سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاھد ریاض )سیالکوٹ پولیس کا ایکشن ،کالج میں طلباء کو ہراساں کرنے والا پروفیسر گرفتار ،مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے معروف سرکاری کالج کے شعبہ اردو کے سربراہ پروفیسر ناصر اکبر کے خلاف کالج میں طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات شواہد کے ساتھ موصول ہوئے جس پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے انتہائی حساس اور شرمناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل طارق محمود کو فوری قانونی کارروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے۔
ڈی پی او کے احکامات کی روشنی میں تھانہ رنگپورہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ڈی پی او کہنا ہے کہ شعبہ تدریس جیسے مقدس پیشہ اور تعلیمی درسگاہوں کا وقار مجروح کرنے والے ذہنی بیمار جنسی درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں دوران تفتیش قانون و انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا اور ملز م کو عدالت سے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔
ایف آئی آر

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

سیالکوٹ : طالبات کو ہراساں کرنے والا پروفیسرگرفتار، مقدمہ درج
-

تھیلسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر ریلیاں
اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر ) تھیلسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر جگنو ویلفئیر فاؤنڈیشن پاکستان،ڈراپ آف لائف فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام شیر گڑھ،دیپالپور،حجرہ شاہ مقیم میں آگاہی ریلیاں نکالی گئیں ،شیر گڑھ میں کرنل چوک سے شیر گڑھ پریس کلب رجسٹرڈ تک،دیپالپور میں جگنوویلفئیر کے دفتر سے مدینہ چوک تک،جبکہ حجرہ شاہ مقیم میں چوک عمر فاروق سے لیکر میلاد چوک تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئیں ریلیوں میں شہریوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی انسداد تھیلیسیمیا آگاہی ریلیوں سے خطاب میں علی جگنو چئیرمین،ڈاکٹر محمد عبداللہ بھٹی،وقاص کاشی،فیصل آرائیں،ودیگرمقررین نے کہا کہ دنیا بھر میں 280 ملین افراد تھیلسیمیا کے کیرئیر ہیں 4 لاکھ معصوم بچے تھیلیسیمیا کے میجر ہیں ہر سال قریباّ 16 ہزار بچے اپنی جان کھو بیٹھتے ہیں تحصیل دیپالپور میں 70 معصوم بچے اس مرض کا شکار ہیں گزشتہ روز ایک معصوم بچہ اس مرض سے لڑتا ہوا اللہ کو پیارا بھی ہوگیا ہے تھیلسیمیا خون کی موروثی بیماری ہے خون کی کمی کا شکار بچہ پیدائش سے انتقال تک ہر15 روز بعد خون کی بوتل لگواتا ہے جس سے اسکا زندہ رہنا ممکن ہوتا ہے روز قیامت صرف نماز،روزہ،زکوۃ،حج بابت ہی باز پرس نہیں ہونی بلکہ حقوق العباد بابت سختی سے باز پرس ہونی ہے تھیلیسیمیا کاشکار بچے کھلونے اور چاکلیٹ کی بجائے والدین سمیت ہم سب سے خون کے عطیے کا طلبگار ہیں تاکہ اپنی زندگی کی سانسیں جاری رکھ سکیں اسلئے خدارا سب کو اس اہم مسئلے کی جانب خصوصی کاوش کرتے ہوئے ہر3 ماہ بعد خون کا عطیہ دینا چاہیے اور شادی سے قبل تھیلسیمیا کے ٹیسٹ لازمی کروانے چاہیے مزید برآن علی جگنو نے کہا کہ جو احباب خون عطیہ نہیں کرسکتے وہ بلڈ بیگ،یا انسداد تھیلسیمیا کی ادویات بھی عطیہ کریں تاکہ اس موذی مرض کے شکار بچوں کی عملی مدد ہوسکے اس موقع پر شہریوں نے آگاہی حاصل ہوتے ہی موقع پر ہی خون کاعطیہ دیا جس سے ریلیاں بلڈ کولیکٹنگ کیمپ میں تبدیل ہوگئے۔
چونیاں سےنامہ نگارمیاں عدیل اشرف کی رپورٹ کے مطابق تھیلیسیمیا سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے کنگن پور میں اگاہی واک کا اہتمام کیا گیا،سول سوسائٹی افراد ،ڈاکٹر و پیرامیڈیکل سٹاف اورصحافیوں نے کثیر تعدد میں شرکت کی تفصیلات کیمطابق پاکستان میں تیزی سے پھیلتی تھیلیسیمیا جیسی موزی مرض کو صرف شادی سے پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کروا کر ہی ختم کیا جا سکتا ہے آج بروز سوموار 8 مئی دنیا بھر میں تھیلیسیمیا سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اس سلسلے میں احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور کی طرف سے بھی کوٹ بسم اللہ پل سے مرکزی مسجد اہل حدیث تک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔جس میں شہریوں طلباء تاجروں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم پاکستان سے تھیلیسیمیا کا مکمل خاتمہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے نیز اہل علاقہ نے احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور کی تھیلیسیمیا کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ -

اوکاڑہ یونیورسٹی میں ورلڈ ایتھلیٹکس کراس کنٹری رننگ آگہی واک
اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )اوکاڑہ یونیورسٹی میں ورلڈ ایتھلیٹکس کراس کنٹری رننگ آگہی واک کا اہتمام
اوکاڑہ یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس کی جانب سے ورلڈ ایتھلیٹکس کراس کنٹری آگہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء اور اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس واک کا مقصد روزمرہ زندگی میں کھیلوں اور فٹنس کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔
واک کی قیادت اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد نے کی۔ انہوں نے اس موقع پر طلباء کے جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے صحت مند زندگی گزارنے کےلیے کھیلوں کی اہمیت بیان کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں آج کے دن طلباء کا جوش اور ولولہ قابل ستائش ہے۔ اوکاڑہ یونیورسٹی اپنے اسٹاف اور طلباء میں کھیلوں کو فروغ دینے کےلیے کوشاں ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ آج کی یہ واک اس مقصد کے حصول کےلیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔
ڈائریکٹر اسپورٹس ڈاکٹر شعیب سلیم نے وائس چانسلر کاواک میں شرکت پہ شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ورلڈ ایتھلیٹکس کراس کنٹری رننگ آگہی واک اساتذہ اور طلباء کےلیے ایک ایسا موقع ہے جہاں وہ اکٹھے ہو کر اسپورٹس اور فٹنس کی اہمیت کو سمجھ سکتے ہیں اور اس اپنی زندگی کا حصہ بنا سکتے ہیں۔
یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق یہ واک اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ کس طرح جامعات نوجوان نسل میں ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں۔

-

کوئٹہ:بلوچستان یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مزاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنےکااعلان کردیا
کوئٹہ (نامہ نگارزبیر آکاخیل)بلوچستان یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مزاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنےکااعلان کردیا
تفصیل کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مزاکرات کے بعد یونیورسٹی میں جاری ہڑتال ختم کرنےکااعلان کردیا،،کل سے بلوچستان یونیورسٹی میں تدریسی عمل شروع ہوجائےگا،یونیورسٹی کے مالی بحران کے حل کے حوالےسے 72 کروڑ روپےکی گرانٹ منظور ہوگئی ہے- -

اوکاڑہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن اور جرمانے
اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر ) شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن اور جرمانے
ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ذیشان حنیف اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اوکاڑہ ملک احمد فراز اعوان کے حکم پر سپرنٹینڈنٹ میونسپل کمیٹی خالد محمود ناز اور انفورسمنٹ انسپکٹر رانا منصور سبحانی کا عملہ کے ہمراہ تجاوزات کرنے والے دوکانداروں کے خلاف ایکشن تمام بازاروں سے خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کا سامان قبضے میں لیا اور ہزاروں روپے کے جرمانے بھی عائد کئے۔مزید دوکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کی سامان اپنی مقررہ حدود میں رکھیں بصورت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی -

ڈی آئی خان : ڈیرہ و ٹانک سول سوسائٹی ایکشن کمیٹی نے2023 کی مردم شماری کو مسترد کردیا
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنواز مغل)ڈیرہ و ٹانک سول سوسائٹی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام مفتی محمود لائبریری ہال میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس نے متفقہ قرارداد کی منظوری دیتے ہوئے مردم شماری 2023 مسترد کر دی۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں،وفاقی شماریاتی بیورو اورڈیرہ و ٹانک کی ضلعی انتظامیہ مردم شماری دوبارہ کرواکر تحفظات دور کرنے کی خاطر خامیاں،کوتاہیاں،کمزوریاں اور غفلت و چشم پوشی کا ازالہ کرنے سمیت انکار کرنے والے لاکھوں افراد کو بھی شمار کیا جائے۔14 مئی کو احتجاجی کیمپ لگانے اور ریلی نکالنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔آل پارٹیز کانفرنس میں ڈیرہ و ٹانک کی سیاسی،مذہبی،سماجی،تجارتی ،ادبی،مزدور اوردیگر ٹریڈ یونینز پی پی پی،جمعیت علمائے اسلام،پی ٹی آئی،تحریک لبیک،تحریک منہاج القرآن،عوامی تحریک، جماعت اسلامی،مسلم لیگ ن،شیعہ علما کونسل،سرائیکستان تحریک،نیشنل لیبر فیڈریشن،چنگ چی رکشا یونین،مروت اتحاد ٹانک،بلوچ اتحاد،انجمناساتذہ پاکستان،آل ٹیچرز ایسوسی ایشن،آل کلرکس ایسوسی ایشن،ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن،سرائیکی اسٹوڈنٹس موومنٹ،سرائیکی یوتھ پارلیمنٹ،انجمن ترقی پسند مصنفین،ارباب دانش فورم،ادب زار فورم ،اعوان کمیونٹی کے نمائندگان،سابق ارکان اسمبلی،تحصیل ، محلہ و دیہہ کونسلوں کے چیئرمین اور دیگر نے شرکت کی۔ جن میں فتح اللہ میاں خیل،مظہر جمیل علی زئی،احمد کریم کنڈی،احتشام جاوید اکبر،احسان اللہ میاں خیل،قی ضار خان میاں خیل،علامہ محمد رمضان توقیر،سہیل احمد اعظمی،کفیل احمد نظامی، ڈاکٹر اقبال لغاری،فدا حسین بلوچ،جمال احمد مرزا،نعمان ایڈوکیٹ،منظر مسعود خٹک،سید حفیظ اللہ گیلانی،احسان بلوچ،ثنا اللہ شمیم ایڈوکیٹ، یعقوب بابڑ،خالد اعوان، ملک رضوان اعوان،ہدایت اللہ گنڈاپور،ملک فرحان دھپ، ملک خضر حیات،فلک شیر بلوچ،عبد المتین بابڑ،امان اللہ مروت،ملک امیر،رمضان شوری،چودھری اشفاق ایڈوکیٹ،اسماعیل بلوچ،زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ،روشن ضمیر ایڈوکیٹ، محمد اسلم اعوان، اسد جان،محمد عقیل ڈمرہ، گل زار احمد،سعید اللہ مروت،محمد عرفان مغل، محمد ریحان،ابوالمعظم ترابی،خرم کٹی خیل،نصرت گنڈاپور،عمردراز،بلال کاشف،علی مروت،ڈاکٹر ملک انعام اللہ،قیصر انور،وجیہ الزماں فقیر،صداقت درانی،عرفان اللہ اور دیگر شریک تھے۔قبل ازیں ایکشن کمیٹی سربراہ سابق رکن قومی اسمبلی داور خان کنڈی نے شرکا کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور اختتام پر آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے کہا کہ کل جماعتی کانفرنس میں پیش کردہ آرا،تجاویز اور مشوروں پر غور و خوض کر کے جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا اور اسے عملی جامہ پہنانے کے لیے سول سوسائٹی کی پوری پوری رہ نمائی اور مدد و معاونت حاصل کی جائے گی۔اس موقع پر قراداد پر تمام نمائندوں نے دستخط کیے جب کہ دستخطی مہم میں تمام شرکا نے بھرپور حصہ لیا۔داور خان نے اعلان کیا کہ14مئی کو اے پی سی کے پہلے قدم کے طور پر احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور کیمپ بھی لگایا جائے گا۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے قاری سراج الدین نے کیا اور نعت خوانی کی سعادت رضوان نے حاصل کی۔
-

ڈی آئی خان :ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، نوید خان محسود308ووٹ لے کر دوسری بارنائب صدرمنتخب
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنواز مغل) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نوید خان محسود308ووٹ لے کر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے دوسری بار بھی وائس پریذیڈنٹ منتخب ہوگئے، ڈیرہ کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں کی جانب سے ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نوید خان محسودکو ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا دوسری باروائس پریذیڈنٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش ۔تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نوید خان محسود308ووٹ لے کر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے دوسری بار بھی وائس پریذیڈنٹ منتخب ہوگئے ہیں۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نوید خان محسودکو ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا دوسری باروائس پریذیڈنٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے
-

ڈی آئی خان:کلاچی سے ڈائریکٹر اورڈپٹی ڈائریکٹرزراعت ٹانک اغواء کرلئے گئے
ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنوازمغل)کلاچی شہر کے محلہ رانازئی میںموٹرسائیکلوں پر سوار 8سے 10مسلح دہشت گردوں نے اجلاس کیلئے آنے والے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت ٹانک حسین احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ٹانک شاہد بیٹنی کو زراعت کے دفتر سے اسلحہ کی نوک پر اغوا کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق کلاچی شہر کے محلہ رانا زئی میں محکمہ زراعت کے دفتر میں اجلاس کیلئے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت ٹانک حسین احمد سکنہ بنوں اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ٹانک شاہد بیٹنی سکنہ تجوڑی ایف آر لکی مروت آئے ہوئے تھے کہ موٹرسائیکلوں پر سوار 8سے 10دہشت گردموقع پر پہنچے اور انہوں نے دونوں افسران کو موٹرسائیکلوں پر بٹھاکر اغوا کرلیا۔ واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور واقعہ کی تفتیش شروع کر کے اغوا کاروں اورمغویوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔آخری اطلاعات تک دونوں مغویوں کی بازیابی کیلئے کوئی معلومات موصول نہ ہوئی تھیں۔
-

میرپورخاص :نویں اور دسویں کے امتحانات،بجلی غائب،2 طالب علم گرمی سے بے ہوش
میرپورخاص،باغی ٹی وی ( نامہ نگار،شاہزیب شاہ )نویں اور دسویں کے امتحانات،بجلی غائب،طلباء وطالبات گرمی سے نڈھال
تفصیل کے مطابق میرپورخاص بورڈ کے تحت کلاس نویں اور دسویں کے امتحانات کے پرچوں کا آغاز آج 8 مئی بروز پیر سے کردیا گیا ہے ،انتہائی شدید گرمی میں ہونے والے امتحانات میں واپڈا نے اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے لوڈ شییڈنگ کا شیڈول تبدیل نہیں کیا، انتہائی سخت گرمی میں پیپر دینے والے بچے گرمی کی شدت کی وجہ سے بے حال ہوگئے، گورنمنٹ عادل بوائز ہائی سکول میں آذان نامی طالب علم بیہوش ہوگیا اوردوسرے طالب علم کے بھی بیہوش ہونے کی اطلاعات ہیں، پیپروں کے دوران بورڈ کنٹرولر قاضی فضل الدین نے امتحانی مراکز کادورہ کیا، جسمیں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھانسنگھ آباد ، گورنمنٹ اقراء بوائز ہائی سکول بھانسنگھ آباد ، گورنمنٹ عادل بوائز ہائی سکول بھانسنگھ آباد ، گورنمنٹ قائدملت بوائز ہائی سکول شامل ہیں ، کنٹرولر میرپورخاص بورڈ قاضی فضل الدین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرپورخاص بھر میں انتہائی پرسکون ماحول میں کلاس نویں اور دسویں جماعت کے پیپر ہورہے ہیں، مگر واپڈا حکام سے بارہا رابطہ کئے جانے کے باوجود پیپروں کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کی گئی اور انتہائی گرمی میں طلباء پیپر دینے پر مجبور ہیں، لوڈ شیڈنگ کی ہی وجہ سے امتحانی مراکز میں دو طالب علم بے ہوش ہو ئے، بورڈ کنٹرولر قاضی فضل الدین نے کہا کہ ہم واپڈا کے پیپروں کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کرنے کے عمل کی انتہائی شدید اور بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہیں .. انکے ساتھ پرنسپل سر آصف خان اور میرپورخاص بورڈ کے دیگر افسران بھی موجود تھے -

تنگوانی : انڈس ہائی وے روڈ پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ،موٹر سائیکل سوارشدید زخمی
تنگوانی باغی ٹی وی (عاطف حسین بجارانی)انڈس ہائی وے روڈ پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ،موٹر سائیکل سوارشدید زخمی
تفصیل کے مطابق تنگوانی تھل انڈس ہائی وے روڈ پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار سرور تنگوانی سکھ جمن گولوشدید زخمی ہوگیا، جسے سکھر ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ، جب کہ کار سوار موقع فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا-