Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • چنیوٹ :اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر قتل کیس کا فیصلہ, ملزم کو سزائے موت کاحکم

    چنیوٹ :اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر قتل کیس کا فیصلہ, ملزم کو سزائے موت کاحکم

    چنیوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مہر طاہر سیال کی رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر قتل کیس کا فیصلہ, ملزم کو سزائے موت کاحکم
    اسسٹنٹ کمشنر جھنگ کے قتل کیس میں باپ بیٹے کو سزا ،اسسٹنٹ کمشنر کو قتل کرنے والے بیٹے کو سزائے موت اور باپ کو عمر قید کی سزا
    تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امجد نذیر چوہدری نے مشہور قتل کیس مقدمہ نمبر 543/21 تھانہ لنگرانہ کی سماعت کی،جرم ثابت ہونے پر ملزم سہیل اصغر کو سزائے موت اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،جرم ثابت ہونے پر اصغر علی کو عمر قید اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کو 5 دسمبر 2021 کو اپنے گھر چھٹی پر آئے ہوئے ان کے سگے چچا اور اسکے بیٹے نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا،

  • کوئٹہ: مینگل گرینڈ الائنس کا پہلا کونسل اجلاس مینگل ہاؤس میں منعقد ہوا

    کوئٹہ: مینگل گرینڈ الائنس کا پہلا کونسل اجلاس مینگل ہاؤس میں منعقد ہوا

    کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرخان) مینگل گرینڈ الائنس کا پہلا کونسل سیشن بمقام مینگل ہاؤس ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی جوائنٹ روڈ کوئٹہ میں پر وقار طریقے سے منعقد کیا گیا، جس میں پورے بلوچستان سے مینگل گرینڈ الائنس کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جس میں مینگل گرینڈ الائنس کی سابقہ کابینہ کی ایک سالہ شاندار کارکردگی پر جامع روشنی ڈالی گئی اور سابقہ کابینہ چیئرمین میر بلال جان مینگل، جنرل سیکریٹری میر محمد حنیف مینگل، وائس چیئرمین میر زاہد علی مینگل، فینانس سیکریٹری میر فضل جان مینگل، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ایلم بشیر احمد مینگل، ڈپٹی فینانس سیکریٹری ایلم حمید جان مینگل کی مدت پوری ہونے کے بعد نئی کابینہ کی ایک سالہ مدت کے لئے کے لئے جمہوری طریقے سے الیکشن کیا گیا، الیکشن کا عمل صبح 11:00 بجے سے شروع ہوا اور شام 5:00 بجے ختم ہوا، تمام ممبران نے اپنا حق رائے دہی بھر پور طریقے سے استعمال کیا ،الیکشن کے عمل کے بعد الیکشن کمیٹی کے چیئرمین میر حماد مینگل، ممبران میر اکرم جان مینگل، ایلم ہدایت اللہ جان مینگل نے ووٹوں کے گنتی کے بعد کامیاب ہونے والے تمام عہدیداروں کا باقاعدہ طور پہ اعلان کیا گیا جس کے مطابق چیئرمین سردار زادہ میر عرفان جان مینگل، وائس چیئرمین ٹکری سبزل خان مینگل ، جنرل سیکریٹری ایلم شبیر جان مینگل . ڈپٹی جنرل سیکریٹری ایلم عطاء اللہ جان مینگل، فینانس سیکریٹری ایلم نثار جان مینگل ، ڈپٹی فینانس سیکریٹری ٹکری منیر احمد مینگل ،آفس سیکریٹری ایلم صابر جان مینگل اپنے عہدوں کے لئے کامیاب کرار پائے .
    اس موقع پر مینگل قبیلے کے معتبرین چیئرمین میر بلال جان مینگل ڈی سی میر عبدالقدوس مینگل ، سردار ثناء مینگل، میر محمد حنیف مینگل، میر زاہد علی مینگل، میر فضل جان مینگل، بشیر احمد مینگل، ایڈووکیٹ ظفر احمد مینگل، میر محمد اسماعیل مینگل، میر نزیر احمد مینگل، ٹھیکیدار میر محمد رفیق مینگل، حاجی میر محمد انور مینگل، علامہ عبدالرؤف مینگل، میر محمد اکرم مینگل، ہدایت اللہ جان مینگل، حماد اللہ مینگل، حمید جان مینگل، مفتی محمد اسحاق مینگل، مفتی ابوبکر مینگل، مفتی محمد ایوب انصاری مینگل، ایڈووکیٹ میر ظہور احمد مینگل، سردار زادہ لالہ مجید مینگل، محمد اویس مینگل، میر رضا محمد، میر دانش مینگل، میر عرض محمد مینگل، محمد رمضان مینگل، نور محمد مینگل، بالاچ خان مینگل، محمد شعبان مینگل، محمد سعید مینگل، عبدالمجید مینگل، ناصر خان جیلانی مینگل، ٹکری اختر محمد مینگل، محمد اسماعیل مینگل، ایلم بشیر احمد مینگل، محمد افضل مینگل، محمد صدام مینگل، ٹکری محمد عباس مینگل، رشید احمد مینگل، سردار زادہ عطاء اللہ مینگل، مولانا حق نواز مینگل، ڈاکٹر خالد مینگل، ڈاکٹر صدام مینگل، ڈاکٹر ثناء اللہ مینگل، میر نعمان قدوس مینگل، ابوبکر مینگل، حاجی محمد افضل مینگل، محمد حمید مینگل، ڈاکٹر یاسر مینگل، میر نزر مینگل، شکیل احمد مینگل، جمعہ خان مینگل، بابو نبی داد مینگل، محمد ماجد مینگل، محمد داؤد مینگل، اور مینگل قبیلے کے معتبرین اور نوجوانوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔

  • میرپور خاص:سی آئی اے پولیس کی ٹنڈو جان محمد میں منشیات فروشوں  کیخلاف کارروائی،4گرفتار

    میرپور خاص:سی آئی اے پولیس کی ٹنڈو جان محمد میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،4گرفتار

    میرپور خاص،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہزیب شاہ)سی آئی اے پولیس کی ٹنڈو جان محم میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،کئی گرفتار
    تفصیل کے مطابق سی آئی اے پولیس کی ڈی ایس پی جھڈو اور ٹیم کے ہمراہ ٹنڈو جان محمد کے گردونواح میں منشیات فروشوں کیخلاف تابڑ توڑ کارروائیاں، ہزاروں لیٹر دیسی شراب اور مین پوری کا خام مال، اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں،
    ایس ایس پی میرپورخاص کی ہدایات پر انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری کی ڈی ایس پی جھڈو، ایس ایچ او ٹنڈو جان محمد، ایس ایچ او ڈگری کے ہمراہ ٹنڈو جان محمد کے مضافاتی علاقے میں DIB انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے دو مختلف کارروائیوں میں ہزاروں لیٹر دیسی شراب، مین پوری کا خام مال اور شکی چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔ کارروائی کے دوران چار ملزمان ادریس لغاری، ایوب لغاری، وسیم آرائیں، جلال میتلو لغاری گرفتار کر لیے، البتہ فرار ملزمان غلام مصطفیٰ عرف گل میتلو لغاری اور غلام رسول عرف پپو میتلو لغاری مقدمہ میں شامل۔ واضح رہے کہ ملزمان پوشیدہ طور پر اس سرگرمی میں ملوث تھے البتہ منشیات کیخلاف پولیس ایکشن انٹیلیجنس بیسڈ بنیادوں پر کیا جا رہا ہے جو روزانہ کی بنیادوں پر جاری رہے گا۔ ایس ایس پی میرپورخاص کیجانب سے پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیاہے-

  • میہڑ: قتل کے مقدمہ سے دستبردار نہ ہونے پر،مخالفین کا گھر پردھاوا، 4 افراد زخمی ،احتجاجاََ انڈس ہائی وے بند

    میہڑ: قتل کے مقدمہ سے دستبردار نہ ہونے پر،مخالفین کا گھر پردھاوا، 4 افراد زخمی ،احتجاجاََ انڈس ہائی وے بند

    میہڑ،باغی ٹی وی( نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)دوماہ قبل کولاچی برادری کے قتل ہونے والے شخص نیازکولاچی کے مقدمے سے دستبردار ہونے کے لئے کھوسہ برادری کے افراد کا کولاچی برادری کےگھروں پرحملہ، کولاچی برادری کے 4 افراد زخمی ،واقعہ کےخلاف انڈس ہائی وے پر دھرنا.
    تفصیل کے مطابقدوماہ قبل کولاچی برادری کے قتل ہونے والے شخص نیازکولاچی کے مقدمے سے دستبردار ہونے کے لئے کھوسہ برادری کے افراد کا کولاچی برادری کےگھروں پر فائرنگ جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے کولاچی برادری کہ 4افراد زخمی ہوگئے. واقعہ کے خلاف کولاچی برادری کے افراد نے انڈس ہائی وے پر دھرنادیکرروڈ بلاک کر دیا جس کے باعث انڈس ہائی وے پر مکمل ٹریفک معطل ہوگئی احتجاج کرنے والوں نے مطالبہ کیاکہ واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے ھمارے ساتھ انصاف کیاجائے.

  • گوجرخان : لندن پلازہ میں مسلح ڈکیتی کی واردات لاکھوں روپے لوٹ لئے گئے

    گوجرخان : لندن پلازہ میں مسلح ڈکیتی کی واردات لاکھوں روپے لوٹ لئے گئے

    گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم)گوجرخان شہر کے معروف کاروباری مرکز لندن پلازہ میں ولی خان کریانہ سٹور پرگن پوائنٹ ڈکیتی،ڈاکولگ بھگ اڑھائی لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے،CCTVفوٹیج کے مطابق یہ وقوعہ اتوار کی شام5بجے پیش آیا جسمیں 125موٹر سائیکل پر آنیوالے 3مسلح ڈاکوؤں میں سے دو نے ماسک اور ایک نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا،متاثرہ تاجر ولی خان کا کہنا تھا کہ اسکی دکان میں ہونیوالی واردات بالکل کراچی کی طرح آن واحد میں رونما ہوئی اور لوٹ مار کرنیوالے لمحوں میں فرار ہوگئے،ولی خان کے مطابق دکان میں داخل ہوتے ہی تینوں ڈاکو ؤں نے پسٹل نکال لئے اورہیلمٹ والے ڈاکو نے داخل ہونے کے ساتھ ہی ہوائی فائر کرکے گن پوائنٹ پر دونوں دکان مالکان اور چاروں ملازمین کوایک طرف کر لیا اوراسکے ساتھیوں نے محض2/3منٹ میں لوٹ مارمکمل کی اور تینوں فرارہوجانے میں کامیاب ہوگئے

  • چترال : سالانہ ڈیلرز کنونشن کا اہتمام۔ بہترین کاروباری حضرات کو شیلڈز پیش کی گئیں

    چترال : سالانہ ڈیلرز کنونشن کا اہتمام۔ بہترین کاروباری حضرات کو شیلڈز پیش کی گئیں

    چترال : سالانہ ڈیلرز کنونشن کا اہتمام۔ بہترین کاروباری حضرات کو شیلڈز پیش کی گئیں
    چترال،باغی ٹی وی(گل حماد فاروقی) چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں سالانہ ڈیلرز کنونشن منعقد ہوا جس میں چراٹ سیمنٹ کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر اکرام قمر قاضی کیانی مہمان حصوصی تھے۔جبکہ ان کے علاوہ خیبر پختون خواہ کے مین ڈیلر اویس اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔ ڈیلرز کنونشن میں خطیب شاہی مسجد مولوی خلیق الزمان نے تمام مہمانوں کو حسب روایات چترالی ٹوپی (پکول) تحفے کے طور پر پیش کیں۔اس موقع پر چراٹ سیمنٹ کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر اکرام قاضی کیانی نے کہا کہ میں 2018 میں بھی چترال آکر کنونشن میں شرکت کی تھی۔ اس کے بعد ہمارا پروگرام ایبٹ آباد، پنڈی وغیرہ میں بھی منعقد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چراٹ سیمنٹ پچھلے 37 سالوں سے پروڈکشن دے رہی ہے اور یہاں چار پانچ سال سے چترال سے بھی کافی ڈیمانڈ آرہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چراٹ سیمنٹ کا یہ موٹو ہے کہ وہ اعلےٰ معیار کا سیمنٹ تیار کرواتا ہے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتا۔اگر انتظامیہ کو میٹریل پر ذرا بھی شک پڑے تو ہم را میٹرییل کو ضائع کرتے ہیں۔ ہماری کمپنی کبھی بھی مقدار اور معیار میں کسی قسم کی کمی نہیں کرتی۔ 1985 میں چودہ سو ٹن فی دن پیداوار دے رہی تھی اس کا پیداوار بڑھتا رہا اور ابھی موجودہ ساڑھے پندرہ ہزار ٹن روزانہ سیمنٹ پیداوار ہے مگر ا س کی معیار کی بڑی سختی سے جانچ پڑتال ہوتی ہے اور اس فیکٹر ی کے اعلےٰ قیادت کی ہدایات ہیں کہ اگر میٹریل میں ذرا بھی شک پڑے تو اسے ضائع کرے مگر سیمنٹ کی معیار کو حراب نہیں ہونے دیتے۔ابھی ڈی آئی خان میں دس ہزار ٹن کا ایک اور فیکٹری لگارہے ہیں جونہی ملک کے حالات بہتر ہوں گے تو ہمارے دس ہزار ٹن کا ایک نیا پلانٹ آجائے گا اور ہمارا پیداوار مزید بڑھے گا۔

    اس موقع پر انہوں نے تمام ڈیلرز حضرات پر زور دیا کہ اگر ان کے ذہن میں کوئی مشورہ، تجویز ہو جس سے اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہم مزید بہتری کی طر ف ایک قدم بڑھا سکتے ہیں تو آپ کیلئے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔ انہوں نے اویس خان شنواری جو مین ڈیلرز ہے اور دیگر ڈیلرز حضرات کی تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا کہ یہ لوگ نہ صرف ہمارے ڈیلرز ہیں بلکہ ہمارے بزنس پارٹنرز بھی ہیں۔
    ڈیلرز کنونشن میں تمام مہمانوں کو سووینیر ز اور ڈیلرز حضرات کو شیلڈ بھی پیش کئے گئے۔ تقریب کے آحر میں تمام شرکاء کیلئے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ چترال سیمنٹ کی جانب سے اس سالانہ ڈیلرز کنونشن میں کثیر تعداد میں کاروباری حضرات نے شر کت کی جو بعد میں خطیب خلیق الزمان کی دعائیہ کلمات کے ساتھ احتتام پذیر ہوا۔

  • اوچ شریف :سیکورٹی اداروں کی رپورٹس کے باوجود سوئی گیس کی مین سپلائی لائن کے قریب میلہ سج گیا

    اوچ شریف :سیکورٹی اداروں کی رپورٹس کے باوجود سوئی گیس کی مین سپلائی لائن کے قریب میلہ سج گیا

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) میلہ اوچ شریف :سیکورٹی اداروں کی رپورٹس کے باوجود سوئی گیس کی مین سپلائی لائن کے قریب میلہ سج گیا، کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، پابندی کے باوجود سپیکر اور ساؤنڈ سسٹم کا بے دریغ استعمال، منتظمین نے ضلعی انتظامیہ کے تحریری احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، قریبی آبادی کے مکین اذیت میں مبتلا، تفصیل کے مطابق میلہ اوچ شریف کی محدود اجازت کے بعد میلہ منتظمین نے ضلعی انتظامیہ کے تحریری احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میلے کے پروگرام جاری رکھے ہوئے ہیں اور سخت پابندی کے باوجود سوئی گیس کی مین سپلائی لائن کے ساتھ سرکس اور دیگر تفریح کے پروگرام جاری ہیں عوام کے بے تحاشا رش کی وجہ سے کوئی بھی حادثہ پیش آنے کا اندیشہ ہے اس سلسلے میں سیکورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے میلے کے آغاز سے پہلے ہی انتظامیہ کو ساری صورتحال سے آگاہ کر دیا تھا میلہ میں ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کرونا ایس او پیز ،لاوڈ سپیکر اور ساؤنڈ سسٹم پر کھیل تماشے دکھائے جا رہے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو ایک ہی ہال کے نیچے سرکس دکھائی جا رہی ہے بے تحاشا شور سے قریبی آبادی کے مکین اذیت میں مبتلا ہیں شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • اوچ شریف :کھیتوں سے ایک شخص کی لاش برآمد

    اوچ شریف :کھیتوں سے ایک شخص کی لاش برآمد

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار: حبیب خان) اوچشریف کے علاقے اوچ بخاری میں دربار حضرت سید جلال الدین سرخ پوش بخاری رحمۃ اللہ کے قریب سبزی کاشت کیے رقبے میں سے ایک شخص کی نعش ملی ہے جس کے ناک میں سے خون بہہ رہا تھا مقامی پولیس کے مطابق جس کی شناخت محمد رفیق ولد منیر احمد کے نام سے ہوئی ہے جو شمیم آباد کا رہائشی بتلایا جا رہا ہے تاہم اطلاع پر مقامی تھانہ اوچشریف کی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں، انچارج تھانہ غلام مصطفیٰ ۔
    تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اوچ بخاری میں دربار حضرت سید جلال الدین سرخ پوش بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے قریب کھیت سے شمیم آباد کے رہائشی 45 سالہ محنت کش رفیق کی نعش برآمد ہوئی جس کی اطلاع پر مقامی تھانہ اوچشریف کی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور قتل یا حادثہ ؟ موت کی وجہ جاننے کے لیے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال رورل ہیلتھ سنٹر اوچشریف منتقل کر دیا گیا جہاں پر ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر عجمی منیر کی جانب سے پوسٹ مارٹم میں درکار ضروری سامان منگوانے کے باوجود 6 گھنٹے تک نعش رکھنے کے بعد نہ صرف پوسٹ مارٹم سے انکار کرنے بلکہ لواحقین سے ہتک آمیز رویہ اور بے آرام کرنے پر انہیں ہسپتال سے نکل جانے کا حکم جاری کرنے کی پاداش میں ورثاء نے شہر کے مرکزی چوک الشمس میں نعش رکھ کر ڈاکٹر عجمی منیر کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ عجمی منیر ایک بےحس ڈاکٹر ہے جسے سیاسی نمائندوں کی حمایت حاصل ہے جس سے شہریوں کی جان چھڑاتے ہوئے ایک محنتی اور فرض شناس ڈاکٹر کو ہسپتال کا انچارج بنایا جائے تاہم تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ مقامی انچارج تھانہ ایس ایچ او غلام مصطفیٰ کا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مرنے والے شخص کے بیٹے شفیق کی رپورٹ پر کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی کوئی نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ مرنے والے شخص کو کسی نے قتل کیا ہے ؟ یا اس کی موت کسی زہریلی چیز کے کاٹنے سے واقع ہوئی ہے میڈیکل رپورٹ آنے سے قبل کچھ کہنا قبل از وقت ہے

  • اوچ شریف : سیکورٹی خدشات،تعطل کا شکارتاریخی میلہ،منظوری کے بعد باقاعدہ افتتاح کردیاگیا

    اوچ شریف : سیکورٹی خدشات،تعطل کا شکارتاریخی میلہ،منظوری کے بعد باقاعدہ افتتاح کردیاگیا

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) قدیمی تاریخی شہر اوچشریف میں سیکورٹی خدشات کے باعث تاریخی میلہ کی تعطل کا شکار تقریبات کی ضلعی انتظامیہ سے منظوری ملنے کے بعد باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جس کا افتتاح پاکستان پیپلز پارٹی بہاول پور کے ڈویثرنل جنرل سیکرٹری و سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی اور پیپلز پارٹی کے رہنما متوقع امیدوار پی پی حلقہ 250 مخدوم سید عامر علی شاہ نے کیا جس سے شہریوں میں میلے کی تقریبات منسوخ ہونے کی گردش کرتی افواہیں دم توڑ گئیں اور ان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اس موقع پر مخدوم سید علی حسن گیلانی اور مخدوم سید عامر علی شاہ کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم ضلعی انتظامیہ کے مشکور ہیں جنہوں نے سیکورٹی خدشات کو دور کر کے شہریوں کو میسر آنے والی سستی تفریح کا موقع فراہم کیا ان کا کہنا تھا کہ میلے کی تقریبات کے تعطل میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا جو صرف سیاسی حریفوں کی جانب سے افواہ تھی بہت جلد یہ افواہ ساز فیکٹری بند ہو جائے گی افتتاح کے اس موقع پر ملک و قوم کے استحکام بہتری ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ ساتھ ربن بھی کاٹا گیا جبکہ شہریوں کی جانب سے عوام میں مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے مخدوم سید علی حسن گیلانی اور مخدوم سید عامر علی شاہ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے انہیں دستار بھی پہنائی گئی اس موقع پر ولی عہد چیف آف سادات مخدوم زادہ سید حسنات مزمل بخاری ، خواجہ حسین نادر ، محمد عنصر خان مستوئی اور پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ غوث الاعظم ہاؤس کے ترجمان محمد عمران دانش بڈانی و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے

  • سیالکوٹ :مراد پور پولیس کی کاروائی،شمعون گینگ کے چار ڈکیت گرفتار

    سیالکوٹ :مراد پور پولیس کی کاروائی،شمعون گینگ کے چار ڈکیت گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاھد ریاض)مراد پور پولیس کی کاروائی،ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث شمعون گینگ کے چار ملزمان گرفتار,لاکھوں روپے نقدی و مال مسروقہ برآمد*
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایات پر سیالکوٹ پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلہ میں تھانہ مراد پور کی پولیس نے ایس ایچ او انسپکٹر میاں محمد عبدالرزاق کی زیرنگرانی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی گینگ کو سرغنہ شمعون عرف کالا سمیت گرفتار کر لیا ہے ملزمان نے دوران تفتیش تھانہ کوٹلی لوہاراں,تھانہ ہیڈمرالہ,تھانہ مراد پور کے مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے,پولیس نے ملزمان سے دوران تفتیش شہریوں سے چھینی گئی ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی,چھ لاکھ مالیتی چھ موٹرسائیکلیں,موبائل فونز اور جدید اسلحہ برآمد کر لیا ہے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے بعد ملزمان سے مزید ریکوری عمل میں لائی جائے گی