ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی(خصوصی رپورٹ )بی ایم پی کے ایس ایچ اوزکا انوکھا کھڑاک ،سمگلروں کو محفوظ ،متبادل راستے دے دئے
بین الصوبائی کوئٹہ روڈتمن لغاری کے سالوں سے تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوزنے اپنے قوانین وضع کرلئے،کمانڈنٹ بارڈرملٹری پولیس بھی سیاسی دبائو کی وجہ سے بے بس، بزدار دورحکومت میں پریشان تمن لغاری کے بارڈر ملٹری پولیس کے تمام اہلکاران اور ایس ایچ اوز وفاق میں پی ڈی ایم اور پنجاب میں نگران حکومت آتے ہی خوشحال ہوگئے،جب تک ہمارے سردارکے پاس اختیارات ہیں ہماراکوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا،بی ایم پی تمن لغاری کے اہلکاروں اور ایس ایچ اوز کے ڈائیلاگ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں بین الصوبائی کوئٹہ روڈتمن لغاری کے سالوں سے تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز نے اپنے قوانین وضع کرلئے،کمانڈنٹ بارڈرملٹری پولیس بھی سیاسی دباؤ کی وجہ سے بے بس، بزدار دورحکومت میں پریشان تمن لغاری کے بارڈر ملٹری پولیس کے تمام اہلکاران اور ایس ایچ اوز وفاق میں پی ڈی ایم اور پنجاب میں نگران حکومت آتے ہی خوشحال ہوگئے،جب تک ہمارے سردارکے پاس اختیارات ہیں ہماراکوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ،بی ایم پی تمن لغاری کے اہلکاروں اور ایس ایچ اوز کی ڈائیلاگ بازیاں۔ بلوچستان سے آنے والا سامان منشیات اور دیگر نان کسٹم سامان جس میں ایرانی ڈیزل ، چھالیہ، گٹکا ، سگریٹ، غیر ملکی ٹائرز،کپڑا ،پلاسٹک دانہ، ڈرائی فروٹس ،الیکٹرانکس کا سامان سمیت سکریپ اور سپیر پارٹس ہوتے ہیں جن کی سپلائی تمام سرکاری اور نیم سرکاری اداوں کی ملی بھگت سے جاری رہتی ہے ، بلوچستان سے آنے والا سامان بلوچستان لیویز، کسٹم ۔بارڈملٹری پولیس کی کئی چیک پوسٹوںاورپنجاب پولیس کی چیک پوسٹوں سے ہوتا ہوا پیٹرولنگ پولیس پنجاب اور کئی تھانوں کی حدود سے ہوتا ہوا پورے پنجاب میں سپلائی ہونے لگا ہے ، محکموں کی اس شاندار شرکت دار ی اورمحفوظ ترسیل پر اسمگلر اور بی ایم پی تمن لغاری کے اہلکار اور ایس ایچ اوز مالامال ہوگے ہیں ۔اہم تھانوں میں باریاں لینے والے بااثر اور لغاری سرداروں کے چہیتے ایس ایچ اوزجن میں تھانہ بواٹہ میں تعینات ایس ایچ او اقبال لغاری ،تھانہ کھر کے ایس ایچ او رفیق لغاری ،تھانہ راکھی گاج کے ایس ایچ او حبیب لغاری اور ایس ایچ او تھانہ سخی سرور میں تعینات سرداروں کاخاص منظور نظر لیاقت عباس لغاری شامل ہیں ،تمن لغاری کے تھانوں میں عرصہ سے تعینات ایس ایچ اوز نے نامی گرامی سمگلروں سے پرانے یارانے نبھاتے ہوئے ان کے مال کی ترسیل کو محفوظ بنانے کیلئے متبادل کئی روٹ بناکردے دئے ہیں،ذرائع کاکہناہے کہ ان بااثر ایس ایچ اوزنے حصہ بقدرجثہ کے فارمولے کے تحت آپس میں اتفاق کرتے ہوئے تین اہم اور محفوظ روٹ اور کیموفلاج کیلئے جگہوں کی سہولت بھی دے دی ہے،تھانہ بواٹہ،تھانہ کھر،تھانہ راکھی گاج کراس کرانے کے بعداگرپنجاب پولیس،کسٹم ودیگرقانون نافذکرنے والے اداروں کی کارروائی کاخدشہ ہوتوسمگلروں کی غیرقانونی سامان سے لوڈ گاڑیوں کوتھانہ راکھی منہ کے ساتھ واقع سرکاری ہسپتال اور مڈل سکول کے پیچھے کھائی کے قریب روک دی جاتی ہیں یا پھر بی ایم پی تھانہ سخی سرور کی حدود میں واقع کریش پلانٹس کے ساتھ متبادل راستہ اختیار کرتے ہوئے انہیں کیموفلاج کردیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ ذرائع کاکہنا ہے کہ سخی سرورکے مضافاتی علاقوں کے علاوہ ڈیرہ غازیخان میں انڈس ہائی وے بائی پاس اور سمینہ روڈ کے بااثرزمینداروں کے ڈیرے بھی سمگلروں کے سہولت کار ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بی ایم پی کے کرپٹ اوربااثر ایس ایچ اوزسمگلروں کومحفوظ اور متبادل راستے جاری کئے ہیں ان میں پہلا روٹ راکھی پل،جلال ترائی براستہ چوٹی بالا،چوٹی زیریں،کوٹ چھٹہ سے براستہ کوٹ چھٹہ غازیگھاٹ۔دوسراراستہ یا روٹ مٹھاون ،سخی سرور،ٹریکٹرفیکٹری،وڈور روڈ،غازی پارک،چوک چورہٹہ براستہ انڈس ہائی وے ،تیسراروٹ سخی سرور روجھانی روڈ،تالپور روڈ براستہ جامپور انڈس ہائی وے راجن پوروغیرہ ۔ان متبادل راستوں سے سمگلنگ کا سلسلہ بلاروک ٹوک جاری ہے ،کچھ سال قبل تک بلوچ لیوی کا موبائل گشت اور چیکنگ ناکے ہونے کی وجہ سے ٹرائبل ایریا سے سمگلنگ پرکافی حد تک کنٹرول تھالیکن اب تمام محکمہ جاتی ملی بھگت اور مک مکا کی پالیسی کی وجہ بلوچ لیوی کی کمانڈ پولیس کے حوالے کردی گئی ہے جس کے بعد بلوچ لیوی کا گشت اور چیکنگ ناکے اور چیک پوسٹیں ختم کردی گئیں اور جس کی وجہ سے ٹرائبل ایریا میں بی ایم پی ایس ایچ اوز منہ زور ہوگئے،لغاری سرداروں کی بے جامداخلت کی وجہ سے آفیسران بالا مفلوج ہوگئے اوران کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں ۔سماجی ،مذہبی اور شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ڈی جی خان:بی ایم پی کے ایس ایچ اوزکا انوکھا کھڑاک ،سمگلروں کو محفوظ ،متبادل راستے دے دئے
-

میرپورخاص :ابن سینا یونیورسٹی میں ہائی بلڈ پریشرکے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک
میرپورخاص،باغی ٹی وی(نامہ نگار،سید شاہزیب شاہ)ابن سینا یونیورسٹی میرپورخاص میں بلند فشارخون (ہائی بلڈ پریشر) کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جسمیں ڈاکٹرز اور طالب علموں نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق ابن سینا یونیورسٹی میں پاکستان ہائیپر ٹینشن لیگ میرپورخاص چیپٹر کی جانب سے ہائی بلڈ پریشر کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ واک میں شریک شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بلڈ پریشر سے بچاؤ سے متعلق نعرے درج تھے اس موقع پر چانسلر ابن سینا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سید رضی محمد،ڈاکٹر دیدار گجو،ڈاکٹر عبد القادر خان،ڈاکٹر شمس العارفین خان اور دیگر ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہائی بلڈ پریشر تیزی کے ساتھ پھیلنے والی بیماریوں میں سے ایک ہے جس سے بچاؤ احتیاطی تدابیر سے ممکن ہے پاکستان میں 4 کروڑ سے زائد آبادی ہائی بلڈ پریشر کے مرض کا شکار ہے دنیا میں ہر سال 7 لاکھ افراد کی اموات کی وجہ ہائی بلڈ پریشر ہے جسکی وجہ سے انہیں ہارٹ اٹیک،فالج،گردے فیل ہونے،برین ہیمرج ہوتا ہے انکا مزید کہنا تھا کہ وزن اور بلڈ پریشر کا دل کی بیماریوں سے انتہائی گہرا تعلق ہے اور دل کے امراض میں مبتلا زیادہ تر مریض اضافی وزن اور ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہوتے ہیں لہٰذا دل کے امراض کو کم سے کم کرنے کیلئے موٹاپا اور بلڈ پریشر پر کنٹرول اشد ضروری ہے ۔۔ بدقسمتی سے آ گاہی نہ ہونے کی سبب 50 فیصد مریضوں میں اس کی تشخیص ہی نہیں ہوتی اور جن میں تشخیص ہوتی ہے ان میں سے محض 12 فیصد اس کا علاج کرواتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک میں ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے ہونے والی شرح اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ڈاکٹرز نے اس بات پر زور دیا کہ ہائی بلڈ پریشر سے بچنے کے لئے سادہ طرز زندگی اپنائیں مرغن غذاؤں کا استعمال کم کریں روزانہ ورزش،چہل قدمی کو معمول بنائیں اور نیند کا مکمل خیال رکھیں ۔
-

سندھ پولیس میں منسٹریل پوسٹوں سے کلرک بادشاہوں کی چھٹی
میرپور خاص ،باغی ٹی وی (نامہ نگار شاہزیب شاہ )سندھ پولیس میں منسٹریل پوسٹوں سے کلرک بادشاہوں کی چھٹی
تفصیل کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا سندھ پولیس میں انقلابی قدم، سندھ پولیس کے کرپٹ کلرک مافیاء کا بوریا بستر گول کردیا گیا ہے ، اب سندھ پولیس میں منسٹریل پوسٹوں پر انسپیکٹر، سب انسپیکٹر اور اے ایس آئی لگاےَ جائینگے، حکم نامہ جاری کردیا گیا ،جس سے پولیس کے افسران و جوانوں میں خوشی کی لہر، یاد رہے کہ کرپٹ کلرک مافیاء جونک کی طرح فورس کے جوانوں کا خون چوس رہے تھے ،یاد رہے کہ گذشتہ ماہ کراچی میں کلرک مافیاء کے ستائے ہوئے پولیس کے جوان نے خود کشی کرلی تھی.

-

سیالکوٹ :ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کامیاب،کرائے کم کردئے گئے
سیالکوٹ، باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاھد ریاض) ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کامیاب،کرائے کم کردئے گئے
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے مظفر حیات نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرائے کم کرنے کیلئے ٹرانسپورٹرز سے کامیاب مذاکرات کئے اور بڑے روٹس پر چلنے والی بسوں کے کرایوں میں کمی کر دی گئی ہے اور کرائے کانیا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے ،نئے شیڈول کے مطابق سیالکوٹ سے لاہور کا کرایہ 700 روپے سے کم کرکے 600 روپے ،سیالکوٹ سے راولپنڈی کا کرایہ 1200 سے کم کرکے 1050 روپے،سیالکوٹ سے فیصل آباد کا کرایہ 1250 کی بجائے 1150 روپے،سیالکوٹ سے ملتان کا کرایہ 2000 سے کم کرکے 1800 روپے ،سیالکوٹ سے سوات کرایہ 2400 کی بجائے 2200 روپے،سیالکوٹ سے بہالپور کا کرایہ 2300 سے کم کرکے 2100 روپے مقرر کر دیا گیاہے- -

میرپور خاص : پولیس نے گٹکا فروش دھرلیا
میرپور خاص باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) پولیس نے گٹکا فروش دھرلیا
تفصیل کے مطابق میرپور خاص انچارج سی آئی اے عنایت علی زرادری کی ہمراہ ایس ایچ او ٹندو جان محمد جنید میمن، انچارج ڈی آئی بی دانش احمد، کی گٹکا فروش عناصر کے خلاف کارروائی، ملزم گرفتار،بڑی تعداد میں گٹکا بنانے کا خام مال اور مین پڑی برآمد
انچارج سی آئی اے عنایت علی زرادری کی ہمراہ ایس ایچ او ٹندو جان محمد جنید میمن، انچارج ڈی آئی بی دانش احمدکی ٹندو جان محمد کی حدود مین چوک اسٹاپ والی گلی وارڈ نمبر 4 پر کامیاب کارروائی، ملزم محمد نعیم ولد عمر سومرو گرفتار ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں گٹکا بنانے کا خام مال اور مین پڑی برآمد۔ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 33/2023 زیر دفعہ 4,6,8 گٹکا ممناعت ایکٹ ٹندو جان محمد تھانے میں درج ملزم سے مزید تفتیش جاری -

اوکاڑہ : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 1000کلوگرام مردہ مرغیاں تلف کردیں
اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 1000 کلوگرام مردہ مرغیاں تلف کر دیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اوکاڑہ کے باسیوں کومردہ مرغیوں کا گوشت کھانے سے بچالیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کرٹھوکر گاما بصیر پور سے مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی نمبر CAH 8587کوپکڑا لیا جبکہ دو افراد موقع سے فرار ہوگئے۔گاڑی سے برآمد 1000 کلوگرام مردہ مرغیاں تلف کردیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملزمان مردہ مرغیوں کا گوشت مبینہ طور پر اوکاڑہ شہر میں ہوٹلوں اور شادی ہالز میں سپلائی کر رہے تھے۔ ملزمان کیخلاف تھانہ بصیر پور میں ایف آئی آر درج کروادی گئی۔پولیس نے گاڑی نمبر CAH 8587 کو تحویل میں لے لیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مردار اور حرام گوشت کا کاروبار کرنے والے عوام دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ -

کوئٹہ: گورنر بلوچستان سے ترجمان وزیراعلی بلوچستان کی ملاقات
کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرآکاخیل)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ سے ترجمان وزیراعلی بلوچستان بابر یوسفزئی کی ملاقات
ملاقات میں باہمی دلچسپی اور صوبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے کہا کہ پائیدار ترقی و امن کیلیے تمام محکموں اور سربراہان کے درمیان مضبوط روابط کی ضرورت ہے،اچھی طرز حکمرانی کیلیے آئینی اور انتظامی سربراہان کا منتخب نمائندوں سے مسلسل رابطے اور مشاورت ناگزیر ہے،گورنر نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں سے ملاقات اور مشاورت کرتا ہوں-
ترجمان وزیراعلی بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا کہ عبدالولی کاکڑ صوبے کے آئینی سربراہ کے ساتھ ساتھ ایک سینیئر سیاستدان ہیں،گورنر بلوچستان کی رہنمائی میں صوبے میں پائیدار امن و ترقی کا سفر جاری رہے گا -

کوئٹہ: 9مئی کو شہر میں پی ٹی آئی مظاہرین کا توخی فاﺅنڈیشن کی ایمبولینس کو روک کر ڈرائیور پر تشدد
کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرآکاخیل)9مئی کو شہر میں پی ٹی آئی مظاہرین کا توخی فاﺅنڈیشن کی ایمبولینس کو روک کر ڈرائیور پر تشدد
تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماءاور چیئرمین توخی فاﺅنڈیشن شریف خان خلجی نے 9مئی کو کوئٹہ شہر میں پی ٹی آئی مظاہرین کی جانب سے توخی فاﺅنڈیشن کی ایمبولینس کو روک کر ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانے اور گاڑی کو نقصان پہنچانے کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ توخی فاﺅنڈیشن سیاسی ، قبائلی اور طبقاتی تضادات سے بالاتر ہو کر معاشرے کے نادارافراد کی خدمت کے لئے کوشاں ہے 9مئی کو چیئر مین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد کوئٹہ میں مذکورہ جماعت کے کارکنوںنے ایئر پورٹ روڈ پر ہماری فاﺅنڈیشن کی ایمبولینس کو روک کر اسے جلانے کی کوشش کی ، گاڑی کے شیشے توڑ ے گئے اورایمبولینس کے ڈرائیور کو شدید تشدد کا نشانہ بنایاگیا جس سے ڈرائیور زخمی ہوا ۔ اس سارے عمل کی ویڈیوز اور تصاویرموجود ہیں کہ کس طرح مذکورہ جماعت کے کارکنوںنے غنڈہ گردی اور انسانیت دشمنی کی مثال قائم توخی فاﺅنڈیشن کے رضاکاروں کی تربیت اس انداز سے ہوئی ہے کہ ہمارے رضا کاروںنے اس کے باوجود پولیس تشدد سے زخمی ہونے والے مذکورہ جماعت کے کارکنوں کو ہسپتال پہنچایا اور ان کی جانیں بچائیں شریف خان خلجی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے صوبائی اور مقامی عہدیداران اس کا نوٹس لیں۔ -

ضلع عمرکوٹ میں امن و امان،منشیات اور گٹکے کے حوالے سے اہم اجلاس
میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگارسید شاہزیب شاہ )ضلع عمرکوٹ میں امن و امان, منشیات اور گٹکے کی روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس
ایس پی آفس عمرکوٹ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج ذوالفقار علی مہر کی سربراہی میں ضلع عمرکوٹ میں امن و امان, اور منشیات اور گٹکے کی روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس ،
آئی جی سندھ کے احکامات پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، گٹکا و منشیات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈی آئی جی میرپورخاص
تفصیلات کے مطابق ایس پی آفس عمرکوٹ میں ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ذوالفقار علی مہرکی سربراہی امن و امان اور منشیات و گٹکے کی مکمل روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں ایس ایس پی عمرکوٹ اعجاز شیخ سمیت ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز، انچارج سی آئی اے، انچارج ڈی آئی بی، ریڈر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع بھر میں منشیات و گٹکے کی روک تھام کے حوالے سے کئے گئے اقدامات اور امن و امان کی مجموعی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی، اس موقع پر ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ذوالفقار علی مہر نے ضلع پولیس کی جانب سے گٹکے ومنشیات کے روک تھام کے حوالے سے کی جانے والی کاروائیوں کو مزید موثر اور انٹلیجنس بیس کارروائی کرنے کی ہدایات دیں ، اجلاس کے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ، آئی جی سندھ کے احکامات پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، سوشل کرائم ، گٹکا و منشیات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور کوتاہی کے مرتکب افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی

-

کوئٹہ :قبائل کے درمیان چلنے والے تنازعہ کو پرامن طریقے سےحل کیا جائے – میر ضیاء اللہ لانگو
وئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرآکاخیل )قبائل کے درمیان چلنے والے تنازعہ کو پرامن طریقے سےحل کیا جائے گا- میر ضیاء اللہ لانگو
تفصیل کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ وقبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو کی لہڑی ہاوس آمد سردار جاوید عزیز لہڑی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سنیئر صوبائی رہنما حاجی میرنوراللہ لہڑی سے ملاقات ہونے والے اس ملاقات میں کچھی میں لہڑی اور ابڑو جاموٹ قبائل کے درمیان چلنے والے تنازعہ کے معاملے پر تبادلہ خیال کیاگیا صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاکہ حکومت کی اولین کوشش ہے کہ علاقے میں قیام امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے دونوں قبائل کے درمیان چلنے والے تنازعہ کو پرامن طریقے سےحل کیا جائے سردار جاوید عزیز لہڑی اور حاجی میر نور اللہ لہڑی نے کہاکہ ہم جنگ جدل نہیں چاہتے اور ہر فورم پر تنازعہ کے حل کے لیے بیھٹنے کو تیار ہیں تاہم مذاکرات برابری کی بنیاد پر ہونے چاہیے ہماری بھی یہی کوشش ہے کہ مسلے کا حل ہو اس موقع پر وڈیرہ دوست علی لہڑی۔میراحمد لہڑی بھی موجود تھے
