہر کرنے کی تیاریاں، حکومت کی طرف سے پابندی کے باوجود کسانوں سے دو کلو گرام فی بوری اضافی گندم کے علاوہ مٹی خاکہ، گھنڈی اور نمی کے نام مزید کٹوتی کر کے کروڑوں روپے کھرے کر لئے، شہری نے سیکرٹری فوڈ پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سے انکوائری کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے تعینات فوڈ انسپکٹر کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے فوڈ سنٹر ہتھیجی میں کھلے آسمان تلے پڑی اربوں روپے مالیت کی گندم خراب ہونے کا اندیشہ لاحق ہو گیا ہے فوڈ سنٹر پر ہزاروں من گندم کو بارشوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اونچے تھڑے بنانے کی بجائے سڑک کی ڈھلان میں کم اونچائی کی تھڑیاں بنا دیں، جبکہ اضافی گندم سٹور کرنے کیلئے بھی ایک سٹور بھاری کرائے پر حاصل کر لیا ہے جبکہ فوڈ سنٹر کا ریکارڈ اپنے درجن بھر رکھے ہوئے پرائیویٹ منشیوں کے سپرد کر دیا ہے جو فرضی ووچروں کے زریعے گندم کی خریداری کا ریکارڈ مکمل ظاہر کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں حکومت کی طرف سے پابندی کے باوجود کسانوں سے دو کلو گرام فی بوری اضافی گندم کے علاوہ مٹی خاکہ، گھنڈی اور نمی کے نام مزید کٹوتی کر کے کروڑوں روپے کھرے کر لئے ہیں اور شکایت کرنے والوں کو مختلف ہتھکنڈوں سے خاموش کرا دیا جاتا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک ایوب فوڈ انسپکٹر کئی سالوں سے اس فوڈ سنٹر پر تعینات ہے اور فوڈ سنٹر ہتھیجی کیلئے کرایہ پر لی جانے والی جگہ بھی مبینہ طور پر بھاری کرائے پر محکمہ کو دلوا کر سالانہ اپنا کمیشن کھرا کر رہا ہے جبکہ حکومتی مہم کے برعکس مقامی بیوپاریوں کے ساتھ اے ایف سی ابصار کی ملی بھگت سے چوکیدار عابد بڈا کے زریعے گندم کی ترسیل دوسرے اضلاع میں کرانے میں بھی ملوث ہے جس کی عوامی شکایات کے باوجود افسران کو سب اچھا کی رپورٹ دے کر اپنا حصہ کھرا کر لیتا ہے زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ فوڈ انسپکٹر ایوب نے اپنے اور قریبی رشتہ داروں کے نام سے اربوں روپے کی جائیداد بنا لی ہے جس کی تحقیقات ضروری ہے شہری نے سیکرٹری فوڈ پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سے تحقیقات کرانے اور کرپٹ فوڈ انسپکٹر اور اس کے ساتھیوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب اس سلسلے میں فوڈ انسپکٹر ایوب اور ابصار کا مؤقف ہے کہ سرکاری طور ایک دو ملازمین سے فوڈ سنٹر کا نظام نہیں چل سکتا، جبکہ دیگر الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے