Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • چونیاں : نواحی علاقہ چوک الہ آباد میں ٹریفک کی بندش شہریوں کیلئے وبال بن گئی

    چونیاں : نواحی علاقہ چوک الہ آباد میں ٹریفک کی بندش شہریوں کیلئے وبال بن گئی

    چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار)نواحی علاقہ چوک الہ آباد میں ٹریفک کی بندش سے شہریوں کو نجات ملنا خواب بن گیا،غیر قانونی بس اڈوں اور پارکنگ کی وجہ گھنٹوں ٹریفک جام معمول بن گیا، مسافر،راہگیر اور دیگر شہری سراپا احتجاج آر پی او شیخوپورہ ریجن اور ڈی ایس پی ٹریفک قصور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق الہ آباد چوک میں دونوں شفٹوں پرمامور ٹریفک عملہ مبینہ ملی بھگت کی وجہ سے چوک میں قائم بس اڈوں نے عوام کو ٹریفک کی بندش میں مبتلاء کر رکھا ہے ٹریفک اہلکار افسران بالا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئیے دیگر شہریوں سے آنے والی ٹرانسپورٹ کو جرمانے کرتے ہیں جبکہ ٹریفک جام کی وجہ سے عام راہ گیر بھی متبادل راستوں سے گزرنے پر مجبور ہیں غیر قانونی بس اڈوں، رکشہ اسٹینڈ اور فروٹس کی ریڑھیوں کی وجہ سے مسافر گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکار غیر قانونی اڈوں سے بھی مبینہ طور پر نذرانہ وصول کرتے ہیں جبکہ عوامی و سماجی حلقے اور راہگیر سراپا احتجاج ہیں انہوں نے آرپی او شیخوپورہ ریجن،ڈی ایس پی ٹریفک قصور اور دیگر بالا حکام سے فوری نوٹس لینے اور زمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • اوکاڑہ :گندم ذخیرہ اندوزی کا بہانہ بنا کر انتظامیہ کے کسانوں کے گھروں پر چھاپے

    اوکاڑہ :گندم ذخیرہ اندوزی کا بہانہ بنا کر انتظامیہ کے کسانوں کے گھروں پر چھاپے

    اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)ضلعی انتظامیہ گندم ذخیرہ اندوزی کا بہانہ بنا۔کر کسانوں۔کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے ۔شوکت علی چدھڑ مرکزی صدر
    کسان بورڈ پاکستان کے سربراہ مرکزی صدر چوہدری شوکت علی چدھڑ نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے اوکاڑہ کی ضلعی انتظامیہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور مقامی پولیس افسران کے کسانوں۔کے ساتھ ہتک آمیز سلوک اور نامناسب رویہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ گندم ذخیرہ اندوزی کا بہانہ بنا۔کر کسانوں۔کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے اور چادر جار دیواری کا تقدس پامال کیا۔جا رہا ہے جو کسی صورت قبول نہیں اوکاڑہ پولیس سادہ لوح کسانوں کی تھانہ جات میں سرعام تذلیل کر رہی ہے ڈی پی او اوکاڑہ ،آر پی او ساہیوال اور آئی جی پنجاب نوٹس لیں اور پولیس کو اپنا رویہ عوام۔دوست بنانے کی ترغیب دیں ایسا نہ ہو اداروں کی عزت پر حرف آئے انہوں نے واپڈا حکام کو بھی آڑے ہاتھو لیا اور کہا کہ واپڈا خود اپنی کرپشن ختم کرے اورکسانوں کو اوور بلنگ ختم کرے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر معاملات درست نہ۔ہوئے اداروں نے توجہ نہ دی مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو کسان۔بورڈ پاکستان سڑکوں پر آئے گا اور بھرپور اجتجاج کیا جائے گا اس موقع پر کسان رہنماوں۔کی۔کثیر تعداد موجود تھی

  • اوکاڑہ :پولیس کی کارروائی، دو انتہائی خطرناک مطلوب ملزمان گرفتار

    اوکاڑہ :پولیس کی کارروائی، دو انتہائی خطرناک مطلوب ملزمان گرفتار

    اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )پولیس کی کارروائی، دو انتہائی خطرناک مطلوب ملزمان گرفتار
    تفصیل کے مطابق تھانہ شاہبھور پولیس کی ایک اور کامیابی، دو انتہائی خطرناک مطلوب ملزمان گرفتار ،‏تھانہ شاہبھور کی پولیس ٹیم نے شہریوں سے اسلحہ کی نوک پرنقدی، موبائل فون و دیگر قیمتی اشیاءچھیننے کی وارداتوں میں مطلوب منظم ارشد عرف ارشدی گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا قانون کی گرفت میں آنے والے ملزمان سے 10 لاکھ 45 ہزار روپے کا مال مسروقہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ برآمد۔
    ڈی پی او نے کہاہے کہ انسدادِ جرائم کےلیے سماج دشمن جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہیگا.

  • اوچ شریف: شادیوں کاسیزن شروع ہوتے ہی مافیا نے مصنوعی مہنگائی کاطوفان برپاکردیا

    اوچ شریف: شادیوں کاسیزن شروع ہوتے ہی مافیا نے مصنوعی مہنگائی کاطوفان برپاکردیا

    اوچ شریف،باغی ٹی وی ( نامہ نگار ، حبیب خان) شادیوں کا سیزن شروع ہونے سے غریب طبقہ کی گھریلو اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا جس سے وہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا جبکہ ”سیزن کمانے“ کے لئے شہر بھر کے دکانداروں، شادی ہالوں، ہوٹلوں کے مالکان باورچیوں، جیولرز ، فیشن ڈیزائنروں اور بیوٹیشنز نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ سونا، لہنگے، کامدار ملبوسات و دیگر لوازمات کی قیمتوں میں چار گنا اضافہ ہونے غریب طبقہ پریشان ہیں کہ بارات کے لئے کھانے کا بندوبست کریں، جیولری خریدیں، جہیاز کا بندوبست کریں یا دولہا کے عزیز و اقارب کو تحائف دے کر رخصت کریں۔ دلہن کا عروسی جوڑا جو پہلے 10 سے 15 ہزار روپے میں ملتا تھا اب 40,50 ہزار میں مل رہا ہے جبکہ فرنیچر، الیکٹرونکس کا سامان اور کراکری سمیت ہر چیز کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔ مہنگائی کے مقابلے کے لئے ایک طرف جہاں متوسط طبقے کی خواتین میں کرائے پر ملبوسات اور جیولری کے حصول کا رجحان مقبول ہو رہا ہے تو دوسری طرف اس خیال سے کہ ”شادیاں کون سا روز روز ہوتی ہیں؟“ زندگی بھر کے ارمان نکالنے، دوسری خواتین پر سبقت لے جانے، خاندان کی خواتین یا سہیلیوں میں اپنی سماجی و معاشی حیثیت کی دھاک بٹھانے کی خاطر شادی کی تاریخ مقرر کرنے کی تقریب سے لے کر مکلاوے تک ”بھاری قرضوں یا عمر بھر کی جمع پونجی کے عوض“ خوشیاں خریدنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں تاکہ مہندی کے دو فنکشنز، مایوں، نکاح، بارات، ولیمہ و دیگر تقریبات اور رسومات کو یادگار بنایا جا سکے۔ شدید مہنگائی کے باوجود آج کل جنوبی پنجاب کے شہر اوچ شریف میں روزانہ شادیوں کی شاپنگ کے سلسلے میں خواتین کی بڑی تعداد لاکھوں روپے خریداریوں میں مصروف ہیں جبکہ مہندی پر پرتکلف کھانے چکن روسٹ، بریانی، مٹن قورمہ، بٹیرے، بار بی کیو، چکن کڑاہی، حلوہ جات، لب شیریں و دیگر پیش کر کے ون ڈش کی کمی پوری کرنے کی پلاننگ کر رہی ہیں۔ پاکستان کی 65 فیصد سے زائد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے اور رشتے طے ہو جانے کے باوجود غریب لڑکیاں ہی نہیں غریب لڑکے بھی تاخیر سے شادی پر مجبور ہیں مگر دوسری جانب اپر مڈل کلاس میں دلہن کے صرف ایک روز کے لہنگے برائیڈل میک اپ، گولڈ کی جیولری، میچنگ پاو¿چ، شوز و دیگر لوازمات سمیت دولہا دلہن کے فوٹو سیشن کے لئے 70 ہزار سے 150 لاکھ روپے تک خرچ کئے جا رہے ہیں گویا اس طبقے کی دلہن کے صرف ایک دن کے میک اپ اور عروسی پہناووں پر اٹھنے والے اخراجات کے برابر رقم میں غریب کی بیٹی کی مکمل شادی ہو سکتی ہے۔ گزشتہ روز نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو میں عزیز،عامر نے کہا کہ اکثر لوگ شادیوں کی پرتکلف تقریبات کے کئی کئی روز تک جاری رہنے کی روایت کو ناپسندیدہ اور معیشت پر بوجھ قرار دیتے ہیں مگر نمودونمائش کی خاطر بھاری قرضوں کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔ اویس اور محمد عمران نے کہا کہ لوئر مڈل کلاس کی قوت خرید کے شدید متاثر ہونے کے باوجود ان کے لئے عزیز واقارب کی شادیوں میں شرکت بھی خواب بن کر رہ گئی ۔ قیصر اورشمس خان نے کہا کہ بے شک مسجد میں جا کر شادی نہ کریں مگر قرض لے کر خود کو پریشان کرنے کی بجائے اپنی بساط کے مطابق خرچ کریں

  • اوچ شریف:بھوسہ سے لوڈ ٹریکٹرٹرالی اور منی ٹرک میں تصادم ،ایک جاں بحق

    اوچ شریف:بھوسہ سے لوڈ ٹریکٹرٹرالی اور منی ٹرک میں تصادم ،ایک جاں بحق

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار، حبیب خان) اوچشریف میں غوث الاعظم فلور ملز کے قریب احمد پور شرقیہ روڈ پر توڑی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی اور منی ٹرک کے درمیان حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجہ میں ٹرالی پہ بیٹھا اوچشریف کے نواحی علاقے حسن دریا کا رہائشی 40 سالہ اکرم نامی شخص ٹرالی کے نیچے آ گیا جبکہ اطلاع پر ریسکیو ادارے 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے تاہم ٹرالی کے نیچے آنے والا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی

  • اوچ شریف : پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے مخدوم سید علی حسن گیلانی کی سربراہی میں ریلی نکالی گئی

    اوچ شریف : پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے مخدوم سید علی حسن گیلانی کی سربراہی میں ریلی نکالی گئی

    اوچ شریف باغی ٹی ( نامہ نگار، حبیب خان) پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ غوث الاعظم ہاؤس اوچشریف سے شہر کے مرکزی چوک الشمس تک پیپلز پارٹی بہاول پور کے ڈویثرنل جنرل سیکرٹری و سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی ، اوچشریف کے صوبائی حلقہ پی پی 250 سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر مخدوم سید عامر علی شاہ ، احمد پور شرقیہ کے صوبائی حلقہ پی پی 249 سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر میاں رافعت الرحمان رحمانی ، ہتھیجی و مبارک پور کے علاقوں پر مشتمل صوبائی حلقہ پی پی 251 سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر مخدوم سید نسیم عباس بخاری اور چیئرمین کے متوقع امیدوار ولی عہد چیف آف سادات اوچشریف مخدوم سید حسنات مزمل بخاری کی قیادت میں پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی جنہوں نے پاک فوج سے اظہار یک جہتی کے لکھے نعروں کے پلے کارڈ ، بینر اور پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے جبکہ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ہے مگر چند شرپسند عناصر اپنے ذاتی مفاد کے لئے پاک فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں نادان لوگ فوج اور عوام کو لڑانے کی سازش کررہے ہیں جو کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس کی آبرو کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کرنے سے دریغ نہیں کرے گی اس موقع پر معززین و عمائدین علاقہ خواجہ حسین نادر ، دیوان سید ذیشان بخاری ، جام محمد علی لاڑ ، محمد آصف لنگاہ ، ملک علی عمران للو ، میاں بلیغ رحمانی ، ملک سنی کریم ، حذیفہ قریشی ، ملک عاشق ککس ، شاہد سپرا ، سردار مسو خان ، محمد رضا جمالی و دیگر کے علاوہ غوث الاعظم ہاؤس کے ترجمان محمد عمران دانش بڈانی سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی

  • چترال : مختلف یونیز کاپاک فوج کے حق میں اور  آرمی کے  خلاف جاری منفی پروپیگنڈا کے خلاف ریلی نکالی گئی

    چترال : مختلف یونیز کاپاک فوج کے حق میں اور آرمی کے خلاف جاری منفی پروپیگنڈا کے خلاف ریلی نکالی گئی

    لوئر چترال،باغی ٹی وی (گل حماد فاروقی کی رپورٹ ) آج لوئر چترال میں تجار یونین چترال, ٹرانسپورٹ یونین چترال اور علماء کی جانب سے پاک فوج کے حق میں اور پاک آرمی کے بارے میں جاری منفی پروپیگنڈا کے خلاف، اور لوگوں اور مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے پاک فوج کی خدمات اور قربانیوں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا۔اور کہا کہ ملک میں حالیہ واقعات میں جس طرح شر پسندوں نے ملک اور خاص طور پر پاکستان آرمی کو نقصان پہنچایا ہے اس کی پر زور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔اور جس طرح آرمی کے افسران اور جوانوں نے اس سارے واقعے کو برداشت کیا اور صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا اس پر پاکستان آرمی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔
    حاظرین نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا کر اپنے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

  • گوجرہ : غیرت کے نام پر بنت حوا بھائی کے ہاتھوں قتل

    گوجرہ : غیرت کے نام پر بنت حوا بھائی کے ہاتھوں قتل

    گوجرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارچوہدری عبدالرحمن جٹ )غیرت کے نام پر بنت حوا بھائی کے ہاتھوں قتل
    تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن قتل کر دی چک نمبر 414 ج ب کے غلام محمد کی 22سالہ بیٹی صفیہ بی بی نے گاؤں کے نواز کو گھر بلایا ہوا تھا کہ اسکا 17 سالہ بھائی بابر علی موقع پر آگیا جس پر نواز فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تو بابر علی نے کلہاڑی کے وار کرکے بہن کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا، اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہور پولیس نے نعش تحویل میں لے کر رورل ہیلتھ سنٹر نواں لاہور منتقل کردی ہے اور قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے

  • سیالکوٹ :ووٹ جہاں مرضی دو،مگر پاک فوج کو عزت دیں ـ پیر اکرم رضا بغدادی

    سیالکوٹ :ووٹ جہاں مرضی دو،مگر پاک فوج کو عزت دیں ـ پیر اکرم رضا بغدادی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاھد ریاض)پاکستان پائندہ باد،پاک فوج زندہ باد ،ووٹ جہاں مرضی دو،مگرپاک فوج کو عزت دیں
    تفصیل کے مطابق حضرت علامہ مولانا پیر اکرم رضا بغدادی کے زیر اہتمام مقامی ریسٹورنٹ میں افواج پاکستان کے حق میں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مشاورت سے طے پایا کہ کل نماز عصر کے بعد مرکزی جامع مسجد نور سے میلاد چوک ڈسکہ تک ریلی نکالی جائے گی جس میں تمام محب وطن شہریوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے.

  • شیخوپورہ :پولیس کی کارروائی ،2 منشیات فروش گرفتار, 3 کلوگرام چرس برآمد

    شیخوپورہ :پولیس کی کارروائی ،2 منشیات فروش گرفتار, 3 کلوگرام چرس برآمد

    شیخوپورہ،باغی ٹی وی (محمد طلال سے)ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن ثمر عباس ڈوگر کی اپنی ٹیم کے ہمراہ بڑی کاروائی
    2 منشیات فروش گرفتار, 3 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد, مقدمات درج ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن ثمر عباس ڈوگر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ علاقہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارواٸی کرتے ہوٸے 2 نامور منشیات فروش گرفتار کر لٸیے, جن کے قبضہ سے 3 کلو اعلی’ کوالٹی کی چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لٸیے, گرفتار ملزمان میں ریاض عرف تھوڑا قوم ورک سکنہ محلہ بمبانوالہ اور خرم ولد رزاق سکنہ محلہ خالد روڑ شامل ہیں۔