Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • میرپورماتھیلو:بوزدار برادری میں زمین کا تنازعہ،لڑائی،3 خواتین سمیت 7 افراد زخمی

    میرپورماتھیلو:بوزدار برادری میں زمین کا تنازعہ،لڑائی،3 خواتین سمیت 7 افراد زخمی

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)جروار کے قریب بوزدار برادری کے دو فریقوں میں زمین کے تنازع پر لڑائی، تین خواتین سمیت 7 افراد زخمی
    نواحی گاؤں یار محمد بوزدار میں بوزدار برادری کے دو فریقین میں زمین کے پرانے تنازعہ پر لڑائی ہو گئی جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔جروار پولیس زخمیوں کو اپنی موبائل میں لے کر سول ہسپتال میرپور ماتھیلو لے گئی۔

  • اوچ شریف : قصاب سلاٹر ہاؤس کی بجائے  لاغر و بیمار جانور سرعام سڑکوں پرزبح کرنے لگے

    اوچ شریف : قصاب سلاٹر ہاؤس کی بجائے لاغر و بیمار جانور سرعام سڑکوں پرزبح کرنے لگے

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار: حبیب خان) اوچ شریف سرکاری سلاٹر ہاؤس کے باوجود قصابوں کی من مانیاں جاری، شہر میں بیمار جانوروں کا گوشت بھی فروخت ہونے کی اطلاعات، موذی امراض پھیلنے کا اندیشہ، ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
    اوچ شریف میونسپل کمیٹی کی عدم توجہی کے باعث سرکاری سلاٹر ہاؤس ہونے کے باوجو د قصابوں نے شہر کی سڑکوں اور گلی محلوں کو مذبح خانوں میں تبدیل کر رکھا ہے ، شہریوں کو بیمار جانوروں کا مضر صحت گوشت فروخت کیا جا رہا ہے ، انتظامیہ اس امر پر بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ، جس کی وجہ سے شہر میں موذی امراض پھیل رہے ہیں۔
    ذرائع کے مطابق مویشی منڈیوں میں ہی لاغر ، بیمار ، نیم مردہ مویشیوں کو سلاٹر ہاؤس پہنچنے سے قبل ہی ذبح کرکے فروخت کر دیا جاتا ہے ۔ اکثر قصاب بیمار، نیم مردہ اور بوڑھے جانور نصف قیمتوں پر یا اس سے بھی کم پیسوں میں خرید لیتے ہیں، جن میں سے اکثر جانوروں کی حالت اس قدر خراب ہوتی ہے کہ انہیں مذبح خانے تک لے جانا بھی مشکل ہوتا ہے، جس کے باعث قصاب انہیں گلی محلوں میں موجود مکانوں کے اندر ذبح کر لیتے ہیں۔شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ صورتحال کا سختی سے نوٹس لیا جائے، بیمار ، لاغر ، نیم مردہ ، مادہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں تاکہ شہری حفظانِ صحت کے اصولوں کے عین مطابق گوشت خرید کر استعمال کر سکیں

  • جو کام  دشمن 75 سالوں میں نہ کرسکا،اقتدارکے پجاریوں نے ایک دن میں کر دکھایا، قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، مشترکہ بیان

    جو کام دشمن 75 سالوں میں نہ کرسکا،اقتدارکے پجاریوں نے ایک دن میں کر دکھایا، قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، مشترکہ بیان

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار: حبیب خان)دشمن جو کام 75برس میں نہ کرسکا،اقتدارپرست گروہ نے ایک دن میں کر دکھایا، قوم پاک فوج اور آئی ایس آئی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، مشترکہ بیان
    تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب کے شہریوں ندیم خان بربرا ایڈووکیٹ ۔مجیب الرحمن مڑل ایڈووکیٹ۔پروین عطا ایڈووکیٹ ۔کاشف خان لاڑ ۔محمد آیاز خان بلوچ ۔طاہر خان بلوچ ایڈووکیٹ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ دشمن جوکام گذشتہ 75 سال میں نہیں کرسکا،وہ اقتدار کی ہوس میں مبتلاسیاسی لبادہ اوڑھے ایک گروہ نے ایک دن میں کردکھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا دن قومی تاریخ میں ایک سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا،  ایک طرف تو یہ شرپسند عناصر عوامی جذبات کو اپنے مخصوص اور خود غرضانہ مقاصد کی تکمیل کے لیے بھرپور طریقے سے ابھارتے رہے اور دوسری طرف لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے ملک کے لئے فوج کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتے نہیں تھکتے اور یہ ان کے دوغلے پن کی بدترین مثال ہے پاک فوج ایک باوقار ادارہ ہے پوری دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بہادر اور نڈر پاک فوج نے ہمیشہ ارض پاکستان کے دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دیں پاک فوج کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا سرحدوں کی حفاظت ہو یا ملک میں کوئی ناگہانی آفت ،سیلاب ہو یا زلزلہ ،ٹڈی دل کا حملہ ہو یا دہشت گردی کا خاتمہ پاک فوج ہر جگہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتی نظر آتی ہے ہم سرحدوں اور دہشت گردی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے ان سپاہیوں کو جو اپنے لہو سے ہماری آزادی کے چراغ جلا رہے ہیں جو اپنے آرام کا خیال نہیں کرتے انتہائی گرم اور انتہائی سرد موسم کی پرواہ کیے بغیر ہمارے لیے مشکل فرائض سر انجام دے رہے ہیں سلام پیش کرتے ہیں اسی پاک فوج ہی کی بدولت آج پاکستان دفاعی لحاظ سے بہت مضبوط اور ایٹمی قوت کے طور پر دنیا کے نقشے پر موجود ہے انہوں نے کہا کہ ہماری انٹیلی جینس ایجنسی آئی ایس آئی دنیا کی نمبر ون ایجنسی ہے جس کی قابلیت کا اعتراف عالمی طاقتیں کئی بار کر چکی ہیں دشمن ہماری پاک فوج کو بدنام کرنے کے لیے روز اوّل ہی سے سازشوں میں مصروف ہے آج ففتھ جنریشن وار کے طور پر ہمارے ہی کچھ لوگوں کو ہمارے خلاف استعمال کر رہا ہے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم دشمن کی اس چال کو ناکام بنائیں پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ ایسے لوگوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے جو دشمن کا آلہ کار بن کر بغیر کسی ثبوت و تحقیق کے پاک فوج پر الزام تراشیاں کر رہے ہیں

  • اوچ شریف: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فرضی کاروائیاں جاری ،ملاوٹ مافیا کو چھوٹ

    اوچ شریف: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فرضی کاروائیاں جاری ،ملاوٹ مافیا کو چھوٹ

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فرضی کاروائیاں، ملاوٹ مافیا کو چھوٹ مل گئی، ناقص میٹیریل سے مٹھائیاں ،بیکری مصنوعات بنانے اور جعلی دودھ دہی فروخت کرنے والوں کے خلاف میلے کے دوران بھی فوڈ اتھارٹی بہاول پور نے چھاپے نہ مارنے کے عوض بھاری نذرانہ وصول کیا، میڈیا پر خبریں لگنے کیلئے فرضی کاروائی کا عینی شاہدین نے پول کھول دیا، تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاول پور نے اوچ شریف میں ملاوٹ مافیا کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس کے باعث گلی محلوں میں ناقص اور مضر صحت مٹھائیاں اور بیکری مصنوعات بنانے کے کارخانے کھلے ہوئے ہیں جہاں مصنوعی کیمیکل سے کیک، بسکٹ اور ایکسپائر ہونے والی ڈبل روٹیاں، بسکٹ اور مٹھائیاں ری سائیکل کرنے کے بنانے کا دھندہ جاری ہے، جن کے خلاف کبھی کبھار فرضی کاروائی کے نام پر معمولی جرمانہ بھی لگا دیا جاتا ہے لیکن ان کے خلاف کبھی بھی مؤثر طریقے سے کاروائی کر کے انسانی جانوں سے کھیلنے والے اس دھندے کو بند کرنے کے اقدامات نہیں کئے گئے، گزشتہ دنوں ایک ہفتے تک جاری رہنے والے تاریخی میلے میں ہزاروں من مٹھائیاں تیار کی جاتی ہیں جن میں ایک عام آدمی کو بھی بخوبی اندازہ ہے کہ اس میں اکثر دکاندار ذیادہ منافع کے لالچ میں مصنوعی، ناقص اور مضر صحت میٹیریل سے مٹھائیاں اور بیکری کی مصنوعات تیار کر کے سادہ لوح دیہاتیوں کو لوٹتے ہیں اور ان کی صحت سے بھی کھیلتے ہیں اسی طرح پورے شہر میں جگہ جگہ پر جعلی کیمیکل اور پاؤڈر سے تیار دودھ اور دہی دکانیں لگی ہوئی ہیں ماسوائے چند دکانوں کے تمام دکانوں پر ماضی میں چھاپوں کے دوران یہ ثابت ہونے کے باوجود انہیں معمولی جرمانے کے بعد دوبارہ مکروہ دھندے کی اجازت دے دی جاتی ہے اور میلے کے دوران ان کے خلاف کاروائی کا نہ ہونا فوڈ اتھارٹی بہاول پور سے ان کی ملی بھگت کا واضح ثبوت ہے گزشتہ روز میڈیا پر خبروں کے بعد فوڈ اتھارٹی بہاول پور کی ٹیم نے فرضی کاروائی کرتے ہوئے مدینہ ملک شاپ پر چھاپہ مارا اور 20 لیٹر ناقص دودھ سڑک پر گرا کر تصویریں بنائیں جبکہ عینی شاہدین کے مطابق چلر میں موجود 300 لیٹر ناقص دودھ کو ضائع نہیں کیا، شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی پنجاب سے سخت نوٹس لینے اور شہر سے جعلی مٹھائیاں، بیکری آئیٹم اور ناقص و مضر صحت دودھ دہی بنا کر فروخت کرنے والوں اور انہیں تحفظ فراہم کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • میرپور خاص: جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کی کارروائیاں جاری

    میرپور خاص: جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کی کارروائیاں جاری

    میرپور خاص باغی ٹی وی (نامہ نگار شاہزیب شاہ) انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری کی ہمراہ ٹیم جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی، ملزم گرفتار، اسلحہ اور پانچ موٹر سائیکل بھی برآمد، مقدمہ درج
    میرپورخاص۔ ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری کے احکامات کی روشنی میں *انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری کی ہمراہ ٹیم* جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری
    انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری کی ہمراہ ٹیم ایس ایچ او ٹاؤن میر محمد کیریو انچارج ڈی آئی بی دانش احمد بھٹی* کی ٹاؤن تھانے کی حدود گلشن حیدر فیز ٹو رنگ روڈ پر کامیاب کاروائی ملزم بنام سنی ملاح ولد فقیر محمد ملاح* گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل بمعہ پانچ زندہ راؤنڈ, اور مختلف علاقوں سے چوری ہونے والی پانچ موٹر سائیکل بھی برآمد.ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 51/2023 زیر دفعہ ,23ia سندھ آرمز ایکٹ, ٹاؤن تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔
    *برآمد شدہ موٹر سائیکلز کی ڈیٹیل دی گئی ہے جس کی بھی بائیک چوری ہوئی ہیں وہ سی آئی اے آفس میں انچارج سی آئی سے کونٹیکٹ کرے

  • میرپورماتھیلو:منتخب عوامی نمائندے غائب،کوئی ترقیاتی کام نہیں کرائے گئے،عوام پریشان

    میرپورماتھیلو:منتخب عوامی نمائندے غائب،کوئی ترقیاتی کام نہیں کرائے گئے،عوام پریشان

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری) منتخب عوامی نمائندے غائب،کوئی ترقیاتی کام نہیں کرائے گئے،عوام پریشان
    تفصیل کے مطابق تعلقہ میرپور ماتھیلو کے منتخب نمائندے ووٹ لینے کے بعد منظرسے غائب ہوگئے ہیں، خدا بخش لغاری کے گاؤں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا اور نہ ہی منتخب نمائندے یہاں کے باسیوں کی مدد کرنے کو تیار نہیں ان عوامی نمائندوں کی عدم توجہ سے عوام کا جینا محال ہو گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیہاتیوں کا کہنا تھا کہ خدا بخش لغاری گاؤں آنے کو تیار نہیں اور کبھی نہ کبھی ہمارے آئیں گے،جب بارش ہوتی ہے، پوری سڑک پر پانی کھڑا ہو جاتا ہے، تو انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کیونکہ تمام گاؤں والوں کو آمدورفت میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،عوام نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے ہم بھی پاکستانی شہری ہیں اور ہمارے بھی کچھ حقوق ہیں ،ہمیں بنیادی انسانی ضروریات پوری کی جائیں

  • میرپورخاص : عوام کی مشکلات سے آگاہ ہیں،میگاپروجیکٹس اور ترقیاتی کام جاری رکھیں گے-کرن ہری رام

    میرپورخاص : عوام کی مشکلات سے آگاہ ہیں،میگاپروجیکٹس اور ترقیاتی کام جاری رکھیں گے-کرن ہری رام

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہزیب شاہ ) عوام کی مشکلات سے آگاہ ہیں،بلاتخصیص ترقیاتی کام جاری رکھیں گے-کرن ہری رام
    تفصیل کے مطابق میرپورخاص نالا میگا پروجیکٹ کے دوسرا مرحلہچاندنی چوک سے جرواری شاخ تک اسفالٹ روڈ کی تعمیر کے بعد چاندنی چوک کے اطراف اسفالٹ روڈ کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے
    پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی و سابق صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال کے فرزند کرن ہری رام کی جانب سے میگا نالا پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں میرپورخاص کی مرکزی شاہراہ چاندنی چوک سے جرواری شاخ اور چاندنی چوک سے منسلک ناگوری مسجد اور وسان ہاوُس تک ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا، کرن ہری رام نے اس موقع پر منتخب چیئرمین کونسلرز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ترقی و خوشحالی پالیسی آگے بڑھاتے ہوئے ان کے منتخب نمانئندے عوام کی خوشحالی و ترقی کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں جس کی مثال پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے حکم پر 25 سالہ میگا نالا پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں عوام کوسہولیات مل رہی ہیں اس موقع پر مختلف یونین کونسل کے چئیرمین ملک فاروق ملک،ارشد ہزاروی، شریف بلوچ،سید لیاقت علی شاہ، عبدارزاق ہاشمانی، ممتاز علی جھنڈیر وائیس چئیرمن محمد حنیف پٹھان، مصطفئ خان، محمد یوسف سومرو، میگا پروجیکٹ کے انجیئر راؤ شاہد اقبال،انجینئر یونس غوری، سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر عہدے داران اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی-

  • سرگودھا: پنجاب فورینزک سائنس ایجنسی کے سٹیلائٹ اسٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کر دیاگیا

    سرگودھا: پنجاب فورینزک سائنس ایجنسی کے سٹیلائٹ اسٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کر دیاگیا

    سرگودھا،باغی ٹی ( نامہ نگار،ملک شاہ نواز جالپ ) پنجاب فورینزک سائنس ایجنسی کے سٹیلائٹ اسٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کر دیاگیا۔
    تفصیل کے مطابق آر پی او شارق کمال صدیقی اور ڈائریکٹر جنرل فورینزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر اشرف طاہر نے سرگودھا کی پہلی فورینزک سائنس ایجنسی کے سٹیلائٹ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا ۔اس سلسلہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈی پی اوز محمد فیصل کامران ڈی پی او خوشاب شائستہ ندیم،پولیس اور فورینزک کے افسران اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او شارق کمال صدیقی نے ڈاکٹر اشرف طاہر کی ملکی خدمات خصوصا پولیس کی تفتیش میں بہتری کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کے لیے بہترین اثاثہ ہیں۔آپ کی تخلیقی صلاحتیوں کی وجہ سے بے شمار نہ سمجھ آنے والے مقدمات حل ہوئے ہیں اور ملزمان کو کیفرِکردار تک پہنچایا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فورینزک سائنس ایجنسی کا پولیس تفتیش میں انتہائی اہم کردارہے۔ قبل ازیں 25 سے 30 تفتیشی افسران سرگودھا ریجن سے روز مرہ کی بنیاد پر سیمپل جمع کروانے لاہور جاتے تھے جس سے اضافی اخراجات اور وقت کا بہت ضیاع ہو رہا تھا۔اس سٹیلائٹ اسٹیشن کے افتتاح کے بعد پولیس تفتیش میں بہت اہم پیشرفت ہو گی اور تفتیشی افسران اپنا وقت عوام کے لیے وقف کر سکیں گے۔افتتاحی تقریب کے دوران ڈاکٹر اشرف طاہر کا کہنا تھا کہ فرانزک لیبارٹری کے قیام کا مقصد پولیس کو فوری مدد فراہم کرنا ہے۔ اس لیبارٹری سے ہمسایہ ریجن بھی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔پنجاب فورینزک سائنس ایجنسی دنیابھر میں کیسز وصول کرنے میں پہلے اور عالمی معیار میں دوسرے نمبر پر ہے۔ پنجاب فورینزک ایجنسی کو بیرون ملک سے بھی کیسز ملتے ہیں۔پاکستان میں پہلی لیبارٹری کا قیام 1906 میں لاہور میں عمل میں لایا گیا۔ فورینزک ٹیموں کی قابلیت اور میعار شفاف نتائج میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس انقلابی قدم پر آر پی او سرگودھا اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔افتتاحی تقریب کے اختتام پر آرپی اوشارق کمال صدیقی اورڈی جی پی ایف ایس اے ڈاکٹر اشرف طاہر نے پودا بھی لگایااور شرکاء کوسٹیلائٹ اسٹیشن کا وزٹ کروایا گیا۔

  • عمران خان کی گرفتاری، ریحام خان کا ردعمل

    عمران خان کی گرفتاری، ریحام خان کا ردعمل

    قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کے بعد ان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ٹوئٹ کی ہے۔
    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عسکری اداروں کے بیان بازی سمیت دیگر کیسز میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں بائیکورٹ کے دوران رینجرز کی بھاری نفری نے عمران خان کو گرفتار کیا۔
    ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کے نیب کیس میں گرفتار کیا گیا ہے اور نیب حکام کے پاس ان کی گرفتاری کے وارنٹ موجود تھے۔
    عمران خان کی گرفتاری پر ریحام خان نے ٹوئٹ کی ہے اور بغیر نام لیے معاملے پر کسی قسم کی لب کشائی سے معذرت کرلی۔


    انہوں نے لکھا میں ایک خاص فیملی ایونٹ میں مصروف ہوں، کسی بھی تبصرے کے لیے موجود نہیں ہوں۔

  • میرپور خاص:گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث طالبہ بے ہوش، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

    میرپور خاص:گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث طالبہ بے ہوش، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

    میرپور خاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار شاہزیب شاہ)گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول میں گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث ایک طالبہ بےہوش ہوگئی جسے ریسکیو 1122 نے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ہے ،جہاں اسے علاج کی غرض سے داخل کردیا گیا ہے
    یاد رہےکہ میرپورخاص بورڈ کے تحت کلاس نویں اور دسویں کے امتحانات کے پرچوں کا آغاز ہوچکاہے ،انتہائی شدید گرمی میں ہونے والے امتحانات میں واپڈا نے اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے لوڈ شییڈنگ کا شیڈول تبدیل نہیں کیا، انتہائی سخت گرمی میں پیپر دینے والے بچے گرمی کی شدت کی وجہ سے بے حال ہوگئے، گورنمنٹ عادل بوائز ہائی سکول میں آذان نامی طالب علم بیہوش ہوگیا اوردوسرے طالب علم کے بھی بیہوش ہونے کی اطلاعات ہیں.کنٹرولر میرپورخاص بورڈ قاضی فضل الدین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرپورخاص بھر میں انتہائی پرسکون ماحول میں کلاس نویں اور دسویں جماعت کے پیپر ہورہے ہیں، مگر واپڈا حکام سے بارہا رابطہ کئے جانے کے باوجود پیپروں کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کی گئی اور انتہائی گرمی میں طلباء پیپر دینے پر مجبور ہیں، لوڈ شیڈنگ کی ہی وجہ سے امتحانی مراکز میں دو طالب علم بے ہوش ہو ئے، بورڈ کنٹرولر قاضی فضل الدین نے کہا کہ ہم واپڈا کے پیپروں کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کرنے کے عمل کی انتہائی شدید اور بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہیں
    یہ بھی پڑھیں
    میرپورخاص :نویں اور دسویں کے امتحانات،بجلی غائب،2 طالب علم گرمی سے بے ہوش