اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار،حبیب خان)جعلی اور غیر معیاری جڑی بوٹیاں تلف کرنیوالی ادویات کسانوں کے لیے درد سر بن گئیں مونگ اور کپاس کی فصل کو شدید نقصان کا خدشہ تفصیل کے مطابق محکمہ زراعت کے افسران کی نا اہلی اور دفاتر تک محدود ہونے کے باعث اوچ شریف وگردونوح کے علاقوں میں بغیر لائسنس اور غیر قانونی طور پر جعلی اور غیر معیاری ادویات کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا ہے اوچ شریف اور اس کے گردونواح میں پیسٹی سائیڈ کی دکانوں پر موجود جڑی بوٹیاں تلف کرنیوالی ادویات غیر معروف کمپنیوں کی موجود ہے جو دکاندار کسانوں کو سستی اور معیار ی ہونے کا جھانسہ دے کر فروخت کر رہے ہیں سادہ لوح کسان زمیندار ان کے جھانسے میں آکر اپنے مونگ اور کپاس کی فصل پر یہی جعلی اور غیر معیاری سپرے کرتے ہیں تو فصل پیلی ہو کر تباہ ہو جاتی ہے جب متاثرہ کسان دکاندار کے پاس آتا ہے تو اس کے نقصان کا ازالہ کرنے کی بجائے دوکاندار کہتے ہیں جی سپرے تر وتر کرنی تھی زیادہ وتر میں کر دی ہے نوزل ٹی جیٹ نہیں لگائی ہوگی سپرے کسی اناڑی سے کروائی ہوگی جیسے حیلے بہانوں سے متاثرہ غریب کسانوں کو ٹرخا دیا جاتا ہے۔ محکمہ زراعت کے افسران مونگ اور کپاس کی فصل کاشت ہونے کے باوجود اپنی اپنی فیلڈ میں کام کرنے کی بجائے دفاتر تک محدود ہونے کے باعث جعلی اور غیر معیاری جڑی بوٹیاں تلف کرنیوالی ادویات کی سرعام دھڑلے سے فروخت ہورہی ہے کسانوں،ملک شفیع محمد عمران محمد نواز محمد لیاقت حسین و دیگر زمینداروں نے ڈی سی او بہاولپور، محکمہ زراعت کے اعلیٰ افسران سے بغیر لائسنس اور غیر قانونی طور پر جعلی اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

اوچ شریف : میڈیکل آفیسرزکی مبینہ فرائض میں غفلت،محکمانہ انکوائری شروع
اوچ شریف، باغی ٹی وی ( نامہ نگارحبیب خان) انچارج میڈیکل آفیسر رورل ہیلتھ سینٹر اوچ شریف کے خلاف پیشہ ورانہ فرائض میں غفلت، غیر مہزبانہ رویئے اور وفات پا جانے والے شخص کا کئی گھنٹوں تک انتظار کے بعد پوسٹ مارٹم نہ کرنے کے الزامات، شہری کی درخواست پر محکمانہ انکوائری شروع، تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے شہری عبدالوہاب نے محکمہ ہیلتھ کے افسران کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے عزیز مظلوم محمد رفیق خان کی تشدد زدہ لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی جسے بزریعہ پولیس تھانہ اوچ شریف مقامی ہسپتال رورل ہیلتھ سینٹر اوچ شریف لے کر گئے جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر سید عامر بخاری کے علاوہ کوئی ڈاکٹر نہیں تھا ورثا نے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالغنی شیخ کو فون کیا جنھوں نے کہا کہ ڈاکٹر عثمان آ جائے گا جو پوسٹ مارٹم کر دے گا، کچھ دیر بعد ڈاکٹر عثمان آگیا اور انہوں نے کہا کہ میں پوسٹ مارٹم کر دیتا ہوں لیکن میرے پاس عملہ موجود نہیں ہے انہوں نے پوسٹ مارٹم کا سامان جو سات ہزار روپے کا تھا لکھ دیا جو ہم نے لا کر دے دیا عملہ نہ آنے پر ورثا نے دوبارہ ڈپٹی ڈی ایچ او احمد پور شرقیہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ میں انچارج ڈاکٹر عجمی منیر کو بھجوا رہا ہوں اور میں خود بھی آ رہا ہوں لیکن ڈیڑھ گھنٹہ گزرنے کے باوجود کوئی نہ آیا جس پر ورثا نے سی ای او ہیلتھ بہاول پور کو فون کیا جن کے نوٹس لینے پر ڈاکٹر عجمی منیر ہسپتال پہنچ گیا اور آتے ہی دروازہ پٹختے ہوئے ڈاکٹر عثمان پر چلانا شروع کر دیا کہ کیوں میری نیند خراب کی ہے اگر عملہ نہیں تھا تو انہیں احمد پور شرقیہ ریفر کر دیتے ،ہم نے ڈاکٹر عجمی منیر کی منت سماجت کی تو اس نے ہمیں جھاڑ دیا اور کہا کہ اب یہاں کسی قیمت پر پوسٹ مارٹم نہیں ہو گا ہم نے کمشنر آفس بہاول پور کے نمائندے کو فون کیا تو کچھ دیر بعد ڈاکٹر خالد کا فون آگیا جس نے ہمیں تسلی دی کہ ابھی پوسٹ مارٹم ہو جائے گا لیکن ڈاکٹر عجمی منیر نے غصے میں آکر کہا کہ میں کسی ڈی ایچ او کو نہیں جانتا اپنی لاش لے کر یہاں سے بھاگ جاؤ جس پر ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے میت الشمس چوک پر لے گئے اور ڈاکٹر عجمی منیر کی ذیادتی کے خلاف احتجاج کیا جس پر مقامی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کردیا ڈاکٹر عجمی منیر نے ہمیں مزید سامان لکھ دیا جو کہ مزید چھ ہزار روپے کا آیا، درخواست گزار نے کہا کہ رورل ہیلتھ سینٹر اوچ شریف میں روزانہ کی بنیاد پر پوسٹ مارٹم کئے جانے کے باوجود ڈاکٹر عجمی منیر نے اپنے پیشہ ورانہ فرائض سے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جھوٹی انا کی خاطر انہیں سخت زہنی اذیت اور پریشانی سے دوچار کرنے اور ان کی میت کی بے حرمتی کر کے سنگین محکمانہ غفلت کا ارتکاب کیا ہے مدعی کی درخواست پر محکمہ صحت کے افسران نے انکوائری کا آغاز کر دیا ہے

-

سیالکوٹ : ضلع اور تحصیل کچہریوں میں سیکورٹی آڈٹ کے احکامات جاری
سیالکوٹ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر،شاہد ریاض )ضلع اور تحصیل کچہریوں میں سیکورٹی آڈٹ کے احکامات جاری
تفصیل کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ نے ضلع اور تحصیل کچہریوں میں سیکورٹی آڈٹ کے احکامات جاری کر دئیے،ایس ایچ او ز اور ڈی ایس پیز اپنے علاقوں میں واقع کچہریوں کی سیکورٹی روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں،سیکورٹی ایس اوپیز کی تکمیل پویس کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او حسن اقبال نے آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر کے پولیس افسران کو پروفیشنل ہدایات دیتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ضلع اور تحصیل کچہریاں ایسے مقامات ہیں جہاں پر متحارب فریقین کا آنا جاناروزانہ کا معمول ہے،جس کی وجہ سے متحارب فریقین کے مابین تصادم کے خدشات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں،پولیس اس طرح کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کرے کہ کچہریوں میں آنے والے متحارب فریقین اور گروپوں میں تصادم کے امکانات کو کم سے کم کیا جا سکے،ڈی پی او حسن اقبال نے کہا کہ اسلحہ چاہے لائسنسی ہو یا ناجائز،ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر سخت پابند ہے اس پابندی کا اطلاق ضلع اور تحصیل کچہریوں میں کئی گنازیادہ ہوتا ہے،ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی او ز روزانہ کی بنیاد پر اپنے علاقوں میں واقع کچہریوں کی سیکورٹی کو چیک کریں،سیکورٹی ایس او پیز کی تکمیل کو یقینی بنائیں کیوں کہ یہ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،ڈی پی ا وحسن اقبال نے کہا کہ میں خود بھی کچہریوں کی سیکورٹی چیک کرنے کے لئے سربپرائیز وزٹ کروں گا اگر کہیں سیکورٹی لیپس نظر آیا تو ذمہ دار پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ احتسابی کارروائی ہو گی -

اوکاڑہ :بہادر نگرفارم سے گھاس اور ونڈا چوری کے 2 ملزمان کی ضمانت خارج
اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)بہادر نگرفارم سے گھاس اور ونڈا چوری کے 2 ملزمان کی ضمانت خارج
بہادر نگرفارم کی زرعی زمین سے سرکاری چارہ /ونڈاچوری کرنے والے ملزمان میں سے دو کی ضمانت مقامی عدالت سے خارج کردی گئی جبکہ دیگر دو ملزمان کی ضمانت پر سماعت آئندہ پیشی پر ہوگی
تفصیلات کے مطابق بہادر نگر فارم سے سرکاری چارہ /ونڈاچوری کرنے والے چار ملزمان محمد اشرف ،علی محمد،عرفان،شاہد وغیرہ کے خلاف بہادر نگر فارم انتظامیہ کی جانب سے ایف آئی آر اندراج کروائی گئی ہیں جن میں سے ملزم محمد اشرف ،علی محمد پسران ذوالفقار کی ضمانت عدالت سے گزشتہ دنوں خارج کردی گئیں جبکہ دیگردو ملزمان کی ضمانت پر سماعت آئندہ تاریخ پیشی پر ہوگی ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر لائیوسٹاک بہادر نگر فارم ڈاکٹر مقصود اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہناتھاکہ سرکاری سامان اور املاک کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے جس کی ہر طرح سے حفاظت کویقینی بنایاگیاہے جملہ ملزمان کی یہاں ایک مرلہ بھی زرعی زمین نہ ہے اس کے باوجود ملزمان مذکورہ نے کئی کئی جانور پال رکھے ہیں جن کے لیے سرکاری چارہ /ونڈاچوری کیاجاتا ہے ،جن کے خلاف فارم انتظامیہ کی جانب سے مقدمات درج کروائے گئے ہیں جس بناپر ملزمان اوچھے ہتھ کنڈے استعمال کرکے فارم بہادر نگر کے ملازمین اور افسران کے خلاف مختلف وقوعہ جات اور من گھڑت کہانیاں بناکر انہیں انتقامی کاروائی کا نشانہ بنارہے ہیں جس کے لیے بہادر نگر فارم انتظامیہ کے اعلی افسران کی ٹیم جلد مقامی اعلی افسران سے اس بابت رابطہ وقانونی کاروائی پر غور کررہی ہے ۔ -

اوکاڑہ :انجمن تاجران رینالہ کا پولیس سے اظہار یکجہتی و تشکر کے لئے واک کا اہتمام
اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)انجمن تاجران رینالہ کا پولیس سے اظہار یکجہتی و تشکر کے لئے واک کا اہتمام
انجمن تاجران رینالہ کا پولیس سے اظہار یکجہتی و تشکر کے لئے واک کا اہتمام ،ڈی ایس پی منزہ کرامت پر شہریوں نے پھولوں کی بارش کر دی رپورٹ کے مطابق ملک کی موجود سیاسی صورتحال اور رینالہ میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں نمایاں کمی کی وجہ سے انجمن تاجران کے صدر چوہدری شکیل احمد۔شیخ حماد رضا۔لالہ طارق سیف۔ملک قاسم امیر۔ حاجی عبدالغفور۔مولانا حاجی جاوید pgs۔چوہدری عبدالرؤف سرفراز انجم اور چوہدری عبدالسلام سمیت تمام انجمن تاجران کے عہدیداران و ممبران نے ایک واک کا اہتمام کیا واک کے آغاز میں ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان نے بھی شرکت کی اس کے بعد واک کا باقاعدہ آغاز پھاٹک بازار سے کیا گیا اور یہ واک بلدیہ چوک میں جا کر اہتمام پذیر ہوئی۔اس واک کی قیادت ڈی ایس پی رینالہ منزہ کرامت کر رہیں تھیں جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی اختر خان و دیگر پولیس افسران و ملازمین بھی ان کے ہمراہ تھے شہریوں نے ڈی ایس پی رینالہ سرکل و دیگر ملازمین پر پوپھولوں کی بارش کر دی اور ان سے خوب یکجہتی کا اظہار کیا بعدازاں واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے منزہ کرامت نے شہریوں و تاجران کی پولیس سے اس والہانہ محبت پر شکریہ ادا کیا اور کہا انشااللہ جرائم کا علاقہ سے قلع قمع کر دیا جائے گا اور جرائم پیشہ عناصر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ -

ڈی جی خان : گمشدہ طالب کی بازیابی ،آر پی او آفس کے باہر لڑکے کے لواحقین کا احتجاج
کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان )تھانہ گدائی کے علاقہ میں طالب علم کی گمشدگی کا معاملہ/ورثاء کے لواحقین کا RPO آفس کے سامنے بھرپور احتجاج تفصیل کے مطابق محمد وسیم زنگلانی ولد ماسٹر عبدالرشید زنگلانی جو کے 14 مئی صبح 9بجے سے امتحانات کی تیاری کے لئیے پیپر لینے کی غرض سے ڈی جی خان شہر گیا ہوا تھا تا حال گھر واپس نہیں پہنچا محمد وسیم کی فیملی شدید پریشانی میں مبتلا ہے وسیم کے گھر والوں کے مطابق وسیم انتہائی سادہ اور شریف بچہ ہے اور بہت زیادہ کم گو ہے لواحقین کے مطابق بچے کو کسی نے اغوا نہ کر لیا ہو محمد وسیم کے والد کے مطابق پولیس پازیٹیو رسپانس نہیں کر رہی اس وجہ سے وسیم کی فیملی نے RPO آفس کے باہر احتجاج شروع کر دیا ہے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوے وسیم کے والد عبدالرشید نے کہا ہے کے جب تک پولیس میرے بیٹے کو بازیاب نہیں کراتی تب تک وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے-
-

یوم آزادی صحافت کے موقع پر ” تجدید عہد” سیمینار
اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر کی رپورٹ )یوم آزادی صحافت ” کے موقع پر ” تجدید عہد” سیمینار
تفصیل کے مطابق لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام ” 13 مئی یوم آزادی صحافت ” کے موقع پر ” تجدید عہد” سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار میں صدر پریس کلب اعظم چوہدری ، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری حسن تیمور جکھڑ،فنانس سیکرٹری حافظ فیض احمد، ممبر گورننگ باڈی عالیہ خان ، حافظ عدنان طارق لودھی ، سینئرصحافی خاور نعیم ہاشمی، علامہ صدیق اظہر، رانامحمد عظیم ، راجہ ریاض ، اشرف سہیل ، منصور بخاری، فرزانہ چوہدری ،انصار حسین زاہد،زوارکامریڈ، ڈاکٹرشجاعت حامد ، خالد امین ، شیراز حسنات ، راشد حجازی،امتیازکامریڈ،فاروق جوہری ،شرقی احمد ٹیپو، شہزاد حسین ،راجہ ولائیت علی خان ، ساجدہ میر، افتخارشاہد اوکاڑہ سے ملک ظفر اقبال سمیت صحافتی تنظیموں اورسیاسی و سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی اور آزادی صحافت اور آزادی اظہاررائے کی جدوجہد کرنے والے سینئرصحافیوںکوخراج تحسین پیش کیا۔ آزادی صحافت کی جدوجہد کے علمبردار سینئرصحافی خاورنعیم ہاشمی جنھیں ضیاءالحق کی ڈکٹیٹرشپ کے دورمیں کوڑے مارے گئے انھوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ڈکٹیٹرزکے ادوارمیں بہت مشکلات کا سامناکیا، قیدوبندکی صعوبتیں برداشت کیں ، کوڑے کھائے اور بھوک وپیاس کاٹی لیکن آزادی اظہاررائے کے حق سے پیچھے نہ ہٹے ، موجودہ دورمیں اس جذبے کی زیادہ ضرورت ہے جبکہ اب تو ہمیں یہ بھی نہیں پتہ کہ ہمارامقابلہ کن لوگوں سے ہے ، آج جمہوری دورہے لیکن حق سچ کی آوازبلندکرنے پر صحافیوں کو بہیمانہ سلوک کا سامناکرناپڑتاہے ، چادرچاردیواری کی پامالی کرتے ہوئے انھیں دن دیہاڑے گھروں سے اٹھالیاجاتاہے ، انھیں اغواءکرلیاجاتاہے ، انھیں شدید تشدد کا نشانہ بنایاجاتاہے ، اداروں پر دباﺅ ڈال کر ان کے پروگرامز بندکرادیئے جاتے ہیں یا انھیں بیروزگارکردیاجاتاہے۔ انھوں نے مزیدکہاکہ لاہورپریس کلب دیگرپریس کلبز اور صحافتی تنظیموں سے رابطہ کرکے انھیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے تاکہ آزادی صحافت اور آزادی اظہاررائے کے لئے جدوجہد متحد ہوکر کی جائے ، اس سلسلہ میں 3 مئی کو رانامحمدعظیم،راجہ ریاض ، شہزاد حسین بٹ، رحمن بھٹہ، فرخ شہبازوڑائچ اور دیگرتنظیموں کے عہدیداران نے اتحاد کے لئے اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا جس کے بعد دیگرتنظیموں سے رابطہ کیا گیا جنھوں نے اس عمل میں شامل ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ دنیامیں جتنے بھی انقلاب آئے یا لوگ ترقی کرکے زمین سے آسمان تک پہنچے اس کا کریڈٹ صحافیوں، ادیبوں اور شاعروں کو جاتاہے جنھوں نے درست اور برحق معلومات لوگوں تک پہنچائی جس کے باعث انھوں نے درست فیصلے لیکر ترقی کی ، آج وہ وقت آگیاہے کہ ملک وقوم کی ترقی اور نسلوں کی حقیقی آزادی کے لئے تمام صحافی اکٹھے ہوکر وقت کے حکمرانوں سمیت تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں کو یہ تنبیہ کریں کہ ہم ان کے زرخرید غلام نہیں ہیں ،ملک کو آگے بڑھاناہے توآزادی صحافت وآزادی اظہاررائے کے لئے قربانیاں دیناہوں گی۔ تقریب سے دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے آزادی صحافت کی جدوجہد کے لئے قربانیاں دینے والے اپنے سینئرزکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے سینئرزکا کردار ہمارے لئے اور ہماری نسلوں کے لئے مشعل راہ ہے ، حق سچ کی راہ میں نہ وہ کبھی بکے ، نہ جھکے، قیدوبندکی صعوبتیں برداشت کیں حتی کہ اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کرنے سے دریغ نہیں کیا۔ موجودہ دورمیں صحافت کی آزادی ختم ہوکر رہ گئی ہے ، اب مالکان کی صحافت ہے جن کا دوردورتک صحافت سے کوئی تعلق نہیں وہ صرف سرمایہ دارانہ بنیادپر یااپنے کاروبار کو تحفظ دینے کے لئے صحافتی ادارے کھول کر بیٹھے ہیں اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیامیں ان کی مرضی کے بغیر کوئی بھی خبر چھاپی یا آن ایئر نہیں کی جاسکتی اور اس وجہ سے عوام کا اعتماد ان اداروں سے اٹھتاجارہاہے اور اب وہ ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کو زیادہ اہمیت دے رہے ہیں جس میں سوشل ایکٹیوسٹ آزادانہ طور پر عوامی مسائل کو اجاگر کر رہے ہیں جبکہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیادن بدن ڈاﺅن ہوتے جارہے ہیں اور صحافی مایوسی اوربے روزگاری کی عمیق کھائی میں گرتاچلاجارہاہے۔ اس موقع پر صدر اعظم چوہدری اور سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے تقریب میں شرکت کرنے والے شرکاءکا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہرکی کہ تمام صحافی ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوکر تمام اختلافات کوبالائے طاق رکھتے ہوئے آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کے لئے مشترکہ جدوجہد کریں گے اور اس کے لئے لاہورپریس کلب ہمیشہ کی طرح سینئرزسے مشاورت کے بعد تمام عملی اقدامات بروئے کارلائے گا

-

میرپور خاص : صحافت کی آڑ میں منشیات کادھندہ کرنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار
میرپورخاص ،باغی ٹی وینامہ نگار شاہزیب شاہ )صحافت کی آڑ میں منشیات کادھندہ کرنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار
تفصیل کے مطابق میرپورخاص کے شہید دین محمد لغاری پولیس اسٹیشن عرف تعلقہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او افتخار احمد باجوہ نے منشیات فروشوں اور زرد صحافت کا گٹھ جوڑ ثابت کردیا ، پولیس اسٹیشن شہید دین محمد لغاری المعروف (تعلقہ تھانہ) پر چند روز قبل تعینات ہونیوالے ایس ایچ او افتخار احمد باجوہ کی اپنی حد کے مرکزی منشیات فروش مفرور ملزم عرفان پنہور کیخلاف زبردست کارروائی۔ مضبوط سیاسی اثرو رسوخ کے حامل مفرور ملزم عرفان پنھور کے گھر پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مین پڑی کے تیار سات کٹے برآمد کرلئے، چھاپے کے دوران ملزم عرفان پنھور کی پولیس حراست سے فرار ہونے کی کوشش، ایس ایچ او تعلقہ افتخار احمد باجوہ نے ملزم عرفان پنھور کا تعاقب کرتے ہوئے دوبارہ گرفتار کرلیا، جرواری شاخ سے متصل بسم اللہ ٹاٶن کے عقب پر آموں کے باغ میں مقامی اسپیشل برانچ کی مصدقہ معلومات سے ایس ایچ او تھانہ تعلقہ افتخار احمد باجوہ نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم عرفان پنھور کے گھر پر چھاپہ مارا اور بڑی تعداد میں تیار مین پڑی کے سات سے زائد کٹے تحویل میں لیکر مفرور ملزم عرفان پنھور کو گرفتار کرلیا تاہم ملزم پولیس کو چکمہ دے کر بھاگ نکلا ،متعلقہ ایس ایچ او افتخار باجوہ نے پھرتی سے مفرور ملزم عرفان پنھور کا تعاقب کرتے ہوئے اپنے آہنی ہاتھوں سے اسے فوراً ہی دبوچ لیا۔ قانون کے آہنی ہاتھوں سے ملزم کے ہوش ٹھکانے لگ گئے۔ مفرور ملزم عرفان پنھور کو متعلقہ تھانے کے حوالات میں بند کرکے مقدمہ درج کرلیا گیاہے واضح رہے کہ میرپورخاص میں گزشتہ دو ماہ سے میرپورخاص پولیس کی جانب سے منشیات جس میں مین پڑی مضر صحت گٹکا سفینہاور دیگر ممنوعہ منشیات شامل ہیں کے خلا ف سخت ترین کاروائیاں جاری ہیں ،مجرم بھی گرفتار کئے جارہے ہیں ، وہیں میرپورخاص میں ہی منشیات کا کاروبار تھوڑی سی احتیاط کے ساتھ بام عروج پر ہے ، میرپورخاص میں یہ سہرا انسپکٹر افتخار احمد باجوہ کے سر باندھا جائیگاکہ ملزم عرفان پنھور کا تعلق میرپورخاص ایک نام نہاد صحافی سے ہے اور اب ملزم عرفان پنھور کی گرفتاری کے بعد یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوگئی ہے کہ میرپورخاص میں منشیات کا کاروبار بلیک میلر صحافی اور زرد صحافت کے علمبردار کر رہے ہیں. -

کوئٹہ : معمولی جھگڑے پر4 بھائیوں سمیت 5 افراد قتل
کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرخان)کوئٹہ میں معمولی بات پر ہونے والے جھگڑے میں چار بھائیوں سمیت پانچ افراد قتل اور چودہ زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر گاہی خان چوک پر لہڑی قبیلے کے دو گروہوں میں تصادم ہوا۔
جھگڑا دو ہمسائیوں کے درمیان گھر کے سامنے تھڑا بنانے پر شروع ہوا ۔ پہلے لاٹھیاں برسیں اور اس کے بعد گولیاں چل گئیں۔
پولیس کے مطابق دونوں جانب سے فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں چار بھائی جان سے گئے۔ جبکہ ان کی والدہ، والد اور دادا سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ دوسرے گروہ کا بھی ایک نوجوان قتل ہوا جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔
ایس ایچ او کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال اور بولان میڈیکل ہسپتال پہنچایا گیا۔
پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کے مطابق مرنے والوں کو جسم کے اوپری حصوں میں گولیاں لگیں جس کی وجہ سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی۔ زخمیوں کو ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں داخل کردیا گیاہے -

لوئر چترال : گاؤں موری لشٹ میں گاڑی حادثہ کا شکار ، 2 افراد زخمی
چترال ،باغی ٹی وی (نامہ نگار گل حماد فاروقی)لوئر چترال کے گاؤں موری لشٹ میں گاڑی حادثہ کا شکار ، 2 افراد زخمی
تفسیل کے مطابق لوئر چترال کے گاؤں موری لشٹ میں تھانہ کوغذی پولیس کے مطابق آج دو بجے موری لشٹ کے مقام پر سوزوکی گاڑی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار مسمی سید اللّٰہ ولد شاہ عبدالقادر سکنہ کوراغ اور خلیل اللّٰہ ولد محمد ولی سکنہ تورکہو حال بونی زخمی ہوگئے جنہیں مقامی افراد اور تھانہ کوغذی کے ایس ایچ او رحیم بیگ نے اپنے جوانوں کے ہمراہ رورل ہیلتھ سنٹر کوغذی پہنچایا جہاں اُنہیں بنیادی طبی امداد فراہم کرکے فارغ کردیا گیا ۔ تھانہ کوغذی ایس ایچ او کے مطابق حادثہ کی شکار ہونے والی گاڑی کو ریکور کرنے کے لیے ریسکیو 1122 لوئر چترال کو اطلاع دی گئی ہے ۔ یہ حادثہ گاڑی میں فنی خرابی کے باعث پیش آیا ہے۔
