کوئٹہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار زبیرآکاخیل)گلستان میں کا کا شھید فاؤنڈیشن اور احمد خان ایجوکیشنل سسٹم کے چیئرمین حاجی احمد خان نے احمد خان سکول کے بوائز کیمپس کا معائنہ کیا جس میں انہوں نے بچوں سے کہا انسانیت انسانی وجود کا ایک بنیادی پہلو ہے جس میں دوسروں کے لیے رحم، مہربانی اور ہمدردی شامل ہے۔ یہی وہ خوبی ہے جو انسان کو دیگر جانداروں سے الگ کرتی ہے
ہمدردی میں دوسرے لوگوں کے جذبات اور تجربے کے ساتھ دل پیدا کرنے اور انہیں مہربانی کرنے اور سمجھنے کی صلاحیت شامل ہے۔ درد مندوں کی مدد کے لیے ہمدردی ضروری ہے، چاہے وہ جسمانی جذباتی یا نفسیاتی ہو۔ یہ وہ خوبی ہے جو ہمیں ضرورت مندوں تک پہنچنے اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے کے قابل بناتی ہے۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

کوئٹہ : انسانیت انسانی وجود کا ایک بنیادی پہلو ہے – حاجی احمد خان
-

عدالت کے حکم پر اینکر عمران خان کے اغوا کا مقدمہ درج
سیالکوٹ،باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر )عدالت کے حکم پر اینکر عمران خان کے اغوا کا مقدمہ درج
تفصیل کے مکطابق لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر اینکر عمران ریاض کے اغواء کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج کر لیا گیا،ڈی پی او کا کہنا ہے کہ جدید سائنسی ٹیکنالوجی سمیت تمام وسائل کو بروئے کار لا کر مغوی کو برآمد کر کے معزز عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا،عدالت عالیہ لاہور کے احکامات کی تعمیل میں اینکر پرسن عمران ریاض کے اغواء کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں مغوی عمران ریاض کے والد محمد ریاض کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائنز میں درج کرلیا گیا،اندراج مقدمہ کے بعد ڈی پی او حسن اقبال نے آئی ٹی ماہرین سمیت ماہر پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں جو عمران ریاض کی بازیابی کے لئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھائیں گی،ڈی پی او حسن اقبال کا کہنا ہے کہ معزز عدالت عالیہ کے احکامات کی تعمیل میں اندراج مقدمہ کا عمل پورا ہو گیا اب مغوی عمران ریاض کی بازیابی کے لئے جدید سائنسی ٹیکنالوجی سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد ہی عمران ریاض کو بازیاب کر کے معزز عدالت عالیہ کے سامنے پیش کیا جائے گا -

نیب کی طرف سے عثمان بزدارکوجواب جمع کرانےکی آخری مہلت
لاہور،باغی ٹی وی (ویب نیوز)نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو 18 مئی کو طلب کرلیا۔
تفصیل کے مطابق نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اٹھارہ مئی کو طلب کرلیا ہے۔نیب نے عثمان بزدارکو 30 سوالات پر مشتمل سوال نامہ دے رکھا ہے، لیکن ذرائع کا کہناہے کہ انہوں نے تاحال نیب میں جواب جمع نہیں کرایا۔
ذرائع کے مطابق نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو 18 مئی تک جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دی ہے۔دوسری جانب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 20 اگست 2018 سے 16 اپریل 2022 تک وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر رہا، اس دوران کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں
عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کا سنگل بینچ کا حکم واپس
عثمان بزدار 19مئی کو اینٹی کرپشن میں طلب
عثمان بزدار شامل تفتیش نہیں ہوئے تو نتائج خراب ہو سکتے ہیں،عدالت
اینٹی کرپشن پنجاب نے عثمان بزدار کے خلاف ایک اور انکوائری شروع کردی 17 اپریل کو طلب
رشوت لیکر گھوسٹ سکول کھلوانے پرعثمان بزداربھائی اور فرنٹ مین سمیت اینٹی کرپشن میں طلبواضح رہے کہ نیب لاہور نے عثمان بزدار کے خلاف مختلف محکموں سے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کے خلاف نیب لاہور کو 10 روب کے اثاثے کرپشن کے ذریعے بنانے کی شکایت موصول ہوئی جس پر ان کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا گیا۔
-

اوکاڑہ :انڈوں کی ٹرے بنانے والی فیکٹری کے تلاب میں گرکر2 مزدور موقع پر جاں بحق،3 زخمی
اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)انڈوں کی ٹرے بنانے والی فیکٹری کے تلاب میں گرکر2 مزدور موقع پر جاں بحق،3 زخمی
تفصیل کے مطابق دیپالپور میں واقع انڈوں کی ٹرے بنانے والی فیکٹری کے خام مال تیار کرنے والے تلاب میں 5 مزدور گرگئے ،دیپالپور کے نواحی گاؤں 39 ڈی میں انڈوں کی ٹرے تیار کرنے والی فیکٹری کے خام مال کے تلاب میں کام کے دوران 5 مزدور گر گئے جن میں سے دو مزدود موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ تین مزدور شدید زخمی ہوئے واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی دوایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور تینوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا، جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت 40 سالہ مقصود اور 25 سالہ منگت کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں فرحان ۔شفقت کے ناموں سے ہوئی جبکہ مقامی پولیس اس حوالے سے مصروف کاروائی ہے .
یاد رہے اس سلسلہ میں سرکاری اداروں نے کھلی چھٹی دے رکھی ہے نہ کوئی ایس او پیز ہیں اور نہ ہی کوئی سیفٹی آلات،آئے روز اس طرح کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں مگر سرکاری سطح پر ان حادثات سے بچاؤ کی کوئی روک تھام کوئی ایکشن نہیں لیاگیا،عوامی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے -

کوٸٹہ :بیٹری کی دکان سے ذخیرہ شدہ چینی کی سینکڑوں بوریاں برآمد
کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرآکاخیل)ضلعی انتظامیہ نے کواری روڈ پر بیٹری کی دکان میں ذخیرہ کی گئی چینی کی سینکڑوں بوریاں برآمد کرکے محکمہ انڈسٹری کے حوالے کردی ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطاء المنعم کی نگرانی میں عملے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کواری روڈ پر واقع ایک بیٹری کی دکان میں ذخیرہ کی گی سینکڑوں بوری چینی قبضے میں لیکر محکمہ انڈسٹری کے حوالے کردی، اے سی سٹی عطاء المنعم کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کے ذریعے گندم اور چینی کی منصوعی قلت پیدا کرنے والے تاجر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی وگرانفروشی کی قانونی شرعی اوراخلاقی طورپر کوئی گنجائش نہیں ہے اور نہ ہی ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق ہیں

-

فوج کیخلاف گیا نہ ہی کبھی جاؤنگا، پی ٹی آئی رکن اسمبلی محمود مولوی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا
کراچی باغی ٹی وی (ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود مولوی کا کہنا تھاکہ میں اعلان کررہا ہوں کہ میں پارٹی کو چھوڑ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ٹکٹ بھی خان صاحب نے دیا، پارٹی نے عزت دی، میں اپنی فوج کے خلاف کبھی گیا نہ ہی جاؤنگا، سیاسی جماعت ہم چھوڑ سکتے ہیں، فوج نہیں بدل سکتے
ان کا کہنا تھاکہ مجھے 65 اور 71 کی جنگ اچھی طرح یاد ہے، کوئی ایک شخص نا پسند ہوسکتا، جو بھارت کا باپ نہیں کرسکا آج ہم نے وہ کام کیا، کون لوگ تھے مجھے نہیں معلوم، میں اس ٹیم کا حصہ نہیں، جو لوگ بھی تھے اس کی کوئی صفائی نہیں، فوج کو ہٹا کر یہ ملک نہیں چل سکتا۔
محمود مولوی کا کہنا تھاکہ جب پی ٹی آئی میں آیا تو واضع تھا کہ سلجھی ہوئی پارٹی ہے، جو واقعہ میں نے دیکھا اس پر دکھ ہوا، فوج سے لڑنا کہیں سے جائز نہیں، فوج کے اوپر ایسی سو چیزیں قربان ہیں، وہ جہاز جس پر فخر کرتے تھے آج اس کی بے حرمتی کررہے ہیں، یہ نہیں کہ میں کسی پارٹی میں جارہا ہوں یا کسی نے آفرکی ہے، مجھے پارٹی کی سپورٹ تھی، علاقے کےلوگ عزت کرتے تھے، یا تو میں کوئی ادارہ بناؤنگا یا کوئی نئی پارٹی بناؤں گا اور ایسے لوگ شامل کروں گا جو ملک کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ تر پارٹیاں حکومت میں فوج کی تعریف کرتی ہیں بعد میں تنقید کرتی ہیں، اسمبلی میں عوام کی بات کریں، مسائل کی بات کریں، وہ کام نہ کریں جو شفاف نہ ہوں، میں اپنا بزنس چھوڑ کر آیا تھا، اللہ نے مجھے جو کچھ دیا ہے وہ اس ملک سے ملا ہے، کوئی ایک آدمی کہہ دے کہ میں نے کسی کا ایک روپیہ کھایا، میں دنیا سے جانے سے پہلے عزت اور وقار سے جانا چاہتا ہوں، کینیڈین شہریت مل رہی تھی، میں نے نہیں لی۔
ان کا کہنا تھاکہ ہم اقتدار میں آئے تھے تو کیا فوج کے خلاف آئے تھے؟ عمران خان کہتے تھے کہ فوج ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے، فوج سے لڑکر ہم کیا ثابت کریں گے؟ کوئی میرا سوفٹ ویئر تبدیل نہیں کرسکتا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کے جو لوگ ملوث ہیں انہیں سزائیں ملنی چاہیئیں جو شخص میرے بچوں کوبھڑکارہاہےاس کوبھی سزا ملنی چاہیے۔
محمود مولوی نے قومی اسمبلی نشست سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
خیال رہے کہ محمود مولوی رواں سال فروری میں کراچی سے قومی اسمبلی نشست این اے 245 پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے، وہ سینیئر نائب صدر پی ٹی آئی کراچی بھی رہے ہیں۔

-

میرپورخاص :امکانی بارشوں سے قبل ہمیں اپنی تیاریوں کو مزید بہتر بنانا ہے – زین العابدین میمن
میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار شاہزیب شاہ )امکانی بارشوں سے قبل ہمیں اپنی تیاریوں کو مزید بہتر بنانا ہے – زین العابدین میمن
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زین العابدین میمن نے کہا ہے کہ امکانی بارشوں کا سلسلہ ابھی باقی ہے ان سے قبل ہمیں اپنی تیاری کو مزید بہتر بنانا ہے اس امر کا اظھار انہوں نے میرپورخاص میں مختلف مقامات پر جاری میگا پراجیکٹس کا دورہ کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم پی اے ہری رام کشوری لعل کے بیٹے کرن کمار اور میگا پراجیکٹ کے انجینئر یونس غوری سمیت دیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ گزشتہ بارشوں کے دوران میگا پروجیکٹس میں شامل نالہ کافی مدد گار ثابت ہوا تھا ان بارشوں میں بھی شھر کے لیئے بھتر ثابت ہو گا انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میگا نالہ پراجیکٹ کی ڈی سلٹنگ کرائی جائے تاکہ بارشوں کے دوران پانی کی نکاسی میں کوئی بھی دشواری پیش نہ آئے اس موقع پر انہوں نہ بتایا کے چاندنی چوک سے جرواری چوک تک کا روڈ اور نالے کو مکمل کیا گیا ہے اس کے بعد ایم پی اے ہری رام کشوری لعل کی ہدایت پر چاندنی چوک سے ریلوے پھاٹک تک روڈ اور نا لے کا کام مکمل کیا جائے گا تاکہ شہر سمیت دیہاتوں سے آنے والے افراد کو کسی بھی قسم کی تکلیف درپیش نہ ہو

-

سیالکوٹ :ڈسکہ دیرنیہ دشمنی، 4 بیٹوں کے بعد باپ بھی قتل
سیالکوٹ،باغی ٹی وی ( سٹی رپورٹر شاہد ریاض) ڈسکہ دیرنیہ دشمنی،چاربیٹوں کے بعد باپ بھی قتل
تفصیل کے مطابق سرکل ڈسکہ کے تھانہ بمبانوالا کے علاقہ قلعہ ٹیک سنگھ میں دیرنیہ دشمنی پر فائرنگ سے چار بیٹوں کے بعد باپ کو بھی قتل کر دیا گیا جبکہ ایک زخمی ،واقعہ تھانہ بمبانوالا کے علاقہ قلعہ ٹیک سنگھ میں دیرنیہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا،مقتول احسان کے چار بیٹوں کو پہلے دیرینہ دشمنی کی وجہ سے قتل کیا گیا تھا،مقتول احسان کی پولیس کی جانب سے سیکورٹی دی گئی تھی ،ایک سال قبل سیکورٹی واپس لے لی گئی تھی،زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کو سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے -

بھکر :آڑھتی سرکاری باردانہ میں گندم بھرکر فی الفورفوڈ سنٹرز پر پہنچائیں ۔ڈپٹی کمشنر
بھکر ،باغی ٹی وی( نامہ نگار آتباع رسول ملنگی) آڑھتی سرکاری باردانہ میں گندم بھرکر فی الفورفوڈ سنٹرز پر پہنچائیں ۔ڈپٹی کمشنر
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کا دریا خان نشیب اور داجل روڈ کا دورہ،انہوں نے دریا خان نشیب کے آڑھتیان کو احکامات جاری کئے کہ وصول کردہ سرکاری باردانہ میں گندم بھر کر فی الفور فوڈ سنٹرز پر بھیجی جائے اس ضمن میں کسی قسم کے بلا جواز تاخیر حربے قابل قبول نہیں ہونگے ڈپٹی کمشنر نے آڑھتیوں کے گوداموں کو چیک کیا گیا جہاں گندم موجود تھی جبکہ آڑھتیوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو موقع پر بتایا گیا کہ انکے پاس گندم کا ذخیرہ موجود نہیں ہے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے گوداموں میں موجود گندم کو اپنی موجودگی میں سرکاری بارادنہ میں ڈلوا کر قریبی فوڈ سنٹر پر منتقل کروادی ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع کے آڑھتی حضرات ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ باردانہ میں گندم بھر کر فی الفور فوڈ سنٹرز پر پہنچائیں غیر ضروری تاخیر کرنے والے آڑھتیوں کیساتھ ہرگز رورعایت نہیں برتی جائے گی اس سلسلہ میں چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے . -

بھکر :کم عمرڈرائیوروں کے والدین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی -امجد شاہ
بھکر، باغی ٹی وی (نامہ نگار ،اتباع رسول ملنگی) بھکر :کم عمر ڈرائیوروں کے والدین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی -امجد شاہ
تفصیل کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ ، ڈی پی او بھکر محمد نوید کے خصوصی احکامات پر ڈی ٹی او بھکر شہزاد فیض کی ہدایات پر انچارج ٹریفک امجد حسین شاہ معہ ایجوکیشن ٹیم نے سی ٹی ٹی ایم ہائی سکول کا وزٹ کیا جس میں کم عمری ڈرائیونگ، ہیلمیٹ کا استعمال،اوورسپیڈنگ،ون وہلینگ،دو سے زیادہ افراد کا سوار ہونا ودیگر ٹریفک حادثات کی روک تھام کے حوالےسے طالب علموں کو آگاہ کیا گیا۔مزید انچارج ٹریفک نے طالب علموں کو سختی سے ہدایات کی کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کسی کو ڈرائیونگ کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی کم عمر ڈرائیوروں کے والدین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تاکہ برھتےہوئے ٹریفک حادثات میں کمی لائی جاسکے اور شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکے.