Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • گوجرخان:  2 موٹر سائیکل چور گرفتار، 7موٹرسائیکل برآمد

    گوجرخان: 2 موٹر سائیکل چور گرفتار، 7موٹرسائیکل برآمد

    گوجرخان،باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) 2موٹر سائیکل چور گرفتار، 7موٹرسائیکل برآمد
    گوجرخان پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار کرلیے، چوری شدہ07 موٹرسائیکل اور موٹرسائیکل کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 18 ہزار 02 سو روپے برآمد،گرفتار ملزمان میں مدثر اور محمد طیب شامل ہیں،ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھر کی گوجرخان پولیس کو شاباش دی ،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرنے کہا ہے کہ شہریوں کو انکے اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،

  • ساون کا انتظار ہواختم،اب ملیں گے سردیوں میں بھی پکے آم

    ساون کا انتظار ہواختم،اب ملیں گے سردیوں میں بھی پکے آم

    میرپورخاص ،باغی ٹی وی (نامہ نگار،شاہ زیب شاہ)ساون کا انتظار ہواختم،اب ملیں گے سردیوں میں بھی پکے آم
    تفصیل کے مطابق اب گرمیوں میں ہی نہیں، سردیوں میں بھی آم پک کر تیار ہوں گے،تپتی گرمیوں میں ہی نہیں،کڑاکے کی سردیوں میں بھی آم پک کر تیار ہوں گے۔
    میرپورخاص میں سندھ ہارٹی کلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اب گرمیوں میں ہی نہیں بلکہ سردیوں میں بھی آم پک کر تیار ہوں گے۔سندھ ہارٹی کلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے سال میں دو مرتبہ آم کی پیداوار کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے ۔
    اس کے علاوہ سندھ ہارٹی کلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق ایک ہی درخت پر دو مختلف اقسام کے آم کا بھی تجربہ کامیاب ہوا، پہلی فصل تیار ہوچکی ہے جبکہ اگلی آم کی فصل نومبر میں آئے گی۔

  • خضدار:نرسنگ کالج کی طالبات کااپنے مطالبات کیلئے کلاسز سے بائیکاٹ جاری

    خضدار:نرسنگ کالج کی طالبات کااپنے مطالبات کیلئے کلاسز سے بائیکاٹ جاری

    خضدار،باغی ٹی وی(حبیب غلامانی)نرسنگ کالج کی طالبات کااپنے مطالبات کیلئے کلاسز سے بائیکاٹ جاری
    تفصیل کے مطابق نرسنگ کالج خضدار کی طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام مسائل حل کئے جائیں، عمارت کی تعمیر فی الفور کی جائے، اساتذہ کی موجودگی یقینی بنائی جائے، ہاسٹل میں طالبات کو بنیادی سہولیات اور ٹرانسپورٹ مہیا کی جائے، اسکالر شپ کا مسئلہ حل کیا جائے۔سیاسی پارٹیاں، عوامی نمائندے ، طلباء تنظیمیں اور سوشل ایکٹوسٹ نرسنگ کالج خضدار کے مسائل کو حل کرانے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان بچیوں کی مستقبل کو تاریک ہونے سے بچائیں۔

  • میرپورخاص : پاک فوج کے حق اور ان سے اظہارِیکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

    میرپورخاص : پاک فوج کے حق اور ان سے اظہارِیکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

    میرپور خاص باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزہب شاہ)پاک فوج کے حق اور ان سے اظہارِیکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی
    تفصیل کے مطابق ضلعی پگدار آل سندھی پٹھان یوتھ ایڈووکیٹ پیر آغا زبیر جان سرھندی نے کہا کہ آج جو ہم نے ریلی نکالی ہے وہ ہم نے پگدار اعلی آغا سراج خان درانی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اور آل سندھی پٹھان یوتھ کے پلیٹ فارم سے نکالی ہے اس موقع پر یوسی چیئرمین محمد علی، انجمن تاجران کے صدر انیس الرحمن شیخ، جنرل سیکریٹری امین میمن، امن ویلفییر فاؤنڈیشن میرپورخاص کے چیئرمین بشیر الٰہی محمدی، آل پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن کے صدر فیصل خان یوسف زئی ، نائب پگدار آغا روز امان مرغزانی، انفارمیشن پگدار غوث محمد پٹھان و دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر ضلعی پگدار پیر زبیر جان سرھندی نے کہا کہ پورے سندھ کی طرح میر میرپورخاص میں بھی پاک فوج کے حق اور ان سے اظہار یکجہتی کے لیئے ریلی نکالی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان اور پاک فوج سے محبت کرتے ہیں آج ان کی قربانیوں کی وجہ سے ہم پر سکون ماحول میں سانس لے رہے ہیں ، ہم انکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے آج تک باڈر پر ہمارے جوان ہمارے لئے شہادتیں نوش کر رہے ہیں ، ماؤں کے لال ان سے جدا ہو رہے ہیں، بچے یتیم ہورہے ہیں، ہماری بہنیں بیوہ ہورہی ہیں ، وہ قربانیاں کیوں دے رہے ہیں وہ سب ہمارے لیئے ہمارے وطن کے لیئے قربانیاں دے رہے ہیں پاک فوج کے ساتھ جو ہوا وہ بلکل غلط ہوا انکی تنصیبات کے ساتھ جو ہوا شہداء کی قبروں کے ساتھ جو ہوا وہ بالکل غلط اور انتہائی نامناسب تھا. ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں ہمیں کسی کے بہکاوے میں نہیں آنا چاہیئے ہمیں ہر دکھ سکھ اور ہر موڑ پر اپنی پاک افواج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے اور اپنے ملک کی بہتری کے لیئے سوچنا چاہیئے پاک فوج ہے تو پاکستان ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں اس موقع پر پاکستان اور پاک افواج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے اور پاک فوج اور ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی

  • میرپورخاص :  پولیس کا ایک گھر پر چھاپہ ،مین پڑی کے درجنوں  کٹے برآمد

    میرپورخاص : پولیس کا ایک گھر پر چھاپہ ،مین پڑی کے درجنوں کٹے برآمد

    میرپورخاص ،باغی ٹی وی (نامہ نگار سیدشاہزیب شاہ) پولیس کا ایک گھر پر چھاپہ ،مین پڑی کے درجنوں کٹے برآمد
    تفصیل کے مطابق میرپور خاص سٹلائٹ ٹاؤن کے ایس ایچ او انسپکٹر غازی خان راجڑ اور اے ایس آئی عباس علی عباسی کی کارروائی حیدری امام بارگاہ کے قریب ایک گھر پر چھاپہ میں مین پڑی کے درجنوں کٹے برآمد،سٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے موبائل اور چنگچی رکشہ مین پڑی کے کٹوں ڈال کر خام مال تھانے منتقل کردیا ، مذکورہ پولیس آپریشن میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ، واضح رہے کہ میرپورخاص میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے انتہائی سخت احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف سخت آپریشن چل رہا ہے انتہائی معتبر حلقوں کی جانب سے میرپورخاص پولیس کو حدف تنقید بنایا جارہا ہے کہ آخر وہ کونسی ایسی وجوہات ہیں کہ میرپورخاص میں منشیات کے خلاف آپریشن کامیاب نہیں ہورہا ،تھوڑی سے احتیاط کے ساتھ ہر جگہ با آسانی منشیات پہلے سے زیادہ قیمت پر دستیاب ہیں میرپورخاص کےمعتبر حلقے اور وہ تمام شخصیات جو میرپورخاص کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنا چاہتی ہیں اور نوجوان نسل کو اس مہلک زہر سے بچانا چاہتی ہیں نے وزیراعلی سندھ آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے منشیات فروشوں اور محکمہء پولیس کی کالی بھیڑوں کے خلاف ایکشن لیا جائے.

  • اوکاڑہ :ڈسٹرکٹ جمنیزیم میں 30ویں 2 روزہ پنجاب کراٹے چیمپئن شپ کا انعقاد

    اوکاڑہ :ڈسٹرکٹ جمنیزیم میں 30ویں 2 روزہ پنجاب کراٹے چیمپئن شپ کا انعقاد

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)ڈسٹرکٹ جمنیزیم میں 30ویں 2 روزہ پنجاب کراٹے چیمپئن شپ کا انعقاد
    تفصیل کے مطابق اوکاڑہ کی ضلعی انتظامیہ، پاکستان تن شن کان کراٹے فیڈریشن اور سنٹر آف ایکسی لینس کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ جمنیزیم میں 30ویں دو روزہ پنجاب کراٹے چیمپئن شپ کا انعقاد۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان ہوں گے ۔ دو روزہ پنجاب کراٹے چیمپئن شپ میں پنجاب بھر کی ٹی میں شرکت کریں گی یہ چیمپئن شپ مورخہ 20مئی بروز ہفتہ سے 21مئی بروز اتوار تک جاری رہے گی جس میں ریفری کورسز،دراز اور کاتا کے مقابلہ جات ، بریکنگ ،اور مختلف ویٹ میں گرلز اور بوائزفاءٹ کے مقابلہ جات ہوں گے ۔ کراٹے چیمپئن شپ میں محمد بشیر بٹ چیئرمین پاکستان کراٹے فیڈریشن ،محمد شوکت جھنڈیر صدر پاکستان کراٹے فیڈریشن ،ڈاکٹر محمد عارف صدیقی بلیک بیلٹ IIIڈان ،نعیم اختر بلیک بیلٹ IIڈان اور محمد وسیم طارق بلیک بیلٹ Iڈان خصوصی شرکت کریں گے ۔ یاد رہے اوکاڑہ کی تاریخ میں پہلی دفعہ دو روزہ پنجاب کراٹے چیمپئن شپ منعقد ہو نے جا رہی ہے ۔

  • سیالکوٹ : عیسائی خاتون نے اسلام کی حقانیت کو تسلیم کرتے ہوئے اسلام قبول کرلیا

    سیالکوٹ : عیسائی خاتون نے اسلام کی حقانیت کو تسلیم کرتے ہوئے اسلام قبول کرلیا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض) عیسائی خاتون نے اسلام کی حقانیت کو تسلیم کرتے ہوئے اسلام قبول کرلیا
    تفصیل کے مطابق مسمات عروج دختر وارث مسیح سکنہ نانو کی تحصیل ڈسکہ ضلع سیالکوٹ نے دارالعلوم مدینہ ڈسکہ کلاں میں حاضر ہو کر رو برو صاحبزادہ مولانا محمد ایوب خان ثاقب مہتمم دارالعلوم مدنیہ کے اسلام کی حقانیت کو تسلیم کرتے ہوئے کلمہ شہادت پڑھ کر صاحبزادہ مولانا ایوب خان ثاقب مہتمم دارالعلوم مدنیہ کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا اور اپنا سابقہ مذہب کرسچن چھوڑ دیا اس نو مسلمہ کا اسلامی نام بھی عروج ہی کو برقرار رکھا گیا ۔تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں معاشرہ سے التماس کی گئی ہے۔ کہ اس نو مسلمہ خاتون کے ساتھ اسلامی روایات والا سلوک اور مسلم قانون کے تحت تمام حقوق دیئے جائیں ۔ اس موقعہ پر حاجی جمیل احمد مغل مولانا اقبال خان صاحب ارشد محمود قاری اشفاق صاحب بشیر احمد ناز زاہد حسین مغل ا اور وکلا برادری نے نو مسلمہ کو قبولیت اسلام پر مبارکباد پیش کی

  • سیالکوٹ :ڈسکہ میں انچارج پٹرولنگ پولیس نے  لوڈر رکشہ سے مضر صحت گوشت پکڑ لیا

    سیالکوٹ :ڈسکہ میں انچارج پٹرولنگ پولیس نے لوڈر رکشہ سے مضر صحت گوشت پکڑ لیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی) سٹی رپورٹر شاہد ریاض )ڈسکہ میں انچارج پٹرولنگ پولیس نے لوڈر رکشہ سے مضر صحت گوشت پکڑ لیا
    تفصیل کے مطابق سرکل ڈسکہ میںانچارج پٹرولنگ پولیس گلوٹیاں موڑ سب انسپکٹر جابرحسین بھٹی کی بڑی کارروائی،دوران ناک بندی لوڈر رکشہ سے مضر صحت گوشت پکڑ لیا ۔ملزم شمشاد سکنہ لاھور کے خلاف تھانہ سٹی ڈسکہ میں مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا ہے مقامی پولیس نے تفتیش شروع کردی ملزم سے مزید انکشاف کی توقع ہے-

  • کندھ کوٹ :6 روز سےسول ہسپتال کی بجلی بند، پیرامیڈیکل اسٹاف کا سیپکو انتظامیہ کے خلاف احتجاج

    کندھ کوٹ :6 روز سےسول ہسپتال کی بجلی بند، پیرامیڈیکل اسٹاف کا سیپکو انتظامیہ کے خلاف احتجاج

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان ) سول ہسپتال میں بجلی کی بندش، پیرامیڈیکل اسٹاف کا سیپکو انتظامیہ کے خلاف احتجاج
    احتجاجی مظاہرہ پیرا میڈیکل اسٹاف کے ضلع صدر علی حسن قمبرانی۔ ضلع جنرل سیکریٹری قاضی اعجاز احمد۔ محمد نواز سمیجو۔ یار علی ڈومکی اور دیگر کی قیادت میں کیا گیا اس موقع پر پیرا میڈیکل اسٹاف کے ضلع صدر علی حسن قمبرانی۔ جنرل سیکریٹری قاضی اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ 6 روز سے سول ہسپتال کا ٹرانسفارمر جلنے سے بجلی معطل ہے بجلی نہ ہونے سے ہسپتال میں لاکھوں روپے کی پڑی ادویات خراب ہونے لگی ادویات کی پہلے ہی قلت ہے دوسرا بجلی نہ ہونے سے خراب ہو رہی ہیں واپڈا سیپکو کو بار بار اطلاع دیا ہے لیکن انھوں نے کہا ٹرانسفارمر خد ہسپتال کا عملہ بنوائے ایسی شکار ڈپٹی کمشنر کو بھی دی ہے ڈپٹی کمشنر نے ایک کان سے سون کر دوسرے کان سے نکال دی ہے مظاہرین نے مزید کہا کہ بجلی کی فراہمی نہ ہونے سے ہسپتال عملہ اور مریض دربدر ہونے لگے ہیں مظاہرین نے وزیر اعلی سندھ۔ وزیر صحت۔ واپڈا سیپکو چیف اور دیگر حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کندھ کوٹ سول ہسپتال کی بجلی بحال کر کے اسٹاف اور مریضوں کی بے چینی ختم کی جا بصورت دیگر او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ کیا جا گا۔

  • کوئٹہ: 34ویں نیشنل گیمز کا بلوچستان میں انعقاد،سپورٹس بورڈبڑی کامیابی ہے، ھدہ سپورٹس

    کوئٹہ: 34ویں نیشنل گیمز کا بلوچستان میں انعقاد،سپورٹس بورڈبڑی کامیابی ہے، ھدہ سپورٹس

    کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرآکاخیل)34ویں نیشنل گیمز کا بلوچستان میں ہونا صوبائی حکومت اور خاص کر بلوچستان سپورٹس بورڈ کی بہت بڑی کامیابی ہے، ھدہ سپورٹس ایکشن کمیٹی
    ھدہ سپورٹس ایکشن کمیٹی کے ممبران منیر مینگل، محمد عمر شہی، محمد اکرم بلوچ، ، صادق لانگو، حاجی نادر لانگو نے آپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نیشنل گیمز کا کوئٹہ میں انعقادِ ہونا محکمہ کھیل کی بہت بڑی کامیابی ہے، 34وین نیشنل گیمز بلوچستان میں کروانے اور کامیابی میں منسٹر سپورٹس عبدلخالق ہزارہ، سیکرٹری کھیل اسحاق جمالی، ڈی جی کھیل درا بلوچ، ڈائریکٹر کھیل آصف لانگو، محمد آصف فاروقی نے اہم قردار ادا کیا ہے، ان سب کی شب و روز محنت سے آج پورے پاکستان کے کھلاڑی بلوچستان میں موجود ہیں، نیشنل گیمز سے بلوچستان کا بہت سا ٹیلنٹ سامنے ائے گا، بلوچستان کے کھلاڑی نیشنل کے ساتھ انٹرنیشنل ایونٹ میں بھی کامیابی حاصل کر چکے ہیں اور پوری دنیا میں بلوچستان کے ساتھ ساتھ پاکستان کا نام روشن کر چکے ہیں، امید ہے نیشنل گیمز کا اختتام بھی اچھا ہوگا، آخر میں ھدہ سپورٹس ایکشن کمیٹی نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا کہ پورے ملک سے آئے کھلاڑی بلوچستان کی مہمان نوازی سے خوش ہونگے