کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرآکاخیل) پولیو ٹیم پرفائرنگ کے باعث سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید
کوئٹہ میں مستونگ کےعلاقےکلی کاریز نوتھ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی پرمامور پولیس اہکار شہید ہوگیا۔
فائرنگ کے واقعے میں انسداد پولیو ٹیم محفوظ رہی ہے۔پولیس اہلکار شہید کی لاش کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے
دوسری طرف ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی کی انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ واقعے کی مذمت،پولیس اہلکارکی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اوراہلخانہ سے تعزیت بھی کی،ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائےگا-
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

کوئٹہ، پولیو ٹیم پرفائرنگ کے باعث سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید
-

ڈی جی خان : اینٹی کرپشن کی کارروائی،پرویز الٰہی کے مبینہ فرنٹ مین سے قبضہ شدہ سرکاری رقبہ واگذار
ڈی جی خان(باغی ٹی وی ) اینٹی کرپشن کی قبضہ مافیا کے خلاف دبنگ کارروائی،پرویز الٰہی کے مبینہ فرنٹ مین سے جنرل بس سٹینڈ پر قبضہ شدہ سرکاری زمین اینٹی کرپشن نے واگذار کرالی،فیصل موورز سے 108607380 روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کروا لی گئی۔
تفصیل کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان کے حکم پر سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ پر مقدمہ نمبر 12/23 درج کرکے چوہدری ارشد سابقہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازی خان اور سابقہ CM پنجاب کے مشیر طارق زمان گجر MD فیصل موورز ڈیرہ غازی خان گرفتار کرلیا گیا۔ ظفر عباس چانڈیہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی بروقت کارروائی سے قیمتی سرکاری اراضی مالیتی مبلغ108607380 روپے قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی گئی۔ڈی جی خان: اینٹی کرپشن کی قبضہ مافیا کے خلاف دبنگ کارروائی،پرویز الٰہی کے مبینہ فرنٹ مین سے جنرل بس سٹینڈ پر قبضہ شدہ فیصل موورز سے قیمتی سرکاری زمین واگزار کروا لی گئی۔@BaaghiTV @MumtaazAwan pic.twitter.com/Ynw8Mr6g5W
— QNN WORLD (@QNN_World) May 19, 2023
یہ زمین سابقہ CM پنجاب سردار عثمان بزدار کی سیاسی پشت پناہی اور سپیڈو بسیں چلانے کا جھانسہ دے کر سرکاری زمین پر قبضہ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں
ڈی جی خان : سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب گرفتار
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان جناب خرم پرویز صاحب نے ظفر عباس چانڈیہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی عمدہ کاروائی کو سراہا ۔
یہ بھی پڑھیںڈی جی خان:مونس الٰہی کے مبینہ فرنٹ مین کا اربن ٹرانسپورٹ کی آڑمیں سرکاری زمین پر قبضہ ،اسی اڈے سے بین الصوبائی بس سروس شروع کردی
عوامی حلقوں میں اینٹی اینٹی کرپش کی موثر کاروائی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔
-

اوچ شریف : خانقاہ شریف میں لاپتہ بچے کی لاش برآمد، ملزم گرفتار
اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )خانقاہ شریف میں 8 مئی سے لاپتہ بچے کی لاش برآمد، ملزم گرفتار
تفصیل کے مطابق بہاولپور کے علاقہ خانقاہ شریف میں ایک بچے کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق 5 سالہ بچہ 8 مئی سے لاپتا تھا جس کی لاش بہاولپور کے علاقہ خانقاہ شریف ملی ہے۔پولیس کا بتانا ہےکہ اسی سلسلے میں ایک مشکوک ملزم کو حراست میں لیا گیا جس نے دوران تفتیش بچے کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر بچے کی لاش زیر تعمیر عمارت سے ملی۔ -

کوٹ ہیبت:گرلز سکول کی چاردیواری نہ ہونے سے طالبات اور والدین خوف کا شکار
کوٹ ہیبت،باغی ٹی وی (نامہ نگار شاہدخان )گرلز سکول کی چار دٕیواری نہ ہونے سے طالبات اور والدین خوف کا شکار
تفصیل کے مطابق چھابری زریں گرلز ایلمینٹری سکول کی چاردیواری نہ ہونے کی وجہ سے بچے غیر محفوظ اہل علاقہ کا اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ،اہل علاقہ کا کہنا ہے کے ملک میں سیکورٹی کے حالات کافی خراب ہو چکے ہیں اور ہماراعلاقہ پہلے ہی لادی ،کھلول ،چاکرانی اور کئی دوسرے گینگز کے نرغے میں ہے ہمارٕے معصوم بچے سکول پڑھنے جاتے ہیں تو ہم کافی پریشان رہتے ہیں چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے آوارہ کتوں سمیت جنگلی جانوروں کا بھی خطرہ رہتا ہے ،کمشنر ڈیرہ سے گزارش ہے کے فی الفورنوٹس لیتے ہوئے جلد سکول کی چاردیواری کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ بچے کسی بھی نا گہانی آفت سے بچ سکیں اور والدین بچوں کو بلا خوف و خطر سکول میں پڑھا سکیں- -

راجنپور: کچہ آپریشن گزشتہ 40 روز سے بلا تعطل جاری
راجنپور باغی ٹی وی ( نامہ نگار کنور اویس)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر ڈی پی او راجن پور محمد ناصر سیال کی زیرکمانڈ کچہ آپریشن گزشتہ 40 ویں روز میں داخل۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ آر پی او سجاد حسن خان مسلسل کچہ کے آپریشنل ایریا میں فرنٹ لائن پر آپریشن کی مکمل کمانڈ کر رہے ہیں۔
کچہ کے خطرناک اور دشوار گزار علاقوں میں پولیس کو کامیابیوں کے حصول کا سلسلہ جاری۔چک عمرانی کے علاقہ مونگو ٹھںڈی اور گڈا ناز میں پولیس کی اغوا برائے تاوان میں ملوث عمرانی گینگز کے نئے خفیہ ٹھکانوں اور کمین گاہوں کے خلاف کامیاب کاروائی۔ شدید فائرنگ کے تبادلہ اور دوبدو مقابلہ کے بعد عمرانی گینگ کے کارندے کمین گاہیں چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے ۔ عمرانی گینگ کی مونگو ٹھنڈی اور گڈا ناز میں قائم کی گئی نئی خفیہ کمین گاہیں تباہ کر کے نذر آتش کر دی گئیں۔ مونگو ٹھنڈی میں قائم کمین گاہوں سے زنجیروں میں جکڑے دو مزید مغوی افراد مسمی ساہو اور پگریا کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ۔ساہو اور پگریا کو عمرانی گینگ کی جانب سے تاوان وصول کرنے کی غرض سے اغوا کر کے قید میں رکھا گیا تھا۔ ڈاکوؤں سے آذاد ہونے والے شہریوں کی آئی جی پنجاب کا ڈی پی او راجن پور کو خراج تحسین اور دعائیں۔
چک عمرانی سے ملحقہ علاقوں میں پٹ گینگ کے سہولت کار گینگز کے خلاف پولیس کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔کلیئر کراۓ گئے علاقہ میں پولیس پکٹ قائم کر کے پولیس دستوں کی جانب سے سرچ آپریشن اور کلیئر کرانے کا عمل جاری ہے ۔ ڈاکووں کی کمین گاہوں کو تباہ کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے۔دہشت گردوں کے خلاف موجودہ آپریشن میں اب تک 7 دہشت گرد ہلاک، 20 سے زائد ڈاکو زخمی اور 23 سہولت کار گرفتار کر لیے گئے ہیں -

کوئٹہ :سپیشل مجسٹریٹ سٹی کا گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن 6 گرفتار
کوئٹہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرآکاخیل)سپشل مجسٹریٹ سٹی کا گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن 6 گرفتار
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطاء المنیم کے ہدایت پرسپیشل مجسٹریٹ سٹی ماریہ شمون کا گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈون 6افراد کو گرفتار
سپیشل مجسٹریٹ سٹی ماریہ شمون کی زیر نگرانی اسپنی روڈ۔، و نواحی علاقوں میں فروٹ فروش , نان فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6افراد کو گرفتار کر لیا گیا ،
سپیشل مجسٹریٹ سٹی ماریہ شمون نے کہا کہ عوامی شکایات پر کارروائیاں جاری ہیں کسی کو عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی-

-

اوچ شریف: پرائیویٹ سکولوں کی پک اینڈ ڈراپ کی سہولت،معصوموں بچوں کی قیمتی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں
اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچشریف شہر و گردونواح کے علاقوں میں زیادہ پیسوں کی لالچ میں بچوں کی تعداد بڑھانے کے لیے پک اینڈ ڈراپ کی سہولت مہیا کرنے والے پیف پارٹنرز اسکولز مالکان اندھے ہو گئے ، بچوں کی قیمتی جانوں سے کھلواڑ کے لیے رکشہ ڈرائیوروں کو کھلی چھوٹ ، طلباء و طالبات کو بھیڑ بکریوں کی طرح ٹھونسا جانے لگا ، رکشوں کی سائیڈوں اور پیچھے کھڑا کرنے سمیت چھتوں پر بھی سوار کیا جانے لگا ، ذمہ داران خاموش تماشائی ، حادثات کا اندیشہ ، قوم کے معماروں کی قیمتی جانیں داءو پر لگ گئیں ، عوامی سماجی حلقوں میں شدید تشویش ، اصلاح احوال کا مطالبہ ۔
تفصیل کے مطابق اوچشریف شہر و گردونواح کے علاقوں میں زیادہ پیسے کمانے کی لالچ میں اپنے اداروں میں بچوں کی تعداد بڑھانے کے لیے پک اینڈ ڈراپ کی سہولت مہیا کرنے والے پیف پارٹنرز اسکولز کے مالکان اندھے ہو گئے جنہوں نے منتھلی پر رکھے گئے اپنے رکشہ ڈرائیوروں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جنہوں نے اوورلوڈنگ معمول بنا لیا ہے اور طلباء و طالبات کو تعلیمی اداروں میں آنے جانے کے دوران بھیڑ بکریوں کی طرح ٹھونسا جاتا ہے جو نہ صرف بچوں کو رکشے کے پیچھے اور سائیڈوں میں کھڑا کر لیتے ہیں بلکہ انہیں رکشے کی چھتوں پر بھی بٹھا دیا جاتا ہے جس سے ہر وقت سنگین حادثات کا خطرہ رہتا ہے جس میں قوم کے معماروں کی قیمتی جانوں کے ضیاع کا بھی خدشہ ہے جبکہ ذمہ داران خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کے باعث عوامی سماجی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور انہوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے -

اوچ شریف: شہر اور گردونواح میں جعلی مضر صحت جوس اور کولڈ ڈرنکس کی سر عام فروخت جاری
اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف شہر اور گردونواح میں جعلی مضر صحت جوس اور کولڈ ڈرنکس مشروبات کی سر عام فروخت جاری ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی کے اہلکار حاجی بن گئے۔جعلی مشروبات فروخت کرنے والوں نے راتوں رات امیر بننے کا سپنا دیکھنا شروع کر دیئے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا فوڈ اتھارٹی کاروائی کرنے سے گریزاں
تفصیل کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی نااہلی غفلت اور لاپروائی سے اوچ شریف میں اور دیگر علاقوں میں مشروبات کولڈ ڈرنکس جوسز کی سر عام فروخت جاری ہے جس کی وجہ سے شہری پیٹ اور دیگر امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں اہل علاقہ کی بار بار شکایات کے باوجود فوڈ اتھارٹی کے اہلکار نہ تو دفتر میں موجود ہوتے ہیں اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جس پر سراپا احتجاج شہریوں کی تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے اوچ شریف کے سماجی و فلاحی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سیکرٹری فوڈ اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -

اوچ شریف:9 مئی کے گھناؤنے واقعات میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے- افتخارگیلانی
اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) برصغیر پاک و ہند میں گیلانی خاندان کے سربراہ سجادہ نشین دربار عالیہ قادریہ غوثیہ اوچ شریف و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی حلقہ پی پی 250 مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے اپنے ویڈیو بیان میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے گھناؤنی حرکت میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے ان کا پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ سے ہی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ،پاک افواج 2500 کلومیٹر پر محیط ملکی سرحدوں کی محافظ یے جن کی بدولت ہم اپنے گھروں میں چین کی نیند سوتے ہیں جبکہ اسی پاک فوج کے جوانوں نے ہماری حفاظت کے لیے اپنے سینوں پر بارود کے گولے کھائے ہیں ان کا کہنا تھا کہ عسکری و سرکاری املاک اور جناح ہاؤس سمیت ریڈیو پاکستان کو آگ لگانے، راستے بند کرنے اور توڑ پھوڑ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ان کا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کا شجرہ نسب بھی اوچشریف سے ہے ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ہم فیلڈ مارشل ایوب خان کے دور سے پاک آرمی کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے پاک فوج ہے تو ہم ہیں –
-

اوچ شریف:حاجی کاشف خان بلوچ ،عمرہ کی سعادت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
وچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) حاجی کاشف خان بلوچ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے رہائشی حاجی کاشف خان بلوچ عمرہ کی ادائیگی کے بعد اوچ شریف پہنچ گئے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر شہریوں سرپرست پریس کلب محمد صدیق خان ، محمد ایاز خان، عمر خورشید سہمن ودیگر نے مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے حاجی کاشف خان بلوچ نے اب زم زم اور کھجوریں دیں کاشف خان بلوچ نے تمام مسلمان بھائیوں کے لئے دعا کی انہوں نے کہا کہ رب العالمین ہر شخص کو اپنے در پر حاضری عطا فرمائے آمین