Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈیرہ اسماعیل خان:پولیس نے دھماکہ خیر مواد تلف کردیا

    ڈیرہ اسماعیل خان:پولیس نے دھماکہ خیر مواد تلف کردیا

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (احمدنواز مغل ):پولیس نے دھماکہ خیر مواد تلف کردیا
    تفصیل کے مطابق پولیس ترجمان کی پریس ریلیز کے مطابق بم ڈسپوزل یونٹ ڈیرہ نے عدالتی حکم پر 05 تھانوں کے دہشتگردی کے 21 مختلف مقدمات کے تقریبا 70 کلو گرام دھماکہ خیر مواد کو یکے بعد دیگرے تلف کردیا
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی کی ہدایت اور عدالتی حکم پر انچارج بم ڈسپوزل یونٹ ڈیرہ عنایت اللہ ٹائیگر نے اپنے ٹیم کے ہمراہ 05 تھانوں یارک،کڑی خیسور،ڈیرہ ٹاؤن، گومل یونیورسٹی اور صدر کے 21 مختلف مقدمات میں 01 عدد خودکش جیکٹ،01 عدد اینٹی ٹینک مائن،
    آئی ای ڈیز، کھلا بارود، ہینڈ گرنیڈ، اے جی ایل گرنیڈ،عدد الیکٹرک ڈیٹونیٹر، نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر، سمیت مجموعی طور پر تقریبا 70 کلو گرام کے قریب دھماکہ خیز مواد جج صاحبان کی موجودگی میں یکے بعد دیگرے دھماکے کر کے تلف کردیا گیا۔ انچارج بی ڈی یو ڈیرہ عنایت اللہ ٹائیگر کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیر مواد کی عدالتی حکم پر تلفی کرکے عوام کی جان ومال کو اسکے نقصان سے محفوظ بنا لیا ہے ۔

  • اوچ شریف: گندم کی غیر قانونی ترسیل ،شہری کی اینٹی کرپشن میں درخواست

    اوچ شریف: گندم کی غیر قانونی ترسیل ،شہری کی اینٹی کرپشن میں درخواست

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) پابندی کے باوجود فوڈ عملہ کی سرپرستی میں گندم کی غیر قانونی ترسیل جاری، مقامی بیوپاریوں کی موجیں لگ گئیں، گندم سے لدے کنٹینر فوڈ انسپکٹر کی نگرانی میں دیگر اضلاع کو جانے لگے، شہری نے گندم کی غیر قانونی سمگلنگ کا دھندہ کرنے والے عناصر کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے اور فرضی ووچروں کے ذریعے گندم کی خریداری ظاہر کرنے والے فوڈ انسپکٹر سمیت دیگر عملے کے ارکان کے خلاف کاروائی کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بہاول پور سے رجوع کر لیا،
    تفصیل کے مطابق محکمہ فوڈ احمد پور شرقیہ کے گندم خریداری سینٹر میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کے الزامات پر مبنی درخواست کے ہمراہ ہتھیجی کے شہری نے محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بہاول پور سے رجوع کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فوڈ انسپکٹر ملک ایوب، اے ایف سی ابصار نے گندم خریداری کے دوران پابندی کے باوجود کسانوں سے ناجائز کٹوتیاں کیں، اور گندم کی خریداری کے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے فرضی ووچروں کے زریعے باردانہ کی چلت کرتے رہے اور بھاری رقوم لے کر مقامی بیوپاریوں سے گٹھ جوڑ کرتے ہوئے حکومتی پابندی کے احکامات کے باوجود اپنی نگرانی میں گندم کی سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کاروائی کی بجائے ان کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں اس سلسلے میں انہوں نے فوڈ سنٹروں پر اپنے پرائیوٹ ایجنٹ بٹھا رکھے ہیں جو عابد بڈا چوکیدار کے ہمراہ گندم سمگل کرنے والے بیوپاریوں سے رابطے میں رہتے ہیں جبکہ کسی بھی شہری کی شکایت کے باوجود فوڈ عملہ گندم لے جانے والی گاڑیوں کو روکنے کی بجائے انہیں اپنی نگرانی میں مخصوص راستوں سے اپنے علاقے سے نکال دیتے ہیں شہری نے اپنی درخواست میں یہ بھی الزام لگایا ہے کہ اس سلسلے میں تحریری شکایات کے باوجود ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بھی کسی کاروائی سے گریزاں ہے شہری نے کرپشن کرنے والے محکمہ فوڈ کے زمہ داران کے خلافسخت کاروائی کی استدعا کی ہے

  • کیلاش قبیلے کا سالانہ مذہبی تہوار چلم جوش اختتام پذیر، کثیر تعداد میں ملکی اور غیر ملکی وادی کیلاش آئے

    کیلاش قبیلے کا سالانہ مذہبی تہوار چلم جوش اختتام پذیر، کثیر تعداد میں ملکی اور غیر ملکی وادی کیلاش آئے

    چترال،باغی ٹی وی(گل حماد فاروقی کی رپورٹ) کیلاش قبیلے کا سالانہ مذہبی تہوار چلم جوش جو مقامی زبان میں جوشی بھی کہلاتا ہے وہ اپنے تمام تر رنگینیوں اور رعنائیوں کے ساتھ وادی بمبوریت میں اختتام پذیر ہوا تاہم یہ تہوار کیلاش وادی بریر میں جاری ہے۔موسم بہار کے اس تہوار میں کیلاش مرد ڈھولک بجاتے ہیں جبکہ کیلاش خواتین گول دائرے میں کندھے سے کندھا ملاکر مذہبی گیت گاتی ہوئی رقص کرتی ہیں۔
    کیلاش قبیلے کے مذہبی رہنماء جو قاضی کہلاتے ہیں وہ اس محفل کے درمیان میں کھڑے ہوکر دعائیں مانگتے ہیں جبکہ ان کے اہل و عیال ان کے ٹوپی کو سو، پانچ سو، ہزار روپے کے نوٹوں سے سجاتے ہیں۔ یہ ان کی ان کیلئے عزت اور اکرام کی نشانی سمجھی جاتی ہے۔ دوپہر تک کیلاش خواتین اور بچے مختلف دیہات سے گیت گاتی ہوئی ڈھولک کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے ٹولیوں کی شکل میں چرسو یعنی رقص گاہ جمع ہوتے ہیں۔دوپہر کے بعد کیلاش لوگ ہاتھوں میں اخروٹ کی ٹہنی اور پتے پکڑ کر ان کو لہرا لہرا کر مرکزی رقص گاہ یعنی چرسو کی طرف دھیرے دھیرے گامزن ہوتے ہیں اس دوران کسی مسلمان یا دیگر مذہب کے لوگوں کو اس جلوس میں شامل ہونے کی اجازت نہیں ہوتی۔ یہ لوگ جب چرسو پہنچ جاتے ہیں تو وہاں خوب جی بھر کر رقص کرتے ہیں

    عصر کے بعدکیلاش کے مذہبی رہنماء یعنی قاضی حضرات گندم کے فصل میں دودھ چھڑکاتے ہیں جو برکت کیلئے ایسا کیا جاتا ہے جبکہ مرد لوگ چرسو سے دور جاکر اپنے ہاتھوں میں اخروٹ کے ٹہنی، پتے یا پھول پکڑ کو اپنی زبان میں اونچی آواز میں دعا یا مذہبی گیت گاتے ہوئے آہستہ آہستہ رقص گاہ کی طرف آتے ہیں۔ مگر ان کے سامنے کسی دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے فرد کو آنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ چرسو میں خواتین بھی ہاتھوں میں ٹہنیاں اور پتے پکڑ کر انہیں لہرا لہرا کر گیت گاتی ہیں اور مردوں کا انتظار کرتی ہیں۔

    جب مرد حضرات اپنے قاضیوں کے قیادت میں رقص گاہ یعنی چرسو پہنچ جاتے ہیں تو ہاتھوں میں پکڑے ہوئے پتے اور ٹہنیاں ان خواتین پر نچاور کرتے ہوئے سب گھل مل جاتے ہیں اور اکٹھے رقص پیش کرتے ہیں۔ اس تہوار کو دیکھنے کیلئے کثیر تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح آئے ہوئے تھے۔ تاہم راستوں کی خرابی اور سیاحوں کیلئے بیٹھنے کی جگہہ اور دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ان کو چند مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ چترال ٹریول بیورو کے دعوت پر فن لینڈ سے درجن بھر سیاح پہلی بار وادی کیلاش آئے تھے۔ ان سیاحوں سے جب اس تہوار کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جو سرکاری اور غیر سرکاری ادارے سیاحت کو ترقی دینے کیلئے کام کرتے ہیں ان کو چاہئے کہ سیاحت پہ مزید توجہ دے اور اسے فروغ دینے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھاتے ہوئے ان پر مزید کام کریں تاکہ سیاحوں کو آنے جانے میں مشکلات کا بھی سامنا نہ ہو اور یہاں زیادہ سے زیادہ سیاح آنے سے اس علاقے کے لوگوں کی معاشی زندگی میں بھی بہتری آئے گی۔

    چترال ٹریول بیورو مسؤل، مستحکم، احیائی اور تبدیلی پذیر ٹورزم کے فروغ کے لئے ویژن کو پیش کرنے پر مصروف ہے، خاص طور پر فطرت پر مبنی ٹورزم کے اس حوالے سے۔ کلاش ویلی میں ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے، چیف ایگزیکٹو آفیسر سید حریر شاہ نے مقامات، آپریشنز اور واقعات کی انتظامیہ میں مقامی عوام کی شمولیت کا اہم کردار پر زور دیا تاکہ ٹورزم کے منفی اثرات کو کم کیا جائے اور اس کے فوائد کو بڑھایا جائے۔ علاوہ ازیں، انہوں نے اپنے خدشات کا اظہار کیا کہ غیر محرمانہ یا زیادہ تعداد میں ٹورزم کے اثرات مستحکم پہاڑی ٹورزم کے اہداف کو خطرہ میں ڈال سکتے ہیں، جیسے کہ ہندوکش، کاراکورم اور ہمالیہ جیسے خصوصیات کے میدان میں۔ ان علاقوں کو آب و ہوا کی تبدیلی، گلیشر کے پگھلنے اور ماحولیاتی خرابی کی حساسیت سے کام کرنا پڑتا ہے، جس سے ٹورزم صنعت کی بقائیت اور مجموعی استحکام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    بعض سیاحوں نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ چترال میں محتلف تہوار، میلے یا ٹورنمنٹ منانے کے نا م پر قومی خزانے سے جو خطیر رقم نکلتی ہیں انہیں اگر افسر شاہی کو وی آئی پی پروٹوکول دینے یا چند افسرا ن اور ان کے اہل خانہ خوش کرنے کی بجائے اگر ان سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور مزید انتظامات بہتر کرنے پر خرچ کی جائیں تو اس سے بڑا فائدہ ہوگا۔ اس سے ایک طرف سیاحوں کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا نہیں ہوگا تو دوسری طرف سیاحت کو ترقی دینے سے یہ علاقہ بھی ترقی کرسکے گا اور یہاں سے غربت کاخاتمہ ممکن ہوسکے گا۔


  • اوچ شریف : غیر قانونی  پٹرولیم ایجنسیاں ،مقررہ نرخوں سے زائد  پر پٹرول ،ڈیزل فروخت کرنے میں مصروف

    اوچ شریف : غیر قانونی پٹرولیم ایجنسیاں ،مقررہ نرخوں سے زائد پر پٹرول ،ڈیزل فروخت کرنے میں مصروف

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )اوچ شریف میں درجنوں کے قریب غیر قانونی ڈیزل و پٹرول ایجنسیاں سرعام مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر پٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے میں مصروف، سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے غیر قانونی دھندہ کرنے والوں کی پشت پناہی شروع کر دی۔ ناقص وغیر معیاری ڈیزل و پٹرول کی وجہ سے شہریوں کی گاڑیاں کھٹارہ بننا شروع ہو گئی۔محکمہ سول ڈیفنس کے افسران نے خاموشی اختیار کر لی۔ شہریوں کا ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔
    تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے شہر اوچ شریف و گردونواح کے علاقوں میں غیر قانونی جگہ جگہ پٹرول کی فروخت اور انسانی جانوں سے کھیلنے کے خطرناک اڈے قائم ہو گئے ان خطرات لاحق ہونے کے باوجود محکمہ سول ڈیفنس کے افسران و اہلکار کسی قسم کے کوئی اقدامات بروئے کار لانے سے گریزاں، بااثر تیل مافیا نے سول ڈیفنس کے افسران و ملازمین کی پشت پناہی پرسر عام غیر قانونی پٹرول کی فروخت کا مکروہ دھندہ شروع کر رکھا ہے۔تیل مافیا حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں سے کئی گنا اضافی رقم وصول کرنے کے باوجود پٹرول و ڈیزل میں پانی ملا کر شہریوں کی موٹر سائیکلوں گاڑیوں کی تباہی کا موجب بن رہے ہیں ، کھلے عام فروخت ہونے والے ناقص و غیر معیاری ڈیزل و پٹرول ایجنسیوں کے مالکان نے اردگرد کے رہائشیوں کی جانوں کی پروہ کئے بغیر گھناؤنا کارروبار شروع کر رکھا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی گاڑیوں کے نقصان کے علاوہ شہریوں کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہیں۔
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے

  • عامر محمودکیانی نے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    عامر محمودکیانی نے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    اسلام آباد(باغی ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایڈیشنل سیکرٹری عامر محمودکیانی نے تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔اپنی پریس کانفرنس میں عامرکیانی نے پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔
    انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس کا واقعہ افسوس ناک ہے، پاکستان بحران میں ہے، پی ڈی ایم کی مہربانیاں ہیں۔عامر کیانی نے کہا کہ میرا افواج پاکستان کے ساتھ قریبی تعلق ہے، میرا عمران خان سے تعلق رہا ہے، ایک عرصے سے لاہور نہیں گیا، ہم ادارے اور ریاست کا حصہ ہیں، میانوالی کے واقعات میں بھی میرا نام ڈال دیا گیا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات نے ذاتی طور پر مجھے تکلیف پہنچائی، میں نے کبھی افواج پاکستان کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا، ہماری بقا اللہ کے بعد فوج کے ساتھ جڑی ہے، جوان شہادتیں دے رہے ہیں، سب سے پہلے افواج کو ہٹ کیا گیا، سیاست اس لیے کر رہے ہیں کہ اداروں کو بھی ملوث کرلیاہے؟
    عامر محمود کیانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ میرا 27 سال کا سفر ہے، پارٹی کے ساتھ میں نے گزشتہ ماہ تک مسلسل کام کیا،میرے دادا اور خاندان آرمی سے تعلق رکھتے ہیں، نو مئی کے واقعات نے میرے اوپر بہت اثر کیا ہے،9 مئی کا واقعہ بہت تکلیف دہ تھا، 9 مئی قومی سانحے کا دن تھا، مجھ پر دہشتگردی کے 8،9 سیاسی پرچے درج ہیں، تحریک انصاف 1996 میں جوائن کی تھی۔
    انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ سے لاہور نہیں گیا کوئی میٹنگ اٹینڈ نہیں کی، عرب اسپرنگ میں بھی وہاں کی فوج کو پہلے ہٹ کیا گیا، یہ خطرناک کام ہے ، آج بھی سرحدوں پر روز تین سے چار شہادتیں ہوتی ہیں، عمران خان خود کہتے ہیں کہ ادارے اہم ہیں، میانوالی میں جو دو واقعات ہوئے ان میں میرا نام بھی ڈالا گیا، مجھے ان واقعات پر انتہای افسوس ہے، افسوس ہے کہ 24 سال بعد ان واقعات کی وجہ سے سیاست سے دسبردار ہونا پڑا۔
    انہوں نے کہا کہ جس نہج پر صورتحال آچکی ہے اس سیاست میں شامل نہیں رہ سکتا، جب بھی مشکل پڑی ہے فوج نے جانوں کی قربانیاں دی ہیں، میں اب سیاست نہیں کروں گا، میں انسانی حقوق سے متعلق لوگوں کی جو خدمت کرسکا کروں گا۔
    خیال رہےکہ عامر محمود کیانی این اے 61 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے، عامر محمودکیانی عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں، وہ پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور نارتھ پنجاب کے صدر بھی رہے ہیں۔

  • کوئٹہ: میری غیر موجودگی میں پولیس کا میرے گھر پر چھاپہ۔ چادروچاردیواری کی پامالی،آئی جی بلوچستان پولیس نوٹس لیں -عالم خان کاکڑ

    کوئٹہ: میری غیر موجودگی میں پولیس کا میرے گھر پر چھاپہ۔ چادروچاردیواری کی پامالی،آئی جی بلوچستان پولیس نوٹس لیں -عالم خان کاکڑ

    کوئٹہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار زبیرآکاخیل)میری غیر موجودگی میں پولیس کا میرے گھر پر چھاپہ۔ چادروچاردیواری کی پامالی،آئی جی بلوچستان پولیس نوٹس لیں -عالم خان کاکڑ
    تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر عالم خان کاکڑ نے کہاہے کہ آئی جی پولیس بلوچستان پولیس کے پی ڈی ایم کی بی ٹیم کےکردار کا نوٹس لیں ،میری غیر موجودگی میں بھاری نفری کے ساتھ پولیس کا میری رہائش گاہ پر چھاپہ، چادروچاردیواری کی پامالی قابل مذمت ہے ،چیف جسٹس آف پاکستان ،چیف جسٹس آف بلوچستان سے اپیل ہے چادر و چاردیواری کو پامال کرنے کا سلسلہ روکے، ان چھاپوں اور ہراسمنٹ سے عوام و اداروں کے درمیان نفرت کا باعث بن رہی اسکے علاوہ کروڑوں بچوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ عالم خان کاکڑ نے کہاکہ گزشتہ روز پولیس کی جانب سے رات گئے میری غیر موجودگی میں بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ انتہائی قابل مذمت ہے ،آئی جی پولیس پی ٹی آئی کے پرامن کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کانوٹس لیں اور پولیس کی جانب سے پی ڈی ایم کے بی ٹیم کے کردار کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائیں ،بحیثیت پاکستانی ملک کے تمام اداروں کا احترام اور قانون کی حکمرانی پہ یقین رکھتے ہیں ذاتی مصروفیات کے باعث صوبے سے باہر سفر پر ہیں کوئی عدالتی کارروائی ہوگی تو ہم حاضر ہونگے –

  • راجن پور: پرانی دشمنی ،گھر میں سوئے 4 افرادکو قتل

    راجن پور: پرانی دشمنی ،گھر میں سوئے 4 افرادکو قتل

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی )راجن پور کے علاقےکوٹلہ قائم میں پرانی دشمنی پر ملزمان نےگھر میں سوئے 4 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، قتل ہونے والوں میں باپ، دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان نے پرانی دشمنی پر فائرنگ کی، ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔آئی جی پنجاب نےکوٹلہ میں فائرنگ کے واقعےکی آر پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہےکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔

  • سیالکوٹ :تھانہ موترہ ، سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پولیس نے مشتبہ گھر کو گھیرے میں لے لیا

    سیالکوٹ :تھانہ موترہ ، سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پولیس نے مشتبہ گھر کو گھیرے میں لے لیا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی ( سٹی رپورٹر شاہد ریاض کی رپورٹ) ڈسکہ کے علاقہ تھانہ موترہ کے نذدیک سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی گھوئینکی میں پولیس کی ڈاکوؤں کے ساتھ مڈبھیڑ، سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر کے اندر واردات کی اطلاع بذریعہ 15 کال موصول ہوئی تھی.ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری کو موقع پر روانہ کردیا.پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر مشتبہ گھر کو گھیرے میں لے لیا ہے.
    ایس ایچ او موترہ، ایس ایچ سٹی ڈسکہ، ایس ایچ او حاجی پورہ، اور ایس ایچ او صدر سیالکوٹ پولیس کی بھاری نفری اور الیٹ فورس کی ٹیموں کے ہمراہ موقع موجود ہیں.پولیس نے بہترین حکمت عملی کے تحت گھر میں موجود تمام افراد کو بحفاظت بایر نکال لیا ہے.پولیس کا ملزمان کی تلاش و گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے.تاہم آخری اطلاعات تک کسی گرفتاری یا مقابلے کی اطلاع نہیں ہے-

  • اوکاڑہ: تھانہ گوگیرہ کی حدود میں پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک، 2 فرار

    اوکاڑہ: تھانہ گوگیرہ کی حدود میں پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک، 2 فرار

    اوکاڑہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) تھانہ گوگیرہ کی حدود میں پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک دو فرار۔
    تفصیل کے مطابق پل قمبر کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین کراس فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک نامعلوم ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ، دو فرار۔جائے وقوعہ سے ڈکیتی شدہ مال، موٹر سائیکل ، نقدی اور اسلحہ برآمد ،تین نامعلوم ڈاکو جاوید منظور نامی شہری سے واردات کر کے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس پارٹی پہنچ گئی،پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرگ کر دی، فائرنگ کے نتیجہ میں ایک نامعلوم ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ دو فرار ہو گئے،پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا فرار ڈاکوؤں کی تلاش جاری۔

  • ڈسکہ: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پٹرولنگ پولیس  کانسٹیبل  جاں بحق

    ڈسکہ: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پٹرولنگ پولیس کانسٹیبل جاں بحق

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی ( شاہد ریاض سٹی رپورٹر)سرکل ڈسکہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیڑولنک پولیس کا کانسٹبل جاں بحق ، واقعہ تھانہ بمبانوالا کے علاقہ بھکڑیوالی میں پیش آیا،40 سالہ مقتول طیب گوجرانوالا کا رہائشی تھا چھچروالی پیڑولنگ چیک پوسٹ پر تعنیات تھا،آبائی گاؤں میں باپ کی قبر پر فاتحہ کے لیے آیا تھا،واپسی پر تین مسلح ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر دی،مقتول کی ڈیدباڈی پولیس نے قبضہ میں لیکر سول ہسپتال منتقل کر دی،نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی-