تلہ گنگ،باغی ٹی وی (شوکت ملک سے) نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ ٹمن ملک عبد الرحمٰن کی بڑی کارروائی، گندم اسمگلنگ کرنے والا بڑا گروہ گرفتار، عوامی حلقوں کا ایس ایچ او تھانہ ٹمن کو خراج تحسین،
تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ ٹمن ملک عبد الرحمٰن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گندم اسمگل کرنے والا بڑا گروہ گرفتار کرلیا، جوکہ خوشاب سے براستہ تھوہا محرم خان، ڈھرنال، ترحدہ براستہ میال سے ہوتے ہوئے براستہ سی پیک وافر مقدار میں گندم اسمگل کر کے لے جا رہے تھے، ملک عبد الرحمن نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 13گاڑیوں کو پکڑ کر محکمہ فوڈ کے حوالے کر دیا۔ کامیاب کارروائی پر ڈی سی چکوال، ڈی پی او چکوال اور ڈی ایس پی تلہ گنگ سمیت عوامی حلقوں نے ملک عبد الرحمٰن کو شاباش دی اور انکی محکمانہ کارکردگی کو سراہا ہے۔

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

تلہ گنگ : گندم اسمگلنگ کرنے والا بڑا گروہ گرفتار،13ٹرک گندم برآمد
-

رینالہ خورد،پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان کراس فائرنگ ، 2ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
اوکاڑہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )خورد،پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان کراس فائرنگ ، 2ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
تفصیل کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان کراس فائرنگ ، دو ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، تین فرار،فائرنگ کا واقعہ تھانہ سٹی رینالہ خورد کی حدود ڈوگر چوک 16/1L کے قریب پیش آیا،نامعلوم ڈاکو واردات کر کے فرار ہو رہے تھے، کہ سٹی رینالہ پولیس پہنچ گئی،پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، پولیس پارٹی نے بھی جوابی فائرنگ کی،دو نامعلوم ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،جائے وقوعہ سے ایک عدد کلٹس کار ، موٹر سائیکل 125، ناجائز اسلحہ اور ڈکیتی شدہ مال برآمد ،پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، فرار ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے -

میرپورخاص : گٹکا فروش عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز
میرپورخاص ،باغی ٹی وی(نامہ نگار شاہزیب شاہ) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے حکم اور ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار علی مہر اور ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری کی ہدائت کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن غازی خان راجڑ کا گٹکا فروش عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، سولجر پھاٹک سے ملزم اسرار حسین کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے مضر صحت عاداب گٹکا پڑیاں برآمد. ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 76/2023 زیرِ دفعہ 4/8 گٹکا ایکٹ سیٹلائیٹ ٹاؤن تھانے میں درج ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،
-

کوئٹہ :بلوچستان بجٹ کی تیاریاں، حجم 650 ارب سے زائد ہونے کا امکان
کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرآکاخیل)بلوچستان بجٹ کی تیاریاں، حجم 650 ارب سے زائد ہونیکا امکان
تفصیل کے مطابق بلوچستان حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع کردیں جب کہ بجٹ کا حجم ساڑھے 600 ارب سے زائد ہونے کا امکان ہے
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی سربراہی میں موجودہ صوبائی حکومت نے دوسرے بجٹ کی تیاریاں شروع کردی ہیں محکمہ خزانہ بلوچستان نے بجٹ کیلیے تمام صوبائی محکموں سے ان کے بجٹ تجاویز حاصل کرلی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کے 2023-24کے بجٹ کا حجم ساڑھے چھ سو ارب سے زائد اور خسارے کا ہونے کا امکان ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبے کے تمام صوبائی حلقوں کو یکسان بنیادوں پر ترقیاتی فنڈز دیے جائیں گے۔ -

اوچ شریف : سبزی منڈی سے ایک شخص کی لاش برآمد
اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار۔ حبیب خان ) اوچ شریف شہر سبزی منڈی سے عمر فاروق نامی شخص کی لاش برآمد، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی
تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے حلیم پور کے رہائشی عمر فاروق کی ڈیڈ باڈی گزشتہ روز اوچ شریف سبزی منڈی میں پائی گئی جسکی اطلاع پا کر مقامی پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لا کر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر خبر پا کر لاش کے لواحقین ہسپتال پہنچ گئے اور اسکی والدہ نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا انہوں نے کہا کہ میں اپنے بیٹے کا پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتی تاہم پولیس کاروائی کرنے میں مصروف عمل -

اوچ شریف : میلہ کی آڑ میں منشیات، جسم فروشی، فحش رقص ،جواء ، بگڑے رئیس زادوں کی مستیاں،قانون سوگیا
اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) تاریخی میلہ اوچشریف کی آڑ میں منشیات، جسم فروشی، مضر صحت اشیاء کی دھڑلے سے فروخت،
تھیٹرز کی آڑ میں نیم عریاں فحش رقص، لغو جگت بازی اور سرعام جواء، ننگے تھرکتے اجسام اور اسلحہ سے لیس بگڑے رئیس زادوں کے منشیات سے دھوں دار خیموں میں کارنامے مقامی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان، اربابِ اختیار سے مکروہ دھندہ بند کرانے کا مطالبہ،
تفصیلات کے مطابق اوچشریف میلہ جو کبھی اولیاء کرام کے مل بیٹھنے اور علم کی روشنی و دیگر معاشرتی اقدار کی خوبصورت محافل کے انعقاد کا مظہر ہوا کرتا تھا آج بدقسمتی سے اسی میلے کی آڑ میں چرس،کوکین ،گانجا،شراب،افیون،ہیروئن، بھنگ اور آئس نشئہ سمیت منشیات کی سرعام مبینہ خرید و فروخت جاری ہے،جبکہ شام ہوتے ہی تھیٹرز، موت کے کنوئیں اور ڈرامہ پارٹی کے نام پر امیر زادوں اور بگڑے رئیسوں نے خیموں میں ننگی ناچتی لڑکیوں پر نوٹوں کی برسات، چھلکتے جام اور شباب کی محفلیں شروع کررکھی ہیں، مقامی و ضلعی انتظامیہ کی مبینہ آشیرباد سے تاحال مکروہ دھندہ جاری ہے جو کہ مقامی آبادی، شرفاء اور نوجوان نسل کے لیے زہر قاتل ثابت ہورہا ہے، زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پورے ملک سے ٹولیوں کی صورت میں مختلف روپ اختیار کرکے جرائم پیشہ افراد دندناتے پھرتے پاۓ جارہے ہیں جن میں بالخصوص کچہ اور اندرون سندھ کے ڈاکواور پولیس دشمن عناصر بھی شامل ہیں، اور گزشتہ کچھ دنوں سے شہر بھر میں ہونے والی قتل ،ڈکیتی اور راہزنی کی پے در پے واردات بھی ثبوت کے طور پر موجود ہیں، جن کے خوف کے اثرات ابھی بھی شہریوں میں پاۓ جاتے ہیں، مگر تفریح کے نام پر لوٹ مار پروگرام اور مقامی پولیس کو باقاعدگی سے حصہ ملنے کی وجہ سے مبینہ چپ کا روزہ دیکھنے میں آیا ہے، گزشتہ روز بڑے آفسران کو خوش کرنے کے لیے نصف درجن کے قریب مقامی و قریبی دیہات کے آوارہ لڑکوں کو پکڑ کر کارکردگی کا ڈھول پیٹا گیا اور بعد ازاں چٹی دلالوں،رسہ گیروں اور پتھاریداروں کی دوکانداری کو چلانے کی خاطر انکو بھی آزاد کردیا گیا، اہل علاقہ کی جانب سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس میلہ کے انعقاد کے لئے دی گئی اجازت کے مبینہ نوٹیفکیشن میں واضح طور پر مزکورہ ایریا کو ممنوع لکھا ہونے کے باوجود سوئی گیس کی مین سپلائی لائن پر ہی میلہ کی سرگرمیوں کو شروع کردیا گیا ہے، حالانکہ مذکورہ نوٹیفکیشن میں سوئی گیس مرکزی پائپ لائن کے تقریباً پانچ سو فٹ اطراف میں کسی بھی سرگرمی کو منع کیا گیا ہے جس کو خبریں کے قارئین زیل میں موجود نوٹیفکیشن میں ملاحظہ کرسکتے ہیں لیکن مقامی انتظامیہ نے ناں صرف ضلعی انتظامیہ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ہے بلکہ مبینہ طور پر مقامی پولیس اور بیوروکریسی ڈیپارٹمنٹ میں موجود کالی بھیڑوں کے چند ٹکوں کی کمائی کے عوض پورے شہر کی امن و سلامتی کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے جسکا تاحال کوئی پرسان حال سامنے نہ آ سکا ہے اور نہ ہی آخری اطلاعات آنے تک تاریخی میلہ کے نام پر جاری طوفان بدتمیزی اور بد تہذیبی کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں لائی جاسکی، اہلیانِ شہر نے خبریں کے توسط سے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اس مکروہ دھندہ کو فوری بند کرانے کی اپیل کی ہے ، -

عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور،باغی ٹی وی (نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس عابد حسین چٹھہ نے محمد آفاق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ توشہ خانہ کے حقائق چھپانے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دیا، نظیر موجود ہے نااہلی کے بعد نواز شریف بھی پارٹی صدر نہ رہے، قانونی طور پرنااہلی کے بعد کوئی پارٹی ہیڈ نہیں رہ سکتا، الیکشن کمیشن سے رجوع کیا مگر عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر کارروائی نہیں کی گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست کو کسی دوسرے بینچ میں مقرر کرنے کے لیے درخواست چیف جسٹس کو ارسال کر دی جائے۔
بعدازاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ -

وڈھ : تعلیم سمیت علاقے کے دیگر مسائل کے حل کے لیے ہر وقت کوشاں ہیں-اسد اللہ خان مینگل
خضدار،باغی ٹی وی( حبیب غلامانی کی رپورٹ )وڈھ میں مینگل قبیلے سربراہ سردار اسد اللہ خان مینگل نے کہا ہے کہ تعلیم سمیت علاقے کے دیگر مسائل کے حل کے لیے ہر وقت کوشاں ہیں،تعلیم سمیت دیگر علاقائی مسائل کے حل کے حوالے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، سردار مینگل کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے سرکاری آفیسران بلا امتیاز کام کریں، مینگل کوٹ قبیلے اور علاقے کا ہر فرد انہیں کے ساتھ تعاون کے لیے تیارہے اگر کہیں پر بھی انہیں مشکلات پیش آرہی ہوں تو اس حوالے سے براہ راست مینگل کوٹ کو آگاہ کیا جائے ،سردار مینگل کا کہنا تھا کہ چئیرمین ایم سی وڈھ کے منصب کے چارج سنبھالنے کے تقریب میں سرکاری آفیسران قبائلی عمائدین بلوچستان نیشنل پارٹی اور اتحادی جماعت کے رہنماؤں اور کارکناں کی شرکت پر خوشی ہوئی ، تقریب میں علاقے کے اجتماعی مسائل کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کے بعد امید کرتا ہوں کہ قبائلی عمائدین سیاسی رہنما، نوجوان نسل اور دیگر مکاتب فکر کے رہنما تعلیم صحت سمیت دیگر بینادی مسائل پر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان مسائل کے حل کے لیے بھرپور محنت کریں گے ،وڈھ میں تعلیم کے حوالے سے کوٹ مینگل کی واضح پالیسی ہے کہ علاقے میں تعلیم کے حوالے سے کسی کے ساتھ کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا، کیونکہ یہ عمل نسلوں کے سدھار کا ضامن ہے، تعلیم کے حوالے سے کہیں پر کوئی بھی کوتاہی نظر آئے تو فوری طور پر اس حوالے سے کوٹ مینگل سے رابطہ کیا جائے اور اسطرح کوتاہیوں کو میں خود چیک کرونگا ، جاری بیان میں سردار مینگل کا کہنا تھا کہ علاقہ ہمارا اپنا ہے اور ان مسائل کے حل کے لیے ہمیں ہی میدان میں آنا ہوگا، نہ کہ کوئی یہاں آکر ہمارے مسائل حل کرسکتا ہے
-

سیالکوٹ : ضلع بھر میں پولیس کی 7 چوکیاں ختم کر دی گئیں۔
سیالکوٹ باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض) ضلع بھر میں پولیس کی 7 چوکیاں ختم کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمدحسن اقبال نے ضلع سیالکوٹ کے محتلف تھانوں کی 7 چوکیاں فی الفور بند کردی ہیں جن میں تھانہ کینٹ کی 3 چوکیاں سچیت گڑھ ، چوکی رجمنٹ بازار اور چوکی لاری اڈا، تھانہ سول لائنز کی چوکی ماڈل ٹاؤن ، تھانہ صدر کی چوکی اورا، تھانہ صدر پسرور کی چوکی کوٹلی باوا فقیر چند، تھانہ صدر سیالکوٹ کی چوکی اورا اور تھانہ سمبڑیال کی چوکی بھکڑیوالی شامل ہیں ۔
انسپکٹر جنرل آپ پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ بھر میں پولیس کی غیر منظور شدہ چوکیوں کو فی الفور بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس کی تعمیل میں ڈی پی او سیالکوٹ نے 7 چوکیوں کو کلوز کر کے رپورٹ آئی جی آفس بھجوا دی ہے۔ -

کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت میں تجاوزات کیخلاف اپریشن ،11 گرفتار،سامان ضبط
کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیر آکاخیل)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولٹین کارپوریشن کی مشترکہ کارروائی‘11افراد گرفتار کرکے سامان ضبط کرلیاگیا‘ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ طارق جاوید مینگل کے ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی عطاء المنیم بلوچ اور اسپیشل مجسٹریٹ میٹروپولٹین کارپوریشن جواد زہری نے عملے کے ہمراہ کاسی روڈ سبزی مارکیٹ اور گردونواح میں مشترکہ کارروائی کے دوران 11افراد کو گرفتار کرکے سامان ضبط کرلیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطاء المنیم بلوچ اور اسپیشل مجسٹریٹ جواد زہری نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تجاوزات اور گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے‘ دکاندار تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں کسی کو بھی تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، تجاوزات قائم کرنے والوں خلاف بھرپور قانونی کارروائی کی جائے گی اور کوتاہی و غفلت برتنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا انہوں نے اس سلسلے میں تاجروں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں کیونکہ تجاوزت قائم کرنے سے ٹریفک کا نظام میں خلل اورعوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہاکہ اعلیٰ حکام کی خصوصی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی.