سیالکوٹ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ماڈرن رائس ملز کے گودام میں زخیرہ کی گئی گندم برآمد
تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ فیصل احمد نےمحکمہ فوڈ محکمہ مال ریونیو اور پولیس کے ہمراہ وڈالہ سندھواں میں قائم ماڈرن رائس ملز کے گودام میں ذخیرہ کی گئی گندم برآمد کر لی، اسسٹنٹ کمشنر اور عملہ نے کارروائی کرتے ہوئے 45ہزار بیگ گندم سے بھرے برآمد کر لیے، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ نے برآمد ہونے والی گندم کے بیگ اپنی نگرانی میں محکمہ کی ٹرالیوں میں لوڈ کروا کر گوداموں میں شفٹ کروادی اس موقع پر ایس ایچ او ستراہ بھی انکے ہمراہ تھے-
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

سیالکوٹ : ماڈرن رائس ملز کے گودام میں زخیرہ کی گئی گندم برآمد
-

میرپورخاص : پاک فوج کو منظم سازش کے ذریعے نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے- مفتی صادق سعیدی
میرپورخاص،باغی ٹی وی (شاہزیب شاہ) پاک فوج کو منظم سازش کے ذریعے نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے-مفتی صادق سعیدی
تفصیل کے مطابق پاک فوج کو منظم سازش کے ذریعے نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے قومی املاک کے نقصانات سانحہ ہیں ۔مفتی محمد صادق سعیدی ۔شہری ایکشن فورم پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی برداشت نہیں کریگا، میرپور خاص میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ظالمانہ ہے جسے فوری طور پر بند کیا جائے،اجلاس سے مقررین کا خطاب، پاک افواج اسلام اور دنیا کی مضبوط و منظم افواج ہیں جسے دشمن مقابلے میں زیر نہیں کر سکا تو اپنے حواریوں کے ذریعے نقصان پہنچانا چاہتا ہے قومی و فوجی تنصیبات و املاک پر حملے ناقابل قبول ہیں ،شہری ایکشن فورم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے لئے اظہار یکجہتی کے لئے بلائے گئے اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج پر ناز ہے ان کے خلاف کی گئی سازشوں کی مذمت کرتے ہیں، شہری ایکشن فورم نے شہر کی مسائل پر بھی غور کیا اور میرپور خاص میں بجلی کی بارہ بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور گیس کی لوڈ شیڈنگ پر غم و غصہ کا اظہار کیا گیا اجلاس نے واپڈا اور سوئی سدرن گیس کی شدید مذمت کی اور انتباہ کیا کہ جمعہ 22 مئی تک بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی گئی تو مارکیٹ اور واپڈا ہاؤس پر دھرنا دیا جائے گا اجلاس میں علامہ محمد صادق سعیدی ، معسود عباس، کامران میمن، عمران نقشبندی، شیر محمد سولنگی، شمس الدین پنہور، محمد عمران، فواد میمن، عبد الحق چوہان، احمد شیخ، الیاس انصاری، فہیم قریشی،مزمل چوہان نے شرکت کی ،شرکاء نے بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف تحریک کو منظم کرنے شہر میں بینر آویزاں کرنے، احتجاجی ریلی اور مارکیٹ چوک اور واپڈا آفس کے سامنے دھرنے کا لائحہ عمل طے کیا اور جمعہ 22 مئی تک لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا اعلان نہ کرنے کی صورت میں احتجاج کا آغاز کیا جائے گا -

کوئٹہ :خاتون بن کر مرد کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار
کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیر آکاخیل) خاتون بن کر مرد کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار
تفصیل کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل کوئٹہ کی کارروائی ،خاتون بن کر متاثرہ شخص کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار،ملزم سمیع اللہ نے خاتون کے نام سے فیس بک آئی ڈیز بنائی ہوئی تھیں۔ملزم نے فیس بک آئی ڈی استعمال کرتے ہوئے متاثرہ شخص کی قابل اعتراض ویڈیوز ریکارڈ کیں۔ملزم متاثرہ شخص کو ہراساں اور بلیک میل کررہا تھا۔ ملزم نے متاثرہ کا قابل اعتراض مواد سوشل میڈیا پر بھی شئیر کیا تھا۔ملزم متاثرہ شخص کو ملاقات کے لئے بھی بلیک میل کرتا رہا۔ ملزم کو جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کوئٹہ سے گرفتار کیا گیاملزم کے موبائل کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوا دیا گیا۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔ -

اوچ شریف :نوشہرہ جدید میں ڈیڑھ ماہ کی بچی کا لرزہ خیز قتل
اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) نوشہرہ جدید میں ڈیڑھ ماہ کی بچی کا لرزہ خیز قتل
تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے موضع نوشہرہ جدید میں معصوم بچی کے قتل کا اندوہناک واقعہ رونماہوا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ماہ کی بچی کی نعش گھر کے قریب گڑھے سے برآمد ہوئی ہے ،عینی شاہدین کے مطابق ڈیرھ ماہ کی بچی نمرہ کی نعش پر اینٹ رکھی ہوئی تھی،بچی کے دادا نے پولیس کو بیان دیتے ہوا بتایا کہ گھر میں سوئی بچی کے ناموجود ہونے کے باعث تلاش کی، اس دوران رشتہ دار نے دیکھا کہ نعش پانی کے گڑھے میں موجود ہے ، معصوم بچی کی نعش پر پختہ اینٹ رکھی ہوئی تھی ، بچی کے دادا عطاء المنعم کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف تھانہ نوشہرہ جدید میں مقدمہ درج کردیاگیا ہے اور پولیس نے اس معصوم بچی کے سفاک قاتل کو تلاش کرنے کیلئے تحقیقات کا آغازکردیا ہے.

-

کندھ کوٹ : پولیس چیک پوسٹ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل شہید ،چوکیدار زخمی
کندھ کوٹ (مختیار احمد اعوان)کندھ کوٹ میں بدامنی عروج پر ہونے لگی اب محافظ بھی غیر محفوظ ہوگئے پولیس چیک پوسٹ پر ڈاکووں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل شہید اور ایک چوکیدار زخمی ہوا
تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ میں آئے روز قتل غارت کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا اب محافظ بھی غیر محفوظ ہوگئے ڈاکووؤں نے مانجھی چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی ، ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک ہیڈ کانسٹیبل علی محمد ملک شہید ہوگیا اور چوکیدار عبدل احد زخمی ہوا ڈاکو سرکاری اسلحہ لے کر فرار ہوگئے ، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پہنچ گئی , شہید اہلکار اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا ، دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری ڈاکووں کا پیچھا کرنے کچے کے طرف روانہ ہوگئی ، واضع رہے کہ دو دنوں میں دو اہلکار شہید ہوئے ہیں ایک روز قبل غوثپور پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ سے ایک جوان شہید ہوا تھا- -

کندھ کوٹ : محکمہ صحت انتظامیہ کی لاپرواہی وبائی امراض میں اضافہ،متعدد جاں بحق
کندھ کوٹ(مختیار احمد اعوان)محکمہ صحت انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث ملیریا خسرہ سمیت دیگر وبائی امراض کے شرح میں اضافہ
تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ ملیریا خسرہ کے وار جاری ملیریا کے باعث مزید ایک 18 سالہ خاتون جان کی بازی ہار گئے اس موقع پر متاثرین علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ مختلف امراض سے کمسن بچیوں کے بعد اب بڑے مرد اور خاتون بہی وبائی امراض کے شکار ہونے لگے ہیں۔نواحی گائوں میں ایک بچہ خسرہ کہ باعث دم توڑ گیا تنگوانی کے گائون کنڈہو خان بکھرانی کے رہائشی 18 سالہ جمیلا خاتون بہی ملیریا کے باعث چل بسیں متاثرین نے مزید کہا کہ کئی بچے اور بچیوں کی حالت تشویشناک ہے وہ مختلف امراض میں مبتلہ ہیں ایک ماہ کے دوران ملیریا اور خسرہ جیسے مرض میں 15 سے زائد بچے اور بچیاں جان کی بازی ہار گئے سینکڑوں بچے ملیریا اور خسرہ کے مرض میں مبتلا ہیں ملیریا کے باعث جانبحق ہونے والی خاتون کی دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی محکمہ صحت انتظامیہ کی خاموشی افسوس ناک عمل ہے علاقہ مکینوں نے صحت سیکریٹری۔ ڈپٹی کمشنر کشمور سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کشمور کی صحت انتظامیہ کے خلاف نوٹس لے کر وبائی امراضِ کو روک کر انسانی جانے ضائع ہونے سے بچائیں جائیں۔ -

کندھ کوٹ : آئی بی اے اساتذہ کا تنخواہیں نہ ملنے پر ٹریژری آفس کے آگے احتجاجی دھرنا
کندھ کوٹ (مختیار احمد اعوان)آئی بی اے اساتذہ کا تنخواہیں نہ ملنے پر ٹریژری آفس کے آگے احتجاجی دھرنا
تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ آئی بی اے پاس پی ایس ٹی اساتذہ کا ایک سال گزرنے کے باوجود بھی ٹریژری کی جانب سے تنخواہیں نہ دینے پر ملازمین کا احتجاجی دھرنا دے دیا گیا اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم اپنا کاروبار چھوڑ کر سرکاری ڈیوٹی ایمانداری دے رہے ہیں پھر بھی ہمیں ایک سال سے اپنی تنخواہیں نہیں ملی۔سندھ دیگر اضلاع میں اساتذہ کی تنخواہیں ہو گئے ہیں لیکن ضلعی کشمور کندھ کوٹ میں ٹریزری افسران کی نااہلی کی باعث ہمیں نظر انداز کیا جا رہا ہے اس وقت ہم فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔مظاہرین نے وزیر اعلی سندھ۔ وزیر تعلیم سردار شاہ۔ سیکریٹری تعلیم اکبر علی لغاری۔ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تنخواہیں دے کر ہماری بے چینی ختم کی جائے۔ -

احمد پورشرقیہ: بااثر افراد گھر میں گھس گئے،ماں اور بیٹے پرتشدد ،ویڈیو وائرل
احمد پورشرقیہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمد الیاس)بااثر افراد گھر میں گھس گئے،ماں اور بیٹے پرتشدد ،ویڈیو وائرل
36 گھنٹے گذرنے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی
تفصیل کے مطابق بااثر افراد گھر میں داخل ہوگئے ماں اور بیٹے کو تشدد کا نشانا بنایا آئے روز گلی میں بدمعاشی کرتے رہتے ہیں ،محلہ والوں کا جینا محال کر دیاہے ، بچے کے ساتھ چھیڑ خانی کی بچے کی ماں نے روکا تو پردہ دار فیملی کے گھر گھس گئے مار پیٹ کی، جان سے مارنے کی دھمکی دیتے رہے ویڈیو بھی وائرل 36 گھنٹے گزر گئے ،تھانہ سٹی احمدپور شرقیہ کی پولیس نے باثر افراد کے خلاف کارروائی نہ کی،متاثرین شگفتہ بی بی اور اس کے بیٹے نے بااثر ملزمان عبدالرحمن ،لیاقت علی ،مزمل اور دو کس نا معلوم افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔احمد پورشرقیہ: بااثر افراد گھر میں گھس گئے،ماں اور بیٹے پرتشدد ،ویڈیو وائرل
36 گھنٹے گذرنے کے باوجود تھانہ سٹی پولیس نے باثر افراد کے خلاف کارروائی نہ کی،متاثرین فیملی کا انصاف فراہم کرنے کامطالبہ@OfficialSPPO@OfficialDPRPP @BaaghiTV @MumtaazAwan pic.twitter.com/2CL1lN5BIF— QNN WORLD (@QNN_World) May 16, 2023
-

اوکاڑہ :ریلوے اسٹیشن پر مسافر لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی،ملزم گرفتار
اوکاڑہ،باغی ٹی وی (ویب نیوز)ریلوے اسٹیشن پر مسافر لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی،ملزم گرفتار
تفصیل کے مطابق ریلوے پولیس نے اوکاڑہ اسٹیشن پر مسافر لڑکی کومبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم اوراس کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔ریلوے پولیس کے مطابق 9 مئی کو متاثرہ لڑکی کراچی جانے کیلئے اوکاڑہ اسٹیشن پہنچی جہاں ملزم حسیب نے اسے ورغلا کر اسٹیشن کے پارسل سیکشن میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
واردات کے بعد ملزم نے لڑکی کو ٹکٹ فراہم کر کے ٹرین میں سوار کرایا۔ کراچی اسٹیشن پر ریلوے پولیس نے اس کی حالت دیکھ کر پوچھ گچھ کی تو لڑکی نےبپتا سنادی۔
ریلوے پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم حسیب اور اس کے سہولت کار عابد کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔
آئی جی ریلویز پولیس ڈاکٹر راؤ سردار علی خان نے اس افسوس ناک واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور کہا ہے کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ -

اوچ شریف :خدمت خلق پروردگار کو راضی کرنے کا بہترین ذریعہ ہے – شیخ ناصر سلیم
اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار،حبیب خان) خدمت خلق سے نہ صرف دلی راحت و چین ملتا ہے بلکہ پروردگار کو راضی کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ، شیخ ناصر سلیم ،سید محمد شاہ جرار، بشیر احمد چوہدری
تفصیلات کے مطابق سیاسی وسماجی شخصیت زمیندار اعلی اوچشریف شیخ ناصر سیلم اور سید محمد شاہ جرار بشیر احمد چوہدری نے اوچ سول سوسائٹی کے سالانہ تقریب 40 یتیم اور غریب بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب کے حوالے سے اوچ سول سوسائٹی کے صدر عمر خورشید سہمن ناہب صدر اوچ سول سوسائٹی شفیق شہزاد خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اوچ سول سوسائٹی کو اس سال 100 کے قریب مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی درخواست موصول ھوہی ہیں مگر ان میں سے گھر گھر سروے کرکے 40 بچیوں کو میرٹ کی بنیاد پر اللہ پاک کی رضا کی خاطر شارٹ لسٹ کرلیا گیا ھے جو کہ عنقریب ان 40 غریب اور یتیم بچیوں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد کرکے انہیں جہیز دیا جاے گا اور باعزت طریقے سے رخصت کیاجائے گا شیخ ناصر سیلم نے مخیر حضرات سے درد مندانہ ایپل کی ھے کہ مہنگاہی کے اس دور آپ اوچ سول سوسائٹی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں تاکہ ہم سب مل کر غریب اور یتیم بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب کامیاب طریقے سے منعقد کر سکیں
جبکہ جنوبی پنجاب کے صدر چیمبر آف ایگری کلچر و ممبر سی سی ایم جی شیخ ناصر سلیم ایڈووکیٹ نے صدر سول سوسائٹی عمر خورشید سہمن اور شفیق شہزاد کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے
کہا کہ خدمت خلق ایک ایسا جذبہ ہے جس سے نہ صرف دلی راحت و چین ملتا ہے بلکہ یہ پروردگار کو راضی کرنے کا بہترین ذریعہ ہے خدا کی مخلوق پر مہربان اور احسان کرنے والے افراد پر خدا راضی اور خوش ہوتا ہے اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کرتا ہے انہوں نے خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار سول سوسائٹی اوچشریف کے عہدیداران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا